سُوْرَۃُ النَّاسِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۵۲۶
سُورَةُ النَّاسِ
سُورَةُ النَّاسِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم اس دعا کو با برکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتے ہیں جس نے رحمانیت سے ہمارے لئے دعا ئیں
مقدر کر رکھی تھیں اور عمل کے بعد ہمیں اس کے نتائج سے مالا مال فرمائے گا۔
۲ تا ۷ ۔ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ
الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَ
الناس -
ترجمہ ۔ کہہ پناہ پکڑتا ہوں ساتھ پروردگار لوگوں کے بادشاہ لوگوں کے معبود لوگوں کے برائی وسوسہ
ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کی سے جو وسوسہ ڈالتا ہے بیچ سینوں لوگوں کے جنوں میں سے اور
آدمیوں میں سے ۔
تفسیر۔ اس طرح دعا کر۔ جن ہو یا آدمی ہو، جو کوئی انسانوں کے سینوں میں وسوسے ڈالتا ہے اور
انسان کی ترقی کو روک کر اسے پیچھے ڈال دیتا ہے، اس کے وسوسہ کی بدی سے اس خدا کے حضور میں پناہ
گیر ہوتا ہوں ۔ جو انسانوں کا پرورش کنندہ اور ان کا بادشاہ اور ان کا معبود ہے۔ ۔
اس سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ کی تین صفتوں کا بیان کیا گیا ہے۔ رب، مالک، اللہ اور پھر ان
ہر سہ صفات کے اُس پر تو کی طرف بالخصوص اشارہ کیا گیا ہے جو کہ انسان کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کیا
معنے ۔ وہ خدا جس نے انسان کو پیدا کیا ، اس کو تمام قومی ظاہری اور باطنی عطا فرمائے اور ان قومی کی
تربیت کے واسطے ہر قسم کے سامان مہیا کئے ۔ جنین تھا تو ماں کے پیٹ کے اندر ہی اسے غذا پہنچائی،
پیدا ہوا تو ساتھ ہی ماں کی چھاتیوں میں اپنی غذا کا ذخیرہ موجود پایا، اسے چھوڑا تو ماں باپ اور اقرباء

حقائق الفرقان
۵۲۷
سُورَةُ النَّاسِ
کو اپنے سامان خوردنی ، پوشیدنی کے مہیا کرنے میں مصروف پایا، بڑا ہوا تو محنت مزدوری کی اور خدا نے
اس میں برکت ڈالی۔ اس لفظ میں اپنے اصل مربی کے بے انتہا احسانات کو یاد کرنے کے بعد اس دعا
میں انسان اپنے اس خدا کو یاد کرتا ہے جو اس کا حقیقی بادشاہ ہے۔ اُسی کے قبضہ قدرت میں تمام زمین
اور آسمان کی گل ہے۔ چاہے تو ایک آن میں زلزلہ سے یا بجلی سے یا اور جس طرح چاہے سب کو فنا کر
دے یا فنا شدوں کو پھر پیدا کر دے۔ تمام انسانوں کے دل بھی اسی کے قابو میں ہیں ۔ وہ بادشاہ حقیقی
ہے۔ ہر ایک انسان کے خیالات اس کی نگاہ میں ہیں۔ بغیر اس کے اذن کے نہ کوئی کسی کو نفع دے سکتا
ہے اور نہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ وہ مَلِكِ النّاس ہے ۔ پس وہ جو ہمارا رب ہے اور وہ جو ہمارا ملك
ہے اور سلطان ہے۔ وہی اس لائق ہے کہ ہمارا الہ ہو اور معبود ہو، اسی کی عبادت کی جاوے، اسی سے
اپنی حاجتیں مانگنی چاہئیں اور اسی کی تعریف کرتے ہوئے سر اس کے آگے جھکا یا جاوے۔ پتھر کے
بت تو ہماری اپنی مخلوق ہیں اور تا اور ہم خود ان کی تربیت کرتے ہیں۔ اور ان پر ۔ اور ان پر حکومت کرتے ہیں ۔جس
طرح چاہیں ان کو گھڑ کر بناتے ہیں اور جہاں چاہیں ان کو رکھتے ہیں۔ برہمن کے قابو میں آیا تو اس
نے زری کے کپڑے پہنا دیئے اور سونے کے زیوروں سے مرصع کر دیا اور محمود کے ہاتھ لگا تو اس نے
کاٹ کر جوتیاں رکھنے کے واسطے دہلیز کے باہر گاڑ دیا۔ رومن پادری نے اس پر سونے کا گلٹ کیا اور
