۹۔ نیک نیتی کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت

حقیقةُ الوحی, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
اب دیکھو کہ ایک طرف تو یہ شخص میرے مسیح موعود ہونے کا اقرار کرتا ہے اور نہ صرف اقرار بلکہ
میری تصدیق کے بارہ میں ایک خواب بھی پیش کرتا ہے جو بھی نکلی۔
پھر اسی کتاب کے آخر میں اور نیز اپنے رسالہ اسیح الدجال میں میرا نام دجال اور شیطان
بھی رکھتا ہے اور مجھے خائن اور حرام خوار اور کذاب ٹھیراتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ عبدالحکیم
خان نے اپنے ان دونوں متناقض بیانوں میں چند روز کا بھی فرق نہیں رکھا۔ ایک طرف تو مجھے مسیح
موعود کہا اور اپنے خواب کے ساتھ میری تصدیق کی اور پھر ساتھ ہی دجال اور کذاب بھی کہہ
دیا۔ مجھے اس بات کی پروا نہیں کہ ایسا کیوں کیا مگر ہر ایک کو سوچنا چاہیے کہ اس شخص کی حالت
ایک مخبط الحواس انسان کی حالت ہے کہ ایک کھلا کھلا تناقض اپنے کلام میں رکھتا ہے۔
ایک طرف تو مجھے سچا مسیح قرار دیتا ہے بلکہ میری تصدیق میں ایک سچی خواب پیش کرتا ہے جو
پوری ہو گئی اور دوسری طرف مجھے سب کافروں سے بدتر سمجھتا ہے کیا اس سے بڑھ کر کوئی اور
تناقض ہو گا اور جن عیبوں کو وہ میری طرف منسوب کرتا ہے اُس کو خود سوچنا چاہیے تھا کہ جب
خواب کی رو سے میری سچائی کی اُس کو تصدیق ہو چکی تھی بلکہ میری تصدیق کے لئے خدا نے حسن
بیگ کو طاعون سے ہلاک بھی کر دیا تھا تو کیا ایک دجال کے لئے خدا نے اس کو مارا اور کیا خدا کو
☆
*
وہ عیب معلوم نہ تھے جو بیس سال کے بعد اُس کو معلوم ہو گئے اور یہ عذر اس کا قابل قبول نہ
ہو گا کہ مجھ کو شیطانی خوابیں آتی ہیں اور یہ بھی ایک شیطانی خواب تھی کیونکہ یہ تو ہم قبول
کر سکتے ہیں کہ اُس کو بوجہ فطرتی مناسبت کے شیطانی خوابیں آتی ہوں گی اور شیطانی الہام
اب عبد الحکیم کے لئے لازم ہے کہ محمد حسن بیگ کی قبر پر جا کر رووے کہ اے بھائی تو تکذیب میں سچا
تھا اور میں جھوٹا ۔ میرا گناہ معاف کر اور خدا سے معلوم کر کے مجھے بتلا کہ ایک کذاب اور دجال کے لئے کیوں
اُس نے تجھے ہلاک کر دیا۔ منہ
یہ بات بھی غور کے لائق ہے کہ جو شخص بنیں سال تک تحریر اور تقریر میں میری تائید کرتا رہا اور مخالفوں
کے ساتھ جھگڑتا رہا۔ اب میں سال کے بعد کون سی نئی بات اُس کو معلوم ہوئی جو عیب اُس نے لکھے ہیں وہ تو
وہی ہیں جن کا جواب وہ آپ دیا کرتا تھا۔ منہ

حقيقة الوحى
۱۸۵) بھی ہوتے ہوں گے مگر یہ ہم قبول نہیں کر سکتے کہ یہ شیطانی خواب ہے کیونکہ شیطان کو کسی
کے ہلاک کرنے کے لئے قدرت نہیں دی گئی۔ ہاں شیطانی خوا ہیں اور شیطانی الہام وہ ہیں جو
آب میری مخالفت کی حالت میں اُس کو ہوتے ہیں کیونکہ اُن کے ساتھ کوئی نمونہ خدائی طاقت کا
نہیں سو اُس کو کوشش کرنی چاہیے کہ شیطان اُس سے دور ہو جائے۔
اور منجملہ امور قابل تذکرہ کے ایک یہ ہے کہ عبدالحکیم خان نے اپنے رسالہ المسیح الدجال
میں دوسرے مخالفوں کی طرح عوام کو یہ دھو کہ دینا چاہا ہے کہ گویا میری پیشگوئیاں غلط نکلتی
رہی ہیں ۔ چنانچہ جو پیشگوئی عبد اللہ آتھم کی نسبت تھی اور جو پیشگوئی احمد بیگ کے داماد کی
نسبت تھی اور جو ایک پیشگوئی مولوی محمد حسین بٹالوی اور اُن کے بعض رفیقوں کی نسبت
تھی ۔ ان سب کو بیان کر کے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ پوری نہیں ہوئیں مگر میں ان پیشگوئیوں کی
نسبت بار ہا لکھ چکا ہوں کہ وہ سنت اللہ کے موافق پوری ہو چکی ہیں ۔ عبد اللہ آتھم کی نسبت
اور نیز احمد بیگ اور اُس کے داماد کی نسبت صدہا مرتبہ بیان کر چکا ہوں کہ یہ دونوں
پیشگوئیاں شرطی تھیں ۔ عبداللہ آتھم کی نسبت پیشگوئی کے یہ لفظ تھے کہ وہ پندرہ مہینے میں ہلاک
ہوگا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔ یہ لفظ نہیں تھے کہ بشر طیکہ ظاہری طور پر مسلمان
یہ بھی عبد الحکیم کے مخبط الحواس ہونے کی نشانی ہے کہ اس اپنی خواب کو جس میں محمد حسن بیگ کی موت
بتلائی گئی تھی اور اس کے موافق حسن بیگ مر بھی گیا تھا ایک شیطانی خواب قرار دیتا ہے معلوم ہوتا ہے کہ جوش مخالفت
نے اس شخص کی عقل مار دی ہے جس خواب کو واقعات نے سچی کر کے دکھلا دیا اور اُس نے منجانب اللہ ہونے پر
موہر لگا دی وہ کیوں کر جھوٹی ہو سکتی ہے۔ جھوٹی اور نفسانی خواہیں تو وہ ہیں جواب اس کے مخالف آتی ہیں جن پر
کوئی سچائی کی موہر نہیں مگر اس خواب میں شیطان کا ایک ذرہ دخل نہیں کیوں کہ یہ ایک ہیبت ناک واقعہ کے ساتھ
پوری ہو گئی اور محیی ممیت تو خدا کا نام ہے شیطان کا نام نہیں ۔ ہاں اس سچی خواب سے میاں عبد الحکیم کی کوئی
فضیلت ثابت نہیں ہوتی کیونکہ حضرت یوسف کے وقت میں فرعون کو بھی سچی خواب آگئی تھی اور بڑے بڑے
کافروں کو بعض وقت سچی خوا میں آجاتی ہیں اور خدا کے مقبول علم غیب کی کثرت اور ایک خاص نصرت سے شناخت
کئے جاتے ہیں نہ محض ایک دو خواب سے۔ منہ

حقيقة الوحى
بھی ہو جائے ۔ رجوع ایک ایسا لفظ ہے جو دل کے ساتھ تعلق رکھتا ہے سو اس نے اُسی مجلس میں جس
میں ساٹھ یا ستر یا کچھ کم و بیش آدمی موجود تھے پیشگوئی سننے کے بعد آثار رجوع ظاہر کئے یعنی جب
میں نے پیشگوئی سنا کر اُس کو یہ کہا کہ تم نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی کتاب میں دجال کہا ہے
اُس کی سزا میں یہ پیشگوئی ہے کہ پندرہ مہینے کے اندر تمہاری زندگی کا خاتمہ ہو گا تب اُس کا رنگ زرد ہو
گیا اور اُس نے اپنی زبان باہر نکالی اور دونوں ہاتھ کانوں پر رکھے اور بلند آواز سے کہا کہ میں نے ہرگز
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دجال نہیں رکھا ۔ اس مجلس میں مسلمانوں میں سے ایک رئیس امرتسر
