سُوْرَۃُ الْفَلَقِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۵۰۹
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
سُوْرَةُ الْفَلَقِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اس با برکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جو ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت
کو پہنچانے والا ہر ایک بُرائی سے بچانے والا ۔
۲ تا ۶ - قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ
إِذَا وَقَبَ وَ مِنْ شَرِّ النَّفْثَتِ فِي الْعُقَدِ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا
حَسَد
ترجمہ ۔ کہہ پناہ پکڑتا ہوں ساتھ رب صبح کے اس چیز کے شر سے جو پیدا کیا ہے اور شر اندھیرا کرنے
والے کے سے جبکہ چھپ جاوے شر پھونکنے والیوں کے سے گروہوں میں اور شر حسد کرنے والے کے
سے جبکہ حسد کرے۔
تفسیر۔ اس طرح سے دعا مانگ۔ میں اپنے اُس پر وردگار کے حضور میں پناہ گیر ہوتا ہوں۔ جو
اندھیرے کو دور کر کے صبح کی روشنی پیدا کرتا ہے۔ اُس کے حضور میں پناہ گیر ہوتا ہوں ۔ ان تمام
چیزوں کی بدی سے جو پیدا ہوئی ہیں۔ اور اندھیرا کرنے والے کی شرارت سے جبکہ وہ چھپ جاوے
اور ان کی شرارت سے جو گر ہوں میں پھونکیں دے کر مخلوقِ الہی کو دکھ دینے کے درپے رہتے ہیں اور
حاسد کے شر سے جبکہ وہ حسد پر کمر باندھے۔
یہ سورہ شریفہ مدنی ہے یعنی مدینہ منورہ میں نازل ہوئی تھی ۔ اس میں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ
الرَّحِیمِ کے بعد پانچ آیتیں ہیں۔ اور تئیس کلمے ہیں اور تہتر حروف ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۹۵)
حقائق الفرقان
۵۱۰
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
چار قل جو نماز میں اور نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں اُن میں سے یہ تیسرا قل ہے۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ قرآن شریف میں فلق کا لفظ تین طرح پر استعمال ہوا ہے۔ فَالِقُ
الْإِصْبَاحِ فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوى پس خدا فَالِقُ الْإِصْبَاحِ فَالِقُ الْحَبِ اور فَالِقُ النَّوى
ہے۔ دیکھو رات کے وقت خلقت کیسی ظلمت اور غفلت میں ہوتی ہے۔ بجز موذی جانوروں کے عام دیھورات -
طور سے چرند پرند بھی اس وقت آرام اور ایک طرح کی غفلت میں ہوتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے نہایت تاکیدی حکم دیا ہے کہ رات کے وقت گھروں کے دروازے بند کر لیا کرو۔ کھانے
پینے کے برتنوں کو ڈھانک رکھا کرو۔ خصوصًا جب اندھیرے کا ابتدا ہو اور بچوں کو ایسے اوقات میں
باہر نہ جانے دو۔ کیونکہ وہ وقت شیاطین کے زور کا ہوتا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی تصدیق جو کہ آج سے تیرہ سو برس پیشتر ایک امی
بیابان عرب کے ریگستانوں کے رہنے والے کے منہ سے نکلا تھا آج اس روشنی اور علمی ترقی کے زمانہ
میں بھی نہایت بار یک دربار یک محنتوں اور کوششوں کی تحقیقات کے بعد بھی ہو رہی ہے۔ جو کچھ آپ
نے آج سے تیرہ سو برس پیشتر فرمایا تھا۔ آج بڑی سرزنی اور ہزار کوشش کے بعد کوئی سچا علم یا سائنس
اسے جھوٹا نہیں کر سکا۔ اس نئی تحقیقات سے جو کچھ ثابت ہوا ہے وہ بھی یہی ہے کہ کل موذی اجرام
اندھیرے میں اور خصوصا ابتدا اندھیرے میں جوش مارتے ہیں ۔ مگر لوگ بباعث غفلت ان امور کی
قدر نہیں کرتے۔
رات کی ظلمت میں عاشق اور معشوق ، قیدی اور قید کننده ، با دشاہ اور فقیر، ظالم اور مظلوم سب
ایک رنگ میں ہوتے ہیں اور سب پر غفلت طاری ہوتی ہے۔ ادھر صبح ہوئی اور جانور بھی
پھڑ پھڑانے لگے ۔ مرغے بھی آوازیں دینے لگے ۔ بعض خوش الحان آنیوالی صبح کی خوشی میں اپنی