گرجے میں سجایا تو اس کے پراٹسٹنٹ بھائی نے بھی اپنے باپ دادوں کی بے وقوفی پر مضحکہ اڑانے
کے واسطے اسے عجائب گھر میں رکھ دیا ، سو بتوں کا تو ذکر ہی کیا۔ جبکہ خود بت پرست بھی بتوں کو
چھوڑتے جاتے ہیں، باقی رہے عناصر اور حیوان اور انسان جن کی بعض بے وقوف لوگ پوجا کرتے
سو سب کے سب خود محتاج تھے اور اپنی عمر گزار کر مر گئے ۔ نہ ان میں سے کسی نے ہماری ربوبیت کی
اور نہ کوئی ہمارا مالک اور ملک تھا اور نہ کوئی ہمارا معبود ہو سکتا ہے۔ ظاہری بادشاہوں کی حکومت ظاہر
حالات پر ہے۔ چور چوری پر سے پکڑا گیا تو اس کو سزا مل گئی۔ لیکن چور جب چوری کی نیت کرتا ہے
اور کسی کی عمدہ شے دیکھ کر دل میں ارادہ کرتا ہے کہ موقع پر اسے اٹھا لے۔ اس وقت اس کی نیت اور
ارادے کو بجز خدا کے کون دیکھ رہا ہے۔ پس حقیقی بادشاہ وہی ہے۔

حقائق الفرقان
۵۲۸
سُورَةُ النَّاسِ
اس دعا میں انسان اللہ تعالیٰ کے حضور میں حاضر ہو کر اپنے خدا کے ساتھ اس تعلق کو یاد کرتا ہے کہ
اے خدا تو ہی میرا پرورش کنندہ ہے اور تو ہی میرا بادشاہ ہے اور تو ہی میرا معبود ہے۔ پس میں تیرے ہی
حضور میں اپنی یہ درخواست پیش کرتا ہوں کہ نیکی کے حصول کے بعد جو انسان کے دل میں ایسے بڑے
خیالات آتے ہیں کہ اس کو نیکی سے پیچھے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کے شر سے مجھے بچا۔
اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وسوسوں کا پیدا ہونا ضروری ہے پر جب تک انسان ان کے شر
سے بچا رہے یعنی ان کو اپنے دل میں جگہ نہ دے اور ان پر قائم نہ ہو۔ تب تک کوئی حرج نہیں ۔ ایک
دفعہ ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کی خدمت میں عرض کی کہ میرے دل میں
بڑے بڑے خیالات پیدا ہوتے ہیں ۔ کیا میں ان کے سبب سے گنہگار ہوں ۔ فرمایا ۔ فقط برے خیال
کا اٹھنا اور گزر جانا تم کو گنہگار نہیں کرتا۔ یہ شیطان کا ایک وسوسہ ہے جیسا کہ بعض انسان جو شیطان کی
طرح ہوتے ہیں ، لوگوں کے دلوں میں بڑے خیالات ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پس فقط اُن کی
بات سننے سے اور رڈ کر دینے سے کوئی گنہگار نہیں ہو سکتا۔ ہاں وہ گنہگار ہوتا ہے جو ان کی بات کو مان لیتا
اور اس پر عمل کر لیتا ہے۔
ایک پیشن گوئی سورۃ الناس قرآن شریف کی سب سے آخری سورۃ ہے اور اس کا مضمون
آخری زمانہ میں ایک بڑے فتنہ سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا حکم دیتا ہے۔ وہ فتنہ خناس کا ہے۔ جو کہ
لوگوں کے دلوں میں قسم قسم کے وساوس ڈال کر ان کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کریگا۔ کیونکہ یسوع کو خدا
بنانے اور اس کی پوجا کرنے کا فتنہ زمانہ نبوی سے پہلے دنیا میں پھیلا ہوا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ظہور نے اس کی خرابیوں کو دنیا پر ظاہر کر کے اس کا زور مٹا دیا تھا۔ یہاں تک کہ خود نور اسلام کی
چمک سے جھلک پا کر عیسائی قوم میں اس قسم کے ریفارمر پیدا ہو گئے تھے۔ جنہوں نے اپنی قوم میں
سے یسوع اور مریم کے بت بنانے اور بتوں کی پوجا کرنے کی رسم کو مٹانے کی کوشش کی۔ اور اس
کوشش میں بہت کچھ کامیابی بھی حاصل کی ۔ دوسری طرف لاکھوں عیسائی اپنے مذہب کی خرابیوں سے
آگاہ ہو کر اور اس سے بیزار ہو کر اسلام میں داخل ہو گئے تھے۔ غرض اسلام وہ مذہب تھا جس نے

حقائق الفرقان
۵۲۹
سُورَةُ النَّاسِ
