۳۔ خدا کے ساتھ مکمل مکالمہ اور گفت و شنید

حقیقةُ الوحی, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
↓
ہوتا ہے اور کسی کا بہت زیادہ اور کسی کا اس قدر جو خیال و گمان سے برتر ہے اور کسی کا
خدا تعالیٰ سے رابطہ محبت قوی ہوتا ہے اور کسی کا اقوئی ۔ اور کسی کا اس قدر کہ دنیا اُس کو
شناخت نہیں کر سکتی اور کوئی عقل اُس کے انتہا تک نہیں پہنچ سکتی ۔ اور وہ اپنے محبوب از لی کی
محبت میں اس قدر محو ہوتے ہیں کہ کوئی رگ وریشہ ان کی ہستی اور وجود کا باقی نہیں رہتا اور
یہ تمام مراتب کے لوگ بموجب آیت كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ اپنے دائرہ استعداد
فطرت سے زیادہ ترقی نہیں کر سکتے ۔ اور کوئی اُن میں سے اپنے دائرہ فطرت سے بڑھ کر
کوئی نور حاصل نہیں کر سکتا اور نہ کوئی روحانی تصویر آفتاب نورانی کی اپنی فطرت کے دائرہ
سے بڑھ کر اپنے اندر لے سکتا ہے اور خدا تعالیٰ ہر ایک کی استعداد فطرت کے موافق اپنا
چہرہ اُس کو دکھا دیتا ہے اور فطرتوں کی کمی بیشی کی وجہ سے وہ چہرہ کہیں چھوٹا ہو جاتا ہے اور
کہیں بڑا جیسے مثلاً ایک بڑا چہرہ ایک آرسی کے شیشہ میں نہایت چھوٹا معلوم ہوتا ہے مگر
وہی چہرہ ایک بڑے شیشہ میں بڑا دکھائی دیتا ہے مگر شیشہ خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا چہرہ کے
تمام اعضاء اور نقوش دکھا دیتا ہے صرف یہ فرق ہے کہ چھوٹا شیشہ پورا مقدار چہرہ کا دکھلا
نہیں سکتا۔ سو جس طرح چھوٹے اور بڑے شیشہ میں یہ کمی بیشی پائی جاتی ہے اسی طرح
خدا تعالیٰ کی ذات اگر چہ قدیم اور غیر متبدل ہے مگر انسانی استعداد کے لحاظ سے اس میں
تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں اور اس قدر فرق نمودار ہو جاتے ہیں کہ گویا اظہار صفات کے
لحاظ سے جو زید کا خدا ہے اُس سے بڑھ کر وہ خدا ہے جو بکر کا خدا ہے اور اس سے بڑھ کر
وہ جو خالد کا خدا ہے مگر خدا تین نہیں خدا ایک ہی ہے صرف تجلیات مختلفہ کی وجہ سے
اس کی شانیں مختلف طور پر ظاہر ہوتی ہیں جیسا کہ موسیٰ اور عیسیٰ اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا خدا ایک ہی ہے تین خدا نہیں ہیں مگر مختلف تجلیات کی رو سے اُسی ایک
خدا میں تین شانیں ظاہر ہو گئیں چونکہ موسیٰ کی ہمت صرف بنی اسرائیل اور فرعون
تک ہی محدود تھی اس لئے موسیٰ پر تجلی قدرت الہی اُسی حد تک محدود رہی اور اگر موسیٰ
کی نظر اُس زمانہ اور آئندہ زمانوں کے تمام بنی آدم پر ہوتی تو توریت کی تعلیم بھی ایسی
ا الانبياء : ۳۴

حقيقة الوحى
محدود اور ناقص نہ ہوتی جو اب ہے۔
ایسا ہی حضرت عیسی کی ہمت صرف یہود کے چند فرقوں تک محدود تھی جو ان کی نظر کے
سامنے تھے اور دوسری قوموں اور آئندہ زمانہ کے ساتھ اُن کی ہمدردی کا کچھ تعلق نہ تھا اس
لئے قدرت الہی کی تجلی بھی اُن کے مذہب میں اُسی حد تک محدود رہی جس قد ر ان کی ہمت
تھی اور آئندہ الہام اور وحی الہی پر مہر لگ گئی اور چونکہ انجیل کی تعلیم بھی صرف یہود کی عملی اور
اخلاقی خرابیوں کی اصلاح کے لئے تھی تمام دنیا کے مفاسد پر نظر نہ تھی اس لئے انجیل بھی
عام اصلاح سے قاصر ہے بلکہ وہ صرف ان یہودیوں کی موجودہ بداخلاقی کی اصلاح کرتی
ہے جو نظر کے سامنے تھے اور جو دوسرے ممالک کے رہنے والے یا آئندہ زمانہ کے لوگ
ہیں اُن کے حالات سے انجیل کو کچھ سروکار نہیں اور اگر انجیل کو تمام فرقوں اور مختلف طبائع کی
اصلاح مد نظر ہوتی تو اس کی یہ تعلیم نہ ہوتی جواب موجود ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ایک طرف
تو انجیل کی تعلیم ہی ناقص تھی اور دوسری طرف خود ایجاد غلطیوں نے بڑا نقصان پہنچایا جو
