۷۔خوش آمدی نیک آمدی
حقیقةُ الوحی, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
کے صرف دجال کو قتل کرے گا لیکن رجل فارسی ایمان کو ثریا سے واپس لائے گا جیسا کہ ایک
دوسری حدیث میں بھی یہ ذکر ہے کہ آخری زمانہ میں قرآن آسمان پر اٹھایا جائے گا۔ لوگ قرآن
پڑھیں گے مگر وہ اُن کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ پس وہی زمانہ رجل فارسی کا اور وہی زمانہ
مسیح موعود کا ہے۔ مگر جس حالت میں رجل فارسی یہ خاص خدمت ادا کرے گا کہ ایمان کو آسمان سے
واپس لائے گا تو پھر اس کے مقابل پر مسیح موعود کی کوئی دینی خدمت ثابت نہیں ہو سکتی کیونکہ دجال کو
قتل کرنا صرف دفع شر ہے جو مدار نجات نہیں مگر آسمان سے ایمان کو واپس لانا اور لوگوں کو مومن
کامل بنانا یہ افاضہ خیر ہے جو مدار نجات ہے اور افاضہ خیر سے دفع شر کو کچھ نسبت نہیں ۔ ماسوا
اس کے ظاہر ہے کہ جو شخص اس قدرا فاضۂ خیر کرے گا کہ ثریا سے ایمان کو واپس لائے گا۔
اس کی نسبت کوئی عقلمند خیال نہیں کر سکتا کہ وہ دفع شر پر قادر نہیں ہوگا ۔ پس یہ خیال بالکل
غیر معقول ہے کہ آخری زمانہ میں افاضہ خیر تو رجل فارسی کرے گا مگر دفع شر سیح موعود کرے گا۔
جس کو آسمان پر چڑھنے کی طاقت ہے کیا وہ زمین کے شر کو دور نہیں کر سکتا ؟
غرض اس زمانہ کے مسلمانوں کی یہ غلطی قابل افسوس ہے کہ مسیح م ہے کہ مسیح موعود اور رجل فارسی کو دو
مختلف آدمی سمجھتے ہیں اور آج سے چھبیس برس پہلے خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں اس عقدہ کو کھول ۶۷
دیا ہے کیونکہ ایک طرف تو مجھ کو مسیح موعود قرار دیا ہے اور میرا نام عیسی رکھا ہے جیسا کہ براہین احمدیہ
میں فرمایا: يعيسى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ
كَفَرُوا اور دوسری طرف مجھے رجل فارسی مقرر کر کے بار بار اسی نام سے پکارا ہے جیسا کہ
فرمایا ہے ان الذين صدوا عن سبيل الله ردّ عليهم رجل من فارس۔ شكر الله سعيه۔
یعنی عیسائی اور دوسرے ان کے بھائی جو لوگوں کو دین اسلام سے روکتے ہیں اس رجل فارسی یعنی اس
احقر نے اُن کا ر دیکھا ہے خدا اس کی اس خدمت کا شکر گزار ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ کام یعنی عیسائیوں
کا مقابلہ کرنا یہ اصل خدمت مسیح موعود کی ہے پس اگر رجل فارسی مسیح موعود نہیں تو کیوں مسیح موعود
کا منصبی کام رجل فارسی کے سپرد کیا گیا۔ اس سے ثابت ہے کہ رجل فارسی اور مسیح موعود ایک ہی
تتمه حقيقة الوحى
شخص کے نام ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں اسی کی طرف اشارہ فرمایا ہے اور وہ یہ ہے وَ آخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ کے یعنی آنحضرت کے اصحاب میں سے ایک اور فرقہ ہے جو ابھی
ظاہر نہیں ہوا۔ یہ تو ظاہر ہے کہ اصحاب وہی کہلاتے ہیں جو نبی کے وقت میں ہوں اور ایمان کی
حالت میں اس کی صحبت سے مشرف ہوں اور اس سے تعلیم اور تربیت پاویں۔ پس اس سے یہ
ثابت ہوتا ہے کہ آنے والی قوم میں ایک نبی ہوگا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز ہو گا
اس لئے اس کے اصحاب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کہلائیں گے اور جس طرح
صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے رنگ میں خدا تعالیٰ کی راہ میں دینی خدمتیں ادا کی تھیں وہ اپنے
رنگ میں ادا کریں گے۔ بہر حال یہ آیت آخری زمانہ میں ایک نبی کے ظاہر ہونے کی نسبت ایک
پیشگوئی ہے ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ ایسے لوگوں کا نام اصحاب رسول اللہ رکھا جائے جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پیدا ہونے والے تھے جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
نہیں دیکھا۔ آیت ممدوحہ بالا میں یہ تو نہیں فرمایا و اخرين من الأمة بلكه يد فرمايا وآخرين
منھم اور ہر ایک جانتا ہے کہ منھم کی ضمیر اصحاب رضی اللہ عنہم کی طرف راجع ہے۔ لہذا وہی
فرقہ منھم میں داخل ہو سکتا ہے جس میں ایسا رسول موجود ہو کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
بروز ہے اور خدا تعالیٰ نے آج سے چھبیس برس پہلے میرا نام براہین احمدیہ میں محمد اور
۶۸) احمد رکھا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز مجھے قرار دیا ہے اسی وجہ سے براہین احمدیہ
میں لوگوں کو مخاطب کر کے فرمادیا ہے قل ان کنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله
اور نیز فرمایا ہے كل بركة من محمد صلى الله عليه وسلم فتبارك من علم
و تعلم اور اگر کوئی یہ کہے کہ کس طرح معلوم ہوا کہ حدیث لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله
رجل من فارس اس عاجز کے حق میں ہے اور کیوں جائز نہیں کہ اُمت محمد یہ میں سے کسی
اور کے حق میں ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ براہین احمدیہ میں بار بار اس حدیث کا مصداق
ا الجمعة :
تتمه حقيقة الوحى
وحی الہی نے مجھے ٹھیرایا ہے اور تبصریح بیان فرمایا کہ وہ میرے حق میں ہے اور میں خدا تعالیٰ کی
قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا۔و من ينكر به فليبارز
للمباهلة ولعنة الله على من كذب الحق او افترى على حضرة العزة۔ اور یہ دعویٰ
اُمت محمدیہ میں سے آج تک کسی اور نے ہر گز نہیں کیا کہ خدا تعالیٰ نے میرا یہ نام رکھا ہے اور
خدا تعالیٰ کی وحی سے صرف میں اس نام کا مستحق ہوں ۔ اور یہ کہنا کہ نبوت کا دعویٰ کیا ہے کس
قدر جہالت کس قد ر حماقت اور کس قد رحق سے خروج ہے اے نادانو ! میری مراد نبوت سے یہ
نہیں ہے کہ میں نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہو کر نبوت کا دعویٰ کرتا
ہوں یا کوئی نئی شریعت لایا ہوں صرف مراد میری نبوت سے کثرت مکالمت و مخاطبت الہیہ
ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے حاصل ہے سو مکالمہ و مخاطبہ کے آپ لوگ بھی
قائل ہیں ۔ پس یہ صرف لفظی نزاع ہوئی یعنی آپ لوگ جس امر کا نام مکالمہ و مخاطبہ رکھتے ہیں
میں اُس کی کثرت کا نام بموجب حکم الہی نبوت رکھتا ہوں ۔ ولكل ان يصطلح ۔
اور میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُسی نے مجھے
بھیجا ہے اور اُسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اُسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور
اُس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں
جن میں سے بطور نمونہ کسی قدر اس کتاب میں بھی لکھے گئے ہیں۔ اگر اس کے معجزانہ افعال
اور کھلے کھلے نشان جو ہزاروں تک پہنچ گئے ہیں میرے صدق پر گواہی نہ دیتے تو میں اُس کے
مکالمہ کو کسی پر ظاہر نہ کرتا اور نہ یقیناً کہہ سکتا کہ یہ اُس کا کلام ہے پر اُس نے اپنے اقوال کی
تائید میں وہ افعال دکھائے جنہوں نے اُس کا چہرہ دکھانے کے لئے ایک صاف اور روشن
آئینہ کا کام دیا۔