دیگر باطل ادیان کے ساتھ دین عیسوی کو بھی پست کر دیا تھا۔ لیکن آخری زمانہ میں وہی عیسائیت کا فتنہ
ایک نئے رنگ میں مخلوق کے سامنے آکر موجود ہوا ہے اور چاہتا ہے کہ مسلمانوں کو قرآن شریف اور
اسلام سے پیچھے ہٹا کر پھر اسی پرانی گمراہی میں ڈال دے۔ یہ خناس تعلیم دیتا ہے کہ ہمارا رب یسوع
مسیح ہے۔ چنانچہ عیسائیوں کی کتابوں میں لکھا ہوا ہوتا ہے رَبُّنَا الْمَسِيحُ اور یسوع کا نام عیسائی کتب
میں بادشاہ یعنی ملک بھی ہے۔ اور اس کی عبادت بھی کی جاتی ہے گویا کہ وہ الہ یعنی معبود ہے۔ ان
عقائد کی بیخ کنی کے واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ رَبِّ النَّاسِ اور مَلِكِ النَّاسِ اور الهِ النَّاسِ ۔
وہی ایک خدا ہے جس کی صفات حمیدہ کا قرآن شریف میں ذکر کیا گیا ہے اور جس کی وحدانیت کے
بارے میں اس سورۃ سے اوپر ایک سورۃ چھوڑ کر اس طرح بیان کیا گیا ہے۔ قُلْ هُوَ اللهُ
احَدٌ - اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ - (الاخلاص : ۲ تا ۵ ) کہ وہ
اللہ ایک ہے، وہ بے احتیاج ہے، نہ اس کا کوئی بیٹا ہے نہ وہ کسی کا بیٹا ہے اور نہ اس کا کوئی کنبہ قبیلہ
ہے۔ اس سورہ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آخری زمانہ جنگ کا زمانہ نہ ہوگا ۔ اور اسلام سے لوگوں کو
روگردانی کرانے کے واسطے کوئی لڑائی اور ظاہری جنگ کی کارروائی نہ ہوگی ۔ جیسا کہ پہلے کیا جاتا تھا۔
بلکہ صُدُورِ النَّاس پر بذریعہ وساوس ہو گا اور وہ وسوسہ ڈالنے والے خناس دو قسم کے ہوں گے۔ ایک
تو پادری لوگ جن کے وساوس موٹے رنگ کے ہر طرح کے کذب اور بہتان کے ساتھ ہیں۔ یہ خناس
تو ناس میں سے ہے۔ لیکن ایک بڑا خناس جوشر میں اس سے زیادہ سخت ہے۔ لیکن اپنی شرارت میں
کسی قدر مخفی ہے اس واسطے اس کو جن کہا گیا ہے وہ اس زمانہ کے جھوٹے فلسفی اور جزوی سائنس دان
ہیں جو حقیقی فلسفہ اور سائنس سے بے خبر ہیں۔ اور تعلیم یافتہ گروہ کو خفیہ رنگ میں دہریت کی طرف کھینچ
کر لے جا رہے ہیں۔ حالانکہ بظاہر مذہب سے اپنے آپ کو بے تعلق ظاہر کرتے ہیں مگر باطن میں
مذہب کے سچے اصول کو اکھاڑنے کے درپے ہیں۔
اس سورہ شریف سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آخری زمانہ کا فتنہ محض دعا کے ذریعہ سے دور ہوگا۔
چنانچہ اس کی تائید میں حدیث شریف میں آیا ہے کہ کفار مسیح موعود کے دم سے مریں گے۔ اور حضرت

حقائق الفرقان
۵۳۰
سُورَةُ النَّاسِ
مرزا صاحب سے میں نے بارہا سنا ہے ۔ آپ فرمایا کرتے ہیں کہ اس قدر فتنہ کا مٹانا ظاہری اسباب
کے ذریعہ سے نہیں ہو سکتا۔ ہمارا بھروسہ صرف ان دعاؤں پر ہے جو کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور میں
کرتے ہیں۔ خداوند تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے گا اور وہ خود ہی ایسے سامان مہیا کریگا کہ کفر ذلیل ہو
جائے گا اور اسلام کے واسطے غلبہ اور عزت کے دن آجائیں گے۔
لطیفہ: کسی نے کہا ہے کہ قرآن شریف کا ابتدا حرف ب سے ہوا ہے۔ اور آخر حرف س کے
ساتھ ہوا ہے ۔ یہ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ قرآن شریف انسان کے واسطے بس ہے۔ جیسا کہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ (الانعام: ۳۹) اس کتاب میں کسی شئے کی کمی
نہیں رہی ۔ اس مضمون کو کسی نے فارسی میں اس طرح ادا کیا ہے۔
اول و آخر قرآن زچه با آمد و سین
یعنی اندر رہ دین رہبر تو قرآن بس !
لطیفہ : فلسفی کہتا ہے کہ اس سورہ شریف میں سب سے پہلے جو لفظ ناس آیا ہے۔ اس سے مراد
اطفال ہیں اور ناس ثانی سے مراد نو جوان لوگ ہیں۔ اور ثالث سے مراد بوڑھے ہیں۔ اور چہارم سے
مراد صالحین ہیں اور پنجم سے مراد مفسدین ہیں۔ کیا معنی؟ کہہ میں اس خدا کے حضور پناہ گزین ہوتا
ہوں جو رب الناس ہے ، چھوٹے ناتواں بچوں کے واسطے بھی تمام سامان پرورش کیا ہے۔ اور ملک
الناس ہے۔ نوجوان جو شیلے لوگ سب اس کے قابو میں ہیں ، إله الناس ہے ۔ جب آدمی بڑا ہوتا
ہے۔ اور چالیس سال سے زیادہ عمر پاتا ہے، تب اس کے عقائد اور معرفت کمال کو پہنچتے ہیں اور عادتیں
نیکی پر پختہ ہو جاتی ہیں۔ اور اپنے خدا کی عبادت میں پکا ہو جاتا ہے،ایسے لوگوں کا معبود وہی خدا ہے اس
خدا کے حضور میں میں خناس کے وساوس کے شر سے پناہ چاہتا ہوں ۔ جو يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ
النَّاسِ ( الناس : ٦ ) نیک لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈال دیتا ہے۔ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۔ وہ خناس
کچھ جن ہیں اور کچھ مفسد انسان ہیں ۔
لے قرآن کریم کے شروع سے لے کر آخر تک جو بھی ”ب“ یاسین آئی ہے بس دونوں جہانوں میں ہمارے
لئے قرآن ہی رہنما ہے ۔

حقائق الفرقان
۵۳۱
سُورَةُ النَّاسِ
یہ ایک عجیب دعا ہے جو خدا تعالیٰ نے خود ہم کو سکھائی ہے۔ اس کے کسی قدر ہم معنے وہ دعا ہے جو
دوسری جگہ قرآن شریف میں آتی ہے اور وہ اس طرح سے ہے۔
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا (آل عمران : ٩)
اے ہمارے رب بعد اس کے کہ تو نے ہمیں ہدایت کی توفیق عطا فرمائی۔ ہمارے دلوں کو کج نہ
کر یعنی ایک دفعہ جس نیکی کو ہم حاصل کریں۔ وہ استقامت کے ساتھ ہمارے اندر قائم رہے۔
یہ سورہ شریف قرآن شریف میں سب سے آخری دعا ہے کہ اے اللہ تعالیٰ یہ قرآن جس کے سے
پڑھنے کی تو نے ہم کو توفیق دی ہے۔ اب ایسا کر ہمارے دل اس پر ایمان کے واسطے ایسے پختہ رہیں
کہ اس کلام کے متعلق کوئی وسوسہ اور بد خیال کبھی ہمارے دل میں نہ آنے پاوے۔ اور ہم اس پر عمل
کریں اور تیرے نیک بندوں میں شامل ہو جاویں۔ قرآن شریف کے ذریعہ سے رحمان خدا نے کس
قدر رحمت دنیا پر نازل فرمائی ۔ تمام احکام شرعیہ، گذشتہ بزرگوں کی نیک مثالیں ، طریق دعا ، غرض ہر
شئے ضروری کی تعلیم دی گئی ہے۔
اس سورہ شریف کے شروع میں انسان کا نام تین بار لیا گیا ہے۔ اور ہر بار اللہ تعالیٰ کا ایک جدا
نام اس پر رکھا گیا ہے۔ یعنی پہلی دفعہ رب الناس کہا گیا ہے۔ دوسری بار ملک الناس فرمایا ہے اور
تیسری بارالہ الناس مذکور ہوا ہے۔ یہ ہر سہ صفات الہیہ انسان کی تین مختلف حالتوں کی طرف اور
اللہ تعالیٰ کے تین فیضانوں کی طرف جو انسان کی ان حالتوں پر وارد ہوتے ہیں اشارہ کرتی ہیں ۔
انسان بلحاظ اپنی روحانی ترقی یا تنزل کے تین درجے رکھتا ہے۔ سب سے ادنی درجہ کا انسان وہ
ہے جسے کچھ خبر نہیں کہ حصول نیکی اور حصولِ معرفت الہی کیا شئے ہے اور وہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ ایسے
شخص کے واسطے نیکی بدی سب برابر ہے۔ اگر وہ بدی کرتا ہے تو اسے کبھی کچھ فکر نہیں ہوتا کہ میں بدی
کرتا ہوں ۔ اس کا نفس اس پر نہ صرف غالب ہے۔ بلکہ پوری طرح اس پر حکمران ہے، وہ نہیں جانتا
کہ دین اور دین داری کیا لطف اپنے اندر رکھتی ہے اور نہ دینداروں کی محبت اختیار کرتا ہے اور نہ اس کو
کبھی یہ خواہش ہی پیدا ہوتی ہے کہ دیندار بنے وہ اپنی حالت میں مثل ایک بے خبر کے پڑا ہے۔جس

حقائق الفرقان
۵۳۲
سُورَةُ النَّاسِ
نے معرفت کا کبھی نام بھی نہیں سنا۔ یہ شخص نفس امارہ کے ماتحت ہے پر خدا تعالیٰ ان سب کے واسطے
رب الناس ہے۔ یعنی وہ سب کی پرورش کرتا ہے جو لوگ خد تعالی کو نہیں مانتے اور دہر یہ ہیں ان سب
کی پرورش کرتا ہے گو ایسے لوگوں کے واسطے ایک وقت عذاب کا بھی بالآخر آ جاتا ہے۔ مگر سر دست وہ
سب اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ، اس لحاظ سے وہ اللہ تعالیٰ رب الناس
ہے۔ جو لوگ نیکی کرتے ہیں ان کی پرورش ہوتی ہے۔ جو بدی کرتے ہیں ان کی پرورش ہوتی ہے
بارش آتی ہے تو نیک و بد سب کے کھیت کو سیراب کر جاتی ہے۔ اور سورج نکلتا ہے تو کافر اور مومن سب
کو روشنی دے دیتا ہے۔ ہوا چلتی ہے۔ تو مسلم اور غیر مسلم سب کو اپنا فائدہ پہنچا دیتی ہے اس لحاظ سے
خدا تعالیٰ کی ربوبیت عام ہے۔ وہ تمام جہان کے لوگوں کا رب ہے، کوئی بڑا ہو یا چھوٹا ہو، امیر ہو یا
غریب ہو۔ دانا ہو یا بیوقوف ہو۔ عالم ہو یا جاہل ہو، بادشاہ ہو یا رعا یا ہو ہر ایک کو اس کی ربوبیت عامہ
سے حصہ دیا جاتا ہے اس لحاظ سے وہ رب الناس ہے۔
درمیانہ درجہ کے لوگ جو درجہ ادنی سے اوپر کے درجہ میں ہیں وہ ہیں ، جن کو معرفتِ الہی کا شوق
پیدا ہو گیا ہے انہوں نے جان لیا ہے کہ نیکی عمدہ شئے ہے اور وہ خواہش رکھتے ہیں کہ اپنی موجودہ
حالت سے نکلیں اور ترقی کریں اور آگے قدم رکھیں۔ بدیوں کو چھوڑ دیں اور نیکیوں کو اختیار کریں۔
لیکن ان کا نفس ہنوز ان پر غالب ہے وہ بدی سے پر ہیز کرتے ہیں مگر بسبب کمزوری پھر بھی کسی نہ کسی
وقت بدی میں گر جاتے ہیں ۔ اٹھتے ہیں اور پھر گر جاتے ہیں۔ پھر اٹھتے ہیں اور پھر گر جاتے ہیں یہی ہیں۔
حالت ان کی ہوتی رہتی ہے۔ وہ دل سے سچی توبہ کرتا ہے کہ اب آئندہ یہ کام نہ کروں گا لیکن نفس کے
جذبہ کے وقت پھر کر بیٹھتا ہے، اور خدا تعالیٰ کی غفاری اور ستاری کی طرف پھر جھکتا ہے اور اس کی
رحمت کے حضور میں فریادی ہوتا ہے اور اپنی کمزوری کے سبب نالاں رہتا ہے اور شب و روز اس فکر میں
سرگرداں پھرتا ہے کہ کب وہ وقت آئے گا کہ پھر بدی اس کے قریب کبھی نہ آئے گی ۔ وہ اقرار کرتا ہے کہ
میں ایک بادشاہ حقیقی ( ملک الناس) کی حکومت کے ماتحت ہوں اور اس کے قوانین کی فرماں برداری
مجھ پر واجب ہے اس واسطے وہ قواعد شرعیہ کی پابندی کے واسطے ہر وقت سعی کرتا رہتا ہے لیکن اپنی

حقائق الفرقان
۵۳۳
سُورَةُ النَّاسِ
کرتا
کمزوری اور اپنے ضعف کے سبب غلطی کر بیٹھتا ہے اور اپنے بادشاہ سے معافی کا طلبگار ہوتا ہے ایسے
شخص کا نفس لوامہ ہے وہ غلطی کر بیٹھتا ہے لیکن اس غلطی پر راضی نہیں رہتا بلکہ اپنے آپ کو ملامت
ہے اور ملین ہوتا ہے اور افسوس کرتا ہے کہ میں نے کیوں ایسا کام کیا اور پھر تو بہ کرتا ہے۔ اور ہر دفعہ
اس کی تو بہ سچے دل کے ساتھ ہوتی ہے اور توبہ کے وقت وہ کبھی وہم نہیں رکھتا کہ دوبارہ یہ کام کریگا اسی
غمگ
واسطے خدا تعالیٰ اس پر رحم کرتا ہے۔ اور اس کی تو بہ کو قبول کرتا ہے اور اس کے گناہ بخش دیتا ہے۔
اس سے بڑھ کر درجہ والے وہ لوگ ہیں جو ہر طرح سے تمام گناہوں کو چھوڑ چکے ہیں اور ان کے
نفسانی جذبات ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔ اور اب کوئی بدی ان کو دکھ نہیں دیتی بلکہ وہ آرام اور اطمینان کے
ساتھ اپنے خدا کی بندگی میں مصروف ہیں۔ وہ خدا تعالیٰ کو ہی اپنا معبود اور مقصود اور محبوب ٹھہرا چکے ہیں
اور اس کی عبادت اور محبت اور خوف اور رجا میں کوئی دوسرا شریک ان کے دل میں باقی نہیں رہا اور
انہوں نے اس واحد خدا کی تقدیس اور تسبیح اور عبادت اور تمام عبودیت کے آداب اور احکام اور اوامر
اور حدود اور آسمانی قضاء وقدر کے امور کو بدل و جان قبول کر لیا ہے اور نہایت نیک نیتی اور تذلل سے
ان سب حکموں اور حدوں اور قانون اور تقدیروں کو بارادت تمام سر پر اٹھا لیا۔ اور نیز وہ تمام
صداقتیں اور پاک معارف جو اس کی وسیع قدرتوں کی معرفت کا ذریعہ اور اس کی ملکوت اور سلطنت
کے علو مرتبہ کو معلوم کرنے کے لئے ایک واسطہ اور اس کے آلاء اور نعماء پہچاننے کے ایک قومی رہبر
ہیں۔ بخوبی معلوم کر لیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو نفس مطمئنہ رکھتے ہیں اور بسبب اس کے ان کے افعال،
اقوال، حرکات، خیالات، عبادات وغیرہ میں ان کا مقصود محبوب اور معبود صرف اللہ ہی ہے جو
کہ اللہ الناس ہے۔
انسان کے ان ہر سہ درجات اور حالات کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے۔ ان ہرسہ
حالات کو صوفیاء نے اپنی تجربہ کردہ باتوں کے ذکر کے ساتھ عجیب عجیب پیرایوں میں بیان کیا ہے۔
چنانچہ حافظ شیراز نے نفس لوامہ کی مشکلات پر نگاہ کر کے اس مضمون کو اس شعر میں ادا کیا ہے۔
ه

حقائق الفرقان
۵۳۴
سُورَةُ النَّاسِ
شب تاریک و بیم موج و گردا بے چنیں حائل
کجا دانند حال ما سبکباران ساحل بال
حافظ شیراز نے اس شعر میں انسان کی ان تین حالتوں کو ظاہر کیا ہے اور اس کی تمثیل کے واسطے
دریا اور اس کے دو کناروں کے نظارہ کو لیا ہے کچھ لوگ دریا کے اس کنارے پر ہیں کچھ اس کنارہ پر پہنچ
گئے کچھ کشتی میں بیٹھے ہوئے ہنوز اس فکر میں ہیں کہ اس کنارہ تک پہنچ جائیں ایک کنارہ ویران سا
ہے، اس میں نہ کوئی شاندار مکان ہے اور نہ پھل پھول ہیں اور اس میں رہنے والے جاہل لوگ ہیں جو
دوسرے کنارے کی نعمتوں اور عمدہ اشیاء سے بے خبر ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ دوسرے کنارہ پر کیا کیا
آرام کے ذرائع ہیں پس وہ اپنی حالت میں غافل ہیں۔ اور ان کو یہ خواہش بھی نہیں کہ دوسری طرف
جاویں اور ان لوگوں میں جا کر شامل ہوویں جو دوسرے کنارے پر رہتے ہیں بلکہ وہ اپنے موجودہ
حال میں ویسے ہی چپ چاپ بیٹھے ہیں دوسرے کنارے پر وہ لوگ ہیں جو دریا اور اس کی تمام
تکالیف اور مصائب کو جھیل کر اپنے منزل مقصود تک پہنچ چکے ہیں اور اب آرام کے ساتھ بیٹھے ہیں ان
کو کوئی دکھ اور مصیبت نہیں ہے۔ اور نہ ان کے لئے وہ بے امنی اور غفلت کی حالت ہے جو اس
کنارے والوں کے لئے ہے اور نہ ان کے واسطے وہ خطرات اور ہر وقت کا خوف ہے جو کشتی والوں
کے لاحق حال ہوتا ہے بلکہ وہ ان تمام مشکلات میں سے گزر چکے ہیں اور تمام مصائب کو عبور کر چکے
ہیں اور ان کا نفس نفس مطمئنہ ہے اور پہلے لوگ وہ تھے جن کا نفس نفس امارہ تھا پس دریا کے دو کناروں
پر دو قسم کے لوگ آباد ہیں ایک کنارے پر وہ ہیں جو نفس امارہ رکھتے ہیں اور دوسرے کنارے پر وہ
ہیں جو نفس مطمئنہ رکھتے ہیں۔ حافظ شیراز نے ان ہر دو کو اپنے شعر میں سبکسار کہا ہے، کیونکہ ایک کو
تو معرفت کی ہی خبر ہی نہیں اور دوسرے کو معرفت حاصل ہو چکی ہے پس وہ دونوں سکسار ہیں کیونکہ یہ
اپنے بوجھ اتار چکا ہے اور اس نے ہنوز بوجھ اٹھایا ہی نہیں ۔ لیکن مشکلات میں وہ شخص ہے جو درمیان
میں ہے کیونکہ اس نے رذیل حالت میں رہنا پسند نہ کیا اور اعلیٰ حالت کی طرف جانا چاہا لیکن راستہ میں
مشکلات کا دریا ایسا آ گیا ہے جس میں ہر طرف سے موجیں ہیں اور رات اندھیری ہے اور گرداب
اے رات کی تاریکی موجوں کا خوف اور گرداب اس طرح ہماری راہ میں حائل ہیں کہ ہمارے حال کو ساحل
پر تیز چلنے والے کہاں سمجھ پائیں گے۔

حقائق الفرقان
۵۳۵
سُورَةُ النَّاسِ
گھیرے ہوئے ہے۔ اور ہر وقت خطرہ ہے کہ اب ڈوبے اب ڈوبے یہ درمیانی حالت نفس لوامہ کی
ہے۔ اس کو معلوم ہو گیا ہے کہ نفس مطمئنہ ایک عظیم الشان نعمت ہے۔ ان لوگوں کی صحبت نے جو نفس
مطمئنہ حاصل کر چکے ہیں یا ان کے حالات عجیبہ کے سننے سے اس کو رغبت پیدا ہوئی ہے کہ میں بھی
نیک بن جاؤں اور ان لوگوں کے درمیان شامل ہو جاؤں اور بظاہر پہلی نظر اس کو بہت ہی آسان سمجھتا
ہے اور خیال کرتا ہے کہ میں منزل کو آسانی کے ساتھ طے کرلوں گا اور ایسا ہی بن جاؤں گا جیسے کہ وہ
لوگ ہیں لیکن تھوڑے ہی دنوں میں معلوم ہو جاتا ہے کہ اس راہ میں بہت مشکلات ہیں اور بدیوں کا
ترک کرنا اور نیک بن جانا آسان بات نہیں ہے ایسے وقت میں جلا اٹھتا ہے ع
که عشق آسان نمود اول ولی افتاد مشکلہا کے
اور جب چاروں طرف سے اپنے آپکو تکالیف میں دیکھتا ہے۔ تب معلوم ہوتا ہے کہ اس اعلیٰ حالت کا
حصول کوئی آسان امر نہیں ہے۔ ظاہر کہہ دینے کو تو ایک فقرہ ہے اور وہ بھی ایک چھوٹا سا کہ میں دین
کو دنیا پر مقدم رکھوں گا ، لیکن جب اس پر عمل شروع ہوتا ہے۔ تب اس کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔
جیسا کہ ایک ملازم کسی دفتر کا اس اقرار کے بعد اپنے دفتر میں جاتا ہے۔ اور ایک طرف افسر زور دیتے
ہیں کہ یہ کام فوراً کرو اور دوسری طرف نماز کا وقت آجاتا ہے۔ اس وقت معلوم ہو جاتا ہے کہ دین کو دنیا
پر مقدم کرنے کے کیا معنی ہیں یا ایک عہدہ دار سرکاری جس کے خرچ بہت ہیں اور تنخواہ تھوڑی ہے وہ
جب اس اقرار کے بعد اپنے کام پر جاتا ہے اور آمدنی کو کم پاتا ہے اور خرچ زیادہ ہے اور رشوت کے
وسائل کھلے ہیں اور کوئی منع کرنے والا نہیں۔ اس وقت اس کو معلوم ہوتا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے
کی کیا کیفیت ہوتی ہے۔ رات کے وقت جب سردی کا موسم ہو اور گرم بستر کے اندر آ دمی لیٹا ہوا ہو اور
ہر ایک سامان مہیا ہو اور تہجد کا وقت اور خدا کے یاد کرنے کا وقت آ جائے اور دل نہ چاہے کہ
بسترے سے اُٹھے اس وقت انسان کو معلوم ہو جاتا ہے کہ میرا دین مقدم ہے یا دنیا مقدم ہے۔
غرض سلوک کی راہ میں سب سے مشکل مرحلہ وہی ہے جو نفس لوامہ کو طے کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ
ے کہ عشق ابتدا میں آسان ہی لگتا ہے مشکلات بعد میں پڑتی ہیں ۔

حقائق الفرقان
۵۳۶
سُورَةُ النَّاسِ
اس کو شیطان کے ساتھ اور اس کے لشکر کے ساتھ ایک جنگ در پیش ہے۔ شیطان چاہتا ہے کہ وہ اس کو
واپس اپنی حالت ردی پر لے جائے ۔ کیونکہ وہ جیسا کہ اس سورۃ میں بیان کیا ہے۔ خناس ہے یعنی
انسان کو نیچے ہٹانا چاہتا ہے اور اس کو رذیل حالت میں ڈالنا چاہتا ہے۔ یہ شیطان بعض انسانوں کی
صورت میں ہیں اور بعض بدروحیں ہیں جو کہ انسان کو کوخراب خراب حالت میں ڈالنے کے واسطے اس کے دل
میں طرح طرح کے وساوس ڈالتی ہیں جس کا ذکر اس سورہ شریف میں اس طرح سے ہے اگنی
يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ یعنی لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتے ہیں۔ ان سے پناہ مانگنے کے
واسطے خدا نے یہ سورہ بطور کلمات دعائیہ کے نازل فرمائی ہے تا ان کو پڑھ کر اور خدا تعالیٰ سے پناہ
مانگ کر انسان بدحالت میں پڑنے سے بچ جاوے۔ اے خدا! تو اپنے فضل و کرم سے ہماری دستگیری
فرما اور اس جماعت کے ممبروں کو نفس مطمئنہ عطا فرما اور جو لوگ ہنوز اس سلسلہ میں داخل نہیں ہوئے
ان کی بھی آنکھیں کھول تا کہ وہ اس پاک راہ کو پہچان کر اس کی صداقت کا فائدہ حاصل کریں اور خدا
کی برگزیدہ جماعت میں داخل ہو کر رحمت الہی سے حصہ وافر حاصل کریں ! آمین ثم آمین !!
امراض سینہ کا علاج: میں خیال کرتا ہوں کہ امراض سینہ مثلاً سل، کھانسی وغیرہ کے واسطے اس
سورہ شریف میں ایک دعا ہے۔ کیونکہ آجکل ڈاکٹروں نے یہ تحقیقات کی ہے کہ پھیپھڑے میں ایک
باریک کیڑے ہوتے ہیں جن کو جز مز کہتے ہیں۔ جب وہ پیدا ہو جاتے ہیں تب پھیپھڑا زخمی ہو کر سل
کی بیماری اور کھانسی پیدا ہو جاتی ہے۔ جن بھی ایک بار یک اور مخفی شئے کو کہتے ہیں ۔ اس سورہ میں ان
اشیاء کے شر سے پناہ چاہی گئی ہے۔ جو سینہ کے اندر ایک خرابی پیدا کرتے ہیں۔ ناظرین اس کا تجربہ
کریں لیکن صرف جنتر منتر کی طرح ایک دعا کا پڑھنا اور پھونک دینا بے فائدہ ہے سچے دل کے ساتھ
مطلب اور معنی کو یہ سورۃ بطور دعا کے مریض اور اس کے معالج اور تیماردار پڑھیں اور مریض کے حق
میں دعا کریں تو اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے اور بخشنے والا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ایسے بیماروں کو اس
کلام پاک کے ذریعہ شفا حاصل ہو۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
اس سورہ شریف کے شانِ نزول کے بارے میں حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہ

حقائق الفرقان
۵۳۷
سُورَةُ النَّاسِ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آج کی رات مجھ پر اس قسم کی آیات نازل ہوئیں کہ ان جیسی میں
نے کبھی نہیں دیکھیں وہ معوذتین ہیں۔ ابوسعید خدری کہتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم
جن وانس کی نظر بد سے پناہ مانگا کرتے تھے مگر جب معوذتین نازل ہوئیں تو آپ نے اور طرح اس
امر کے متعلق دعا کرنا چھوڑ دیا اور ہمیشہ ان الفاظ میں دعا مانگتے تھے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوا کرتے تو ان دونوں سورتوں کو پڑھ پڑھ کر دم کیا کرتے تھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۹۹ تا ۴۰۲)
اس سورہ شریف میں کسی خاص مذہب پر کوئی خصوصیت سے حملہ نہیں ۔ جیسے اس پاک کتاب کی
ابتدائی سورۃ سورہ فاتحہ میں ایسی تعلیم اور دعا ہے جو سماوی اور اخلاقی مذاہب میں کسی مذہب پر زدنہیں ۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ ( الناس : ۲ تا ۴ ) اس سورہ شریف کی
ابتدا میں باری تعالیٰ نے تین نام ظاہر فرمائے ہیں۔ اور اس جلسہ ( جلسہ مذاہب عالم ) کے پہلے سوال
میں بھی ایسے ہی تین امور کا ذکر کیا ہے کہ جن کا فرداً فرداً تعلق ان تین ناموں سے ہے۔ وہ تین انسان
کی جسمانی ۔ اخلاقی اور روحانی حالت کا بیان ہے۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ - الهِ النَّاسِ ۔ غور فرمائیے ۔ ابتدا میں انسان ایک ۔
جسم ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيًّا (النحل: ٧٩)
اور بے ریب انسان کا بچہ جب ماں کے پیٹ سے نکلتا ہے تو بجز اس کے کہ اس کو جسمانی ضرورتیں
سب سے پہلے پیش آتی ہیں۔ اور کن علوم کی اس کو ضرورت ہے اور بالکل ظاہر ہے کہ اگر مولیٰ کریم
رب العالمین انسان کی ربوبیت نہ فرماوے اور چوسنے پھر گلے سے اتارنے کا علم نہ بخشے پھر ہضم کی
نالیاں اس غذا پر تصرف نہ کریں پھر شریانوں میں اور پھیپھڑوں میں خون مصفی ہو کر جزو بدن نہ ہو تو
انسانی نشوونما کا کیا ٹھکانا ہے۔
اسی طرح جسمانی غذا میں ماں کی چھاتیوں اور حیوانات کے عمدہ دودھ میسر نہ آئیں تو نو زائیدہ
انسان کی نسبت کسی کامیابی کی کیا امید ہو سکتی ہے۔ اسی طرح روشنی اور ہوائیں عمدہ طور پر اسے نہ پہنچیں
ے اس نے تم کو پیدا کیا تمہاری ماؤں کے پیٹ سے تم کچھ بھی تو نہیں جانتے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی