۳۔ خدا کے ساتھ مکمل مکالمہ اور گفت و شنید
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
خطرہ ایمان ۔ وہ اپنی معرفت نا قصہ کی وجہ سے خطرہ کی حالت میں ہے ہاں ایسے لوگوں کو بھی
کسی قدر کچھ معارف اور حقائق معلوم ہو جاتے ہیں مگر اُس دودھ کی طرح جس میں کچھ
پیشاب بھی پڑا ہو اور اُس پانی کی طرح جس میں کچھ نجاست بھی ہو اور اس درجہ کا آدمی
اگر چه به نسبت درجہ اول کے اپنی خوابوں اور الہامات میں شیطانی دخل اور حدیث النفس سے
کسی قدر محفوظ ہوتا ہے لیکن چونکہ اُس کی فطرت میں ابھی شیطان کا حصہ باقی ہے اس لئے
شیطانی القاء سے بچ نہیں سکتا۔ اور چونکہ نفس کے جذبات بھی دامنگیر ہیں اس لئے حدیث النفس
سے بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ وحی اور الہام کا کمال صفائی ، صفائی نفس پر
موقوف ہے۔ جن کے نفس میں ابھی کچھ گند باقی ہے اُن کی وحی اور الہام میں بھی گند باقی ہے۔
باب سوم
اُن لوگوں کے بیان میں جو خدا تعالیٰ سے اکمل اور اصلی طور پر وحی پاتے
ہیں اور کامل طور پر شرف مکالمہ اور مخاطبہ ان کو حاصل ہے اور خوا میں بھی اُن
کو فلق الصبح کی طرح سچی آتی ہیں اور خدا تعالیٰ سے المل اور اور اتم طور پر
محبت کا تعلق رکھتے ہیں اور محبت الہی کی آگ میں داخل ہو جاتے ہیں
اور نفسانی قالب اُن کا شعلہ نور سے جل کر بالکل خاک ہو جاتا ہے۔
جاننا چاہیے کہ خدا تعالیٰ نہایت کریم و رحیم ہے جو شخص اُس کی طرف صدق اور صفا سے
رجوع کرتا ہے۔ وہ اُس سے بڑھ کر اپنا صدق و صفا اُس سے ظاہر کرتا ہے۔ اُس کی طرف
صدق دل سے قدم اُٹھانے والا ہرگز ضائع نہیں ہوتا ۔ خدا تعالیٰ میں بڑے بڑے محبت اور
وفاداری اور فیض اور احسان اور کرشمہ خدائی دکھلانے کے اخلاق ہیں مگر وہی اُن کو پورے
طور پر مشاہدہ کرتا ہے جو پورے طور پر اُس کی محبت میں محو ہو جاتا ہے۔ اگر چہ وہ بڑا کریم و
رحیم ہے مگر غنی اور بے نیاز ہے اس لئے جو شخص اُس کی راہ میں مرتا ہے وہی اُس سے زندگی
پاتا ہے۔ اور جو اُس کے لئے سب کچھ کھوتا ہے اُسی کو آسمانی انعام ملتا ہے۔
خدا تعالیٰ سے کامل تعلق پیدا کرنے والے اُس شخص سے مشابہت رکھتے ہیں جو اول دور سے آگ کی
۔
حقيقة الوحى
روشنی دیکھے اور پھر اُس سے نزدیک ہو جائے یہاں تک کہ اُس آگ میں اپنے تئیں داخل کر
دے اور تمام جسم جل جائے اور صرف آگ ہی باقی رہ جائے ۔ اسی طرح کامل تعلق والا دن
بدن خدا تعالیٰ کے نزدیک ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ محبت الہی کی آگ میں تمام وجود اُس کا
پڑ جاتا ہے اور شعلہ نور سے قالب نفسانی جل کر خاک ہو جاتا ہے اور اُس کی جگہ آگ لے
لیتی ہے یہ انتہا اس مبارک محبت کا ہے جو خدا سے ہوتی ہے۔ یہ امر کہ خدا تعالیٰ سے کسی کا
کامل تعلق ، اس کی بڑی علامت یہ ہے کہ صفات الہیہ اُس میں پیدا ہو جاتی ہیں اور بشریت
کے رذائل شعلہ نور سے جل کر ایک نئی ہستی پیدا ہوتی ہے اور ایک نئی زندگی نمودار ہوتی ہے ﴿۱۵﴾
جو پہلی زندگی سے بالکل مغائر ہوتی ہے اور جیسا کہ لوہا جب آگ میں ڈالا جائے اور آگ
اس کے تمام رگ وریشہ میں پورا غلبہ کر لے تو وہ لوہا بالکل آگ کی شکل پیدا کر لیتا ہے مگر نہیں
کہہ سکتے کہ آگ ہے گو خواص آگ کے ظاہر کرتا ہے اسی طرح جس کو شعلۂ محبت الہی سر
سے پیر تک اپنے اندر لیتا ہے وہ بھی مظہر تجلیات الہیہ ہو جاتا ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ خدا ہے بلکہ