پیاری راگنیاں گانے لگے۔ غرض انسان حیوان، چرند، پرند، سب پر خود بخو دا یک قسم کا اثر ہو جاتا
ہے اور جوں جوں روشنی زور پکڑتی جاتی ہے۔ توں توں سب ہوش میں آتے جاتے ہیں ۔ گلی ،
کوچے، بازار ، دکانیں، جنگل، ویرا نے سب جو کہ رات کو بھیانک اور سنسان پڑے تھے۔ ان
حقائق الفرقان
۵۱۱
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
میں چہل پہل اور رونق شروع ہو جاتی ہے۔ گویا یہ بھی ایک قسم کا قیامت اور حشر کا نظارہ ہوتا ہے ۔
خد تعالی فرماتا ہے کہ فالق الا صباح میں ہوں ۔
حب : گیہوں ، جو ، چاول وغیرہ اناج کے دانوں کو کہتے ہیں۔ دیکھو کسان لوگ بھی کسی طرح
سے اپنے گھروں میں سے نکال کر باہر جنگلوں میں اور زمین میں پھینک آتے ہیں۔ وہاں ان کو
اندھیرے اور گرمی میں ایک کیڑا لگ جاتا ہے اور دانے کو مٹی کر دیتا ہے اور پھر وہ نشوونما پاتا، پھیلتا
پھولتا ہے اور کس طرح ایک ایک دانہ کا ہزار درہزار بن جاتا ہے۔
اسی طرح ایک گٹک ( گٹھلی ) کیسی رڈی اور ناکارہ چیز جانی گئی ہے۔ لوگ آم کا رس چوس لیتے
ہیں۔ گٹھلی پھینک دیتے ہیں، عام طور سے غور کر کے دیکھ لوکہ گٹھلی کو ایک رڈی اور بے فائدہ چیز جانا گیا
ہے۔ مختلف پھلوں میں جو چیز کھانے کے قابل ہوتی ہے وہ کھائی جاتی ہے اور گٹھلی پھینک دی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں فَالِقُ الْحَبِ وَالنَّوى (الانعام : ۹۶) اس چیز کو جسے تم لوگ ایک ردی سمجھ
کر پھینک دیتے ہو اس سے کیسے کیسے درخت پیدا کرتا ہوں کہ انسان، حیوان ، چرند، پرند سب اس
سے مستفید ہوتے ہیں۔ ان کے سائے میں آرام پاتے ہیں ۔ ان کے پھلوں سے فائدہ اٹھاتے
ہیں۔ میوے، شربت، غذا ئیں، دوائیں اور مقوی اشیاء خوردنی ان سے مہیا ہوتی ہیں ۔ ان کے پتوں
اور ان کی لکڑی سے بھی فائدہ اٹھاتے ہو۔ گٹھلی کیسی ایک حقیر اور ذلیل چیز ہوتی ہے مگر جب وہ خدائی
تصرف میں آ کر خدا کی ربوبیت کے نیچے آجاتی ہے تو اس سے کیا کا کیا بن جاتا ہے۔
غرض اس چھوٹی سی سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے لفظ فلق کے نیچے بار یک دربار یک حکمتیں رکھی ہیں
اور انسان کو ترقی کی راہ بتائی ہے کہ دیکھو جب کوئی چیز میرے قبضہ قدرت اور ربوبیت ۔ کے ماتحت آ
جاتی ہے تو پھر وہ کس طرح ادنی اور ارذل حالت سے اعلیٰ اور اعلیٰ بن جاتی ہے۔ پس انسان کو لازم ہے
کہ اللہ تعالیٰ کی ان صفات کو مد نظر رکھ کر اور اس کی کامل قدرت کا یقین کر کے اور اس کے اسماء اور
صفات کا ملہ کو پیش نظر رکھ کر اس سے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور اسے بڑھاتا اور ترقی دیتا ہے۔
مجھے ایک دفعہ ایک نہایت مشکل امر کے واسطے اس دعا سے کام لینے سے کامیابی نصیب ہوئی
کے دانے اور گٹھلی کا چیرنے والا ہوں ۔
حقائق الفرقان
۵۱۲
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
ی
تھی۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں لاہور میں گیا۔ میرے آشنا نے مجھے ایک جگہ لے جانے کے واسطے کہا
اور میں اس کے ساتھ ہو لیا مگر نہیں معلوم کہ کہاں لے جاتا ہے اور کیا کام ہے۔ اس طرح کی بے علمی
میں وہ مجھے ایک مسجد میں لے گیا۔ جہاں بہت لوگ جمع تھے ۔ قرائن سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ کسی مباحثہ
کی تیاری ہے۔ میری چونکہ نماز عشاء باقی تھی ۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے نماز پڑھ لینے دو۔ یہ مجھے
ایک موقع مل گیا کہ میں دعا کرلوں ۔ خدا کی قدرت اس وقت میں نے اس سورۃ کو بطور دعا پڑھا اور
بار یک در بار یک رنگ میں اس دعا کو وسیع کر دیا اور دعا کی کہ اے خدائے قادر و توانا تیرا نام فایقی
الْإِصْبَاحِ فَالِقُ الْحَب وَ النَّوى ہے۔ میں ظلمات میں ہوں ۔ میری تمام ظلمتیں دور کر دے اور مجھے
ایک نور عطا کر جس سے میں ہر ایک ظلمت کے شر سے تیری پناہ میں آ جاؤں ۔ تو مجھے ہر امر میں ایک
حجت نیرہ اور برہان قاطعہ اور فرقان عطا فرما۔ میں اگر اندھیروں میں ہوں اور کوئی علم مجھ میں نہیں ہے
تو تو ان ظلمات کو مجھ سے دور کر کے وہ علوم مجھے عطا فرما اور اگر میں ایک دانے یا گٹھلی کی طرح کمزور
اور رڈی چیز ہوں تو تو مجھے اپنے قبضہ قدرت اور ربوبیت میں لے کر اپنی قدرت کا کرشمہ دکھا۔ غرض
اس وقت میں نے اس رنگ میں دعا کی اور اس کو وسیع کیا جتنا کہ کر سکتا تھا۔ بعدہ میں نماز سے فارغ ہو
کر ان لوگوں کی طرف مخاطب ہوا۔ خدا کی قدرت کہ اس وقت جو مولوی میرے ساتھ مباحثہ کرنے
کے واسطے تیار کیا گیا تھا۔ وہ بخاری لیکر میرے سامنے بڑے ادب سے شاگردوں کی طرح بیٹھ گیا اور
کہا۔ یہ مجھے آپ پڑھا دیں۔ وہ صلح حدیبیہ کی ایک حدیث تھی ۔ حضرت مرزا صاحب کے متعلق اس
میں کوئی ذکر نہ تھا۔ لوگ حیران تھے اور میں خدا تعالیٰ کے تصرف اور کاملہ قدرت پر خدا کے جلال کا
خیال کرتا تھا۔ آخر لوگوں نے اس سے کہا کہ یہاں تو مباحثہ کے واسطے ہم لائے تھے۔ تم ان سے
پڑھنے بیٹھ گئے ہو۔ اگر پڑھنا ہی مقصود ہے تو ہم مولوی صاحب کی خدمت میں عرض کر دیتے۔ ان کے
ساتھ جموں چلے جاؤ اور روٹی بھی مل جایا کریگی ۔
وہی شخص ایک بار پھر مجھے ملا اور کہا کہ میں اپنی خطا معاف کرانے آیا ہوں کہ میں نے کیوں
آپ کی بے ادبی کی۔ میں حیران تھا کہ اس نے میری کیا بے ادبی کی ۔ حالانکہ اس وقت بھی اس نے
حقائق الفرقان
میری کوئی بے ادبی نہ کی تھی ۔
الله
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
غرض یا د رکھو کہ خدا تعالی بڑا قادر خدا ہے اور اس کے تصرفات بہت یقینی ہیں۔ اس وقت تم
لوگوں کے سامنے ایک زندہ نمونہ رب الفلق کے ثبوت میں کھڑا ہے۔ اپنے ایمان تازہ کرو اور یقین
جانو کہ اللہ تعالیٰ سچی تڑپ اور در دودل کی دعا کو ہرگز ہرگز ضائع نہیں کرتا۔
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
مخلوق الہی میں بعض چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ بعض اوقات انسان کے واسطے مصر ہو جاتی ہیں
ان سے بھی اللہ تعالیٰ ہی بچا سکتا ہے کیونکہ وہ بھی خدا ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔
وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ اور اندھیرے کے شر سے جب وہ بہت اندھیرا کر دیوے۔ ہر
اندھیرا ایک تمیز کو اٹھاتا ہے۔ جتنے بھی موذی جانور ہیں۔ مثلاً مچھر، پسو، کھٹل ، بجوں، ادنیٰ سے اعلیٰ
اقسام تک کل موذی جانوروں کا قاعدہ ہے کہ وہ اندھیرے میں جوش مارتے ہیں اور اندھیرے کے
وقت ان کا ایک خاص زور ہوتا ہے۔ ظلمت بھی بہت قسم کی ہے۔ ایک ظلمت فطرت ہوتی ہے۔ جب
انسان میں ظلمت فطرت ہوتی ہے تو اس کو ہزار دلائل سے سمجھاؤ اور لاکھ نشان اس کے سامنے پیش
کرو۔ وہ اس کی سمجھ میں ہی نہیں آسکتے ۔ ایک ظلمت جہالت ہوتی ہے۔ ایک ظلمت عادت ، ظلمت رسم،
ظلمت صحبت ، ظلمت معاصی غرض یہ سب اندھیرے ہیں ۔ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان سب سے
محفوظ رکھے۔
وَ مِنْ شَرِّ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ : اس قسم کے شریر لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔ میں نے
اس قسم کے لوگوں کی بہت تحقیقات کی ہے اور اس میں مشغول رہا ہوں اور طب کی وجہ سے ایسے لوگوں
سے مجھے واسطہ بھی بہت پڑا ہے کیونکہ اس علم کی وجہ سے ایسے لوگوں کو بھی میرے پاس آنے کی
