الہامات

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يا احمد بارك الله فيك ۔ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ
اے احمد خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے۔ جو کچھ تو نے چلایا وہ تو نے نہیں چلایا
وَلَكِنَّ الله رمى - الرَّحْمن - علم القرآن - لِتُنْذِرَ
بلکہ خدانے چلایا۔ خدا نے تجھے قرآن سکھلایا یعنی اس کے صحیح معنی تجھ پر ظاہر کئے ۔ تاکہ
قَوْمًا مَا انْذِرَ آبَاءُ هُمْ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيْلُ
تو اُن لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے اور تا کہ مجرموں کی راہ کھل جائے یعنی معلوم
المجرمين - قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَانا اول المؤمنين
ہو جائے کہ کون تجھ سے برگشتہ ہوتا ہے۔ کہہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں
قل جاء الحق وزهق الباطل إنَّ البَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا -
کہہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا۔ اور باطل بھاگنے والا ہی تھا۔
كُلُّ بركة من محمد صلى الله عليه وسلم -
ہر ایک برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
فتبارك من علم وتعلم - وقالوا ان هذا إلا
پس بڑا مبارک وہ ہے جس نے تعلیم دی اور جس نے تعلیم پائی ۔ اور کہیں گے کہ یہ وحی نہیں ہے یہ کلمات تو اپنی
اختلاق - قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون
طرف سے بنائے ہیں۔ اُن کو کہہ وہ خدا ہے جس نے یہ کلمات نازل کئے پھر اُن کو لہو ولعب کے خیالات میں چھوڑ دے
قل ان افتريته فعلی اجرام شديد ۔
اُن کو کہہ اگر یہ کلمات میرا افترا ہے اور خدا کا کلام نہیں تو پھر میں سخت سزا کے لائق ہوں۔
سے
ہے۔

حقيقة الوحى
ا و مَنْ اَظْلَم مِمَّنِ افْتَرى عَلَى اللهِ كَذِبًا ۔
اور اُس انسان سے زیادہ تر کون ظالم ہے جس نے خدا پر افترا کیا اور جھوٹ باندھا۔
هو الذى ارسل رسوله بالهدى ودين الحق
خدا وہ خدا ہے جس نے اپنا رسول اور اپنا فرستادہ اپنی ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تا اس
ليظهر على الدين كلّه - لا مبدل لكلماته
دین کو ہر قسم کے دین پر غالب کرے۔ خدا کی باتیں پوری ہو کر رہتی ہیں کوئی ان کو بدل نہیں سکتا۔
يَقُولُونَ انى لك هذا إن هذا الا قول البشر -
اور لوگ کہیں گے کہ یہ مقام تجھے کہاں سے حاصل ہوا یہ جو الہام کر کے بیان کیا جاتا ہے یہ تو انسان کا قول ہے۔
واعانه عليه قوم أخرون - افتأتون السحر
اور دوسروں کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اے لوگو! کیا تم ایک فریب میں دیدہ و
وانتم تبصرون - هيهات هيهات لما توعدون
دانستہ پھنتے ہو جو کچھ تمہیں یہ شخص وعدہ دیتا ہے اس کا ہونا کب ممکن ہے۔
من هذا الذى هو مهين جاهل اومجون -
پھر ایسے شخص کا وعدہ جو حقیر اور ذلیل ہے۔ یہ تو جاہل ہے یا دیوانہ ہے جو بے ٹھکانے باتیں کرتا ہے
قُل عندى شهادة من الله فهل انتم مُسْلِمُوْن
ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم قبول کرو گے یا نہیں۔
قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون ولقد لبثت
پھر اُن کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم ایمان لاؤ گے یا نہیں۔ اور میں پہلے اس سے
فيكم عمرًا من قبله افلا تعقلون - هذا من رحمة ربك يتم
ایک مدت تک تم میں ہی رہتا تھا کیا تم سمجھتے نہیں۔ یہ مرتبہ تیرے رب کی رحمت سے ہے وہ اپنی
۷۲ نعمته علیک - فبشّر وما انت بنعمة ربك بمجنون
نعمت تیرے پر پوری کرے گا۔ پس تو خوشخبری دے اور خدا کے فضل سے تو دیوانہ نہیں ہے۔

حقيقة الوحى
لك درجة في السماء وفى الذين هم يبصرون - ولک
تیرا آسمان پر ایک درجہ اور ایک مرتبہ ہے اور نیز اُن لوگوں کی نگہ میں جو دیکھتے ہیں۔ اور تیرے لئے
نرى ايات ونهدم ما يعمرون۔ الحمد لله الذي
ہم نشان دکھائیں گے اور جو عمارتیں بناتے ہیں ہم ڈھا دینگے۔ اُس خدا کی تعریف ہے جس نے تجھے
جعلك المسيح ابن مريم - لا يُسئل عمّا يَفْعَلُ وهم
مسیح ابن مریم بنایا۔ وہ اُن کاموں سے پوچھا نہیں جاتا جو کرتا ہے۔ اور لوگ اپنے کاموں سے
يُسْتَلونَ - وَقَالُوا أَتَجْعَلُ فيها من يفسد فيها
پوچھے جاتے ہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ کیا تو ایسے شخص کو خلیفہ بناتا ہے جو زمین پر فساد کرتا ہے۔
قال انى اعلمُ مَا لا تعلمون - انى مهين من اراد
اُس نے کہا کہ اس کی نسبت جو کچھ میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے ۔ میں اُس شخص کی اہانت کروں گا جو تیری
اهانتك اني لا يخاف لدى المرسلون كتب الله
اہانت کا ارادہ کرے گا۔ میرے قرب میں میرے رسول کسی دشمن سے نہیں ڈرا کرتے۔ خدا نے لکھ چھوڑا ہے کہ
خدا تعالیٰ کا پاک کلام جو میری کتاب براہین احمدیہ کے بعض مقامات میں لکھا گیا ہے اس میں خدا تعالیٰ نے
بتصریح ذکر کر دیا ہے کہ کس طرح اُس نے مجھے عیسی بن مریم ٹھہرایا۔ اس کتاب میں پہلے خدا نے میرا نام مریم رکھا
اور بعد اس کے ظاہر کیا کہ اس مریم میں خدا کی طرف سے روح پھونکی گئی اور پھر فرمایا کہ روح پھونکنے کے بعد
مریکی مرتبہ عیسوی مرتبہ کی طرف منتقل ہو گیا اور اس طرح مریم سے عیسیٰ پیدا ہو کر ابن مریم کہلایا۔ پھر دوسرے مقام
میں اسی مرتبہ کے متعلق فرمایا فاجاءه المخاض الى جذع النخلة قال يا ليتني مت قبل هذا وكنت
نسيا منسيا۔ اس جگہ خدا تعالیٰ ایک استعارہ کے رنگ میں فرماتا ہے کہ جب اس مامور میں مریمی مرتبہ سے عیسوی
مرتبہ کا تولد ہوا اور اس لحاظ سے یہ مامور ابن مریم بنے لگا تو تبلیغ کی ضرورت جو در وزہ سے مشابہت رکھتی ہے اس
کو امت کی خشک جڑ کے سامنے لائی جن میں فہم اور تقویٰ کا پھل نہیں تھا اور وہ طیار تھے کہ ایسا دعوئی سن کر افترا کی
تہمتیں لگاویں اور دکھ دیں اور طرح طرح کی باتیں اُس کے حق میں کریں تب اُس نے اپنے دل میں کہا کہ
کاش میں پہلے اس سے مر جاتا اور ایسا بھولا بسرا ہو جاتا کہ کوئی میرے نام سے واقف نہ ہوتا۔ منہ

حقيقة الوحى
لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلى - وَهم من بعد غلبهم سيغلبون
میں اور میرے رسول غالب رہیں گے۔ اور وہ مغلوب ہونے کے بعد جلد غالب ہو جائیں گے۔
إن الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون
خدا اُن کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور وہ جو نکو کار ہیں۔
اريك زلزلة السَّاعَة - انّى احافظ كُلِّ مَنْ في الدار -
قیامت کے مشابہ ایک زلزلہ آنے والہ ہے جو تمہیں دکھاؤں گا اور میں ہر ایک کو جو اس گھر میں ہے نگہ
۷۳) و امتازوا اليوم أَيُّها المُجْرمون جآء الحق وزهق
رکھوں گا۔ اے مجرمو ! آج تم الگ ہو جاؤ۔ حق آیا اور باطل بھاگ
الباطل هذا الذي كنتم به تستعجلون
وہی ہے جس کے بارے میں تم جلدی کرتے تھے۔
گیا
یہ
بشارة تلقاها النبيون - انْتَ على بينة مِن رَّبِّك
یہ وہ بشارت ہے : جو نبیوں کو ملی تھی۔ تو خدا کی طرف سے کھلی کھلی دلیل کے ساتھ ظاہر ہوا ہے
كفيناك المستهزئين - هل أنبئكم على من تنزل
وہ لوگ جو تیرے پر ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں اُن کے لئے ہم کافی ہیں۔ کیا میں تمہیں بتلاؤں کہ کن لوگوں پر
الشياطين تنزل على كُلّ افاك اثيم۔ ولا تيس
شیطان اُترا کرتے ہیں۔ ہر ایک کذاب، بدکار پر شیطان اُترتے ہیں۔ اور تو خدا کی
من روح الله - الا ان روح الله قريب - الا ان نصر
رحمت سے نومید مت ہو۔ خبردار ہو کہ خدا کی رحمت قریب ہے۔ خبردار ہو کہ خدا کی مدد
اس وحی الہی میں خدا نے میرا نام رُسل رکھا کیونکہ جیسا کہ براہین احمدیہ میں لکھا گیا ہے خدا تعالیٰ نے
مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کئے ہیں۔ میں آدم
ہوں ، میں شیث ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، میں الحق ہوں، میں اسمعیل ہوں، میں یعقوب
ہوں ، میں یوسف ہوں، میں موسیٰ ہوں ، میں داؤد ہوں ، میں عیسیٰ ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام
کا میں مظہر اتم ہوں یعنی ظلی طور پر محمد اور احمد ہوں ۔ منہ

ہم اپنی طرف سے
حقيقة الوحى
الله قريب - يأتيك من كل فج عميق
قریب ہے۔ وہ مدد ہر ایک دور کی راہ سے تجھے پہنچے گی اور ایسی راہوں سے پہنچے گی کہ وہ راہ لوگوں کے بہت چلنے سے
يتون من كل فج عميق
جو تیری طرف آئیں گے گہرے ہو جائیں گے ۔ اس کثرت سے لوگ تیری طرف آئیں گے کہ جن راہوں پر وہ
ينصرك الله من عنده - ينصرك رجال نوحى اليهم
چلیں گے وہ عمیق ہو جائیں گے ۔ خدا اپنی طرف سے تیری مدد کرے گا۔ تیری مددوہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں
من السماء لا مبدل لكلمات الله قال ربك
الہام کریں گے۔ خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں۔ تیرا رب فرماتا ہے
انه نازل من السماء ما يرضيك - انا فتحنا لک (۷۳)
کہ ایک ایسا امر آسمان سے نازل ہوگا جس سے تو خوش ہو جائے گا۔ ہم ایک کھلی کھلی فتح تجھ کو
فتحا مبينا - فتح الولى فتح وقرباه نجيا ۔
عطا کریں گے۔ ولی کی فتح ایک بڑی فتح ہے اور ہم نے اس کو ایک ایسا قرب بخشا کہ ہمراز اپنا بنا دیا
اشجع الناس - ولو كان الايمان معلقا بالثريا
وہ تمام لوگوں سے زیادہ بہادر ہے۔ اور اگر ایمان ثریا سے معلق ہوتا تو وہ وہیں جا کر اس کو لے لیتا۔
لناله - انار الله برهانه - كُنتُ کنزا مخفيًّا
خدا اس کی حجت روشن کرے گا۔ میں ایک خزانہ پوشیدہ تھا۔
فَأَحْبَبْتُ أن أعرف ياقمريا شمس انت منى وانا