ایک بندہ ہے جس کو اُس آگ نے اپنے اندر لے لیا ہے اور اُس آگ کے غلبہ کے بعد
ہزاروں علامتیں کامل محبت کی پیدا ہو جاتی ہیں کوئی ایک علامت نہیں ہے تا وہ ایک زیرک
اور طالب حق پر مشتبہ ہو سکے بلکہ وہ تعلق صد با علامتوں کے ساتھ شناخت کیا جاتا ہے۔ منجملہ
ان علامات کے یہ بھی ہے کہ خدائے کریم اپنا فصیح اور لذیذ کلام وقتاً فوقتاً اُس کی زبان پر
جاری کرتا رہتا ہے جو الہی شوکت اور برکت اور غیب گوئی کی کامل طاقت اپنے اندر رکھتا ہے
اور ایک نور اُس کے ساتھ ہوتا ہے جو بتلاتا ہے کہ یہ یقینی امر ہے ظنی نہیں ہے ۔ اور ایک
ربانی چمک اُس کے اندر ہوتی ہے اور کدورتوں سے پاک ہوتا ہے اور بسا اوقات اور اکثر اور
اغلب طور پر وہ کلام کسی زبر دست پیشگوئی پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کی پیشگوئیوں کا حلقہ نہایت
وسیع اور عالمگیر ہوتا ہے اور وہ پیشگوئیاں کیا باعتبار کمیت اور کیا باعتبار کیفیت بے نظیر ہوتی ہیں
کوئی اُن کی نظیر پیش نہیں کر سکتا ۔ اور ہیت الہی اُن میں بھری ہوئی ہوتی ہے اور قدرت تامہ
کی وجہ سے خدا کا چہرہ اُن میں نظر آتا ہے اور اُس کی پیشگوئیاں نجومیوں کی طرح نہیں ہوتیں
بلکہ اُن میں محبوبیت اور قبولیت کے آثار ہوتے ہیں اور ربانی تائید اور نصرت سے بھری ہوئی
ی ایک بڑی علامت کامل تعلق کی یہ ہوتی ہے کہ جس طرح خدا ہر ایک چیز پر غالب ہے اسی طرح وہ ہر ایک دشمن اور
مقابلہ کرنے والے پر غالب رہتا ہے۔ كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي - منه
المجادلة : ٢٢
حقيقة الوحى
ہوتی ہیں اور بعض پیشگوئیاں اُس کے اپنے نفس کے متعلق ہوتی ہیں اور بعض اپنی اولاد کے متعلق اور بعض
اُس کے دوستوں کے متعلق اور بعض اُس کے دُشمنوں کے متعلق اور بعض عام طور پر تمام دنیا کیلئے اور بعض
اُس کی بیویوں اور خویشوں کے متعلق ہوتی ہیں اور وہ امور اسپر ظاہر ہوتے ہیں جو دوسروں پر ظاہر نہیں
ہوتے اور وہ غیب کے دروازے اُس کی پیشگوئیوں پر کھولے جاتے ہیں جو دوسروں پر نہیں کھولے جاتے
خدا کا کلام اُس پر اسی طرح نازل ہوتا ہے جیسا کہ خدا کے پاک نبیوں اور رسولوں پر نازل ہوتا ہے اور وہ
ظن سے پاک اور یقینی ہوتا ہے۔ یہ شرف تو اس کی زبان کو دیا جاتا ہے کہ کیا باعتبار کمیت اور کیا باعتبار
کیفیت ایسا بے مثل کلام اس کی زبان پر جاری کیا جاتا ہے کہ دنیا اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور اُس کی آنکھ کو
۱۲ کشفی قوت عطا کی جاتی ہے جس سے وہ مخفی در مخفی خبروں کو دیکھ لیتا ہے اور بسا اوقات لکھی ہوئی تحریریں
اُس کی نظر کے سامنے پیش کی جاتی ہیں اور مردوں سے زندوں کی طرح ملاقات کر لیتا ہے اور بسا اوقات
ہزاروں کوس کی چیزیں اس کی نظر کے سامنے ایسی آجاتی ہیں گویا وہ پیروں کے نیچے پڑی ہیں۔
ایسا ہی اُس کے کان کو بھی مغیبات کے سننے کی قوت دی جاتی ہے اور اکثر اوقات وہ فرشتوں کی آواز کو
سن لیتا ہے اور بیقراریوں کے وقت ان کی آواز سے تسلی پاتا ہے اور عجیب تر یہ کہ بعض اوقات جمادات اور نباتات
اور حیوانات کی آواز بھی اُس کو پہنچ جاتی ہے۔ فلسفی کو منکر حنانه است از حواس انبیا بیگانه است
اسی طرح اُس کی ناک کو بھی غیبی خوشبو سونگھنے کی ایک قوت دی جاتی ہے۔ اور بسا اوقات وہ بشارت کے
اُمور کو سونگھ لیتا ہے اور مکروہات کی بد بواس کو آجاتی ہے۔ علیٰ ہذا القیاس اس کے دل کو قوت فراست عطا
کی جاتی ہے اور بہت سی باتیں اس کے دل میں پڑ جاتی ہیں اور وہ صحیح ہوتی ہیں ۔ علی ھذا القیاس شیطان