ضرورت پڑی ہے اور میں نے ان لوگوں سے دریافت کیا ہے۔ ان لوگوں کو خطرناک قسما قسم کے زہر
یاد ہوتے ہیں۔ جن کے ذریعہ سے بعض امراض انسان کے لاحق حال ہو جاتی ہیں ۔ وہ زہر یہ لوگ
بار یک دربار یک تدابیر سے خادماؤں یا چوہڑیوں کے ذریعہ سے لوگوں کے گھروں میں دفن کر ا دیتے کرا
حقائق الفرقان
۵۱۴
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
ہیں ۔ آخرکاران کے اثر سے لوگ بیمار ہو جاتے ہیں۔ پھر ان کے چھوڑے ہوئے لوگ مرد اور عورتیں
ان بیماروں کو کہتے ہیں کہ کسی نے تم پر جادو کیا ہے ۔ کسی نے تم پر سحر کیا ہے۔ لہذا اس کا علاج فلاں شخص
۔
کے پاس ہے۔ آخر مرتا کیا نہ کرتا۔ لوگ ان کی طرف رجوع کرتے ہیں اور یہ لوگ اپنی مستورات
کے ذریعہ سے چونکہ ان کو علم ہوتا ہے کہ وہ زہر کہاں مدفون ہے اور ان کے پاس ایک با قاعدہ فہرست
ہوتی ہے۔ وہ زہر مدفون نکال کر اُن کو بتاتے ہیں اور اس طرح سے ان بیماروں کا اعتقاد اور بھی زیادہ
بڑھ جاتا ہے۔ پھر ان لوگوں کو چونکہ ان زہروں کے تریاق بھی یاد ہوتے ہیں ۔ ان کے استعمال سے
بعض اوقات تعویذ کے رنگ میں لکھ کر پلوانے سے یا کسی اور ترکیب سے ان کا استعمال کراتے ہیں
اور اُن سے ہزاروں روپیہ حاصل کرتے ہیں۔ اس طرح سے بعض کو کامیاب اور بعض کو ہلاک کرتے
ہیں ۔ ایک تو یہ لوگ ہیں جو لوگوں کو اپنے فائدے کی غرض سے قسم قسم کی ایذا ئیں پہنچاتے ہیں۔
دوسری قسم کے وہ شریر لوگ ہیں جو مومنوں کے کاروبار میں اپنی بد تدابیر سے روک اور حرج پیدا
کرتے ہیں اور اس طرح سے پھر مومنوں کی کامیابی میں مشکلات پیدا ہو جاتے ہیں ۔ مگر آخر کار وہ
ناکام رہ جاتے ہیں ۔ اور مومنین کا گروہ مظفر و منصور اور بامراد ہو جاتا ہے۔
وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ : کسی کی عزت بھلائی، بڑائی ، بہتری ، اکرام اور جاہ و جلال کو
دیکھ کر جلنے والے لوگ بھی بڑے خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ وہ بھی انسانی ارادوں میں بوجہ اپنے حسد
کے روک پیدا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
غرض یہ سورۃ مشتمل ہے ایک جامع دعا پر ۔ رسول اکرم نے اس سورۃ کے نزول کے بعد بہت
سے تعوذ کی دعا ئیں ترک کر دی تھیں اور اسی کا ورد کیا کرتے تھے۔ حتی کہ بیماری کی حالت میں
بھی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس سورۃ کو آپ کے دست مبارک پر پڑھ پڑھ کر آپ کے منہ
اور بدن پر ملتی تھیں ۔ مگر افسوس کہ مسلمانوں نے عام طور سے اب ان عجیب پر تا ثیر اور اد کو قریباً ترک
ہی کر دیا ہے۔
انسان جب ایک گناہ کرتا ہے تو اُسے دوسرے کے واسطے بھی تیار رہنا چاہیے کیونکہ ایک گناہ
حقائق الفرقان
۵۱۵
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
دوسرے کو بلاتا ہے اور اسی طرح ایک نیکی دوسری نیکی کو بلاتی ہے۔ دیکھو بد نظری ایک گناہ ہے۔ جب
انسان اس کا ارتکاب کرتا ہے تو دوسرے گناہ کا بھی اسے ارتکاب کرنا پڑتا ہے اور زبان کو بھی اس طرح
شامل کرتا ہے کہ کسی سے دریافت کرتا ہے کہ یہ عورت کون ہے۔ کسی جگہ رہتی ہے وغیرہ وغیرہ۔
اب زبان بھی ملوث ہوئی اور ایک دوسرا شخص بھی اور جواب سننے کی وجہ سے کان بھی شریک گناہ
ہو گئے اس کے بعد اس کے مال اور روپیہ پر اثر پڑتا ہے اور اس گناہ کے حصول کے واسطے روپیہ بھی
خرچ کرنا پڑتا ہے۔ غرض ایک گناہ دوسرے کا باعث ہوتا ہے۔ پس مسلمان انسان کو چاہیے کہ ایسے
ارادوں کے ارتکاب سے بھی بچتا رہے اور خیالات فاسدہ کو دل میں بھی جگہ نہ پکڑنے دے اور ہمیشہ
دعاؤں میں لگار ہے۔
انسان اپنی حالت کا خود اندازہ لگا سکتا ہے۔ اپنے دوستوں اور ہم نشینوں کو دیکھتا رہے کہ کیسے
لوگوں سے قطع تعلق کیا ہے۔ اور کیسے لوگوں کی صحبت اختیار کی ہے۔ اگر اس کے یار آشنا اچھے ہیں اور
جن کو اس نے چھوڑا ہے ان سے سے بہتر اسے مل گئے ہیں ۔ جب تو خوشی کا
کا
مقام
مقام ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ
بصورت دیگر خسارہ میں دیکھنا چاہیے کہ جو کام چھوڑا ہے اور جو اختیار کیا ہے۔ ان میں سے اچھا کون سا
ہے۔ اگر برا چھوڑ کر اچھا کام اختیار کیا ہے۔ تو مبارک۔ ورنہ خوف کا مقام ہے۔ کیونکہ ہر نیکی دوسری اختیارکیا
نیکی کو اور ہر بدی دوسری بدی کو بلاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو توفیق دے کہ تم اپنے نفع اور
نقصان کو سمجھ سکو۔ اور نیکی کے قبول کرنے اور بدی کے چھوڑنے کی توفیق عطا ہو۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۷ جلد ۱۲ مورخه ۶ رجون ۱۹۰۸ء صفحه ۳-۴)
اس سورہ شریف کی تفسیر سے پہلے اس امر کا بیان کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس سورہ کے
شانِ نزول میں بعض مفسروں نے یہ بیان کیا ہے کہ کسی یہودی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو
کیا تھا اور اس قسم کے جادوگروں کے شر سے محفوظ رکھنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھلائی۔
اس واقعہ کو اگر احادیث میں دیکھا جائے ۔ اول تو اس حدیث کا راوی صرف ایک شخص ہے یعنی
ہشام حالانکہ اتنے بڑے واقعہ کے واسطے ضروری تھا کہ کوئی اور صاحب بھی اس کا ذکر کرتے ۔ دوم اگر
حقائق الفرقان
۵۱۶
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
یہ واقعہ صحیح بھی ہو تو اس سے یہ نہیں ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت پر اس جادو کا کچھ اثر ہو گیا تھا یا
آنحضرت نے ان جادو کرنے والے لوگوں کا کچھ پیچھا کیا تھا یا ان کو گرفتار کیا تھا۔
ہاں اس میں کوئی شک نہیں ہو سکتا کہ ہر زمانہ میں اور ہر ملک میں اس قسم کے آدمی ہوا کرتے
ہیں جن کا یہ پیشہ ہوا کرتا ہے کہ وہ لوگوں پر جادو کیا کریں۔ اور یہ لوگ تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک تو
وہ جو خفیہ سازشوں اور شرارتوں کے ذریعہ سے لوگوں کو سزا دیتے ہیں ۔ مثلاً ایک شخص ان کے پاس آیا
ہے ۔ اور وہ ایک دوسرے شخص کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے۔ اس واسطے ان کے پاس اپنی یہ خواہش لاتا
ہے کہ میرا دشمن مر جائے یا کسی سخت بیماری میں مبتلا ہو جائے یا مجنون ہو جائے تو وہ اس شخص کو ویسے ہی
کوئی تعویذ سا بنا دیں گے یا کوئی تاگہ گر ہیں ڈال کر دیدیں گے اور کہہ دیں گے کہ یہ کسی طرح اپنے
دشمن کو کھلاؤ یا اس کے گھر ڈال دو۔ یا اور کوئی بات اس قسم کی بتلاویں گے لیکن دراصل یہ صرف ایک
ظاہری بات اس شخص کو دھوکا دینے والی ہو گی اور خفیہ طور پر وہ اس کے دشمن کو کسی دوائی کے ذریعہ سے
بیمار کرنے یا مجنون کرنے یا ہلاک کرنے پر کمر باندھیں گے۔ اور کسی نہ کسی حیلہ سے اس کام کو پورا کر
کے اپنے جادو گر ہونے کا لوگوں کو یقین دلائیں گے۔
دوسرے قسم کے وہ لوگ ہوتے ہیں۔ جو توجہ کے ذریعہ سے اس معاملہ میں کامیابی حاصل کرنا
چاہتے ہیں اور دوسروں کو دکھ دینے کے درپے رہتے ہیں ۔ اس قسم کے لوگ بھی ہمیشہ دنیا میں ہوتے
رہے ہیں ۔ اور آجکل اس گروہ کی ایک بڑی جماعت امریکہ میں موجود ہے۔ ان کا مطلب بھی سوائے
شرارت کے اور کچھ نہیں ہوتا۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے پیشہ کو مخفی رکھتے ہیں۔ ورنہ گورنمنٹ ایسے
لوگوں کو ہر جگہ گرفتار کر کے سزا دیتی ہے۔ ایسے لوگوں کی شرارتوں سے بچنے کے واسطے انسان کو چاہیے
کہ ہمیشہ ہوشیار رہے اور ہوشیاری کا سب سے عمدہ اور اعلیٰ طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں ان
کی شرارت سے پناہ مانگی جائے۔
اس سورہ شریفہ سے پہلے سورہ اخلاص ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ کی توحید کا تذکرہ ہے۔ ہے۔اور اور
اس کے ساتھ ان دو سورتوں میں اس فیضان کا تذکرہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان پروارا پر وارد
حقائق الفرقان
۵۱۷
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
ہوتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کا اثر نہ ہونے کی ایک ظاہر دلیل یہ ہے کہ آنحضرت
کو محور کہنا تو قرآن شریف میں کفار کا قول ہے جو کہ چھوٹا قول ہے۔ اور نیز خدا تعالیٰ کا کلام ہے
وَ اللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ (المائده : ۶۸) پھر کس طرح ممکن ہو سکتا ہے کہ کسی یہودی کا جادو
آنحضرت پر چل جاتا۔
رض
اس جگہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بیماری کے وقت بیمار کے حق میں دعا کرتے ہوئے خدا تعالیٰ
سے استعاذ کر نا طریق سنت ہے۔ دوا کرنا بھی ضروری ہے مگر اس کے ساتھ دعا بھی چاہیے۔ چنانچہ
حدیث شریف میں آیا ہے۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا مِنَ
الْأَوْجَاعِ كُلِّهَا وَ الْحُتَّى هُذَا الدُّعَا بِسْمِ اللهِ الْكَرِيمِ اَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عَرْقٍ
نَجَّارِ وَ شَرِّ حَرِّ النَّارِ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ تمام دردوں اور بخار کے وقت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو یہ دعا سکھایا کرتے تھے ۔ اللہ کے نام کے ساتھ جو کریم ہے۔ خدا عظیم کی
پناہ مانگتا ہوں ۔ کبر کے شر سے اور آگ کی گرمی کے شر سے۔ اس طرح خدا تعالیٰ کے حضور میں
پناہ مانگنے کی دعا ئیں بہت سی احادیث میں وارد ہیں ۔ جن میں سے بعض بمعہ ترجمہ اس جگہ نقل کی
جاتی ہیں۔
اعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَ قُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَ احَاذِرُ سَبْعًا) بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ
يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنٍ حَاسِدٍ اللهُ يَشْفِيكَ بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ أَعِيذُ كُمَا
بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ
الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيكَ بِسْمِ اللهِ الْكَبِيرِ اَعُوذُ بِاللهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَعَارٍ وَ
مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ رَبُّنَا اللهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
كَمَارَ حْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا وَ خَطَايَانَا - أَنْتَ رَبُّ
لے اور اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے۔
حقائق الفرقان
۵۱۸
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
الطَّيِّبِينَ انْزِلُ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشَفَاءً مِنْ شَفَائِكَ عَلَى هَذَا لُوَجْعِ اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ
يَنْكَالَكَ عَدُوًّا وَيَمْشِي لَكَ إِلى جَنَازَةٍ ۔ اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيُوةُ خَيْرَ الِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ
الْوَفَاةُ خَيْرًالي -
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرْكِ الشَّقَاءِ وَسُوءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاء
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَةِ وَالْحُزْنِ وَ الْعِجْزِ وَالْكَسْلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ
الرجال -
عربی تفسیر سے ترجمہ :
پناہ چاہتا ہوں میں اللہ کی عزت اور قدرت کی اس چیز کی بدی سے جو پاتا ہوں اور ڈرتا ہوں
میں ( سات بار کہے اللہ کے نام کے منتر پڑھتا ہوں کہ تجھ پر ہر چیز سے جو ایذا دے تجھ کو بدی سے
ہر جان کے اور آنکھ سے حسد کر نیوالے کے اور شفا دے تجھ کو اللہ کے نام سے منتر پڑھتا ہوں تجھ پر ۔
پناہ میں دیتا ہوں میں تم دونوں کو اللہ کے کلموں کی جو پوری ہیں بدی سے ہر شیطان اور جانور ایذاء
دینے والے اور ہر آنکھ نظر لگا نیوالی کی سے مانگتا ہوں اللہ عظمت والے سے جو صاحب ہے عرش
بڑے کا کہ شفا دے تجھ کو۔ ساتھ نام اللہ بڑائی والے کے پناہ چاہتا ہوں اللہ کی جو عظمت والا ہے بدی
سے ہر رگ جوش مارنیوالی کے اور بدی سے دوزخ کی گرمی کے ۔ رب ہمارا اللہ ہے جو آسمان میں ہے
پاک ہے نام تیرا حکم ہے تیرا آسمان اور زمین میں جس طرح ہے رحمت تیری آسمان میں ۔ پس کر
رحمت اپنی زمین میں بخش واسطے ہمارے گناہ ہمارے اور چوک ہماری تو ہے صاحب پاکوں کا اتار
رحمت اپنی میں سے رحمت اور شفا اپنی شفا میں سے اس بیماری پر اے اللہ شفا دے اپنے بندے کو کہ
زخمی کرے تیری راہ میں دشمن کو اور چلے تیرے واسطے ساتھ کسی جنازہ کے۔اے اللہ چلا تو مجھ کو کہ جب
تک کہ ہو زندگی بہتر میرے واسطے اور مار مجھ کو جس وقت ہو موت بہتر واسطے میرے۔
اے اللہ تیری پناہ مانگتا ہوں بلاء کی مشقت سے اور بدبختی کے ملنے سے اور بڑے فیصلہ سے اور
دشمنوں کے خوش ہونے سے۔ اے اللہ تحقیق میں پناہ چاہتا ہوں فکر اور غم سے اور ناتوانی اور سستی سے
حقائق الفرقان
۵۱۹
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
اور نامردی اور بخل سے اور قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے غلبہ سے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۹۵٬۳۹۴)
فلق : اس چیز کو کہتے ہیں جو کہ پھٹ کر پیدا ہو۔ جیسا کہ دانہ جوزمین میں بویا جاتا ہے اور جب
اس کو نمی پہنچتی ہے تو وہ پھٹ جاتا ہے اور اس میں سے ایک بڑا درخت پیدا ہوتا ہے۔ ایسا ہی فلق صبح کو
بھی کہتے ہیں کہ رات کی تاریکی پھٹ جاتی ہے اور اس میں سے صبح کی روشنی نمودار ہوتی ہے۔ زجاج کا
قول ہے الْفَلَقِ الصُّبْحُ لِأَنَّ اللَّيْلَ يَفْلِقُ عَنْهُ الصُّبْحُ وَيَفْرِقُ فعل بمعنى مفعول - فلق صبح کو کہتے
ہیں کیونکہ رات سے صبح نکلتی ہے اور جدا ہوتی ہے۔ اس جگہ فعل مفعول کے معنوں میں آیا ہے۔ اس کی
مثال ہے هُوَ أَبينُ مِنْ فَلَقِ الصُّبْحِ ۔ ایسا ہی قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ کی صفات میں بیان ہوا ہے
کہ وہ فَالِقُ الْإِصْبَاحِ (الانعام : ۹۷) ہے۔ رات کے وقت جب تمام دنیا پر اندھیرا چھا جاتا ہے۔
تو بادشاہ اور سپاہی ، امیر اور غریب سب برابر ہو جاتے ہیں۔ تاریکی میں شناخت نہیں ہو سکتی کہ دشمن
کون ہے اور دوست کون ہے۔ کونسی چیز مفید ہے اور کون سی چیز ضر ر دینے والی ہے۔ لیکن جب صبح کی
روشنی نمودار ہوتی ہے تو انسان پہچان لیتا ہے کہ یہ میرا دوست ہے اور یہ دشمن ہے۔ اور اس چیز سے
مجھے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اور اس سے نقصان کا احتمال ہو سکتا ہے گویا اس میں انسان اللہ تعالیٰ کے
حضور دعا کرتا ہے کہ اے پروردگارا اگر چہ ہم اپنی نادانی اور بے علمی اور گناہ گاری کے سبب ایک ظلمت
اور تاریکی در تاریکی میں پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن تیری وہ ذات ہے کہ تمام تاریکیوں کو دور کر دیتی ہے
اور روشنی اور نور پیدا کر کے دکھ دینے والی چیزوں سے انسان کو بچانے والا تو ہی ہے۔ پس تو ہی ہم پر
رحم فرما۔ کیونکہ تیرے حضور میں ہم تمام تاریکیوں سے پناہ گزین ہوتے ہیں قَالَ الْعَرَبُ فِي لُغَاتِ
الْقُرْآنِ الْفَلَقُ شَقُّ الشَّيْئِ أَوْ إِبَانَةُ بَعْضِهِ عَنْ بَعْضٍ يُقَالُ فَلَقْتُهُ فَانْفَلَقَ قَالَ (اللَّهُ ) تَعَالَى
فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَقَالَ فَالِقُ الْحَبِ وَ النَّوى ( الانعام :(١٦) وَ قَالَ فَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنِ
اضْرِبُ بِعَصَاكَ الْبَحْرَ فَانْفَلَقَ (الشعرا : (۶۴) وقوله تعالى ۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ (الفلق : ٢)
الْفَلَقُ بِالتَّحْرِيكِ قِيلَ هُوَ ضَوْءُ الصُّبْحِ وَإِنَارَتُهُ وَ الْمَعْنَى قُلْ يَا مُخَاطِبُ اعْتَصِمْ وَامْتَنِعُ بِرَبِّ
حقائق الفرقان
۵۲۰
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
الصُّبْحِ وَ خَالِقِهِ وَ مُدَيْرِهِ وَ مُطْلِعِهِ مَتَى شَاءَ عَلَى مَا يُرَى مِنَ الصَّلَاحِ فِيْهِ وَيُقَالُ هُوَا الْخَلْقُ
كُلُّهُ لِأَنَّهُمْ يَنْفَلِقُونَ بِالْخُرُوجِ مِنْ أَصْلَابِ الْآبَاءِ وَارْحَامِ الْأُمَّهَاتِ كَمَا يَنْفَلِقُ الْحَبُّ مِنَ
النَّبَاتِ وَيُقَالُ الْفَلَقُ مَا يَنْفَلِقُ عَنِ الشَّيْءٍ وَهُوَ يَعُمُّ جَمِيعَ الْمَسْكَنَاتِ لِأَنَّهُ جَلَّ شَانُهُ فَلَقَ
ظُلْمَةَ عَدْ مِهَا بِنُورِ الْجَادِهَا - ترجمہ کسی شے کے پھٹنے کو یا بعض سے بعض کو جدا کرنے کو کہتے
ہیں ۔ جیسا کہ عربی میں کہتے ہیں ۔ فَلَقْتُهُ فَانْفَلَقَ میں نے اُسے پھاڑا پس وہ پھٹ گیا۔ ایسا ہی
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ فَالِقُ الْإِصْبَاحِ صبح کا پھاڑنے والا ، ظاہر کرنے والا ، نمودار کرنے والا
اور ایسا ہی خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ فَالِقُ الْحَبِ وَالنَّوَی دانے اور گٹھلی کے پھاڑنے والا اور
اُن سے درخت بنانے والا اور ایسا ہی قرآن شریف میں آیا ہے۔ فَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنِ اضْرِبُ
بعَصَاكَ الْبَحْرَ فَانْفَلَقَ (الشعراء: (۶۴) پس ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ اپنی جماعت کو دریا میں
لے چل ۔ پس وہ دریا پھٹ گیا۔ اور جماعت کے واسطے راستہ ہو گیا اور لشکر صاف نکل گیا اور ایسا ہی
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ کہ میں پناہ پکڑتا ہوں ساتھ
پروردگار فلق کے اس جگہ لفظ فلق حرف ل کی زبر کے ساتھ ہے اور اس کے معنی ہیں ۔ صبح کی روشنی اور
اس کا چمکنا اور اس کے معنے یہ ہیں کہ اے مخاطب حفاظت طلب کر اور پناہ مانگ، اس رب کے حضور
میں جو صبح کا رب اور خالق اور مدبر ہے۔ اور اس کے چڑھانے والا ہے۔ جب چاہے اور جس کے لئے
اس میں صلاحیت دیکھے اور بعض کا قول ہے کہ اس جگہ فلق سے مراد تمام مخلوقات ہے کیونکہ وہ سب
کے سب مذکر کے اصلاب سے اور مؤنث کے ارحام سے نکلے ہیں۔ ایسا ہی دانہ پھٹتا ہے تو اس سے
سبزی نکلتی ہے اور بعض کہتے ہیں کہ فلق وہ ہے جو کسی بھے سے پھٹ کر جدا ہوتی ہے اور یہ عام ہے تمام
مخلوقات پر۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے عدم کی ظلمت کو پھاڑ کر اس کو وجود کی روشنی میں لاتا ہے۔
اور فلق کے ذکر کرنے میں اس طرف اشارہ ہے کہ جو ذات صفحۂ عالم سے ان ظلمات اور
تاریکیوں کو محو کرنے اور مٹا دینے پر تام قدرت رکھتی ہے اسے یہ بھی طاقت اور قدرت ہے کہ جو شخص
عاجزی کے ساتھ اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس سے پناہ جو ہوتا ہے وہ اس کے تمام خوف اور