سُوْرَۃُ الْفَلَقِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
۵۲۱
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
دہشت کو دور کر دیتا ہے۔ علاوہ ازیں صبح کا طلوع ہونا آغاز فرحت و سرور کی مثال ہے کہ جس طرح
آدمی تمام رات طلوع فجر کا انتظار کرتا ہے۔ اسی طرح خائف و عائذ ، نجاح و فلاح کے طلوع صبح کا
انتظار کرتے ہیں ۔ بہر تقدیر خدا تعالیٰ کے حضور پناہ مانگنی چاہیے۔ تمام مخلوق کی برائی سے۔ موذی
آدمی ۔ جن، درندے ، وحشی جانور ، سانپ بچھو وغیرہ سے۔
کعب بن اخبار فرماتے ہیں کہ دوزخ میں ایک لق و دق جنگل ہے اس کا نام فلق ہے۔ جب وہ
کھولا جاتا ہے تو سارے دوزخی اس کی شدت گرمی کی وجہ سے چیخنے لگتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ
دوزخ کی تہہ میں ایک کنواں ہے۔ جسے فلق کہتے ہیں۔ اس پر ایک پردہ پڑا ہوا ہے۔ جب وہ اٹھا دیا
جاتا ہے۔ تو اس میں ایک ایسی سخت آگ نکلتی ہے جس سے خود جہنم چیختی ہے۔ علاوہ اس کے اور بھی
بہت سے اقوال ہیں ۔ مگر سب سے صحیح تر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ فلق صبح کو کہتے ہیں یا دانہ اور گٹھلی کے
پھوٹنے اور اُگنے کا نام ہے۔
بعض نے کہا ہے کہ یوسف علیہ السلام جب کنوئیں میں ڈالے گئے تھے تو آپ کے گھٹنے میں
سخت درد ہوا ( شاید گرنے کے سبب چوٹ لگی ہو ) ایسا سخت درد ہوا کہ تمام رات جاگتے ہوئے
گزری۔ یہاں تک کہ طلوع صبح کا وقت ہو گیا۔ تب ایک فرشتہ نازل ہوا جس نے آپ کو تسلی دی اور کہا
کہ خدا تعالیٰ سے دعا مانگو۔ وہ اس درد کو دور کر دیگا ۔ حضرت یوسف نے اس فرشتے کو کہا کہ تو دعا کر میں
آمین کہوں گا چنانچہ اس فرشتے نے دعا کی اور حضرت یوسف نے آمین کہی ۔ تب خدا تعالیٰ نے اس دعا
کو قبول فرمایا اور وہ دور تھم گیا اور ان کو آرام ہو گیا۔ تب حضرت یوسف نے دعا کی کہ اس وقت جس قدر
بیمار ہیں اور تکلیف میں ہیں ان سب کو آرام دیا جائے۔ فرشتے نے اس دعا پر بھی آمین کہی اور کہتے
ہیں۔ یہی سبب ہے کہ صبح کے وقت ہر بیمار کو تھوڑا بہت افاقہ ہو جاتا ہے۔ وہ دعا حضرت یوسف کی
مفصلہ ذیل الفاظ میں تھی ۔
يَاعُدَّ لِي فِي شِدَّتِي وَ يَا مُونِسِي فِي وَحْشَتِي وَ رَاحِمَ غُرْبَتِي وَ كَاشِفَ كُرْبَتِي وَيَا مُجِيبَ دَعْوَتِي
وَيَا إِلهِي وَإِلَهَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ ارْحَمْ صِغْرَ سِنِّي وَ ضُعْفَ رُكْنِي وَقِلَّةَ حِيْلَتِي

حقائق الفرقان
يَا حَيَى يَا قَيُّومُ يَاذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ -
۵۲۲
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
اے میرے ہتھیار میرے مصائب میں اور میرے مونس میری وحشت کے وقت اور اے رحم
کرنے والے میری غربت پر اور اے میری گھبراہٹ کے دور کر نیوالے اور اے میری دعا کے قبول
