۷۔خوش آمدی نیک آمدی

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تتمه حقيقة الوحى
وَيْلٌ لِكُلِّ أَفَاكٍ أَثِيمٍ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ یا ﴿٥٥﴾
آیتیں ہیں جو اس نے لکھی ہیں چنانچہ ایک آیت میں تو اُس شخص پر لعنت کی گئی ہے جو جھوٹ بولتا
اور افترا کرتا ہے اور دوسری آیت میں اُس شخص پر لعنت کی گئی ہے جو سچے کی تکذیب کرتا ہے پس
یہی مباہلہ ہے اور تیسری آیت میں عام طور پر جھوٹے پر لعنت کی ہے اور جیسا کہ میں نے لکھا
ہے جب یہ شخص اس کتاب کو شائع کر چکا تو ایک سال تین ماہ کے بعد مر گیا۔ اب ہر ایک عقلمند
سوچ سکتا ہے کہ اسلام میں مباہلہ ایک فیصلہ کن امر قرار دیا گیا ہے۔ پس جبکہ مجھے حکیم حافظ
محمد دین نے اپنی اس کتاب میں مفتری ٹھیرایا اور میرا نام افاک اثیم رکھا اور پھر اپنی کتاب
کے صفحہ ۶۳ میں میری نسبت یہ آیت لکھی وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّافٍ أَثِيمٍ يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَى
☆,
عَلَيْهِمْ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا رًا كَانْ لَّمْ يَسْمَعُهَا فَبَشِّرُهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ کے یعنی لعنت ہے
مفتری گنہگار پر جو خدا کی آیتوں کو سنتا ہے پھر تکبر کی راہ سے انکار پر اصرار کرتا ہے گویا کچھ
بھی نہیں سنا۔ پس اُس کو تو دردناک عذاب کی بشارت دے پس یہ شخص محمد دین یہ آیات لکھ کر یہ
اشارہ کرتا ہے کہ گویا میں افاک اثیم ہوں اور اس کی زندگی میں ہی دردناک عذاب میں مبتلا
ہو جاؤں گا لیکن خدا تعالیٰ نے اس کی موت سے فیصلہ کر دیا کہ کون افاک اثیم ہے۔
(۷) ساتواں نشان ۔ ۲۸ فروری ۱۹۰۷ ء کی صبح کو یہ الہام ہوا ۔ سخت زلزلہ آیا اور آج
بارش بھی ہو گی خوش آمدی نیک آمدی ۔ چنانچہ یہ پیشگوئی صبح کو ہی قبل از وقوع تمام جماعت کو
سنائی گئی اور جب یہ پیشگوئی سنائی گئی بارش کا نام و نشان نہ تھا اور آسمان پر ایک ناخن کے برابر بھی
ا نہ تھا اور آفتاب اپنی تیزی دکھلا رہا تھا اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ آج بارش بھی ہوگی اور پھر
بارش کے بعد زلزلہ کی خبر دی گئی تھی۔ پھر ظہر کی نماز کے بعد یک دفعہ بادل آیا اور بارش ہوئی اور
رات کو بھی کچھ برسا اور اُس رات کو جس کی صبح میں ۳ ۱ مارچ ۱۹۰۷ء کی تاریخ تھی زلزلہ آیا جس
کی خبریں عام طور پر مجھے پہنچ گئیں پس اس پیشگوئی کے دونوں پہلو تین دن میں پورے ہو گئے ۔
یہ لفظ آیت قرآنی کا اس شخص نے بوجہ عدم علم قرآن کے غلط لکھا ہے صحیح اس طرح ہے ۔ يسمع آيات الله
بادل
تُتْلَى عَلَيه - منه
الجاثية : ٨ ٢ المطففين: ۱۱ ال عمران : ۶۲ الجاثية: ۹۸

تتمه حقيقة الوحى
اس تحریر کے بعد ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ ء کی ڈاک میں دو خط مجھے ملے ایک خط اخویم مرزا نیاز
بیگ صاحب رئیس کلانور کی طرف سے تھا جس میں لکھا تھا کہ دو اور تین مارچ کی درمیانی رات
میں سخت دھکا زلزلہ کا محسوس ہوا اور اس سے پہلے بارش بھی ہوئی اور اولے بھی پڑے اور وہ
الہام کہ آسمان ٹوٹ پڑا سارا پورا ہو گیا۔
اور اسی ڈاک میں ایک خط یعنی کارڈ ا خویم میاں نواب خان صاحب تحصیل دار گجرات کا
مجھ کو ملا جس میں لکھا تھا کہ دوسری اور تیسری مارچ ۱۹۰۷ء کی درمیانی جو رات تھی اس میں
ساڑھے نو بجے رات کے ایک سخت دھکا زلزلہ کا محسوس ہوا اور نہایت خطرناک تھا۔
اور اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور مورخہ ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ء میں اس زلزلہ کے متعلق
مندرجہ ذیل خبر ہے ۔ ہفتہ کی شام کو ایک تیز دھکا زلزلہ کا محسوس ہوا جو چند سیکنڈ تک رہا اس کی
سمت شمال مشرق تھی ۔