پس میں نے چاہا کہ ظاہر کیا جاؤں ۔ اے چاند اور اے سورج تو مجھ سے ظاہر ہوا اور میں
منک۔ اذا جاء نصر الله وانتهى امر الزمان الينا
تجھ سے۔ جب خدا کی مدد آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرے گا تب کہا جائے گا کہ کیا
وتمت كلمة ربك - اليس هذا بالحق - ولا تصعر
شخص جو بھیجا گیا حق پر نہ تھا اور چاہیے کہ تو مخلوق الہی کے ۔ کے ملنے کے وقت چیں بر جبیں نہ ہو اور چاہیے

حقيقة الوحى
لخلق الله ولا تسئم من الناس ووسع مکانک
کہ تو لوگوں کی کثرت ملاقات سے تھک نہ جائے۔ اور تجھے لازم ہے کہ اپنے مکان کو وسیع کرے تا لوگ جو کثرت سے آئیں گے
وبشر الذين أمنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم
ان کو اترنے کے لئے کافی گنجائش ہو اور ایمان والوں کو خوشخبری دے کہ خدا کے حضور میں اُن کا قدم صدق پر
وَاتْلُ عليهم مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ من رَبِّكَ - اصحاب الصفة ۔
ہے اور جو کچھ تیرے رب کی طرف سے تیرے پر وحی نازل کی گئی ہے وہ ان لوگوں کو سنا جو تیری جماعت میں داخل ہونگے
۷۵ و ما ادراک ما اصحاب الصفة ترای اعينهم تفيض
صفہ کے رہنے والے اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صفہ کے رہنے والے۔ تو دیکھے گا کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو
من الدمع - يُصلّون عليك - ربنا اننا سمعنا مناديا
جاری ہوں گے۔ وہ تیرے پر درود بھیجیں گے اور کہیں گے کہ اے ہمارے خدا ہم نے ایک منادی کرنے والے
ينادي للايمان - وداعيًا الى الله وسراجًا منيرا ۔ يا أَحْمَدُ
کی آواز سنی ہے جو ایمان کی طرف بلاتا ہے اور خدا کی طرف بلاتا ہے اور ایک چمکتا ہوا چراغ ہے ۔ اے احمد تیرے
فاضت الرحمة على شفتيك - انك باعينا سمیتک
لبوں پر رحمت جاری کی گئی۔ تو میری آنکھوں کے سامنے ہے میں نے تیرا نام
المتوكل - يرفع الله ذكرك ويتم نعمته عليك في الدنيا
متوکل رکھا ۔ خدا تیرا ذکر بلند کرے گا اور اپنی نعمت دنیا اور آخرت میں تیرے پر
والأخرة - بوركت يا احمد وكان ما بارک الله فیک
پوری کرے گا۔ اے احمد تو برکت دیا گیا اور جو کچھ تجھے برکت دی گئی وہ تیرا ہی
حقا فیک - شانک عجیب ۔ واجرك قريب - الارض والسماء
حق تھا۔ تیری شان عجیب ہے اور تیرا اجر قریب ہے۔ آسمان اور زمین
معک کما هو معی - انت وجيه في حضرتی اخترتک
تیرے ساتھ ہیں جیسے کہ وہ میرے ساتھ ہیں۔ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے میں نے تجھے

حقيقة الوحى
لنفسی - سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدک
اپنے لئے چنا۔ خدائے پاک بڑا برکتوں والا اور بڑا بزرگ ہے وہ تیری بزرگی کو زیادہ کرے گا۔
ينقطع اباءک و يبدء منک*
تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور تیرے بعد سلسلہ خاندان کا تجھ سے شروع ہوگا۔
وما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب
اور خدا ایسا نہیں کہ تجھ کو چھوڑ دے جب تک کہ پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلا دے۔
اذا جاء نصر الله والفتح وتمت كلمة ربك هذا
اور جب خدا تعالیٰ کی مدد اور فتح آئے گی اور خدا کا وعدہ پورا ہوگا تب کہا جائے گا کہ یہ
الذي كنتم به تستعجلون - اردت ان استخلف فخلقت
وہی امر ہے جس کے لئے تم جلدی کرتے تھے۔ میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بناؤں سو میں نے
أدم - دنى فتدلى فكان قاب قوسين او ادنی
اس آدم کو پیدا کیا۔ وہ خدا سے نزدیک ہوا پھر مخلوق کی طرف جھکا اور خدا اور مخلوق کے درمیان ایسا
يُحيي الدين ويقيم الشريعة - يا آدم اسكن انت
ہو گیا جیسا کہ دو قوسوں کے درمیان کا خط ہوتا ہے۔ دین کو زندہ کریگا اور شریعت کو قائم کریگا ۔ اے آدم
وزوجك الجنة يامريم اسكن انت وزوجك الجنة
تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔ اے مریم تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔
حاشيه
یادر ہے کہ ظاہری بزرگی اور وجاہت کے لحاظ سے اس خاکسار کا خاندان بہت شہرت رکھتا تھا
بلکہ اس زمانہ تک بھی کہ اس خاندان کی دنیوی شوکت زوال کے قریب قریب تھی ۔ میرے دادا
صاحب کے اس نواح میں بیاسی گاؤں اپنی ملکیت کے تھے اور پہلے اس سے وہ والیان ملک
کے رنگ میں بسر کرتے تھے اور کسی سلطنت کے ماتحت نہ تھے ۔ اور پھر رفتہ رفتہ حکمت اور
مشیت ایزدی سے سکھوں کے زمانہ میں چند لڑائیوں کے بعد سب کچھ کھو بیٹھے اور صرف چھ
گاؤں اُن کے قبضہ میں رہے اور پھر دو گاؤں اور ہاتھ سے جاتے رہے اور صرف چار گاؤں رہ گئے

حقيقة الوحى
۷۷ یا احمد اسکن انت و زوجک الجنّة - نُصِرْتَ
اے احمد تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔ تجھے مدد دی جائے گی۔
بقیه حاشیه
وقالوا لات حين مناص - ان الذين كفروا
اور مخالف کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں ۔ وہ لوگ جو کافر ہوئے
وصدوا عن سبيل الله ردّ عليهم رجل من فارس
اور خدا کی راہ کے مانع ہوئے اُن کا ایک فارسی الاصل آدمی نے رد کیا۔
شكر الله سعيه - ام يقولون نحن جميع منتصر -
خدا اس کی کوشش کا شکر گزار ہے۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایک زبردست جماعت تباہ کرنے والے ہیں۔
اور اس طرح پر دنیوی شوکت جو کسی کے ساتھ وفا نہیں کرتی زوال پذیر ہو گئی ۔ بہر حال یہ خاندان
اس نواح میں بہت شہرت رکھتا تھا مگر خدا تعالیٰ نے نہ چاہا کہ یہ عزت صرف دنیوی حیثیت تک
محدودر ہے کیونکہ دنیا کی عزتوں کا بجز بے جا مشیخت اور تکبر اور غرور کے اور کوئی ماحصل نہیں
اس لئے اب خدا تعالیٰ اپنی پاک وحی میں وعدہ دیتا ہے اور مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اب یہ
خاندان اپنا رنگ بدل لے گا اور اس خاندان کا سلسلہ تم سے شروع ہوگا اور پہلا ذکر منقطع ہو جائے
گا اور اس وحی الہی میں کثرت نسل کی طرف بھی اشارہ ہے یعنی نسل بہت ہو جائے گی اور جیسا کہ بظاہر
سمجھا گیا ہے یہ خاندان مغلیہ خاندان کے نام سے شہرت رکھتا ہے لیکن خدائے عالم الغیب نے جو
دانائے حقیقت حال ہے بار بار اپنی وحی مقدس میں ظاہر فرمایا ہے جو یہ فارسی خاندان ہے اور
مجھ کو ابناء فارس کر کے پکارا ہے جیسا کہ وہ میری نسبت فرماتا ہے ان الذين كفروا وصدوا
عن سبيل الله ردّ عليهم رجل من فارس شكر الله سعیه یعنی جو لوگ کافر ہو کر
خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں ایک فارسی الاصل نے انکار ڈ لکھا ہے خدا اس کی اس کوشش کا شکر
گزار ہے۔ پھر وہ ایک اور وحی میں میری نسبت فرماتا ہے لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله
رجل من فارس ۔ یعنی اگر ایمان ثریا کے ساتھ معلق ہوتا تو ایک فارسی الاصل انسان وہاں بھی

M
حقيقة الوحى
سيهزم الجمع ويولون الدبر - انك اليوم لدينا مكين (۷۸)
یہ سب لوگ بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے تو ہمارے نزدیک آج صاحب مرتبہ
امین - وان علیک رحمتی فی الدنيا والدين وانك
امین ہے اور تیرے پر میری رحمت دنیا اور دین میں ہے اور تو اُن لوگوں میں سے ہے
من المنصورين - يحمدك الله ويمشي اليك سبحان
جن کے شامل نصرت الہی ہوتی ہے۔ خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چل رہا ہے ۔ وہ پاک ذات
الذي اسرى بعبده ليلا - خلق آدم فاكرمة -
وہی خدا ہے جس نے ایک رات میں تجھے سیر کرا دیا۔ اُس نے اس آدم کو پیدا کیا اور پھر اس کو عزت دی۔
اس کو پالیتا ۔ پھر اپنی ایک اور وحی میں مجھ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے خذوا التوحيد التوحيد
يا ابناء الفارس ۔ یعنی تو حید کو پکڑو تو حید کو پکڑ والے فارس کے بیٹو۔
☆
ان تمام کلمات الہیہ سے ثابت ہے کہ اس عاجز کا خاندان دراصل فارسی ہے نہ مغلیہ۔ نہ معلوم
کسی غلطی سے مغلیہ خاندان کے ساتھ مشہور ہو گیا اور جیسا کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے میرے خاندان کا
شجرہ نسب اس طرح پر ہے کہ میرے والد کا نام میرزا غلام مرتضی تھا اور اُن کے والد کا نام میرزا عطا محمد ۔
میرزا عطا محمد کے والد میرزاگل محمد میرزا گل محمد کے والد میرزا فیض محمد اور میرزا فیض محمد کے والد میرزا
محمد قائم ۔ میرزا محمد قائم کے والد میرزا محمد اسلم ۔ میرزا محمد اسلم کے والد میرزا دلاور ۔ میرزا دلاور کے والد
میرزا الہ دین ۔ میرزا الہ دین کے والد میرزا جعفر بیگ ۔ میرزا جعفر بیگ کے والد میرزا محمد بیگ۔ میرزا
محمد بیگ کے والد میرزا عبدالباقی - میرزا عبدالباقی کے والد میرزا محمد سلطان ۔ میرزا محمد سلطان کے والد
میرزا ہادی بیگ۔ معلوم ہوتا ہے کہ میرزا اور بیگ کا لفظ کسی زمانہ میں بطور خطاب کے ان کو ملا تھا جس
طرح خان کا نام بطور خطاب دیا جاتا ہے۔ بہر حال جو کچھ خدا نے ظاہر فرمایا ہے وہی درست ہے انسان
ایک ادنی سی لغزش سے غلطی میں پڑ سکتا ہے مگر خدا سہو اور غلطی سے پاک ہے۔ منہ
میرے خاندان کی نسبت ایک اور وحی الہی ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا میری نسبت فرماتا ہے
سلمان منا اهل البيت ( ترجمہ ) سلمان یعنی یہ عاجز جو دو صلح کی بنیاد ڈالتا ہے ہم میں سے ہے جو
اہل بیت ہیں ۔ یہ وحی الہی اس مشہور واقعہ کی تصدیق کرتی ہے جو بعض دادیاں اس عاجز کی سادات
میں سے تھیں ۔ اور دو صلح سے مراد یہ ہے کہ خدا نے ارادہ کیا ہے کہ ایک صلح میرے ہاتھ سے اور
میرے ذریعہ سے اسلام کے اندرونی فرقوں میں ہوگی اور بہت کچھ تفرقہ اٹھ جائے گا اور دوسری صلح
اسلام کے بیرونی دشمنوں کے ساتھ ہوگی کہ بہتوں کو اسلام کی حقانیت کی سمجھ دی جائے گی اور وہ اسلام
میں داخل ہو جائیں گے تب خاتمہ ہوگا ۔ منہ

حقيقة الوحى
﴿٧٩﴾ جَرى الله فِي حُلل الانبياء - بشرى لك يا احمدی
یہ رسول خدا ہے تمام نبیوں کے پیرا یہ میں یعنی ہر ایک نبی کی ایک خاص صفت اس میں موجود ہے۔ تجھے بشارت ہواے میرے احمد ۔
انْتَ مُرَادِي ومَعِي - سِرُّكَ سِرّى۔ إنّي ناصرک ۔
تو میری مراد اور میرے ساتھ ہے۔ تیرا بھید میرا بھید ہے۔ میں تیری مدد کروں گا۔
انی حافظك - انّی جَاعِلُكَ للناس اماما -
میں تیرا نگہبان رہوں گا۔ میں لوگوں کے لئے تجھے امام بناؤں گا تو اُن کا رہبر ہوگا اور وہ تیرے پیرو ہوں گے ۔
أ كان للناس عجبًا - قل هو الله عجيب - لا يُسْئَلُ عما يفعل
کیا ان لوگوں کو تعجب آیا۔ کہہ خدا ذوالعجائب ہے۔ وہ اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا
وَهُمْ يُسْتَلُونَ - وَتِلْكَ الْآيَامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاس
اور لوگ پوچھے جاتے ہیں۔ اور یہ دن ہم لوگوں میں پھیرتے رہتے ہیں۔
وقالوا إن هذا الا اختلاق - قل ان كنتم تحبون
اور کہیں گے کہ یہ تو صرف ایک بناوٹ ہے۔ کہہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو
الله فاتبعوني يحببكم الله - اذا نصر الله المؤمن
آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے۔ جب خدا تعالٰی مومن کی مدد کرتا ہے تو
جعل له الحاسدين في الارض - ولا راد لفضله
زمین پر اُس کے کئی حاسد مقرر کر دیتا ہے۔ اور اس کے فضل کو کوئی رڈ نہیں کر سکتا۔
فالنار موعدهم - قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون ۔
پس جہنم اُن کے وعدہ کی جگہ ہے۔ کہہ خدا نے یہ کلام اتارا ہے پھر ان کو لہو ولعب کے خیالات میں چھوڑ دے۔
واذا قيل لهم أمنوا كما أمن الناس قالوا أَنُؤْمِنُ
اور جب اُن کو کہا جائے کہ ایمان لاؤ جیسا کہ لوگ ایمان لائے کہتے ہیں کیا ہم
كما أمن السُّفَهَاءُ الَّا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِنْ لَّا
بے وقوفوں کی طرح ایمان لائیں خبردار ہو کہ در حقیقت وہی لوگ بے وقوف ہیں مگر اپنی نادانی پر

حقيقة الوحى
يعلمون - وَإِذَا قِيلَ لهم لا تُفْسِدُوا في الارض قالوا
مطلع نہیں اور جب اُن کو کہا جائے کہ زمین پر فساد مت کرو کہتے ہیں کہ
انما نحن مصلحون - قل جَاءَ كُم نُورٌ مِّنَ الله فلا تكفروا
بلکہ ہم اصلاح کرنے والے ہیں۔ کہہ تمہارے پاس خدا کا نور آیا ہے پس اگر
ان کنتم مؤمنين - ام تستلهم من خرج فهم من مغرم
مومن ہو تو انکار مت کرو۔ کیا تو ان سے کچھ خراج مانگتا ہے پس وہ اُس چٹی کی وجہ سے
مُّثْقَلُوْنَ - بل ا تينهم بِالحَقِّ فهم لِلْحَقِّ كارهون۔ تلطف
ایمان لانے کا بوجھ اُٹھا نہیں سکتے بلکہ ہم نے ان کو حق دیا اور وہ حق لینے سے کراہت کرتے ہیں۔ لوگوں کے
بالناس وترحم عليهم - انت فيهم بمنزلة موسى واصبر
ساتھ لطف اور رحم کے ساتھ پیش آ۔ تو ان میں بمنزلہ موسیٰ کے ہے اور ان کی
على ما يقولون - لعلّك بَاخِعٌ نفسك الا يكونوا مؤمنين
باتوں پر صبر کر۔ کیا تو اس لئے اپنے تئیں ہلاک کرے گا کہ وہ کیوں ایمان نہیں لاتے
لا تقف ما ليس لك به علم - ولا تخاطبني في الذين ظلموا
اس بات کے پیچھے مت پڑ جس کا تجھے علم نہیں اور ان لوگوں کے بارہ میں جو ظالم ہیں مجھ سے گفتگو
انهم مغرقون - واصنع الفلك بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا - إِنَّ
مت کر کیونکہ وہ سب غرق کئے جائینگے اور ہماری آنکھوں کے رو بروکشتی تیار کر اور ہمارے اشارے سے وہ لوگ جو
الذين يبايعونك انما يبايعون الله يد الله فوق ايديهم
تیرے ہاتھ میں ہاتھ دیتے ہیں وہ خدا کے ہاتھ میں ہاتھ دیتے ہیں یہ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر ہے
واذ يمكر بك الذي كفر - او قدلی یا هامان ۸۱
اور یاد کر وہ وقت جب تجھ سے وہ شخص مکر کرنے لگا جس نے تیری تکفیر کی اور تجھے کا فرٹھہرایا اور کہا کہ اے ہامان
مکفر سے مراد مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی ہے کیونکہ اُس نے استفتاء لکھ کر نذیر حسین کے سامنے پیش کیا
اور اس ملک میں تکفیر کی آگ بھڑ کانے والا نذیر حسین ہی تھا۔ عليه ما يستحقه ۔ منه

حقيقة الوحى
☆
لعلى اطلع على اللَهِ مُوسى - واني لا ظه من الكاذبين
میرے لئے آگ بھڑکا تا میں موسیٰ کے خدا پر اطلاع پاؤں اور میں اُس کو جھوٹا سمجھتا ہوں۔
تبت يدا أبي لهب و تب - ما كان له ان يدخل
ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا ۔ اس کو نہیں چاہیے تھا کہ اس معاملہ میں دخل دیتا
فيها الا خائفًا - وما اصابك فمن الله - الفتنة ههنا
مگر ڈرتے ڈرتے۔ اور جو کچھ تجھے رنج پہنچے گا وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔ اس جگہ ایک فتنہ برپا ہوگا۔
فاصبر كما صبر اولو العزم - الا انها فتنة من الله
پس صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا۔ وہ فتنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا
ليحب حبا جما - حبا من الله العزيز الاكرم شاتان
تا وہ تجھ سے محبت کرے۔ وہ اس خدا کی محبت ہے جو بہت غالب اور بزرگ ہے۔ دو بکریاں
تذبحان - وكل من عليها فان - ولا تهنوا ولا تحزنوا ۔
ذبح کی جائیں گی اور ہر ایک جو زمین پر ہے آخر وہ فنا ہوگا۔ تم کچھ غم مت کرو اور اند و بگین مت ہو
اليس الله بكاف عبده - الم تعلم ان الله على
کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں۔ کیا تو نہیں جانتا کہ خدا ہر ایک
كُلِّ شيءٍ قدير - وان يتخذونك الا هوا
چیز پر قادر ہے اور تجھے انہوں نے ٹھٹھے کی جگہ بنا رکھا ہے۔
أهذا الذى بعث الله - قل انما انا بشر مثلكم
وہ ہنسی کی راہ سے کہتے ہیں کیا یہی ہے جس کو خدا نے مبعوث فرمایا۔ ان کو کہہ کہ میں تو ایک انسان ہوں ۔
اس جگہ ابولہب سے مراد ایک دہلوی مولوی ہے جو فوت ہو چکا ہے اور یہ پیشگوئی ۲۵ برس کی ہے جو
براہین احمدیہ میں درج ہے اور یہ اس زمانہ میں شائع ہو چکی ہے جبکہ میری نسبت تکفیر کا فتوی بھی ان
مولویوں کی طرف سے نکلا تھا۔ تکفیر کے فتوی کا بانی بھی وہی دہلی کا مولوی تھا جس کا نام خدا تعالیٰ نے
ابولہب رکھا اور تکفیر سے ایک مدت دراز پہلے یہ خبر دے دی جو براہین احمدیہ میں درج ہے۔ منہ
*
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نہ نکلا تھا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی