۲۔ پیٹ پھٹنے سے رخصت
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
میں وہ مرحومہ اسی مرض سے اس نا پائیدار دنیا سے گذر گئیں ۔ اس پیشگوئی سے نواب صاحب کو بھی قبل از وقت ۴
خبر دی گئی تھی اور ہمارے فاضل دوست حکیم مولوی نوردین صاحب اور مولوی سید محمد احسن صاحب اور اکثر معزز
اس جماعت کے اس پیشگوئی پر اطلاع رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ
عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ! یعنی خدا تعالیٰ صاف صاف اور کھلا کھلا غیب بجز
اپنے رسولوں کے کسی پر ظاہر نہیں کرتا اور ظاہر ہے کہ دعوے کے ساتھ کسی پیشگوئی کو بتمام تر تصریح شائع کرنا
اور پھر اُس کا اُسی طرح بکمال صفائی پورا ہونا اس سے زیادہ روشن نشان کی اور کیا علامت ہو سکتی ہے۔
(۲) منجملہ ان نشانوں کے دوسرانشان یہ ہے کہ مجھ کو ۳۰ جولائی ۱۹۰۶ء میں اور بعد اس کے اور کئی
تاریخوں میں وحی الہی کے ذریعہ سے بتلایا گیا کہ ایک شخص اس جماعت میں ۔ ص اس جماعت میں سے ایک دم میں دنیا سے رخصت
ہو جائے گا اور پیٹ پھٹ جائے گا اور شعبان کے مہینہ میں وہ فوت ہوگا۔ چنانچہ اس پیشگوئی کے مطابق
شعبان ۱۳۲۴ھ میں میاں صاحب نور مهاجر جو صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف صاحب کی جماعت میں سے
تھا یک دفعہ ایک دم میں پیٹ پھٹنے کے ساتھ مر گیا اور معلوم ہوا کہ اُس کے پیٹ میں کچھ مدت سے رسولی تھی
لیکن کچھ محسوس نہیں کرتا تھا اور جوان مضبوط و توانا تھا ایک دفعہ پیٹ میں درد ہوا اور آخری کلمہ اُس کا یہ تھا کہ
اُس نے تین مرتبہ کہا کہ میرا پیٹ پھٹ گیا بعد اس کے مر گیا اور جیسا کہ پیشگوئی میں تھا شعبان کے مہینہ میں
ایک دم میں اُس کی جان رخصت ہوگئی ۔ یہ پیشگوئی قبل از ظہور اخبار بدر اور الحکم میں شائع کرادی گئی تھی ۔
(۳) منجملہ ان نشانوں کے سعد اللہ لودھا نوی کی موت ہے جو پیشگوئی کے مطابق ظہور میں
آئی ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب منشی سعد اللہ لودھیانوی بد گوئی اور بد زبانی میں حد سے بڑھ گیا اور
اپنی نظم اور نثر میں اس قدر اس نے مجھ کو گالیاں دیں کہ میں خیال کرتا ہوں کہ پنجاب کے تمام
بد گو دشمنوں میں سے اول درجہ کا وہ گندہ زبان مخالف تھا۔ تب میں نے اُس کی موت کے لئے جناب
الہی میں دعا کی کہ وہ میری زندگی میں ہی نامراد رہ کر ہلاک ہو اور ذلت کی موت سے مرے۔ اس دعا
ہے جیسا کہ میں آگے چل کر بیان کروں گا اس شخص یعنی سعد اللہ نے میری موت کی پیشگوئی کی تھی اور شائع کیا تھا کہ میں
اس کی زندگی میں ہی ذلت کے ساتھ مروں گا اور میں نے شائع کیا تھا کہ وہ میری زندگی میں مرے گا آخر کار میرے خدا نے
مجھے سچا کیا اور وہ جنوری ۱۹۰۷ء کے پہلے ہفتہ میں ہی مر گیا اور ذلت اور حسرت کو ساتھ لے گیا۔ منہ
الجن: ۲۷، ۲۸
☆
تتمه حقيقة الوحى
کا باعث صرف اُس کی گالیاں نہیں تھیں بلکہ بڑا باعث یہ تھا کہ وہ میری موت کا خواہاں تھا اور اپنی
نظم و نثر میں میرے لئے بد دعائیں کرتا تھا۔ اور اپنی سفاہت اور جہالت سے میری تباہی اور
ہلاکت کو بدل چاہتا تھا اور لعنة اللہ علی الکاذبین میرے حق میں اُس کا وردتھا۔ اور تمنا کرتا تھا
کہ میں اس کی زندگی میں تباہ ہو جاؤں اور ہلاک ہو جاؤں اور یہ سلسلہ زوال پذیر ہو جائے اور اس
وجہ سے جھوٹا ٹھیروں اور مخلوق کی لعنت کا نشانہ بنوں ۔ اور اگر چہ یہ تمنا ہر ایک دشمن میں پائی جاتی
ہے کہ وہ میری موت دیکھیں اور اُن کی زندگی میں میری موت ہو لیکن یہ شخص سب سے بڑھ گیا تھا
اور ہر ایک بدی کے لئے جب بد قسمت مخالف قصد کرتے تھے تو وہ اس منصوبہ سے پورا حصہ لیتا تھا
اور میں باور نہیں کر سکتا کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے کسی نے ایسی گندی گالیاں کسی نبی اور مرسل کو
دی ہوں جیسا کہ اُس نے مجھے دیں۔ چنانچہ جس شخص نے اُس کی مخالفانہ نظمیں اور نثریں اور
اشتہار دیکھے ہوں گے اس کو معلوم ہوگا کہ وہ میری ہلاکت اور نابود ہونے کے لئے اور نیز میری
ذلت اور نامرادی دیکھنے کے لئے کس قدر حریص تھا اور میری مخالفت میں کہاں تک اُس کا دل گندہ
ہو گیا تھا پس ان تمام امور کے باعث میں نے اس کے بارے میں یہ دعا کی کہ میری زندگی میں
اس کو نا مرادی اور ذلت کی موت نصیب ہو۔ سو خدا نے ایسا ہی کیا اور جنوری ۱۹۰۷ء کے پہلے ہی
ہفتہ میں چند گھنٹہ میں نمونیا پلیگ سے اس جہان فانی سے ہزاروں حسرتوں کے ساتھ کوچ کر گیا۔
چنانچہ اخبار اہل حدیث کے اڈیٹر مولوی ثناء اللہ صاحب نے اپنے اخبار کے صفحہ ۴ میں سعد اللہ
کی موت پر حسرت کی طرف ان الفاظ سے اشارہ کیا ہے کہ اس کے لڑکے کی نسبت حاجی عبدالرحیم
کی دختر سے ہو چکی تھی اور عنقریب شادی ہو نیوالی تھی کہ سعد اللہ کا انتقال ہو گیا۔ اور سعد اللہ کو یہ بھی
نصیب نہ ہوا کہ اپنے لڑکے کی شادی دیکھ لیتا جبکہ اُس کا ایک ہی لڑکا تھا اور شادی کا تمام سامان اُس
نے اکٹھا کر لیا تھا اور چند روز میں ہی اس منحوس کام کو انجام دینے کو طیار تھا کہ فرشتہ ملک الموت نے
آ پکڑا۔ اور یہ قول مولوی ثناء اللہ صاحب کا قرین قیاس ہے کیونکہ ہماری جماعت کے بعض صاحبوں
نے بار بار اس کو یہ کہ کر ملزم کیا تھا کہ تیری نسبت قریباً تیرہ سال سے مسیح موعود کو یہ الہام ہو چکا ہے کہ
الله
تتمه حقيقة الوحى
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَر یعنی تیرے بدگو دشمن سعد اللہ کی قطع نسل کی جائے گی۔ پھر تو اپنے
لڑکے کی کیوں کسی جگہ شادی نہیں کرتا تانسل جاری ہو۔ پس قریب قیاس ہے کہ ان بار بار کی ملامتوں
کو سن کر سعد اللہ نے کسی جگہ اپنے لڑکے کی نسبت کر دی ہو۔ مگر شادی کی ابھی طیاری ہو رہی تھی کہ
سعد اللہ کی دوسرے جہان کی طرف طیاری ہوگئی ۔ پس سعد اللہ کا شادی کا نام لیتے ہی مر جانا یہ بھی
ایک نامرادی ہے۔ پس اس میں کیا شک ہو سکتا ہے کہ وہ میری پیشگوئی کے مطابق نامراد مرا۔
اور بلا شبہ یہ ایک ذلت کی موت ہے کہ وہ پیشگوئی کے اس مفہوم کو اپنی کوشش سے دور نہ کر سکا کہ
آئندہ اس کی نسل نہیں چلے گی اور نہ اس پیشگوئی کو اپنی طاقت سے رفع کر سکا کہ میری زندگی میں
ہی اس کی موت ہوگی اور میری ہر ایک ترقی کو دیکھ کر مرے گا۔
اور مولوی ثناء اللہ صاحب کا اپنے اخبار ۸ فروری ۱۹۰۷ء میں ابتر کی پیشگوئی کورڈ کرنے
کے لئے یہ عذر پیش کرنا کہ سعد اللہ ایک لڑکا چھوڑ گیا ہے پھر کیوں کر اس کو ابتر کہہ سکتے ہیں۔
یہ اس کا ایسا بیان ہے جس سے سمجھا جاتا ہے کہ یا تو اُس نے خود دھو کہ کھایا یا عمد ا لوگوں کو دھو کہ
دینا چاہتا ہے کیونکہ ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے اپنی وحی کے ذریعہ سے
میرے پر ظاہر کیا ہے وہ سعد اللہ کی موجودہ حالت کی نسبت بیان نہیں اور ہر ایک کو معلوم ہے کہ
پیشگوئی کے وقت میں سعد اللہ کا لڑکا بعمر پندرہ سال یا چودہ سال موجود تھا اور باوجود لڑ کے
کے موجود ہونے کے خدا تعالیٰ نے اپنی پیشگوئی میں اس کا نام ابتر رکھا تھا اور فرمایا تھا کہ
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَر یعنی خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تیرا بد گوہی ابتر ہو گا نہ کہ
تو ۔ چونکہ سعد اللہ اپنی تحریروں میں بار بار میری نسبت یہ ظاہر کرتا تھا کہ یہ شخص مفتری ہے جلد تباہ
ہو جائے گا اور کچھ بھی اس کا باقی نہیں رہے گا۔ پس خدا تعالیٰ نے اس کے ان الفاظ کے مقابل
پر جو محض شوخی اور شرارت سے بھرے ہوئے تھے یہ فرمایا کہ آخر کا روہ خود تباہ ہو جائے گا اس کا
کچھ باقی نہیں رہے گا ۔ پس پیشگوئی کے معنی پیشگوئی کو مد نظر رکھ کر کرنے چاہئیں پیشگوئی نے
موجودہ لڑکے کو کالعدم قرار دے کر قطع نسل کا وعدہ دیا ہے اور یہ اشارہ کیا ہے کہ اس لڑکے کا
ہونا نہ ہونا برا بر ہے ۔ پس اس جگہ قاموس وغیرہ کا ابتر کے معنی کے بارے میں حوالہ دینا صرف
تتمه حقيقة الوحى
بیہودہ گوئی اور حماقت ہے۔ اس مقدمہ کی یہ صورت تو نہیں ہے کہ پیشگوئی کے بعد لڑ کا پیدا ہو گیا بلکہ
وہ لڑکا جواب موجود ہے پیشگوئی کے وقت میں پندرہ یا چودہ برس کا تھا اور اب تیس یا انتیس
برس کا ہوگا ۔ پس جبکہ پیشگوئی کے زمانہ میں یہ لڑکا موجود تھا تو ایک عقلمند صاف سمجھ سکتا ہے کہ
اس پیشگوئی کا یہ مطلب ہے کہ یہ لڑکا کا لعدم ہے اور اس کے بعد نسل کا خاتمہ ہے اور یہی خدا تعالیٰ
کی طرف سے مجھے تفہیم ہوئی تھی۔ میلہم سے زیادہ کوئی الہام کے معنی نہیں سمجھ سکتا اور نہ کسی کا حق ہے
جو اس کے مخالف کہے۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی کے یہی معنی کھولے کہ یہ لڑکا کا لعدم
ہے اور اس کے بعد سعد اللہ کی نسل نہیں چلے گی اور اسی پر سعد اللہ کی نسل کا خاتمہ ہو جائے گا تو
پھر کس قدر ہٹ دھرمی ہے کہ یہ کہنا کہ سعد اللہ اپنی موت کے بعد لڑ کا چھوڑ گیا۔
اے نادان ! یہ لڑکا تو پیشگوئی کے وقت موجود تھا اور محاورات عرب کو بالاستقصاء دیکھنے سے
معلوم ہوگا کہ ابتر کے لفظ میں یہ شرط نہیں ہے کہ کوئی شخص صاحب اولا داس حالت میں مرے کہ جب
اس کی زندگی میں اس کی اولا د فوت ہو جائے بلکہ نسل کی جڑھ کٹ جانا شرط ہے جیسا کہ بستر کے معنی
لغت عرب میں یہ لکھے ہیں کہ البتر : استیصال الشَّيءِ قطعا یعنی بتر کہتے ہیں کسی چیز کو جڑھ سے
کاٹ دینے کو۔ پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ پیشگوئی آئندہ نسل کے لئے تھی یعنی یہ کہ موجودہ
لڑکے سے آئندہ نسل نہیں چلے گی جیسا کہ ہم آئندہ تصریح سے بیان کریں گے۔ پس جس شخص کی فطرت
میں ایک ذرہ عقل اور حیا ہے وہ سمجھ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کسی کی نسبت یہ پیشگوئی کرنا کہ فلاں شخص
منقطع النسل ہو جائے گا۔ اس پیشگوئی کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس کی زندگی میں ہی وہ تمام نسل مر
جائے کیونکہ اگر یہی شرط ہو تو پھر ایسی صورت میں ایسی قطع نسل کا کیا نام رکھنا چاہیے کہ ایک انسان ایک
یا دو ولد چھوڑ کر مر جائے اور بعد اس کے کسی وقت وہ لڑکے بھی مر جائیں اور کچھ نسل باقی نہ رہے۔ کیا
عرب کے محاورات میں بجز ابتر کے لفظ کے ایسی صورت میں کوئی اور لفظ بھی موجود ہے اور کیا یہ
کہنا جائز ہوگا کہ ایسا شخص منقطع النسل نہیں اور لفظ استیصال الشيء قطعًا اُس پر لازم نہیں آتا۔
پس ظاہر ہے کہ ایسا خیال حماقت اور دیوانگی ہے۔ اور زبان عرب میں اس قسم کے قطع نسل کے لئے
تتمه حقيقة الوحى
بجز لفظ ابتر کے اور کوئی لفظ مقرر نہیں ۔ اہل عرب اُس شخص کو بہر حال ابتر ہی کہتے ہیں جس کی ﴿۸﴾
اولاد اس کی زندگی میں یا بعد اس کے اپنی موت کی وجہ سے اس کو لا ولد کے نام سے موسوم
کرے بلکہ ہر ایک ملک میں ایسے شخص کا نام بہر حال ابتر ہی ہے جس کی نسل باقی نہ رہے اور
منقطع النسل کرکے پکارا جائے اور ائمہ لغت عرب میں سے کسی نے یہ بیان نہیں کیا کہ ابتر
ہونے کے لئے لازمی طور پر یہ شرط ہے کہ ایک شخص کے اولاد ہو کر اس کی زندگی میں ہی مر
جائے ۔ اور اگر کسی کی اولاد اس کی زندگی میں فوت نہ ہو مگر اُس کے مرنے کے بعد فوت ہو کر
قطع ع نسل کر دے تو کیا عرب کی زبان میں ایسے شخص کو کسی اور نام سے موسوم کرتے ہیں۔
بلکہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں اس لفظ کے اصل مادہ میں بہت وسعت ہے کیونکہ عربی میں
بتر صرف جڑھ کاٹ دینے کو کہتے ہیں ۔
واضح ہو کہ عرب کی زبان میں ابتر کا لفظ ایک وسیع لفظ ہے لسان العرب میں لکھا ہے:
البتر : استيصال الشيء قطعًا۔ البتر قطع الذنب و نحوه۔ الابتر : المقطوع
الذنب۔ والابتر من الحيات الذي يقال له الشيطان۔ لا تبصره حامل الا
اسقطت۔ وفي الحديث كل امر ذى بال لا يبدء فيه بحمد الله فهوابتر۔ و
الابتر : الذي لا عقب له وبه فسر قوله تعالى إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ نزلت في
العاصي ا بن وائل وكان دخل على النبي صلى الله عليه وسلم وهو جالس فقال هذا
الابتر أى هذا الذى لا عقب له فقال الله جلّ ثنائه ان شانئک یا محمد هو
الا بتر أى المنقطع العقب و جائز ان يكون هو المنقطع عنه كل خير ۔
وفي حديث ابن عباس قال لما قدم ابن الاشرف مكة۔ قالت له قريش
انت خير اهل المدينة وسيدهم قال نعم قالوا الا ترى هذا الصنيبر الابيتر
من قومه يزعم انه خير منا ونحن اهل الحجيج و اهل السدانة واهل
السقاية قال انتم خير منه۔ فانزلت إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ
والا بتر المُعد م۔ والابتر الخاسر و الا بتر هو الذى لا عروة له من المزاد والدلاء ۔
الكوثر :
٢٠م
تتمه حقيقة الوحى
ولا
9) ترجمہ: بتر کہتے ہیں ایک چیز کا جڑھ سے کاٹ دینا۔ دوسرے معنی بتر کے یہ ہیں کہ دم وغیرہ کو
کاٹ دینا۔ (۱) ابتر اُس کو کہتے ہیں جس کی دُم کاٹی گئی ہو۔ (۲) سانپوں کی اقسام میں سے ایک قسم
کے سانپوں کا نام ابتر ہے اس قسم کے سانپ کو شیطان کہتے ہیں اگر حاملہ عورت اُس کو دیکھے تو اُس کا
حمل ساقط ہو جاتا ہے (۳) اور حدیث میں ہے کہ ہر ایک امر شاندار جس کو حمد الہی سے شروع نہ کیا
جاوے وہ ابتر ہے۔ (۴) اور ابتر اُس کو بھی کہتے ہیں کہ جو عقب نہ رکھتا ہو یعنی اُس کا کوئی بیٹا نہ ہو یا
بیٹے کا بیٹا نہ ہو۔ لسان العرب میں لکھا گیا ہے کہ عقب ولد کو بھی کہتے ہیں اور ولد الولد کو بھی کہتے
ہیں ۔ پس ان معنوں کی رو سے جس کا بیٹا نہیں وہ بھی ابتر ہے اور جس کے بیٹے کے آگے بیٹا نہیں وہ
بھی ابتر ہے مگر جس کے کئی بیٹوں میں سے کسی بیٹے کی نسل چل جائے اُس کو ابتر نہیں کہہ سکتے ۔ پس
جو شخص مر جائے اور ایسا کوئی بچہ نہ چھوڑے اُس کا نام بھی ابتر ہے اور اس کے موافق خدا تعالیٰ کے
اس قول کی تفسیر کی گئی ہے کہ اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَر ۔ یہ آیت عاصی بن وائل کے حق میں
نازل ہوئی تھی۔ وہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ بیٹھے ہوئے تھے۔
پس عاصی بن وائل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ ابتر ہے یعنی
اس کا کوئی لڑکا نہیں ہے اور نہ لڑکے کا لڑکا۔ تب خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب
کر کے فرمایا کہ اے محمد جو تیرا بد گو ہے وہی ابتر ہے یعنی مقدر یوں ہے کہ جس اولاد پر وہ ناز کرتا ہے
آخر اس کی اولا دفنا ہو جائے گی۔ گواُس کی زندگی میں یا بعد اُس کے ۔ اور سلسلہ نسل ختم ہو جائے گا۔
یہ تو ظاہر ہے کہ عاص بن وائل اولا درکھتا تھا کیونکہ اگر وہ ابتر یعنی بے اولاد ہوتا تو یہ غیر معقول بات
تھی کہ باوجود آپ ابتر ہونے کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ابتر رکھتا۔ پس خدائے تعالیٰ کی
طرف سے یہ پیشگوئی تھی کہ انجام کار اس کی نسل قطع ہو جائے گی ۔ گواُس کی زندگی میں ہو یا بعد اس
کے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ وہ اولاد چھوڑ کر مر گیا تھا لیکن بعد اُس کے اُس کی اولاد کا
بھی خاتمہ ہو گیا کیونکہ اگر اولاد اس کے رو برو مرتی تو ضرور اُس کا ذکر کیا جاتا۔ اور باقی ترجمہ یہ ہے کہ
اس جگہ ابتر کے یہ معنی بھی جائز ہیں کہ ابتر اُس کو کہتے ہیں کہ ہر ایک خیر سے محروم اور بے نصیب ہو
الكوثر :
تتمه حقيقة الوحى
اور ابن عباس کی حدیث میں ہے کہ جب ابن اشرف مکہ میں آیا تو اُس کو قریش نے کہا کہ تو سب ۱۰
مدینہ والوں سے بہتر اور ان کا سردار ہے۔ اُس نے کہا کہ ہاں میں ایسا ہی ہوں تب قریش نے کہا کہ
کیا تو اس شخص کی طرف نہیں دیکھتا (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ) یہ ایک کمزور
اور ضعیف اور گمنام شخص ہے نہ اس کا کوئی بیٹا اور نہ کوئی بھائی اور نہ کوئی دوستوں کی جماعت اس کے
ساتھ ہے بلکہ ایک فرد واحد اکیلی جان ہے اور قوم میں سے کاٹا ہوا ہے یعنی قوم نے باعث مخالفت
مذہب اپنی جماعت میں سے اس کو خارج کر دیا ہے اور فتویٰ دے دیا ہے کہ کوئی اس کے ساتھ
میل ملاپ نہ کرے اور نہ کوئی اس کی ہمدردی کرے اور باوجود اس بات کے کہ شخص کچھ بھی عزت نہیں
رکھتا اور اس کو کوئی جانتا نہیں کہ کون ہے پھر یہ گمان کرتا ہے کہ ہم سے بہتر ہے۔ لیکن ہم ایک معزز
جماعت ہیں تمام حج کر نیوالے ہم میں سے ہیں اور ہم اُن کے سردار ہیں اور خانہ کعبہ کے متولی اور
خادم بھی ہم ہی ہیں اور حاجیوں کو پانی پلانے کا شرف بھی ہمیں ہی حاصل ہے مگر یہ شخص تو کسی شمار میں
نہیں۔ جب یہ تمام باتیں ابن الاشرف نے سنیں تو اس بدبخت نے جواب دیا کہ در حقیقت تم اس
شخص سے جو پیغمبری کا دعویٰ کرتا۔ کرتا ہے بہتر ہو۔ تب خدا تعالیٰ نے اُس کے حق میں اور قریش کی اس تمام
جماعت کے حق میں جو ابتر کہتی تھی فرمایا کہ اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ، یعنی ابن الاشرف
نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتر کہا اور قریش کے کفار نے بھی ابتر کہا یہ خود ابتر ہیں یعنی ان کی
اولاد کا سلسلہ منقطع ہو جائے گا اور ہر ایک خیر و برکت سے محروم مریں گے۔ اس بات کو تو آج
تک کوئی ثابت نہیں کر سکا کہ وہ تمام قریش کے لوگ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتر کہتے تھے
اُن کی زندگی میں ہی اُن کے تمام لڑکے مر گئے تھے یا اُن کی اولاد نہیں تھی کیونکہ اگر اُن کی اولاد نہ
ہوتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز وہ لوگ ابتر نہ کہتے ۔ یہ بات کوئی عقلمند قبول نہیں کر سکتا کہ
ایک شخص خود ابتر ہو کر دوسرے کو ابتر کہے پس مانا پڑتا ہے کہ اُن کی اولاد موجود تھی اور یہ دوسرا امر کہ
پیشگوئی کے مطابق اُن لوگوں کی اولاد ان کی زندگی میں ہی مرگئی تھی یہ امر بھی قرین قیاس نہیں اور عقل
اس کو ہرگز باور نہیں کر سکتی۔ کیونکہ ایسا کہنے والے نہ ایک نہ دو بلکہ صد ہا شریر النفس اور خبیث الطبع
آدمی تھے جن کی اولاد کی ہزار ہا تک نوبت پہنچی تھی۔ پس اگر اُن کی زندگی میں ہی اُن کی تمام
الكوثر :
تتمه حقيقة الوحى
اولاد مر جاتی تو ملک میں ایک کہرام مچ جاتا ۔ کیونکہ معجزہ کے طور پر ہزار ہا بچوں کا مر جانا اور پھر
لا ولد ہونے کی حالت میں ان کے باپوں کا مرنا یہ ایسا معجزہ نہیں تھا جو مخفی رہ سکتا اور ضرور تھا کہ
احادیث اور تاریخوں کی بچوں کی کتابوں میں اس کا ذکر ہوتا ۔ پس اس سے یقینی طور پر ثابت ہوتا ہے
کہ اکثر ان کے اولاد چھوڑ کر مر گئے تھے اور بعد میں پیشگوئی کے مطابق آہستہ آہستہ اُن کی
نسل منقطع ہو گئی پس قرآن شریف کی یہ پیشگوئی جو قریش کے کافروں کے حق میں تھی یعنی
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ ! یہ بعینہ اسی رنگ کی پیشگوئی ہے جو میں نے خدا تعالیٰ سے الہام
پا کر سعد اللہ لودھیانوی کے حق میں کی تھی۔ پس اسی طرح اُس کا ظہور ہوگا جس کے کان سننے
کے ہوں سنے ۔ بقیہ ترجمہ لسان العرب کا یہ ہے کہ ابتر مفلس کو بھی کہتے ہیں اور اس شخص کو بھی جو
خسارہ میں ہو۔ اور ان چیزوں کو ابتر کہتے ہیں جو مشکیزہ اور بوکا وغیرہ میں سے قبضہ نہ رکھتے ہوں۔
اس تمام تحقیق سے ظاہر ہے کہ اول تو ابتر کا لفظ بے فرزند ہونے کے لئے مخصوص نہیں ہے
بلکہ ہر ایک بدنصیب اور نامراد جونا کام اور زیاں کار رہے اس کو بھی ابتر کہتے ہیں جیسا کہ سعد اللہ
اپنے کاموں میں نامراد گیا اور میرے مقابل پر جو کچھ اس کی آرزو تھی سب میں اس کو نامرادی
نصیب ہوئی جیسا کہ ہم آگے چل کر بیان کریں گے۔ علاوہ اس کے تحقیق متذکرہ بالا کی رو سے
ثابت ہو گیا کہ ابتر ہونے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ انسان ایسی حالت میں مرے جبکہ کوئی اُس کی
اولاد نہ ہو بلکہ اگر بعد میں بھی اس کی اولاد کا سلسلہ منقطع ہو جائے اور پوتے سے آگے نہ چلے تب
بھی وہ ابتر کہلاتا ہے جیسا کہ ہم ذکر کر چکے ہیں کہ قریش کے صدہا خبیث طبع لوگوں نے آنحضرت صلعم
کا نام ابتر رکھا تھا اور وہ لوگ صاحب اولاد تھے اور اسلامی تاریخ میں ثابت نہیں کیا گیا کہ ان کی
حیات میں ہی اُن کے بیٹے اور پوتے ہلاک ہو گئے تھے بلکہ بعد میں آہستہ آہستہ ان کا قطع نسل ہو گیا
تھا سو وہ پیشگوئی جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر ظاہر ہوئی اس کا بھی یہی منشاء تھا کہ
آخر کار سعد اللہ کی قطع نسل ہو جائے گی ۔ چنانچہ اس کے علامات بھی ظاہر ہو گئے کہ باوجود اس کے
کہ پیشگوئی پر بارہ سال کے قریب مدت گزر گئی تب بھی سعد اللہ کے گھر میں پیشگوئی کے بعد
الكوثر :
تتمه حقيقة الوحى
لڑکا نہ ہوا اور نہ اُس کے لڑکے کی اولاد ہوئی۔ کیا اس واقعہ سے پیشگوئی کے اثر کی کچھ بھی بو ﴿۱۲﴾
نہیں آتی کہ پیشگوئی کے بعد تخمینا بارہ سال تک سعد اللہ زندہ رہا اور جو رو رکھتا تھا مگر پھر بھی
اولاد کا ہونا ایسا رک گیا جیسا کہ ایک سیلاب کے آگے بندھ لگایا جاتا ہے اور لڑکا جو پیشگوئی سے
پہلے بعمر پندرہ سال موجود تھا وہ بھی تھیں سال تک پہنچ گیا اور شادی تک نوبت نہ آئی اور سعد اللہ
ایک جوان مضبوط تھا اور اس لائق تھا کہ پیشگوئی کے بعد کئی لڑکے اس کے گھر میں پیدا ہو جاتے
لیکن پیشگوئی کے بعد موت کے دن تک اس کے گھر میں کوئی زندہ رہنے والا لڑ کا پیدا نہیں
ہوا اور نہ اس کے لڑکے کے گھر میں کچھ اولاد ہوئی بلکہ اب تک وہ شادی سے محروم ہے اور سنا گیا
ہے کہ اس کی عمر تین برس یا اس سے زائد ہے۔ پس پیشگوئی نے اپنی سچائی کو ظاہر کر دیا کہ
پیشگوئی کے بعد خدا تعالیٰ نے سعد اللہ کے گھر میں نسل کا پیدا کرنا روک دیا۔ ہر ایک شخص جو
کچھ حیا اور شرم کا مادہ اپنے اندر رکھتا ہے وہ سمجھ سکتا ہے کہ پیشگوئی کے ساتھ ہی آئندہ بارہ برس
تک سلسلہ اولاد کا قطع ہو جانا اور اُسی حالت میں سعد اللہ کا مر جانا یہ ایسا امر نہیں ہے کہ
نظر انداز کیا جائے جس حالت میں بدقسمت سعد اللہ کے ان کلمات کے بعد جو اُس نے میری
نسبت کہے یعنی یہ کہ گویا میں مع اپنی تمام اولاد کے ہلاک ہو جاؤں گا اور کچھ بھی میرا باقی
نہیں رہے گا اور جماعت درہم برہم ہو جائے گی ۔ خدا نے اس کی نسبت یہ الہام دیا کہ
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ یعنی تو ابتر نہیں ہوگا بلکہ تیرا بد گوہی ابتر رہے گا۔ تو اب دیکھنا
چاہیے کہ اس پیشگوئی کا نتیجہ کیا ہوا۔ صاف ظاہر ہے کہ نتیجہ یہ ہوا کہ بد قسمت سعد اللہ ابتر کے لفظ
کے ہر ایک معنی کی رو سے جو لغت میں کئے گئے ہیں خدا تعالیٰ کے قہر اور غضب کا مورد ہو گیا اپنے
ارادہ میں خائب و خاسر رہا جیسا کہ ابتر کے لفظ کے ایک یہ بھی معنی ہیں اور ابھی ہم یہ معنی بھی لکھ
چکے ہیں۔ دوسرے یہ معنی بھی اُس پر صادق آئے کہ آخر کار پادریوں کا نوکر ہو کر جو دین اسلام کی
تو ہین میں ہر وقت لگے رہتے ہیں ذلت کی زندگی اختیار کی اور وہ خیر اور برکت جو ایک غیرت مند
اسلام کے حصہ میں آتی ہے اس سے بے نصیب ہو گیا۔ یہ اس کا نتیجہ تھا کہ محض شرارت اور
دنیا داری سے حق کی مخالفت پر کمر بستہ تھا۔ لہذا اس پر یہ رجعت پڑی کہ میری اطاعت کا جوا
تتمه حقيقة الوحى
نہ اُٹھایا مگر پادریوں کی اطاعت کا جُوا اٹھا لیا ۔ پس ان معنوں کے رو سے بھی وہ ابتر
ٹھیرا۔ پھر جیسا کہ بیان کر چکا ہوں ان معنوں کے رو سے بھی ابتر ہوا کہ اُس وقت سے جو
اس کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ گویا اسی دم سے خدا تعالیٰ
نے اس کی بیوی کے رحم پر مہر لگا دی اور اس کو یہ الہام کھلے کھلے لفظوں میں سنایا گیا تھا کہ
اب موت کے دن تک تیرے گھر میں اولاد نہ ہوگی اور نہ آگے سلسلہ اولاد کا چلے گا اور
یقیناً اُس نے اس الہام کو توڑنے کے لئے اولاد حاصل کرنے کی غرض سے بہت کوشش کی
ہو گی مگر وہ کوشش ضائع گئی ۔ آخر نا مراد مرا اور ابتر کے ہر ایک معنی اُس پر صادق آگئے ۔
اور دوسری طرف جو میری نسبت وہ بار بار بد دعائیں کرتا تھا کہ یہ شخص مفتری ہے ہلاک
ہو جائے گا اور اولاد بھی مرے گی اور جماعت متفرق ہو جائے گی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس
الہام کے بعد یعنی الهام إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ کے بعد تین لڑکے میرے گھر میں پیدا
ہوئے اور تین لاکھ سے زیادہ جماعت ہو گئی اور کئی لاکھ روپیہ آیا اور کئی عیسائی اور ہندو
میری دعوت سے مسلمان ہوئے ۔ پس کیا یہ نشان نہیں اور کیا یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور
یہ کہنا کہ سعد اللہ کے لڑکے کی عبد الرحیم کی دختر سے نسبت ہو گئی ہے اور شادی ہو جائے گی اور
اولا د بھی ہو گی یہ ایک خیالی پلاؤ ہے اور محض ایک گرہ ہے جو ہنسی کے لائق ہے اور اس کا
جواب بھی یہی ہے کہ خدا کے وعدے ٹل نہیں سکتے ۔ یہ بات تو اُس وقت پیش کرنی چاہیے کہ
جب شادی ہو جائے اور اولاد بھی ہو جائے ۔ بالفعل تو ایمانداری کا یہ تقاضا ہے کہ اس بات کو
غور سے سوچیں کہ جیسا کہ قرآن شریف کی یہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ
حاشیہ : یہ اسی طرح کی امید ہے جیسا کہ عبد الحق غزنوی ثم امرتسری نے مباہلہ کے بعد اپنی نسبت مباہلہ کا
ثر یہ ظاہر کیا تھا کہ میرا بھائی مر گیا ہے اس کی بیوی سے میں نے نکاح کیا ہے اور اس کو حمل ہو گیا ہے اور اب اس کو
لڑکا پیدا ہو گا اور وہ مباہلہ کا اثر سمجھا جائے گا مگر اُس حمل کا انجام یہ ہوا کہ کچھ بھی پیدا نہ ہوا اور اب تک وہ با وجود
گذر نے چودہ برس کے نامرادی اور ذلت کی زندگی بھگت رہا ہے اور بر خلاف اس کے مباہلہ کے بعد میرے گھر میں
کئی لڑکے پیدا ہوئے اور کئی لاکھ انسان نے بیعت کی اور کئی لاکھ روپیہ آیا اور دنیا کے کناروں تک عزت کے ساتھ
میری شہرت ہو گئی اور اکثر دشمن مباہلہ کے بعد مر گئے اور ہزار ہانشان آسمانی میرے ہاتھ پر ظاہر ہوئے ۔ منہ
☆
تتمه حقيقة الوحى
ویسا ہی یہ پیشگوئی بھی ظہور میں آگئی جو خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے ظاہر فرمائی کیونکہ جیسا
کہ میں بیان کر چکا ہوں اُسی روز سے جبکہ خدا تعالیٰ نے اس کی نسبت مجھے یہ خبر دی کہ
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ جس کو آج تک بارہ برس گزر گئے اُسی وقت سے اولاد کا دروازہ
سعد اللہ پر بند کیا گیا اور اس کی بد دعاؤں کو اُسی کے منہ پر مار کر خدا تعالیٰ نے تین لڑ کے بعد اس
الہام کے مجھ کو دیئے اور کروڑہا انسانوں میں مجھے عزت کے ساتھ شہرت دی اور اس قدر مالی
فتوحات اور آمدنی نقد اور جنس اور طرح طرح کے تحائف مجھ کو دیئے گئے کہ اگر وہ سب جمع کئے ۱۴
جاتے تو کئی کو ٹھے اُن سے بھر سکتے تھے۔ سعد اللہ چاہتا تھا کہ میں اکیلا رہ جاؤں کوئی میرے
ساتھ نہ ہو پس خدا تعالیٰ نے اس آرزو میں اس کو نا مراد رکھ کر کئی لاکھ انسان میرے ساتھ کر دیا۔
اور وہ چاہتا تھا کہ لوگ میری مدد نہ کریں مگر خدا تعالیٰ نے اس کی زندگی میں ہی اس کو دکھلا دیا کہ
ایک جہان میری مدد کے لئے میری طرف متوجہ ہو گیا اور خدا تعالیٰ نے وہ میری مالی مدد کی کہ
صد ہا برس میں کسی کی ایسی مدد نہیں ہوئی۔ اور وہ چاہتا تھا کہ مجھ کو کوئی عزت نہ ملے مگر خدا نے ہر
ایک طبقہ کے ہزار ہا انسانوں کی گردنیں میری طرف جھکا دیں اور وہ چاہتا تھا کہ میں اس کی زندگی
میں ہی مر جاؤں اور میری اولا د بھی مر جائے مگر خدا تعالیٰ نے میری زندگی میں اس کو ہلاک کیا
اور الہام کے دن کے بعد تین لڑکے اور مجھ کو عطا کئے ۔ پس یہ موت اس کی بڑی نامرادی اور
ذلت کے ساتھ ہوئی اور یہی پیشگوئی میں نے کی تھی جو خدا تعالیٰ کے فضل سے پوری ہوگئی ۔
اور وہ پیشگوئی جس میں میں نے لکھا تھا کہ نامرادی اور ذلت کے ساتھ میرے رو برو وہ
مرے گا وہ انجام آتھم میں عربی شعروں میں ہے اور وہ یہ ہے:
وَمِنَ اللام أرى رجيلا فاسقًا غولًا لعينا نطفة السُّفَهَاء*
اور لیموں میں سے ایک فاسق آدمی کو دیکھتا ہوں کہ ایک شیطان ملعون ہے سفیہوں کا نطفہ
شکس حبيث مُفْسِدٌ ومُزوّر نَحْسٌ يُسمّى السعد في الجهلاء
بد گو ہے اور خبیث اور مفسد اور جھوٹ کو ملمع کر کے دکھلانے والا منحوس ہے جس کا نام جاہلوں نے سعد اللہ رکھا ہے
میں لکھ چکا ہوں کہ یہ چند شعر اس وقت صحت نیت سے لکھے گئے جبکہ بد قسمت سعد اللہ کی بد زبانی حد سے زیادہ گزرگئی تھی ۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
يا لا عنِي إِنَّ الْمُهَيْمَن يَنْظُر خَفْ قَهْر رَبِّ قادرٍ مَولَائِي
اے مجھ کو لعنت کرنے والے خدا تجھ کو دیکھ رہا ہے اس خدا کے قہر سے خوف کر جو میرا قادر آقا ہے
انی اراک تَمِيسُ بِالْخُيَلاء أنسيت يوم الطعنة النجلاء
میں تجھے دیکھتا ہوں کہ ناز اور تکبر کے ساتھ تو چلتا ہے کیا تجھے وہ دن یاد نہیں آتا کہ جب تو طاعون زخم کر نیوالی کے ساتھ ہلاک ہو گا
﴿۱۵﴾ لَا تَتَّبِع أَهْوَاءَ نَفْسَكَ شقوَةً يُلْقِيْك حُبّ النفس في الخوقاءِ
اپنی نفسانی خواہشوں کا بدبختی کی وجہ سے پیرومت بن تجھے تیرے نفس کی محبت کوئیں میں ڈالے گی
فرس حبيث خَفْ ذُرَى صَهَواتِه خَفْ ان تزلك عدو ذي عَدْوَاءِ
تیرا نفس ایک خبیث گھوڑا ہے اس کی پیٹھ کی بلندی سے تو خوف کر اور تو اس بات سے ڈر کر نا ہموار چلنا اس کا تجھے زمین پر گرادے
إِنَّ السُّمُوْمَ لَشَرُّ مَا فِي العالم شَرَّ السُّمُوْمِ عَداوَةُ الصَّلحَاءِ
جو کچھ دنیا میں ہے ان سب سے بدتر زہریں ہیں اور زہروں سے بدتر صلحا کی دشمنی
اذَيْتَنِي خُبْتًا فَلَسْتُ بِصَادِقٍ إِنْ لَمْ تَمُتْ بِالخِزْيِ يَا ابْن بِغَاءِ
تو نے اپنی خباثت سے ۔ ، مجھے بہت دکھ دیا ہے۔ پس میں سچا نہیں ہوں گا اگر ذلت کے ساتھ تیری موت نہ ہو گا
الله يُخزى حِزْبَكُمْ ويُعِزّني حتى يجيء النَّاسِ تَحْتَ لِوَائِي
ہے
اور صرف تیری ذلت پر کچھ حصر نہیں خدا تجھے مع تیرے گروہ کے ذلیل کرے گا اور مجھے عزت دے گا یہاں تک کہ لوگ میرے جھنڈے کے نیچے آجائیں گے
يَارَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا بِكَرَامَةٍ يا من يرى قلبي ولب لحالي
☆
اے میرے خدا مجھ میں اور سعد اللہ میں فیصلہ کر یعنی جو کا ذب ہے صادق کے روبرو اس کو
ہلاک کر ۔ اے وہ علیم و خبیر جو میرے دل کو اور میرے اندر کی پوشیدہ باتوں کو دیکھ رہا ہے
يَا مَنْ ارى ابو ابه مَفْتُوحَةً لِلسَّائِلِينَ فَلا تَرُدَ دُعَائِي
اے میرے خدا میں تیری رحمت کے دروازے دعا کرنے والوں کے لئے کھلے دیکھتا ہوں پس یہ جو میں نے
سعد اللہ کے حق میں دعا کی ہے اس کو قبول فرما اور رد نہ کر یعنی میری زندگی میں ہی اس کو ذلت کی موت دے
اور جیسا کہ میں نے ان تمام اشعار کے نیچے ہر ایک شعر کا ترجمہ کر دیا ہے ان کے پڑھنے سے
ظاہر ہے کہ میں نے سعد اللہ سے ان اشعار میں مباہلہ کیا تھا اور جیسا کہ اُس نے اپنی کتاب شہاب
ثاقب میں مباہلہ کے طور پر میری موت کو اپنی زندگی میں چاہا تھا اُس کے مقابل پر میں نے بھی اپنے
سعد اللہ کی موت صرف ایک نشان نہیں بلکہ تین نشان ہیں (۱) اس کی موت کی نسبت میری پیشگوئی (۲) میری موت کی نسبت بطور
مباہلہ اس کی پیشگوئی کہ گویا میں اُس کی زندگی میں ہی مر جاؤں گا (۳) اس کی موت کی نسبت میری دعا جو قبول ہو گئی ۔ منہ