۲۔ پیٹ پھٹنے سے رخصت
حقیقةُ الوحی, حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
خواب میں ایک شخص کی موت دیکھی جاتی ہے اور اس کی تعبیر زیادت عمر ہوتی ہے یہ ہے حال اُن
مولویوں کا جو بڑے دیانتدار کہلاتے ہیں ۔ جھوٹ بولنے سے بدتر دنیا میں اور کوئی بُرا کام نہیں۔
ایسے جھوٹ کو خدا نے رجس کے ساتھ مشابہت دی ہے مگر یہ لوگ رجس سے پر ہیز نہیں کرتے ﴿۲۷﴾
ہم نے اس قدر وضاحت سے سعد اللہ کا مرنا پیشگوئی کے مطابق ثابت کر کے لکھا ہے مگر کیا
مولوی ثناء اللہ صاحب مان لیں گے؟ نہیں بلکہ کوشش کریں گے کہ کسی طرح رد کریں ۔ ان لوگوں
کا خدا تعالیٰ سے جنگ ہے۔ نہیں دیکھتے کہ اگر یہ منصوبہ انسان کا ہوتا تو یہ برکات اس کے شامل
حال نہ ہوتیں ۔ کیا کوئی ایماندارخدائے عزوجل کی نسبت ان افعال کو منسوب کر سکتا ہے کہ
ایک شخص کو وہ دعوائے الہام کے بعد تیس بتیس برس کی مہلت دے اور دن بدن اس کے سلسلہ کو
ترقی بخشے اور ایسے وقت میں جبکہ اس کے ساتھ ایک آدمی بھی نہیں تھا یہ بشارت اس کو دی کہ
لاکھوں انسان تیرے سلسلہ میں داخل کئے جائیں گے اور کئی لاکھ روپیہ اور طرح طرح کے
تحائف لوگ تجھے دیں گے اور دور دور سے ہزار ہا لوگ تیرے پاس آئیں گے یہاں تک کہ وہ
راہ گہرے ہو جائیں گے اور اُن میں گڑھے پڑ جائیں گے جن راہوں سے وہ آئیں گے۔ تجھے
چاہیے کہ ان کی کثرت کی وجہ سے تو تھک نہ جائے اور ان سے بداخلاقی نہ کرے۔ خدا تجھے تمام
دنیا میں شہرت دے گا اور بڑے بڑے نشان تیرے لئے دکھلائے گا اور خدا تجھے نہیں چھوڑے گا
جب تک وہ رشد اور گمراہی میں فرق کر کے نہ دکھلاوے اور دشمن زور لگائیں گے اور طرح طرح
کے مکر اور فریب اور منصوبے استعمال کریں گے مگر خدا انہیں نامر ا د ر کھے گا۔ خدا ہر ایک قدم میں
تیرے ساتھ ہوگا اور ہر ایک میدان میں تجھے فتح دے گا۔ اور تیرے ہاتھ پر اپنے نور کو پورا کرے
گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور
آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اور اپنی قدرت نمائی سے
تجھے اُٹھاؤں گا۔ میں تجھے دشمنوں کے ہر ایک حملہ سے بچاؤں گا اگر چہ لوگ تجھے نہ بچاویں۔
اگر چہ لوگ تیرے بچانے کی کچھ پروانہ رکھیں مگر میں تجھے ضرور بچاؤں گا۔
یہ اُس زمانہ کے الہام ہیں جس پر تین برس سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے اور یہ تمام الہام
تتمه حقيقة الوحى
براہین احمدیہ میں شائع ہو چکے ہیں جن کے شائع ہونے پر اب چھبیس برس سے زیادہ عرصہ گزر گیا
اور یہ وہ زمانہ تھا جس میں مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا نہ کوئی موافق تھا نہ مخالف کیونکہ میں اُس زمانہ
میں کچھ بھی چیز نہ تھا اور ایک احد من الناس اور زاویہ گمنامی میں پوشیدہ تھا پھر بعد اس کے آہستہ
آہستہ ترقی ہوئی اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے تمیں بتیس برس پہلے پیشگوئی کی تھی وہ سب باتیں ظہور میں
آگئیں اور اب تک کئی لاکھ انسان قادیان میں آکر سلسلہ بیعت میں داخل ہو چکا ہے اور در حقیقت
اس کثرت سے لوگ بیعت کے لئے قادیان میں آئے کہ اگر مجھے یہ الہام یاد نہ ہوتا ولا تصغر
لخلق الله ولا تسئم من الناس تو میں ان کی ملاقاتوں سے تھک جاتا اور جیسا کہ شرط ہے طریق
اخلاق کو بجانہ لاسکتا مگر یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہے کہ اُس نے ان واقعات سے تھیں
بتیس برس پہلے مجھ کو ان واقعات کی خبر دے دی اور ڈاک خانوں کے رجسٹروں سے تحقیق ہو سکتا
ہے کہ اب تک مالی فتوحات میں کئی لاکھ روپیہ آچکا ہے اور اس سے زیادہ وہ روپیہ ہے جو لوگ خود
آکر دیتے ہیں اور بعض لوگ خطوط کے ذریعہ سے نوٹ بھیج دیتے ہیں اور تخمینا تین ہزار کے قریب
اس سلسلہ کی ہر ایک مد کا ماہواری خرچ ہے جس سے ظاہر ہے کہ ان دنوں میں ماہوار آمدنی بھی
اسی قدر ہے حالانکہ جس زمانہ میں ان فتوحات مالیہ کی پیشگوئی براہین احمد یہ میں شائع ہوئی تھی اُس
زمانہ میں کوئی شخص ایک پیسہ سالانہ بھی نہیں دیتا تھا اور نہ کوئی امید تھی اور اس پیشگوئی پر تھیں بیتیس
برس گزر گئے اور اُس زمانہ کی ہے جبکہ سال میں ایک پیسہ بھی کسی طرف سے نہیں آتا تھا اور نہ
کوئی میری جماعت میں داخل تھا بلکہ میں اُس تخم کی طرح تھا جو زمین کے اندر پوشیدہ ہو جیسا
کہ براہین احمد یہ میں جس کے شائع ہونے پر چھبیس برس گزر گئے خدا تعالیٰ نے میری نسبت یہ
گواہی دی ہے اور وہ یہ الہام ہے ۔ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِين یعنی دعا کر کہ
اے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ ۔ اس سے ظاہر ہے کہ میں اُس وقت جبکہ یہ پیشگوئی فرمائی گئی اکیلا
تھا اور پھر دوسرا الہام براہین احمدیہ میں میری نسبت یہ ہے گزرع اخرج شطاہ یعنی میں اُس
بیج کی طرح تھا جو زمین میں بویا گیا اور نہ صرف یہ الہامات ہیں بلکہ اس قصبہ کے تمام لوگ
تتمه حقيقة الوحى
اور دوسرے ہزار ہا لوگ جانتے ہیں کہ اُس زمانہ میں در حقیقت میں اُس مردہ کی طرح تھا جو
قبر میں صد ہا سال سے مدفون ہو اور کوئی نہ جانتا ہو کہ یہ کس کی قبر ہے بعد اس کے خدا تعالیٰ
کی قدرت نے وہ جلوے دکھلائے کہ جو اس کی ہستی پر دلالت کرتے ہیں۔
اور پھر خدا تعالیٰ نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ صد ہا دعا ئیں میری قبول کیں جن میں سے نمونہ
کے طور پر اس کتاب میں درج ہیں۔ ہر ایک نے جو میرے پر مقدمہ کیا اس میں میں نے ہی فتح
پائی اور فتح سے پہلے مجھے خبر دی گئی کہ تیرا دشمن مغلوب ہوگا اور ہر ایک نے جو مجھ سے مباہلہ کیا آخر
خدا نے یا تو اُسے ہلاک کیا اور یا ذلت اور تنگی معاش کی زندگی اس کو نصیب ہوئی یا اس کی
قطع نسل کی گئی اور ہر ایک جو میری موت چاہتا رہا اور بد زبانی کی آخر وہ آپ ہی مر گیا۔ اور اتنے
نشان خدا نے میری تائید میں دکھلائے کہ وہ شمار سے باہر ہیں۔ اب کوئی خدا ترس جس کے دل
میں خدا کی عظمت ہے اور کوئی دانشمند جس کو کچھ حیا اور شرم ہے یہ بتلاوے کہ کیا یہ امر خدا تعالیٰ کی
سنت میں داخل ہے کہ ایک شخص جس کو وہ جانتا ہے کہ وہ مفتری ہے اور خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولتا
ہے اس سے خدا تعالیٰ یہ معاملات کرے ؟ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جب سلسلہ الہامات کا شروع
ہوا تو اُس زمانہ میں میں جوان تھا اب میں بوڑھا ہوا اور ستر سال کے قریب عمر پہنچ گئی اور اُس
زمانہ پر قریباً پینتیس سال گزر گئے مگر میرا خدا ایک دن بھی مجھ سے علیحدہ نہیں ہوا۔ اُس نے اپنی
پیشین گوئیوں کے مطابق ایک دنیا کو میری طرف جھکا دیا۔ میں مفلس نادار تھا۔ اُس نے لاکھوں
روپے مجھے عطا کئے اور ایک زمانہ دراز فتوحات مالی سے پہلے مجھے خبر دی اور ہر ایک مباہلہ میں
مجھ کو فتح دی اور صدہا میری دعا ئیں منظور کیں اور مجھ کو وہ نعمتیں دیں کہ میں شمار نہیں کر سکتا۔ پس کیا
یہ ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ اس قدر فضل اور احسان ایک شخص پر کرے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اُس
پر افترا کرتا ہے جبکہ میں میرے مخالفوں کی رائے میں تمھیں بتیس برس سے خدا تعالیٰ پر افترا کر رہا
ہوں اور ہر روز رات کو اپنی طرف سے ایک کلام بناتا ہوں اور صبح کہتا ہوں کہ یہ خدا کا کلام
ہے اور پھر اس کی پاداش میں خدا تعالیٰ کا مجھ سے یہ معاملہ ہے کہ وہ جو اپنے زعم میں مومن
کہلاتے ہیں اُن پر مجھے فتح دیتا ہے اور مباہلہ کے وقت میں اُن کو میرے مقابل پر ہلاک
تتمه حقيقة الوحى
کرتا ہے یا ذلت کی مار سے پامال کر دیتا ہے اور اپنی پیشین گوئیوں کے مطابق ایک دنیا کو میری
۳۰ طرف کھینچ رہا ہے اور ہزاروں نشان دکھلاتا ہے اور اس قدر ہر ایک میدان میں اور ہر ایک پہلو
☆
سے اور ہر ایک مصیبت کے وقت میں میری مدد کرتا ہے کہ جب تک اُس کی نظر میں کوئی صادق نہ
ہوایسی مدراس کی وہ کبھی نہیں کرتا اور نہ ایسے نشان اُس کے لئے ظاہر کرتا ہے ۔ پھر بھی اگر
مولوی ثناء اللہ صاحب جو آج کل ٹھٹھے اور ہنسی اور توہین میں دوسرے علماء سے بڑھے ہوئے ہیں
اس گندے طریق سے باز نہیں آتے تو میں بخوشی قبول کروں گا اگر وہ مجھ سے درخواست مباہلہ
کریں لیکن امرت سر میں یہ مباہلہ نہیں ہوگا۔ ابھی تک مجھے وہ وقت بھولا نہیں جب میں ایک مجمع
میں اسلام کی خوبیاں بیان کرنے کے لئے کھڑا ہوا تھا اور ہر ایک کو معلوم ہے کہ اس وقت اس جگہ
کے اہل حدیث نے میرے ساتھ کیا معاملہ کیا اور کس طرح شور کر کے اور پورے طور پر سفاہت
دکھلا کر میری تقریر بند کرادی اور جب میں سوار ہوا تو اینٹیں اور پتھر میری طرف چلائے اور حکام
کی بھی کچھ پروانہ کی ۔ پس ایسی جگہ مباہلہ کے لئے موزوں نہیں ہاں قادیان موزوں ہے اور اس
جگہ میں خود مولوی ثناء اللہ صاحب کی عزت اور جان کا ذمہ دار ہوں اور آمد و رفت کا گل خرچ جو
امرتسر سے قادیان تک ہوگا میں ہی دے دوں گا مگر یہ شرط ہو گی کہ دو گھنٹہ تک پہلے میں اپنی سچائی
کے وجوہات اُن کو سناؤں گا۔
اور اگر وہ قادیان میں آنا گوارا نہ کریں تو اس طرح بھی مباہلہ ہو سکتا ہے کہ اس کتاب حقیقۃ الوحی
میں جو کچھ میں نے اپنی سچائی ثابت کرنے کے دلائل لکھے ہیں ان کی نسبت مولوی ثناء اللہ صاحب کا
یہ عجیب بات ہے کہ چودھویں صدی کے سر پر جس قدر بجز میرے لوگوں نے مجدد ہونے کے دعوے کئے تھے
جیسا کہ نواب صدیق حسن خان بھوپال اور مولوی عبدالحی لکھنو وہ سب صدی کے اوائل دنوں میں ہی ہلاک ہو گئے
اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اب تک میں نے صدی کا چہارم حصہ اپنی زندگی میں دیکھ لیا ہے اور نواب صدیق حسن خان
صاحب اپنی کتاب حجج الکرامہ میں لکھتے ہیں کہ سچا مجدد وہی ہوتا ہے کہ جو صدی کا چہارم حصہ پالے ۔اب
اے مخالفو ! کسی بات میں تو انصاف کرو آخر خدا سے معاملہ ہے۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
امتحان مباہلہ سے پہلے کرلوں گا اور وہ صرف دس سوال ہوں گے کہ متفرق مقامات کتاب حقیقۃ الوحی
میں سے اُن سے دریافت کئے جائیں گے تا معلوم ہو کہ اُنہوں نے بغور تمام کتاب کو دیکھ لیا ہے
پس اگر انہوں نے ان سوالوں کا جواب کتاب کے موافق دے دیا تو تحریری مباہلہ جانبین کی طرف
سے شائع ہو جائے گا۔ اگر اس طریق پر وہ راضی ہوں تو ایک نسخہ کتاب حقیقۃ الوحی کا میں ان کی
طرف روانہ کروں گا اور روز کا جھگڑا اس سے فیصلہ پا جائے گا اور ان کا اختیار ہوگا کہ کتاب پہنچنے
کے بعد امتحان مذکورہ بالا کی تیاری کے لئے ایک دو ہفتہ تک مجھ سے مہلت مانگ لیں۔
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ اور ان کے دوسرے بھائی علماء میری تکذیب کے وقت
خدا تعالیٰ کی شریعت کی کچھ بھی پروا نہیں کرتے بلکہ اپنی طرف سے ایک نئی شریعت بناتے ﴿۳۱﴾
ہیں ۔ کیا مولوی کہلا کر اُن کو یہ بھی خبر نہیں کہ وعید کی پیشگوئیوں کا تخلف جائز ہے اور جس کسی
کے حق میں خدا تعالیٰ وعید کی پیشگوئی کرے اور وہ تو بہ اور تضرع زاری کرے اور شوخی نہ
دکھلا دے تو وہ پیشگوئی ٹل سکتی ہے جیسا کہ قوم کی تضرع اور زاری سے یونس نبی کی پیشگوئی ٹل
گئی جس سے یونس نبی کو بڑا ابتلا پیش آیا اور وہ پیشگوئی کے ٹل جانے سے رنجیدہ ہوا اس لئے
خدا نے اس کو مچھلی کے پیٹ میں ڈال دیا۔ اور جب خدا تعالیٰ کے ایسے تصرفات پر شک
کرنے سے ایک مقبول نبی مورد عتاب ہوا اور موت کے قریب اس کی نوبت پہنچی تو پھر ان
لوگوں کا کیا حال ہوگا کہ صرف انکار ہی نہیں بلکہ ہزاروں شوخیوں اور بے ادبیوں کے ساتھ
خدا تعالیٰ کے ایسے تصرفات سے انکار کرتے ہیں اور نہایت بے باکی سے بار بار کہتے ہیں کہ
آتھم کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور شرط کا ذکر بھی نہیں کرتے ۔ کیا یہی دیانت ہے کیا
یہی ایمان داری ہے ۔ یونس نبی کی پیشگوئی میں تو کوئی شرط بھی نہیں تھی پھر خدا نے قوم کا
تضرع اور گریہ و بکا دیکھ کر عذاب کو ٹال دیا ۔ اسی طرح مولوی ثناء اللہ صاحب احمد بیگ کے
داماد کا بار بار ذکر کرتے ہیں کہ وہ پیشگوئی کے مطابق فوت نہیں ہوا اور ان کو خوب معلوم ہے کہ
وہ پیشگوئی دو شاخوں پر مشتمل تھی ۔ ایک شاخ احمد بیگ کی نسبت تھی سواحمد بیگ عین پیشگوئی
کے مطابق میعاد کے اندر فوت ہو گیا سو افسوس کہ ثناء اللہ اور دوسرے مخالف احمد بیگ کی وفات
لد الد
تتمه حقيقة الوحى
☆
کا ذکر بھی نہیں کرتے اور دوسری شاخ کا ذکر کرتے ہیں یعنی یہ کہ اُس کا داما داب تک زندہ ہے۔
یہ ہے دیانت اُن لوگوں کی کہ جو سچائی ظہور میں آگئی اس کو چھپاتے ہیں اور جس کی ابھی انتظار
ہے اس کو بصورت اعتراض پیش کر دیتے ہیں اور خوب جانتے ہیں کہ احمد بیگ اور اس کے داماد کی
نسبت بھی پیشگوئی آتھم کی پیشگوئی کی طرح شرطی تھی اور شرط کے الفاظ جو شائع ہو چکے ہیں یہ ہیں۔
ايتها المرأة توبى توبى فان البلاء علی عقبك ۔ اے عورت تو بہ کر تو بہ کر کیونکہ
بلا تیری دختر اور دختر کی دختر پر ہے۔ یہ خدا کا کلام ہے جو پہلے سے شائع ہو چکا ہے۔ پھر جبکہ احمد
بیگ کی موت نے جو اس پیشگوئی کی ایک شاخ تھی اس کے اقارب کے دلوں میں سخت خوف پیدا
کر دیا اور ان کو خیال آیا کہ دوسری شاخ بھی معرض خطر میں ہے کیونکہ ایک ٹانگ اس پیشگوئی کی
میعاد کے اندر ٹوٹ چکی تھی تب ان کے دل خوف سے بھر گئے اور صدقہ خیرات دیا اور توبہ استغفار
میں مشغول رہے تو خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی میں بھی تاخیر ڈال دی اور جیسا کہ میں ابھی بیان کر
چکا ہوں ان لوگوں کی خوف کی وجہ یہ تھی کہ یہ پیشگوئی نہ صرف احمد بیگ کے داماد کی نسبت تھی بلکہ خود
احمد بیگ کی موت کی نسبت بھی تھی اور پہلا نشانہ اُس پیشگوئی کا وہی تھا بلکہ مقدم بالذات وہی تھا۔
پھر جب احمد بیگ میعاد کے اندر مر گیا اور کمال صفائی سے اس کی نسبت پیشگوئی پوری ہو گئی تب اس
کے اقارب کے دل سخت خوف سے بھر گئے اور اتنے روئے کہ ان کی چیخیں اس قصبہ کے کناروں
تک جاتی تھیں اور بار بار پیشگوئی کا ذکر کرتے تھے اور جہاں تک اُن سے ممکن تھا تو بہ اور استغفار
اور صدقہ خیرات میں مشغول ہوئے تب خدائے کریم نے اس پیشگوئی میں بھی تاخیر ڈال دی۔
*
یادر ہے کہ مولوی ثناء اللہ نے صرف ان پیشگوئیوں پر اعتراض نہیں کیا بلکہ محض افترا کے طور پر جو نجاست خوری
میں داخل ہے میری پیشگوئیوں پر اور حملے بھی کئے ہیں مگر چونکہ خدا تعالیٰ تازہ بتازہ جواب دے رہا ہے اس ۔ لئے اس کے
افتراؤں کی کچھ بھی پروا نہیں۔ منہ
حاشیہ : یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے پورے ہونے کے لئے کوشش کی گئی ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
یہ لوگ یا تو قرآن شریف سے بے خبر ہیں اور یا اندر ہی اندر جامۂ ارتداد پہن لیا ہے۔ اے نادانو ! خدا نے پیشگوئیوں
کے پورے کرنے کے لئے کوششوں کو حرام نہیں کیا۔ کیا تم کو وہ حدیث بھی یاد نہیں جس میں لکھا ہے کہ حضرت عمرؓ نے
ایک پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے ایک صحابی کو سونے کے کڑے پہنا دیئے تھے اور یہ بھی حدیث ہے کہ اگر کوئی رؤیا
دیکھو اور اس کو خود پورا کر سکتے ہو تو اپنی کوشش سے اس خواب کو سچی کر دو ۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
پس یہ کس قدر بے حیائی کا طریق ہے کہ باوجود علم اس بات کے کہ وعید کی پیشگوئیاں مل سکتی
☆
ہیں اور ہمیشہ ملتی تی رہتی ہیں پھر بھی شور مچانا کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں
کو خدا تعالیٰ پر ایمان ہی نہیں ۔ آخر شوخی اور انکار کی ایک حد ہے۔ حد سے بہ حد سے بڑھنا خدا تعالیٰ کے
عذاب کی نشانی ہے۔ مجھے بار بار تعجب آتا ہے کہ طاعون سر پر ہے اور بڑے بڑے زلزلوں کا خدا نے
ا
*
وعدہ دیا ہے اور آثار قیامت ظاہر ہیں۔ پھر معلوم نہیں کہ یہ لوگ کیوں ڈرتے نہیں ۔ اسی وجہ سے ۳۳
مجھے آج یہ لکھنا پڑا کہ اگر مولوی ثناء اللہ امرتسری اپنی شوخیوں سے باز نہیں آتا تو اس کا یہی
علاج ہے کہ مباہلہ کی درخواست کرے۔ یہ بھی اُس کی بدقسمتی ہے کہ چند متضاد حدیثوں پر ناز کر کے
خدا تعالیٰ کے تازہ نشانوں سے انکار کرتا ہے اور وعید سے انکار کرتا ہے اور وعید کی پیشگوئیوں کو عوام کو دھو کہ دینے کے لئے دھوکہ
حاشیہ: میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر یہ بیان کرتا ہوں کہ اس بارے میں خود اپنی ذات کی نسبت اور اپنے دوستوں
کی نسبت صاحب تجربہ ہوں کہ صبح ایک بلا نازل ہونے کی پیشگوئی خدا نے فرمائی اور شام کو وہ کثرت دعا کی وجہ سے ٹل
گئی اور یہ مجھے بشارت دی گئی کہ ہم نے اس بلا کو ٹال دیا۔ پس اگر میری تکذیب کے لئے یہی دلائل دشمنوں کے ہاتھ
میں ہیں تو صد ہا نظیریں اس کی خود میری سوانح اور میرے عزیزوں کے سوانح میں موجود ہیں تعجب کہ ہمارے مخالف ان
تمام قصوں کو بھی بھول جاتے ہیں جو خود تفسیروں اور حدیثوں میں پڑھتے ہیں چنانچہ ان کی تفسیروں میں لکھا ہے کہ ایک
بادشاہ بنی اسرائیل میں تھا اور وقت کے پیغمبر نے اُس کی نسبت یہ پیشگوئی کی تھی کہ وہ پندرہ دن کے اندر مر جائے گا۔ وہ
اس پیشگوئی کوسن کر بہت رویا اور اس قدر رویا کہ اس پیغمبر پر دوبارہ وحی نازل ہوئی کہ ہم نے اُس کے پندرہ دن پندرہ
سال سے بدل دیئے۔ یہ پیشگوئی اب تک بائبل میں بھی موجود ہے جس کا جی چاہے دیکھ لے۔ منہ
آج ۲۸ فروری ۱۹۰۷ ء کو بوقت صبح روز پنجشنبہ یہ الہام ہو اسخت زلزلہ آیا اور آج بارش بھی ہوگی ۔ خوش آمدی
نیک آمدی منه
یادر ہے کہ یہ دعویٰ کہ احادیث سے حضرت عیسی علیہ السلام کا آسمان سے نازل ہونا ثابت ہے بالکل جھوٹ ہے
کیونکہ حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ مسیح آنے والا اسی اُمت میں سے ہوگا۔ پس اس تکلف کی کیا ضرورت ہے کہ حضرت
عیسیٰ کو آسمان سے نازل کر کے اُمت میں داخل کیا جائے اور نبوت سے معطل کیا جائے ۔ کیا خدا تعالیٰ الیاس نبی کی طرح
اسی اُمت میں سے عیسی پیدا نہیں کر سکتا جبکہ اس کے لئے ایک نظیر موجود ہے تو اس قدر تکلفات کی کیا حاجت ہے۔
تتمه حقيقة الوحى
بار بار پیش کرتا ہے اور خود جانتا ہے کہ کبھی وعید کی پیشگوئی کو ٹال دینا سنت اللہ میں داخل
ہے۔ اس بات کو کون نہیں جانتا کہ صدقہ اور خیرات اور تضرع اور دعا سے رد بلا ہو سکتا
ہے۔ تمام نبیوں کا اس پر اتفاق ہے۔ پھر اگر بلا والی پیشگوئی ٹل نہیں سکتی تو پھر رد بلا کے کیا
معنی ہوئے؟ اور یادر ہے کہ جس قسم کی مسیح موعود اور مہدی معہود کی نسبت پیشین گوئیاں ہیں
قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ ایسی پیشگوئیاں ابتلا اور امتحان سے خالی نہیں ہوتیں اور ان
میں اجمال ہوتا ہے ۔ اسی وجہ سے قبل از وقوع ان کی اصل حقیقت سمجھنے میں دھو کہ پڑ سکتا
ہے اور ان کے معنی آخر پر جا کر کھلتے ہیں ۔ اسی وجہ سے یہود کو با وجود موجود ہو نے پیشگوئی
کے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تھی یہ نصیب نہ ہوا کہ ایمان لے آویں ۔
اگر اس پیشگوئی میں یہ تصریح ہوتی کہ اس آخری رسول کا نام محمد ہوگا ( صلی اللہ علیہ وسلم )
اور اس کے باپ کا نام عبد اللہ ہوگا اور اُس کا مولد مکہ ہوگا اور اُس کا ہجرت گاہ مدینہ ہوگا
اور وہ موسیٰ نبی سے اتنی مدت بعد پیدا ہوگا اور بنی اسمعیل میں سے ہوگا ( نہ بنی اسرائیل میں
سے ) تو بد قسمت یہودی انکار کر کے واصل جہنم نہ ہوتے اور اگر حضرت عیسی کی نسبت
پیشگوئی میں بتصریح بیان کیا جاتا کہ وہ الیاس نبی جس کا اُن سے پہلے آسمان سے نازل
ہونا ضروری ہے وہ یحی زکریا کا بیٹا ہوگا اور آسمان سے کوئی نازل نہیں ہو گا تو پھر بد بخت یہود
حضرت عیسیٰ سے انکار کر کے کیوں دوزخ میں پڑتے ۔ پس جبکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت جو پیشگوئی تھی وہ بھی امتحان سے خالی نہیں تھی جس کے بارے میں تصریح نہایت
بقیہ حاشیہ اور پھر انہیں حدیثوں میں یہ بھی لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات میں حضرت
۳۴ عیسی کو فوت شدہ انبیاء میں دیکھا اور حضرت یحییٰ کے پاس بیٹھے دیکھا ۔ تو اب اُن کے فوت ہونے میں کیا شک رہا۔
اور پھر دوسری طرف قرآن شریف صاف طور پر اُن کی وفات کی گواہی دیتا ہے۔ کیا آیت فلما توفیتنی اُن کی
وفات پر قطعیۃ الدلالت نہیں اور رفع جسمانی پر کیوں زور دیتے ہیں ۔ کیا رفع روحانی نہیں ہوا کرتا اور آیت تو خود کہتی
ہے کہ رفع روحانی ہے کیونکہ توفی کے بعد اس کا ذکر ہے۔ اور یہ اعتراض کیوں کرتے ہیں کہ اس کے ساتھ مہدی
بھی آنا چاہیے تھا۔ کیا یہ حدیث یاد نہیں رہی کہ لا مهدی الا عیسی منه