کرنے والے اور اے میرے معبود اور میرے باپ دادوں کے معبود ابراہیم و اسحق اور یعقوب کے
معبود میری چھوٹی عمر پر رحم فرما اور میرے ضعف رکن پر رحم فرما اور میرے حیلہ کے کم ہونے پر رحم کر۔
اے جی اے قیوم ۔ اے صاحب جلال اور اکرام ۔
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ : جو کچھ خدا نے پیدا کیا۔ اس کے شر سے ۔ یعنی تمام پیدائش الہی میں جو
اشیاء انسان کے واسطے مضر اور خراب اور تکلیف دہ ہیں ان سب سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں پناہ
چاہتا ہے۔
بعض کا قول ہے کہ شَرِّ مَا خَلَقَ سے مراد شیطان ہے کیونکہ اس سے بڑھ کرکوئی شئے انسان کے
واسطے موجب شر اور دکھ اور تکلیف نہیں ہے ایک قول یہ ہے کہ شَرِّ مَا خَلَقَ سے مراد جہنم ہے گویا کہ
انسان خدا تعالیٰ کے حضور جہنم سے پناہ چاہتا ہے۔ بہر حال اس میں تمام موذی اور دکھ دینے والے اور
خدا سے دور رکھنے والی اشیاء سے خدا کے حضور پناہ مانگی گئی ہے۔ خواہ وہ شیطان ہو یا جن یا موذی
حیوان مثل بچھو، سانپ ، شیر وغیرہ۔
غاسق: اندھیرا کرنے والا ۔ ہر ایک چیز جو تاریکی اور ظلمت پیدا کرے۔ غاسق رات کو کہتے
ہیں اور غسق تاریکی کو کہتے ہیں کیونکہ رات تاریکی پیدا کرتی ہے۔ اس واسطے وہ غاسق ہے۔ اور
غسق برد کو بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ رات بہ نسبت دن کے ٹھنڈی ہوتی ہے۔ غاسق ثریا کو بھی کہتے ہیں ۔
کیونکہ ان کا گرنا عموما وباء اور بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔ اور غاسق سورج کو بھی کہتے ہیں جبکہ
غروب ہو جاوے اور چاند کو بھی کہتے ہیں جبکہ اس کو گہن لگے ۔ غاسق سانپ کو بھی کہتے ہیں جبکہ وہ
کاٹ کھائے اور ہر ایک نا گہاں آنے والی چیز جو ضرر پہنچائے یا بھیک مانگنے والا جبکہ وہ تنگ کرے تو
اس کو بھی غاسق کہتے ہیں۔ غرض ہر ایک چیز جو انسان کو ظلمت روحانی یا جسمانی میں ڈالے اس کو

حقائق الفرقان
۵۲۳
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
فاسق کہتے ہیں ۔ جب رات بہت تاریک ہو تو عرب کے محاورہ میں کہتے ہیں غَسَقَ الَّيْلُ۔ اور
جب آنکھیں آنسوؤں سے بھر جائیں تو کہتے ہیں ۔ غَسَقَتِ الْعَيْنُ اور جب زخم پیپ سے بھر
جائے تو کہتے ہیں غَسَقَتِ الْجَرَاحَةُ ۔
وقب : کے معنے ہیں چھپ گیا۔ وقت کے اصلی معنے ہیں کسی شئے میں داخل ہونا۔ ایسا کہ وہ نظر
سے غائب ہو جاوے۔
حدیث شریف میں آیا ہے رَوَى أَبُو سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ
سَلَّمَ بِيَدِهَا وَ أَشَارَ إِلَى الْقَمَرِ وَقَالَ اسْتَعِيْنِي بِاللهِ مِنْ شَرِّ هَذَا فَإِنَّهُ الْغَاسِقُ إِذَا وَقَبَ ۔
ابو سلمہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کا ہاتھ
پکڑا اور چاند کی طرف جبکہ وہ کسوف میں تھا اشارہ کر کے فرمایا کہ اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کے
حضور میں پناہ مانگ کہ یہ اندھیرا کرنے والا ہے جبکہ چھپ جائے۔
النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ: گرہوں میں پھونکنے والیاں ۔ النَّفْتِ النَّفْخُ وَ مَعَ رِيقٍ - نفت
کے معنے ہیں پھونکنا جن میں تھوک بھی ہو۔ گرہ میں پھونکنا جیسا کہ جادو گر لوگ تاگوں میں گر ہیں ڈال
کر پھونکتے ہیں۔ اور لوگوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ اس کا اثر ہوتا ہے۔ گرہ میں پھونکنا اور گرہ دینا
یہ ایک محاورہ ہے۔ جس کے معنی ہیں کسی کام میں رکاوٹ ڈالنے کے واسطے کوشش کرنا جیسا کہ وہ
لوگ جو جادوگری کا پیشہ رکھتے ہیں اپنی جھوٹی جادوگری میں کامیابی حاصل کرنے کے واسطے خفیہ
تدابیر کرتے ہیں ۔ ظاہر تو یہ کرتے ہیں کہ فلاں آدمی کو ہم نے جادو کے ذریعہ سے بیمار کر دیا ہے۔
اور دراصل کسی خفیہ ذریعہ سے اس قسم کی دوائیاں اس شخص کو کھلا دیتے ہیں جن سے وہ بیمار ہو
جائے ۔ پس ایسے خفیہ شریر لوگوں کی شرارت سے بچا رہنے کے واسطے اللہ تعالیٰ کے حضور میں ہمیشہ
دعا کرتے رہنا چاہیے۔
حاسد : وہ ہے جو یہ خواہش کرے کہ دوسرے کے پاس جو عمدہ شئے ہے وہ اس کو مل جاوے
بسااوقات اس حسد میں اس شخص کو نقصان پہنچانے کی بھی خواہش اور کوشش کرتا ہے جس کو اس نعمت کا

حقائق الفرقان
مالک دیکھتا ہے۔
۵۲۴
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
لفظ حاسد کو اس جگہ نکرہ رکھا ہے۔ معرفہ نہیں رکھا۔ اس میں یہ حکمت ہے کہ حسد ہمیشہ برا نہیں
ہوتا۔ بلکہ اگر نیکیوں کے حصول کے واسطے حسد کیا جائے تو وہ حسد محمود ہے۔
رہے
اس سورۃ میں انسان کے جسمانی فوائد کے واسطے دعا ہے اور اگلی سورۃ میں روحانی فوائد کی باتیں
مندرج ہیں۔
یہ سورۃ بھی بجائے خود ایک جامع دعا ہے جن میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں پناہ
مانگی گئی ہے۔
ا۔ تمام مخلوقات کے شر سے۔
۲ تاریکی کرنے والی اشیاء کے شر سے۔
مخالفانہ مخفی تدابیر کرنیوالوں کے شر سے۔
۴۔ حاسد کے شر سے۔
فقرہ اول میں دراصل سب شامل ہیں اور فقرہ دوم و سوم و چهارم اُس کی تشریح ہیں۔ یعنی وہ تمام
چیزیں جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہیں۔ ان میں جو امر اس قسم کا ہے کہ کسی انسان کے واسطے موجب تکلیف
اور دکھ اور ضر ر ہو سکتا ہے۔ ان سب سے خدا تعالیٰ ہم کو بچائے اور محفوظ رکھے۔
پیدا
دنیا میں جس قدر مفاسد پیدا ہوتے ہیں ۔ وہ یا تو بہ سبب تاریکی اور ظلمت کے پھیل جانے کے
اہوتے ہیں۔ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دنیا میں ایک تاریکی پھیلی ہوئی تھی۔
لوگ روحانیت کی باتوں سے بے خبر تھے۔ نصاری مریم اور یسوع اور حواریوں کے بتوں کی پوجا
کرتے تھے۔ ایرانی آتش پرستی میں مصروف تھے۔ ہندو کئی کروڑ دیوی دیوتاؤں کے آگے پیشانی
