الہامات
حقیقةُ الوحی, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
يوحى الى انما الهكم اله واحد والخير كله في القرآن - (۸۲)
میری طرف یہ وحی ہوئی ہے کہ تمہارا خدا ایک خدا ہے۔ اور تمام بھلائی اور نیکی قرآن میں ہے
لا يمسه الا المطهرون - قل ان هدى الله هو
کسی دوسری کتاب میں نہیں اس کے اسرار تک وہی پہنچتے ہیں جو پاک دل ہیں ۔ کہہ ہدایت دراصل خدا کی ہدایت
الهدى - وقالوا لولا نزل على رجل من قريتين
ہی ہے۔ اور کہیں گے کہ یہ وحی الہی کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہیں ہوئی جو دو شہروں میں سے
عظيم - وقالوا انى لك هذا - ان هذا المكر مكرتموه
کسی ایک شہر کا باشندہ ہے۔ اور کہیں گے کہ تجھے یہ مرتبہ کہاں سے حاصل ہو گیا ۔ یہ تو ایک مکر ہے جو تم لوگوں نے
في المدينة - ينظرون اليك وهم لا يبصرون
مل کر بنایا۔ یہ لوگ تیری طرف دیکھتے ہیں مگر تو انہیں دکھائی نہیں دیتا۔
قل ان کنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله عسى
ان کو کہہ کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے۔ خدا آیا
ربكم ان يرحمكم - وان عدتم عُدْنا - وجعلنا جهنم
ہے تا تم پر رحم کرے۔ اور اگر تم پھر شرارت کی طرف عود کرو گے تو ہم بھی عذاب دینے کی طرف
للكافرين حصيرا - وما أَرْسَلْنك الا رحمة للعالمين ۔
عود کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنایا ہے۔ اور ہم نے تجھے تمام دنیا پر رحمت کرنے کے لئے بھیجا ہے۔
قل اعملوا على مكانتكم اني عامل فسوف تعلمون
ان کو کہہ کہ تم اپنے مکانوں پر اپنے طور پر عمل کرو اور میں اپنے طور پر عمل کر رہا ہوں پھر تھوڑی دیر کے بعد تم دیکھ لوگے کہ
لا يُقبل عمل مثقال ذرة من غير التقوى - ان الله مع
کس کی خدا مدد کرتا ہے۔ کوئی عمل بغیر تقویٰ کے ایک ذرہ قبول نہیں ہو سکتا۔ خدا اُن کے ساتھ ہوتا ہے
یعنی اس شخص کو مہدی موعود ہونے کا دعوی ہے جو پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں قادیان کا رہنے والا
ہے۔ کیوں مہدی معہود مکہ یا مدینہ میں مبعوث نہ ہوا جو سرزمین اسلام ہے۔ منہ
حقيقة الوحى
الذين اتقوا والذين هم محسنون قل ان افتريته
جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور انکے ساتھ جو نیک کاموں میں مشغول ہیں ۔ کہہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو میری
فعلی اجرامی ولقد لبثت فيكم عمرا من قبله افلا تعقلون
گردن پر میرا گناہ ہے اور میں پہلے اس سے ایک مدت تک تم ہی میں رہتا تھا کیا تم کو سمجھ نہیں۔
اليس الله بکاف عبده - ولنجعله أية للناس ورحمة
کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔ اور ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک نشان اور ایک نمونہ
منا وكان امرًا مقضيا - قول الحق الذي فيه تمترون -
رحمت بنائیں گے اور یہ ابتدا سے مقدر تھا۔ یہ وہی امر ہے جس میں تم شک کرتے تھے۔
سلام علیک جعلت مباركًا - انت مبارك في الدنيا
تیرے پر سلام تو مبارک کیا گیا۔ تو دنیا اور آخرت میں مبارک
و الآخرة - امراض الناس و بركاته - بخرام که وقت تو
ہے ۔ تیرے ذریعہ سے مریضوں پر برکت نازل ہو گی کی
نزد یک رسید و پائے محمد یان بر منار بلند تر محکم افتاد ۔ پاک محمد
مصطفے نبیوں کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا۔
حاشیه
یہ خدا کا قول کہ تیرے ذریعہ سے مریضوں پر برکت نازل ہوگی روحانی اور جسمانی دونوں قسم
کے مریضوں پر مشتمل ہے۔ روحانی طور پر اس لئے کہ میں دیکھتا ہوں کہ میرے ہاتھ پر ہزا رہا
لوگ بیعت کر نیوالے ایسے ہیں کہ پہلے اُنکی عملی حالتیں خراب تھیں اور پھر بیعت کرنے کے
بعد اُنکے عملی حالات درست ہو گئے اور طرح طرح کے معاصی سے انہوں نے توبہ کی اور نماز
کی پابندی اختیار کی اور میں صدہا ایسے لوگ اپنی جماعت میں پاتا ہوں کہ جن کے دلوں میں
یہ سوزش اور تپیش پیدا ہو گئی ہے کہ کس طرح وہ جذبات نفسانیہ سے پاک ہوں اور جسمانی
امراض کی نسبت میں نے بارہا مشاہدہ کیا ہے کہ اکثر خطرناک امراض والے میری دعا
حقيقة الوحى
اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا ۔ رَبُّ الافواج اس طرف توجہ کرے گا (۸۴)
اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں
یا عیسی انی متوفیک و رافعك الى وجاعل الذين
اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا اور میں تیرے
اتبعوك فوق الذين كفروا الى يوم القيامة
تابعین کو تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رکھوں گا۔
يه حاش
اور توجہ سے شفایاب ہوئے ہیں میرا لڑ کا مبارک احمد قریباً دو برس کی عمر میں ایسا بیمار ہوا کہ
حالت یاس ظاہر ہو گئی اور ابھی میں دعا کر رہا تھا کہ کسی نے کہا کہ لڑکا فوت ہو گیا ہے یعنی اب بس
کر و دعا کا وقت نہیں مگر میں نے دعا کرنا بس نہ کیا اور جب میں نے اسی حالت توجہ الی اللہ میں
لڑکے کے کے بدن پر ہاتھ رکھا تو معاً مجھے اُس کا دم آنا محسوس ہوا اور ابھی میں نے ہاتھ اس سے علیحدہ
نہیں کیا تھا کہ صریح طور پر لڑ کے میں جان محسوس ہوئی اور چند منٹ کے بعد ہوش میں آ کر بیٹھ گیا۔
اور پھر طاعون کے دنوں میں جبکہ قادیان میں طاعون زور پر تھا میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا اور
ایک سخت تپ محرقہ کے رنگ میں چڑھا جس سے لڑکا بالکل بیہوش ہو گیا اور بیہوشی میں دونوں ہاتھ
مارتا تھا۔ مجھے خیال آیا کہ اگر چہ انسان کو موت سے گریز نہیں مگر اگر لڑ کا اِن دنوں میں جو طاعون کا زور
ہے فوت ہو گیا تو تمام دشمن اس تپ کو طاعون ٹھیرائیں گے اور خدا تعالیٰ کی اُس پاک وحی کی تکذیب
کریں گے کہ جو اُس نے فرمایا ہے انى احافظ كل من في الدار یعنی میں ہر ایک کو جو تیرے گھر
کی چار دیوار کے اندر ہے طاعون سے بچاؤں گا۔ اس خیال سے میرے دل پر وہ صدمہ وارد ہوا کہ
میں بیان نہیں کر سکتا ۔ قریباً رات کے بارہ بجے کا وقت تھا کہ جب لڑکے کی حالت ابتر ہوگئی اور دل
میں خوف پیدا ہوا کہ یہ معمولی تپ نہیں یہ اور ہی بلا ہے تب میں کیا بیان کروں کہ میرے دل کی ۸۵
کیا حالت تھی کہ خدانخواستہ اگر لڑ کا فوت ہو گیا تو ظالم طبع لوگوں کو حق پوشی کے لئے بہت کچھ
سامان ہاتھ آجائے گا۔ اسی حالت میں میں نے وضو کیا اور نماز کے لئے کھڑا ہو گیا اور معاً کھڑا ہونے
کے ساتھ ہی مجھے وہ حالت میسر آ گئی جو استجابت دعا کے لئے ایک کھلی کھلی نشانی ہے اور میں اُس خدا کی
حقيقة الوحى
(۸۵) ثلة من الاولين وثلة من الأخرين میں اپنی چمکار
ان میں سے ایک پہلا گر وہ ہوا اور ایک پچھلا ۔
دکھلاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن
~
خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے
حاش
قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ ابھی میں شاید تین رکعت پڑھ چکا تھا کہ میرے پر
کشفی حالت طاری ہوگئی اور میں نے کشفی نظر سے دیکھا کہ لڑکا بالکل تندرست ہے تب وہ کشفی حالت
جاتی رہی اور میں نے دیکھا کہ لڑکا ہوش کے ساتھ چار پائی پر بیٹھا ہے اور پانی مانگتا ہے اور میں چار
رکعت پوری کر چکا تھا۔ فی الفور اس کو پانی دیا اور بدن پر ہاتھ لگا کر دیکھا کہ تپ کا نام و نشان نہیں اور
ہذیان اور بے تابی اور بے ہوشی بالکل دور ہو چکی تھی اور لڑکے کی حالت بالکل تندرستی کی تھی۔ مجھے
اُس خدا کی قدرت کے نظارہ نے الہی طاقتوں اور دعا قبول ہونے پر ایک تازہ ایمان بخشا۔
پھر ایک مدت کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ نواب سردار محمد علی خان رئیس مالیر کوٹلہ کا لڑکا قادیان
میں سخت بیمار ہو گیا اور آثار یاس اور نومیدی کے ظاہر ہو گئے اُنہوں نے میری طرف دعا کے لئے التجا
کی۔ میں نے اپنے بیت الدعا میں جا کر اُن کے لئے دعا کی اور دعا کے بعد معلوم ہوا کہ گو یا تقدیر مبرم
ہے اور اس وقت دعا کرنا عبث ہے تب میں نے کہا کہ یا الہی اگر دعا قبول نہیں ہوتی تو میں شفاعت
کرتا ہوں کہ میرے لئے اس کو اچھا کر دے یہ لفظ میرے منہ سے نکل گئے مگر بعد میں میں بہت نادم
ہوا کہ ایسا میں نے کیوں کہا۔ اور ساتھ ہی مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ وحی ہوئی من ذا الذى
يشفع عنده الا باذنہ یعنی کسی کو مجال ہے کہ بغیر اذن الہی شفاعت کرے۔ میں اس وحی کو سن کر
چپ ہو گیا اور ابھی ایک منٹ نہیں گذرا ہو گا کہ پھر یہ وحی الہی ہوئی کہ انک انت المجاز یعنی تجھے
شفاعت کرنے کی اجازت دی گئی ۔ بعد میں پھر میں نے دعا پر زور دیا اور مجھے محسوس ہوا کہ اب یہ دعا
حقيقة الوحى
اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ انت مى بمنزلة توحيدي
تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید
وتفريدي۔ فحان ان تُعان وتعرف بين الناس
اور تفرید۔ پس وہ وقت آتا ہے کہ تو مدد دیا جائے گا اور دنیا میں مشہور کیا جائے گا۔
☆
انت منی بمنزلة عرشي انت منى بمنزلة ولدى
تو مجھ سے بمنزلہ میرے عرش کے ہے۔ تو مجھ سے بمنزلہ میرے فرزند کے ہے۔
انت منی بمنزلة لا يعلمها الخلق۔ نحن اولياء كم
تو مجھ سے بمنزلہ اس انتہائی قرب کے ہے جس کو دنیا نہیں جان سکتی۔ ہم تمہارے متولی اور
خالی نہیں جائے گی۔ چنانچہ اُسی دن بلکہ اُسی وقت لڑکے کی حالت روبہ صحت ہو گئی گویا وہ قبر میں سے
نکلا۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ معجزات احیائے موتی حضرت عیسی علیہ السلام اس سے زیادہ نہ تھے۔ میں
خدا کا شکر کرتا ہوں کہ اس قسم کے احیائے موتی بہت سے میرے ہاتھ سے ظہور میں آچکے ہیں۔ اور
ایک دفعہ بشیر احمد میرالڑ کا آنکھوں کی بیماری سے بیمار ہو گیا اور مدت تک علاج ہوتا رہا کچھ فا کا یا کچھ فائدہ نہ ہوا۔
تب اُس کی اضطراری حالت دیکھ کر میں نے جناب الہی میں دعا کی تو یہ الہام ہوا برق طفلی بشیر
یعنی میرے لڑکے بشیر نے آنکھیں کھول دیں تب اُسی دن خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے اُس کی آنکھیں
اچھی ہو گئیں ۔ اور ایک مرتبہ میں خود بیمار ہو گیا یہاں تک کہ قرب اجل سمجھ کر تین مرتبہ مجھے سورۃ یس
خدا تعالی بیٹوں سے پاک ہے اور یہ کلمہ بطور استعارہ کے ہے چونکہ اس زمانہ میں ایسے ایسے الفاظ سے
نادان عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ کو خدا ٹھیرا رکھا ہے اس لئے مصلحت الہی نے یہ چاہا کہ اس سے
بڑھ کر الفاظ اس عاجز کے لئے استعمال کرے تا عیسائیوں کی آنکھیں کھلیں اور وہ سمجھیں کہ وہ
الفاظ جن سے مسیح کو وہ خدا بناتے ہیں اس اُمت میں بھی ایک ہے جس کی نسبت اس سے بڑھ کر
ایسے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔ منہ
حقيقة الوحى
في الحيوة الدُّنيا و الآخرة - اذا غضبت غضبت
متکفل دنیا اور آخرت میں ہیں جس پر تو غضبناک ہو میں غضبناک ہوتا ہوں
وكلّما أَحْبَبْتَ اَحْبَبْتُ - من ۔ عادى وليا لي فقد أذنته
اور جن سے تو محبت کرے میں بھی محبت کرتا ہوں ۔ اور جو شخص میرے ولی سے دشمنی رکھے میں لڑنے کے لئے
للحرب ۔ انى مع الرسول اقوم والوم من يلوم -
اُس کو متنبہ کرتا ہوں ۔ میں اس رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اس شخص کو ملامت کروں گا کہ اس کو ملامت کرے۔
و اعطيك ما يدوم - يأتيك الفرج - سلام على ابراهيم
اور تجھے وہ چیز دوں گا جو ہمیشہ رہے گی۔ کشائش تجھے ملے گی۔ اس ابراہیم پر سلام۔
بقيه
یه حاشيه
سنائی گئی مگر خدا تعالیٰ نے میری دعا کو قبول فرما کر بغیر ذریعہ کسی دوا کے مجھے شفا بخشی اور جب
میں صبح اُٹھا تو بالکل شفا تھی اور ساتھ ہی یہ وحی الہی ہوئی وان کنتم في ريب مما نزلنا
على عبدنا فاتوا بشفاء من مثله یعنی اگر تم اس رحمت کے بارہ میں شک میں ہو جو ہم
نے اپنے بندہ پر نازل کی تو اس شفا کی کوئی نظیر پیش کرو۔ اسی طرح بہت سی ایسی صورتیں پیش
آئیں جو محض دعا اور توجہ سے خدا تعالیٰ نے بیماروں کو اچھا کر دیا جن کا شمار کرنا مشکل ہے۔
ابھی در جولائی ۱۹۰۶ء کے دن سے جو پہلی رات تھی میرا لڑکا مبارک احمد خسرہ کی بیماری سے
سخت گھبراہٹ اور اضطراب میں تھا۔ ایک رات تو شام سے صبح تک تڑپ تڑپ کر اُس نے
بسر کی اور ایک دم نیند نہ آئی اور دوسری رات میں اس سے سخت تر آثار ظاہر ہوئے اور
بے ہوشی میں اپنی بوٹیاں توڑتا تھا اور ہذیان کرتا تھا۔ اور ایک سخت خارش بدن میں تھی ۔
اُس وقت میرا دل دردمند ہوا اور الہام ہوا ۔ اُدْعُونی استجب لكم تب معا دعا کے
ساتھ مجھے کشفی حالت میں معلوم ہوا کہ اُس کے بستر پر چوہوں کی شکل پر بہت سے جانور
پڑے ہیں اور وہ اُس کو کاٹ رہے ہیں اور ایک شخص اُٹھا اور اُس نے تمام وہ جانو را کٹھے کر
کے ایک چادر میں باندھ دئے اور کہا کہ اس کو باہر پھینک آؤ اور پھر وہ کشفی حالت جاتی رہی ۔
حقيقة الوحي
صافيناه ونجيناه من الغم تفردنا بذالك۔ فاتخذوا ۸۸
ہم نے اس سے صاف دوستی کی اور غم سے نجات دی۔ ہم اس امر میں اکیلے ہیں سوتم
من مقام ابراهيم مُصلَّى - انا انزلناه قريبا من القاديان
اس ابراہیم کے مقام سے عبادت کی جگہ بناؤ یعنی اس نمونہ پر چلو ۔ ہم نے اس کو قادیان کے قریب اُتارا ہے
وبالحق انزلناه وبالحق نزل - صدق الله ورسوله
اور وہ عین ضرورت کے وقت اُتارا ہے اور ضرورت کے وقت اُترا ہے ۔ خدا اور اُس کے رسول کی پیشگوئی پوری ہوئی
وكان امر الله مفعولا - الحمد لله الذي جعلك المسيح
اور خدا کا ارادہ پورا ہونا ہی تھا۔ اُس خدا کی تعریف ہے جس نے تجھے مسیح
يه حاش
اور میں نہیں جانتا کہ پہلے وہ کشفی حالت دور ہوئی یا پہلے مرض دور ہوگئی اور لڑ کا آرام سے
فجر تک سویا رہا۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ نے اپنی طرف سے یہ خاص معجزہ مجھ کو عطا فرمایا ہے
اس لئے میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس معجزہ شفاء الامراض کے بارے میں کوئی شخص
روئے زمین پر میرا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اگر مقابلہ کا ارادہ کرے تو خدا اس کو شرمندہ
کرے گا۔ کیونکہ یہ خاص طور پر مجھ کو موہبت الہی ہے جو معجزانہ نشان دکھلانے کے لئے
عطا کی گئی ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ ہر ایک بیمار اچھا ہو جائے گا بلکہ اس کے یہ معنی
ہیں کہ اکثر بیماروں کو میرے ہاتھ پر شفا ہوگی۔
اور اگر کوئی چالا کی اور گستاخی سے اس معجزہ میں میرا مقابلہ کرے اور یہ مقابلہ ایسی
صورت سے کیا جائے کہ مثلاً قرعہ اندازی سے بیں آ بیمار میرے حوالہ کئے جائیں اور ہیں
اس کے حوالے کئے جائیں تو خدا تعالیٰ ان بیماروں کو جو میرے حصہ میں آئیں شفا یابی
میں صریح طور پر فریق ثانی کے بیماروں سے زیادہ رکھے گا اور یہ نمایاں معجزہ ہوگا۔
افسوس کہ اس مختصر رسالہ میں گنجائش نہیں ورنہ نظیر کے طور پر بہت سے عجیب واقعات بیان
کئے جاتے ۔منه
حقيقة الوحى
۸۹) ابن مريم - لا يسئل عما يفعل وهم يسئلون اثرك
ابن مریم بنایا ہے۔ وہ اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا اور لوگ پوچھے جاتے ہیں۔ خدا نے تجھے
الله علی کل شیء - آسمان سے کئی تخت اترے پر تیرا
ہر ایک چیز میں
سے
چن لیا۔ دنیا میں کئی تخت اُترے پر تیرا
تخت سب سے اوپر بچھایا گیا ۔ یریدون ان يطفا
تخت سب سے اوپر بچھایا گیا۔ ارادہ کریں گے کہ خدا کے نور کو
نورالله - الا ان حزب الله هم الغالون لا تخف ،
b
بجھا دیں خبردار ہو کہ انجام کار خدا کی جماعت ہی غالب ہوگی۔ کچھ خوف مت کر
انک انت الا على - لا تخف ، انّي لا يخاف لدى
تو ہی غالب ہوگا۔ کچھ خوف مت کر کہ میرے رسول میرے قرب میں کسی سے
المرسلون - يريدون ان يطفئوا نور الله بافواههم -
نہیں ڈرتے۔ دشمن ارادہ کریں گے کہ اپنے منہ کی پھونکوں سے خدا کے نور کو بجھا دیں۔
والله متم نوره ولو كره الكفرون - نُنَزِّلُ علیک
اور خدا اپنے نور کو پورا کرے گا اگرچہ کافر کراہت ہی کریں۔ ہم آسمان سے تیرے پر کئی
اسرارا من السماء - ونمزّق الاعداء كل ممزق
پوشیدہ باتیں نازل کریں گے۔ اور دشمنوں کے منصوبوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔
ونرى فرعون وهامان وجنودهما ما كانوا يحذرون
اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ ہاتھ دکھاویں گے جس سے وہ ڈرتے ہیں۔
فلا تحزن على الذى قالوا - ان ربك لبالمرصاد -
پس اُن کی باتوں سے کچھ غم مت کر کہ تیرا خدا ان کی تاک میں ہے۔
ما أرسل نبيّ إِلَّا اَخْزى به الله قوما لا يؤمنون
کوئی نبی نہیں بھیجا گیا جس کے آنے کے ساتھ خدا نے اُن لوگوں کو رسوا نہیں کیا جو اُس پر ایمان نہیں لائے تھے۔
حقيقة الوحى
سننجیک - سنعلیک - ساکرمک اکرامًا عجبًا - أريحك
ہم تجھے نجات دیں گے۔ ہم تجھے غالب کریں گے اور میں تجھے ایسی بزرگی دوں گا جس سے لوگ تعجب میں پڑیں گے۔ میں تجھے آرام دوں گا
ولا أجيحك و اخرج منك قوما ولك نری ایات
اور تیرا نام نہیں مٹاؤں گا اور تجھ سے ایک بڑی قوم پیدا کروں گا۔ اور تیرے لئے ہم بڑے بڑے نشان دکھاویں گے
ونهدم ما يعمرون - انت الشيخ المسيح الذي لا يضاع
اور ہم اُن عمارتوں کو ڈھا دیں گے جو بنائی جاتی ہیں۔ تو وہ بزرگ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا
وقته - كمثلک در لا يضاع - لك درجة في السماء
جائے گا۔ اور تیرے جیسا موتی ضائع نہیں ہو سکتا۔ آسمان پر تیرا بڑا درجہ ہے اور نیز
وفى الذين هم يبصرون يبدى لك الرحمن شيا
ان لوگوں کی نگاہ میں جن کو آنکھیں دی گئی ہیں۔ خدا ایک کرشمہ قدرت تیرے لئے ظاہر کرے گا اس سے منکر لوگ
يخرّون على المساجد - يخرّون على الاذقان - ربنا اغفر لنا
سجدہ گاہوں میں گر پڑیں گے اور اپنی ٹھوڑیوں پر گر پڑیں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا
ذنوبنا انا كنا خاطئين - تالله لقد أثرك الله علينا
ہمارے گناہ بخش ہم خطا پر تھے۔ اور پھر تجھے مخاطب کر کے کہیں گے کہ خدا کی قسم خدا نے ہم سب میں سے
وان كنا الخاطئين - لا تثريب عليكم اليوم ۔ يغفر الله
تجھے چن لیا اور ہماری خطا تھی جو ہم برگشتہ رہے۔ تب کہا جائیگا کہ آج جو تم ایمان لائے تم پر کچھ سرزنش نہیں خدا نے تمہارے
لكم وهو ارحم الراحمين - يعصمك الله من العدا
گناہ بخش دئے اور وہ ارحم الراحمین ہے۔ خدا تجھے دشمنوں کے شر سے بچائے گا۔
و يسطو بكل من سَطَا - ذالك بما عصوا وكانوا يعتدون
اور اس شخص پر حملہ کرے گا جو تیرے پر حملہ کرتا ہے کیونکہ وہ لوگ حد سے نکل گئے ہیں اور نافرمانی کی راہوں پر قدم رکھا ہے۔
اليس الله بکاف عبده - يا جبال اوبي معه والطير
کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔ اے پہاڑ واوراے پرندو میرے اس بندہ کے ساتھ وجد اور رقت سے میری یاد کرو
حقيقة الوحى
سلام قولا من رب رحيم - وامتاز و اليوم ايها المجرمون -
تم سب پر اُس خدا کا سلام جو رحیم ہے اور اے مجرمو! آج تم الگ ہو جاؤ۔
اني مع الروح معك و مع اهلك لا تخف اني لا يخاف لدى
میں اور روح القدس تیرے ساتھ ہیں اور تیرے اہل کے ساتھ ۔ مت ڈر میرے قرب میں میرے
المرسلون - ان وعد الله الى وركل وركي فطوبى لمن
رسول نہیں ڈرتے ۔ خدا کا وعدہ آیا اور زمین پر ایک پاؤں مارا اور خلل کی اصلاح کی پس مبارک وہ
وجد و رأَى - امم يسرنا لهم الهدى - وامم حق
جس نے پایا اور دیکھا۔ بعض نے ہدایت پائی اور بعض مستوجب
عليهم العذاب وقالوالست مرسلا قل كفى بالله
عذاب ہو گئے۔ اور کہیں گے کہ یہ خدا کا فرستادہ نہیں۔ کہہ میری سچائی پر خدا
شهيدا بيني و بينكم ومن عنده علم الكتب۔ ينصركم
گواہی دے رہا ہے اور وہ لوگ گواہی ) دیتے ہیں جو کتاب اللہ کا علم رکھتے ہیں خدا ایک عزیز
الله في وقت عزيز - حكم الله الرحمن لخليفة الله
وقت میں تمہاری مدد کرے گا۔ خدائے رحمن کا حکم ہے اس کے خلیفہ کے لئے جس کی آسمانی
السلطان - يوتى له الملك العظيم وتفتح على يده
بادشاہت ہے۔ اس کو ملک عظیم دیا جائے گا۔ اور خزینے اُس کے لئے
۹۲ الخزائن - ذالک فضل الله - وفي اعينكم عجيب - قل يأيها
کھولے جائیں گے یہ خدا کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب۔ کہہ اے
کسی آئندہ زمانہ کی نسبت یہ پیشگوئی ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں کشفی رنگ میں
کنجیاں دی گئی تھیں مگر ان کنجیوں کا ظہور حضرت عمر فاروق کے ذریعہ سے ہوا۔ خدا جب اپنے ہاتھ سے
ایک قوم بناتا ہے تو پسند نہیں کرتا کہ ہمیشہ ان کو لوگ پاؤں کے نیچے کچلتے رہیں آخر بعض بادشاہ ان کی
جماعت میں داخل ہو جاتے ہیں اور اس طرح پر وہ ظالموں کے ہاتھ سے نجات پاتے ہیں جیسا کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کیلئے ہوا۔ منہ
حقيقة الوحى
الكفار إني من الصادقين - فانتظروا أياتي حتى حين سنر يهم
منکرو میں صادقوں میں سے ہوں ۔ پس تم میرے نشانوں کا ایک وقت تک انتظار کرو۔ ہم عنقریب ان کو اپنے
أياتنا فى الأفاق وفيانفسهم - حُجّة قائمة وفتح مبين ان الله
نشان اُن کے اردگرد اور ان کی ذاتوں میں دکھائیں گے اُس دن حجت قائم ہوگی اور کھلی کھلی فتح ہو جائے گی ۔ خدا
يفصل بينكم ان الله لا يهدى من هو مسرف كذاب و وضعنا
اُس دن تم میں فیصلہ کر دے گا۔ خدا اُس شخص کو کامیاب نہیں کرتا جو حد سے نکلا ہوا اور کذاب ہے۔ اور ہم
عنك وزرک الذی انقض ظهرك و قطع دابر القوم الذين
وہ بھار تیرا اُٹھا لیں گے جس نے تیری کمر توڑ دی۔ اور ہم اس قوم کو جڑھ سے کاٹ دینگے جو ایک حق الامر پر
لا يؤمنون - قل اعملوا على مكانتكم اني عامل فسوف
ایمان نہیں لاتے ۔ اُنکو کہ کہ تم اپنے طور پر اپنی کامیابی کیلئے عمل میں مشغول رہو اور میں بھی عمل میں مشغول ہوں پھر دیکھو گے
تعلمون - ان الله مع الذين التقوا والذين هم
کہ کس کے عمل میں قبولیت پیدا ہوتی ہے۔ خدا ان کے ساتھ ہوگا جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور اُنکے ساتھ جو نیک
محسنون - هل أتاك حديث الزلزلة - اذا زلزلت الارض زلزالها
کاموں میں مشغول ہیں۔ کیا تجھے آنے والے زلزلہ کی خبر نہیں ملی ۔ یاد کر جب کہ سخت طور پر زمین ہلائی جائے گی۔
☆
واخرجت الارض اثقالها - وقال الانسان مالها
اور زمین جو کچھ اس کے اندر ہے باہر پھینک دے گی ۔ اور انسان کہے گا کہ زمین کو کیا ہو گیا کہ یہ غیر معمولی بلا اس میں پیدا ہوگئی۔
يومئذ تحدث اخبارها - بان ربك اولى لها - احسب
اُس دن زمین اپنی باتیں بیان کریگی کہ کیا اسپر گذرا۔ خدا اس کیلئے اپنے رسول پر وحی نازل کریگا کہ یہ مصیبت پیش آئی ہے۔ کیا
الناس ان يتركوا - وما يأتيهم إلا بغتة يسئلونك احق هو
لوگ خیال کرتے ہیں کہ یہ زلزلہ نہیں آئے گا ضرور آئے گا اور ایسے وقت آئے گا کہ وہ بالکل غفلت میں ہوں گے اور
ہر ایک اپنے دنیا کے کام میں مشغول ہوگا کہ زلزلہ ان کو پکڑ لے گا۔ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا ایسے زلزلہ کا آنا سچ ہے؟
یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ وقت آتا ہے کہ حق کھل جائے گا اور تمام جھگڑے طے ہو جائیں گے اور
یہ فیصلہ آسمانی نشانوں کے ساتھ ہوگا زمین بگڑ گئی ہے اب آسمان اس کے ساتھ جنگ کرے گا ۔ منہ
१५
حقيقة الوحى
قل اى وربي انه لحق ۔ ولا يردّ عن قوم يعرضون - الرحى
کہہ خدا کی قسم اس زلزلہ کا آنا سچ ہے۔ اور خدا سے برگشتہ ہو نیوالے کسی مقام میں اس سے بچ نہیں سکتے یعنی کوئی مقام
يدور وينزل القضاء لم يكن الذين كفروا من
ان کو پناہ نہیں دے سکتا بلکہ اگر گھر کے دروازہ میں بھی کھڑے ہیں تو توفیق نہ پائینگے جو اس سے باہر ہو جائیں مگر اپنے عمل سے
اهل الكتاب والمشركين منفكين حتى تأتيهم البينة ۔
ایک چکی گردش میں آئے گی اور قضا نازل ہوگی ۔ جو لوگ اہل کتاب اور مشرکوں میں سے حق کے منکر ہو گئے وہ بجز اس نشان عظیم کے
اگر خدا ایسانہ کرتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔ اريك زلزلة الساعة
باز آنے والے نہ تھے۔ اگر خدا ایسا نہ کرتا نہ نا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔ میں تجھے قیامت والا زلزلہ دکھاؤں گا۔
يريكم الله زلزلة الساعة - لمن الملك اليوم لله الواحد
خدا تجھے قیامت والا زلزلہ دکھائے گا ۔ اُس دن کہا جائے گا آج کس کا ملک ہے کیا اس خدا کا ملک نہیں جو
القهار - چمک دکھلاؤں گا تم کو اس نشان کی پنج بار
سب پر غالب ہے۔ اور میں اس زلزلہ کے نشان کی پنج مرتبہ تم کو چمک دکھلاؤں گا۔
اگر چاہوں تو اُس دن خاتمہ انى احافظ كل من
اگر چاہوں تو اُس دن دنیا کا خاتمہ کردوں۔ میں ہر ایک کو جو تیرے گھر میں ہوگا اُس کی
في الدار - اریک ما یرضیک۔ رفیقوں کو کہہ دو کہ
حفاظت کروں گا اور میں تجھے وہ کرشمہ قدرت دکھلاؤں گا جس سے تو خوش ہو جائے گا۔ رفیقوں کو کہہ دو کہ
عجائب در عجائب کام دکھلانے کا وقت آگیا ہے۔
عجائب کام دکھلانے کا
عجائب
در
ہے۔
وقت آگیا
اس وحی الہی سے معلوم ہوتا ہے کہ پانچ زلزلے آئیں گے اور پہلے چار زلزلے کسی قدر ہلکے اور خفیف ہوں گے اور
دنیا ان کو معمولی سمجھے گی اور پھر پانچواں زلزلہ قیامت کا نمونہ ہوگا کہ لوگوں کو سودائی اور دیوانہ کر دے گا یہاں تک کہ وہ
تمنا کرینگے کہ وہ اس دن سے پہلے مر جاتے ۔ اب یادر ہے کہ اس وحی الہی کے بعد اس وقت تک جو ۲۲ جولائی ۱۹۰۶ء
ہے اس ملک میں تین زلزلے آچکے ہیں یعنی ۲۸ فروری ۱۹۰۶ ء اور ۲۰ مئی ۱۹۰۶ء۔اور ۲۱ جولائی ۱۹۰۶ء مگر غالبًا
خدا کے نزدیک یہ زلزلوں میں داخل نہیں ہیں کیونکہ بہت ہی خفیف ہیں شاید چار زلزلے پہلے ایسے ہوں گے جیسا
که ۴ را پریل ۱۹۰۵ء کا زلزلہ تھا اور پانچواں قیامت کا نمونہ ہوگا۔ واللہ اعلم۔ منه