ایک عاجز انسان کو خواہ نخواہ خدا بنایا گیا اور کفارہ کا من گھڑت مسئلہ پیش کر کے عملی اصلاحوں
کی کوششوں کا یک لخت دروازہ بند کر دیا گیا۔
اب عیسائی قوم دو گونہ بد قسمتی میں مبتلا ہے۔ ایک تو اُن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے
بذریعہ وحی اور الہام مدد نہیں مل سکتی کیونکہ الہام پر جو مہر لگ گئی اور دوسری یہ کہ وہ عملی طور پر
آگے قدم نہیں بڑھا سکتی کیونکہ کفارہ نے مجاہدات اور سعی اور کوشش سے روک دیا مگر جس
کامل انسان پر قرآن شریف نازل ہوا اُس کی نظر محدود نہ تھی اور اس کی عام غم خواری اور
ہمدردی میں کچھ قصور نہ تھا بلکہ کیا باعتبار زمان اور کیا باعتبار مکان اس کے نفس کے اندر
کامل ہمدردی موجود تھی اس لئے قدرت کی تجلیات کا پورا اور کامل حصہ اُس کو ملا اور وہ
خاتم الانبیاء بنے مگر ان معنوں سے نہیں کہ آئندہ اُس سے کوئی روحانی فیض نہیں ملے گا
بلکہ ان معنوں سے کہ وہ صاحب خاتم ہے بجز اس کی مہر کے کوئی فیض کسی کو نہیں پہنچ سکتا۔

حقيقة الوحى
☆
اور اس کی اُمت کے لئے قیامت تک مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کا دروازہ کبھی بند نہ ہوگا اور
بجز اس کے کوئی نبی صاحب خاتم نہیں ۔ ایک وہی ہے جس کی مہر سے ایسی نبوت بھی مل سکتی
ہے جس کے لئے اُمتی ہونا لازمی ہے اور اُس کی ہمت اور ہمدردی نے اُمت کو ناقص
حالت پر چھوڑنا نہیں چاہا اور ان پر وحی کا دروازہ جو حصول معرفت کی اصل جڑھ ہے بند رہنا
گوارا نہیں کیا۔ ہاں اپنی ختم رسالت کا نشان قائم رکھنے کے لئے یہ چاہا کہ فیض وحی آپ کی
پیروی کے وسیلہ سے ملے اور جو شخص اُمتی نہ ہو اُس پر وحی الہی کا دروازہ بند ہو سو خدا نے
ان معنوں سے آپ کو خاتم الانبیاء ٹھیرایا لہذا قیامت تک یہ بات قائم ہوئی کہ جو شخص سچی
پیروی سے اپنا امتی ہونا ثابت نہ کرے اور آپ کی متابعت میں اپنا تمام وجود محو نہ کرے
ایسا انسان قیامت تک نہ کوئی کامل وحی پاسکتا ہے اور نہ کامل ملہم ہو سکتا ہے کیونکہ مستقل
نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گئی ہے مگر ظلی نبوت جس کے معنی ہیں کہ محض
فیض محمدی سے وحی پانا وہ قیامت تک باقی رہے گی تا انسانوں کی تکمیل کا دروازہ بند نہ
ہو اور تا یہ نشان دنیا سے مٹ نہ جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمت نے قیامت
تک یہی چاہا ہے کہ مکالمات اور مخاطبات الہیہ کے دروازے کھلے رہیں اور معرفت الہیہ جو
مدار نجات ہے مفقود نہ ہو جائے ۔
کسی حدیث صحیح سے اس بات کا پتہ نہیں ملے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی
ایسا نبی آنے والا ہے جو اُمتی نہیں یعنی آپ کی پیروی سے فیض یاب نہیں اور اسی جگہ سے اُن
اس جگہ یہ سوال طبعا ہو سکتا ہے کہ حضرت موسیٰ کی اُمت میں بہت سے نبی گزرے ہیں ۔ پس اس
حالت میں موسیٰ کا افضل ہونا لازم آتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ جس قدر نبی گزرے ہیں اُن سب کو
خدا نے براہ راست چن لیا تھا۔ حضرت موسیٰ کا اس میں کچھ بھی دخل نہیں تھا لیکن اِس اُمت میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی برکت سے ہزار ہا اولیاء ہوئے ہیں اور ایک وہ بھی ہوا جو اُمتی
بھی ہے اور نبی بھی۔ اس کثرت فیضان کی کسی نبی میں نظیر نہیں مل سکتی اسرائیلی نبیوں کو الگ کر کے باقی
تمام لوگ اکثر موسوی اُمت میں ناقص پائے جاتے ہیں ۔ رہے انبیاء سو ہم بیان کر چکے ہیں کہ انہوں
نے حضرت موسیٰ سے کچھ نہیں پایا بلکہ وہ براہ راست نبی کئے گئے مگر اُمت محمدیہ میں سے ہزار ہا لوگ
محض پیروی کی وجہ سے ولی کئے گئے ۔ منہ

حقيقة الوحى
لوگوں کی غلطی ثابت ہوتی ہے جو خواہ نخواہ حضرت عیسیٰ کو دوبارہ دنیا میں لاتے ہیں اور ﴿۲۹﴾
وہ حقیقت جو الیاس نبی کے دوبارہ آنے کی تھی جو خود حضرت عیسیٰ کے بیان سے کھل
گئی یا اس سے کچھ عبرت نہیں پکڑتے بلکہ جس آنے والے مسیح موعود کا حدیثوں سے پتہ
لگتا ہے اُس کا اُنہیں حدیثوں میں یہ نشان دیا گیا ہے کہ وہ نبی بھی ہوگا اور اُمتی بھی مگر کیا
مریم کا بیٹا اُمتی ہو سکتا ہے؟ کون ثابت کرے گا کہ اُس نے براہ راست نہیں بلکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے درجہ نبوت پایا تھا؟ هَذَا هُوَ الْحَقُّ وَإِنْ تَوَلَّوا
فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَابْنَاءَ كُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَ كُمْ وَأَنْفُسَنَا وَ انْفُسَكُمْ
ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اور ہزار کوشش کی جائے اور تاویل کی
جائے یہ بات بالکل غیر معقول ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا نبی آنے
والا ہے کہ جب لوگ نماز کے لئے مساجد کی طرف دوڑیں گے تو وہ کلیسیا کی طرف
بھاگے گا اور جب لوگ قرآن شریف پڑھیں گے تو وہ انجیل کھول بیٹھے گا اور جب لوگ
عبادت کے وقت بیت اللہ کی طرف منہ کریں گے تو وہ بیت المقدس کی طرف متوجہ ہوگا
اور شراب پیئے گا اور سور کا گوشت کھائے گا اور اسلام کے حلال وحرام کی کچھ پرواہ نہیں
رکھے گا ۔ کیا کوئی عقل تجویز کر سکتی ہے کہ اسلام کے لئے یہ مصیبت کا دن بھی باقی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا نبی بھی آئے گا کہ جو مستقل نبوت کی وجہ سے
آپ کی ختم نبوت کی مہر کو توڑ دے گا اور آپ کی فضیلت خاتم الانبیاء ہونے کی چھین لے گا۔
لے حضرت عیسی کے دوبارہ آنے کا مسئلہ عیسائیوں نے محض اپنے فائدہ کے لئے گھڑا تھا کیونکہ ان کی
پہلی آمد میں اُن کی خدائی کا کوئی نشان ظاہر نہ ہوا۔ ہر دفعہ مار کھاتے رہے۔ کمزوری دکھلاتے
رہے۔ پس یہ عقیدہ پیش کیا گیا کہ آمدثانی میں وہ خدائی کا جلوہ دکھا ئیں گے اور پہلی کسریں نکالیں
گے تا اس طرح پر پہلی آمد کے حالات کی پردہ پوشی کی جائے مگر اب وہ زمانہ آتا جاتا ہے کہ خود
عیسائی ایسے عقائد سے منحرف ہوتے جاتے ہیں۔ میں یقین کرتا ہوں کہ جب اُن کی عقلیں ترقی
کریں گی تو وہ بہت آسانی سے اس عقیدے کو چھوڑ دیں گے اور جیسا کہ بچہ پورا تیار ہو کر پھر رحم
میں نہیں رہ سکتا اسی طرح وہ بھی مشیمہ حجاب اور جہل سے باہر آجائیں گے۔ منہ
حاشیه

حقيقة الوحى
۳۰) اور آپ کی پیروی سے نہیں بلکہ براہ راست مقام نبوت حاصل رکھتا ہوگا اور اس کی عملی
حالتیں شریعت محمدیہ کے مخالف ہونگی اور قرآن شریف کی صریح مخالفت کر کے لوگوں کو فتنہ
میں ڈالے گا اور اسلام کی ہتک عزت کا موجب ہوگا۔ یقیناً سمجھو کہ خدا ہرگز ایسا نہیں
کرے گا بے شک حدیثوں میں مسیح موعود کے ساتھ نبی کا نام موجود ہے مگر ساتھ اُس
کے امتی کا نام بھی تو موجود ہے اور اگر موجود بھی نہ ہوتا تو مفاسد مذکورہ بالا پر نظر کر کے
ماننا پڑتا کہ ہرگز ایسا ہو نہیں سکتا کہ کوئی مستقل نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آوے
کیونکہ ایسے شخص کا آنا صریح طور پر ختم نبوت کے منافی ہے۔ اور یہ تاویل کہ پھر اُس کو
امتی بنایا جائے گا اور وہی نو مسلم نبی مسیح موعود کہلائے گا ۔ یہ طریق عزت اسلام سے بہت
بعید ہے۔ جس حالت میں حدیثوں سے ثابت ہے کہ اِسی اُمت میں سے یہود پیدا ہوں
گے تو افسوس کی بات ہے کہ یہود تو پیدا ہوں اس اُمت میں سے اور مسیح باہر سے آوے۔
کیا ایک خدا ترس کے لئے یہ ایک مشکل بات ہے کہ جیسا کہ اس کی عقل اس بات پر تسلی
