سُوْرَۃُ النَّاسِ
حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2
حقائق الفرقان
تو انسان کی جاں بری کیونکر ممکن ہے۔
۵۳۸
سُورَةُ النَّاسِ
صاحبان ! انسان کی اس حالت پر نظر کرو جو اس کو نطفگی کی حالت میں لاحق ہیں۔ اور ہر انسان
کے اس کمال و استواری پر نظر کر جاؤ جس میں وہ اپنے دائرہ کمال کی تکمیل کرتا ہے اور پھر انصاف سے
دیکھو کہ یہ تمام سامان کمالات جسمانیہ اپنے اصول و فروع سے کس نے عطا فرمائے۔ تو آپ یقین
فرمائیں گے کہ ایک رب الناس جس نے اس کو ایک طرف جذب مواد طیبہ کی طاقتیں عطا فرمائیں۔
دوسری طرف مواد طیبہ کا بے انت خزانہ مہیا فرما دیا۔ چونکہ وہ ذات پاک طیب اور ہر ایک
خبث ونجاست سے منزہ ہے۔ انسان کے جسمانی حالات کی ترقی کے لئے بھی اس نے کیسے کیسے
اسباب طیبہ مہیا کر دیتے ہیں ۔
جب انسان اپنی جسمانی حالت کی ایک حد تکمیل کر لیتا ہے تو اس کی عمدہ پرورش کے بعد انسان
کے اخلاق کا نشو و نما ہوتا ہے۔ کبھی اس کو انواع و اقسام کی خواہشیں پیدا ہوتی ہیں۔ اس لئے رنگا رنگ
خوراک کے لئے قسم قسم کے غلہ، پھل، پانی ، عرق ، شیرینیاں ، ترشیاں جمع کرتا ہے۔ پہننے کے واسطے
اور ایسا ہی گرمی، سردی ، ہوا ، روشنی، بارش اور گرد و غبار سے بچنے کے لئے ایسا ہی محنت و مزدوری
عیش و عشرت ، جنگ وغیرہ وغیرہ حالات مختلفہ کے لئے اسے مختلف اسباب مہیا کرنے پڑتے ہیں۔
اپنے آرام کی خاطر اس کو مکانات بنانے پڑتے ہیں ، جن میں انسان کو گرمی ، سردی ، غبار، بارش کا لحاظ
کرنا پڑتا ہے۔ اپنی ضروریات کے واسطے مختلف قسم کی چیزیں رکھنا چاہتا ہے۔
قوائے شہوانیہ اور بقائے نسل کے خیال سے اس کو اپنے جوڑہ کی ضرورت پیش آتی
ہے۔ قوائے غضبیہ کو بھی اسے جوش میں لانا پڑتا ہے۔ جب دیکھتا ہے کہ اس کے اغراض اور
مطالب ضرور یہ اور صحیحہ میں کوئی روک ڈالتا ہے انسان اپنے مطالب جسمانیہ اور اخلاقیہ میں گاہے
قوت استقلال و ہمت بلند کے ساتھ شجاعت و بہادری سے بھی کام لینا پڑتا ہے۔ اور جب اس کے
بنی نوع سے کوئی اس کا مقابلہ کرتا ہے اور اس کے اغراض و مطالب اور شہوات و بلند حوصلگی و کامیابی
میں حملہ کرتا ہے تو اس کو بادشاہوں اور حکام کی احتیاج پڑتی ہے اور کبھی حکام میں سے اس کا محتاج الیہ
۔
حقائق الفرقان
۵۳۹
سُورَةُ النَّاسِ
حاکم قوت عدل انصاف ، رحم، شفقت، غور وفکر سے کام نہیں لیتا تو اس کی فطرت کو ایک ایسی عظیم الشان
طاقت کی طرف جھکنا پڑتا ہے جو سب حکام کے حاکم اور سب بادشاہوں کا بادشاہ ہے اس کے حضور
گڑ گڑاتا ہے کہ میرے دشمنوں اور میرے ظالم حاکموں کا تو انصاف کر اور میرے مطالب و مقاصد
میں تو میرا انصاف فرما۔ اس بادشاہ عظیم الشان کا نام مَلِكِ النَّاسِ ہے۔
نیز خود انسان کے لئے اگر چہ اکثر اوقات ایسے بادشاہ ہوتے ہیں جو اس کو جرائم کے ارتکاب اور
امن کی خلاف ورزی پر سزا دیتے ہیں ۔ مگر بعض جگہ اور بعض موقعوں پر یا تو حکام و بادشاہ موجود ہی نہیں
ہوتے جیسے بعض مہذب بلاد میں بھی بعض وقت ایسا معاملہ پیش آ جاتا ہے اور بعض مکانات اور
میدانوں ، پہاڑوں میں ایسا اتفاق ہوتا ہے اور غیر مہذب بلاد میں تو اکثر ہی ایسے مواقع پیش آتے
رہتے ہیں۔ نیز ارتکاب جرم کے وقت اگر دنیوی حکام اور ناظم اگر چہ اپنے قوانین کی رو سے انسان کی
اخلاقی حالت اور انسان کی جسمانی حالت پر اثر ڈال سکتے ہیں ۔۔۔۔ مگر انسان کے ان اندرونی
جوشوں پر جس کے باعث کوئی انسان جرم کا ارتکاب کرتا ہے ایک ایسی زبردست طاقت کا اعتقاد
انسان کی اخلاقی حالت کی اصلاح کے لئے ضروری ہے جس کی نگرانی پر یقین انسان یہاں تک بڑھا
ہوا ہو کہ وہ انسان کے موجودہ یا آئندہ ارادوں کا علم رکھتا ہے اور یہ بھی بد اخلاق کو سزا دیتا ہے۔ اس کا
نام اس سورہ شریف میں ملک الناس ہے۔ کیا معنے؟ وہ بادشاہ جو انسان کے قومی علمیہ اور عملیہ اور انسانی
علم و عمل اور انسانی کرم اندریوں بلکہ گیان اندریوں پر حکمران ہے۔ پھر جسمانی اخلاقی دونوں حالتوں
کی تکمیل کے بعد انسان کی روحانی حالت زور پکڑتی ہے اور ظاہر ہے کہ جب انسان کا جسم کمال پر پہنچا
اور ہر قسم کے تکالیف سے صحیح تندرست ہوا تو انسان کو اخلاق فاضلہ کی ضرورت ہے مگر جب
جسم و اخلاق دونوں کمال کو پہنچ جاویں تو اب اس کو ابدی اور لازوال آرام کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔
اگر بقاء کی خواہش انسان کی فطرت و جبلت میں نہ ہوتی تو علم طب کی یہ ترقی تم نہ دیکھتے جو آج نظر آتی
ہے اور مذہب کی تحقیق پر کوئی جلسہ نہ ہوتا ۔ نیکی اور نیک جلسہ کے اصول منضبط نہ ہوتے۔
روح کی کامل محبت اور پورا پیار اور پوری چیز جس میں روح کو کامل طمانیت ہے اس کا نام
ہے اسلام میں اللہ ۔
حقائق الفرقان
ولد ۔
سُورَةُ النَّاسِ
تمام تعلقات سے خواہ جسمانی ہوں خواہ اخلاقی ، اندرونی ہوں یا بیرونی جب انسان کو آرام نہیں
ملتا تو جو نام انسان کے لئے راحت بخش ہے اس کا نام ہے اِلهِ النَّاسِ ۔ انسان کا اصل مطلب اور
غایت درجہ کا محبوب اور معبود ۔
غرض انسان نے تینوں حالتوں جسمانی ، اخلاقی ، روحانی میں جو جسم کا مربی، قوی کا مربی ، روح
کا مربی ہے، اس کو اس سورہ میں رب الناس کہا ہے اور وہ ذات جسمانی، اخلاقی ، روحانی افعال،
اقوال، اعتقادات پر جزا دیتا ہے تب اس کا نام ہے۔ ملک الناس۔ اور جب وہ انسان کا اصل غرض
ذاتی محبوب غایت مقصود بنتا ہے تو اس کو اللہ الناس کہا ہے۔
اب غور فرماویں کہ جب ہر سورۃ میں انسان کی حالتوں کی طرف اشارہ کر کے اللہ کریم
نے فرمایا کہ رب بھی میں ہوں اور بادشاہ بھی میں ہوں اور محبوب و مطلوب اور غایت مقصود
بھی میں ہی ہوں تو میرے بندو! مجھے کامل پاک ذات سے پناہ مانگ لو اور کہہ دو، ہاں ہر ایک
انسان تم سے کہہ دے کہ میں ربوبیت اور ضرورت حکومت میں اور ضرورت محبت میں رب الناس،
ملک الناس، إله الناس کی پناہ مانگتا ہوں اور پناہ بھی کسی امر میں ۔ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ
الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ - مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس : ۵ تا ۷) یہ قرآن
کی آخری سورۃ کیسی بے نظیر اور لطیف ہے جس میں یہ بیان ہے کہ تم اللہ کریم، المولی، الرؤف
الرحیم، رب الناس، ملک الناس الہ الناس سے پناہ مانگ لو تمام ان غلطیوں اور وسوسوں سے جو کسی
مُوَسْوِسُ کے نظارہ یا کلام سے بندے کو ہوں کیونکہ ان وسوسوں کی مثال ہو بہو اس تکلیف رساں
کتے کی سی ہے جو آٹھوں پہر کاٹنے کے لئے تیار ہے جس طرح اس کتے سے بچنے کے لئے ہم کو اس
کے مالک کی اور پناہ مانگنی ہے اور اگر اس کا مالک ہمیں بچانا چاہے اور اس کتے کو دھتکار دے تو کیا مجال کہ
وہ کتا کسی کو کاٹ کھائے اسی طرح انسانی یا شیطانی وسوسوں سے بچنا بھی اس وجود کی پناہ سے ہوگا جو کل
مخلوقات کا رب اور مالک اور محبوب ہے۔
وسواس نام ہے ہر ایک ایسی چیز کا جس کا بُرا ہونا ہم سے مخفی رہ گیا اور جس کی بدی سے ہم بے خبر
حقائق الفرقان
ولدا
سُورَةُ النَّاسِ
رہے اور اس کی شرارت ہمارے جسم پر یا اخلاق پر یا روحانی معاملات پر برا اثر ڈالتی ہو یا ڈالا ہو اور
ہمیں اس کی اطلاع نہ ملی ہو ۔ چاہے وہ مخفی چیز ہو چاہے وہ انسان ، ہاں شیطان بصورت انسان سے۔
میں اپنے لئے آپ یہ دعا مانگتا ہوں اور آپ کو یہ دعا مانگنے کی سفارش کرتا ہوں کہ اس جلسہ میں جو کچھ
ہم نے سنا۔ اس میں سے جو کچھ ہمارے جسم ، اخلاق اور روح کے لئے مفید نہ ہو بلکہ کسی نہ کسی مخفی
طریق سے وہ نقصان رساں ہوں اس سے آپ پناہ مانگیں جو رب الناس، ملک الناس اور الہ الناس
ہے کیونکہ انہیں تین صفات کے ماتحت انسانی جسم ، اخلاق اور روح کی تکمیل ہوتی ہے۔
رپورٹ جلسه اعظم مذاہب صفحہ ۲۵۸ تا ۲۶۱)
اس سورۃ کو اخیر میں لانے میں یہ حکمت ہے کہ قرآن کو ختم کر کے اور شروع کرتے ہوئے اَعُوذُ
پڑھنا چاہیے۔ چونکہ یہ طریق مسنون ہے کہ قرآن کریم ختم کرتے ہی شروع کر دینا چاہیے، اس لئے
نہایت عمدہ موقع پر یہ سورۃ ہے۔ بخاری صاحب نے اپنی کتاب کو اِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِيَّاتِ سے
شروع کیا ہے تا کہ سامعین لوگ اور معلم اور متعلم اپنی اپنی نیتوں پر غور کر لیں ۔ یادرکھو جہاں خزانہ ہوتا
ہے وہیں چور کا ڈر ہے۔ قرآن مجید ایک بے بہا خزانہ ہے۔ اس کے لئے خطرہ شیطانی عظیم الشان
ہے۔ قرآن کے ابتدا میں يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا پڑھ کر دل کانپ جاتا ہے اپنی رسومات کے ادا کرنے کے
