روشن نشان
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
آسمان بارد نشان الوقت میگوید زمین
این دو شاہد از پئے تصدیق من استاده اند
نشان بر روشن نشان
پر چه اخبار بدر مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء مطابق ۲۸ محرم ۱۳۲۵ھ میں ایک الہام شائع ہوا تھا جو
ے مارچ ۱۹۰۷ء کو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر پیشگوئی کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا اور اس کی
نسبت جو تفہیم ہوئی تھی وہ بھی اسی پر چہ ۱۴ ر مارچ میں درج کر دی گئی تھی اور وہ الہام یہ ہے جو کہ اخبار
مذکور کے صفحہ ۳ کے پہلے کالم میں درج کیا گیا ہے پچیس دن یا یہ کہ پچیس دن تک یعنی ۷ مارچ
۱۹۰۷ء سے پچیسویں دن یا یہ کہ ۲۵ دن تک جو ۳۱ / مارچ ہوتی ہے کوئی نیا واقعہ ظاہر ہونے والا ہے
اور اس الہام میں جو تفہیم ہوئی تھی وہ اسی کالم میں مندرجہ ذیل عبارت میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔
الہام میں یہ اشارہ ہے کہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ء سے پچیس دن پورے ہونے کے سر پر یائے مارچ
سے پچیس دن تک کوئی نیا واقعہ ظاہر ہوگا اور ضرور ہے کہ تقدیر الہی اس واقعہ کو روک رکھے جب تک
کہ سات مارچ ۱۹۰۷ء سے ۲۵ دن گزر نہ جاویں یا یہ کہ ۷ / مارچ سے ۲۵ دن تک یہ واقعہ ظہور میں
آ جائے گا۔ اگر صرف ۲۵ دن کے لحاظ سے معنی کئے جاویں تو اس طور سے ضرور ہے کہ اس واقعہ
کے ظہور کی یکم اپریل سے امید رکھی جائے کیونکہ الہام الہی کی رو سے ساتویں مارچ پچیسویں دن
کے شمار میں داخل ہے۔ اس صورت میں پچیس دن مارچ کے اکتیسویں دن تک پورے ہو جاتے
یہ مؤخر الذکر تشریح جس پر خط کھینچ دیا گیا ہے صرف اجتہادی طور پر ہے تفہیم الہی صرف اس قدر ہے کہ ےر مارچ ۱۹۰۷ء سے
☆
۲۵ دن پورے ہونے کے سر پر یاے مارچ سے ۲۵ دن تک جو اس مارچ تک ختم ہو جاتے ہیں کوئی نیا واقعہ ظاہر ہوگا ۔ منہ
ΛΙ
تتمه حقيقة الوحى
ہیں مگر یہ سوال کہ وہ واقعہ کیا ہے جس کی پیشگوئی کی گئی ہے اس کا ہم اس وقت کوئی جواب نہیں
۸۲ دے سکتے بجز اس کے کہ یہ کہیں کہ کوئی ہولناک یا تعجب انگیز واقعہ ہے کہ ظہور کے بعد پیشگوئی کے
رنگ میں ثابت ہو جائے گا۔ دیکھو پر چہ اخبار بدر ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ء پہلا اور دوسرا کالم ۔
اس کے بعد جس رنگ میں یہ پیشگوئی ظہور میں آئی وہ یہ ہے کہ ٹھیک ٹھیک ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء
کو جس پر ۱۷ مارچ سے ۲۵ دن ختم ہوتے ہیں ایک بڑا شعلہ آگ کا جس سے دل کانپ اُٹھے
آسمان پر ظاہر ہوا اور ایک ہولناک چمک کے ساتھ قریباً سات سو میل کے فاصلہ تک ( جواب
تک معلوم ہو چکا ہے یا اس سے بھی زیادہ ) جا بجازمین پر گرتا دیکھا گیا اور ایسے ہولناک طور پر گرا
کہ ہزار ہا مخلوق خدا اُس کے نظارہ سے حیران ہو گئی اور بعض بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے اور
جب ان کے منہ میں پانی ڈالا گیا تب ان کو ہوش آئی ۔ اکثر لوگوں کا یہی بیان ہے کہ وہ آگ کا
ایک آتشی گولہ تھا جو نہایت مہیب اور غیر معمولی صورت میں نمودار ہوا اور ایسا دکھائی دیتا تھا کہ وہ
زمین پر گرا اور پھر دھواں ہو کر آسمان پر چڑھ گیا۔ بعض کا یہ بھی بیان ہے کہ دم کی طرح اس کے
ایک حصہ میں دھواں تھا اور اکثر لوگوں کا بیان ہے کہ وہ ایک ہولناک آگ تھی جو شمال کی طرف
سے آئی اور جنوب کو گئی ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ جنوب کی طرف سے آئی اور شمال کو گئی اور قریب
ساڑھے پانچ بجے شام کے اس وقوعہ کا وقت تھا اور بعض کا بیان ہے کہ آسمان پر مغرب کی طرف
سے ایک بڑا سا انگار نمودار ہوا اور پھر مشرق کی طرف نہایت نمایاں اور خوفناک طور پر دور تک