رگڑنے میں مصروف ہو رہے تھے۔ تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نور دنیا میں چمکا اور مخلوق النبی کے
واسطے موجب ہدایت کا ہوا۔ سو یا تو مفاسد خود تاریکی کے سبب سے پیدا ہوتے ہیں۔ اور یا مخالف
دشمن لوگ شرارت کے ساتھ تاریکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اور فاسد لوگ از روئے حسد کے فساد مچا کر

حقائق الفرقان
۵۲۵
سُوْرَةُ الْفَلَقِ
اصلیت کو چھپانا چاہتے ہیں۔ یہی حال ہر زمانہ میں اور ہر نبی اور مامور کے وقت میں ہوتا ہے۔ آجکل
بھی زمانہ میں ایک بڑی تاریکی پھیلی ہوئی ہے۔ اور تمام قوم میں اصلیت کو چھوڑ کر گمراہی کی طرف جارہی
ہیں۔ اس واسطے ضرورت کے موافق خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں بھی ایک نور پیدا کیا ہے جو تمام ظلمات کو
دور کر دیتا ہے۔ اور مخلوق کو ہدایت کے راہ پر لاتا ہے۔ اس کے مخالف چاہتے ہیں کہ حق پر پردہ ڈال دیں
اور لوگوں کو ہدایت کے حصول سے محروم رکھیں لیکن خدا تعالیٰ اپنی باتوں کو پورا کر یگا اور اپنے بندے کی
صداقت کو روز روشن کی طرح نمایاں کرنا اُسی خدائے قادر کا کام ہے۔ جس کو کوئی روک نہیں سکتا۔
اس سورہ شریف میں جو قرآن شریف کی آخری سورتوں میں سے ہے اس امر کی طرف
اشارہ ہے کہ آخری زمانہ میں ایک بڑا فتنہ ہوگا ۔ ایک بہت بڑا شر اٹھے گا اور وہ ایسے وقت میں ہوگا
جبکہ اللہ تعالیٰ زمانہ میں سے تاریکی کو دور کرنے کے واسطے ایک صبح کو نمودار کریگا ۔ کیونکہ وہ رب
الفلق ہے اور رات کے بعد دن کو لاتا ہے اور تاریکی کے بعد نور پیدا کرتا ہے۔ اس شر سے بچنے
کے واسطے تمام مسلمانوں کو ہمیشہ دعا کرتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ وہ بڑا بھاری شر ہے۔ اُس شر کا پیدا
کر نیوالا خفیہ کارروائیاں بہت کریگا۔ اور چھپ چھپ کر اپنی سازشیں دینِ حق کے برخلاف
نهایت جدو جہد کے ساتھ کرے گا۔
چنانچہ ظاہر ہے کہ جس قدر خفیہ کارروائیاں مشن کا دجال اسلام کے برخلاف کرتا ہے۔ ایسی
کارروائیاں پہلے کبھی کسی نے نہیں کیں۔ ایسے ایسے راہوں سے اسلام پر حملہ کرنے کے واسطے کوشش کی
جاتی ہے کہ عوام تو سمجھ بھی نہیں سکتے کہ اس معاملہ میں کیا در پردہ شرارت ہے لیکن خدا تعالیٰ نے اس زمانہ
میں ایک ایسا نور پیدا کیا ہے جس نے نمودار ہو کر ان تمام پردوں کو پھاڑ دیا ہے اور دجال کا دجل کھول کر
لوگوں کو دکھادیا ہے تا کہ مخلوق الہی اس کے شر سے بچی رہے۔ اور اس کے پھندے میں نہ آئے۔
افسوس ہے اُن لوگوں پر جو خدا تعالیٰ کے اس نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں۔ وہ
یا درکھیں کہ یہ نورالنبی ضرور غالب آئے گا اور اس کے مخالف سب نامراد اور نا کام مریں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۹۶ تا ۳۹۸)

آج 10 میں سے 10 باقی