۲۔ پیٹ پھٹنے سے رخصت
حقیقةُ الوحی, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
خدا سے یہ چاہا تھا کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے صادق کی زندگی میں ہی اس کی موت ہو
اور اسی بنا پر آٹھویں شعر میں میں نے یہ لکھا ہے کہ اے سعد اللہ تو نے مجھے بہت دکھ دیا ہے
پس اگر تیری ذلت کے ساتھ موت نہ ہو یعنی اگر تو بموجب اس مباہلہ کے میری زندگی میں
ہی نا مراد رہ کر مر نہ جائے تو پھ ہائے تو پھر میں جھوٹا ہوں۔ اور چوتھے شعر ور چوتھے شعر میں صریح طور پر یہ اشارہ بھی کر
دیا گیا ہے کہ سعد اللہ نمونیا پلیگ سے مرے گا کیونکہ طعنہ کا لفظ طاعون کی طرف اشارہ طرف اشارہ کرتا ۱۶
ہے اور نجلاء عربی زبان میں فراخ زخم کو کہتے ہیں اور نمونیا پلیگ کی بھی یہی صورت ہوتی
ہے کہ پھر ہ زخمی ہو کر پھٹ جاتا ہے اور اس میں فراخ زخم ہو جاتا ہے اور عجیب تر یہ ہے
کہ جس زمانہ میں یہ پیشگوئی کی گئی اُس زمانہ میں اس ملک میں طاعون کا نام ونشان نہ تھا
پس یہ اس قادر علیم کے عمیق در عمیق علم کا ایک نمونہ ہے کہ اُس نے سعد اللہ کی اس قسم کی
موت کی اُس وقت خبر دی جبکہ یہ تمام ملک طاعون سے پاک تھا۔
لد
اور یہ جو مذکورہ بالا اشعار میں خدا تعالیٰ نے یہ پیشگوئی فرمائی ہے کہ میری زندگی میں ہی
سعد اللہ کی موت ذلت اور رسوائی کے ساتھ ہوگی یہ پیشگوئی پورے طور پر ظہور میں آگئی اور نمونیہ
پلیگ نے چند گھنٹہ میں ہی اُس کا کام تمام کر دیا اور جنوری ۱۹۰۷ء کے پہلے ہی ہفتہ میں وہ اس
دنیا سے گذر گیا مگر اس جگہ طبعاً سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسی پیشگوئی کیوں کی گئی تھی اور کیوں اس
کی گالیوں پر صبر نہ کیا گیا اس کا جواب یہ ہے کہ اس پیشگوئی سے چار برس پہلے سعد اللہ نے
میری موت کی نسبت اور تمام جماعت کے مرتد اور منتشر ہونے کی نسبت پیشگوئی اپنی کتاب
شہاب ثاقب میں شائع کی تھی اور اس میں اُس نے صاف طور پر لکھا تھا کہ یہ شخص کذاب اور
مفتری ہے اس لئے وہ ذلت کی موت سے مرے گا اور اس کی جماعت متفرق اور منتشر ہو جائے
گی اور بہت گندے الفاظ کے ساتھ میری ہلاکت کی خبر دی تھی اس لئے خدا تعالیٰ کی غیرت
نے جو وہ صادقوں کے لئے رکھتا ہے اُس کی پیشگوئی کو اسی پر الٹا دیا ۔ بد قسمت سعد اللہ نے
اپنی کتاب میں جس کا نام اُس نے رکھا ہے شہاب ثاقب بر مسیح کا ذب جس کے معنی ہیں کہ اس
تتمه حقيقة الوحى
جھوٹے مسیح پر آگ پڑے گی ہم اور اُس کو ہلاک کرے گی۔ میری نسبت یہ پیشگوئی کی تھی جو
فارسی زبان میں شعر ہیں اور وہ یہ ہیں :
اخذ یمین و قطع و تین است بهر تو
بے رونقی و سلسلہ ہائے مزوری
اکنون با صطلاح شما نام ابتلا است
آخر بروز حشر و بایں دار خاسری
ترجمہ ان اشعار کا یہ ہے کہ وہ اپنی کتاب مذکور میں مجھے مخاطب کر کے لکھتا ہے کہ خدا کی طرف سے
تیرے لئے مقدر ہو چکا ہے کہ خدا تجھے پکڑے گا اور تیری رگ جان کاٹ دے گا۔ تب تیرے
مرنے کے بعد یہ جھوٹا تیرا سلسلہ تباہ ہو جائے گا اور اگر چہ تم لوگ کہتے ہو کہ ابتلا بھی آیا کرتے
ہیں مگر آخر تو حشر کے دن اور نیز اس دنیا میں زیاں کار اور نامراد مرے گا اور پھر بعد اس کے
آیت لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا لکھ کر کہتا ہے کہ تو ہر جگہ ذلت پائے گا اور اس جہان میں اور اُس
جہان میں تیرے لئے عزت نہیں۔
اس کے ان کلمات سے ظاہر ہے کہ وہ میری نسبت کیا آرزو رکھتا تھا۔ جس کو وہ ہزاروں
حسرتوں کے ساتھ اپنے دل میں لے گیا یہ مقام منصفین کے بڑی غور کے لائق ہے کہ یہ
دو طرفہ پیشگوئیاں مباہلہ کے طور پر تھیں یعنی اُس نے میری موت کی خبر دی تھی جس کو وہ خیال
کرتا تھا جو اس کی زندگی میں ہی میری موت نہایت نامرادی سے ہوگی اور میری موت کے
لئے وہ بہت دعائیں کرتا تھا اور اس کو یقین تھا کہ ایسا ہی ہوگا دوسری طرف اس کی پیشگوئی
سے چار برس بعد مجھے خدا نے خبر دی کہ وہ میری زندگی میں ہی ذلت کی موت سے مرے گا
اور طاعون کی ایک قسم سے ہلاک ہوگا اور میں اپنی پیشگوئی کی تصدیق کے لئے اس کی موت
کے بارے میں دعائیں کرتا تھا آخر خدا نے مجھے سچا کیا اور وہ میری پیشگوئی کے مطابق میری
زندگی میں ہی جنوری کے پہلے ہفتہ میں ہی ہلاک ہوا۔ اور جن حسرتوں اور ذلتوں کے
ساتھ وہ مر گیا ان کا کون اندازہ کر سکتا ہے؟ اور یہ حسرت اور ذلت کچھ تھوڑی نہیں کہ جس کی
وہ موت چاہتا تھا اور جس کے لئے وہ اپنی پیشگوئی شائع کر چکا تھا اس کو نہ صرف زندہ چھوڑ گیا
طاعون بھی ایک آگ ہے جس آگ سے سعد اللہ ہلاک ہوا۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
بلکہ لاکھوں انسانوں کو اس کے تابع دیکھ گیا اور وہ جماعت جس کی بربادی اور تباہی کے لئے اُس
نے پیشگوئی کی تھی اُس کی غیر معمولی اور معجزانہ ترقی کو اُس نے بچشم خود دیکھ لیا اور صرف اسی قدر
نہیں بلکہ وہ یہ بھی دعائیں کرتا تھا کہ الہام إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ کے برخلاف اپنی بہت سی
اولا د دیکھ لے گا۔ لیکن اُس کی اولاد ہو کر مرتی گئی اور یہ ایک دل خراش دُکھ تھا جو اُس نے بار بار
دیکھا اور الہام إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ کے بعد کوئی لڑکا اس کے گھر میں پیدا نہ ہوا اور
صرف وہ بیٹا ر ہا جو پیشگوئی سے پہلے پیدا ہو چکا تھا اور بڑی عمر تک پہنچ گیا اور اب تک شادی اور ۱۸
بیاہ کا نام تک نہیں چہ جائیکہ اولا د ہو۔
اس حسرت پر اُس کے یہ اشعار کافی ہیں جو اُس کی ایک مناجات میں ہیں جن کی
قاضی الحاجات سرخی ہے اور وہ یہ ہیں:
جگر گوشہ ہا دادی اے بے نیاز
ولے چند زانها گرفتی تو باز
دل من بنعم البدل شاد کن
بلطف از غم
و غصہ آزاد کن
ازواج و اولاد اے ذوالمنن
بود
ہر
یکے قرة العين من
جگر پار ہائے کہ رفتند پیش
ز مهجوری شان دلم ریش ریش
ان درد ناک اشعار پر نظر ڈال کر ہر ایک شخص سوچ سکتا ہے کہ اولاد نہ ہونے اور
نہ اور
مرجانے سے کس قدر حسرتیں اُس کے دل میں بھری ہوئی تھیں جن سے وہ نجات نہ پاس
جیسا کہ اُس کی کتاب سے ثابت ہوتا ہے سولہ برس تک اپنی کثرت اولاد کے لئے اور میری
موت اور تباہی کے لئے وہ دعائیں کرتا رہا۔ آخر جنوری ۱۹۰۷ء کے پہلے ہفتہ میں ہی اُن تمام
دعاؤں سے نامراد رہ کر چند گھنٹہ میں لدھیانہ میں نمونیا پلیگ سے مر گیا اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ
میری زندگی میں اُس کی موت ہو بلکہ یہ چاہتا تھا کہ اُس کی زندگی میں میری موت ہو اس
بارے میں اُس نے پیشگوئی بھی شائع کی اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ میرے اولاد ہو یا میری
جماعت ترقی کرے اور اپنی اولاد کی کثرت چاہتا تھا اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ میرے سلسلہ کی
لده۔
تتمه حقيقة الوحى
کوئی مدد کرے مگر ان تمام آرزوؤں سے نامراد رہ کر اس ذلت کے ساتھ مر گیا کہ کوئی مراد اُس کی
پوری نہ ہوئی اور میں نے اُس کو بار بار خبر دی تھی کہ الہام ان شانئک هو الابتر میں ابتر سے
☆
اله
مراد خدا تعالیٰ کی یہی ہے کہ آئندہ اولاد کا سلسلہ اُس پر بند ہوگا اور اُس کا بیٹا بھی ابتر ہی مرے گا سو
اُس نے نے دیکھ لیا کہ باوجود اس کے کہ پیشگوئی کے وقت سے بارہ سال تک وہ زندہ رہا اور
دعا ئیں بھی کرتا رہا لیکن بجز اُس لڑکے کے جو پیشگوئی کے وقت قریباً پندرہ سال کا تھا اور کوئی
اولاد اس کے گھر میں نہ ہوئی اور یہ حسرت بھی ساتھ لے گیا کہ بیٹے کی شادی نہ کر سکا پس پیشگوئی
کے مطابق یہ تمام مجموعہ ذلتوں کا اس کے نصیب ہوا۔ اور اسی سعد اللہ کے بارے میں اشتہار انعامی
۱۹ تین ہزار روپیہ مشتہرہ پانچ اکتوبر ۱۸۹۴ء کے صفحہ ۱۲ پر جو کتاب انوار الاسلام کے ساتھ ملحق ہے
خدا تعالیٰ سے الہام پا کر مندرجہ ذیل عبارت میں نے لکھی تھی اور وہ یہ ہے :
حق سے لڑتا رہ آخر اے مر دار تو دیکھے گا کہ تیرا کیا انجام ہوگا۔ اے عدو اللہ تو مجھ سے نہیں
خدا سے لڑ رہا ہے۔ بخدا مجھے اسی وقت ۲۹ ستمبر ۱۸۹۴ء کو تیری نسبت یہ الہام ہوا ہے ان
شانئك هو الابتر ۔ اس الہامی عبارت کا ترجمہ یہ ہے کہ سعد اللہ جو تجھے ابتر کہتا ہے اور یہ
دعویٰ کرتا ہے کہ تیرا سلسلہ اولاد اور دوسری برکات کا منقطع ہو جائے گا ایسا ہر گز نہیں ہوگا بلکہ وہ
خودا بتر رہے گا۔
یادر ہے کہ یہ فقرہ کہ ان شانئک هو الابتر زبان عرب میں بغیر مقابلہ کے نہیں آتا یعنی
اب دیکھنا چاہیے کہ اس کی نامرادی اور حسرت اور ذلت کی موت سے کیسے اس پیشگوئی کے معنی کھل گئے کہ
خدا ذلت اور رسوائی کی اس کو موت دے گا جیسا کہ اس واقعہ سے بارہ برس پہلے اس کی نسبت انجام آتھم میں یہ
پیشگوئی کی گئی تھی
اذ يتنى خُبْتًا فلستُ بصادق ان لم تمت بالخزى يا ابن بغاء
یعنی تو نے اے سعد اللہ اپنی فطرتی خباثت سے مجھے بہت دکھ دیا ہے پس میں اس حالت میں سچا نہیں ہوں گا کہ جب
ذلت کے ساتھ تیری موت نہ ہو۔ پس اس سے بڑھ کر ذلت اور کیا ہوگی کہ وہ میری موت چاہتا تھا مگر میری زندگی
میں مر گیا اور میری نامرادی چاہتا تھا مگر میرے اقبال اور ترقی کو دیکھ گیا۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
اس فقرہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ پہلے کسی نے ابتر کہا ہو پھر اس کے مقابل پر اس کو ابتر کہا
جائے پس یہ فقرہ اس بات پر شاہد ہے کہ سعد اللہ مجھے ابتر کہتا تھا اور میری نسبت چاہتا تھا کہ
میں ہر ایک خیر و برکت سے بے نصیب رہ کر اس کے رو بروفوت ہو جاؤں اور میری نسل بھی
منقطع ہو جائے پس جو کچھ اُس نے خدا سے میرے لئے چاہا خدا نے اس کے لئے کر دیا۔ میں
نے اس کے ابتر اور نا مراد مرنے کے لئے سبقت نہیں کی اور نہ میں نے یہ چاہا کہ وہ میرے روبرو
ہلاک ہو مگر جب اُس نے ان باتوں میں سبقت کی اور کھلے کھلے طور پر اپنی کتاب شہاب ثاقب
میں میری موت کی نسبت پیشگوئی شائع کی اور میرا دل دُکھایا اور دُکھ دینے میں حد سے بڑھ
گیا۔ تب چار برس بعد میں نے اس کے لئے دُعا کی تو خدا نے مجھ کو اس کی موت کی خبر دی اور
نیز فرمایا کہ سعد اللہ جو تیرے ابتر رہنے کی پیشگوئی کرتا ہے وہ خود ابتر رہے گا مگر میں تیری نسل کو
قیامت تک قائم رکھوں گا۔ اور تو برکات سے محروم نہیں ہوگا اور میں یہاں تک تجھے برکت دوں گا
کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور ایک دنیا کو تیری طرف رجوع دوں گا مگر
سعد اللہ خیر و برکت سے بے نصیب رہ کر تیری آنکھوں کے سامنے ذلت کی موت سے مرے گا
سو ایسا ہی ظہور میں آیا۔ یہ ہیں خدا کی پیشگوئیاں جو ٹل نہیں سکتیں اگر یہ باتیں صرف زبانی ہوتیں
تو کون مخالف آج میری اس پیشگوئی کو مانتا لیکن یہ تمام باتیں آج سے بارہ برس پہلے میری ۲۰
کتابوں اور اشتہاروں میں شائع ہو چکی ہیں جن سے کسی مخالف کو گریز کی جگہ نہیں مگر وہی جو
حیا اور شرم کو چھوڑ کر ابو جہل کی طرح روز روشن کو رات کہتا ہے اور آفتاب کو جو چمک رہا ہے
بے نور قرار دیتا ہے۔ ایسا ہی اگر سعد اللہ میری موت اور ذلت اور نیز میری جماعت کے تباہ
ہونے کی نسبت اپنی کتاب شہاب ثاقب میں پیشگوئی شائع نہ کرتا تو اس وقت میری بات کون
مان سکتا تھا مگر خدا کا شکر ہے کہ دونوں طرف سے مباہلہ کے رنگ میں پیشگوئیاں شائع ہو
گئیں اور روز روشن کی طرح کھل گیا کہ آخر کس کے حق میں خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا۔
اور یہ بھی یاد رہے کہ اگر چہ سعد اللہ کی نسبت میری کتابوں میں بعض سخت لفظ پاؤ گے اور
تعجب کرو گے کہ اس قدر سختی اس کی نسبت کیوں اختیار کی گئی مگر یہ تعجب اُس وقت فی الفور دور
تتمه حقيقة الوحى
ہو جاوے گا جب اس کی گندی نظم اور نثر کو دیکھو گے۔ وہ بد قسمت اس قدر گندہ زبانی اور
دشنام دہی میں بڑھ گیا تھا کہ مجھے ہرگز امید نہیں کہ ابو جہل نے آنحضرت صلعم کی نسبت یہ
بد زبانی کی ہو بلکہ میں یقیناً کہتا ہوں کہ جس قد ر خدا کے نبی دنیا میں آئے ہیں اُن سب کے
مقابل پر کوئی ایسا گندہ زبان دشمن ثابت نہیں ہوتا جیسا کہ سعد اللہ تھا اُس نے مخالفت اور عناد
کے کسی پہلو میں کوئی دقیقہ اُٹھا نہیں رکھا تھا اور چوہڑوں اور چماروں کو بھی وہ گندہ طریق
گالیوں کا یاد نہیں ہوگا جو اس کو یا د تھا۔ سخت سے سخت الفاظ اور نا پاک سے نا پاک گالیاں اس
شدت اور بے حیائی سے اس کے منہ سے نکلتی تھیں کہ جب تک کوئی شخص اپنی ماں کے پیٹ
سے ہی بدطینت پیدا نہ ہو ایسی فطرت کا انسان نہیں ہو سکتا ایسے انسانوں سے سانپوں کے
بچے بھی اچھے ہوتے ہیں۔ میں نے اس کی بد زبانی پر بہت صبر کیا اور اپنے تئیں روکا کیا لیکن
جب وہ حد سے گذر گیا اور اس کے اندرونی گند کا پل ٹوٹ گیا تب میں نے نیک نیتی سے
اس کے حق میں وہ الفاظ استعمال کئے جو کل پر چسپاں تھے اگر چہ وہ الفاظ جیسا کہ مذکورہ بالا
الفاظ میں مندرج ہیں بظاہر کسی قدر سخت ہیں مگر وہ دشنام دہی کی قسم میں سے نہیں ہیں بلکہ
واقعات کے مطابق ہیں اور عین ضرورت کے وقت لکھے گئے ہیں۔ ہر ایک نبی حلیم تھا مگر اُن سب
کو واقعات کے متعلق ایسے الفاظ اپنے دشمنوں کی نسبت استعمال کرنے پڑے ہیں چنانچہ
انجیل میں کسی قدر نرم تعلیم کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم انہیں انجیلوں میں فقیہوں ، فریسیوں اور
یہودیوں کے علماء کی نسبت یہ الفاظ بھی موجود ہیں کہ وہ مکار ہیں، فریبی ہیں ، مفسد ہیں،
سانپوں کے بچے ہیں، بھیڑیے ہیں اور نا پاک طبع اور خراب اندرون ہیں اور کنجریاں اُن
سے پہلے بہشت میں جائیں گی ۔ ایسا ہی قرآن شریف میں زنیم وغیرہ الفاظ موجود ہیں
پس اس سے ظاہر ہے کہ جو لفظ محل پر چسپاں : مل پر چسپاں ہو وہ دشنام دہی میں داخل نہیں اور کسی نبی نے
سخت گوئی میں سبقت نہیں کی بلکہ جس وقت بدطینت کافروں کی بد گوئی انتہا تک پہنچ گئی تب
خدا کے اذن سے یا اُس کی وحی سے وہ الفاظ اُنہوں نے استعمال کئے ۔
ایسا ہی تمام مخالفوں کی نسبت میرا یہی دستور رہا ہے کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے
لدله
تتمه حقيقة الوحى
کسی مخالف کی نسبت اس کی بد گوئی سے پہلے خود بد زبانی میں سبقت کی ہو مولوی محمد حسین بٹالوی
نے جب جرات کے ساتھ زبان کھول کر میرا نام دجال رکھا اور میرے پر فتویٰ کفر لکھوا کر صد ہا
پنجاب و ہندوستان کے مولویوں سے مجھے گالیاں دلوائیں اور مجھے یہودو نصاری سے بدتر قرار دیا
اور میرا نام کذاب مفسد ، دجال ، مفتری، مکار ، ٹھگ ، فاسق ، فاجر، خائن رکھا تب خدا نے میرے
دل میں ڈالا کہ صحت نیت کے ساتھ ان تحریروں کی مدافعت کروں ۔ میں نفسانی جوش سے کسی کا
دشمن نہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک سے بھلائی کروں مگر جب کوئی حد سے بڑھ جائے تو
میں کیا کروں ۔ میرا انصاف خدا کے پاس ہے ان سب مولوی لوگوں نے مجھے دکھ دیا اور حد سے
زیادہ دکھ دیا اور ہر ایک بات میں ہنسی اور ٹھٹھا کا نشانہ بنایا۔ پس میں بجز اس کے کیا کہوں کہ
يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ
یادر ہے کہ سعد اللہ میرے مقابلہ پر دو دفعہ مباہلہ کا نشانہ ہو چکا ہے پہلے تو اُنہیں عربی
شعروں میں جو انجام آتھم میں میں لکھ چکا ہوں مباہلہ کے طور پر میں نے دعا کی ہے کہ خدا ا
جھوٹے کو ہلاک کرے چنانچہ ان مباہلوں کے شعروں میں سے ایک شعر یہ ہے:
يَارَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا بِكَرَامَةٍ يَا مَنْ يَرَى قَلْبِي وَلُبَّ لِحَائِي
یعنی اے خدا تو مجھ میں اور سعد اللہ میں فیصلہ کر تو میرے دل کی حالت کو جانتا ہے
اور پھر سعد اللہ کی نسبت دوسرا شعر یہ ہے:
اذَيْتَنِي خُبْتًا فَلَسْتُ بِصَادِق إِنْ لَمْ تَمُتْ بِالخِزْى يَا ابْن بَغَاءِ
یعنی تو نے اے سعد اللہ خباثت کی راہ سے مجھے دکھ دیا ہے پس میں جھوٹا ہونگا اگر میرے سامنے ذلت کے ساتھ تیری موت نہ ہو
پھر دوسری دفعہ جو میں نے سعد اللہ کو مباہلہ کا سعد اللہ کو مباہلہ کا نشانہ بنایا اُس کا ذکر میری کتاب انجام آتھم
کے صفحہ ۶۷ میں ہے اور اس دعوت مباہلہ میں کئی مولوی اور شامل ہیں جن کے ناموں کی فہرست
انجام آتھم کے صفحہ ۶۹ سے صفحہ ۷۲ تک کتاب مذکورہ میں درج ہے اور دعوت مباہلہ میں
يس : ۳۱
لد لد
تمہیدی عبارت صفحہ ۶۷ ۔ انجام آتھم پر یہ ہے:
تتمه حقيقة الوحى
گواہ رہ اے زمین ! اور اے آسمان ! کہ خدا کی لعنت اُس شخص پر کہ اس رسالہ - کے پہنچنے
کے بعد نہ مباہلہ کے لئے حاضر ہو اور نہ تکفیر اور توہین کو چھوڑے اور نہ ٹھٹھا کرنے والوں کی
مجلسوں سے الگ رہے۔ اور اے مومنو! برائے خدا تم سب کہو کہ آمین۔ اور کتاب انجام آتھم
جس میں سخت معاند لوگوں کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا ہے اور ایسے لوگوں کی اس میں فہرست لکھی گئی
ہے اس فہرست کے صفحہ ۷۰ کی پہلی سطر کو ہی دیکھو کہ پہلی سطر کے سر پر ہی اس بد قسمت سعد اللہ کا
نام درج ہے چنانچہ لکھا ہے: سعد اللہ نو مسلم مدرس لودہا نہ بانه
اس مباہلہ پر آج کے دن تک بارہ برس اور تین مہینے اور کئی دن گزر چکے ہیں پھر اس کے
بعد اکثر لوگوں نے زبان بند کر لی اور جو بد زبانی سے باز نہ آئے اُن میں سے بہت کم ہوں گے
جنہوں نے موت کا مزہ نہ چکھا یا کسی ذلت میں گرفتار نہ ہوئے چنانچہ نذیر حسین دہلوی جوان
سب کا سرغنہ تھا جو دعوت مباہلہ میں اوّل المدعوین ہے اپنے لائق بیٹے کی موت دیکھ کر ابتر
ہونے کی حالت میں دنیا سے گذر گیا ۔ رشید احمد گنگوہی جس کا نام دعوت مباہلہ کے صفحہ ۶۹
میں درج ہے مباہلہ کی دعوت اور بد دعا کے بعد اندھا ہو گیا اور پھر سانپ کے کاٹنے سے مر گیا
۲۳﴾ اور مولوی عبدالعزیز لدھیانوی اور مولوی محمد لدھیانوی جن کا ذکر بھی اسی صفحہ ۶۹ میں ہے
بعد دعوت مباہلہ اس دنیا کو چھوڑ گئے ۔ اور ایسا ہی مولوی غلام رسول عرف رسل بابا جس کا
ذکر دعوت مباہلہ کے صفحہ ۷۰ میں ہے بعد دعوت مباہلہ اور بد دعا مذکورہ بالا کے بمقام امرتسر
طاعون سے مر گیا ۔ ایسا ہی مولوی غلام دستگیر قصوری جس کا ذکر اسی کتاب انجام آتھم کے
صفحہ ۷۰ میں ہے اور جس نے خود بھی اپنا مباہلہ اپنی کتاب فیض رحمانی ہم میں شائع کیا تھا وہ کتاب
کی تالیف سے ایک ماہ بعد مر گیا۔ اور اس کی موت کا یہی سبب نہیں کہ میں نے انجام آتھم کے
صفحہ ۶۷ میں یعنی اس کی سترھویں سطر میں اُس پر اور دوسرے مخالفوں پر جو شرارتوں سے باز نہ
آویں اور نہ مباہلہ کریں بد دعا کی تھی اور اُن پر خدا کا عذاب چاہا تھا بلکہ اس کا اپنا مباہلہ بھی اس
کی موت کا سبب ہو گیا کیونکہ اُس نے میرا اور اپنا ذکر کر کے خدا تعالیٰ سے ظالم کی بیخ کنی ہونی
ہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” فتح رحمانی “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
تتمه حقيقة الوحى
☆
چاہی تھی سو اس کے چند روز ہی کے بعد اس کی بیخ کنی ہو گئی اور اسی صفحہ ۷۰ میں مولوی اصغر علی کا نام
درج ہے وہ بھی اس وقت تک بد گوئی سے باز نہ آیا جب تک خدا تعالیٰ کے قہر سے ایک آنکھ اُس کی
نکل گئی۔ ایسا ہی اس مباہلہ کی فہرست میں مولوی عبد المجید دہلوی کا ذکر ہے جو فروری ۱۹۰۷ء میں
بمقام دہلی ہیضہ سے گزر گیا ایسا ہی اور بہت سے لوگ تھے جو علماء یا سجادہ نشین کہلاتے تھے اور بعد
اس دعوت مباہلہ کے بدگوئی اور بد زبانی سے باز نہیں آئے تھے اس لئے خدا تعالیٰ نے بعض کو تو
موت کا پیالہ پلا دیا اور بعض طرح طرح کی ذلتوں میں گرفتار ہو گئے اور بعض اس قدر دنیا کے مکر
اور فریب اور دنیا طلبی کے گندے شغل میں گرفتار ہوئے کہ حلاوت ایمان اُن سے چھین لی گئی۔
ایک بھی اس بد دعا کے اثر سے محفوظ نہ رہا۔ چونکہ سعد اللہ اپنی بد زبانی میں سب سے زیادہ بڑھ گیا تھا
اس لئے نہ صرف اس کو نامرادی کی موت پیش آئی بلکہ ہر ایک ذلت سے اس کو حصہ ملا اور تمام عمر
نوکری کر کے پھر بھی اس کا پیٹ نہ بھرا۔ آخر موت کے قریب آکر عیسائیوں کے مدرسہ میں نوکری
اختیار کی اور علاوہ ان تمام ذلتوں کے جو اس کو نصیب ہوئیں یہ آخری ذلت بھی اُس کو دیکھنی پڑی کہ
پادریوں کا فرقہ جو دین اسلام کا دشمن ہے جن کے مدارس میں خلاف اسلام وعظ کرنا ایک شرط ہے (۲۴)
اور ہر روز یا ہر ایک ساتویں دن حضرت عیسی کی خدائی کے بارے میں مدرسہ میں گمراہ کرنے والی
باتیں سنانا ان کا طریق ہے اُس نے گوارا کر لیا کہ ان کی چاکری اختیار کرے اور چونکہ عربی زبان
میں ابتَرُ مُعْدِم کو بھی کہتے ہیں یعنی ایسے مفلس کو جو سب اندوختہ کھو بیٹھے اس قسم کے ابتر ہونے
کا مصداق بھی اپنے تئیں ثابت کر دیا کیونکہ اگر مالی برکت اس کو حاصل ہوتی تو وہ اپنے آخری
عبدالمجید جب میں پہلے دہلی گیا تھا خود میرے مکان پر آیا تھا اور کہتا تھا کہ یہ الہام شیطانی ہیں اور مسیلمہ کذاب
سے مجھے تشبیہ دی اور کہا کہ اگر تو بہ نہ کرو تو تقول اور افترا کا نتیجہ بھگتو گے۔ میں نے کہا کہ اگر میں مفتری ہوں تو میں افترا
کی سزا پاؤں گا ورنہ جو شخص مجھے مفتری کہتا ہے وہ مواخذہ سے بچ نہیں سکتا۔ آخر عبدالمجید میری زندگی میں ہی اپنے اس
زبانی مباہلہ کے بعد مر گیا اور ان ایام میں اُس نے میرے مقابل پر میری تکذیب کے بارے میں سخت الفاظ کے ساتھ
ایک اشتہار بھی شائع کیا تھا اور شاید پیسہ پیسہ پر فروخت کیا تھا۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
دنوں میں پادریوں کے دروازہ پر گداگری اختیار نہ کرتا جو لوگ اپنے کالجوں اور سکولوں میں لازمی
طور پر خلاف اسلام تعلیم دیتے ہیں کسی سچے مسلمان کا طریق نہیں کہ ان کی نوکری اختیار کرے۔
افسوس کہ یہ شخص سعد اللہ نام جو فوت ہو گیا ہے وہ بعض میرے تقریری مباحثات بھی
سن چکا تھا اور اُس کو میری کتابیں دیکھنے کا بھی بہت موقعہ ملا تھا۔ مگر تعصب اور بغض ایک
ایسی بلا ہے کہ وہ اُن سے کچھ فائدہ اُٹھا نہ سکا۔ حضرت عیسی علیہ السلام کا وفات پانا کوئی
مشتبہ امر نہ تھا خدا تعالیٰ قرآن شریف میں بیان کر چکا اور اُس کا رسول معراج کی رات میں
وفات یافتہ نبیوں میں اس کو دیکھ چکا تھا دوسری طرف قرآن اور حدیث سے یہ بھی ثابت ہے
کہ سب خلیفے اسلام کے اسی اُمت میں سے آئیں گے بلکہ حدیثوں میں یہ بھی آچکا ہے کہ
نازل ہونے والا عیسی اسی اُمت میں سے ہے۔ پھر بھی وہ بد قسمت سمجھ نہ سکا اور پہلی کتابوں
اور احادیث صحیحہ میں بڑا نشان آخری مسیح کا یہ دیا گیا تھا کہ وہ دجال کے ظہور کے وقت آئے
گا اور قرآن شریف نے ظاہر کر دیا کہ وہ دجال کے پادریوں کا فرقہ ہے جن کا دن رات کام
تحریف و تبدیل ہے کیونکہ دجال کے یہی معنے ہیں جو تحریف و تبدیل کر کے حق کو چھپانے
والا ہو اور اسی کی طرف سورۃ فاتحہ اشارہ کرتی ہے ایسا ہی قرآن شریف کی اس آیت سے کہ
جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ القِيمة ثابت ہوتا ہے کہ دجال
عیسائیوں کے سوا کوئی علیحدہ گروہ نہیں ہوگا کیونکہ جب کہ غلبہ اور سلطنت قیامت تک عیسائیوں
دجال کے معنی بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ جو شخص دھوکہ دینے والا اور گمراہ کرنے والا اور خدا کے کلام کی تحریف کرنے
والا ہو اس کو دجال کہتے ہیں۔ سو ظاہر ہے کہ پادری لوگ اس کام میں سب سے بڑھ کر ہیں کیونکہ دوسروں کا دجل اور
فریب تو کمتر درجہ پر ہے مگر ان لوگوں کا دجل اس قدر ہے کہ خواہ نخواہ انسان کو خدا بنانے کے لئے کروڑ ہا روپیہ خرچ کر
رہے ہیں اور لاکھوں رسالے اور کتا بیں دنیا میں شائع کی ہیں اور اسی غرض سے زمین کے کناروں تک سفر کرتے ہیں پس
اسی وجہ سے وہ دجال اکبر ہیں اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے مطابق دوسرے کسی دجال کو قدم رکھنے کی جگہ نہیں کیونکہ لکھا ہے
کہ دجال گر جا سے نکلے گا اور جس قوم میں سے ہوگا وہ قوم تمام دنیا میں سلطنت کرے گی اور قیامت تک ان کی طاقت اور
قوت رہے گی ۔ پھر جبکہ یہ حال ہے تو کون سی زمین باقی رہی جس میں ہمارے مخالفوں کا فرضی دجال ظہور کرے گا۔ منہ
آل عمران : ۵۶
تتمه حقيقة الوحى
کے لئے مقدر ہے یا مسلمانوں کے لئے جو حقیقی متبع ہیں تو پھر کون ایماندار یہ گمان کر سکتا ہے کہ ایک
اور شخص جو حضرت عیسیٰ کا مخالف ہے اور اُن کو نبی نہیں جانتا تمام زمین پر اپنا تسلط ج ا تسلط جمالے گا ۔ ایسا ۲۵
خیال تو نص صریح قرآن شریف کے مخالف ہے۔ ایسا ہی گر جاوالی حدیث جو صحیح مسلم میں ہے یعنی
یہ کہ گرجا میں سے دجال نکلے گا اس آیت ممدوحہ کی مؤید ہے اور واقعات بھی یہی ظاہر کرتے
ہیں کیونکہ جس عظیم الشان فتنہ کی خبر دی گئی تھی آخر کار وہ پادریوں کے ہاتھ سے ظہور پذیر ہوا۔
انسان کی عقلمندی کی یہ بھی ایک علامت ہے کہ واقعات پر بھی نظر کرے اور سوچ کر دیکھے کہ آثار
اور علامات جو پیدا ہوئے ہیں وہ کس پہلو کی تائید کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اس دنیا کو ایک دن
مقرر کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو عصر کے وقت سے تشبیہ دی ہے۔ پھر جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ عصر ہوا تو پھر اب تیرہ سو چوبیس برس کے بعد اس زمانہ کا کیا نام
رکھنا چاہیے؟ کیا یہ وقت قریب غروب نہیں اور پھر جب قریب غروب ہوا تو مسیح کے نازل ہونے کا
اگر یہ وقت نہیں تو پھر اس کے بعد تو کوئی وقت نہیں۔
اسی طرح احادیث صحیحہ میں جو بعض ان کی صحیح بخاری میں پائی جاتی ہیں آنحضرت صلعم
کے زمانہ کو عصر سے تشبیہ دی ہے۔ پس اس سے ماننا پڑتا ہے کہ ہمارا زمانہ قیامت کے قرب کا
زمانہ ہے اور پھر دوسری حدیثوں سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ عمر دنیا کی سات ہزار سال ہے اور
قرآن شریف کی اس آیت سے بھی یہی مفہوم ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ يَوْمًا
عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ کے یعنی ایک دن خدا کے نزدیک تمہارے ہن ہزار سال کے
برابر ہے۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ کی کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ دن سات ہیں ۔ پس اس سے یہ
اشارہ نکلتا ہے کہ انسانی نسل کی عمر سات ہزار سال ہے جیسا کہ خدا نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ
سورۃ العصر کے عدد جس قدر حساب مجمل کی رو سے معلوم ہوتے ہیں اسی قدر زمان نسل
انسان کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک تک بحساب قمری گذر چکا تھا کیونکہ خدا نے
حساب قمری رکھا ہے اور اس حساب سے ہماری اس وقت تک نسل انسان کی عمر چھ ہزار برس تک
الحج : ٢٨
تتمه حقيقة الوحى
ختم ہو چکی ہے اور اب ہم ساتویں ہزار میں ہیں اور یہ ضرور تھا کہ مثیل آدم جس کو دوسرے لفظوں
۲۶ میں مسیح موعود کہتے ہیں چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہو جو جمعہ کے دن کے قائم مقام ہے
جس میں آدم پیدا ہوا۔ اور ایسا ہی خدا نے مجھے پیدا کیا ۔ پس اس کے مطابق چھٹے ہزار میں میری
پیدائش ہوئی ۔ اور یہ عجیب اتفاق ہوا کہ میں معمولی دنوں کی رو سے بھی جمعہ کے دن پیدا ہوا تھا۔
اور جیسا کہ آدم نر اور مادہ پیدا ہوئے تھے میں بھی تو ام کی شکل پر پیدا ہوا تھا۔ ایک میرے ساتھ
لڑکی تھی جو پہلے پیدا ہوئی اور بعد میں اس کے میں پیدا ہوا ۔ یہ تو وہ امور ہیں جو میری سوانح پر نظر
کر کے طالب حق کو دلائل واضحہ دیتے ہیں مگر سوائے اس کے ہزار ہا اور نشان ہیں جن میں سے
بطور نمونہ ہم کچھ لکھ چکے ہیں ۔
یادر ہے کہ میرے نشانوں کو سن کر مولوی ثناء اللہ صاحب کی عادت ہے کہ ابو جہلی مادہ کے
جوش سے انکار کے لئے کچے حیلے پیش کیا کرتے ہیں چنانچہ اس جگہ بھی انہوں نے یہی عادت
دکھلائی اور محض افترا کے طور پر اپنے پرچہ اہل حدیث ۸ فروری ۱۹۰۷ء میں میری نسبت یہ لکھ
دیا ہے کہ مولوی عبد الکریم کے صحت یاب ہو ۔ ہونے کی نسبت جو اُن کو الہام ہوا تھا کہ وہ ضرور
صحت یاب ہو جائے گا مگر آخر وہ فوت ہو گیا۔ اس افترا کا ہم کیا جواب دیں بجز اس کے کہ
لعنة الله على الكاذبين - مولوی ثناء اللہ صاحب ہمیں بتادیں کہ اگر مولوی عبدالکریم صاحب
مرحوم کے صحت یاب ہونے کی نسبت الہام مذکورہ بالا ہو چکا ہے تو پھر یہ الہامات مندرجہ ذیل جو
پر چه اخبار بدر اور الحکم میں شائع ہو چکے ہیں کس کی نسبت تھے یعنی کفن میں لپیٹا گیا۔ ۴۷ سال کی
عمر انا لله و انا الیه راجعون اُس نے اچھا ہونا ہی نہیں تھا۔ ان المنايا لا تطيش
سهامها یعنی موتوں کے تیر ٹل نہیں سکتے ۔
واضح ہو کہ یہ سب الہام مولوی عبد الکریم صاحب کی نسبت تھے ۔ ہاں ایک خواب میں اُن
کو دیکھا تھا کہ گویا وہ صحت یاب ہیں مگر خوا ہیں تعبیر طلب ہوتی ہیں اور تعبیر کی کتابوں کو دیکھ لو۔
خوابوں کی تعبیر میں کبھی موت سے مراد صحت اور کبھی صحت سے مراد موت ہوتی ہے اور کئی مرتبہ