لئے تو مکان بلکہ زمین تک بیچنے سے بھی نہیں ڈرتے مگر خدا کے لئے ایک پیسہ نکالنا بھی دوبھر ہے۔
ایک قرآن پر عمل کرنے سے پہلو تہی ہے اور خود وضعداری و تکلف ورسوم کے ماتحت جو کچھ کرتے ہیں
اس کی کتاب بنائی جاوے تو قرآن سے دس گنا حجم میں ضخیم ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ غفور رحیم ہے اس کو ہماری عبادت کی ضرورت کیا ہے حالانکہ وہ
دیکھتے ہیں کہ دنیا میں بھی بد پرہیزیوں سے اور حکام کی خلاف ورزی سے دکھ ضرور پہنچتا ہے۔ پس گناہ
سے اور احکم الحاکمین کی خلاف ورزی سے کیوں سزا نہ ملے گی ۔ ان تمام اقسام کے وسوسوں اور
غلط فہمیوں اسے ( جو اضلال کا موجب ہیں ) ۔ بچنے کے لئے یہ سورۃ سکھائی گئی ہے۔ عوذ ان چھوٹے
پودوں کو کہتے ہیں جو بڑے درختوں کی جڑ کے قریب پیدا ہوتے ہیں۔ ہر آدمی کو ایک رب کی ضرورت
حقائق الفرقان
۵۴۲
سُورَةُ النَّاسِ
اعضائے
ہے دیکھو انسان غذا کو گڑ بڑ کر کے پیٹ میں پہنچا لیتا ہے ۔ اب اسے دماغ میں ، دل میں ،
ائے رئیسہ میں بحصہ رسدی پہنچانا یہ رب کا کام ہے۔ اسی طرح بادشاہ کی ضرورت ہے گاؤں میں
نمبردار نہ ہو تو اس گاؤں کا انتظام ٹھیک نہیں۔ اسی طرح تھانے دار تحصیلدار نہ ہو تو اس تحصیل کا ڈ پٹی
کمشنر نہ ہو تو ضلع کا کمشنر نہ ہو تو کمشنری کا ، اسی طرح بادشاہ نہ ہو تو اس ملک کا انتظام درست نہیں رہ سکتا
پس انسان کہ عالم صغیر ہے اس کی مملکت کے انتظام کے لئے بھی ایک ملک کی حاجت ہے۔ پھر انسان
اپنی حاجتوں کے لئے کسی حاجت روا کا محتاج ہے۔ ان تینوں صفتوں کا حقیقی مستحق اللہ ہے۔ اس کی
پناہ میں مومن کو آنا چاہیے۔ تا چھپے چھپے پیچھے لے جانیوالے مانع ترقی ، وسوسوں سے امن میں رہے۔
اسلام کی حالت اس وقت بہت ردی ہے ہر مسلمان میں ایک قسم کی خود پسندی اور خود رائی ہے۔ وہ اپنی
اوقات کو ، اپنے مال کو خدا کی ہدایت کے مطابق خرچ نہیں کرتا۔ اللہ نے انسان کو آزاد بنایا، پر کچھ
پابندیاں بھی فرمائیں بالخصوص مال کے معاملہ میں ، پس مالوں کے خرچ میں بہت احتیاط کرو۔ اس
زمانہ میں بعض لوگ سود لینا دینا جائز سمجھتے ہیں یہ بالکل غلط ہے حدیث میں آیا ہے سود کا لینے والا دینے
والا بلکہ لکھنے والا اور گواہ سب خدا کی لعنت کے نیچے ہیں ۔ میں اپنی طرف سے حق تبلیغ ادا کر کے تم سے
سبکدوش ہوتا ہوں میں تمہاری ایک ذرہ بھی پرواہ نہیں رکھتا۔ میں تو چاہتا ہوں کہ تم خدا کے ہو جاؤ تم
اپنی حالتوں کو سنوارو خدا تمہیں عمل کی توفیق دے ۔ آمین ۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ (۲)
متی کی انجیل کا پہلا صفحہ اٹھا کر دیکھو، وہاں کیا لکھا ہے نسب نامہ یسوع مسیح داؤد اور ابراہیم کے
بیٹے کا۔ ابراہام سے اسحاق پیدا ہوا اور الحق سے یعقوب پیدا ہوا ۔۔۔ متان سے ! سے یعقوب پیدا ہوا اور
یعقوب سے یوسف پیدا ہوا۔ جو مریم کا شوہر تھا جس کے پیٹ سے یسوع جو مسیح کہلاتا ہے پیدا ہوا ۔
حالانکہ یہ وہ کام ہے جو ہمارے ملک میں تو میر اسی کرتے ہیں۔ اس کے مقابل میں قرآن مجید
شروع ہوتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے ۔ یہ وہ آیت ہے جس سے تمام مذاہب باطلہ کا رڈ ہوتا
ہے نہ یسوعیوں کا خداوند اقنوم ثالث رہ سکتا ہے۔ نہ رحم بلا مبادلہ کے بہانے سے کسی بے گناہ کو پھانسی
حقائق الفرقان
۵۴۳
سُورَةُ النَّاسِ
چڑھانا پڑتا ہے اور نہ آریوں کا مادہ و روح از لی وابدی بن سکتا ہے اور نہ تناسخ والوں کی کوئی دلیل باقی
رہتی ہے جس کارڈ اس سے نہ ہو سکے، نہ سوفسطائیوں کو بولنے کی تاب ہے اور نہ برہمؤوں کو مسئلہ الہام
میں تر ڈورہ سکتا ہے اور نہ شیعہ صحابہ کرام پر اعتراض کر سکتے ہیں۔ نہ دہر یہ کسی حجت نیرہ کی بناء پر خدا
کی ہستی کے منکر رہ سکتے ہیں۔ یہ تو ایک آیت کے متعلق ہے۔ اگر سات آیتیں پڑھی جاویں تو پھر تمام
مذاہب کی صداقتوں کا عطر مجموعہ اس میں ملتا ہے۔ اور دنیا کے آخر تک پیش آنیوالے دینی اہم
واقعات کی خبر اس میں موجود ہے۔ چنانچہ نصاری کے اس غلبہ اور مسیح کی آمد ثانی کی پیشگوئی بھی موجود
ہے۔ ان تمام مفاسد و عقائد فاسدہ کا ابطال ہے۔ جو دنیا میں پیدا ہوئے یا ہو سکتے ہیں ۔ اور ان
اعمال صالحہ و عقائد صحیحہ کا تذکرہ ہے جو انسان کی روحانی و جسمانی ترقیات کے لئے ضروری ہیں۔
اسی طرح انجیل کا اخیر دیکھو ۔ اس میں لکھا ہے کہ یسوع جو خدا وند کہلاتا تھا۔ اپنے دشمنوں
کے قبضے میں آ گیا اور اس نے ایلی ایلی لما سبقتانی ( یعنی اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں
چھوڑ دیا) کہتے ہوئے اپنی جان دی ۔ برخلاف اس کے قرآن مجید ختم ہوتا ہے ۔ اَعُوذُ بِرَبِّ
النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي
صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ -
قرآن مجید پڑھنے والا ۔ قرآن شریف کا متبع بڑے زور سے علی الاعلان دعوی کرتا ہے ۔
ہے۔
میں اُس خدا کی پناہ میں ہوں جو تمام انسانوں کو پیدا کرنے والا اور پھر انہیں کمال تک پہنچانے
والا ہے ۔ وہ سب سے حقیقی بادشاہ حقیقی معبود ہے ۔ اللہ اکبر ۔ ایک معمولی تھانیدار یا صاحب ضلع
بلکہ نمبردار اور پٹواری کی پناہ میں آ کر کئی لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں ۔ پس کیا مرتبہ ہے اس شخص
کا جو تمام جہان کے رب اور بادشاہ اور سچے معبود کی پناہ میں آ جائے۔
صرف اس کتاب کا اوّل و آخر ہی اسلام اور عیسائیت میں فیصلہ کن ہے۔ اگر کوئی خدا ترس دل
لے کر غور کرے۔
تشحذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۵۳-۳۵۴)
وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