بعض معترضین کے اعتراضات کے جواب میں

حقیقةُ الوحی, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
مہریں لگائیں اور ہمیں کا فرٹھیرایا گیا ۔ اور اُن فتووں میں یہاں تک تشدد کیا گیا کہ بعض علماء نے ۱۲۰
یہ بھی لکھا ہے کہ یہ لوگ کفر میں یہود اور نصاری سے بھی بدتر ہیں اور عام طور پر یہ بھی فتوے
دیئے کہ ان لوگوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہیں کرنا چاہیے۔ اور ان لوگوں کے ساتھ
سلام اور مصافحہ نہیں کرنا چاہیے اور اُن کے پیچھے نماز درست نہیں کافر جو ہوئے بلکہ چاہیے کہ یہ
لوگ مساجد میں داخل نہ ہونے پاویں کیونکہ کافر ہیں ۔ مسجد میں ان سے پلید ہو جاتی ہیں اور اگر
داخل ہو جائیں تو مسجد کو دھو ڈالنا چاہیے اور ان کا مال چرانا درست ہے اور یہ لوگ واجب
القتل ہیں کیونکہ مہدی خونی کے آنے سے انکاری اور جہاد سے منکر ہیں مگر باوجود ان فتووں کے
ہمارا کیا بگاڑا۔ جن دنوں میں یہ فتوی ملک میں شائع کیا گیا اُن دنوں میں دس آدمی بھی میری
بیعت میں نہ تھے مگر آج خدا تعالیٰ کے فضل سے تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں اور حق کے طالب
بڑے زور سے اس جماعت میں داخل ہو رہے ہیں ۔ کیا مومنوں کے مقابل پر کافروں کی مدد
خدا ایسی ہی کیا کرتا ہے۔ پھر اس جھوٹ کو تو دیکھو کہ ہمارے ذمہ یہ الزام لگاتے ہیں کہ گویا ہم
نے بیس کروڑ مسلمان اور کلمہ گو کوکا فرٹھیرایا حالانکہ ہماری طرف سے تکفیر میں کوئی سبقت نہیں ہوئی۔
خود ہی ان کے علماء نے ہم پر کفر کے فتوے لکھے اور پنجاب اور ہندوستان میں شور ڈالا کہ یہ لوگ کافر
ہیں اور نادان لوگ ان فتووں سے ایسے ہم سے متنفر ہو گئے کہ ہم سے سیدھے منہ سے کوئی نرم
بات کرنا بھی اُن کے نزدیک گناہ ہو گیا ۔ کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالف یا کوئی سجادہ نشین یہ
ثبوت دے سکتا ہے کہ پہلے ہم نے ان لوگوں کو کافر ٹھیرایا تھا۔ اگر کوئی ایسا کاغذ یا اشتہار یا رسالہ
ہماری طرف سے ان لوگوں کے فتوائے کفر سے پہلے شائع ہوا ہے جس میں ہم نے مخالف
مسلمانوں کو کافر ٹھیرایا ہو تو وہ پیش کریں ورنہ خود سوچ لیں کہ یہ کس قدر خیانت ہے کہ کافر تو
ٹھیرا ویں آپ اور پھر ہم پر یہ الزام لگاویں کہ گویا ہم نے تمام مسلمانوں کو کافر ٹھیرایا ہے اس قدر
خیانت اور جھوٹ اور خلاف واقعہ تہمت کس قدر دل آزار ہے۔ ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے؟ اور
پھر جبکہ ہمیں اپنے فتووں کے ذریعہ سے کافر ٹھیرا چکے اور آپ ہی اس بات کے قائل بھی ہو گئے ۔

المولد
حقيقة الوحى
۱۲۱) کہ جو شخص مسلمان کو کافر کہے تو کفر الٹ کر اُسی پر پڑتا ہے تو اس صورت میں کیا ہمارا حق نہ
کہ بموجب اُنہیں کے اقرار کے ہم اُن کو کافر کہتے ۔
تھا
غرض ان لوگوں نے چند روز تک اس جھوٹی خوشی سے اپنا دل خوش کر لیا کہ یہ لوگ
کافر ہیں اور پھر جب وہ خوشی باسی ہو گئی اور خدا نے ہماری جماعت کو تمام ملک میں پھیلا دیا تو
پھر کسی اور منصوبہ کی تلاش میں لگے ۔
تب انہی دنوں میں میری پیشگوئی کے مطابق پنڈت لیکھر ام آریہ سماجی کو میعاد کے اندر
کسی نے ہلاک کر دیا مگر افسوس کہ کسی مولوی کو یہ خیال نہ آیا کہ پیشگوئی پوری ہوئی اور اسلامی
نشان ظاہر ہوا بلکہ بعض نے ان میں سے بار بار گورنمنٹ کو توجہ دلائی کہ کیوں گورنمنٹ پیشگوئی
کرنے والے کو نہیں پکڑتی مگر اس آرزو میں بھی خائب اور خاسر رہے اور پھر کچھ دنوں کے بعد
ڈاکٹر پادری مارٹن کلارک نے ایک خون کا مقدمہ میرے پر دائر کیا پھر کیا کہنا تھا اس قدر خوشی
ان لوگوں کو ہوئی کہ گویا پھولے اپنے جامہ میں نہ سماتے تھے۔ اور بعض مسجدوں میں سجدے
کر کے میرے لئے اس مقدمہ میں پھانسی وغیرہ کی سزا ما نگتے تھے اور اس آرزو میں اُنہوں نے
اس قدر سجدے رورو کے کئے تھے کہ اُن کی ناکیں بھی گھس گئیں مگر آخر خدا تعالیٰ کے وعدہ
کے موافق جو پہلے شائع کیا گیا تھا بڑی عزت سے میں بری کیا گیا اور اجازت دی گئی کہ اگر
چا ہو تو ان عیسائیوں پر نالش کرو۔ مختصر یہ کہ اس آرزو میں بھی ہمارے مخالف مولوی اور اُن کے
زیر اثر نامراد ہی رہے۔
پھر کچھ دنوں کے بعد کرم دین نام ایک مولوی نے فوجداری مقدمہ گورداسپور
میں میرے نام دائر کیا اور میرے مخالف مولویوں نے اُس کی تائید میں آتما رام اکسٹرا
اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں جا کر گواہیاں دیں اور ناخنوں تک زور لگایا اور اُن کو بڑی
امید ہوئی کہ اب کی دفعہ ضرور کامیاب ہوں گے اور اُن کو جھوٹی خوشی پہنچانے کے لئے
ایسا اتفاق ہوا کہ آتما رام نے اس مقدمہ میں اپنی نافہمی کی وجہ سے پوری غور نہ کی اور
مجھ کو سزائے قید دینے کے لئے مستعد ہو گیا ۔ اُس وقت خدا نے میرے پر ظاہر کیا کہ وہ
آتما رام کو اس کی اولاد کے ماتم میں مبتلا کرے گا چنانچہ یہ کشف میں نے اپنی جماعت کو

حقيقة الوحى
سنا دیا۔ اور پھر ایسا ہوا کہ قریباً بیس پچیس دن کے عرصہ میں دو بیٹے اُس کے مر گئے اور آخر یہ ۱۲۲
اتفاق ہوا کہ آتما رام سزائے قید تو مجھ کو نہ دے سکا اگر چہ فیصلہ لکھنے میں اُس نے قید کرنے کی بنیاد
معار
بھی باندھی مگر اخیر پر خدا نے اُس کو اس حرکت سے روک دیا لیکن تاہم اُس نے سات سو روپیہ
جرمانہ کیا۔ پھر ڈویژنل حج کی عدالت سے عزت کے ساتھ میں بری کیا گیا اور کرم دین پر سزا
قائم رہی اور میرا جرمانہ واپس ہوا مگر آتما رام کے دو بیٹے واپس نہ آئے۔
پس جس خوشی کے حاصل ہونے کی کرم دین کے مقدمہ میں ہمارے مخالف مولویوں کو تمنا
تھی وہ پوری نہ ہو سکی اور خدا تعالیٰ کی اس پیشگوئی کے مطابق جو میری کتاب مواہب الرحمن میں
پہلے سے چھپ کر شائع ہو چکی تھی میں بری کیا گیا اور میرا جرمانہ واپس کیا گیا اور حاکم مجوز کو منسوخی
حکم کے ساتھ یہ تنبیہ ہوئی کہ یہ حکم اُس نے بے جا دیا مگر کرم دین کو جیسا کہ میں مواہب الرحمن
میں شائع کر چکا تھا سزا مل گئی اور عدالت کی رائے سے اُس کے کذاب ہونے پر مہر لگ گئی اور
ہمارے تمام مخالف مولوی اپنے مقاصد میں نامرادر ہے ۔ افسوس کہ میرے مخالفوں کو باوجود اس
قدر متواتر نامرادیوں کے میری نسبت کسی وقت محسوس نہ ہوا کہ اس شخص کے سہ کے ساتھ در پردہ ایک
ہاتھ ہے جو ان کے ہر ایک حملہ سے اس کو بچاتا ہے۔ اگر بد قسمتی نہ ہوتی تو اُن کے لئے یہ ایک
معجزہ تھا کہ ان کے ہر ایک حملہ کے وقت خدا نے مجھ کو ان کے شر سے بچایا اور نہ صرف بچایا بلکہ
پہلے اس سے خبر بھی دے دی کہ وہ بچائے گا اور ہر ایک مرتبہ اور ہر ایک مقدمہ میں خدا تعالیٰ
مجھے خبر دیتا رہا کہ میں تجھے بچاؤں گا۔ چنانچہ وہ اپنے وعدہ کے موافق مجھے محفوظ رکھتا رہا۔ یہ ہیں
خدا کے اقتداری نشان کہ ایک طرف تمام دنیا ہمارے ہلاک کرنے کے لئے جمع ہے اور ایک
طرف وہ قادر خدا ہے کہ اُن کے ہر ایک حملہ سے مجھے بچاتا ہے۔
ڈویژنل حج امرتسر نے جو ایک انگریز تھا پوری تحقیق سے اس مقدمہ میں کام لیا اور جیسا کہ شرط انصاف ہے وہ فیصلہ
کیا جو کامل تحقیقات اور عدالت کی رو سے چاہئے تھا۔ اور اپنے فیصلہ میں اپنے الفاظ میں لکھا کہ جو الفاظ اپیلانٹ مستغاث علیہ
نے کرم دین رسپانڈنٹ مستغیث کے حق میں استعمال کئے تھے جو موجب ازالہ حیثیت عرفی سمجھے گئے ۔ یعنی کذاب اور لیم کا
لفظ اگر اپیلانٹ ان الفاظ سے بڑھ کر کرم دین کے حق میں استعمال کرتا تو بھی کرم دین اُن الفاظ کا مستحق تھا۔ منہ
یہ تمام پیشگوئیاں وقتا فوقتا شائع ہوتی رہی ہیں ہمارے مخالفوں کو خدا کے سامنے یہ جواب دینا ہوگا کہ وہ کیوں ان
سب نشانوں کو بھول گئے ۔ منہ

حقيقة الوحى
پھر ایک اور خوشی کا موقعہ ہمارے مخالفوں کو پیش آیا کہ جب چراغ دین جموں والا جو میرا مرید تھا۔ مرتد
ہو گیا اور بعد ارتداد میں نے رسالہ دافع البلاء و معیار اہل الاصطفاء میں اُسکی نسبت خدا تعالیٰ سے یہ الہام پا کر
شائع کیا کہ وہ غضب الہی میں مبتلا ہو کر ہلاک کیا جائے گا تو بعض مولویوں نے محض میری ضد سے اُس کی
۱۳۳) رفاقت اختیار کی اور اُس نے ایک کتاب بنائی جس کا نام منارہ مسیح رکھا اور اس میں : میں مجھے دجال قرار دیا اور اپنا
یہ الہام شائع کیا کہ میں رسول ہوں اور خدا کے مرسلوں میں سے ایک مرسل ہوں اور حضرت عیسی نے مجھے
ایک عصا دیا ہے کہ تا میں اس عصا سے اس دجال کو ( یعنی مجھ کو قتل کروں چنانچہ منارة لمسیح میں قریب
نصف کے یہی بیان ہے کہ یہ شخص دجال ہے اور میرے ہاتھ سے تباہ ہوگا۔ اور بیان کیا کہ یہی خبر مجھے خدا
نے اور عیسی نے بھی دی ہے مگر آخر کار جو ہوا لوگوں نے سنا ہوگا کہ یہ شخص ۴ اپریل ۱۹۰۶ء کو مع اپنے دونو بیٹوں
کے طاعون سے فوت ہو کر میری پیشگوئی کی تصدیق کر گیا اور بڑی نومیدی سے اُس نے جان دی اور مرنے سے
چند دن پہلے ایک مباہلہ کا کاغذ اس نے لکھا جس میں اپنا اور میرا نام ذکر کر کے خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ ہم دونوں
میں سے جو جھوٹا ہے وہ ہلاک ہو۔ خدا کی قدرت کہ وہ کا غذا بھی کا تب کے ہاتھ میں ہی تھا اور وہ کا پی لکھ رہا تھا
کہ چراغ دین مع اپنے دونو بیٹوں کے اُسی دن ہمیشہ کے لئے رخصت ہو گیا ۔ فَاعْتَبِرُوا يَأْولِي الْأَبْصَارِ
یہ ہیں میرے مخالف الہاموں کا دعویٰ کرنے والے جو مجھے دجال ٹھیراتے ہیں۔ کوئی شخص اُن کے انجام پر
غور نہیں کرتا ۔ القصہ حضرات مولوی صاحبان چراغ دین مرتد کا ساتھ دے کر بھی اپنی مراد کو نہ پہنچ سکے۔
پھر بعد ا سکے ایک اور چراغدین پیدا ہوا یعنی ڈاکٹر عبد الحکیم خان ۔ یہ شخص بھی مجھے دجال ٹھیراتا
ہے اور پہلے چراغدین کی طرح اپنے تئیں مُرسلین میں سے شمار کرتا ہے مگر معلوم نہیں کہ پہلے چراغدین کی
طرح میرے قتل کرنے کے لئے اس کو بھی حضرت عیسی نے عصا دیا ہے یا نہیں تکبر اور غرور میں تو پہلے
حضرت عیسی نے جو میرے قتل کرنے کے لئے چراغ دین کو عصا دیا معلوم نہیں کہ یہ جوش اور غضب کیوں اُن
کے دل میں بھڑ کا۔ اگر اس لئے ناراض ہو گئے کہ میں نے اُن کا مرنا دنیا میں شائع کیا ہے تو یہ اُن کی غلطی ا
ہے۔ یہ میں نے شائع نہیں کیا بلکہ اُس نے شائع کیا ہے جس کی مخلوق ہماری طرح حضرت عیسی بھی ہیں۔
اگر شک ہو تو یہ آیت دیکھیں مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ اور نیز یہ آیت
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ہے ۔ اور تعجب کہ جس کو وہ میرے ہلاک کرنے کے
لئے عصا دیتے ہیں وہ آپ ہی ہلاک ہو جاتا ہے یہ خوب عصا ہے۔ سنا ہے کہ دوسرے چراغ دین یعنی
عبدالحکیم خان نے بھی میری موت کے بارے میں کوئی پیشگوئی پہلے چراغ دین کی طرح کی ہے مگر معلوم
نہیں کہ اُس میں کوئی عصا کا بھی ذکر ہے یا نہیں ۔ منہ
حاش
الحشر : ۲۳ آل عمران : ۱۴۵ ۳ المائدة : ۱۱۸

حقيقة الوحى
چراغ دین سے بھی بہت بڑھ کر ہے اور گالیاں دینے میں بھی اُس سے زیادہ مشق ہے اور افترا
میں اُس سے بڑھ کر قدم ہے۔ اس مشتعل طبع مُشتِ خاک کی ارتداد سے بھی ہمارے مخالف
مولویوں کو بہت خوشی ہوئی۔ گویا ایک خزانہ مل گیا مگر اُن کو چاہیے کہ اتنا خوش نہ ہوں اور پہلے ۱۲۴
چراغ دین کو یاد کریں ۔ وہ خدا جس نے ہمیشہ اُن کو ایسی خوشیوں سے نامراد رکھا ہے وہی خدا
اب بھی ہے۔ اور اس کی پیشگوئی نے جیسا کہ پہلے چراغ دین کے انجام سے خبر دی تھی اسی طرح
اُس علیم خبیر نے اس دوسرے چراغ دین یعنی عبدالحکیم کے انجام کی خبر دی ہے پھر خوشی کا کیا
مقام ہے ذرا صبر کریں اور انجام دیکھیں ۔ اور پھر تعجب کا مقام ہے کہ ایک نادان مرتد کے ارتداد
سے اس قدر کیوں خوشی کی جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ کا ہم پر فضل ہے کہ اگر ایک بد قسمتی سے مرتد ہوتا
ہے تو اس کی جگہ ہزار آتا ہے۔
اور پھر ماسوا اس کے کیا کسی مرتد کے ارتداد سے یہ نتیجہ نکل سکتا ہے کہ وہ سلسلہ جس میں سے
یہ مرتد خارج ہوا حق نہیں ہے۔ کیا ہمارے مخالف علماء کو خبر نہیں کہ کئی بد بخت حضرت موسیٰ کے
زمانہ میں اُن سے مرتد ہو گئے تھے۔ پھر کئی لوگ حضرت عیسی سے مرتد ہوئے اور پھر کئی بد بخت
اور بد قسمت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں آپ سے مرتد ہو گئے چنانچہ مسیلمہ کذاب
بھی مرتدین میں سے ایک تھا۔ پس عبد الحکیم مرتد کے ارتداد سے خوش ہونا اور اس کو سلسلہ حقہ کے
بطلان کی ایک دلیل قرار دینا ان لوگوں کا کام ہے جو محض نادان ہیں ۔ ہاں یہ لوگ چند روز کے
لئے ایک جھوٹی خوشی کا موجب ضرور ہو جاتے ہیں مگر وہ خوشی جلد زائل ہو جاتی ہے۔
یہ وہی عبدالحکیم خان ہے جس نے اپنی کتاب میں میرا نام لے کر یہ لکھا ہے کہ ایک شخص اُن
کے دعوی مسیح موعود ہونے سے منکر تھا تب مجھ کو خواب میں دکھایا گیا کہ یہ منکر طاعون سے مر
جائے گا۔ چنانچہ وہ طاعون سے مر گیا مگر اب خود گستاخی سے مرتد ہو کر گالیاں دیتا اور سخت بد
زبانی کرتا اور جھوٹی تہمتیں لگاتا ہے کیا اب طاعون کا وقت جاتا رہا ؟!
یہ تو ہم بیان کر چکے کہ وہ امر جس کا نام توحید ہے اور جو مدار نجات ہے اور جو شیطانی
توحید سے ایک علیحدہ امر ہے وہ بجز اس کے کہ وقت کے نبی یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر

حقيقة الوحى
ایمان لایا جائے اور ان کی اطاعت کی جائے میسر نہیں آسکتا اور صرف توحید خشک بجز اطاعت
۱۲۵ رسول کے کچھ چیز نہیں بلکہ اُس مردہ کی طرح ہے جس میں روح نہیں ۔ اب یہ بیان کرنا رہ گیا کہ
کیا قرآن شریف نے ہمارے بیان کے مطابق انسانی نجات کو اطاعت رسول کے ساتھ وابستہ
فرمایا ہے یا اُس کے برخلاف قرآنی تعلیم ہے۔ سو اس حقیقت کے سمجھانے کے لئے ہم آیات
ذیل پیش کرتے ہیں ۔
(1) قوله تعالى قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ به الجزو نمبر ۱۸ سورة نور
( ترجمہ ) کہہ خدا کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو۔ اور یہ مسلم اور بدیہی امر ہے کہ خدا
کے احکام سے تخلف کرنا معصیت اور موجب دخول جہنم ہے اور اس مقام میں جس طرح خدا اپنی
اطاعت کے لئے حکم فرماتا ۔ لئے حکم فرماتا ہے ایسا ہی رسول کی اطاعت کے لئے حکم فرماتا ہے۔ سو جو شخص اُس سو اُس کے حکم
سے منہ پھیرتا ہے وہ ایسے جرم کا ارتکاب کرتا ہے جس کی سزا جہنم ہے۔
(۲) قوله تعالى يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ
وَرَسُوْلِهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (الجزء نمبر ٢٦ سورة حجرات )
ترجمہ: اے ایمان والو خدا اور رسول کے حکم سے بڑھ کر کوئی بات نہ کرو یعنی ٹھیک ٹھیک احکام خدا
اور رسول پر چلو اور نافرمانی میں خدا سے ڈرو۔ خدا سنتا بھی ہے اور جانتا بھی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جو
شخص محض اپنی خشک توحید پر بھروسہ کر کے ( جو دراصل وہ توحید بھی نہیں ) رسول سے اپنے میں مستغنی
سمجھتا ہے اور رسول سے قطع تعلق کرتا ہے اور اس سے بالکل اپنے تئیں علیحدہ کر دیتا ہے اور گستاخی سے
قدم آگے رکھتا ہے ۔ وہ خدا کا نافرمان ہے اور نجات سے بے نصیب ۔
(۳) قوله تعالى مَنْ كَانَ عَدُوٌّ اللَّهِ وَمَلَبِكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيلَ وَمِيْكُلَ
فَإِنَّ اللَّهَ عَدُوٌّ لِلْكَفِرِينَ (الجزء نمبرا سوره بقره)
ترجمہ: یعنی جو شخص خدا اور اس کے فرشتوں اور اس کے پیغمبروں اور جبریل اور میکائیل کا دشمن ہو تو
النور : ۲۵۵ الحجرات : ٢ البقرة : ٩٩

حقيقة الوحى
خدا ایسے کافروں کا خود دشمن ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ جو شخص تو حید خشک کا تو قائل ہے مگر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا مکذب ہے وہ در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن ہے لہذا بموجب ۱۲۶
منشاء اس آیت کے خدا اُس کا دشمن ہے اور وہ خدا کے نزدیک کافر ہے تو پھر اس کی نجات کیوں
کر ہو سکتی ہے۔
(۴) قوله تعالى يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَبِ الَّذِي
نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَبِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَمَنْ يَكْفُرْ بِاللَّهِ وَمَلَكَتِهِ وَكُتُبِهِ
وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلًا بَعِيدًا ( الجز نمبر ۵ سورة نساء )
ترجمہ: اے لوگو جو ایمان لائے ہو خدا پر ایمان لاؤ۔ اور اُس کے رسول پر اور اس کی اس کتاب
پر جو اُس کے رسول پر نازل ہوئی ہے یعنی قرآن شریف پر اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو پہلے نازل ہوئی
یعنی تو ریت وغیرہ پر ۔ اور جو شخص خدا پر اور اُس کے فرشتوں پر اور اُس کے رسولوں پر اور آخرت کے
دن پر ایمان نہیں لائے گا وہ حق سے بہت دور جا پڑا یعنی نجات سے محروم رہا۔
(۵) قوله تعالى وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ
يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلُلًا مُّبِينًا
الجز و نمبر ۲۲ سورۃ احزاب
ترجمہ: کسی مومن یا مومنہ کو جائز نہیں ہے کہ جب خدا اور اُس کا رسول کوئی حکم کرے تو ان کو
اس حکم کے رڈ کرنے میں اختیار ہو۔ اور جو شخص خدا اور اس - خص خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ حق سے او
شخص
بہت دور جا پڑا ہے یعنی نجات سے بے نصیب رہا کیونکہ نجات اہل حق کے لئے ہے۔
(۶) قوله تعالى وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلُهُ
نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ سے الجزء نمبر ٤ سورة نساء
ترجمہ: جو شخص خدا اور رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی حدوں سے باہر ہو جائے خدا اُس کو
جہنم میں داخل کرے گا اور وہ جہنم میں ہمیشہ رہے گا اور اُس پر ذلیل کرنے والا عذاب نازل ہوگا۔
اب دیکھو کہ رسول سے قطع تعلق کرنے میں اس سے بڑھ کر اور کیا وعید ہو گا کہ خدائے عز و جل
کہ جو شخص رسول کی نافرمانی کرے اُس کے لئے دائمی جہنم کا وعدہ ہے مگر میاں عبد الحکیم
فرماتا ہے کہ جو حص
ل النساء : ١٣٧ الاحزاب : ۳۷ النساء : ۱۵

حقيقة الوحى
کہتے ہیں کہ جو شخص نبی کریم کا مکذب اور نافرمان ہو۔ اگر وہ توحید پر قائم ہو تو وہ ہو تو وہ بلا شبہ بہشت
۱۲۷ میں جائے گا۔ مجھے معلوم نہیں کہ اُن کے پیٹ میں کسی قسم کی توحید ہے کہ باوجود نبی کریم کی
مخالفت اور نافرمانی کے جو تو حید کا سرچشمہ ہے بہشت تک پہنچا سکتی ہے۔ لعنت اللہ علی الکاذبین۔
(۷) قوله تعالى وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللهِ (الجزو نمبر ۵ سوره نساء)
ترجمہ: یعنی ہر ایک نبی ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ تا خدا کے حکم سے اُس کی اطاعت کی جائے۔
اب ظاہر ہے کہ جبکہ بمنشاء اس آیت کے نبی واجب الاطاعت ہے۔ پس جو شخص نبی کی
اطاعت سے باہر ہو وہ کیونکر نجات پاسکتا ہے۔
(۸) قوله تعالى قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ
لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔ قُلْ أَطِيعُوا اللهَ وَالرَّسُولَ ۚ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ
لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ " الجزء نمبر ۳ آل عمران
ترجمہ: ان کو کہہ کہ اگر خدا سے تم محبت کرتے ہو۔ پس آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے
محبت کرے اور تمہارے گنہ بخش دے اور خدا غفور و رحیم ہے۔ اُن کو کہہ کہ خدا اور رسول کی اطاعت کرو
پس اگر وہ اطاعت سے منہ پھیر لیں تو خدا کافروں کو دوست نہیں رکھتا ۔ ان آیات سے صاف طور پر
ظاہر ہوتا ہے کہ گناہوں کی مغفرت اور خدا تعالیٰ کا پیار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے
وابستہ ہے۔ اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے وہ کافر ہیں ۔
(۹) قوله تعالى إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَنْ
يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا
بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا ۔ أُولَئِكَ هُمُ الْكُفِرُونَ حَقًّا وَاعْتَدْنَا لِلْكُفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا وَالَّذِينَ
آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ أُولَئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ ۔
( الجزو نمبر ۶ سوره نساء )
ترجمہ: وہ لوگ جو خدا اور رسول سے منکر ہیں اور ارادہ رکھتے ہیں کہ خدا اور اس کے رسولوں میں
تفرقہ ڈال دیں اور کہتے ہیں کہ بعض پر ہم ایمان لائیں گے اور بعض پر نہیں یعنی صرف خدا کا ماننا یا
ل النساء : ۶۵ ال عمران : ۳۳۳۲
النساء : ۱۵۱ تا ۱۵۳

حقيقة الوحى
صرف بعض رسولوں پر ایمان لانا کافی ہے یہ ضروری نہیں کہ خدا کے ساتھ رسول پر بھی ایمان لاویں
یا سب نبیوں پر ایمان لاویں اور چاہتے ہیں کہ خدا کی ہدایت کو چھوڑ کر بین بین مذہب اختیار کر ۱۲۸
لیں ۔ وہی پکے کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب مہیا کر رکھا ہے اور وہ
لوگ جو خدا اور رسول پر ایمان لاتے ہیں اور خدا اور اس کے رسولوں میں تفرقہ نہیں ڈالتے یعنی یہ
تفرقہ اختیار نہیں کرتے کہ صرف خدا پر ایمان لاویں مگر اُس کے رسولوں پر ایمان نہ لاویں اور نہ یہ
تفرقہ پسند کرتے ہیں کہ بعض رسولوں پر تو ایمان لاویں اور بعض سے برگشتہ رہیں ۔ ان لوگوں کو خدا
اُن کا اجر دے گا۔
اب کہاں ہیں میاں عبد الحکیم خان مرتد جو میری اس تحریر سے مجھ سے برگشتہ ہو گیا۔ چاہیے
کہ اب آنکھ کھول کر دیکھے کہ کسی طرح خدا نے اپنی ذات پر ایمان لانا رسولوں پر ایمان لانے
سے وابستہ کیا ہے۔ اس میں راز یہ ہے کہ انسان میں توحید قبول کرنے کی استعداد اس آگ کی
طرح رکھی گئی ہے جو پتھر میں مخفی ہوتی ہے۔ اور رسول کا وجود چقماق کی طرح ہے جو اس پتھر پر
ضرب توجہ لگا کر اُس آگ کو باہر نکالتا ہے۔ پس ہرگز ممکن نہیں کہ بغیر رسول کی چقماق کے توحید کی
آگ کسی دل میں پیدا ہو سکے تو حید کو صرف رسول زمین پر لاتا ہے اور اُسی کی معرفت یہ حاصل
ہوتی ہے۔ خدا مخفی ہے اور وہ اپنا چہرہ رسول کے ذریعہ دکھلاتا ہے
(۱۰) قوله تعالى يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّكُمُ
فَآمِنُوا خَيْرًا لَّكُمْ وَإِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ وَكَانَ اللَّهُ
عَلِيمًا حَكِيمًا (الجزء نمبر ۶ سوره نساء )
☆
ترجمہ: اے لوگو! تمہارے پاس رسول حق کے ساتھ آیا ہے۔ پس تم اُس رسول پر ایمان لاؤ۔
ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ درود شریف کے پڑھنے میں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں
و ایک زمانہ تک مجھے بہت استغراق رہا کیونکہ میرا یقین تھا کہ خدا تعالیٰ کی راہیں نہایت دقیق راہیں ہیں وہ
بجز وسیلہ نبی کریم کے مل نہیں سکتیں جیسا کہ خدا بھی فرماتا ہے: وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ تب ایک
مدت کے بعد کشفی حالت میں میں نے دیکھا کہ دوستے یعنی ماشکی آئے اور ایک اندرونی راستے سے اور ایک
بیرونی راہ سے میرے گھر میں داخل ہوئے ہیں اور اُن کے کاندھوں پر نور کی مشکیں ہیں اور کہتے ہیں ھذا
بما صليت على محمد منه
النساء : اا
المائدة : ٣٦

حقيقة الوحى
۱۲۹﴾ تمہاری بہتری اسی میں ہے اور اگر تم کفر اختیار کرو تو خدا کو تمہاری کیا پر وا ہے زمین و آسمان سب اُسی کا
ہے اور سب اُس کی اطاعت کر رہے ہیں اور خدا علیم اور حکیم ہے۔
(11) قوله تعالى ۔ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ قَالُوا
بَلَى قَدْ جَاءَ نَانَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللهُ مِنْ شَيْءٍ لَى الجزء نمبر ٢٩ سورة الملك
ترجمہ: اور جب دوزخ میں کوئی فوج کافروں کی پڑے گی تو جو فرشتے دوزخ پر مقرر ہیں وہ
دوزخیوں کو کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی نذیر نہیں آیا تھا وہ کہیں گے کہ ہاں آیا تو تھا مگر ہم نے اُس
کی تکذیب کی اور ہم نے کہا کہ خدا نے کچھ نہیں اُتارا۔ اب دیکھو ان آیات سے صاف ثابت ہوتا ہے
که دوزخی دوزخ میں اس لئے پڑیں گے کہ وہ وقت کے نبیوں کو قبول نہیں کریں گے۔
(۱۲) قوله تعالى إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ
لَمْ يَرْتَابُوا الجزء نمبر ۲۶ سوره حجرات
ترجمہ: سوا اس کے نہیں کہ مومن وہ لوگ ہیں جو خدا اور رسول پر ایمان لائے پھر بعد اس
کے ایمان پر قائم رہے اور شکوک و شبہات میں نہیں پڑے دیکھو ان آیات میں خدا تعالیٰ نے حصر کر دیا
ہے کہ خدا کے نزدیک مومن وہی لوگ ہیں کہ جو صرف خدا پر ایمان نہیں لاتے بلکہ خدا اور رسول دونو
پر ایمان لاتے ہیں پھر بغیر ایمان بالرسول کے نجات کیونکر ہو سکتی ہے اور بغیر رسول پر ایمان لانے کے
صرف تو حید کس کام آسکتی ہے۔
(۱۳) قوله تعالى وَمَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقْتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا
بِاللهِ وَ بِرَسُولِهِ " (الجز نمره اسوره تو به )
ترجمہ: یعنی اس بات کا سبب جو کفار کے صدقات قبول نہیں کئے جاتے صرف یہ ہے کہ وہ
خدا اور اُس کے رسول سے منکر ہیں ۔ اب دیکھو ان آیات سے صاف ظاہر ہے کہ جولوگ رسول پر ایمان
نہیں لاتے اُن کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔ خدا ان کو قبول نہیں کرتا۔ اور پھر جب اعمال ضائع
ہوئے تو نجات کیوں کر ہوگی کی
یہ تمام آیات ان لوگوں کے متعلق ہیں جنہوں نے رسول کے وجود پر اطلاع پائی اور رسول کی دعوت ان کو پہنچ
گئی اور جولوگ رسول کے وجود سے بالکل بے خبر رہے اور نہ ان کو دعوت پہنچی اُن کی نسبت ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔
اُن کے حالات کا علم خدا کو ہے۔ اُن سے وہ وہ معاملہ کرے گا جو اُس کے رحم اور انصاف کا مقتضاء ہے۔ منہ
ا الملک : ۱۰۹
الحجرات : ١٦ التوبة : ۵۴

حقيقة الوحى
(۱۴) قوله تعالى وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى
مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ كَفَرَ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ (الجزء نمبر ۲۶ سوره محمد )
ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور وہ کلام جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ۱۳۰
ہوا اس پر ایمان لائے اور وہی حق ہے ایسے لوگوں کے خدا گناہ بخش دے گا اور اُن کے دلوں کی اصلاح
کرے گا۔ اب دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی وجہ سے کس قدر خدا تعالٰی اپنی
خوشنودی ظاہر فرماتا ہے کہ اُن کے گناہ بخشتا ہے اور اُن کے تزکیہ نفس کا خود متکفل ہوتا ہے۔ پھر کیسا
بد بخت وہ شخص ہے جو کہتا ہے کہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں اور غرور
اور تکبر سے اپنے تئیں کچھ سمجھتا ہے۔ سعدی نے سچ کہا ہے :
محال است سعدی که راه صفا توان رفت جز در پئے مصطفے
برد مهر آن شاہ سوئے بہشت حرام است بر غیر بوئے بہشت
(۱۵) قوله تعالى اَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ مَنْ يُحَادِدِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ
نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا ذَلِكَ الْخِزْى الْعَظِيمُ الجزء نمره اسورة توبه
ترجمہ : کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ جو شخص خدا اور رسول کی مخالفت کرے خدا اُس کو جہنم میں ڈالے گا اور
وہ اس میں ہمیشہ رہے گا یہ ایک بڑی رسوائی ہے۔ اب بتلاویں میاں عبد الحکیم خان کہ اُن کی کیا رائے
ہے۔ کیا خدا کے اس حکم کو قبول کریں گے یا بہادری سے ان آیتوں کے وعید کو اپنے سر پر لے لیں گے۔
(۱۶) قوله تعالى وَإِذْ أَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَبٍ وَحِكْمَةٍ
ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقُ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ
أَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ اِصْرِى قَالُوا اَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا
مَعَكُمْ مِّنَ الشَّهِدِينَ " ( الجزو نمبر )
ترجمہ : اور یاد کر جب خدا نے تمام رسولوں سے عہد لیا کہ جب میں تمہیں کتاب اور حکمت دوں گا۔
اور پھر تمہارے پاس آخری زمانہ میں میرا رسول آئے گا جو تمہاری کتابوں کی تصدیق کرے گا ۔
تمہیں اُس پر ایمان لانا ہوگا اور اُس کی مدد کرنی ہوگی اور کہا کیا تم نے اقرار کر لیا اور اس عہد پر استوار
ا محمد :
التوبة : ٦٣ ال عمران : ۸۲

حقيقة الوحى
۱۳۱ ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقرار کر لیا۔ تب خدا نے فرمایا کہ اب اپنے اقرار کے گواہ رہو
اور میں بھی تمہارے ساتھ اس بات کا گواہ ہوں ۔
اب ظاہر ہے کہ انبیاء تو اپنے اپنے وقت پر فوت ہو گئے تھے یہ حکم ہر نبی کی اُمت کے
لئے ہے کہ جب وہ رسول ظاہر ہو تو اس پر ایمان لاؤ ورنہ مواخذہ ہوگا ۔ اب بتلاویں میاں
عبد الحکیم خان نیم ملا خطره ایمان ! که اگر صرف توحید خشک سے نجات ہو سکتی ہے تو پھر
خدا تعالیٰ ایسے لوگوں سے کیوں مؤاخذہ کرے گا جو گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں
لاتے مگر تو حید باری کے قائل ہیں ۔
علاوہ اِس کے توریت استثناء باب ۱۸ میں ایک یہ آیت موجود ہے کہ جو شخص اُس
آخر الزمان نبی کو نہیں مانے گا میں اُس سے مطالبہ کروں گا ۔ پس اگر صرف تو حید ہی
کافی ہے تو یہ مطالبہ کیوں ہوگا؟ کیا خدا اپنی بات کو بھول جائے گا ؟ اور میں نے بقدر
کفایت قرآن شریف میں سے یہ آیات لکھی ہیں ورنہ قرآن شریف اس قسم کی آیات
سے بھرا ہوا ہے چنانچہ قرآن شریف انہیں آیات سے شروع ہوتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے:
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی
اے ہمارے خدا ہمیں رسولوں اور نبیوں کی راہ پر چلا جن پر تیرا انعام اور اکرام ہوا ہے۔
ه
یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جب انسان سچے دین پر ہو تو اعمال صالحہ بجالانے سے خدا تعالیٰ
کی طرف سے ایک انعام پاتا ہے۔ اسی طرح سنت الہی واقع ہے کہ بچے دین والا صرف اس حد تک
ٹھیرایا نہیں جاتا جس حد تک وہ اپنی کوشش سے چلتا ہے اور اپنی سعی سے قدم رکھتا ہے بلکہ جب اس کی
کوشش حد تک پہنچ جاتی ہے اور انسانی طاقتوں کا کام ختم ہو جاتا ہے تب عنایت الہی اُس کے وجود میں
اپنا کام کرتی ہے اور ہدایت الہی اس مرتبہ تک اس کو علم اور عمل اور معرفت میں ترقی بخشتی ہے جس مرتبہ
تک وہ اپنی کوشش سے نہیں پہنچ سکتا تھا جیسا کہ ایک دوسرے مقام میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا " یعنی جو لوگ ہماری راہ میں مجاہدہ اختیار کرتے
ہیں اور جو کچھ اُن سے اور اُن کی قوتوں سے ہو سکتا ہے بجالاتے ہیں۔ تب عنایت حضرت احدیت اُن کا
ہاتھ پکڑتی ہے اور جو کام اُن سے نہیں ہو سکتا تھا وہ آپ کر دکھلاتی ہے۔ منہ
ا الفاتحة : ٧،٦
العنكبوت : ٧٠

·

آج 10 میں سے 10 باقی