اور اخبار عام لاہور مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۷ء میں لکھا ہے کہ سرینگر (کشمیر) میں سنیچر کی
رات کو بوقت ساڑھے نو بجے ایک تیز زلزلہ محسوس ہوا چند سیکنڈ رہا شمالاً شرقاً۔
اب کوئی ہمیں بتادے کہ کیا کسی انسان کی طاقت میں یہ بات داخل ہے کہ اپنی طرف
سے یہ پیشگوئی شائع کرے کہ آج بارش ہوگی اور اس کے بعد زلزلہ آئے گا اور ایسے وقت میں خبر
دی ہو جبکہ دھوپ نکلی ہوئی تھی اور بارش کا کوئی نشان نہ تھا اور پھر اسی طرح وقوع میں آجائے اور
اگر یہ سوال کیا جائے کہ اس کا ثبوت کیا ہے تو معزز گواہان رویت کے نام ذیل میں لکھے جاتے
ہیں جن کو یہ پیشگوئی اُس وقت سنائی گئی تھی یعنی ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء کی صبح کے وقت جبکہ دھوپ
صاف طور پر نکلی ہوئی تھی اور آسمان پر سورج چمک رہا تھا اور بادل کا نام و نشان نہ تھا۔
سخت زلزلہ والی پیشگوئی مورخہ ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء کے قبل از وقت سننے کے گواہ محمد صادق
ایڈیٹر اخبار بدر قادیان ، اہلیہ محمد صادق ، والدہ خواجہ علی ، محمد نصیب احمدی محرر اخبار بدر،
ماسٹر شیر علی ، غلام احمد محرر تشحیذ الاذہان ، غلام محمد مدرس لوئر تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان

تتمه حقيقة الوحى
مولوی محمد احسن بقلم خود عبید اللہ بسمل احمدی عفی عنہ۔ میں نے اپنے کانوں سے یہ پیشگوئی سنی محمد سرور عفی عنہ ۵۷
غلام قادر ۔ قاضی امیر حسین ۔ میں نے بھی سنا ہے ۔ غلام نبی بقلم خود ۔ مامون خان جمناسٹک انسٹرکٹر ۔
حاکم علی از چک پنیا ر حال وارد قادیان ۔ حافظ محمد ابراہیم مہاجر قادیان محمد الدین بقلم خود طالب علم ایم اے
کالج علیگڑھ حال وارد قادیان۔ خاکسار فقیر اللہ نائب ناظم میگزین ۔ عبد الرحیم سیکنڈ کلرک میگزین۔
خاکسار احمد علی نمبر دار ساکن با زید چک حال وارد قادیان - محمد الدین محمد حسن احمدی دفتری ۔ انا علی
ذالك من الشاهدين سید مهدی حسین مہاجر - عبد المحی عرب مصنف لغات القرآن محمد جی ایبٹ آبادی
سید غلام حسین کشمیری ۔ سید ناصر شاہ صاحب اور سیر کشمیر محمد اسحاق ۔ غلام محمد ۔ دولت علی طالب علم ۔ بیشک
۲۸ فروری کو میں نے حضور کا الہام سنا کہ سخت زلزلہ آیا اور آج بارش بھی ہوگی ۔ خادم قطب الدین حکیم۔
محمد حسین کا تب اخبار بدر - شیخ عبد الرحیم دفتری بدر - سید احمد نور کا بلی ۔ سلطان محمد طالب علم افغان ۔
حضرت نور کا بلی ۔ عبداللہ افغان ۔ حاجی شہاب الدین فضل الدین حکیم ۔ خلیفہ رجب دین لاہوری بقلم خود۔
حاجی فضل حسین شاہجہانپوری ۔ شیخ محبوب الرحمن بنارسی - لطف الرحمن - شیخ احمد میسوری محمد سلیمان مونگیری۔
عبدالستار خان کا بلی مہاجر - شیخ محمد اسمعیل سرساوی مدرس - سید ناصر نواب - عبدالرؤف فخر الدین طالب علم
مدرسہ تعلیم الاسلام منشی کرم علی کا تب ریویو آف ریلیجنز - سید تصور حسین بریلوی ۔ اکبر شاہ خان نجیب آبادی۔
غلام حسن نانبائی بورڈ نگ ۔ غلام محمد افغان مہاجر - زلزلہ آیا اور آج بارش بھی ہوگی خوش آمدی نیک آمدی
میں نے سنا۔ (حکیم حاجی مولوی ) نورالدین۔ میں نے ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء کو یہ الہام سنا تھا۔ زلزلہ آیا۔ آج
بارش بھی ہوگی ۔ خوش آمدی نیک آمدی حکیم محمد زمان میں نے سنا اور اُسی روز خط میں منصوری لکھ دیا۔
عبدالرحیم فورتھ ماسٹر ۔ غلام محمد طالب علم بی اے ۔ ایم اے او کالج علیگڑھ ۔ شیخ غلام احمد ۔ خاکسار یار محمد
بی اور ایل ۔ برکت علی خان ۔ قدرت اللہ خان مہاجر - شیخ عبدالعزیز نو مسلم ۔ احمد دین زرگر ۔ عبداللہ ساکن
شوپین کشمیر حال وارد قادیان ۔ میں نے یہ الہام اُسی دن صبح کے لے بجے سنا اور اُسی دن بارش بھی ہوئی اور