کے بھی موجود تھے جن کا نام شاید یوسف شاہ تھا اور بہت سے عیسائی اور مسلمان تھے بالخصوص عیسائیوں ۱۸۶
میں سے ڈاکٹر مارٹن کلارک بھی تھا جس نے بعد میں میرے پر خون کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان سب کو
حلف کے ساتھ پوچھنا چاہیے کہ کیا یہ امر وقوع میں آیا تھایا نہیں ۔ اور اگر در حقیقت یہ الفاظ عبد اللہ آتھم
کے منہ سے نکلے تھے تو اب خود سوچنا چاہیے کہ کیا یہ شوخی اور شرارت کے الفاظ تھے یا عجز و نیاز اور
رجوع کے الفاظ تھے میں نے تو اس قسم کے عجز و نیاز کے الفاظ اپنی تمام عمر میں کسی عیسائی کے منہ
سے نہیں سنے بلکہ اکثر اُن کی کتابیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت گالیوں سے بھری ہوئی
دیکھی ہیں پھر جبکہ ایک مخالف شخص نے عین مباحثہ کے وقت میں اس قدر تذلیل اور انکسار کے ساتھ
دجال کہنے سے انکار کیا اور بعد میں وہ پندرہ مہینہ تک خاموش رہا بلکہ روتا رہا تو پھر کیا وہ خدا تعالیٰ
کے نزدیک اس بات کا حق نہ رکھتا تھا کہ خدا تعالیٰ شرط کے موافق اُس کو فائدہ پہنچاتا پھر بہت
اگر کسی کی نسبت یہ پیشگوئی ہو کہ وہ پندرہ مہینہ تک مجذوم ہو جائیگا پس اگر وہ بجائے پندرہ کے بیسویں مہینہ میں مجذوم ہو
جائے اور ناک اور تمام اعضا گر جائیں تو کیا وہ مجاز ہوگا کہ یہ کہے کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ نفس واقعہ پر نظر چاہیے۔ منہ
ان الفاظ ظ سے صاف ظاہر ہے کہ عبد اللہ آتھم نے دجال کہنے سے رجوع کر لیا تھا اور پیشگوئی کا اصل موجب
یہی لفظ تھا۔ منہ
حاشیه : یہ نکتہ یا د رکھنے کے لائق ہے کہ عبد اللہ آتھم کی نسبت بھی موت کی پیشگوئی تھی اور لیکھرام کی نسبت
بھی موت کی پیشگوئی تھی مگر عبد اللہ آتھم نے عجز و نیاز دکھلا دیا اس لئے اس کی موت میں اصل میعاد سے چند ماہ کی
تاخیر واقع ہوئی اور لیکھرام نے پیشگوئی سننے کے بعد شوخی ظاہر کی اور بازاروں اور مجمعوں میں ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کو گالیاں دیتا رہا اس لئے قبل اس کے کہ اس کی اصل میعاد بھی پوری ہوتی وہ پکڑا گیا اور ابھی ایک سال باقی
رہتا تھا کہ وہ مارا گیا۔ عبداللہ انتقم سے خدا تعالیٰ نے اپنی جمالی صفت کو ظاہر کیا اور لیکھرام سے جلالی صفت کو ۔ وہ قادر
ہے کم بھی کر سکتا ہے اور زیادہ بھی۔ منہ

حقيقة الوحى
مدت تک بھی اُس کی زندگی نہیں ہوئی بلکہ چند ماہ کے بعد فوت ہو گیا۔ اُس نے بعد اس کے کوئی
شوخی نہیں دکھلائی اور جو کچھ اُس کی طرف منسوب کیا جاتا ہے وہ عیسائیوں کا اپنا کر تب ہے۔ غرض
نفس پیشگوئی تو اُس کی موت تھی اس کے موافق وہ میری زندگی میں ہی مر گیا خدا نے میری عمر بڑھا
دی اور اُس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ اب اسی بات پر زور دینا کہ وہ میعاد کے اندر نہیں مراکس قدر
ظلم اور تعصب ہے۔ اے نادان کیا تو یونس کے قصہ سے بھی بے خبر ہے جس کا ذکر قرآن شریف
میں موجود ہے۔ یونس کی پیشگوئی میں کوئی شرط بھی نہیں تھی تب بھی تو بہ واستغفار سے اُس کی قوم
بچ گئی حالانکہ اس کی قوم کی نسبت خدا تعالیٰ کا قطعی وعدہ تھا کہ وہ ضرور چالیس دن کے اندر
۱۸۷ ہلاک ہو جائے گی مگر کیا وہ اس پیشگوئی کے مطابق چالیس دن کے اندر ہلاک ہوگئی ۔ اگر چاہو تو
در منثور میں اُن کا قصہ دیکھ لو یا یو نہ نبی کی کتاب بھی ملاحظہ کرو ۔ حد سے زیادہ کیوں شرارت
دکھلاتے ہو ۔ کیا ایک دن مرنا نہیں۔ شوخی اور بددیانتی ایمان کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتی ۔
اور احمد بیگ کے داماد کی نسبت بھی ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ یہ پیشگوئی بھی شرطی تھی ۔
اور شرط کے الفاظ جو ہم اشتہارات میں پہلے سے شائع کر چکے ہیں یہ تھے ایها المرأة توبی
توبي فان البلاء علی عقبک یہ الہامی الفاظ ہیں اور اس میں مخاطب اس عورت کی
نانی ہے جس کی نسبت یہ پیشگوئی ہے۔ اور ایک مرتبہ میں نے یہ الہام مولوی عبداللہ صاحب
کی اولاد میں سے ایک شخص کو بمقام ہوشیار پور قبل از وقت سنایا تھا شائد ان کا نام
عبدالرحیم تھا یا عبد الواحد تھا۔ اس الہامی عبارت کا ترجمہ یہ ہے۔ اے عورت تو بہ کر تو بہ کر
کیونکہ تیری لڑکی اور لڑکی کی لڑکی پر ایک بلا آنے والی ہے اور اس پیشگوئی میں احمد بیگ اور اس
کے داماد کی خبر دی گئی تھی چنانچہ احمد بیگ میعاد کے اندر مر گیا اور اُس عورت کی لڑکی پر بلا
حاشیه : تعجب ہے کہ جو لوگ احمد بیگ کے داماد کا بار بار ذکر کرتے ہیں کبھی وہ یہ زبان پر نہیں لاتے کہ
اس پیشگوئی کا ایک حصہ پورا ہو چکا ہے کیونکہ احمد بیگ میعاد کے اندر مر گیا ہے اگر ان میں کچھ دیانت ہوتی تو یوں
بیان کرنا چاہیے تھا کہ اس پیشگوئی کے دوحصوں میں سے ایک حصہ پورا ہو چکا ہے اور دوٹانگوں میں سے ایک ٹانگ
ٹوٹ گئی ہے مگر تعصب بھی ایک عجیب بلا ہے کہ انصاف کے لفظ کو زبان پر نہیں آنے دیتا۔ منہ

حقيقة الوحى
آگئی کیونکہ وہ احمد بیگ کی بیوی تھی اور احمد بیگ کے مرنے سے بڑا خوف اُس کے اقارب پر
غالب آگیا یہاں تک کہ بعض نے اُن میں سے میری طرف عجز و نیاز کے ساتھ خط بھی لکھے کہ
دعا کرو پس خدا نے اُن کے اس خوف اور اس قدر عجز و نیاز کی وجہ سے پیشگوئی کے وقوع میں
تا خیر ڈال دی اور جو کچھ مولوی محمد حسین اور ان کے رفقاء کی نسبت پیشگوئی خدا تعالیٰ کے
الہام میں لکھی گئی تھی اس کی نسبت کوئی تاریخ مقرر نہ تھی صرف میری دعا میں اپنے الفاظ
تھے الہامی الفاظ نہ تھے ۔ اور صرف میری طرف سے دعا تھی کہ اتنی مدت میں ایسا ہو۔ سو ۱۸۸
خداوند تعالٰی اپنی وحی کا پابند ہوتا ہے اس پر فرض نہیں ہے کہ جو اپنی طرف سے التجا کی جائے
بعینہ اُس کو ملحوظ رکھے ۔ اس لئے پیشگوئی میں جو عربی میں شائع ہو چکی ہے کوئی مدت مقرر
نہیں ہے کہ فلاں مہینہ یا برس میں رسوا کیا جائے گا اور یہ تو معلوم ہے کہ وعید کی پیشگوئیوں
میں خدا تعالٰی اختیار رکھتا ہے کہ اُن کو کسی کے عجز و نیاز سے یا اپنی طرف سے ملتوی
کر دے۔ تمام اہل سنت بلکہ تمام انبیاء علیہم السلام کا اس پر اتفاق ہے کیونکہ وعید کی پیشگوئی
خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک بلاکسی کے لئے مقدر ہوتی ہے جو صدقات خیرات اور توبہ واستغفار
سے مل سکتی ہے فرق صرف اتنا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ اس بلا کو صرف اپنے علم میں رکھے اور اپنی
وحی کے ذریعہ سے کسی اپنے مرسل پر ظاہر نہ کرے تب تو وہ صرف بلائے مقدر کہلاتی ہے
کہ جو خدا اتعالیٰ تعالی ۔ کے ارادہ میں مخفی ہوتی ہے اور را اگر کر اپنی اپنی وحی کے ذریعہ سے کسی سی اپنے رسول رسول کو
اس بلا کا علم دیدے تب وہ پیشگوئی ہو جاتی ہے اور دنیا کی تمام قو میں اس بات پر اتفاق رکھتی
ہیں کہ آنے والی بلائیں خواہ وہ پیشگوئی کے رنگ میں ظاہر کی جائیں اور خواہ صرف خدا تعالیٰ
کے ارادہ میں مخفی ہوں وہ صدقہ خیرات اور توبہ واستغفار سے مل سکتی ہیں تبھی تو لوگ مصیبت
على
کے وقت میں صدقہ خیرات دیا کرتے ہیں ورنہ بے فائدہ کام کون کرتا ہے۔ اور تمام نبیوں کا
اس پر اتفاق ہے کہ صدقہ خیرات اور توبہ واستغفار سے رڈ بلا ہوتا ہے اور میرا یہ ذاتی تجربہ ہے
کہ بسا اوقات خدا تعالیٰ میری نسبت یا میری اولاد کی نسبت یا میرے کسی دوست کی نسبت

حقيقة الوحى
ایک آنے والی بلا کی خبر دیتا ہے اور جب اس کے دفع کے لئے دعا کی جاتی ہے تو پھر دوسرا الہام
۔
ہوتا ہے کہ ہم نے اس بلا کو دفع کر دیا۔ پس اگر اس طرح پر وعید کی پیشگوئی ضروری الوقوع ہے تو
میں بیسیوں دفعہ جھوٹا بن سکتا ہوں اور اگر ہمارے مخالفوں اور بداندیشوں کو اس قسم کی تکذیب کا
شوق ہے اگر چاہیں تو میں اس قسم کی کئی پیشگوئیاں اور پھر ان کی منسوخی کی ان کو اطلاع دے دیا
۱۸۹ کروں ۔ ہماری اسلامی تفسیروں میں اور نیز بائیبل میں بھی لکھا ہے کہ ایک بادشاہ کی نسبت وقت
کے نبی نے پیشگوئی کی تھی کہ اُس کی عمر پندرہ دن رہ گئی ہے مگر وہ بادشاہ تمام رات روتا رہا تب
اُس نبی کو دوبارہ الہام ہوا کہ ہم نے پندرہ دن کو پندرہ سال کے ساتھ بدل دیا ہے۔ یہ قصہ جیسا کہ
میں نے لکھا ہے ہماری کتابوں اور یہود اور نصاری کی کتابوں میں بھی موجود ہے۔ اب کیا تم یہ
کہو گے کہ وہ نبی جس نے بادشاہ کی عمر کے بارے میں صرف پندرہ دن بتلائے تھے اور پندرہ
دن کے بعد موت بتلائی تھی وہ اپنی پیشگوئی میں جھوٹا نکلا ۔ یہ خدا تعالیٰ کی رحمت ہے کہ وعید کی
پیشگوئیوں میں منسوخی کا سلسلہ اس کی طرف سے جاری ہے یہاں تک کہ جو جہنم میں ہمیشہ رہنے کا
وعید قرآن شریف میں کافروں کے لئے ہے وہاں بھی یہ آیت موجود ہے إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ
إِنَّ رَبَّكَ فَعَالُ لِمَا يُرِيدُ یعنی کافر ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے لیکن اگر تیرا رب چاہے
کیونکہ جو کچھ وہ چاہتا ہے اُس کے کرنے پر وہ قادر ہے لیکن بہشتیوں کے لئے ایسا نہیں فرمایا
کیونکہ وہ وعدہ ہے وعید نہیں ہے کیا
اخیر پر میں بڑے زور سے اور بڑے دعوے سے اور بڑی بصیرت سے یہ کہتا ہوں کہ
قرآن شریف میں کفار اور مشرکین کی سزا کے لئے بار بارا بدی جہنم کا ذکر ہے اور بار بار فرمایا
ہے خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا اور پھر باوجود اس کے قرآن شریف میں دوزخیوں کے حق میں اِلَّا مَا
شَاءَ رَبُّكَ سے بھی موجود ہے اور حدیث میں بھی ہے کہ یاتی على جهنم زمان ليس فيها احد
ونسيم الصبا تحرّك ابوابها یعنی جہنم پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں کوئی بھی نہ ہوگا اور نسیم صبا
اس کے کواڑوں کو ہلائے گی اور بعض کتب میں زبانِ پارسی میں یہ حدیث لکھی ہے۔ ایں مُشتِ خاک
را گر نه خشم چه کنم - منه -
ا هود: ۱۰۸ ۲ النساء : ۱۷۰
هود : ۱۰۸

حقيقة الوحى
جو جو اعتراض میری پیشگوئیوں پر ڈاکٹر عبدالحکیم خان اور اُس کے ہم جنس مولویوں نے کئے ہیں میں
دکھلا سکتا ہوں کہ اولوالعزم نبیوں میں سے کوئی ایسا نبی نہیں جس کی کسی پیشگوئی پر انہیں اعتراضات
کے مشابہ کوئی اعتراض نہ ہو اور صرف یونس کا قصہ میں پیش نہیں کروں گا بلکہ حضرت موسیٰ اور
حضرت مسیح اور حضرت سید الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں میں یا خدا کی کلام میں اُس کی نظیر
دکھلاؤں گا مگر میں یہ سننا چاہتا ہوں کہ کیا اس وقت یہ تمام لوگ ان تمام نبیوں کو چھوڑنے کے لئے
طیار ہیں اور کیا وہ اس بات کے لئے مستعد بیٹھے ہیں کہ اس ثبوت کے پیش کرنے کے بعد جیسا کہ
وہ مجھے گالیاں دیتے ہیں ان کو بھی گالیاں دیں گے اور جیسا کہ مجھے کا ذب ٹھیرایا ہے انہیں بھی
کا ذب ٹھیر اویں گے۔ اے نادانو ! اور آنکھوں کے اندھو! کیوں اپنی عاقبت خراب کرتے ہو۔ ہائے
افسوس کیوں تم دانستہ آگ میں پڑتے ہو اور کیوں تم اس قدر ایمان اور تقویٰ سے دور چلے گئے کہ ۱۹۰
تمہارے دل میں یہ خوف بھی نہیں رہا کہ یہ اعتراض کسی کسی پاک اور مقدس پر وارد ہوں گے اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ
بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ ، یعنی اگر یہ نبی جھوٹا ہے تو
خود تباہ ہو جائے گا کیونکہ خدا کذاب کے کام کو انجام تک نہیں پہنچا تا وجہ یہ کہ اس سے صادق اور
کاذب کا معاملہ با ہم مشتبہ ہو جائے گا۔ اور اگر یہ رسول سچا ہے تو اس کی بعض وعید کی پیشگوئیاں ضرور
وقوع میں آئیں گی۔ پس اس آیت میں جو بعض کا لفظ ہے صریح طور پر اس میں یہ اشارہ ہے کہ سچا
رسول جو وعید کی پیشگوئیاں یعنی عذاب کی پیشگوئیاں کرتا ہے تو یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ سب کی سب
ظہور میں آجائیں ہاں یہ ضروری ہے کہ بعض اُن میں سے ظہور میں آجائیں جیسا کہ یہ آیت فرما رہی
ہے يصبكم بعض الذي يعد كم اب آنکھ کھول کر دیکھو کہ وہ وعید کی چند پیشگوئیاں جو میری
طرف سے شائع ہوئی تھیں اُن میں سے کسی قوت اور شان کے ساتھ لیکھرام کی نسبت پیشگوئی پوری
ہوئی جس کی نسبت یہ بھی بتلایا گیا تھا کہ وہ معمولی موت سے نہیں مرے گا بلکہ خدا کا غضب کسی حربہ
سے اُس کا کام تمام کرے گا اور یہ بھی بتلایا گیا تھا کہ عید کے متصل اُس کی موت کا واقعہ ہوگا اور یہ بھی
المؤمن : ٢٩

حقيقة الوحى
اشارہ کیا گیا تھا کہ اُس کے واقعہ کے بعد ملک میں طاعون پڑے گی اور یہ بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ
یہ صرف پیشگوئی نہیں بلکہ یہ واقعہ میری بددعا کا ایک نتیجہ ہوگا کیونکہ اس کی زبان درازیاں انتہا
تک پہنچ گئی تھیں پس وہ خدا جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو برباد کرنا نہیں چاہتا اُس کا
غضب لیکھرام پر نازل ہوا اور اُس کو دردناک عذاب کے ساتھ ہلاک کیا۔
پھر سوچنا چاہیے کہ احمد بیگ کی نسبت جو میری تکذیب کے لئے کمر بستہ تھا اور دن رات
ہنسی ٹھٹھا کرتا تھا کس صفائی سے پیشگوئی نے اپنا ظہور کیا اور وہ میعاد کے اندر محرقہ تپ سے
ہوشیار پور کے شفا خانہ میں فوت ہو گیا اور اس کے اقارب میں اس کی موت سے تہلکہ برپا ہوا۔
یہ وہی احمد به م احمد بیگ ہے جس کے داماد کی نسبت اب تک ہمارے مخالف ماتم رے مخالف ماتم اور سیا پا کر رہے ہیں کہ
کیوں نہیں مرتا اور نہیں جانتے کہ دائیں ٹانگ تو اس پیشگوئی کی احمد بیگ ہی تھا جس نے اپنی
191 جواناں مرگ مرنے سے ثابت کر دیا کہ پیشگوئی سچی ہے اور پھر جیسا کہ پیشگوئی میں لکھا تھا کہ
احمد بیگ کی موت کے قریب اور موتیں بھی اُس کے عزیزوں کی ہوں گی وہ امر بھی وقوع میں آگیا
اور احمد بیگ کا ایک لڑکا اور دو ہمشیرہ انہیں ایام میں فوت ہو گئے ۔ تو اب ہمارے مخالف بتلاویں
که فقره آیت يُصبكُم بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُم اس پر صادق آیا یا نہیں ۔ پس جبکہ میری بعض
و عید کی پیشگوئیوں کی نسبت خود ان کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ کمال صفائی سے پوری ہوگئیں تو پھر با وجود
اسلام کے دعوے کے کیوں یہ آیت ممدوحہ اُن کے مد نظر نہیں رہتی یعنی یصبكم بعض الذي
یعد کم کیا پوشیدہ طور پر ارتداد کے لئے طیاری تو نہیں ۔ اور یہ کہنا کہ پیشگوئی کے بعد احمد بیگ
کی لڑکی کے نکاح کے لئے کوشش کی گئی اور طمع دی گئی اور خط لکھے گئے ۔ یہ عجیب اعتراض ہیں۔ سیچ
ہے انسان شدت تعصب کی وجہ سے اندھا ہو جاتا ہے۔ کوئی مولوی اس بات سے بے خبر نہ ہوگا کہ
اگر وحی الہی کوئی بات بطور پیشگوئی ظاہر فرمادے اور ممکن ہو کہ انسان بغیر کسی فتنہ اور ناجائز طریق کے
اس کو پورا کر سکے تو اپنے ہاتھ سے اس پیشگوئی کا پورا کرنا نہ صرف جائز بلکہ مسنون ہے اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا خود اپنا فعل اس کے ثبوت کے لئے کافی ہے اور پھر حضرت عمر کا ایک صحابی کو کڑے

حقيقة الوحى
پہنانا دوسری دلیل ہے اور اسلام کی ترقی کے لئے بھی قرآن شریف میں ایک پیشگوئی تھی پھر کیوں
اسلام کی ترقی کے لئے جان توڑ کر کوشش کی گئی تھی۔ یہاں تک کہ مؤلفة القلوب کے لئے کئی لاکھ
روپیہ دیا گیا اور اس جگہ تو زمین وغیرہ کے لئے اصل تحریک خود احمد بیگ کی طرف سے تھی۔
پھر سوچنے کا مقام ہے کہ ایک طرف تو یہ دو تین پیشگوئیاں ہیں جو ہمارے مخالف اپنی
نابینائی کی وجہ سے بار بار پیش کرتے ہیں جن کا پلید پس خوردہ عبد الحکیم کو بھی کھانا پڑا اور دوسری
طرف میری تائید میں خدا تعالیٰ کے نشانوں کا ایک دریا بہہ رہا ہے جس سے یہ لوگ بے خبر نہیں
ہیں اور کوئی مہینہ شاذ و نا در ایسا گذرتا ہو گا کہ جس میں کوئی نشان ظاہر نہ ہو۔ ان نشانوں پر کوئی
نظر نہیں ڈالتا نہیں دیکھتے کہ خدا کیا کہہ رہا ہے ۔ ایک طرف طاعون بزبانِ حال کہہ رہی ہے
کہ قیامت کے دن نزدیک ہیں اور دوسری طرف خارق عادت زلزلے جو کبھی اس طور سے ۱۹۲
اس ملک میں نہیں آئے تھے خبر دے رہے ہیں کہ خدا کا غضب زمین پر بھڑک رہا ہے اور آئے
دن ایسی نئی نئی آفات نازل ہوتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے طور بدل گئے ہیں اور
ظاہر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کوئی بڑی آفت دکھلانی چاہتا ہے اور ہر ایک آفت جو ظاہر ہوتی ہے
پہلے سے اس کی مجھے خبر دیجاتی ہے اور میں بذریعہ اخبار یا رسائل یا اشتہار کے اس کو شائع کر
دیتا ہوں ۔ چنانچہ میں بار بار کہتا ہوں کہ تو بہ کرو کہ زمین پر اس قدر آفات آنے والی ہیں کہ
جیسا کہ ناگہانی طور پر ایک سیاہ آندھی آتی ہے اور جیسا کہ فرعون کے زمانہ میں ہوا کہ پہلے
تھوڑے نشان دکھلائے گئے اور آخر وہ نشان دکھلایا گیا جس کو دیکھ کر فرعون کو بھی کہنا پڑ با پڑا کہ
امَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِیل کے خدا عناصر اربعہ میں سے ہر ایک
عنصر میں نشان کے طور پر ایک طوفان پیدا کرے گا اور دنیا میں بڑے بڑے زلزلے آئیں گے
یہاں تک کہ وہ زلزلہ آجائے گا جو قیامت کا نمونہ ہے تب ہر قوم میں ماتم پڑے گا کیونکہ انہوں
نے اپنے وقت کو شناخت نہ کیا یہی معنی خدا کے اس الہام کے ہیں کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر
دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے
ا یونس : ۹۱

آج 10 میں سے 10 باقی