پکڑتی ہے کہ اس اُمت میں بعض لوگ ایسے پیدا ہوں گے جن کا نام یہود رکھا جائے گا ایسا
ہی اسی اُمت میں سے ایک شخص پیدا ہوگا جس کا نام عیسی اور مسیح موعود رکھا جائے گا۔ کیا
ضرورت ہے کہ حضرت عیسیٰ کو آسمان سے اُتارا جائے اور اس کی مستقل نبوت کا جامہ اُتار
کر امتی بنایا جائے ۔ اگر کہو کہ یہ کارروائی بطور سزا کے ہوگی کیونکہ اُن کی اُمت نے اُن کو
خدا بنایا تھا تو یہ جواب بھی بے ہودہ ہے کیونکہ اس میں حضرت عیسی کا کیا قصور ہے۔
حاشيه
ے یہ کہنا کہ حضرت عیسیٰ کا دوبارہ دنیا میں آنا اجماعی عقیدہ ہے یہ سراسر افترا ہے صحابہ رضی اللہ عنہم کا
اجماع صرف اس آیت پر ہوا تھا کہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ منْ قَبْلِهِ
الرُّسُل لے پھر بعد ان کے اُمت میں طرح طرح کے فرقے پیدا ہو گئے چنانچہ معتزلہ اب تک
حضرت عیسی کی وفات کے قائل ہیں اور بعض اکابر صوفیہ بھی ان کی موت کے قائل ہیں اور مسیح
موعود کے ظہور سے پہلے اگر اُمت میں سے کسی نے یہ خیال بھی کیا کہ حضرت عیسی دوبارہ دنیا
میں آئیں گے تو ان پر کوئی گناہ نہیں صرف اجتہادی خطا ہے جو اسرائیلی نبیوں سے بھی بعض
پیشگوئیوں کے سمجھنے میں ہوتی رہی ہے۔ منہ
ال عمران: ۱۴۵

حقيقة الوحى
میں یہ باتیں کسی قیاس اور ظن سے نہیں کہتا بلکہ میں خدا تعالی سے وحی پا کر کہتا ہوں ﴿۳۱﴾
اور میں اُس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اُسی نے مجھے یہ اطلاع دی ہے۔ وقت میری گواہی دیتا
ہے۔ خدا کے نشان میری گواہی دیتے ہیں ۔
ماسوا اس کے جبکہ قرآن شریف سے قطعی طور پر حضرت عیسی کا وفات پا جانا ثابت ہے ا
تو پھر اُن کے دوبارہ آنے کا خیال بدیہی البطلان ہے کیونکہ جو شخص آسمان پر مع جسم عنصری
زندہ موجود ہی نہیں وہ کیونکر زمین پر دوبارہ آسکتا ہے۔
اگر کہو کہ کن آیات قرآن شریف سے قطعی طور پر حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات
ثابت ہوتی ہے تو میں نمونہ کے طور پر اس آیت کی طرف آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں جو
قرآن شریف میں ہے یعنی یہ کہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ الخ۔
اس جگہ اگر توفی کے معنی مع جسم عنصری آسمان پر اُٹھانا تجویز کیا جائے تو یہ معنی تو
بدیہی البطلان ہیں کیونکہ قرآن شریف کی انہی آیات سے ظاہر ہے کہ یہ سوال حضرت عیسیٰ
سے قیامت کے دن ہوگا ۔ پس اس سے تو یہ لازم آتا ہے کہ وہ موت سے پہلے اس رفع
جسمانی کی حالت میں ہی خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہو جائیں گے اور پھر کبھی نہیں مریں
گے کیونکہ قیامت کے بعد موت نہیں اور ایسا خیال ببداہت باطل ہے۔
علاوہ اس کے قیامت کے دن یہ جواب اُن کا کہ اُس روز سے کہ میں مع جسم عنصری
آسمان پر اٹھایا گیا مجھے معلوم نہیں کہ میرے بعد میری اُمت کا کیا حال ہوا۔ یہ اس عقیدہ کی
رو سے صریح دروغ بے فروغ ٹھیرتا ہے جبکہ یہ تجویز کیا جائے کہ وہ قیامت سے پہلے دوبارہ
دنیا میں آئیں گے کیونکہ جو شخص دوبارہ دنیا میں آوے اور اپنی اُمت کی مشر کا نہ حالت کو دیکھ
لے بلکہ ان سے لڑائیاں کرے اور ان کی صلیب توڑے اور ان کے خنزیر کو قتل کرے وہ
کیونکر قیامت کے روز کہہ سکتا ہے کہ مجھے اپنی امت کی کچھ بھی خبر نہیں ۔
اور خود یہ دعویٰ کہ توفی کا لفظ جب حضرت عیسیٰ کی نسبت قرآن شریف میں آتا ہے
المائدة : ١١٨

حقيقة الوحى
۳۲ تو اس کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ مع جسم آسمان پر اُٹھائے جانا مگر دوسروں کے لئے یہ معنی
نہیں ہوتے یہ دعوی بھی عجیب دعوی ہے گویا تمام دنیا کے لئے تو توفی کے لفظ کے یہ معنی
ہیں کہ قبض روح کرنا نہ قبض جسم مگر حضرت عیسی کے لئے خاص طور پر یہ معنی ہیں کہ مع جسم
آسمان پر اٹھا لینا۔ یہ معنی خوب ہیں جن سے ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
بھی حصہ نہیں ملا اور تمام مخلوقات میں سے حضرت عیسی کے لئے ہی یہ معنی مخصوص ہیں ۔
میں
اور اس بات پر زور دینا کہ اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ حضرت عیسی دوبارہ دنیا
آئیں گے یہ عجیب افتراء ہے جو سمجھ نہیں آتا ۔ اگر اتفاق سے مراد صحابہ کا اتفاق ہے تو
یہ ان پر تہمت ہے اُن کی تو بلا کو بھی اس مستحدث عقیدہ کی خبر نہیں تھی کہ حضرت عیسی
دوبارہ دنیا میں آجائیں گے اور اگر اُن کا یہ عقیدہ ہوتا تو اس آیت کے مضمون پر رورو کر
کیوں اتفاق کیا جاتا کہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف ایک انسان رسول تھے خدا تو نہیں تھے اور اُن
سے پہلے سب رسول دنیا سے گذر گئے ہیں ۔ پس اگر حضرت عیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات تک دنیا سے نہیں گزرے تھے اور اُن کو اُس وقت تک ملک الموت چھو نہیں گیا تھا
تو اس آیت کے سننے کے بعد کیوں کر صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس عقیدہ سے رجوع کر لیا کہ گویا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ ہر ایک کو معلوم ہے کہ یہ آیت
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اُس دن تمام صحابہ کو مسجد نبوی میں پڑھ کر سنائی تھی جس دن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تھی اور وہ پیر کا دن تھا۔ اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ابھی دفن نہیں کئے گئے تھے اور عائشہ صدیقہ کے گھر میں آپ کی میت مطہر تھی کہ
شدت درد فراق کی وجہ سے بعض صحابہ کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم حقیقت میں فوت نہیں ہوئے بلکہ غائب ہو گئے ہیں اور پھر دنیا میں آئیں
گے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اس فتنہ کو خطرناک سمجھ کر اُسی وقت تمام صحابہ کو
ال عمران : ۱۴۵

حقيقة الوحى
جمع کیا اور اتفاق حسنہ سے اُس دن کل صحابہ رضی اللہ عنہم مدینہ میں موجود تھے تب ۳۳
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھے اور فرمایا کہ میں نے سنا ہے کہ بعض ہمارے دوست
ایسا ایسا خیال کرتے ہیں مگر سچ بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں
اور ہمارے لئے یہ کوئی خاص حادث نہیں ہے۔ اس سے پہلے کوئی نبی نہیں گذرا جو فوت نہیں
ہوا۔ پھر حضرت ابوبکر نے یہ آیت پڑھی مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرسل کے یعنی آنحضرت ضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف انسان رسول تھے خدا تو نہیں تھے ہیں۔
جیسے پہلے اس سے سب رسول فوت ہو چکے ہیں آپ بھی فوت ہو گئے ۔
☆
سو
تب اس آیت کو سن کر تمام صحا بہ چشم پر آب ہو گئے اور إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
پڑھا۔ اور اس آیت نے اُن کے دلوں میں ایسی تاثیر کی کہ گویا اُسی روز نازل ہوئی تھی۔
چنانچہ بعد اس کے حستان بن ثابت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ مرثیہ بنایا۔
كنت السواد لناظری فعمی علیک الناظر
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
یعنی تو میری آنکھوں کی پتلی تھا۔ میں تو تیری موت سے اندھا ہو گیا ۔ اب بعد اس
کے جو چاہے مرے مجھے تو تیرے ہی مرنے کا خوف تھا۔ اس شعر میں حسان بن ثابت
نے تمام نبیوں کی موت کی طرف اشارہ کیا ہے گویا وہ کہتا ہے کہ ہمیں اس کی کیا پروا ہے
