۹۔ نیک نیتی کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
انسانوں کی محض عقل پر نہیں چھوڑا گیا تا توحید خالص رہے اور انسانی معجب کا شرک اس میں مخلوط نہ ہو جائے
اور اسی وجہ سے فلاسفہ خالہ کو تو حید خالص نصیب نہیں ہوئی ۔ کیونکہ وہ رعونت اور تکبر اور عجب میں گرفتار رہے
اور توحید خالص نیستی کو چاہتی ہے اور وہ نیستی جب تک انسان سچے دل سے یہ نہ سمجھے کہ میری کوشش کا کچھ
دخل نہیں یہ محض انعام الہی ہے حاصل نہیں ہو سکتی مثلاً ایک شخص تمام رات جاگ کر اور اپنے نفس کو مصیبت
میں ڈال کرا۔ ال کر اپنے کھیت کی آبپاشی کر رہا ہے اور د ہا ہے اور دوسرا را شخص تمام رات سوتا رہا اور ایک بادل آیا اور اُس کے
کھیت کو پانی سے بھر دیا۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا وہ دونوں خدا کا شکر کرنے میں برابر ہوں گے؟ ہرگز
نہیں بلکہ وہ زیادہ شکر کرے گا جس کے کھیت کو بغیر اُس کی محنت کے پانی دیا گیا۔ اسی لئے خدا تعالیٰ کے کلام
میں بار بار آیا ہے کہ اس خدا کا شکر کرو جس نے رسول بھیجے اور تمہیں تو حید سکھائی ۔
سوال (۹)
جن لوگوں نے نیک نیتی کے ساتھ آنحضرت کا خلاف کیا یا کرتے ہیں یعنی آنجناب کی رسالت
سے منکر ہیں اور توحید الہی کے قائل ہیں نیک عمل بجالاتے ہیں اور بد عملوں سے پر ہیز کرتے ہیں اُن
کی نسبت کیا عقیدہ رکھا جائے ۔
الجواب: انسان کی نیک نیتی تسلی پانے پر ثابت ہوتی ہے پس جبکہ بجز اسلام کے کسی
مذہب میں تسلی نہیں مل سکتی تو نیک نیتی کا ثبوت کیا ہوا مثلاً عیسائی مذہب کا یہ حال ہے کہ وہ کھلے
کھلے طور پر ایک انسان کو خدا بنا رہے ۔ انسان کو خدا بنا رہے ہیں اور انسان بھی وہ کہ جو تختہ مشق مصائب ہے جی
کیا کوئی کانشنس یا نور قلب اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ ایک عاجز انسان جو گذشتہ نبیوں سے بڑھ کر ایک
ذرہ بھر کوئی کام دکھلا نہیں سکا بلکہ ذلیل یہودیوں سے ماریں کھاتا رہا۔ وہی خدا اور وہی زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا
اور مجرموں کو سزا دینے والا ہے اور کیا کوئی عقل قبول کر سکتی ہے کہ خدائے قادر باوجود اپنی بے انتہا طاقتوں کے کسی
دوسرے کی مدد کا محتاج رہے۔ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آتا کہ عیسیٰ کیسا خدا تھا کہ جو اپنی مخلصی کے لئے تمام رات رو رو کر دعا
کرتا رہا تعجب کہ جبکہ تینوں خدا اس کے اندر تھے تو وہ چوتھا خدا کون تھا جس کی جناب میں اُس نے روروکر ساری رات
دعا کی اور پھر وہ دعا قبول بھی نہ ہوئی ۔ ایسے خدا پر کیا امید رکھی جائے جس پر ذلیل یہودی غالب آئے اور اُس کا پیچھا
نہ چھوڑا جب تک سولی پر نہ چڑھا دیا ۔ آریوں کا تو گویا کوئی خدا ہی نہیں انا دی جو ہوئے ۔ کیا یہ ہدایت انسان کو کچھ
تسلی دے سکتی ہے مگر اسلام وہ خدا پیش کرتا ہے جس پر انسانی فطرت اور تمام انبیاء کا اتفاق ہے جو اسلام کے کامل
پرستاروں پر اپنی طاقتیں ظاہر کرتا ہے۔ منہ

حقيقة الوحى
اور آریہ سماج والے اپنے پرمیشر کے وجود پر کوئی دلیل نہیں لائے کیونکہ اُن کے نزدیک وہ
خالق نہیں تا مخلوق پر نظر کر کے خالق کی شناخت ہو اور اُن کے مذہب کی رو سے خدا تعالیٰ
معجزات نہیں دکھلاتا اور نہ وید کے زمانہ میں دکھلائے تا معجزوں کے ذریعہ سے پرمیشر کا ثبوت
۱۷۵ ملے اور اُن کے پاس اس بات پر کوئی دلیل نہیں کہ وہ صفات جو پرمیشر کی طرف منسوب کئے
جاتے ہیں فی الحقیقت اس میں موجود ہیں جیسے علم غیب اور سننا اور بولنا اور قدرت رکھنا اور
دیا لو ہونا ۔ پس اُن کا پرمیشر صرف فرضی پر میشر ہے۔ یہی عیسائیوں کا حال ہے۔ اُن کے خدا
کے الہام پر بھی مہر لگ گئی ہے۔ پس ایسے پر میشر یا خدا پر ایمان لانے سے تسلی کیونکر ہو اور جو
شخص اپنے خدا پر کامل یقین نہیں رکھتا وہ کیونکر کامل طور پر خدا کی محبت کر سکے اور کیونکر شرک
سے خالی ہو سکے خدا نے اپنے رسول نبی کریم کی اتمام حجت میں کسر نہیں رکھی ۔ وہ ایک آفتاب
کی طرح آیا اور ہر ایک پہلو سے اپنی روشنی ظاہر کی ۔ پس جو شخص اس آفتاب حقیقی سے منہ
پھیرتا ہے اُس کی خیر ہے اُس کی خیر نہیں ہم اُس کو نیک نیت نہیں کہہ سکتے ۔ کیا جو شخص مجزوم ا جو حص مجزوم ہے اور جذام نے
اُس کے اعضاء کھا لئے ہیں وہ کہہ سکتا ہے کہ میں مجذوم نہیں یا مجھے علاج کی حاجت نہیں اور
اگر کہے تو کیا ہم اس کو نیک نیت کہہ سکتے ہیں۔ ماسواء اس کے اگر فرض کے طور پر کوئی ایسا
شخص دنیا میں ہو کہ وہ باوجود پوری نیک نیتی اور ایسی پوری پوری کوشش کے کہ جیسا کہ وہ دنیا
کے حصول کے لئے کرتا ہے اسلام کی سچائی تک پہنچ نہیں سکا تو اس کا حساب خدا کے پاس ہے
مگر ہم نے اپنی تمام عمر میں ایسا کوئی آدمی دیکھا نہیں کی اس لئے ہم اس بات کو قطعاً محال
جانتے ہیں کہ کوئی شخص عقل اور انصاف کی رو سے کسی دوسرے مذہب کو اسلام پر ترجیح دے
سکے۔ نادان اور جاہل لوگ نفس امارہ کی تعلیم سے ایک بات سیکھ لیتے ہیں کہ صرف توحید کافی
ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ضرورت نہیں مگر یادر ہے کہ توحید کی ماں نبی ہی ہوتا
ہے جس سے تو حید پیدا ہوتی ہے اور خدا کے وجود کا اُسی سے پتہ لگتا ہے اور خدا تعالیٰ سے زیادہ
اسلام ایک ایسا فطرت کے موافق مذہب ہے کہ اس کی سچائی ایک جاہل اور نا خواندہ ہندو کی بھی دومنٹ
میں سمجھ میں آسکتی ہے کیونکہ جو کچھ اس کے مقابل پر دوسری قوموں نے قبول کیا ہوا ہے وہ تمام عقا ئد قابل شرم
اور ایک غمگین کے ہنسانے کا ذریعہ ہیں ۔ منہ

حقيقة الوحى
اتمام حجت کو کون جانتا ہے اُس نے اپنے نبی کریم کی سچائی ثابت کرنے کے لئے زمین و آسمان
نشانوں سے بھر دیا ہے اور اب اس زمانہ میں بھی خدا نے اس ناچیز خادم کو بھیج کر ہزار ہانشان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کے لئے ظاہر فرمائے ہیں جو بارش کی طرح برس رہے
ہیں تو پھر اتمام حجت میں کونسی کسر باقی ہے۔ جس شخص کو مخالفت کرنے کی عقل ہے وہ
کیوں موافقت کی راہ کو سوچ نہیں سکتا اور جو رات کو دیکھتا ہے کیوں اُس کو روز روشن میں نظر
نہیں آتا حالانکہ تکذیب کی راہوں کی نسبت تصدیق کی راہ بہت سہل ہے ہاں جو شخص ۱۷۶
مسلوب العقل کی طرح ہے اور انسانی قوتوں سے کم حصہ رکھتا ہے اس کا حساب خدا کے سپرد
کرنا چاہیے اس کے بارہ میں ہم کلام نہیں کر سکتے ۔ وہ اُن انسانوں کی طرح ہے جو خورد سالی
اور بچپن میں مر جاتے ہیں مگر ایک شریر مکذب یہ عذر نہیں کر سکتا کہ میں نیک نیتی سے تکذیب
کرتا ہوں ۔ دیکھنا چاہیے کہ اس ۔ کے حواس اس لائق ہیں یا نہیں کہ مسئلہ توحید اور رسالت کو سمجھ
سکے ۔ اگر معلوم ہوتا ہے کہ سمجھ سکتا ہے مگر شرارت سے تکذیب کرتا ہے تو وہ کیونکر معذور رہ سکتا
ہے۔ اگر کوئی آفتاب کی روشنی کو دیکھ کر یہ کہے کہ دن نہیں بلکہ رات ہے تو کیا ہم اُس کو معذور
سمجھ سکتے ہیں ۔ اسی طرح جو لوگ دانستہ کج بحثی کرتے ہیں اور اسلام کے دلائل کو تو نہیں سکتے
شخص
کیا ہم خیال کر سکتے ہیں ہیں کہ کہ وہ معذور ہیں ۔ اور اسلام تو ایک زندہ مذہب ہے جو شخص حص زندہ اور
☆
مردہ میں فرق کر سکتا ہے وہ کیوں اسلام کو ترک کرتا اور مردہ مذہب کو قبول اسلام کو ترک کرتا اور مردہ مذہب کو قبول کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ
ہے۔
اس زمانہ میں بھی اسلام کی تائید میں بڑے بڑے نشان ظاہر کرتا ہے اور جیسا کہ اس بارہ میں میں ا
خود صاحب تجربہ ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اگر میرے مقابل پر تمام دنیا کی قومیں جمع ہو
جائیں اور اس بات کا بالمقابل امتحان ہو کہ کس کو خدا غیب کی خبریں دیتا ہے اور کس کی دعائیں
قبول کرتا ہے اور کس کی مدد کرتا ہے اور کس کے لئے بڑے بڑے نشان دکھاتا ہے تو میں خدا
جو شخص بے دلیل ایک انسان کو خدا بناتا ہے یا بے دلیل خدا کو خالق ہونے سے جواب دیتا ہے کیا وہ
اسلام کی سچائی کے صاف صاف دلائل سمجھ نہیں سکتا۔ منہ

حقيقة الوحى
کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ہی غالب رہوں گا۔ کیا کوئی ہے؟!! کہ اس امتحان میں میرے
مقابل پر آوے۔ ہزار ہانشان خدا نے محض اس لئے مجھے دیئے ہیں کہ تا دشمن معلوم کرے کہ
دین اسلام سچا ہے۔ میں اپنی کوئی عزت نہیں چاہتا بلکہ اُس کی عزت چاہتا ہوں جس کے لئے
میں بھیجا گیا ہوں ۔ بعض نادان کہتے ہیں کہ فلاں فلاں پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور اپنی
جہالت سے ایک دو پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہیں کہ وہ پوری نہیں ہوئیں جیسا کہ شریر آدمی پہلے
نبیوں کے وقت میں ایسا ہی کرتے آئے ہیں مگر وہ آفتاب پر تھوکنا چاہتے ہیں اور اپنے جھوٹ
۱۷۷ اور افترا سے اپنی بات کو رنگ دے کر لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ اُن کو خدا تعالیٰ کی سنت کی خبر
نہیں ۔ ان کو خدا تعالیٰ کی کتابوں کا علم نہیں یا کسی کو علم ہے اور محض شرارت سے ایسا کہتا ہے۔
اُن کے نزدیک تو گویا یونس نبی بھی جھوٹا تھا جس کی قطعی پیشگوئی جس کے ساتھ کوئی شرط نہ تھی
پوری نہ ہوئی ۔ مگر میری دو پیشگوئیاں جن کو وہ بار بار پیش کرتے ہیں یعنی آتھم اور احمد بیگ کے
داماد کی نسبت وہ اپنے شرائط کے لحاظ سے پوری ہو گئی ہیں کیونکہ اُن کے ساتھ شرطیں تھیں ۔
ان شرطوں کے لحاظ سے تاخیر ہوئی ۔ ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ وعید کی پیشگوئیوں میں ضروری
نہیں ہوتا کہ وہ پوری ہو جائیں ۔ اس پر تمام انبیاء کا اتفاق ہے اور میں اس بارہ میں زیادہ لکھنا
نہیں چاہتا کیونکہ اس کی تفصیل میں میری کتابیں بھری پڑی ہیں ۔ آتھم تو بموجب پیشگوئی کے
فوت ہو گیا اور احمد بیگ بھی بموجب پیشگوئی کے فوت ہو گیا۔ اب اُس کے داماد کی نسبت
روتے ہیں اور وعید کی پیشگوئیوں کی نسبت جو سنت اللہ ہے اُس کو بھول جاتے ہیں ۔ اگر شرم
اور حیا اور انصاف ہے تو دو فردیں بنا کر ایک فرد میں وہ پیشگوئیاں لکھیں جو اُن کی دانست
میں پوری نہیں ہوئیں اور دوسری فرد میں وہ پیشگوئیاں ہم تحریر کریں گے جن سے کوئی انکار نہیں
کر سکتا ۔ تب ان کو معلوم ہوگا کہ وہ ایک دریا کے مقابل پر جو نہایت مصفا ہے ایک قطرہ پیش
کرتے ہیں جو ان کے نزدیک مصفا نہیں ۔

حقيقة الوحى
غرض یہ امر سوچنے کے لائق ہے کہ صرف دو پیشگوئیوں پر ان کا اتنا ما تم اور سیاپا ہے مگر
اس جگہ ہزار ہا پیشگوئیاں پوری ہو گئی ہیں اور کئی لاکھ انسان ان کے گواہ ہیں۔ اگر ان کو خدا کا
خوف ہے تو کیوں اُن سے فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ اس طرح تو یہودی بھی اب تک لکھتے ہیں کہ
اکثر پیشگوئیاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پوری نہیں ہوئیں جیسا کہ باراہ حواریوں کے بارہ تختوں
کی پیشگوئی اور اُسی زمانہ میں اُن کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی وغیرہ کی
خلاصہ کلام یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حجت تمام دنیا پر پوری ہو چکی ہے اور
آپ کے انوار سورج سے زیادہ چمک رہے ہیں پھر انکار کے ساتھ نیک نیتی کیوں کر جمع ہو سکتی
ہے اور جس شخص سے یہ بد عملی ظہور میں آئے کہ ایک کھلی کھلی سچائی کو رد کیا اُس کی نسبت ہم کیوں
کر کہہ سکتے ہیں کہ وہ نیک اعمال بجالاتا ہے۔ تیرہ سو برس سے یہ منادی ہو رہی ہے اور ہزار ہا ۱۷۸
اہل کرامات و خوارق اپنے اپنے زمانہ میں حجت پوری کر گئے ہیں ۔ پس کیا اب تک حجت پوری
نہیں ہوئی۔ آخر منکر کسی حد تک معذور ہونے کے لائق ہوتا ہے نہ کہ ہزار ہا معجزات اور خوارق اور
خدا کے نشان دیکھ کر اور تعلیم کو عمدہ پا کر اور خالص تو حید اسلام میں دیکھ کر پھر کہتا جائے کہ ابھی
میری تسلی نہیں ہوئی۔
حضرت موسیٰ کی توریت میں یہ پیشگوئی تھی کہ وہ بنی اسرائیل کو ملک شام میں جہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی
ہیں پہنچائیں گے مگر یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی حضرت موسیٰ بھی راہ میں فوت ہوئے اور بنی اسرائیل بھی راہ میں ہی
مر گئے صرف اولاد اُن کی وہاں گئی ۔ ایسا ہی حضرت عیسی کی پیشگوئی کہ بارہ تخت اُن کے حواریوں کو ملیں گے وہ
پیشگوئی بھی غلط نکلی ۔ اب موسیٰ اور عیسیٰ دونوں کی نبوت سے دستبردار ہو جاؤ ۔ سید عبد القادر جیلانی فرماتے ہیں
قد يوعد ولا يوفی یعنی کبھی وعدہ دیا جاتا ہے اور اُس کا ایفا نہیں ہوتا ۔ پھر وعید کی شرطی پیشگوئیوں پر اس قد رشور
مچانا کس قدر بے علمی پر دلالت کرتا ہے۔ منہ
افسوس عبد الحکیم خان ایک اور کھلی کھلی ضلالت میں پھنسا ہوا ہے کہ وہ کہتا ہے کہ اسلام کے مفہوم میں یہ امر
داخل نہیں ہے کہ کوئی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاوے حالانکہ تمام مسلمانوں کے اتفاق سے اسلام
تمام نہیں ہوتا جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لایا جائے ۔ اسی وجہ سے قرآن شریف فرماتا ہے کہ
اہل یورپ کو کیونکر ہم بے خبر کہہ سکتے ہیں جنہوں نے قرآن شریف کے ترجمے کر کے شائع کئے اور آپ تفسیریں
لکھیں اور حدیث کی بڑی بڑی کتابوں کے ترجمے کئے اور لغت عرب کی بڑی بڑی کتا بیں تالیف کیں بلکہ سچ تو یہ ہے کہ
جس قدر اسلام کے کتب خانے یورپ میں موجود ہیں اس قدر مسلمانوں کے ہاتھ میں وہ کتا بیں موجود نہیں ۔ منہ

حقيقة الوحى
اپنی
بالآخر ہم اس خاتمہ میں چند امور ضرور یہ بیان کر کے اس رسالہ کو ختم کرتے ہیں۔ از انجملہ ایک
یہ کہ ڈاکٹرعبدالحکیم خان اپنے رسالہ المسیح الدجال وغیرہ میں میرے پر یہ الزام لگاتا ہے کہ گویا میں نے
تاب میں یہ لکھا ہے کہ جو شخص میرے پر ایمان نہیں لائے گا گو وہ میرے نام سے بھی بے خبر ہو گا
اور گو وہ ایسے ملک میں ہوگا جہاں تک میری دعوت نہیں پہنچی تب بھی وہ کافر ہو جائے گا اور دوزخ میں
پڑے گا۔ یہ ڈا کٹر مذکور کا سراسر افترا ہے میں نے کسی کتاب یا کسی اشتہار میں ایسا نہیں لکھا۔ اُس پر
فرض ہے کہ وہ ایسی کوئی میری کتاب پیش کرے جس میں یہ لکھا ہے۔ یادر ہے کہ اُس نے محض چالا کی
سے جیسا کہ اُس کی عادت ہے یہ افترا میرے پر کیا ہے۔ یہ تو ایسا امر ہے کہ ببداہت کوئی عقل اس کو
قبول نہیں کر سکتی جو شخص بکلی نام سے بھی بے خبر ہے اُس پر مواخذہ کیونکر ہوسکتا ہے۔ ہاں میں یہ کہتا
ہوں کہ چونکہ میں مسیح موعود ہوں اور خدا نے عام طور پر میرے لئے آسمان سے نشان ظاہر کئے ہیں۔
پس جس شخص پر میرے مسیح موعود ہونے کے بارہ میں خدا کے نزدیک اتمام حجت ہو م حجت ہو چکا ہے اور میرے
دعوے پر وہ اطلاع پا چکا ہے وہ قابل مواخذہ ہوگا کیونکہ خدا کے فرستادوں سے دانستہ منہ پھیرنا ایسا
امر نہیں ہے کہ اُس پر کوئی گرفت نہ ہو ۔ اس گناہ کا دادخواہ میں نہیں ہوں بلکہ ایک ہی ہے جس کی تائید
کے لئے میں بھیجا گیا یعنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ جو شخص مجھے نہیں مانتا وہ میرا نہیں بلکہ
اس کا نافرمان ہے جس نے میرے آنے کی پیشگوئی کی ۔
ایسا ہی عقیدہ میرا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے بارہ میں بھی یہی ہے کہ
بقیه حاشیه : ہر ایک اُمت سے بذریعہ اُن کے نبی کے یہ عہد لیا گیا تھا کہ جب حضرت خاتم الانبیاء پیدا ہوں تو ان
پر ایمان لانا اور ان کی مدد کرنا اور پھر اس پر ایک اور دلیل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعوت اسلام کے خط
۱۷۹ اس وقت کے عیسائی بادشاہوں کی طرف لکھے تھے یعنی قیصر اور مقوقس اور حبش کے بادشاہ کی طرف اس میں
اسْلِم تَسْلِم کا لفظ تھا یعنی اسلام لا ۔ اس سے تو سلامت رہے گا۔ حالانکہ بعض ان عیسائی بادشاہوں میں سے موحد
تھے۔ تثلیث کے قائل نہ تھے اور یہ ثابت شدہ امر ہے اور یہودی بھی تثلیث کے قائل نہ تھے پھر ان کو اسلام کی دعوت کیا
معنے رکھتی تھی ۔ وہ تو پہلے ہی اسلام میں داخل تھے ۔ منہ

حقيقة الوحى
جس شخص کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پہنچ چکی ہے اور وہ آپ کی بعثت سے مطلع ہو اللہ
چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے بارہ میں اس پر
اتمام حجت ہو چکا ہے وہ اگر کفر پر مر گیا تو ہمیشہ کی جہنم کا سزاوار ہوگا ۔
اور اتمام حجت کا علم محض خدا تعالیٰ کو ہے۔ ہاں عقل اس بات کو چاہتی ہے کہ چونکہ لوگ
مختلف استعداد اور مختلف فہم پر مجبول ہیں اس لئے اتمام حجت بھی صرف ایک ہی طرز سے نہیں
ہوگا ۔ پس جو لوگ بوجہ علمی استعداد کے خدا کی براہین اور نشانوں اور دین کی خوبیوں کو بہت
آسانی سے سمجھ سکتے ہیں اور شناخت کر سکتے ہیں وہ اگر خدا کے رسول سے انکار کریں تو وہ کفر
کے اول درجہ پر ہوں گے اور جو لوگ اس قدر فہم اور علم نہیں رکھتے مگر خدا کے نزدیک ان پر بھی
اُن کے فہم کے مطابق حجت پوری ہو چکی ہے اُن سے بھی رسول کے انکار کا مواخذہ ہو گا مگر بہ
نسبت پہلے منکرین کے کم ۔ بہر حال کسی کے کفر اور اس پر اتمام حجت کے بارے میں فرد فرد کا
حال دریافت کرنا ہمارا کام نہیں ہے یہ اُس کا کام ہے جو عالم الغیب ہے۔ ہم اس قدر کہہ سکتے
ہیں کہ خدا کے نزدیک جس پر اتمام حجت ہو چکا ہے اور خدا کے نزدیک جو منکر ٹھیر چکا ہے وہ
مؤاخذہ کے لائق ہوگا ۔ ہاں چونکہ شریعت کی بنیاد ظاہر پر ہے اس لئے ہم منکر کو مومن نہیں کہہ
سکتے اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ مواخذہ سے بری ہے اور کافرمنکر کو ہی کہتے ہیں کیونکہ کافر کا لفظ
مومن کے مقابل پر ہے اور کفر دو قسم پر ہے۔
(اول) ایک یہ کفر کہ ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو خدا کا رسول نہیں مانتا ۔ ( دوم ) دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور
اس کو باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارے میں
خدا اور رسول نے تاکید کی ہے اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے ۔ پس
اس لئے کہ وہ خدا اور رسول کے فرمان کا منکر ہی کافر ہے اور اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ
دونوں قسم کے کفر ایک ہی قسم میں داخل ہیں کیونکہ جو شخص با وجود شناخت کر لینے کے خدا اور

حقيقة الوحى
۱۸۰ رسول کے حکم کو نہیں مانتا وہ بموجب نصوص صریحہ قرآن اور حدیث کے خدا اور رسول کو بھی نہیں
مانتا اور اس میں شک نہیں کہ جس پر خدا تعالیٰ کے نزدیک اول قسم کفر یا دوسری قسم کفر کی نسبت
اتمام حجت ہو چکا ہے وہ قیامت کے دن مواخذہ کے لائق ہوگا اور جس پر خدا کے نزدیک اتمام
حجت نہیں ہوا اور وہ مکذب اور منکر ہے تو گوشریعت نے ( جس کی بنا ظاہر پر ہے ) اُس کا نام بھی
کا فر ہی رکھا ہے اور ہم بھی اُس کو با تباع شریعت کافر کے نام سے ہی پکارتے ہیں مگر پھر بھی وہ
خدا کے نزدیک بموجب آیت لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَ قابل مواخذہ نہیں
ہوگا ۔ ہاں ہم اس بات کے مجاز نہیں ہیں کہ ہم اُس کی نسبت نجات کا حکم دیں اس کا معاملہ خدا
کے ساتھ ہے ہمیں اس میں دخل نہیں اور جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں یہ علم محض خدا تعالیٰ کو
ہے کہ اس کے نزدیک با وجود دلائل عقلیہ اور نقلیہ اور عمدہ تعلیم اور آسمانی نشانوں کے کس پر ابھی
تک اتمام حجت نہیں ہوا۔ ہمیں دعوے سے کہنا نہیں چاہیے کہ فلاں شخص پر اتمام حجت نہیں ہوا
ہمیں کسی کے باطن کا علم نہیں ہے اور چونکہ ہر ایک پہلو کے دلائل پیش کرنے اور نشانوں کے
دکھلانے سے خدا تعالیٰ کے ہر ایک رسول کا یہی ارادہ رہا ہے کہ وہ اپنی حجت لوگوں پر پوری
کرے اور اس بارے ے میں خدا بھی اس کا مؤید رہا ہے اس لئے جو شخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ مجھ پر
حجت پوری نہیں ہوئی ہم وہ اپنے انکار کا ذمہ وار آپ ہے اور اس بات کا بار ثبوت اُسی کی گردن
پر ہے اور وہی اس بات کا جواب دہ ہوگا کہ باوجود دلائل عقلیہ اور نقلیہ اور عمدہ تعلیم اور آسمانی
اس مقام میں یہ بھی تو دیکھنا چاہیے کہ جس دین کو ایسا شخص اختیار کر رہا ہے وہ دین بمقابلہ اسلام کی قسم
کی توحید اور عظمت حضرت باری پیش کرتا ہے عجیب بات ہے کہ ایسے لوگ جن کے دین میں نہ خدا کی عظمت ہے،
نہ خدا کی توحید ، نہ خدا کی شناخت کی کوئی راہ وہ کیوں کر کہہ سکتے ہیں کہ ہم پر دین اسلام کی حجت پوری نہیں ہوئی ۔
ایک عیسائی جو صرف ایک عاجز انسان کو خدا مانتا ہے یا ایک آریہ جس کے نزدیک نہ خدا خالق ہے، نہ تازہ نشانوں
سے اپنا ثبوت دےسکتا ہے وہ کس منہ سے کہہ سکتا ہے کہ بہ نسبت اسلام میرا دین اچھا ہے۔ کیا وہ اپنے مذہب کی
خوبی دکھلانے کے لئے نیوگ کو پیش کرے گا جس میں باوجود زندہ ہونے ایک عورت کے خاوند کے دوسرا شخص اُس
سے ہم بستر ہوسکتا ہے ۔ منہ
البقرة : ۲۸۷

حقيقة الوحى
نشانوں اور ہر ایک قسم کی رہنمائی کے کیوں اُس پر حجت پوری نہیں ہوئی یہ بحث محض فضول
اور فرضی بکواس ہے کہ جس پر حجت پوری نہیں ہوئی وہ باوجود اس کے کہ اُس نے اسلام پر
اطلاع پائی انکار کی حالت میں نجات پا جائے گا بلکہ ایسے تذکرہ میں خدا تعالیٰ کی ہتک ہے
کیونکہ جس قادر توانا نے اپنے رسول کو بھیجا اُس کی اس میں کسر شان ہے اور نیز تخلف وعدہ
لازم آتا ہے کہ باوجود اس کے کہ اُس نے یہ وعدہ بھی کیا کہ میں اپنی حجت پوری کروں گا پھر ۱۸۱
بھی وہ مکذبین پر اپنی حجت پوری نہیں کر سکا اور اُنہوں نے اُس کے رسول کی تکذیب بھی کی
اور پھر نجات بھی پاگئے اور ہم جب خدا تعالیٰ کے نشانوں کو دیکھتے ہیں جو اُس نے دین اسلام
کے لئے ظاہر کئے اور پھر ہم دلائل عقلیہ اور نقلیہ کو دیکھتے ہیں اور ہزار ہا خو بیاں اسلام میں
پاتے ہیں جو غیر قوموں کے مذاہب میں نہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف ترقی کرنے کا دروازہ محض
اسلام میں ہی کھلا دیکھتے ہیں اور دوسرے مذاہب کو ایسی حالت میں پاتے ہیں کہ وہ یا تو مخلوق
پرستی میں گرفتار ہیں اور یا خدا تعالیٰ کو خالق الکل اور مبدء الکل اور سر چشمہ کل فیوض کا نہیں
مانتے تو ہمیں ایسے لوگوں پر افسوس آتا ہے جو ان بیہودہ باتوں کو دنیا میں پھیلاتے ہیں کہ جو
شخص اسلام پر اطلاع تو رکھتا ہو مگر اس پر اتمام حجت نہ ہو وہ نجات پائے گا یہ ظاہر ہے کہ صحیح
واقعات کو نہ ماننا گو عمداً نہ ہو تب بھی وہ نقصان رساں ہوتا ہے۔ مثلاً طبیبوں نے یہ اشتہار دیا
ہے کہ آتشک زدہ عورت کے نزدیک مت جاؤ اور ایک شخص نے ایسی عورت سے صحبت کی
اب اُس کا یہ کہنا بے فائدہ ہوگا کہ میں طبیبوں کے اس اشتہار سے بے خبر تھا مجھے کیوں
آتشک ہوگئی۔ باوانا تک صاحب نے سچ کہا ہے۔ مع مند سے کہیں نا نکا جد کد مندا ہو
اے نادانو ! جبکہ خدا نے اپنی سنت کے موافق اپنے دین قویم کی حجت پوری کر دی تو
اب اس میں شبہات کو دخل دینا اور باوجود خدا کے اتمام حجت کے بے ہودہ باتوں کو پیش
کرنا کیا ضرورت ہے۔ اگر در حقیقت خدا تعالیٰ کے علم میں کوئی ایسا ہوگا کہ اُس پر اتمام حجت
یعنی اے نانک بُرے کاموں سے آخر برائی پیش آتی ہے۔ منہ
☆

حقيقة الوحى
نہیں ہوا تو اُس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے ہمیں اس بحث کی ضرورت نہیں ہاں جو اسلام سے محض
بے خبر ہے اگر بے خبری میں مر جاوے جیسے نا بالغ بچے اور مجانین یا کسی ایسے ملک کے رہنے والے
جہاں اسلام نہیں پہنچا وہ معذور ہیں۔
از انجملہ یہ امر قابل تذکرہ ہے کہ عبدالحکیم خان نے اپنے دوسرے ہم جنسوں کی پیروی کر
کے میرے پر یہ الزام لگائے ہیں کہ میں جھوٹ بولتا رہا ہوں اور میں دجال ہوں اور حرام خور ہوں اور
خائن ہوں اور اپنے رسالہ المسیح الدجال میں طرح طرح کی میری عیب شماری کی ہے چنانچہ
۱۸۲ میرا نام شکم پرست، نفس پرست، متکبر ، دجال، شیطان، جاہل، مجنون، کذاب، سُست ، حرام خور،
عہد شکن، خائن رکھا ہے اور دوسرے رے کئی عیب لگائے ہیں جو اُس کی کتاب اس اب المسیح الدجال میں لکھے
ہوئے ہیں اور یہی تمام عیب ہیں جو اب تک یہودی حضرت عیسی پر لگاتے ہیں۔ پس یہ خوشی کی
بات ہے کہ اس اُمت کے یہودیوں نے بھی وہی عیب میرے پر لگائے مگر میں نہیں چاہتا کہ ان
تمام الزاموں اور گالیوں کا جواب دوں بلکہ میں ان تمام باتوں کو خدا تعالیٰ کے حوالہ کرتا ہوں اگر
میں ایسا ہی ہوں جیسا کہ عبد الحکیم اور اُس کے ہم جنسوں نے مجھے سمجھا ہے تو پھر خدا تعالی سے بڑھ کر
میرا دشمن اور کون ہوگا اور اگر میں خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسا نہیں ہوں تو پھر میں یہی بہتر طریق
سمجھتا ہوں کہ ان باتوں کا جواب خدا تعالیٰ پر چھوڑ دوں ۔ ہمیشہ اسی طرح پر سنت اللہ ہے کہ جب
کوئی فیصلہ زمین پر ہو نہیں سکتا تو اس مقدمہ کو جو اُس کے کسی رسول کی نسبت ہوتا ہے خدا تعالیٰ
اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور آپ فیصلہ کرتا ہے اور اگر مخالفوں میں سے کوئی غور کرے تو اُن
کے الزاموں سے بھی میری ایک کرامت ہی ثابت ہوتی ہے کیونکہ جبکہ میں ایک ایسا ظالم اور
شریر آدمی ہوں کہ ایک طرف تو عرصہ پچیس سال سے خدا تعالیٰ پر جھوٹ بول رہا ہوں اور رات کو
اپنی طرف سے دو چار باتیں بناتا ہوں اور صبح کہتا ہوں کہ خدا کا یہ الہام ہے اور پھر دوسری طرف
خدا تعالیٰ کی مخلوق پر یہ ظلم کرتا ہوں کہ ہزار ہا روپیہ اُن کا بد دیانتی سے کھا لیا ہے۔ عہد شکنی کرتا
ہوں ۔ جھوٹ بولتا ہوں اور اپنی نا ہوں اور اپنی نفس پرستی کے ۔ کے لئے اُن کا نقصان کر رہا ہوں اور تمام دنیا کے عیب

حقيقة الوحى
☆
اپنے اندر رکھتا ہوں پھر بجائے غضب کے خدا کی رحمت مجھ پر نازل ہوتی ہے۔ ہر ایک منصوبہ
جو میرے لئے کیا جاتا ہے خدا دشمنوں کو اس میں نامراد رکھتا ہے اور اُن ہزار ہا گنا ہوں اور
افتراؤں اور ظلم اور حرامخوریوں کی وجہ سے نہ میرے پر کوئی بجلی گرتی ہے اور نہ میں زمین میں
دھنسایا جاتا ہوں بلکہ تمام دشمنوں کے مقابل پر مجھے مدد ملتی ہے۔ چنانچہ باوجود کئی اُن کے حملوں
کے میں بچایا گیا اور باوجود ہزاروں روکوں کے کئی لاکھ تک میری جماعت خدا نے کر دی۔ پس میں
اگر یہ کرامت نہیں تو اور کیا ہے۔ اگر اس کی نظیر مخالفوں کے پاس موجود ہے تو وہ پیش کریں ورنہ
بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنت اللہ علی الکاذبین۔ کیا اُن کے پاس پچیس سال کے مفتری کی کوئی
نظیر ہے جس کو باوجود اس مدت کے افترا کے صدہانشان تائید اور نصرت الہی کے دئے گئے ہوں ﴿۱۸۳
اور وہ دشمنوں کے ہر ایک حملہ سے بچایا گیا ہو۔ فأتوا بها ان كنتم صادقين۔
خلاصہ کلام یہ کہ اب ہمارا اور مخالفوں کا جھگڑا انتہا تک پہنچ گیا ہے اور اب یہ مقدمہ وہ
خود فیصلہ کرے گا جس نے مجھے بھیجا ہے۔ اگر میں صادق ہوں تو ضرور ہے کہ آسمان میرے
لئے ایک زبردست گواہی دے جس سے بدن کانپ جائیں اور اگر میں پچیس سالہ مجرم ہوں
جس نے اس مدت دراز تک خدا پر افترا کیا تو میں کیونکر بیچ سکتا ہوں ۔ اس صورت میں اگر تم سب ا۔
میرے دوست بھی بن جاؤ تب بھی میں ہلاک شدہ ہوں کیونکہ خدا کا ہاتھ میرے مخالف ہے
کپتان ڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں میرے پر خون کا مقدمہ دائر کیا گیا میں اُس سے بچایا گیا بلکہ
بریت کی خبر پہلے سے مجھے دے دی گئی اور قانون ڈاک کی خلاف ورزی کا مقدمہ میرے پر چلایا گیا ۔ جس کی سزا
چھ ماہ قید تھی اس سے بھی میں بچایا گیا اور بریت کی خبر پہلے سے مجھے دے دی گئی ۔ اسی طرح مسٹر ڈوئی ڈپٹی کمشنر کی
عدالت میں ایک فوجداری مقدمہ میرے پر چلایا گیا آخر اس میں بھی خدا نے مجھے رہائی بخشی اور دشمن اپنے مقصد میں
نا مراد رہے اور اس رہائی کی پہلے مجھے خبر دی گئی۔ پھر ایک مقدمہ فوجداری جہلم کے ایک مجسٹریٹ سنسار چند نام کی
عدالت میں کرم دین نام ایک شخص نے مجھ پر دائر کیا اس سے بھی میں بری کیا گیا اور بریت کی خبر پہلے سے خدا نے
مجھے دے دی۔ پھر ایک مقدمہ گورداسپور میں اسی کرم دین نے فوجداری میں میرے نام دائر کیا اس میں بھی میں بری
کیا گیا اور بریت کی خبر پہلے سے خدا نے مجھے دی اسی طرح میرے دشمنوں نے آٹھ حملے میرے پر کئے اور آٹھ میں
ہی نا مرا د ر ہے اور خدا کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو آج سے پچیس سال پہلے براہین احمدیہ میں درج ہے یعنی یہ کہ
ينصرك الله في مواطن۔ کیا یہ کرامت نہیں؟۔ منه

حقيقة الوحى
اے لوگو! تمہیں یاد رہے کہ میں کا ذب نہیں بلکہ مظلوم ہوں اور مفتری نہیں بلکہ صادق ہوں۔
میرے مظلوم ہونے پر ایک زمانہ گزر گیا ہے۔ یہ وہی بات ہے کہ آج سے ۲۵ برس پہلے خدا
نے فرمائی جو براہین احمدیہ میں شائع ہوئی یعنی خدا کا یہ الہام کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے
اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر
کر دے گا۔ یہ اُس وقت کا الہام ہے جبکہ میری طرف سے نہ کوئی دعوت تھی اور نہ کوئی منکر تھا
صرف پیشگوئی کے رنگ میں یہ الفاظ تھے جو مخالف مولویوں نے پورے کئے ۔سوا نہوں نے جو
چاہا کیا ۔ اب اس پیشگوئی کے دوسرے فقرے کے ظہور کا وقت ہے یعنی یہ فقرہ کہ لیکن خدا اُسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔
لده
افسوس کہ جو خدا تعالیٰ کے نشان کھلے طور پر ظاہر ہوئے اُن سے اُنہوں نے کچھ فائدہ
نہیں اُٹھایا اور جو بعض نشان سمجھ میں نہیں آئے اُن کو ذریعہ اعتراض بنا دیا۔ اس لئے میں
جانتا ہوں کہ اب اس فیصلہ میں دیر نہیں ۔ آسمان کے نیچے یہ بڑا ظلم ہوا کہ ایک خدا کے مامور
سے جو چاہا ان لوگوں نے کیا اور جو چاہا لکھا اور یہ عجیب بات ہے کہ عبد الحکیم خان اپنے
رسالہ ذکر الحکیم کے پینتالیس صفحہ میں میری نسبت یہ لکھتا ہے مجھے آپ کی طرف سے کوئی
لغزش نہیں ۔ وہی ایمان ہے کہ آپ مثیل مسیح ہیں۔ مسیح ہیں مثیل انبیاء ہیں ۔ پھر اسی کتاب
۱۸۴ کے صفحہ ۱۲ میں سطر ۱۵ سے لے کر سطر ۲۰ تک میری تصدیق میں اُس کی اپنی عبارت یہ ہے جو جلی
قلم سے لکھی جاتی ہے۔ ایک مولوی محمد حسن بیگ میرے خالہ زاد بھائی تھے حضور کے سخت
مخالف تھے اُن کی نسبت خواب میں مجھے معلوم ہوا کہ اگر وہ مسیح الزمان کی مخالفت پر اڑا
رہا تو پلیگ سے ہلاک ہو جائے گا اُس کی سکونت بھی شہر سے باہر ایک ہوا دار کشادہ مکان
میں تھی یہ خواب میں نے اُس کے حقیقی بھائی اور چچا اور دیگر عزیزوں کو سنا دیا تھا۔ ایک
سال بعد وہ پلیگ سے ہی فوت ہوا ۔ دیکھو عبد الحکیم خان کا رسالہ ذکر الحکیم صفحہ ۱۲۔

آج 10 میں سے 10 باقی