زلزلہ بھی تیسرے دن آیا ۔ محمود احمد میں نے صبح ۲۸ فروری ۱۹۰۷ ء کو یہ پیشگوئی سنی ۔ امیر احمد ولد مولوی
سردار علی حکیم ساکن میانی ۔ میں نے صبح ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء کو یہ پیشگوئی سنی ۔ محمد اشرف محرر دفتر صدرانجمن ۔

تتمه حقيقة الوحى
۵۸ شیخ عبد اللہ معالج بورڈنگ ہاؤس ۔ مولوی عظیم اللہ نا بھا والے ۔عبدالغفار خان افغان متوطن
ملک خوست حال وارد قادیان - عبد الغنی طالب علم دین محمد مستری مولوی محمد محضر ۔ محمد فضل چنگوی احمدی
کریم بخش نمبر دار رائے پور ۔ صاحبزادہ منظور محمد لدھیانوی ۔ غلام حسین ولد محمد یوسف اپیل نویس
عبد الغنی فیض احمد محمد اسمعیل - عبد الحق - عبد الرحمن فضل الدین منظور علی ۔ مرزا برکت علی بیگ
مستری عبدالرحمن - ولی اللہ شاہ - حبیب اللہ شاہ ۔ فخر الدین ۔ گوہر دین ۔ خواجہ عبدالرحمن
ملک عبد الرحمن محمد کي - عبدالستار - عبدالعزیز - بشیر احمد عبد اللہ جٹ ۔ عبدالرحمن لدہانوی
محمد اسمعیل ۔ علی احمد ۔ حیات خان ۔ اسحق ۔ دین محمد ۔ ابراہیم ۔ برکت اللہ ۔عبدالرحمٰن
سید الطاف حسین ۔ عبدالرحمن داتوی ممتاز علی عبدالکریم - عبدالجبار - احمد دین محمود عبدالحق
عبید اللہ ۔ عبد الرحمن - عبد اللہ کریم بخش خانساماں ۔ نور محمد فراش۔ غلام محمد کا تب کتاب هذا
یادر ہے کہ اس پیشگوئی میں کہ سخت زلزلہ آئے گا اور آج بارش بھی ہو گی ایک لطیفہ ہے اور وہ
یہ ہے کہ زلزلہ زمین سے متعلق ہے اور بارش آسمان سے آتی ہے پس یہ ایسی پیشگوئی ہے کہ اس
میں زمین اور آسمان دونوں جمع کر دیئے گئے ہیں تا پیشگوئی دونوں پہلوؤں سے پوری ہو کیونکہ یہ
امر انسان کی طاقت سے باہر ہے کہ وہ اپنی طرف سے ایسی پیشگوئی کرے جس میں زمین اور
آسمان دونوں شامل کر دیئے جائیں بلکہ خود یہ امر انسانی طاقت سے باہر ہے کہ عین دھوپ کے
وقت جب کہ بارش کا خاتمہ ہو چکا ہو یہ پیشگوئی کرے کہ آج بارش ہوگی اور پھر بارش ہو جائے۔
اے ناظرین! اب ہم نمونہ کے طور پر وہ تمام نشان اپنے دعوے کے متعلق لکھ چکے ہیں جن
کے لکھنے کے لئے ہم نے قصد کیا تھا اور ہزار ہزار خدائے ذوالجلال کا شکر ہے کہ محض اس نے اپنے
فضل و کرم سے میری تائید میں یہ نشان دکھلائے اور مجھے طاقت نہیں تھی کہ ایک ذرہ بھی زمین
ور مارچ ۱۹۰۷ ولنڈن کی تار میں خبر آئی ہے جو سول اخبار میں شائع ہوگئی کہ ڈوئی جس نے امریکہ میں پیغمبری کا
دعوی کیا تھا اور جس کی نسبت میں نے پیشگوئی کی تھی کہ وہ اپنے دعوے میں کا ذب ہے خدا اُس کو نہیں چھوڑے گا۔ وہ
مفلوج ہو کر مر گیا ۔ فالحمد لله علی ذالک بڑ انشان ظاہر ہوا۔ منہ

تتمه حقيقة الوحى
سے یا آسمان سے اپنی شہادت میں کچھ پیش کر سکتا مگر اُس نے جو زمین و آسمان کا مالک ہے جس ۵۹
کی اطاعت کا ذرہ ذرہ اس عالم کا جوا اُٹھا رہا ہے۔ میری تائید میں ایک دریا نشانوں کا بہا دیا
اور وہ تائید دکھلائی جو میرے خیال اور گمان میں بھی نہیں تھی۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ میں اس
لائق نہ تھا کہ میری یہ عزت کی جائے مگر خدائے عزو جل نے محض اپنی نا پیدا کنار رحمت سے
میرے لئے یہ معجزات ظاہر فرمائے ۔ مجھے افسوس ہے کہ میں اُس کی راہ میں وہ طاعت اور تقویٰ
کا حق بجا نہیں لا سکا جو میری مراد تھی اور اس کے دین کی وہ خدمت نہیں کر سکا جو میری تمنا تھی۔
میں اس درد کو ساتھ لے جاؤں گا کہ جو کچھ مجھے کرنا چاہیے تھا میں کر نہیں سکا لیکن اُس خدائے
کریم نے میرے لئے اور میری تصدیق کے لئے وہ عجائب کام اپنی قدرت کے دکھلائے جو
اپنے خاص برگزیدوں کے لئے دکھلاتا ہے۔ اور میں خوب جانتا ہوں کہ میں اس عزت اور
اکرام کے لائق نہ تھا جو میرے خداوند نے میرے ساتھ معاملہ کیا۔ جب مجھے اپنے نقصان
حالت کی طرف خیال آتا ہے تو مجھے اقرار کرنا پڑتا ہے کہ میں کیڑا ہوں نہ آدمی ۔ اور مردہ ہوں
نہ زندہ مگر اس کی کیا عجیب قدرت ہے کہ میرے جیسا پیچ اور ناچیز اس کو پسند آ گیا اور پسندیدہ
لوگ تو اپنے اعمال سے کسی درجہ تک پہنچتے ہیں مگر میں تو کچھ بھی نہیں تھا۔ یہ کیا شانِ رحمت ہے
کہ میرے جیسے کو اُس نے قبول کیا۔ میں اس رحمت کا شکر ادا نہیں کر سکتا۔ دنیا میں ہزاروں
آدمی ہیں کہ الہام اور مکالمہ الہیہ کا دعویٰ کرتے ہیں مگر صرف مکالمہ الہیہ کا دعویٰ کچھ چیز نہیں
ہے جب تک اُس قول کے ساتھ جو خدا کا سمجھا گیا ہے خدا کا فعل یعنی معجزہ نہ ہو۔ جب سے
دنیا پیدا ہوئی ہے خدا کا قول خدا کے فعل سے شناخت کیا گیا ہے ۔ ورنہ کون معلوم کر سکتا ہے کہ
وہ ایک قول جو پیش کیا گیا ہے وہ خدا کا قول ہے یا شیطان کا ؟ یا وسوسہ نفسانی ہے۔ خدا کا قول
اور خدا کا فعل لازم ملزوم ہیں یعنی جس پر در حقیقت خدا کا قول نازل ہوتا ہے اس کی تائید میں
خدا کا فعل بھی ظہور میں آتا ہے یعنی اس کی پیشگوئیوں کے ذریعہ سے عجائبات قدرت اس قدر
ظاہر ہوتے ہیں کہ خدا کا چہرہ نظر آ جاتا ہے تا ثابت ہو جائے کہ اس کا الہام خدا کا قول ہے۔
افسوس اس زمانہ میں جابجا ایسے لوگ بہت ہو گئے ہیں جن کو ہم کہلانے کا شوق ہے اور بغیر اس کے کہ

تتمه حقيقة الوحى
۲۰ وہ اپنے نفس کو جانچیں اور اپنی حالت کو دیکھیں جو کچھ اُن کی زبان پر جاری ہو اُس کو کلام الہی یقین
کر لیتے ہیں حالانکہ یہ ثابت شدہ امر ہے کہ وہ زبان جس پر خدا کا کلام جاری ہو سکتا ہے اُسی پر
شیطان کا کلام بھی نازل ہو سکتا ہے اور حدیث النفس بھی ہو سکتی ہے پس کوئی کلام جو زبان پر
جاری ہو ہرگز اس لائق نہیں کہ اس کو خدا کا کلام کہا جاوے جب تک دو شہادتیں اس کا منجانب اللہ
ہونا ثابت نہ کریں۔ اول یہ شہادت کہ ایسا شخص جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میرے پر خدا کا کلام نازل
ہوتا ہے اُس کی ایسی حالت چاہئے جس سے معلوم ہو کہ وہ اس لائق ہے کہ اُس پر خدا تعالیٰ
کا کلام نازل ہو سکتا ہے کیونکہ جو شخص جس سے قریب ہوتا ہے اُسی کی آواز سنتا ہے پس جو شخص
شیطان سے قریب ہے وہ شیطان کی آواز سنتا ہے اور جو خدا تعالیٰ سے قریب ہے وہ اُس کی آواز
کو۔ صرف اس حالت میں کسی کو لہم من اللہ کہہ سکتے ہیں جبکہ وہ درحقیقت خدا کی رضامندی
حاصل کرنے کے لئے اپنی رضا مندی چھوڑ دیتا ہے اور اس کے پورے خوش کرنے کے لئے
ایک تلخ موت اپنے لئے اختیار کر لیتا ہے اور اس کو سب چیز پر مقدم کر لیتا ہے اور خدا تعالیٰ اس
کے دل کی طرف دیکھتا ہے تو اس کو تمام دنیا سے الگ اور اپنی رضا میں محو پاتا ہے اور سچ مچ ہر ایک
ذرہ اس کے وجود کا خدا تعالیٰ کے راہ میں قربان ہو جاتا ہے اور اگر امتحان کیا جاوے تو کوئی چیز
اس کو خدا تعالیٰ سے نہیں روک سکتی نہ دولت نہ مال نہ زن نه فرزند نه آبر و بلکہ وہ در حقیقت اپنی
ہستی کا نقش مٹا دیتا ہے اور خدا تعالیٰ کی ایسی محبت اُس پر غالب آجاتی ہے کہ اگر اس کو ٹکڑے ٹکڑے
کیا جاوے یا اس کی اولاد کو ذبح کیا جاوے یا اس کو آگ میں ڈالا جاوے اور ہر ایک تلخی اس پر
وارد کی جائے تب بھی وہ اپنے خدا کو نہیں چھوڑتا اور مصیبت کے کسی حملہ سے وہ اپنے خدا سے
الگ نہیں ہوتا اور صادق اور وفادار ہوتا ہے اور تمام دنیا اور دنیا کے بادشاہوں کو ایک مردہ کیڑے
کی طرح سمجھتا ہے اور اگر اُس کو یہ بھی سنایا جائے کہ تو جہنم میں داخل ہوگا تب بھی وہ اپنے
محبوب حقیقی کا دامن نہیں چھوڑتا کیونکہ محبت الہی اس کا بہشت ہو جاتا ہے اور وہ خود نہیں
سمجھ سکتا کہ مجھ کو خدا سے کیوں ایسا تعلق ہے کیونکہ کوئی نا مرادی اور کوئی امتحان اس تعلق کو کم نہیں
کر سکتا پس اس حالت میں کہہ سکتے ہیں کہ وہ خدا سے نزدیک ہے نہ شیطان سے ۔ایسے لوگ

لدمان
تتمه حقيقة الوحى
اولیاء الرحمن ہیں اور خدا ان سے محبت کرتا ہے اور وہ خدا سے۔ اور انہیں پر خدا تعالیٰ کا کلام
نازل ہوتا ہے اور وہ لا
دوسری شہادت ۔ خدا تعالیٰ کے مہم کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کلام کے ساتھ جو اس پر
نازل ہوتا ہے خدا تعالیٰ کا فعل بھی ہو کیونکہ جیسا کہ جب سورج طلوع کرتا ہے تو اس کے ساتھ
سورج کی تیز شعاعیں بھی ہونی ضروری ہیں ایسا ہی خدا کا کلام کبھی اکیلا نازل نہیں ہوتا بلکہ
اس کے ساتھ خدا کا فعل بھی ہوتا ہے یعنی انواع واقسام کے معجزات اور انواع و اقسام کی
تائیدات اور برکات ساتھ ہوتی ہیں ورنہ کمزور انسان کیونکر سمجھ سکتا ہے کہ یہ خدا کا کلام ہے
پس جس شخص نے خدا کے کلام نازل ہونے کا دعوی کیا اور اس کے ساتھ وہ کھلے کھلے معجزات
اور تائیدات شامل نہیں اس کو خدا سے ڈرنا چاہیے اور ایسا دعوئی ترک کرنا چاہیے اور پھر یہ دعویٰ
صرف اس قدر بات سے صادق نہیں ٹھیر سکتا کہ وہ ایک دونشان جو سچ ہو گئے ہیں پیش کرے
بلکہ کم سے کم دو تین سو خدا کے کھلے کھلے نشان چاہئیں جو اس کی تصدیق کریں۔ اور پھر علاوہ
اس کے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کلام قرآن شریف سے مخالف نہ ہو۔
وہ لوگ إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ لے میں داخل ہیں۔
یہ بات ہر ایک کے لئے قابل غور ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں کسی فرقہ ضالہ کا غلبہ ہوگا اور ۶۱
اس کے سوا مسیح موعود کا کیا کام ہوگا۔ صحیح بخاری جو بعد کتاب اللہ اصح الکتب کہلاتی ہے اس میں
کہیں ذکر نہیں کہ مسیح موعود دجال کو قتل کرنے کے لئے ظاہر ہوگا بلکہ اس میں صرف یہ کام مسیح موعود
کا لکھا ہے کہ وہ صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا۔ اس سے بصراحت معلوم ہوتا ہے کہ مسیح
موعود پادریوں کے غلبہ اور سطوت اور شوکت کے وقت ظاہر ہو گا یعنی جبکہ ان کا دجل اور تحریف اور
تبدیل انتہا تک پہنچ جائے گی اور وہ محرف کتابوں کی اشاعت میں ناخنوں تک زور لگائیں گے تب
مسیح موعود ظہور کرے گا اور اس کا اصل مقصد کسر صلیب ہو گا لیکن صحیح مسلم میں قتل دجال کا ذکر ہے
اور لکھا ہے کہ مسیح موعود دجال کو قتل کرے گا اور اسی مقصد کے لئے ظاہر ہوگا مگر ساتھ ہی یہ بھی لکھا
ہے کہ دجال کا گر جا سے یعنی کلیسیا سے خروج ہوگا۔ بظاہر ان دونوں کتابوں یعنی بخاری اور مسلم
الحجر : ٤٣

تتمه حقيقة الوحى
میں بڑا تناقض ہے کیونکہ صحیح بخاری تو اصل مقصد ظہور مسیح موعود کا کسر صلیب ٹھہراتی ہے لیکن صحیح مسلم
اصل مقصد مسیح موعود کا جس کے لئے وہ ظاہر ہو گا قتل دجال بیان کرتی ہے۔ شاید یہ جواب دیا
جائے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت میں ایک حصہ زمین پر دجال کا غلبہ ہوگا اور زمین کے دوسرے
حصہ میں صلیب پرست قوم کا غلبہ ہوگا جیسا کہ دو بادشاہتیں جدا جدا ہوتی ہیں مگر یہ جواب صحیح نہیں
ہے کیونکہ یہ مسلم امر ہے کہ دجال تمام زمین پر بجز مکہ اور مدینہ کے پھر جائے گا یعنی ہر ایک جگہ اُس
کا تسلط ہو جائے گا جیسا کہ احادیث صحیحہ اس کی شاہد ہیں ۔ پس کیا نعوذ باللہ صلیب پرستی کا غلبہ
مکہ اور مدینہ میں ہوگا کیونکہ بہر حال مسیح موعود کے وقت میں کسی حصہ زمین میں صلیبی غلبہ بھی مان
لینا چاہیے پس جبکہ مکہ اور مدینہ کے سوا تمام زمین پر اور سب جگہ دجال کا غلبہ ہو گیا تو صلیبی غلبہ کے
لئے صرف مکہ اور مدینہ کی زمین رہ گئی ۔ یہ تو وہ احادیث ہیں جو دجال کے غلبہ کو بیان کرتی ہیں۔
دوسری طرف ایسی احادیث بھی ہیں جو یہ بتلاتی ہیں کہ مسیح موعود کے وقت میں تقریباً تمام زمین پر
عیسائی سلطنت قوت اور شوکت رکھتی نی ہوگی ہوگی اور اور در در حقیقت حدیث یكسر الصلیب الص میں بھی اسی
طرف اشارہ ہے اور آیت مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ بھی یہی بآواز بلند بتلا رہی ہے پس اس
صورت میں یہ توجیہ قابل اعتبار نہ رہی کہ اس زمانہ میں کچھ حصہ زمین میں غلبہ عیسائیوں کا ہوگا
اور کچھ حصہ میں غلبہ دجال کا ہو گا مگر شاید جواب میں یہ کہا جائے گا کہ اوّل عیسائیوں کا غلبہ ہوگا
اور پھر دجال آکر کسر صلیب کرے گا اور پھر مسیح آ کر دجال کو قتل کرے گا مگر یہ ایسا قول ہے کہ آج
تک کسی فرقہ کا مسلمانوں کے فرقوں میں سے یہ عقیدہ نہیں ہے بلکہ صحیح بخاری میں تو یہی لکھا ہے
که کسر صلیب مسیح موعود کرے گا نہ کہ دجال ۔
اس تنازع کے فیصلہ کے لئے جب ہم حدیثوں کو دیکھتے ہیں تو وہی صحیح مسلم جو دجال کا ذکر کرتی
ہے اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ دجال معہود گر جا میں سے نکلے گا یعنی عیسائیوں میں پیدا ہوگا۔ پس
اس صورت میں صحیح مسلم پادریوں کو دجال ٹھیراتی ہے اور اس کی تائید میں واقعات بھی شہادت دے
احادیث سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح موعود کے وقت عیسائی قوم کثرت سے دنیا میں پھیل جاوے گی۔ منہ
ا الانبياء : ۹۷

تتمه حقيقة الوحى
رہے ہیں اور ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ آخری فتنہ جو ظہور میں آیا جس سے کئی لاکھ مسلمان مرتد ہو
گیا وہ صرف عیسائیت کا فتنہ ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ پس اس سے ظاہر ہوتا
ہے کہ یہ اختلاف صرف لفظی ہے یعنی صحیح بخاری میں جس فتنہ کا نام فتنہ صلیب رکھا ہے اور
مسیح موعود کو صلیب کا توڑنے والا قرار دیا ہے صحیح مسلم میں اسی فتنہ کا نام فتنہ دجال رکھا ہے
اور کسر صلیب کو بطور قتل دجال قرار دیا ہے۔
اور جب ہم زیادہ تصریح کے لئے قرآن شریف کی طرف آتے ہیں جو ہر ایک تنازع کا حکم
ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس میں دجال کا نام تک نہیں ہاں عیسائیت کے فتنہ کو وہ بہت بڑا بیان
کرتا ہے جو اسلام کے تمام اصول کا دشمن ہے اور کہتا ہے کہ قریب ہے کہ اُس سے آسمان پھٹ
جائیں اور زمین ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے اور اسی فرقہ کو خدا کے کلام کا محرف مبدل ٹھیرتا ہے اور
جس فعل میں مفہوم دجل درج ہے وہ فعل اسی فرقہ کی طرف منسوب کرتا ہے اور سورہ فاتحہ میں
مسلمانوں کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ وہ عیسائیت کے فتنہ سے خدا کی پناہ مانگیں جیسا کہ وَلَا الضَّالِّين
کے معنے تمام مفسرین نے یہی کئے ہیں۔ پس قرآن شریف کے اس فیصلہ سے صاف ثابت ہوتا ہے
کہ جس فتنہ سے حدیثوں میں ڈرایا گیا ہے وہ صلیبی فتنہ ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ جب تھوڑے
سے دجل کی کارروائی سے انسان دجال کہلا سکتا ہے تو جس فرقہ نے تمام شریعت اور تعلیم کو بدل دیا ور تعلیم کو بدل دیا ۶۳
ہے کیا وجہ کہ وہ دجال نہیں کہلا سکتا ؟ اور جبکہ خدا تعالیٰ نے عیسائیوں کے دجل کی خود گواہی دی ہے تو
کیا وجہ کہ وہ دجال کے نام سے موسوم نہ ہوں؟ ہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں وہ
دجال اکبر نہیں کہلا سکتے تھے کیونکہ ابھی بد دیانتی اور خیانت کمال کے درجہ کو نہیں پہنچی تھی صرف دجال
ہونے کی بنا پڑی تھی مگر بعد اس کے ہمارے زمانہ میں جبکہ چھاپنے کی کلیں بھی نکل آئیں تب پادریوں
نے تحریف اور تبدیل کو کمال تک پہنچا دیا اور کروڑ ہا روپیہ خرچ کر کے اُن مصرف کتابوں کو شائع
کیا اور لوگوں کو مرتذ کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی تب خدا کا نوشتہ پورا ہوا جیسا کہ واقعات ظاہر
کر رہے ہیں اور دجال اکبر کے نام کے مستحق ہو گئے اور جب تک مخالفت حق اور تحریف و تبدیل میں

تتمه حقيقة الوحى
اُن سے بڑھ کر کوئی ظاہر نہ ہو تب تک ہر ایک کو ماننا پڑے گا کہ یہی فرقہ دجال اکبر ہے جس کے
ظہور کی نسبت پیشگوئی تھی۔ یہودی بھی تحریف کرتے تھے مگر وہ تو ایسی ذلت کا نشانہ ہوئے کہ گویا
مر گئے ۔ صرف اسی فرقہ نے عروج کیا اور اپنی تمام طاقتوں کو دجل اور تحریف میں خرچ کر دیا اور
نہ صرف اس قدر بلکہ یہ چاہا کہ تمام دنیا کو اپنے جیسا بنا لیں اور باعث شوکت اور طاقہ اقت دنیا کے
ان کو ہر ایک سامان بھی مل گیا اور انہوں نے دجل اور تحریف میں وہ کام دکھلایا جس کی نظیر
ابتدائے دنیا سے آج تک مل نہیں سکتی اور کوشش کی کہ لوگ خدائے واحد لا شریک سے منہ پھیر
کر ابن مریم کو خدا مان لیں اور ہمارے زمانہ میں یہ کسب اُن کا کمال تک پہنچ گیا اور انہوں نے
خدا تعالیٰ کی کتابوں میں اس قدر تصرفات کئے کہ گویا وہ آپ ہی نبی ہیں اس لئے ایسے لوگوں پر
دجال کا لفظ بولا گیا یعنی خدا کی کتابوں کی کمال درجہ کی تحریف کرنے والے اور جھوٹ کو سچ کر کے
دکھانے والے ۔ حدیثوں میں اکثر دجال معہود کی نسبت خروج کا لفظ ہے اور مسیح موعود کی نسبت
نزول کا لفظ ہے اور یہ دونوں لفظ بالمقابل ہیں جس سے مطلب یہ ہے کہ مسیح موعود خدا تعالیٰ کی
طرف سے نازل ہوگا اور خدا اس کے ساتھ ہو گا مگر دجال اپنے مکر و فریب اور دنیا کے سامانوں
کے ساتھ ترقی کرے گا۔ ہاں جیسا کہ قرآن شریف میں عیسائیت کے فتنہ کا ذکر ہے ایسا ہی
یا جوج ماجوج کا ذکر ہے اور اِس آیت ؟ رہے اور اس آیت میں کہ هُم مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ۔ ان کے غلبہ
۶۴ کی طرف اشارہ ہے کہ تمام زمین پر ان کا غلبہ ہو جائے گا اب اگر دجال اور عیسائیت اور یا جوج
ماجوج تین علیحدہ قو میں سمجھیں جائیں جو مسیح کے وقت ظاہر ہوں گی تو اور بھی تناقض بڑھ جاتا ہے
مگر بائبل سے یقینی طور پر یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یا جوج ماجوج کا فتنہ بھی درحقیقت عیسائیت کا
فتنہ ہے کہ کیونکہ بائبل نے اس کو یا جوج کے نام سے پکارا ہے۔ پس در حقیقت ایک ہی قوم کو
باعتبار مختلف حالتوں کے تین ناموں سے پکارا گیا ہے ۔
اور یہ کہنا کہ قرآن شریف میں مسیح موعود کا کہیں ذکر نہیں یہ سراسر غلطی ہے کیونکہ جس حالت میں
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بڑا فتنہ عیسی پرستی کا فتنہ ٹھیرایا ہے اور اُس کے لئے وعید کے طور پر یہ
پیشگوئی کی ہے کہ قریب ہے کہ زمین و آسمان اُس سے پھٹ جائیں اور اُسی زمانہ کی نسبت طاعون اور
ا الانبياء: ۹۷

تتمه حقيقة الوحى
آسمان
زلزلوں وغیرہ حوادث کی پیشگوئی بھی کی ہے اور صریح طور پر فرما دیا ہے کہ آخری زمانہ میں جبکہ آسم
اور زمین میں طرح طرح کے خوفناک حوادث ظا ہو ہو نگے وہ عیسی پرستی کی شامت سے ظاہر ہوں گے
اور پھر دوسری طرف یہ بھی فرمایا وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا لے پس اس سے مسیح موعود
کی نسبت پیشگوئی کھلے کھلے طور پر قرآن شریف میں ثابت ہوتی ہے کیونکہ جو شخص غور اور ایمانداری
سے قرآن شریف کو پڑھے گا اُس پر ظاہر ہو گا کہ آخری زمانہ کے سخت عذابوں کے وقت جبکہ اکثر
حصے زمین کے زیروز بر کئے جائیں گے اور سخت طاعون پڑے گی اور ہر ایک پہلو سے موت کا بازار گرم
ہوگا اُس وقت ایک رسول کا آنا ضروری ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى
نَبْعَثَ رَسُولًا یعنی ہم کسی قوم پر عذاب نہیں بھیجتے جب تک عذاب سے پہلے رسول نہ بھیج دیں پھر
جس حالت میں چھوٹے چھوٹے عذابوں کے وقت میں رسول آئے ہیں جیسا کہ زمانہ کے گذشتہ
واقعات سے ثابت ہے تو - پھر کیونکر ممکن ہے کہ اس عظیم الشان عذاب کے وقت میں جو آخری زمانہ
کا عذاب ہے اور تمام عالم پر محیط ہونے والا ہے جس کی نسبت تمام نبیوں نے پیشگوئی کی تھی خدا کی
طرف سے رسول ظاہر نہ ہو اس سے تو صریح تکذیب کلام اللہ کی لازم آتی ہے۔ پس وہی رسول
مسیح موعود ہے کیونکہ جب کہ اصل موجب اُن عذابوں کا عیسائیت کا فتنہ ہے جس سے کوئی انکار
نہیں کر سکتا تو ضرور تھا کہ اس فتنہ کے مناسب حال اور اس کے فرو کرنے کی غرض سے رسول ظاہر ہو ۶۵
سواسی رسول کو دوسرے پیرایہ میں مسیح موعود کہتے ہیں پس اس سے ثابت ہوا کہ قرآن شریف میں
مسیح موعود کا ذکر ہے اور یہی ثابت کرنا تھا۔ ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ اگر قرآن شریف کی رو سے عیسائیت
کے فتنہ کے وقت عذاب کا آنا ضروری ہے تو مسیح موعود کا آنا بھی ضروری ہے اور ظاہر ہے کہ یہ
عذاب عیسائیت کے کمال فتنہ کے وقت آنا قرآن مجید سے ثابت ہے پس مسیح موعود کا آنا بھی قرآن کریم
سے ثابت ہے۔ اسی طرح عام طور پر قرآن شریف سے ثابت ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب
ہم کسی قوم پر عذاب کرنا چاہتے ہیں تو ان کے دلوں میں فسق و فجور کی خواہش پیدا کر دیتے ہیں
تب وہ انتباع شہوات اور بے حیائی کے کاموں میں حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں تب اُس وقت اُن پر
عذاب نازل ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ امور بھی یورپ میں کمال تک پہنچ گئے ہیں جو بالطبع عذاب
بنی اسرآئیل : ۱۶

تتمه حقيقة الوحى
کے مقتضی ہیں اور عذاب رسول کے وجود کا مقتضی ہے اور وہی رسول مسیح موعود ہے۔ پس تعجب ہے
اُس قوم سے جو کہتی ہے کہ مسیح موعود کا قرآن شریف میں ذکر نہیں ۔ علاوہ اس کے قرآن شریف
کی یہ آیت بھی کہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ل پر یہی چاہتی ہے کہ اس اُمت کے
لئے چودھویں صدی میں مثیل عیسی ظاہر ہو جیسا کہ حضرت عیسیٰ حضرت موسیٰ سے چودھویں صدی
میں ظاہر ہوئے تھے تا دونوں مثیلوں کے اول و آخر میں مشابہت ہو اسی طرح قرآن شریف
میں یہ بھی پیشگوئی ہے وَ إِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا
شَدِيدًا کے یعنی کوئی ایسی بستی نہیں جس کو ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں گے یا اُس پر شدید
عذاب نازل نہ کریں گے یعنی آخری زمانہ میں ایک سخت عذاب نازل ہوگا اور دوسری طرف یہ
فرمایا وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُوْلًا ہے پس اس سے بھی آخری زمانہ میں ایک
رسول کا مبعوث ہونا ظاہر ہوتا ہے اور وہی مسیح موعود ہے۔
اور یہی پیشگوئی سورہ فاتحہ میں بھی موجود ہے کیونکہ سورہ فاتحہ میں خدا تعالیٰ نے عیسائیوں کا
نام الضالین رکھا ہے اس میں یہ اشارہ ہے کہ اگر چہ دنیا کے صد ہا فرقوں میں ضلالت موجود ہے
مگر عیسائیوں کی ضلالت کمال تک پہنچ جائے گی گویا دنیا میں فرقہ ضالہ وہی ہے اور جب کسی قوم کی
ضلالت کمال تک پہنچتی ہے اور وہ اپنے گناہوں سے باز نہیں آتی تو سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے
کہ ان پر عذاب نازل ہوتا ہے پس اس سے بھی مسیح موعود کا آنا ضروری ٹھیرتا ہے یعنی بموجب
آیت وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا ۔
اور یہ عجیب بات ہے کہ جیسا کہ احادیث نبویہ میں مسیح موعود کی نسبت پیشگوئی ہے کہ وہ آخری
زمانہ میں ظاہر ہوگا۔ ایسا ہی ایک رجل فارسی کی نسبت پیشگوئی ہے کہ وہ آخری زمانہ میں ضائع
شدہ ایمان کو پھر بحال کرے گا جیسا کہ لکھا ہے لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجل من
فارس یعنی اگر ایمان ثریا پر چلا جا تا تب بھی ایک رجل فارسی اس کو واپس لے آتا ۔ اب ظاہر ہے
کہ رجل فارسی کو اس حدیث میں اس قدر فضیلت دی گئی ہے اور اس قدر کار نمایاں کام اس کا دکھلایا
گیا ہے کہ یہ کہنا پڑتا ہے کہ وہ رجل فارسی مسیح موعود سے افضل ہے کیونکہ مسیح موعود بقول مخالفوں
ل النور : ۵۶ ۲ بنی اسرآئیل: ۵۹ ۳ بنی اسرآئیل: ۱۶

آج 10 میں سے 10 باقی