اُس پر تصرف کرنے سے محروم ہو جاتا ہے کیونکہ اُس میں شیطان کا کوئی حصہ نہیں رہتا اور باعث نہایت
درجہ فنافی اللہ ہونے کے اُس کی زبان ہر وقت خدا کی زبان ہوتی ہے اور اُس کا ہاتھ خدا کا ہاتھ ہوتا ہے
اور اگر رچہ اُس کو خاص طور پر الہام بھی نہ ہو تب بھی جو کچھ اُس کی زبان پر جاری ہوتا ہے وہ اُس کی طرف
سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے کیونکہ نفسانی ہستی اُس کی بکلی جل جاتی ہے اور سفلی ہستی پر ایک
موت طاری ہو کر ایک نئی اور پاک زندگی اُس کو ملتی ہے جس پر ہر وقت انوار الہیہ منعکس ہوتے رہتے ہیں ۔
حقيقة الوحى
اسی طرح اُس کی پیشانی کو ایک نور عطا کیا جاتا ہے جو بجز عشاق الہی کے اور کسی کو نہیں
دیا جاتا۔ اور بعض خاص وقتوں میں وہ نور ایسا چمکتا ہے کہ ایک کافر بھی اُس کو محسوس کر سکتا
ہے بالخصوص ایسی حالت میں جبکہ وہ لوگ ستائے جاتے اور نصرت الہی حاصل کرنے کے
لئے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں۔ پس وہ اقبال علی اللہ کا وقت ان کے لئے ایک
خاص وقت ہوتا ہے اور خدا کا نوران کی پیشانی میں اپنا جلوہ ظاہر کرتا ہے۔
ایسا ہی اُن کے ہاتھوں میں اور پیروں میں اور تمام بدن میں ایک برکت دی جاتی ہے
جس کی وجہ سے اُن کا پہنا ہوا کپڑا بھی متبرک ہو جاتا ہے اور اکثر اوقات کسی شخص کو چھونا یا اُس ۱۷
کو ہاتھ لگانا اُس کے امراض روحانی یا جسمانی کے ازالہ کا موجب ٹھیرتا ہے۔
اسی طرح اُن کے رہنے کے مکانات میں بھی خدائے عز و جل ایک برکت رکھ دیتا
ہے وہ مکان بلاؤں سے محفوظ رہتا ہے خدا کے فرشتے اُس کی حفاظت کرتے ہیں ۔
اسی طرح اُن کے شہر یا گانو میں بھی ایک برکت اور خصوصیت دی جاتی ہے۔ اسی
طرح اُس خاک کو بھی کچھ برکت دی جاتی ہے جس پر ان کا قدم پڑتا ہے۔
اسی طرح اس درجہ کے لوگوں کی تمام خواہشیں بھی اکثر اوقات پیشگوئی کا رنگ پیدا
کر لیتی ہیں یعنی جب کسی چیز کے کھانے یا پینے یا پہننے یا دیکھنے کی بشدت اُن کے اندر
خواہش پیدا ہوتی ہے تو وہ خواہش ہی پیشگوئی کی صورت پکڑ لیتی ہے اور جب قبل از وقت
اضطرار کے ساتھ اُن کے دل میں ایک خواہش پیدا ہوتی ہے تو وہ چیز میسر آجاتی ہے۔
اسی طرح اُن کی رضا مندی اور نا راضگی بھی پیشگوئی کا رنگ اپنے اندر رکھتی ہے
پس جس شخص پر وہ شدت سے راضی اور خوش ہوتے ہیں اس کے آئندہ اقبال کے لئے یہ
بشارت ہوتی ہے اور جس پر وہ بشدت ناراض ہوتے ہیں اُس کے آئندہ ادبار اور تباہی پر
دلیل ہوتی ہے کیونکہ بباعث فنافی اللہ ہونے کے وہ سرائے حق میں ہوتے ہیں اور اُن کی
رضا اور غضب خدا کا رضا اور غضب ہوتا ہے اور نفس کی تحریک سے نہیں بلکہ خدا کی طرف
سے یہ حالات اُن میں پیدا ہوتے ہیں۔
حقيقة الوحى
اسی طرح اُن کی دعا اور اُن کی توجہ بھی معمولی دعاؤں اور تو جہات کی طرح نہیں ہوتی
بلکہ اپنے اندر ایک شدید اثر رکھتی ہے اور اس میں شک نہیں ہے کہ اگر قضاء مبرم اور اٹل نہ ہو
اور ان کی توجہ اپنی تمام شرائط کے ساتھ اُس بلا کے دور کرنے کے لئے مصروف ہو جائے تو
خدا تعالیٰ اُس بلا کو دور کر دیتا ہے گو ایک فرد واحد یا چند کس پر وہ بلا نازل ہو یا ایک ملک پر وہ
۱۸ بلا نازل ہو یا ایک بادشاہ وقت پر وہ بلا نازل ہو۔ اس میں اصل یہ ہے کہ وہ اپنے وجود سے
فانی ہوتے ہیں اس لئے اکثر اوقات اُن کے ارادہ کا خدا تعالیٰ کے ارادہ سے توارد ہو جاتا
ہے۔ پس جب شدت سے اُن کی توجہ کسی بلا کے دور کرنے کے لئے مبذول ہو جاتی ہے
اور جیسا کہ درد دل کے ساتھ اقبال علی اللہ چاہیے میسر آجاتا ہے تو سنت الہیہ اسی طرح پر
واقع ہے کہ خدا اُن کی سنتا ہے اور ایسا ہی ہوتا ہے کہ خدا اُن کی دعا کو رد نہیں کرتا اور کبھی
اُن کی عبودیت ثابت کرنے کے لئے دعاسنی نہیں جاتی تا جاہلوں کی نظر میں خدا کے شریک
نہ ٹھیر جائیں اور اگر ایسا اتفاق ہو کہ بلا وارد ہو جائے جس سے موت کے آثار ظاہر ہو جائیں
تو اکثر عادت اللہ یہی ہے کہ اُس بلا میں تا خیر نہیں ہوتی اور ایسے وقت میں خدا کے مقبولوں کا
ادب یہی ہے کہ دعا کو ترک کر دیں اور صبر سے کام لیں ۔ بہتر وقت دعا کا یہی ہے کہ ایسے
وقت میں دعا ہو جب اسباب یاس اور نومیدی بکلی ظاہر نہ ہوں اور ایسی علامات نمودار نہ
ہوں جن سے صاف طور پر نظر آتا ہو کہ اب بلا دروازہ پر ہے اور ایک طور پر اس کا نزول ہو
چکا ہے کیونکہ اکثر سنت یہی ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے ایک عذاب کے نازل کرنے میں
اپنے ارادہ کو ظاہر کر دیا تو وہ اپنے ارادہ کو واپس نہیں لیتا ۔
یہ بالکل سچ ہے کہ مقبولین کی اکثر دعا ئیں منظور ہوتی ہیں بلکہ بڑا معجزہ اُن کا استجابت
دعا ہی ہے جب اُن کے دلوں میں کسی مصیبت کے وقت شدت سے بیقراری ہوتی ہے اور
اس شدید بیقراری کی حالت میں وہ اپنے خدا کی طرف توجہ کرتے ہیں تو خدا اُن کی سنتا ہے
اور اُس وقت اُن کا ہاتھ گویا خدا کا ہاتھ ہوتا ہے۔ خدا ایک مخفی خزانہ کی طرح ہے کامل مقبولوں
حقيقة الوحى
کے ذریعہ سے وہ اپنا چہرہ دکھلاتا ہے۔ خدا کے نشان تبھی ظاہر ہوتے ہیں جب اُس کے مقبول
ستائے جاتے ہیں۔ اور جب حد سے زیادہ اُن کو دکھ دیا جاتا ہے تو سمجھو کہ خدا کا نشان
نزدیک ہے بلکہ دروازہ پر کیونکہ یہ وہ قوم ہے کہ کوئی اپنے پیارے بیٹے سے ایسی محبت نہیں
کرے گا جیسا کہ خدا ان لوگوں سے کرتا ہے جو دل و جان سے اُس کے ہو جاتے ہیں وہ
اُن کے لئے عجائب کام دکھلاتا ہے اور ایسی اپنی قوت دکھلاتا ہے کہ جیسا ایک سوتا ہوا شیر
جاگ اُٹھتا ہے۔ خدا مخفی ہے اور اُس کے ظاہر کرنے والے یہی لوگ ہیں ۔ وہ ہزاروں 19
پردوں کے اندر ہے اور اس کا چہرہ دکھلانے والی یہی قوم ہے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ خیال کہ مقبولین کی ہر ایک دعا قبول ہو جاتی ہے یہ سراسر غلط
ہے بلکہ حق بات یہ ہے کہ مقبولین کے ساتھ خدا تعالیٰ کا دوستانہ معاملہ ہے کبھی وہ اُن کی
دعائیں قبول کر لیتا ہے اور کبھی وہ اپنی مشیت اُن سے منوانا چاہتا ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ
دوستی میں ایسا ہی ہوتا ہے بعض و اہے بعض وقت ایک دوست اپنے دوست کی بات کو مانتا ہے اور اُس کی
مرضی کے موافق کام کرتا ہے اور پھر دوسرا وقت ایسا بھی آتا ہے کہ اپنی بات اُس سے منوانا چاہتا
ہے اسی کی طرف اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اشارہ فرماتا ہے جیسا کہ ایک جگہ قرآن شریف
میں مومنوں کی استجابت دعا کا وعدہ کرتا ہے اور فرماتا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ لا یعنی
تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا اور دوسری جگہ اپنی نازل کردہ قضا و قدر پر
خوش اور راضی رہنے کی تعلیم کرتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے:
وَلَنَبْلُوَنَّكُمُ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ
وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ *
قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔
پس ان دونوں آیتوں کو ایک جگہ پڑھنے سے صاف معلوم ہو جائے گا کہ دعاؤں
کے بارے میں کیا سنت اللہ ہے اور رب اور عبد کا کیا با ہمی تعلق ہے ۔
میں پھر مکر رلکھنا مناسب سمجھتا ہوں کہ کوئی نادان یہ خیال نہ کرے کہ جو کچھ تیسرے درجہ کے
المؤمن : ٦١ ٢ البقرة : ۱۵۶ ۱۵۷
حقيقة الوحى
کامل الایمان اور کامل المحبت لوگوں کی نسبت اس رسالہ میں بیان کیا گیا ہے ان میں سے
اکثر اُمور میں دوسرے لوگ بھی شریک ہو جاتے ہیں جیسا کہ دوسروں کو بھی خواہیں آتی
ہیں ۔ کشف بھی ہوتے ہیں۔ الہام بھی پاتے ہیں تو ما بہ الامتیاز کیا ہوا ۔
ان وساوس کا جواب اگر چہ ہم بار ہا دے چکے ہیں مگر پھر ہم کہتے ہیں کہ مقبولوں اور
غیر مقبولوں میں فرق تو بہت ہے جو کسی قدر اس رسالہ میں بھی تحریر ہو چکا ہے لیکن آسمانی
۲۰ نشانوں کے رو سے ایک عظیم الشان یہ فرق ہے کہ خدا کے مقبول بندے جو انوار سبحانی میں
غرق کئے جاتے اور آتش محبت سے اُن کی ساری نفسانیت جلائی جاتی ہے وہ اپنی ہرشان
میں کیا باعتبار کمیت اور کیا باعتبار کیفیت غیروں پر غالب ہوتے ہیں اور غیر معمولی طور پر خدا
کی تائید اور نصرت کے نشان اس کثرت سے اُن کے لئے ظاہر ہوتے ہیں کہ دنیا میں کسی کو
مجال نہیں ہوتی کہ اُن کی نظیر پیش کر سکے کیونکہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں خدا جو مخفی ہے
اُس کا چہرہ دکھلانے کے لئے وہ کامل مظہر ہوتے ہیں وہ دنیا کے آگے پوشیدہ خدا کو دکھلاتے
ہیں اور خدا انہیں دکھلاتا ہے۔
اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ آسمانی نشانوں سے حصہ لینے والے تین قسم کے آدمی ہوتے
ہیں۔ اوّل وہ جو کوئی ہنر اپنے اندر نہیں رکھتے اور کوئی تعلق خدا تعالیٰ سے اُن کا نہیں ہوتا
صرف دماغی مناسبت کی وجہ سے اُن کو بعض سچی خوابیں آ جاتی ہیں اور سچے کشف ظاہر ہو
جاتے ہیں جن میں کوئی مقبولیت اور محبوبیت کے آثار ظاہر نہیں ہوتے اور اُن سے کوئی فائدہ
اُن کی ذات کو نہیں ہوتا اور ہزاروں شریر اور بد چلن اور فاسق و فاجر ایسی بد بودار خوابوں اور
الہاموں میں اُن کے شریک ہوتے ہیں اور اکثر دیکھا جاتا ہے کہ باوجود ان خوابوں اور
کشفوں کے اُن کا چال چلن قابل تعریف نہیں ہوتا کم سے کم یہ کہ اُن کی ایمانی حالت نہایت
کمزور ہوتی ہے اس قدر کہ ایک سچی گواہی بھی نہیں دے سکتے اور جس قدر دنیا سے ڈرتے ہیں
خدا سے نہیں ڈرتے اور شریر آدمیوں سے قطع تعلق نہیں کر سکتے اور کوئی ایسی سچی گواہی نہیں
دے سکتے جس سے بڑے آدمی کے ناراض ہو جانے کا اندیشہ ہو اور دینی امور میں نہایت
حقيقة الوحى
درجہ کسل اور سستی ان میں پائی جاتی ہے اور دنیا کے ہموم و عموم میں دن رات غرق رہتے
ہیں اور دانستہ جھوٹ کی حمایت کرتے اور سچ کو چھوڑتے ہیں اور ہر ایک قدم میں خیانت پائی
جاتی ہے اور بعض میں اس سے بڑھ کر یہ عادت بھی پائی گئی ہے کہ وہ فسق و فجور سے بھی پر ہیز
نہیں کرتے اور دنیا کمانے کے لئے ہر ایک نا جائز کام کر لیتے ہیں اور بعض کی اخلاقی حالت
بھی نہایت خراب ہوتی ہے اور حسد اور بخل اور معجب اور تکبر اور غرور کے پتلے ہوتے ہیں اور ۲۱
ہر ایک کمینگی کے کام اُن سے صادر ہوتے ہیں اور طرح طرح کی قابل شرم خباشتیں اُن میں
پائی جاتی ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ بعض اُن میں ایسے ہیں کہ ہمیشہ بدخواہیں ہی اُن کو آتی ہیں
اور وہ سچی بھی ہو جاتی ہیں ۔ گویا اُن کے دماغ کی بناوٹ صرف بد اور منحوس خوابوں کے لئے
مخلوق ہے نہ اپنے لئے کوئی بہتری کے خواب دیکھ سکتے ہیں جس سے اُن کی دنیا درست ہو
اور اُن کی مراد یں حاصل ہوں اور نہ اوروں کے لئے کوئی بشارت کی خواب دیکھتے ہیں۔ ان
لوگوں کے خوابوں کی حالت اقسام ثلاثہ میں سے اُس جسمانی نظارہ سے مشابہ ہے جب
کہ ایک شخص دور سے صرف ایک دھواں آگ کا دیکھتا ہے مگر آگ کی روشنی نہیں دیکھتا اور
نہ آگ کی گرمی محسوس کرتا ہے کیونکہ یہ لوگ خدا سے بالکل بے تعلق ہیں اور روحانی امور
سے صرف ایک دُھواں اُن کی قسمت میں ہے جس سے کوئی روشنی حاصل نہیں ہوتی ۔
پھر دوسری قسم کے خواب بین یا ملہم وہ لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ سے کسی قدر تعلق ہے مگر
کامل تعلق نہیں ان لوگوں کی خوابوں یا الہاموں کی حالت اُس جسمانی نظارہ سے مشابہ ہے
جبکہ ایک شخص اندھیری رات اور شَدِیدُ البرد رات میں دور سے ایک آگ کی روشنی دیکھتا
ہے۔ اس دیکھنے سے اتنا فائدہ تو اُسے حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ ایسی راہ پر چلنے سے پر ہیز کرتا
ہے جس میں بہت سے گڑھے اور کانٹے اور پتھر اور سانپ اور درندے ہیں مگر اس قدر روشنی
اس کو سردی اور ہلاکت سے بچا نہیں سکتی۔ پس اگر وہ آگ کے گرم حلقہ تک پہنچ نہ سکے تو وہ
بھی ایسا ہی ہلاک ہو جاتا ہے جیسا کہ اندھیرے میں چلنے والا ہلاک ہو جاتا ہے۔
حقيقة الوحى
پھر تیسری قسم کے ملہم اور خواب بین وہ لوگ ہیں جن کے خوابوں اور الہاموں کی
حالت اس جسمانی نظارہ سے مشابہ ہے جب کہ ایک شخص اندھیری اور شَدِيدُ الْبَرْد
جوس
رات میں نہ صرف آگ کی کامل روشنی ہی پاتا ہے اور اُس میں چلتا ہے بلکہ اُس کے گرم
حلقہ میں داخل ہو کر بکلی سردی کے ضرر سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس مرتبہ تک وہ لوگ
پہنچتے ہیں جو شہوات نفسانیہ کا چولہ آتش محبت الہی میں جلا دیتے ہیں اور خدا کے لئے تلخی کی
زندگی اختیار کر لیتے ہیں وہ دیکھتے ہیں جو آگے موت ہے اور دوڑ کر اُس موت کو اپنے
لئے پسند کر لیتے ہیں وہ ہر ایک درد کو خدا کی راہ میں قبول کرتے ہیں اور خدا کے لئے
اپنے نفس کے دشمن ہو کر اور اس کے برخلاف قدم رکھ کر ایسی طاقت ایمانی دکھلاتے ہیں
کہ فرشتے بھی اُن کے اس ایمان سے حیرت اور تعجب میں پڑ جاتے ہیں ۔ وہ روحانی
پہلوان ہوتے ہیں اور شیطان کے تمام حملے اُن کی روحانی قوت کے آگے بیچ ٹھہرتے
ہیں ۔ وہ سچے وفادار اور صادق مرد ہوتے ہیں کہ نہ دنیا کے لذات کے نظارے انہیں
گمراہ کر سکتے ہیں اور نہ اولاد کی محبت اور نہ بیوی کا تعلق اُن کو اپنے محبوب حقیقی سے
برگشتہ کر سکتا ہے۔ غرض کوئی تلخی اُن کو ڈرا نہیں سکتی اور کوئی نفسانی لذت اُن کو خدا سے
روک نہیں سکتی اور کوئی تعلق خدا کے تعلق میں رخنہ انداز نہیں ہو سکتا۔
یہ تین روحانی مراتب کی حالتیں ہیں جن میں سے پہلی حالت علم الیقین کے نام
سے موسوم ہے اور دوسری حالت عین الیقین کے نام سے نامزد ہے اور تیسری
مبارک اور کامل حالت حق الیقین کہلاتی ہے ۔ اور انسانی معرفت کامل نہیں ہو سکتی
اور نہ کدورتوں سے پاک ہو سکتی ہے جب تک حق الیقین تک نہیں پہنچتی کیونکہ حق الیقین
کی حالت صرف مشاہدات پر موقوف نہیں بلکہ یہ بطور حال کے انسان کے دل پر
وارد ہو جاتی ہے اور انسان محبت الہی کی بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑ کر اپنے نفسانی وجود
سے بالکل نیست ہو جاتا ہے اور اس مرتبہ پر انسانی معرفت پہنچ کر قال سے حال
کی طرف انتقال کرتی ہے اور سفلی زندگی بالکل جل کر خاک ہو جاتی ہے اور ایسا
انسان خدا تعالیٰ کی گود میں بیٹھ جاتا ہے اور جیسا کہ ایک لوہا آگ میں پڑ کر بالکل
حقيقة الوحى
آگ کے رنگ میں آجاتا ہے اور آگ کی صفات اُس سے ظاہر ہونی شروع ہو جاتی ہیں
ایسا ہی اس درجہ کا آدمی صفات الہیہ سے ظلی طور پر متصف ہو جاتا ہے اور اس قدر طبعاً
مرضات الہیہ میں فنا ہو جاتا ہے کہ خدا میں ہو کر بولتا ہے اور خدا میں ہو کر دیکھتا ہے اور خدا ۲۳
میں ہو کر سنتا ہے اور خدا میں ہو کر چلتا ہے گویا اُس کے جبہ میں خدا ہی ہوتا ہے اور
انسانیت اُس کی تجلیات الہیہ کے نیچے مغلوب ہو جاتی ہے چونکہ یہ مضمون نازک ہے اور
عام فہم نہیں اس لئے ہم اس کو اسی جگہ چھوڑتے ہیں ۔
اور ایک دوسرے پیرا یہ میں ہم اس مرتبہ ثالثہ کی جو اعلیٰ اور اکمل مرتبہ ہے اِس طرح
پر تصویر کھینچتے ہیں کہ وہ وحی کامل جو اقسام ثلاثہ میں سے تیسری قسم کی وحی ہے جو کامل فرد پر
نازل ہوتی ہے اُس کی یہ مثال ہے کہ جیسے سورج کی دھوپ اور شعاع ایک مصفا آئینہ پر
پڑتی ہے جو عین اس کے مقابل پر پڑا ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ اگر چہ سورج کی دھوپ ایک ہی
چیز ہے لیکن بوجہ اختلاف مظاہر کے اس کے ظہور کی کیفیت میں فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ پس
جب سورج کی شعاع زمین کے کسی ایسے کثیف حصہ میں پڑتی ہے جس کی سطح پر ایک شفاف
اور مصفا پانی موجود نہیں بلکہ سیاہ اور تاریک خاک ہے اور سطح بھی مستوی نہیں تب شعاع
نہایت کمزور ہوتی ہے خاص کر اس حالت میں جبکہ سورج اور زمین میں کوئی بادل بھی حائل
ہو لیکن جب وہی شعاع جس کے آگے کوئی بادل حائل نہیں ایک شفاف پانی پر پڑتی ہے جو
ایک مصفا آئینہ کی طرح چمکتا ہے تب وہی شعاع ایک سے وہ چند ہو کر ظاہر ہوتی ہے جسے
آنکھ بھی برداشت نہیں کر سکتی ۔
پس اسی طرح جب نفس تزکیہ یافتہ پر جو تمام کدورتوں سے پاک ہو جاتا ہے وحی
نازل ہوتی ہے تو اُس کا نور فوق العادت نمایاں ہوتا ہے۔ اور اُس نفس پر صفات الہیہ کا
انعکاس پورے طور پر ہو جاتا ہے اور پورے طور پر چہرہ حضرت احدیت ظاہر ہوتا ہے۔
اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ جیسے آفتاب جب نکلتا ہے تو ہر ایک پاک نا پاک جگہ پر اُس کی
حقيقة الوحى
روشنی پڑتی ہے یہاں تک کہ ایک پاخانہ کی جگہ بھی جو نجاست سے پُر ہے اُس سے حصہ لیتی
۲۴ ہے۔ تاہم پورا فیض اُس روشنی کا اُس آئینہ صافی یا آب صافی کو حاصل ہوتا ہے جو اپنی کمال
صفائی سے خود سورج کی تصویر کو اپنے اندر دکھلا سکتا ہے۔ اسی طرح بوجہ اس کے کہ خدا تعالیٰ
بخیل نہیں ہے اُس کی روشنی سے ہر ایک فیضیاب ہے مگر تا ہم وہ لوگ جو اپنی نفسانی حیات
سے مرکز خدا تعالیٰ کی ذات کا مظہر اتم ہو جاتے ہیں اور ظلی طور پر خدا تعالیٰ اُن کے اندر
داخل ہو جاتا ہے اُن کی حالت سب سے الگ ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ اگرچہ سورج
آسمان پر ہے لیکن تاہم جب وہ ایک نہایت شفاف پانی یا مصفا آئینہ کے مقابل پر پڑتا ہے
تو یوں دکھائی دیتا ہے کہ وہ اس پانی یا آئینہ کے اندر ہے لیکن دراصل وہ اُس پانی یا آئینہ کے
اندر نہیں ہے بلکہ پانی یا آئینہ نے اپنی کمال صفائی اور آب و تاب کی وجہ سے لوگوں کو یہ
دکھلا دیا ہے کہ گویا وہ پانی یا آئینہ کے اندر ہے۔
غرض وحی الہی کے انوار اکمل اور اتم طور پر وہی نفس قبول کرتا ہے جو اکمل اور اتم طور پر
تزکیہ حاصل کر لیتا ہے اور صرف الہام اور خواب کا پا نا کسی خوبی اور کمال پر دلالت نہیں کرتا ۔
جب تک کسی نفس کو بوجہ تزکیہ نام کے یہ انعکاسی حالت نصیب نہ ہو اور محبوب حقیقی کا چہرہ
اُس کے نفس میں نمودار نہ ہو جائے ۔ کیونکہ جس طرح فیض عام حضرت احدیت نے ہر
دوسری
ایک کو بجز شاذ و نادر لوگوں کے جسمانی صورت میں آنکھ اور ناک اور کان اور قوت شامہ اور
تمام قوتیں عطا فرمائی ہیں اور کسی قوم سے بخل نہیں کیا۔ اسی طرح روحانی طور پر بھی
اُس نے کسی زمانہ اور کسی قوم کے لوگوں کو روحانی قومی کی تخم ریزی سے محروم نہیں رکھا اور
جس طرح تم دیکھتے ہو کہ سورج کی روشنی ہر ایک جگہ پڑتی ہے اور کوئی لطیف یا کثیف جگہ
اس سے باہر نہیں ہے۔ یہی قانون قدرت روحانی آفتاب کی روشنی کے متعلق ہے کہ نہ
کثیف جگہ اس روشنی سے محروم رہ سکتی ہے اور نہ لطیف جگہ ہاں مصفی اور شفاف دلوں پر
وہ نور عاشق ہے جب وہ آفتاب روحانی مصفے چیزوں پر اپنا نور ڈالتا ہے تو اپنا کل نور
حقيقة الوحى
اُن میں ظاہر کر دیتا ہے یہاں تک کہ اپنے چہرہ کی تصویر اُن میں میچ دیتا ہے جیسا کہ تم ﴿۲۵﴾
دیکھتے ہو کہ ایک مصفا پانی یا مصفا آئینہ کے مقابل پر جب سورج آتا ہے تو اپنی تمام
صورت اُس میں ظاہر کر دیتا ہے یہاں تک کہ جیسا کہ آسمان پر سورج نظر آتا ہے ویسا ہی
بغیر کسی فرق کے اس مصفا پانی یا آئینہ میں نظر آتا ہے۔
پس روحانی طور پر انسان کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی کمال نہیں کہ وہ اس قدر
صفائی حاصل کرے کہ خدا تعالیٰ کی تصویر اس میں کھینچی جائے ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو
اللہ تعالیٰ ہے آن شریف میں فرماتا ہے إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً بقہ کے یعنی میں زمین
پر اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں ۔ یہ ظاہر ہے کہ تصویر ایک چیز کی اصل صورت کی خلیفہ ہوتی
ہے یعنی جانشین اور یہی وجہ ہے کہ جس جس موقعہ پر اصل صورت میں اعضا واقع ہوتے
ہیں اور خط و خال ہوتے ہیں اُسی اُسی موقعہ پر تصویر میں بھی ہوتے ہیں اور حدیث شریف
اور نیز توریت میں بھی ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنی صورت پر بنایا۔ پس صورت سے
مراد یہی روحانی تشابہ ہے۔ اور پھر یہ بھی ظاہر ہے کہ جب مثلاً ایک نہایت صاف آئینہ پر
آفتاب کی روشنی پڑتی ہے تو صرف اسی قدر نہیں ہوتا کہ آفتاب اس کے اندر دکھائی دیتا ہے
بلکہ وہ شیشہ آفتاب کی صفات بھی ظاہر کرتا ہے اور وہ یہ کہ اُس کی روشنی انعکاسی طور پر
دوسرے پر بھی پڑ جاتی ہے۔ پس یہی حال روحانی آفتاب کی تصویر کا ہوتا ہے کہ جب ایک
قلب صافی اُس سے ایک انعکاسی شکل قبول کر لیتا ہے تو آفتاب کی طرح اُس میں سے بھی
شعاعیں نکل کر دوسری چیزوں کو منور کرتی ہیں گویا تمام آفتاب اپنی پوری شوکت کے ساتھ
اُس میں داخل ہو جاتا ہے۔
اور پھر اس جگہ ایک اور نکتہ قابل یادداشت ہے اور وہ یہ کہ تیسری قسم کے لوگ
بھی جن کا خدا تعالیٰ سے کامل تعلق ہوتا ہے اور کامل اور مصفا الہام پاتے ہیں قبول
فیوض الہیہ میں برابر نہیں ہوتے اور ان سب کا دائرہ استعداد فطرت با ہم برابر نہیں
ہوتا بلکہ کسی کا دائرہ استعداد فطرت کم درجہ پر وسعت رکھتا ہے اور کسی کا زیادہ وسیع
البقرة : ٣١