کہ موسیٰ مر گیا ہو یا عیسی مر گیا ہو ہما را ماتم تو اس نبی محبوب کے لئے ہے جو آج ہم
سے علیحدہ ہو گیا اور آج ہماری آنکھوں سے پوشیدہ ہو گیا ۔ اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ بعض صحابہ اس غلط عقیدہ میں بھی مبتلا تھے کہ گویا حضرت عیسی دوبارہ دنیا
میں آئیں گے مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
جو شخص حضرت عیسی کو آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے باہر رکھتا ہے اُس کو اقرار کرنا
پڑے گا کہ عیسی انسان نہیں ہے اور نیز ظاہر ہے کہ اس صورت میں حضرت ابوبکر کا اس آیت سے
استدلال صحیح نہیں ٹھہرتا کیونکہ جبکہ حضرت عیسی آسمان پر زندہ مع جسم عنصری موجود ہیں اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے تو اس آیت سے صحابہ رضی اللہ عنہم کو کون سی تسلی ہو سکتی تھی ۔ منہ
آل عمران : ۱۴۵

حقيقة الوحى
پیش کر کے یہ غلطی دور کر دی اور اسلام میں یہ پہلا اجماع تھا کہ سب نبی فوت ہو چکے ہیں۔
غرض اس مرثیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض کم تدبر کرنے والے صحابی جن کی درایت
اچھی نہیں تھی (جیسے ابو ہریرہ ) وہ اپنی غلط فہمی سے عیسی موعود کے آنے کی پیشگوئی پر نظر
ڈال کر یہ خیال کرتے تھے کہ حضرت عیسیٰ ہی آجائیں گے جیسا کہ ابتدا میں ابو ہریرہ کو بھی
یہی دھو کہ لگا ہوا تھا اور اکثر باتوں میں ابو ہریرہ بوجہ اپنی سادگی اور کمی درایت کے ایسے
دھوکوں میں پڑ جایا کرتا تھا۔ چنانچہ ایک صحابی کے آگ میں پڑنے کی پیشگوئی میں بھی اس کو
یہی دھو کہ لگا تھا اور آیت وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ کے ایسے الے
معنی کرتا تھا جس سے سننے والے کو ہنسی آتی تھی کیونکہ وہ اس آیت سے یہ ثابت کرنا چاہتا تھا
کہ حضرت عیسی کی موت سے پہلے سب اُس پر ایمان لے آئیں گے حالانکہ دوسری قراءت
اس آیت میں بجائے قَبْلَ مَوْتِهِ کے قَبْلَ مَوْتِهِمْ موجود ہے اور یہ عقیدہ کھلے طور پر
قرآن شریف کے مخالف ہے کہ کوئی زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ سب لوگ حضرت عیسیٰ کو
قبول کر لیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے:
يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ
كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ کے یعنی
اے عیسی میں تجھے موت دوں گا اور پھر موت کے بعد مومنوں کی طرح اپنی طرف تجھے
اُٹھاؤں گا اور پھر تمام تہمتوں سے تجھے بری کروں گا اور پھر قیامت تک تیرے متبعین کو تیرے
مخالفوں پر غالب رکھوں گا ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر قیامت سے پہلے تمام لوگ حضرت عیسی پر
ایمان لے آئیں گے تو پھر وہ کون سے مخالف ہیں جو قیامت تک رہیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ
ایک اور مقام میں فرماتا ہے :
وَالْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ہے یعنی یہود اور نصاری
میں قیامت تک عداوت رہے گی پس ظاہر ہے کہ اگر تمام یہود قیامت سے پہلے ہی حضرت
عیسی پر ایمان لے آویں گے تو قیامت تک عداوت رکھنے والا کون رہے گا۔
النساء : ۱٦٠ ۲ ال عمران : ۵۶ - المائدة : ۶۵

حقيقة الوحى
ماسوا اس کے ایسا خیال کہ تمام یہودی حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے اس طور سے بھی ۳۵
بیہودہ اور خلاف عقل ہے کہ یہ اعتقاد واقعات کے برخلاف ہے کیونکہ حضرت عیسی کے زمانہ
کو قریباً دو ہزار برس گزرتا ہے اور کسی پر یہ امر پوشیدہ نہیں کہ اس عرصہ میں کروڑہا یہودی
حضرت عیسی سے منکر اور اُن کو گالیاں دینے والے اور کافر ٹھہرانے والے دنیا سے گذر گئے
