بعض معترضین کے اعتراضات کے جواب میں
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
Ⅲ
حقيقة الوحى
پھر تیرا واقعہ ہوگا۔ تمام عجائبات قدرت دکھلانے کے ﴿۱۰﴾
پھر تیرا واقعہ ظہور میں آئے گا۔ قدرت الہی کے کئی عجائب کام پہلے دکھلائے جائیں گے
بعد تمہارا حادثہ آئے گا۔ جاء وقتک ۔ و نبقى لك الأيات
پھر تمہاری موت کا واقعہ ظہور میں آئے گا۔ تیرا وقت آگیا ہے اور ہم تیرے لئے روشن نشان
باهرات - جاء وقتك - ونبقى لك الآيات بينات -
چھوڑیں گے۔ تیرا وقت آگیا ہے اور ہم تیرے لئے کھلے نشان باقی رکھیں گے۔
رب توفنى مسلما والحقني بالصالحين - أمين
اے میرے خدا اسلام پر مجھے وفات دے اور نیکو کاروں کے ساتھ مجھے ملا دے۔ آمین
خاتمه
بعض معترضین کے اعتراضات کے جواب میں
چونکہ اس پر آشوب زمانہ میں مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی پیدا ہو گئے ہیں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اور آپ کی پیروی کرنا نجات کے لئے ضروری
نہیں سمجھتے اور صرف خدا تعالیٰ کو واحد لاشریک ماننا بہشت میں داخل ہونے کے لئے کافی
خیال کرتے ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ محض افترا اور ظلم کے طور پر یا اپنی غلط فہمی سے میرے پر
طرح طرح کے بے جا اعتراض کرتے ہیں جن اعتراضوں سے بعض کا مطلب تو یہ معلوم
ہوتا ہے کہ تا لوگوں کو اس سلسلہ سے بیزار کریں۔ اور بعض ایسے بھی ہیں کہ دقائق دین کے
سمجھنے سے اُن کی طبیعتیں قاصر ہیں اور اُن کی طبیعت میں شر نہیں مگر فہم رسا بھی نہیں اور نہ
وسعت علمی ہے جس سے وہ خود بخود حقیقت حال دریافت کر سکیں ۔ اس لئے میں نے قرین
مصلحت سمجھا کہ اس خاتمہ میں اُن سب کے شبہات کا ازالہ کیا جاوے۔
کچھ ضرور نہ تھا کہ میں ان شبہات کے دور کرنے کے لئے توجہ کرتا کیونکہ میری بہت سی کتابوں ۱۰۹
حقيقة الوحى
کے متفرق مقامات میں ان بیہودہ اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے لیکن ان دنوں میں عبدالحکیم
خان نام ایک شخص جو پٹیالہ کی ریاست میں اسسٹنٹ سرجن ہے جو کہ سرجن ہے جو پہلے اس سے ہمارے سلسلہ
بیعت میں داخل تھا مگر باعث کمی ملاقات اور قلت صحبت دینی حقائق سے محض بے خبر اور محروم تھا اور
تکبر اور جہل مرکب اور رعونت اور بدظنی کی مرض میں مبتلا تھا اپنی بدقسمتی سے مرتد ہو کر اس سلسلہ کا
دشمن ہو گیا ہے اور جہاں تک اس سے ہو سکا خدا کے نور کو معدوم کرنے کے لئے اپنی جاہلانہ تحریروں
میں زہریلی پھونکوں سے کام لے رہا ہے تا اس شمع کو بجھاوے جو خدا کے ہاتھ سے روشن ہے اس
لئے مناسب سمجھا گیا کہ اختصار کے لحاظ سے بعض اس کے ایسے اعتراضات کا جواب لکھ دیا جائے
جو عوام کو مطلع کرنے کے لئے قابل جواب ہیں کیونکہ عوام پر یہ امر باعث غفلت اور مشغولی دنیا
کے البتہ مشکل ہے کہ تمام میری کتابیں تلاش کر کے اُن میں سے یہ جواب معلوم کر لیں ۔
سو پہلے وہ امر لکھنے کے لائق ہے جس کی وجہ سے عبد الحکیم خان ہماری جماعت سے علیحدہ ہوا
ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کا یہ عقیدہ ہے کہ نجات اخروی حاصل کرنے کیلئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہر ایک جو خدا کو واحد لاشریک جانتا ہے ( گو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا مکذب ہے ) وہ نجات پائے گا۔ اس سے ظاہر ہے کہ اس کے نزدیک ایک شخص اسلام
سے مرتد ہو کر بھی نجات پاسکتا ہے اور ارتداد کی سزا دینا اُس کو ظلم ہے۔ مثلاً حال میں ہی جو ایک
شخص عبدالغفور نام مرتد ہو کر آریہ سماج میں داخل ہوا اور دھرم پال نام رکھایا اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی تو ہین اور تکذیب میں دن رات کمر بستہ ہے وہ بھی عبد الحکیم خان کے نزد یک سیدھا
بہشت میں جائے گا کیونکہ آریہ لوگ بت پرستی سے دستکا پرستی سے دستکش ہیں مگر ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ ایسے
عقیدہ کی رو سے انبیاء علیہم السلام کا مبعوث ہونا محض بیہودہ اور لغو کام ٹھیرے گا کیونکہ جب ایک
شخص انبیاء علیہم السلام کا مکذب اور دشمن ہو کر بھی خدا کو ایک جاننے سے نجات پاسکتا ہے تو پھر اس
صورت میں گویا انبیاء صرف عبث طور پر دنیا میں بھیجے گئے اور نہ اُن کے بغیر بھی کام چل سکتا تھا۔
☆
اگر یہ بات سچ ہے کہ وہ لوگ جو ابنیاء علیہم السلام کی تکذیب کرنے والے اور اُن
کے دشمن ہیں محض اپنی خیالی توحید سے نجات پا جائیں گے تو بجائے اس کے کہ ان کفار
کو قیامت میں کوئی عذاب ہوا انبیا ء خود ایک قسم کے عذاب میں مبتلا ہو جائیں گے ۔
حقيقة الوحى
اور ان کے وجود کی کوئی بڑی بھاری ضرورت نہ تھی۔ اور اگر یہ سچ تھا کہ صرف خدا کو واحد لاشریک
کہنا ہی کافی ہے تو گویا یہ بھی ایک شرک کی قسم ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے ساتھ مُحَمَّد
رسول الله لازمی طور پر ملایا گیا اور در حقیقت اس خیال کے لوگ محمد رسول اللہ کہنا
شرک ہی سمجھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی کامل تو حید اسی میں تصور کرتے ہیں کہ اس کے ساتھ کسی کا نام
نہ ملایا جائے اور ان کے نزدیک دین اسلام سے خارج ہونا نجات سے مانع نہیں اور اگر مثلاً ایک
ہی دن میں سب کے سب مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے انکار کر کے گمراہ
فلسفیوں کی طرح مجرد توحید کو کافی سمجھیں اور اپنے تئیں قرآن اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی
سے مستغنی خیال کر لیں اور مکذب ہو جائیں تو اُن کے نزدیک یہ سب لوگ با وجود مرتد ہونے کے
نجات پا جائیں گے اور بلا شبہ بہشت میں داخل ہوں گے۔
مگر یہ بات کسی ادنی عقل والے پر بھی پوشیدہ نہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ سے
ہمارے اس زمانہ تک تمام اسلامی فرقوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسلام کی حقیقت یہی
ہے کہ جیسا کہ ایک شخص خدا تعالیٰ کو واحد لا شریک سمجھتا ہے اور اس کی ہستی اور وجود اور
وحدانیت پر ایمان لاتا ہے ایسا ہی اُس کے لئے ضروری ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت پر ایمان لاوے۔ اور جو کچھ قرآن شریف میں مذکور و مسطور ہے سب پر ایمان رکھے۔
یہی وہ امر ہے جو ابتدا سے مسلمانوں کے ذہن کے ذہن نشین کر دیا گیا ہے اور اسی پر محکم عقیدہ رکھنے
کی وجہ سے صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنی جانیں دیں۔ اور کئی صادق مسلمان جو کفار کے ہاتھ
میں عہد نبوی میں گرفتار ہو گئے تھے اُن کو بار بار یہ فہمائش کی گئی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے منکر ہو جاؤ تو تم ہمارے ہاتھ سے رہائی پاؤ گے لیکن انہوں نے انکار نہ کیا اور
اسی راہ میں جان دی۔ یہ باتیں اسلام کے واقعات میں ایسی مشہور ہیں کہ جو شخص ایک ادنی
جبکہ وہ اپنے سخت دشمنوں اور مکذبوں اور اہانت کر نیوالوں کو بہشت کے تختوں پر بیٹھے دیکھیں گے اور اپنی
ی طرح ہر ایک قسم کی ناز و نعمت میں اُنکو پائیں گے اور ممکن ہے کہ اسوقت بھی وہ لوگ ٹھٹھا کر کے نبیوں کو
کہیں کہ تمہاری تکذیب اور تو ہین نے ہمارا کیا بگاڑا۔ تب بہشت میں رہنا نبیوں پر تلخ ہو جائے گا۔ منہ
حقيقة الوحى
واقفیت بھی اسلامی تاریخ سے رکھتا ہو گا اُس کو ہمارے اس بیان سے انکار نہیں ہوگا۔
اور پھر یہ بھی یادر ہے کہ اگر چہ اسلامی لڑائیاں مدافعت کے طور پر تھیں یعنی ابتدا ان کی کفار
کی طرف سے تھی اور کفار عرب اپنے حملوں سے باز نہیں آتے تھے اس خوف سے کہ مبادا دین
اسلام جزیرہ عرب میں پھیل جائے اور اسی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کے ساتھ لڑنے کا
حکم ہوا تھا۔ تا مظلوموں کو ان فرعونوں کے ہاتھ سے رہائی بخشیں مگر اس میں بھی کچھ شبہ نہیں کہ
پھر بھی اگر کفار کو یہ پیغام دیا جاتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا ماننا کچھ ضروری نہیں
اور آنجناب پر ایمان لانا کچھ شرط نجات نہیں صرف اپنے طور پر خدا کو واحد لاشریک سمجھو گو
آنحضرت صلی لی اللہ علیہ وسلم کے مکذب اور مخالف اور دشمن رہو اور اس بات کی ضرورت نہیں کہ ان
کو اپنا سردار اور پیشوا سمجھ لو تو اس سے اس قدر خونریزی کی نوبت نہ آتی بالخصوص یہودی جو خدا کو
واحد لاشریک سمجھتے تھے کیا وجہ کہ اُن سے لڑائیاں کی گئیں یہاں تک کہ بعض موقعوں میں کئی ہزار
یہودی گرفتار کر کے ایک ہی دن میں قتل کئے گئے ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اگر صرف توحید
نجات کے لئے کافی تھی تو یہودیوں سے خواہ نخواہ لڑائیاں کرنا اور اُن میں سے ہزاروں کو قتل کرنا
یہ فعل سراسر نا جائز اور حرام تھا۔ پھر خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اِس فعل کے کیوں مرتکب
ہوئے ۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کا علم نہ تھا ؟
اور اگر خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں کو غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ تمام نبی یہی
سکھلاتے آئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کو واحد لاشریک مانو اور ساتھ اس کے ہماری رسالت پر بھی
ایمان لاؤ۔ اسی وجہ سے اسلامی تعلیم کا ان دو فقروں میں خلاصہ تمام اُمت کو سکھلایا گیا کہ
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ الله۔
یہ بھی یادر ہے کہ خدا کے وجود کا پتہ دینے والے اور اُس کے واحد لاشریک ہونے کا
علم لوگوں کو سکھلانے والے صرف انبیاء علیہم السلام ہیں ۔ اور اگر یہ مقدس لوگ دنیا میں نہ
آتے تو صراط مستقیم کا یقینی طور پر پانا ایک ممتنع اور محال امر تھا اگر چہ زمین و آسمان پر غور کر کے
حقيقة الوحى
اور ان کی ترتیب ابلغ اور محکم پر نظر ڈال کر ایک صحیح الفطرت اور سلیم العقل انسان دریافت کر سکتا ۱۱۲
ہے کہ اس کارخانہ پُر حکمت کا بنانے والا کوئی ضرور ہونا چاہیے لیکن اس فقرہ میں کہ ضرور ہونا
چاہیے اور اس فقرہ میں کہ واقعی وہ موجود ہے بہت فرق ہے۔ واقعی وجود پر اطلاع دینے والے
صرف انبیاء علیہم السلام ہیں جنہوں نے ہزار ہا نشانوں اور معجزات سے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ
وہ ذات جو مخفی در مخفی اور تمام طاقتوں کی جامع ہے در حقیقت موجود ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ اس
قدر عقل بھی کہ نظام عالم کو دیکھ کر صانع حقیقی کی ضرورت محسوس ہو۔ یہ مرتبہ عقل بھی نبوت کی
شعاعوں سے ہی مستفیض ہے۔ اگر ابنیاء علیہم السلام کا وجود نہ ہوتا تو اس قدر عقل بھی کسی کو حاصل
نہ ہوتی ۔ اس کی مثال یہ ہے کہ اگرچہ زمین کے نیچے پانی بھی ہے مگر اس پانی کا بقاء اور وجود
آسمانی پانی سے وابستہ ہے۔ جب کبھی ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ آسمان سے پانی نہیں برستا تو زمینی
پانی بھی خشک ہو جاتے ہیں۔ اور جب آسمان سے پانی برستا ہے تو زمین میں بھی پانی جوش مارتا
ہے۔ اسی طرح انبیاء علیہم السلام کے آنے سے عقلیں تیز ہو جاتی ہیں اور عقل جو زمینی پانی ہے
اپنی حالت میں ترقی کرتی ہے۔ اور پھر جب ایک مدت دراز اس بات پر گذرتی ہے کہ کوئی نبی
مبعوث نہیں ہوتا تو عقلوں کا زمینی پانی گندہ اور کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور دنیا میں بت پرستی
اور شرک اور ہر ایک قسم کی بدی پھیل جاتی ہے۔ پس جس طرح آنکھ میں ایک روشنی ہے اور وہ
باوجود اس روشنی کے پھر بھی آفتاب کی محتاج ہے اسی طرح دنیا کی عقلیں جو آنکھ سے مشابہ ہیں
ہمیشہ آفتاب نبوت کی محتاج رہتی ہیں اور جبھی کہ وہ آفتاب پوشیدہ ہو جائے اُن میں فی الفور
کدورت اور تاریکی پیدا ہو جاتی ہے۔ کیا تم صرف آنکھ سے کچھ دیکھ سکتے ہو؟ ہر گز نہیں ۔
اسی طرح تم بغیر نبوت کی روشنی کے بھی کچھ نہیں دیکھ سکتے ۔
پس چونکہ قدیم سے اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے خدا کا شناخت کرنا نبی کے شناخت
کرنے سے وابستہ ہے اس لئے یہ خود غیر ممکن اور محال ہے کہ بجز ذریعہ نبی کے تو حید مل سکے۔
نبی خدا کی صورت دیکھنے کا آئینہ ہوتا ہے اسی آئینہ کے ذریعہ سے خدا کا چہرہ نظر آتا ہے۔
جب خدا تعالیٰ اپنے تئیں دنیا پر ظاہر کرنا چاہتا ہے تو نبی کو جو اس کی قدرتوں کا مظہر ہے دنیا میں
حقيقة الوحى
بھیجتا ہے اور اپنی وحی اس پر نازل کرتا ہے اور اپنی ربوبیت کی طاقتیں اس کے ذریعہ سے دکھلاتا
ہے۔ تب دنیا کو پتہ لگتا ہے کہ خدا موجود ہے۔ پس جن لوگوں کا وجود ضروری طور پر خدا کے
قدیم قانون از لی کے رو سے خدا شناسی کے لئے ذریعہ مقرر ہو چکا ہے اُن پر ایمان لانا توحید کی
ایک جزو ہے اور بجز اس ایمان کے توحید کامل نہیں ہو سکتی کیونکہ ممکن نہیں کہ بغیر اُن آسمانی
نشانوں اور قدرت نما عجائبات کے جو نبی دکھلاتے ہیں اور معرفت تک پہنچاتے ہیں وہ خالص
توحید جو چشمہ یقین کامل سے پیدا ہوتی ہے میسر آ سکے ۔ وہی ایک قوم ہے جو خدا نما ہے جن کے
ذریعہ سے وہ خدا جس کا وجود دقیق در دقیق اور مخفی در مخفی اور غیب الغیب ہے ظاہر ہوتا ہے اور
ہمیشہ سے وہ کنز مخفی جس کا نام خدا ہے نبیوں کے ذریعہ سے ہی شناخت کیا گیا ہے۔ ورنہ وہ
توحید جو خدا کے نزدیک توحید کہلاتی ہے جس پر عملی رنگ کامل طور پر چڑھا ہوا ہوتا ہے اُس کا
حاصل ہونا بغیر ذریعہ نبی کے جیسا کہ خلاف عقل ۔ ا ہے ویسا ہی خلاف تجارب سالکین ہے۔
بعض نادانوں کو جو یہ وہم گذرتا ہے کہ گویا نجات کے لئے صرف توحید کافی ہے نبی پر
ایمان لانے کی ضرورت نہیں ۔ گویا وہ روح کو جسم سے علیحدہ کرنا چاہتے ہیں یہ وہم سراسر دلی
کوری پر مبنی ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ جبکہ توحید حقیقی کا وجود ہی نبی کے ذریعہ سے ہوتا ہے اور بغیر
اس کے ممتنع اور محال ہے تو وہ بغیر نبی پر ایمان لانے کے میسر کیونکر آسکتی ہے اور اگر نبی کو جو جڑھ
توحید کی ہے ایمان لانے میں علیحدہ کر دیا جائے تو توحید کیونکر قائم رہے گی ۔ توحید کا موجب اور
توحید کا پیدا کرنے والا اور توحید کا باپ اور توحید کا سر چشمہ اور توحید کا مظہر اتم صرف نبی ہی ہوتا
ہے اُسی کے ذریعہ سے خدا کا مخفی چہرہ نظر آتا ہے اور پتہ لگتا ہے کہ خدا ہے۔ بات یہ ہے کہ ایک
طرف تو حضرت احدیت جلّ شانہ کی ذات نہایت درجہ استغنا اور بے نیازی میں پڑی ہے اُس
کو کسی کی ہدایت اور ضلالت کی پروا نہیں۔ اور دوسری طرف وہ بالطبع یہ بھی تقاضا فرماتا ہے کہ وہ
۱۴ شناخت کیا جائے اور اس کی رحمت ازلی سے لوگ فائدہ اُٹھاویں۔ پس وہ ایسے دل پر جو اہل زمین
کے تمام دلوں میں سے محبت اور قرب اوسبحانہ کا حاصل کرنے کیلئے کمال درجہ پر فطرتی طاقت
حقيقة الوحى
اسے بے نیاز اور
اپنے اندر رکھتا ہے۔ اور نیز کمال درجہ کی ہمدردی بنی نوع کی اس کی فطرت میں ہے تجلی فرماتا
ہے اور اُس پر اپنی ہستی اور صفات از لیہ ابدیہ کے انوار ظاہر کرتا ہے اور اس طرح وہ خاص اور
اعلیٰ فطرت کا آدمی جس کو دوسرے لفظوں میں نبی کہتے ہیں اس کی طرف کھینچا جاتا ہے۔ پھر وہ
نبی بوجہ اس کے کہ ہمدردی بنی نوع کا اس کے دل میں کمال درجہ پر جوش ہوتا ہے اپنی روحانی
تو جہات اور تضرع اور انکسار سے یہ چاہتا ہے کہ وہ خدا جو اُس پر ظاہر ہوا ہے۔ دوسرے لوگ
بھی اُس کو شناخت کریں اور نجات پاویں اور وہ دلی خواہش سے اپنے وجود کی قربانی خدا تعالیٰ
کے سامنے پیش کرتا ہے اور اس تمنا سے کہ لوگ زندہ ہو جائیں کئی موتیں اپنے لئے قبول کر
لیتا ہے اور بڑے مجاہدات میں اپنے تئیں ڈالتا ہے جیسا کہ اس آیت میں اشارہ ہے لَعَلَّكَ
بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ بین کے ملا جب اگر چه خدا مخلوق ۔
مستغنی ہے مگر اُس کے دائمی غم اور حزن اور کرب و قلق اور تذلل اور نیستی اور نہایت درجہ کے
صدق اور صفا پر نظر کر کے مخلوق کے مستعد دلوں پر اپنے نشانوں کے ساتھ اپنا چہرہ ظاہر کر دیتا
ہے اور اُس کی پُر جوش دعاؤں کی تحریک سے جو آسمان پر ایک صعبناک شور ڈالتی ہیں خدا تعالیٰ
کے نشان زمین پر بارش کی طرح برستے ہیں۔ اور عظیم الشان خوارق دنیا کے لوگوں کو دکھلائے
جاتے ہیں جن سے دنیا دیکھ لیتی ہے کہ خدا ہے اور خدا کا چہرہ نظر آجاتا ہے لیکن اگر وہ پاک نبی
اس قدر دعا اور تضرع اور انتہال سے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ نہ کرتا اور خدا کے چہرہ کی چمک
دنیا پر ظاہر کرنے کے لئے اپنی قربانی نہ دیتا اور ہر ایک قدم میں صدہا موتیں قبول نہ کرتا تو خدا کا
چہرہ دنیا پر ہرگز ظاہر نہ ہوتا کیونکہ خدا تعالی بوجہ استغناء ذاتی کے بے نیاز ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
إِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ " اور وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی خدا
تو تمام دنیا سے بے نیاز ہے اور جو لوگ ہماری راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں اور ہماری طلب میں کوشش
کو انتہا تک پہنچا دیتے ہیں اُنہیں کے لئے ہمارا یہ قانون قدرت ہے کہ ہم اُن کو اپنی راہ دکھلا دیا
کرتے ہیں۔ سوخدا کی راہ میں سب سے اول قربانی دینے والے نبی ہیں۔ ہر ایک اپنے لئے
د (ترجمہ) یعنی کیا تو اس غم میں اپنے تئیں ہلاک کر دے گا کہ یہ کافر لوگ کیوں ایمان نہیں لاتے ۔ منہ
ا الشعراء :
آل عمران : ۹۸
العنكبوت : ٧٠
حقيقة الوحى
کوشش کرتا ہے مگر انبیاء علیہم السلام دوسروں کیلئے کوشش کرتے ہیں۔ لوگ سوتے ہیں اور وہ ان
کے لئے جاگتے ہیں ۔ اور لوگ ہنستے ہیں اور وہ اُن کے لئے روتے ہیں اور دنیا کی رہائی کے لئے ہر
ایک مصیبت کو بخوشی اپنے پر وارد کر لیتے ہیں۔ یہ سب اس لئے کرتے ہیں کہ تا خدا تعالیٰ کچھ ایسی
تجلی فرمادے کہ لوگوں پر ثابت ہو جاوے کہ خدا موجود ہے اور مستعد دلوں پر اُس کی ہستی اور اُس کی
توحید منکشف ہو جاوے تا کہ وہ نجات پائیں۔ پس وہ جانی دشمنوں کی ہمدردی میں مر رہتے ہیں۔
اور جب انتہا درجہ پر اُن کا درد پہنچتا ہے اور ان کی دردناک آہوں سے ( جو مخلوق کی رہائی کیلئے ہوتی
ہیں ) آسمان پر ہو جاتا ہے۔ تب خدا تعالیٰ اپنے چہرہ کی چمک دکھلاتا ہے اور زبردست نشانوں کے
ساتھ اپنی ہستی اور اپنی توحید لوگوں پر ظاہر کرتا ہے۔ پس اس میں شک نہیں کہ تو حید اور خدا دانی کی
متناع رسول کے دامن سے ہی دنیا کو ملتی ہے بغیر اس کے ہر گز نہیں مل سکتی اور اس امر میں سب سے
اعلیٰ نمونہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھایا کہ ایک قوم جو نجاست پر بیٹھی ہوئی تھی اُن کو نجاست
سے اُٹھا کر گلزار میں پہنچا دیا۔ اور وہ جو روحانی بھوک اور پیاس سے مرنے لگے تھے اُن کے آگے
روحانی اعلیٰ درجہ کی غذا ئیں اور شیریں شربت رکھ دئے ۔ اُن کو وحشیانہ حالت سے انسان بنایا۔ پھر
معمولی انسان سے مہذب انسان بنایا پھر مہذب انسان سے کامل انسان بنایا اور اس قدر ان کے
لئے نشان ظاہر کئے کہ اُن کو خدا دکھلا دیا اور اُن میں ایسی تبدیلی پیدا کر دی کہ اُنہوں نے فرشتوں
سے ہاتھ جا ملائے ۔ یہ تاثیر کسی اور نبی سے اپنی اُمت کی نسبت ظہور میں نہ آئی کیونکہ اُن کے -
صحبت یاب ناقص رہے پس میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے
ہزار ار ہزار درود اور سلام اُس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔ اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہو
سکتا اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں کی افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اُس کے
☆
یہ عجیب بات ہے کہ دنیا ختم ہونے کو ہے مگر اس کامل نبی کے فیضان کی شعاعیں اب تک ختم نہیں ہوئیں اگر
خدا کا کلام قرآن شریف مانع نہ ہوتا تو فقط یہی نبی تھا جس کی نسبت ہم کہہ سکتے تھے کہ وہ اب تک مع جسم عنصری
حقيقة الوحى
مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا ۔ وہ توحید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس کو
دنیا میں لایا۔ اُس نے خدا سے انتہائی درجہ پر محبت کی اور انتہائی درجہ پر بنی نوع کی ہمدردی میں اس ۱۱۶
کی جان گداز ہوئی اس لئے خدا نے جو اُس کے دل کے راز کا واقف تھا اُس کو تمام انبیاء اور تمام
اولین و آخرین پر فضیلت بخشی اور اُس کی مرادیں اُس کی زندگی میں اُس کو دیں۔ وہی ہے جو
سرچشمہ ہر ایک فیض کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرارا فاضہ اُس کے کے کسی فضیلت کا دعوی کرتا ہے
وہ انسان نہیں ہے بلکہ ذریت شیطان ہے کیونکہ ہر ایک فضیلت کی نجی اُس کو دی گئی ہے اور ہر
ایک معرفت کا خزانہ اس کو عطا کیا گیا ہے۔ جو اُس کے ذریعہ سے نہیں پاتا وہ محروم از لی ہے۔ ہم کیا
چیز ہیں اور ہماری حقیقت کیا ہے۔ ہم کا فر نعمت ہوں گے اگر اس بات کا اقرار نہ کریں کہ توحید
حقیقی ہم نے اسی نبی کے ذریعہ سے پائی اور زندہ خدا کی شناخت ہمیں اسی کامل نبی کے ذریعہ سے
اور اسکے نور سے ملی ہے اور خدا کے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی جس سے ہم اُس کا چہرہ دیکھتے
ہیں اسی بزرگ نبی کے ذریعہ سے ہمیں میسر آیا ہے اس آفتاب ہدایت کی شعاع دھوپ کی طرح ہم پر
پڑتی ہے اور اُسی وقت تک ہم منور رہ سکتے ہیں جب تک کہ ہم اُس کے مقابل پر کھڑے ہیں۔
وہ لوگ جو اس غلط خیال پر جمے ہوئے ہیں کہ جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان نہ لاوے یا مرتد ہو جائے اور توحید پر قائم ہو اور خدا کو واحد لاشریک جانتا ہو
وہ بھی نجات پا جائے گا اور ایمان نہ لانے یا مرتد ہونے سے اس کا کچھ بھی حرج نہ ہوگا
جیسا کہ عبد الحکیم خان کا مذہب ہے ایسے لوگ در حقیقت تو حید کی حقیقت سے ہی بے خبر
ہیں ۔ ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ یوں تو شیطان بھی خدا تعالیٰ کو واحد لا شریک سمجھتا ہے ۔
بقيه حاشيه
زندہ آسمان پر موجود ہے کیونکہ ہم اُس کی زندگی کے صریح آثار پاتے ہیں۔ اس کا دین
زندہ ہے اس کی پیروی کرنے والا زندہ ہو جاتا ہے اور اس کے ذریعہ سے زندہ خدا مل جاتا
ہے ۔ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ خدا اس سے اور اس کے دین سے اور اس کے محب سے محبت کرتا
ہے۔ اور یادر ہے کہ در حقیقت وہ زندہ ہے اور آسمان پر سب سے اس کا مقام برتر ہے لیکن
یہ جسم عنصری جو فانی ہے یہ نہیں ہے بلکہ ایک اور نورانی جسم کے ساتھ جو لازوال ہے اپنے
خدائے مقتدر کے پاس آسمان پر ہے۔ منہ
حقيقة الوحى
مگر صرف واحد سمجھنے سے نجات نہیں ہو سکتی بلکہ نجات تو دوامر پر موقوف ہے۔
(۱) ایک یہ کہ یقین کامل کے ساتھ خدا تعالیٰ کی ہستی اور وحدانیت پر ایمان لاوے۔
(۲) دوسرے یہ کہ ایسی کامل محبت حضرت احدیت جلّ شانہ کی اُس کے دل میں جاگزین
ہو کہ جس کے استیلا اور غلبہ کا یہ نتیجہ ہو کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت عین اُس کی راحت جان ہو جس کے
بغیر وہ جی ہی نہ سکے اور اس کی محبت تمام اغیار کی محبتوں کو پامال اور معدوم کر دے یہی توحید
حقیقی ہے کہ بجزء متابعت ہمارے سید و مولی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حاصل ہی نہیں ہو سکتی۔
کیوں حاصل نہیں ہو سکتی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ خدا کی ذات غیب الغیب اور وراء الوراء اور
نہایت مخفی واقع ہوئی ہے جس کو عقول انسانیہ محض اپنی طاقت سے دریافت نہیں کر سکتیں اور کوئی
برہان عقلی اس کے وجود پر قطعی دلیل نہیں ہو سکتی کیونکہ عقل کی دوڑ اور سعی صرف اس حد تک ہے
کہ اس عالم کی صنعتوں پر نظر کر کے صانع کی ضرورت محسوس کرے مگر ضرورت کا محسوس کرنا اور شے
ہے اور اس درجہ عین الیقین تک پہنچنا کہ جس خدا کی ضرورت تسلیم کی گئی ہے وہ در حقیقت موجود
بھی ہے یہ اور بات ہے۔ اور چونکہ عقل کا طریق ناقص اور نا تمام اور مشتبہ ہے اس لئے ہر ایک
فلسفی محض عقل کے ذریعہ سے خدا کو شناخت نہیں کر سکتا بلکہ اکثر ایسے لوگ جو محض عقل کے ذریعہ
سے خدا تعالیٰ کا پتہ لگانا چاہتے ہیں آخر کار دہر یہ بن جاتے ہیں اور مصنوعات زمین و آسمان پر غور
کرنا کچھ بھی اُن کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا اور خدا تعالیٰ کے کاملوں پر ٹھٹھا اور ہنسی کرتے ہیں اور اُن
کی یہ حجت ہے کہ دنیا میں ہزار ہا ایسی چیزیں پائی جاتی ہیں جن کے وجود کا ہم کوئی فائدہ نہیں
دیکھتے اور جن میں ہماری عقلی تحقیق سے کوئی ایسی صنعت ثابت نہیں ہوتی جو صانع پر دلالت کرے
بلکہ محض لغو اور باطل طور پر ان چیزوں کا وجود پایا جاتا ہے۔ افسوس وہ نادان نہیں جانتے کہ عدم علم سے
عدم شے لازم نہیں آتا۔ اس قسم کے لوگ کئی لاکھ اس زمانہ میں پائے جاتے ہیں جو اپنے تئیں اوّل
درجہ کے عقلمند اور فلسفی سمجھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے وجود سے سخت منکر ہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر کوئی عقلی
دلیل زبر دست اُن کو ملتی تو وہ خدا تعالیٰ کے وجود کا انکار نہ کرتے ۔ اور اگر وجود باری جل شانه
حقيقة الوحى
پر کوئی برہان یقینی عقلی اُن کو ملزم کرتی تو وہ سخت بے حیائی اور ٹھٹھے اور ہنسی کے ساتھ خدا تعالیٰ کے
وجود سے منکر نہ ہو جاتے ۔ پس کوئی شخص فلسفیوں کی کشتی پر بیٹھ کر طوفان شبہات سے نجات نہیں پا
سکتا بلکہ ضرور غرق ہوگا اور ہرگز ہرگز شربت توحید خالص اُس کو میسر نہیں آئے گا ۔ اب سوچو کہ یہ
خیال کس قدر باطل اور بد بودار ہے کہ بغیر وسیلہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے توحید میسر آسکتی ہے اور ۱۱۸
اس سے انسان نجات پاسکتا ہے۔ اے نادانو ! جب تک خدا کی ہستی پر یقین کامل نہ ہو اُس کی
توحید پر کیونکر یقین ہو سکے۔ پس یقیناً سمجھو کہ توحید یقینی محض نبی کے ذریعہ سے ہی مل سکتی ہے۔
جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے دہریوں اور بد مذہبوں کو ہزار ہا آسمانی نشان
دکھلا کر خدا تعالیٰ کے وجود کا قائل کر دیا اور اب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اور کامل
پیروی کرنے والے ان نشانوں کو دہریوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ بات یہی سچ ہے کہ جب
تک زندہ خدا کی زندہ طاقتیں انسان مشاہدہ نہیں کرتا شیطان اُس کے دل میں سے نہیں نکلتا اور
نہ بچی تو حید اُس کے دل میں داخل ہوتی ہے اور نہ یقینی طور پر خدا کی ہستی کا قائل ہو سکتا ہے۔ اور
یہ پاک اور کامل توحید صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ملتی ہے۔
اور وہ زبردست نشان جو نبی کے ذریعہ سے ظاہر ہوتے ہیں جیسا کہ وہ خدا تعالیٰ کی ہستی
اور وحدانیت کو ثابت کرتے ہیں اسی طرح خدا تعالیٰ کی صفات جمالی اور جلالی کو اکمل اور اتم طور
پر ثابت کر کے اُس کی عظمت اور محبت دلوں میں بٹھاتے ہیں اور جب ان نشانوں سے جن کی
جڑھ زبر دست اور اقتداری پیشگوئیاں ہیں خدا تعالیٰ کی ہستی اور وحدانیت اور اس کے صفات جمالیہ اور
جلالیہ پر یقین آجاتا ہے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کو اس کی ذات اور جمیع صفات
میں واحد لاشریک جانتا ہے اور اُس کی خوبیوں اور روحانی حسن و جمال پر نظر ڈال کر اُس کی محبت میں
کھویا جاتا ہے اور پھر اس کی عظمت اور جلال اور بے نیازی پر نظر ڈال کر اُس سے ڈرتا رہتا ہے اور
اس طرح پر وہ دن بدن خدا تعالیٰ کی طرف کھنچا جاتا ہے یہاں تک کہ تمام سفلی تعلقات توڑ کر روح
محض رہ جاتا ہے اور تمام صحن سینہ اُس کا محبت الہی سے بھر جاتا ہے اور خدا کے وجود کے مشاہدہ سے
اُس کے وجود پر ایک موت وارد ہو جاتی ہے اور وہ موت کے بعد ایک نئی زندگی پاتا ہے۔ تب
حقيقة الوحى
اُس فنا کی حالت میں کہا جاتا ہے کہ اس کو توحید حاصل ہوگئی ہے۔ پس جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں ۔
وہ کامل توحید جو سر چشمہ نجات ہے بجز نبی کامل کی پیروی کے حاصل ہو ہی نہیں سکا
سکتی۔
اب اس تقریر سے ظاہر ہے کہ خدا کے رسول کو ماننا توحید کے ماننے کے لئے علت موجبہ کی
طرح ہے اور ان کے باہمی ایسے تعلقات ہیں کہ ایک دوسرے سے جدا ہو ہی نہیں سکتے اور جو شخص
بغیر پیروی رسول کے توحید کا دعویٰ کرتا ہے اسکے پاس صرف ایک خشک ہڈی ہے جس میں مغز نہیں
اور اس کے ہاتھ میں محض ایک مردہ چراغ ہے جس میں روشنی نہیں ہے اور ایسا شخص کہ جو یہ خیال
کرتا ہے کہ اگر کوئی شخص خدا کو واحد لاشریک جانتا ہو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانتا ہو وہ
نجات پائے گا یقیناً سمجھو کہ اُس کا دل مجزوم ہے اور وہ اندھا ہے اور اُس کو تو حید کی کچھ بھی خبر نہیں کہ کیا
چیز ہے اور ایسی توحید کے اقرار میں شیطان اُس سے بہتر ہے کیونکہ اگر چہ شیطان عاصی اور نافرمان
ہے لیکن وہ اس بات پر تو یقین رکھتا ہے کہ خدا موجود ہے مگر اس شخص کو تو خدا پر یقین بھی نہیں۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ جو لوگ ایسا عقیدہ رکھتے ہیں کہ بغیر اس کے کہ کوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر ایمان لائے صرف توحید کے اقرار سے اس کی نجات ہو جائے گی۔ ایسے لوگ پوشیدہ مرتد ہیں
اور در حقیقت وہ اسلام کے دشمن ہیں اور اپنے لئے ارتداد کی ایک راہ نکالتے ہیں ان کی حمایت کرنا
کسی دیندار کا کام نہیں ہے۔ افسوس کہ ہمارے مخالف با وجود مولوی اور اہل علم کہلانے کے ان
لوگوں کی ایسی حرکات سے خوش ہوتے ہیں۔ دراصل یہ بیچارے ہمیشہ اسی تلاش میں رہتے ہیں
کہ کوئی سبب ایسا پیدا ہو جاوے کہ جس سے میری ذلت اور اہانت ہو مگر اپنی بدقسمتی سے آخر نا مراد
ہی رہتے ہیں۔ پہلے ان لوگوں نے میرے پر کفر کا فتوی تیار کیا اور قریباً دو سو مولوی نے اس پر
حاش
اگر کوئی کہے کہ جس حالت میں شیطان کو خدا تعالیٰ کی ہستی اور وحدانیت پر یقین ہے تو پھر وہ خدا تعالیٰ کی
نافرمانی کیوں کرتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کی نافرمانی انسان کی نافرمانی کی طرح نہیں ہے بلکہ وہ
اسی عادت پر انسان کی آزمائش کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور یہ ایک راز ہے جس کی تفصیل انسہ ہے جس کی تفصیل انسان کو نہیں دی گئی
اور انسان کی خاصیت اکثر اور اغلب طور پر یہی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی نسبت علم کامل حاصل کرنے سے ہدایت
پالیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا ۔ ہاں جو لوگ شیطانی
فاطر: ۲۹
سرشت رکھتے ہیں وہ اس قاعدہ سے باہر ہیں ۔ منہ