سُوْرَۃُ الْاِخْلاَصِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
۵۰۰
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
ہی امام بنانا پسند کرتے تھے۔ اس واسطے یہ جھگڑا اسی طرح سے رہا۔ یہاں تک کہ ایک موقع پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک بات پہنچائی گئی۔ آنحضرت نے اس کو بلایا اور فرمایا کہ اے فلانے
تجھے کون سی بات اس سے مانع ہے کہ تو اپنے ساتھیوں کا کہنا مانے اور ہر رکعت نماز کے اندر تو نے سورۂ
اخلاص کا پڑھنا کس واسطے اختیار کیا ہے۔ اس نے عرض کی۔ یا رسول الله إني أحبها مجھے یہی سورة
پیاری لگتی ہے۔ تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ حُبُّكَ إِيَّاهَا أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ اس کا پیار کرنا
تجھے جنت میں داخل کر دیگا ۔ فقط اس کی وجہ یہی ہے کہ اس سورۃ شریفہ کے ساتھ محبت کرنا خدا تعالیٰ کی
توحید کے ساتھ محبت کرنا ہے اور اپنے آپ کو محتاج جان کر ایک خدا کی طرف اپنی احتیاج کو لے
جانا۔ جو شخص تمام دنیا کو چھوڑ کر خدا کی طرف جھکتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس کو دنیا و مافیہا سے بے احتیاج کر
دیتا ہے اور اپنے فضل سے اس کے سارے کام پورے کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی توحید کے عقیدہ میں
کمال پیدا کرنا انسان کو تمام مشکلات سے با آسانی نکال کر لے جاتا ہے۔ لیکن اس میں بعض نا واقف
لوگوں نے دھوکہ کھایا ہے۔ اور وحدت وجود کی طرف جھک گئے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ہر ایک چیز جو
ہم کو نظر آتی ہے، خدا ہے۔ ہر ایک آدمی خدا ہے اور صرف خدا ہی ہے باقی اور کچھ نہیں ۔
حضرت اقدس مرزا صاحب مسیح موعود فرمایا کرتے تھے کہ یہ عقیدہ بالکل غلط ہے۔ یہ لوگ خود
خدا تعالیٰ کے خالق بنتے ہیں، اور اپنی عقل سے خدا تعالیٰ کی کیفیت پر ایک احاطہ کرنے کا دعوی
کرتے ہیں۔ گویا انہوں نے مانند ایک جراح کے خدا کو نعوذ باللہ چیر پھاڑ کر دیکھ لیا ہے۔ اور اس کی
تمام حالت پر آگاہ ہو گئے ہیں۔
یہ بہت برا عقیدہ ہے۔ ہاں وحدت شہود کا عقیدہ درست ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ انسان کے
دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور عظمت ایسی بیٹھ جائے کہ کسی دوسرے کی اس کو پرواہ ہی نہ رہے۔ اور
خدا تعالیٰ کے ساتھ عشق اور محبت کا ایسا درجہ حاصل ہو جائے کہ بغیر خدا تعالیٰ کے ہر شے اس کو ہیچ نظر
آئے اور خدا تعالیٰ کی وحدت پر اس کو پورا یقین ہو کہ وہی ایک اس قابل ہے جس کی عبادت کی
جاوے۔ اور جس کی اطاعت کے واسطے اپنی جان کو قربان کر دیا جائے دراصل تمام بدیوں کی جڑھ

حقائق الفرقان
۵۰۱
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
شرک ہے۔ جلی ہو یا خفی ۔ جب انسان کسی دوسرے انسان کو اپنا حاجت روا یقین کرتا ہے اور اس کی
طرف اس طرح جھکتا ہے کہ گویا اس کے بغیر کوئی اس کا کام کر نیوالا نہیں تو وہ توحید کے برخلاف اپنا
قدم رکھتا ہے اور ایک شرک میں گرتا ہے۔ صاف وہ ہے جو ہر حال میں اپنے خدا پر اپنے یقین کو قائم
رکھتا ہے اور اسی پر اس کا بھروسہ ہوتا ہے۔
چیست ایمان؟ وحده پنداشتن!
کار حق را
6
با خدا بگذاشتن !
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۲ دسمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۸۹ تا ۳۹۴)
اس سورۃ کے فضائل میں سے ایک یہ بھی حدیث صحیح سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سورۃ ثواب میں
قرآن شریف کے تیسرے حصہ کے برابر ہے۔ یہ بات بالکل سچی اور بہت ہی سچی ہے۔ اس واسطے
کہ قرآن شریف مشتمل ہے اللہ تعالیٰ کی ذات صفات کے مضامین ، دنیوی امور یعنی اخلاقی ، معاشرتی،
حمد نی اور پھر بعد الموت یعنی قیامت کے متعلقہ مضامین پر ۔ اس سورۃ میں چونکہ اللہ تعالیٰ کی
اور اس کی ذات کے متعلق ہی ذکر ہے ۔ اس طرح سے بلحاظ تقسیم مضامین یہ سورۃ
صفات
قرآن شریف کے سر کے برابر ہے یعنی قرآن کریم کے تین اہم اور ضروری مضامین میں سے ایک
مضمون کا ذکر اس سورۃ میں کیا گیا ہے۔
دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب سورۃ فاتحہ سے جو کہ قرآن شریف کی کلید اور
ام الکتاب ہے شروع ہوئی ہے اور یہ ام الکتاب ضالین پر ختم ہوئی ہے۔ ضال کہتے ہیں کسی سے محبت
بے جا کرنے کو۔ یا جہالت سے کام لینے اور سچے علوم سے نفرت اور لا پرواہی کرنے کو۔ صرف دو شخص
ہی خال کہلاتے ہیں۔ ایک تو وہ جو کسی سے بے جا محبت کرے۔ دوسرا وہ جو سچے علوم کے حصول سے
مضائقہ کرے۔
انسان ہر روز علم کا محتاج ہے۔ سچائی انسان کے قلب پر علم کے ذریعہ سے ہی اثر کرتی ہے۔ پس
جو علم نہیں سیکھتا اس پر جہالت آتی ہے اور دل سیاہ ہو جاتا ہے۔ جس سے انسان اچھے اور برے،مفید اور
اے ایمان کیا ہے؟ اس کو واحد ولا شریک ماننا اور خدا کے کاموں کو صرف خدا ہی کے لائق سمجھ کر اسی پر چھوڑنا۔

حقائق الفرقان
۵۰۲
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
مصر، نیک اور بد، حق و باطل میں تمیز نہیں کر سکتا۔ حدیث میں آیا ہے کہ ضال نصاری ہیں۔ دیکھ لو
انہوں نے اپنی آسمانی کتاب کو کس طرح اپنے تصرف میں لا کر ترجمہ در ترجمہ، ترجمہ در ترجمہ کیا ہے کہ
اب اصل زبان کا پتہ ہی نہیں لگتا۔ صاف بات ہے کہ ترجمہ تو خیال ہے مترجم کا۔ غرض علوم الہی اور
کتب سماوی میں انہوں نے ایسا تصرف کیا اور جہالت کا کام کیا ہے کہ وہ اصل الفاظ اب ملنے ہی محال ہیں۔
دوسری طرف حضرت مسیح کی محبت میں اتنا غلو کیا ہے کہ ان کو خدا ہی بنالیا اور اس سورۃ میں اس
قوم نصاری کا ذکر ہے اور یہ سورۃ قرآن شریف کے آخر میں ہے اور یہ ضال کی تفسیر ہے۔ اور
ضال کا لفظ ام الکتاب کے آخر میں ہے۔ پس اس طرح سے ام الکتاب کے آخر کو قرآن کے آخر
سے بھی ایک طرح کی مناسبت ہے۔
ایک صحابی جو کہ میرا اپنا خیال ہے کہ غالباً وہ عیسائیوں کے پڑوس میں رہتا ہوگا۔ وہ اس سورۃ کا
ہر نماز میں التزام کیا کرتا تھا بلکہ خود آنحضرت نے بھی اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔
چنانچہ آپ صبح کی سنتوں میں غالباً زیادہ تر قُلْ يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ اور قُلْ هُوَ اللهُ
احد (الاخلاص) ہی پڑھا کرتے تھے۔ مغرب کی نماز ( جو کہ جہری نماز ہے ) میں بھی اول رکعت
میں قُلْ يَأَيُّهَا الْکٰفِرُونَ اور دوسری رکعت میں قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ (الاخلاص) اکثر پڑھا کرتے
تھے۔ وتروں میں بھی آنحضرت کا یہی طریق تھا۔ چنانچہ پہلی رکعت میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلى
(سورۃ الاعلی) دوسری میں قُلْ يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ (سورة الكافرون) اور تیسری میں قُلْ هُوَ اللهُ
احد (الاخلاص) بہت پڑھا کرتے تھے۔
غرض نماز کے اندر اور نماز کے علاوہ اوراد میں اس سورۃ شریفہ کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ قُلْ
هُوَ اللهُ أَحَدٌ تو کہہ دے ( وہ جو اس کا کہنے والا ہے) اللہ ہے اور وہ واحد ہے ساری ہی صفات کا ملہ
سے موصوف اور ساری بدیوں سے منزہ ذات بابرکات ہے۔
یہ کے کا صرف ہی کا یہ پاک نام اور اس کے رکھنے کا فخر صرف صرف عربوں ہی کو ہے۔ اللہ کا لفظ انہوں نے خالص
کر کے صرف صرف خدا کے واسطے خاص رکھا ہے اور ان کے کسی معبود، بت ، دیوی دیوتا پر انہوں نے

حقائق الفرقان
۵۰۳
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
یہ نام کبھی بھی استعمال نہیں کیا۔ مشرک عربوں نے بھی اور شاعر عربوں نے بھی بجز خدا کی ذات کے اس
لفظ کا استعمال کسی دوسرے کے حق میں نہیں کیا۔ خواہ وہ کتنا ہی بڑا اور واجب التعظیم ان کا کیوں نہ ہو۔
یہ فخر بجز عرب کے اور کسی ملک اور قوم کو میسر نہیں ۔
زبان انگریزی سے میں خود تو واقف ہوں نہیں ۔ مگر لوگوں سے سنا ہے کہ اس زبان میں بھی کوئی
معز ز لفظ خاص کر کے خالصتاللہ نہیں ہے۔ ہر لفظ جو وہ خدا کے واسطے بولتے ہیں وہ ان کی زبان کے
محاورے میں اور وں پر بھی بولا جاتا ہے۔
سنسکرت میں تو میں علی وجہ البصیرت کہہ سکتا ہوں کہ اول ہی اول جو ان کی کتابوں میں خدا کا نام
رکھا گیا ہے وہ اگنی ہے اور یہ ظاہر ہے کہ اگنی آگ پر بھی بولا جاتا ہے علی ھذا القیاس اور اور جو نام بھی
ویدوں میں پرمیشر پر بولے ہیں ۔ وہ سارے کے سارے ایسے ہی ہیں کہ جن کی خصوصیت خدا کے
واسطے نہیں بلکہ وہ سب کے سب اور دیوی دیوتاؤں وغیرہ پر بھی بولے جاتے ہیں ۔ یہ فخر صرف اسلام
ہی کو ہے کہ خدا کا ایسا نام رکھا گیا ہے کہ جو کسی معبود و غیرہ کے واسطے نہیں بولا جاتا۔ احد" وہ اللہ ایک
ہے نہ کوئی اس کے سوا معبود اور نہ اس کے سوا کوئی تمہارے نفع و ضرر کا حقیقی مالک ہے۔ کاملہ صفات
سے موصوف اور ہر بدی سے منزہ اور ممتاز و پاک ذات ہے۔
اللهُ الصَّمَدُ : اللہ ہے ۔ صمد کہتے ہیں جس کی طرف ان کی احتیاج ہو اور خود نہ محتاج ہو۔ صمد نہ
سردار کو کہتے ہیں۔ اور صمد اس کو کہتے ہیں کہ جس کے اندر سے نہ کچھ نکلے اور نہ اس میں کچھ گھسے ۔ یہ ایسا
پاک نام ہے کہ انسان کو اگر اللہ تعالیٰ کے اس نام پر کامل ایمان ہو۔ تو اس کی ساری حاجتوں کے لئے
کام کافی اور سارے دکھوں سے نجات کے سامان ہو جاتے ہیں۔ میں خود تجربہ کہتا ہوں اور اس امر کی
عملی شہادت دیتا ہوں کہ جب صرف اللہ ہی کو محتاج الیہ بنا لیا جاتا ہے تو بہت سے ناجائز ذرائع اور
اعمال مثلاً کھانے پینے، مکان، مہمانداری ، بیوی بچوں کی تمام ضروری حاجات سے انسان بچ جاتا ہے
اور انسان ایسی تنگی سے بچ جاتا ہے۔ جو اس کو نا جائز وسائل سے ان مشکلات کا علاج کرنے کی ترغیب
دیتی ہے جوں جوں دنیا خدا سے دور ہو کر آمدنی کے وسائل سوچتی ہے اور دنیوی آمد میں ترقی کرتی جاتی

حقائق الفرقان
۵۰۴
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
ہے۔ توں توں قدرت اور منشاء النبی ان آمد نیوں کو ایک خرچ کا کیڑا بھی لگا دیتا ہے۔ گھر کی مستورات
سے ہی لو۔ اور پھر غور کرو کہ اس قوم نے کس طرح محنت کرنا اور کاروبار خانگی سے دست برداری اختیار
کی ہے۔ چرخہ کا تنا یا چکی پیس کر گھر کی ضرورت کو پورا کرنا تو گویا اس زمانہ میں گناہ بلکہ کفر کی حد تک
پہنچ گیا ہے۔ کام کاج ( جو کہ دراصل ایک مفید ورزش تھی ۔ جس سے مستورات کی صحت قائم رہتی اور
دودھ صاف ہو کر اولاد کی پرورش اور عمدہ صحت کا باعث ہوتا تھا تو یوں چھوٹا۔ اخراجات میں ایسی
ترقی ہوئی کہ آجکل کے لباس کو دیکھ کر مجھے تو بار ہا تعجب آتا ہے۔ایسا نکمالباس ہے کہ دس پندرہ دن
کے بعد وہ نکما محض ہو کر خادمہ یا چوہڑی کے کام کا ہو جاتا ہے۔ اور خدا کی قدرت کہ پھر وہ چوہڑی بھی
اس سے بہت عرصہ تک مستفید نہیں ہو سکتی ۔ وہ کپڑے کیا ہوتے ہیں۔ وہ تو ایک قسم کا مکڑی کا جالا ہوتا
ہے جس میں بیٹھ کر وہ شکار کرتی ہے۔
پھر اس کے ساتھ ساتھ ایک اور خطرناک گھن لگا ہوا ہے۔ وہ یہ کہ اشیاء خوردنی کا نرخ بھی گراں
ہو رہا ہے۔ ہر چیز میں گرانی ہے۔ اگر آمدنی کی ترقی ہوئی تو کیا فائدہ ہوا۔ دوسری طرف خرچ کا بڑھاؤ
ہو گیا۔ بات تو وہیں رہی ۔
ہمارے شہر کا ذکر ہے کہ ایک قوم دوا (آنہ) روز کے حساب سے ایک زمانہ میں مزدوری کیا
کرتی تھی۔ ایک دفعہ انہوں نے مل کر یہ منصوبہ کیا کہ بجائے ۸ دن کے ۵ دن میں روپیہ لیا کریں۔ اور
جو شخص ہم میں سے اس کی خلاف ورزی کرے اس کی سزا یہ ہے کہ اس کی عورت کو طلاق ۔ مگر خدا کی
قدرت وہ کام نہ چل سکا۔ اور آخر مجبوراً ان کو فتوای لینا پڑا کہ اب کیا کریں۔ ملاں کے پاس گئے تو اس
نے کہہ دیا کہ ہماری مسجد میں چند روز مفت کام کرو جواز کی راہ نکال دیں گے۔ غرض ایک تو وہ وقت تھا
اور ایک اب ہے کہ وہ روپیہ روز یا بعض سوا روپیہ روزانہ کماتے ہیں ۔ اور عجیب بات یہ ہے کہ کام بھی
اس وقت کے برابر عمدہ اور مضبوط نہیں اور مقدار میں بھی اس وقت سے کم ہے۔ اس وقت وہی لوگ
اُسی مزدوری میں انجینئر نگ اور نقشہ کشی کرتے تھے۔ اور وہی عمارت کا کام کرتے تھے۔ مگر اب ان
کاموں کے واسطے الگ ایک معقول تنخواہ کا ملازم درکار ہے۔ میرے والد صاحب ایک قسم کی لنگی

حقائق الفرقان
۵۰۵
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
(کھیں) پہنا کرتے تھے۔ اور وہ کپڑا گھر کا بنایا ہوا ہوتا تھا۔ ان میں ملا ضرور ہوتا تھا۔ ہماری بہنوں کو
فخر ہوا کرتا تھا کہ ہم اپنے والد صاحب کے پہنے کی لنگی اپنے ہاتھوں سے تیار کرتی ہیں۔
غرض ایک وہ وقت تھا کہ آمدنیاں اگر چہ کم تھیں ۔ مگر بوجہ کسب حلال ہونے کے بابرکت تھیں ۔
اور ایک یہ زمانہ ہے کہ (در اصل اگر غور کیا جاوے تو آمدنیاں کم مگر خرچ زیادہ ہیں ۔ ) آمدنی بڑھی تو
خرچ بھی ساتھ ہی ترقی کر گئے ۔ (کیونکہ بوجہ زیادتی اخراجات کے لوگ اکثر ادھر اُدھر سے آمدنی
کے بڑھانے کے واسطے بہت قسم کے ناجائز وسائل اختیار کرتے ہیں۔ اکثر یہی کوشش دیکھی گئی ہے
کہ روپیہ آجاوے اس بات کی پرواہ نہیں کہ وہ حلال ہے یا حرام ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بے برکت ہوتا ہے ) یا ۔
تعلیم کا حال دیکھ لو کیسی گراں ہو گئی ہے حتی کہ گورنمنٹ جو ترقی تعلیم کی از بس مشتاق اور حریص تھی
اسے ایسے مشکلات آگئے کہ اب وہ لڑکوں کے پاس کرنے میں مضائقہ کرتی ہے اور اس فکر میں ہے کہ
کسی طرح یہ سلسلہ کمی پر آجاوے اور وہ اپنے ارادوں میں کامیاب ہو گی اور ضرور ہو گی ۔ کیونکہ خدا کو
جب تک ان کی سلطنت منظور ہے۔ جب تک ان کی نصرت بھی کرے گا۔
غرض یہ کہ اگر اپنی چالا کی اور ناجائز تدابیر اور ناجائز ذرائع سے مالوں کو بڑھانے کی کوشش کرو
گے تو دوسری طرف خدا اس کو خاک میں ملاتا جاوے گا۔ اس وقت ایک واقعہ مجھے یاد آ گیا ہے کہ ایک
شخص نہایت خوبصورت صندوق جس میں مختلف قسم کے رنگا رنگ ، کوئی سرخ، کوئی سفید، کوئی زرد قسم
کے ٹکڑے کانچ کے تھے۔ ایک رئیس کے پاس لایا اور پیش کیا کہ آپ اس کو خرید لیں مگر وہ رئیس بڑا
عقلمند تھا۔ اگر چہ مشرک تھا اور مشرک عقلمند نہیں ہوتا مگر ایک قسم کی جزوی عقل تھی ۔ وہ بات کو سمجھ گیا اور
کہا کہ یہ شخص شریر تو نہیں ہے۔ اس کو دھو کہ لگا ہے۔ اگر شریر ہوتا تو اس کو میرے پاس آنے کی اس
طرح جرات نہ ہوتی۔ یہ سوچ کر اس سے کہا کہ میں ان کو خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ البتہ یہ ایک
ہزار روپیہ تم کو دیا جاتا ہے اس بات کے بدلے کہ تم نے ایسی نایاب چیز ہمیں دکھائی ۔ وہ شخص بہت
خوش ہو گیا۔ رئیس نے اس سے یہ بھی کہہ دیا کہ تم چند روز یہیں ٹھہر جاؤ ۔ پھر ایک دو دن بعد بلوا کر
پوچھا کہ تم نے یہ صندوق کہاں سے لیا۔ اس نے سارا ماجرا کہہ دیا کہ جب دلی کے غدر کے موقع پر

حقائق الفرقان
۵۰۶
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
افراتفری پڑی تو میں نے سنا ہوا تھا کہ بادشاہ اپنے پاس اس قسم کا ایک مختصر صندوقچہ رکھا کرتے ہیں کہ
وقت ضرورت کام آوے۔ تو میں سب سے پہلے قلعہ میں کودا اور یہ صندوقچہ لے بھاگا۔ رئیس کو یقین
آ گیا کہ واقعی یہی بات ہے مگر اس شخص کے ساتھ کہیں دھو کہ کیا گیا ہے۔ اس نے پوچھا تو پھر سارا ماجرا
بیان کرو کہ یہاں آنے تک اور کیا کیا باتیں پیش آئیں۔ تو اس پر اس شخص نے بیان کیا کہ رستے میں
ایک اور شخص بھی میرا ہم سفر ہوا۔ اور اس کے پاس بھی ایک صندوق تھا اور وہ یہی تھا۔ اثنائے راہ میں
وہ گاہ گاہ مجھے کھول کر اپنا صندوقچہ دکھا یا بھی کرتا تھا اور ذکر کرتا تھا کہ میں نے بھی دلی کی افراتفری میں
حاصل کیا ہے مگر چونکہ اس کا صندوقچہ میرے سے عمدہ تھا اور اس کا مال بھی میرے مال سے اچھا تھا۔
اور پھر وہ گاہ گاہ میرے حوالہ کر کے چلا بھی جاتا تھا اور میرا اعتبار کرتا تھا۔ میں اس کا اعتبار نہ کرتا اور نہ
ہی صندوقچہ اسے کھول کر بتاتا ۔ آخر ہوتے ہوتے مجھے اس کا صندوقچہ پسند آیا۔ میں نے موقع پا کر اپنا
تو پڑا رہنے دیا اور اس کا صندوقچہ لے بھاگا۔ جو میرے خیال میں میرے والے بکس سے عمدہ اور عمدہ
مال والا تھا۔ اور یہ وہی صندوقچہ ہے جو میں نے اس شخص کا حاصل کیا۔ اور اپنا اس کے واسطے چھوڑا۔ یہ
سارا واقعہ سننے کے بعد اس رئیس نے اس سے کہا کہ اب وہ ہزار روپیہ تو ہم تمہیں دے چکے اور وہ
تمہاری محنت کا پھل تھا جو تمہیں مل گیا۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ یہ معمولی جھاڑ فانوس کے ٹکڑے ہیں ۔
چاہو ان کو رکھو اور چاہو پھینک دو۔ یہ کسی کام کے نہیں ہیں۔ اور روشنی کے داروغہ کو بلوا کر اُسے ویسے
ہزاروں ٹکڑے بتا دئے ۔ یہ دیکھ کر اس بیچارے کی آنکھیں کھلیں اور اپنے کئے پر پچھتایا۔ رئیس نے
کہا کہ خدا رحیم کریم ہے۔ اس نے تمہاری محنت بالکل ضائع بھی نہ کی اور سر ابھی دیدی کہ تم نے چالا کی
سے عمدہ مال حاصل کرنا چاہا تھا۔ الٹا اس حرص سے ایک گناہ بھی کیا اور اصل مال بھی برباد کیا۔ اُس کا جو
حال ہوا ہو گا۔ اس کا ہمیں علم نہیں ۔
غرض انسان چاہتا ہے کہ میں چالا کی اور دھوکہ سے کامیاب ہو جاؤں ۔ مگر خد
اسی
رنگ میں سزا دیتا ہے اور نا کام کرتا ہے۔ جس رنگ میں خدا کو ناراض کر کے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ یہ دیتا
قصہ کہانی نہیں بلکہ ایک واقعہ کا بیان کیا گیا۔ اور عقلمند اس سے عبرت پکڑتے ہیں ۔ میں نے یہ ایک

حقائق الفرقان
۵۰۷
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
بات کہی ہے۔ تم اس سے اصل حقیقت کی طرف چلے جاؤ۔
الله الصمد : حقیقت میں وہی محتاج الیہ ہے۔
لم يلد: اس کا کوئی بچہ نہیں کیونکہ وہ صمد ہے اور بچہ لینے کے واسطے بیوی کی حاجت ہوتی
ہے۔ پس وہ لم یلد ہے۔ ۔ کیونکہ وہ صمد ہے۔ خدا کا ولد ماننے میں نہ تو خدا کی صفت صد ہی رہتی
ہے اور نہ صفت احد ہی قائم رہ سکتی ہے۔ کیونکہ بچے کے واسطے بیوی کی حاجت لازمی ہے۔ اور
پھر بیوی اُسی جنس اور کف کی چاہیے ۔ تو احد بھی نہ رہا۔ غرض یہ بالکل سچ ہے کہ کم یکتا ہے۔ وہ
ذات پاک۔
وَلَمْ يُولَدُ : اور وہ خود بھی کسی کا بیٹا نہیں ۔ کیونکہ اس میں بھی والدین کی احتیاج لازمی اور
کف ضروری ہے۔ پس وہ احد ہے ۔ صَمَد ہے ۔ لَمْ يَلِدُ ہے اور لَمْ يُولَدُ اور لَمْ يَكُن لَّهُ
کفوا احد ذات ہے۔
دیکھو میں پھر کہتا ہوں اور درد دل سے نصیحت کرتا ہوں کہ اللهُ الصَّمَدُ ہے اسی کو اپنا محتاج الیہ
بنائے رکھو۔ کھانے، پینے، پہننے ،عزت اکرام ، صحت ، عمر، علم ، بیوی بچے اور ان کی تمام ضروریات کے
واسطے اُسی کی طرف جھکوں میں اللہ کے نام کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جب انسان خدا کو اپنا محتاج الیہ یقین
کر لیتا ہے اور اس کا کامل ایمان ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی انسان کو کسی انسان کا محتاج نہیں کرتا۔ میں
اپنا ہر روزہ تجربہ بیان کرتا ہوں کہ اللہ صمد ہے۔ اسی پر ناز کرو۔ خدا کو چھوڑ کر اگر مخلوق پر بھروسہ کرو
گے تو بجز ہلاکت کچھ حاصل نہ ہوگا۔ میں نصیحت کے طور پر تم کو یہ باتیں در دول سے اور سچی تڑپ سے
کہتا ہوں کہ وہ سب کچھ کر سکتا ہے اور ہر ایک ذرہ اس کے اختیار اور تصرف میں ہے۔
لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ : کوئی رسول ہو ۔ خواہ نبی ولی ہو یا کوئی غوث و قطب ۔ کوئی بھی اس
کے لگے کا نہیں ۔ کوئی بھی اس کی برابری نہیں کر سکتا ۔ سب اسی کے محتاج ہیں اور اسی کے نور سے روشنی
حاصل کر نیوالے ہیں اور اسی سے فیض پا کر دنیا کو پہنچاتے رہتے ہیں۔ وہی ان سب کے کمال وفضل
اور حسن واحسان کے انوار کا منبع اصلی ہے۔ پس جب ایسا خدا موجود ہے۔ تو پھر ایک مومن انسان کو کیا

حقائق الفرقان
۵۰۸
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
غم ہے؟ اور کون سی خوشی اس کی باقی رہ گئی ہے؟
حضرت اقدس فرمایا کرتے ہیں کہ کسی کو اپنے مال پر خوشی ہوتی ہے۔ کسی کو یار دوستوں پر ۔ مگر
مجھے یہ خوشی کافی ہے کہ میرا خدا قادر خدا ہے مگر یہ باتیں ایمان ، یقین ، فکر اور تدبر کو چاہتی ہیں ۔ اور اس
بات کو چاہتی ہیں کہ انسان ہمیشہ رہنے کے واسطے نہیں بنایا گیا۔ کسی کو کیا علم ہے کہ میں کل رہوں گا یا
نہیں اس واسطے میں جب کبھی وعظ کرنے کھڑا ہوتا ہوں تو ہمیشہ آخری وعظ سمجھ کر کرتا ہوں ۔ خدا
جانے۔ پھر کہنے کا موقع ملے گا یا نہیں ۔ (اللہ تعالیٰ توفیق دے عمل کی ۔ آمین )
( محکم جلد ۱۲ نمبر ۲۹ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۵ تا ۷ )
هُوَ الله احد ۔ دہر یہ کارڈ، فلسفی کا رد ہو گیا ۔ الله الصَّمَدُ فرماتا ہے ۔ أَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ إِلَى اللهِ -
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۸)

آج 10 میں سے 10 باقی