ہیں۔ پھر یہ قول کیوں کر صحیح ہو سکتا ہے کہ ہر ایک یہودی ان پر ایمان لے آئے گا۔ اس
دو ہزار برس کی ذرا میزان تو لگاؤ کہ کس قدر یہودی بے ایمانی کی حالت میں مر گئے کیا اُن
کی نسبت رضی اللہ عنہم کہہ سکتے ہیں۔
غرض تمام صحابہ کا اجماع حضرت عیسیٰ کی موت پر تھا بلکہ تمام انبیاء کی موت پر اجماع ہو
گیا تھا اور یہی پہلا اجماع تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہوا۔ اسی اجماع
کی وجہ سے تمام صحابہ حضرت عیسیٰ کی موت کے قائل تھے اور اسی وجہ سے حسان بن ثابت نے
مذکورہ بالا مرثیہ بنایا تھا جس کا ترجمہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں یہ ہے کہ اے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم تو تو میری آنکھوں کی پتلی تھا میں تو تیرے مرنے سے اندھا ہو گیا اب تیرے بعد جو
شخص چاہے مرے عیسی ہو یا موسییٰ مجھے تو تیرے ہی مرنے کا خوف تھا اور در حقیقت صحابہ
رضی اللہ عنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق تھے اور ان کو کسی طرح یہ بات گوارا
ب تھی کہ عیسیٰ جس کا وجود شرک عظیم کی جڑ قرار دیا گیا ہے زندہ ہو اور آپ فوت ہو جائیں۔
پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت اُن کو یہ معلوم ہوتا کہ حضرت عیسی آسمان
پر مع جسم عنصری زندہ بیٹھے ہیں اور اُن کا برگزیدہ نبی فوت ہو گیا تو وہ مارے غم کے مر جاتے
کیونکہ ان کو ہرگز اس بات کی برداشت نہ تھی کہ کوئی اور نبی زندہ ہو اور اُن کا پیارا نبی قبر میں
داخل ہو جائے ۔ اللهم صل علی محمد و آله واصحابه اجمعين۔
اور خدا تعالیٰ کے اس کلام سے کہ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ - یہ معنی نکالنا کہ حضرت عیسی مع جسم
عنصری دوسرے آسمان پر حضرت یحیی کے پاس جا بیٹھے کس قدر نا فہمی اور نادانی ہے۔
کیا خدائے عز و جل دوسرے آسمان پر بیٹھا ہوا ہے اور کیا قرآن میں رفع الی اللہ کے
النساء : ۱۵۹

حقيقة الوحى
۳۶ معنی کسی اور محل میں بھی یہ آئے ہیں کہ آسمان پر مع جسم عنصری اٹھا لینا اور کیا قرآن شریف
میں اس کی کوئی نظیر ہے کہ جسم عنصری بھی آسمان کی طرف اُٹھایا جاتا ہے؟ اور اس آیت کے
مشابہ دوسری آیت بھی قرآن شریف میں موجود ہے اور وہ یہ کہ
يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ۔ پس کیا اس
کے معنی یہ ہیں کہ اے نفس مطمئنہ مع جسم عنصری دوسرے آسمان پر چلا جا! اور خدا تعالیٰ
قرآن شریف میں بلعم باعور کی نسبت فرماتا ہے کہ ہم نے اپنی طرف اُس کا رفع چاہا
مگر وہ زمین کی طرف جھک گیا کیا اس آیت کے بھی یہی معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ بلعم باعور
کو مع جسم عنصری آسمان پر اُٹھانا چاہتا تھا مگر بلعم نے زمین پر رہنا ہی پسند کیا ۔ افسوس
کسی قدر قرآن شریف کی تعریف کی جاتی ہے۔ یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ قرآن شریف
میں مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ موجود ہے اس سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی آسمان پر
اُٹھائے گئے ہیں مگر ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ کسی شخص کا نہ مقتول ہونا نہ مصلوب ہونا اس
بات کو مستلزم نہیں کہ وہ مع جسم عنصری آسمان پر اُٹھایا گیا ہو۔ اگلی آیت میں صریح یہ لفظ
موجود ہیں کہ لكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ کے یعنی یہودی قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے مگر
اُن کو شبہ میں ڈالا گیا کہ ہم نے قتل کر دیا ہے۔ پس شبہ میں ڈالنے کے لئے اس بات کی
کیا ضرورت تھی کہ کسی اور مومن کو مصلوب کر کے لعنتی بنایا جائے یا خود یہودیوں میں
سے کسی کو حضرت عیسی کی شکل بنا کر صلیب پر چڑھایا جاوے کیونکہ اس صورت میں ایسا
شخص اپنے تئیں حضرت عیسی کا دشمن ظاہر کر کے اور اپنے اہل وعیال کے پتے اور نشان
دے کر ایک دم میں مخلصی حاصل کر سکتا تھا اور کہہ سکتا تھا کہ عیسی نے جادو سے مجھے
ہیں وہاں
یہ عجیب بات ہے کہ اسلام کے ائمہء تعبیر جہاں حضرت عیسیٰ کی رویت کی تعبیر کرتے ہے
د یہ لکھتے ہیں کہ جو شخص د ا کہ جو شخص حضرت عیسیٰ کو خواب میں دیکھے وہ کسی بلا سے نجات پا کر کسی اور ملک اور ملک کی طرف
چلا جائے گا اور ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف ہجرت کرے گا۔ یہ نہیں لکھتے کہ وہ آسمان پر
چڑھ جائے گا ۔ دیکھو کتاب تعطیر الا نام اور دوسرے ائمہ کی کتابیں پس عقلمند پر حقیقت ظاہر ہونے
کے لئے یہ بھی ایک پہلو ہے۔ منہ
ا الفجر : ۲۸، ۲۹ ۲، ۳ النساء : ۱۵۸

حقيقة الوحى
اپنی شکل پر بنادیا ہے۔ یہ کس قدر مجنونانہ تو ہمات ہیں۔ کیوں لكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ کے معنی یہ
نہیں کرتے کہ حضرت عیسیٰ صلیب پر فوت نہیں ہوئے مگر غشی کی حالت اُن پر طاری ہوگئی تھی
بعد میں دو تین روز تک ہوش میں آگئے اور مرہم عیسی کے استعمال سے ( جو آج تک صد با طبی ۳۷
کتابوں میں موجود ہے جو حضرت عیسی کے لئے بنائی گئی تھی ) اُن کے زخم بھی اچھے ہو گئے ۔
پھر ایک اور بد قسمتی ہے کہ وہ ان آیتوں کے شان نزول کو نہیں دیکھتے۔ قرآن شریف
یہود و نصاری کے اختلافات دور کرنے کے لئے بطور حکم کے تھا تا اُن کے اختلافات کا
فیصلہ کرے اور اُس کا فرض تھا کہ اُن کے متنازعہ فیہ امور کا فیصلہ کرتا پس منجملہ
متنازعہ فیہ امور کے ایک یہ امر بھی متنازعہ فیہ تھا کہ یہود کہتے تھے کہ ہماری تو ریت میں لکھا ہے
کہ جو کاٹھ پر لڑکا یا جاوے وہ لعنتی ہوتا ہے اُس کی روح مرنے کے بعد خدا کی طرف
نہیں جاتی ۔ پس چونکہ حضرت عیسیٰ صلیب پر مر گئے اس لئے وہ خدا کی طرف نہیں
گئے اور آسمان کے دروازے اُن کے لئے نہیں کھولے گئے ۔ اور عیسائیوں نے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں عیسائی تھے اپنا یہ عقیدہ مشہور کیا تھا چنانچہ آج تک
وہی عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی صلیب پر جان دے کر لعنتی تو بن گئے مگر یہ لعنت اور وں کو
نجات دینے کے لئے انہوں نے خود اپنے سر پر لے لی تھی اور آخر وہ نہ جسم عنصری کے ساتھ
بلکہ ایک نئے اور ایک جلالی جسم کے ساتھ جو خون اور گوشت اور ہڈی اور زوال پذیر ہونے
والے مادہ سے پاک تھا خدا کی طرف اُٹھائے گئے اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں
اِن دونوں متخاصمین کی نسبت یہ فیصلہ دیا کہ یہ بات بالکل خلاف واقعہ ہے کہ عیسیٰ کی
صلیب پر جان نکلی یا وہ قتل : ہوا تا اس سے یہ نتیجہ نکالا جائے کہ وہ بموجب حکم تو ریت لعنتی
اگر آیة بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ کے یہ معنی ہیں کہ حضرت عیسی مع جسم عنصری آسمان پر اُٹھائے گئے تو
ہمیں کوئی دکھلائے کہ قرآن شریف میں وہ آیتہ کہاں ہے جو امر متنازعہ فیہ کا فیصلہ کرتی ہے یعنی
جس میں یہ لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ کا بعد موت مومنوں کی طرح خدا کی طرف رفع ہوگا اور وہ
مرنے کے بعد یحیی وغیرہ انبیاء کے ساتھ جا ملیں گے کیا نعوذ باللہ خدا کو یہ دھو کہ لگا کہ یہود کی
طرف سے انکار تو تھا اُن کے رفع روحانی کا جو مومن کا بعد موت ہوتا ہے اور خدا نے کچھ اور کا اور
سمجھ لیا۔ نعوذ بالله من هذا الافتراء على الله سبحان الله تبارک و تعالی منه

·

آج 10 میں سے 10 باقی