چلا گیا اور زمین کے اس قدر قریب آ جاتا تھا کہ ہر جگہ دیکھنے والوں کا یہی خیال تھا کہ اب گرا اب
گرا۔ اور بڑی بڑی عمر کے آدمیوں نے یہ گواہی دی کہ اس قسم کا واقعہ مہیب اور ہولناک انہوں
نے کبھی نہیں دیکھا اور جہاں جہاں سے ہمارے پاس خط پہنچے ہیں جن کا خلاصہ ہم نے شہادتوں
کے طور پر ہر ایک مقام کے متعلق اس مضمون کے ساتھ شامل کر دیا ہے وہ بہت سے مقام ہیں منجملہ
اُن کے کشمیر۔ راولپنڈی۔ پنڈی گھیپ ۔ جہلم - گجرات - گوجرانوالہ۔ سیالکوٹ ۔ وزیر آباد۔
امرتسر ۔ لاہور ۔ فیروز پور ۔ جالندھر ۔ بی سر ہند ۔ پٹیالہ ۔ کانگڑہ۔ بھیرہ ۔خوشاب وغیرہ ہیں۔
اور ایک صاحب خدا بخش نام راولپنڈی سے لکھتے ہیں کہ یہ آگ کا نشان ہندوستان میں بھی
تتمه حقيقة الوحى
دیکھا گیا ہے۔ پس یہ کہنا بالکل صحیح ہے کہ تنبیہ کے طور پر ان ممالک میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے آگ برسی ہے جیسا کہ میں نے شائع کیا تھا کہ آسمان اے غافلواب آگ برسانے کو ہے
سو خدا نے یہ پیشگوئی پوری کی ۔ اگر چہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا صرف بعض آدمی بے ہوش ۸۳
ہو گئے مگر یہ آگ کی بارش آئندہ کسی بڑے عذاب کی خبر دے رہی ہے۔اے سننے والو ! ہوشیار
ہو جاؤ بعد میں پچھتاؤ گے یہ ایک نشان ان نشانوں میں سے ہے جن کی خدا نے مجھے خبر دی اور
فرمایا تھا کہ میں ساٹھ یا ستر اور نشان دکھلاؤں گا اور آخری نشان یہ ہوگا کہ زمین کو تہ و بالا کر دیا
جائے گا اور ایک ہی دم میں لاکھوں انسان مر جائیں گے۔ کیونکہ لوگوں نے اس کے فرستادہ کو
قبول نہ کیا۔ ہولناک زلزلے آئیں گے اور ہولناک طور پر موتیں وقوع میں آئیں گی۔ اور نئے
نئے طور پر عذاب نازل ہوں گے۔ یہاں تک کہ انسان کہے گا کہ یہ کیا ہونے والا ہے۔ یہ سب
کچھ اس لئے ہو گا کہ زمین مرگئی اور انسانوں نے خدا کے نشان دیکھے اور پھر ان کو قبول نہ کیا۔ وہ
اُن کیڑوں سے بدتر ہو گئے جو نجاست میں ہوتے ہیں اور خدا کے وجود پر ان کا ایمان نہ رہا اس
لئے خدا فرماتا ہے کہ میں ایک ہولناک تجلّی کروں گا اور خوفناک نشان دکھاؤں گا اور لاکھوں کو
زمین پر سے مٹا دوں گا مگر کون ہے جو ہم پر ایمان لایا اور کس نے ہماری یہ باتیں قبول کیں ۔
آج سے چھبیس برس پہلے خدائے عز و جل براہین احمدیہ میں فرما چکا ہے۔ میں اپنی
چپ کا ر دکھلاؤں گا اور اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا دنیا میں ایک نذیر آیا پر
دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں
سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ سو ان حملوں میں سے یہ آتشی انگار بھی ہیں جن کی
اس ملک میں بارش ہوئی یہ اسی قسم کے نشان ہیں جیسا کہ موسیٰ نبی نے فرعون کے
سامنے دکھائے تھے بلکہ وہ نشان جو ظاہر ہونے والے ہیں وہ موسیٰ نبی کے نشانوں سے
بڑھ کر ہوں گے ۔ اس لئے خدا میرا نام موسیٰ رکھ کر فرماتا ہے ۔ ایک موسیٰ ہے کہ میں
اُس کو ظاہر کروں گا اور لوگوں کے سامنے اُس کو عزت دوں گا پر جس نے
تتمه حقيقة الوحى
میرا گناہ کیا ہے میں اُس کو گھسیٹوں گا اور اس کو دوزخ دکھلاؤں گا یعنی عیسی ابن مریم کے ظہور
سے تو لوگ کچھ بھی متنبہ نہ ہوئے اب میں اپنے اس بندہ کو موسیٰ کی صفات میں ظاہر کروں
گا اور فرعون اور ہامان کو وہ دن دکھاؤں گا جس سے وہ ڈرتے تھے۔ سواے عزیز و مدت تک
میں مسیح ابن مریم کے رنگ میں دُکھ اُٹھاتا رہا اور جو کچھ قوم نے کرنا چاہا میرے ساتھ کیا اب خدا
میرا نام موسیٰ رکھتا ہے جس سے سمجھا جاتا ہے کہ مقابل کے لوگوں کا نام اُس نے فرعون رکھا ہے اور
یہ نام آج سے نہیں بلکہ ا بلکہ اس بات پر چھبیس برس گزرے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ
میں میرا نام موسیٰ رکھ کر فرمایا انت منی بمنزلة موسیٰ اور پھر اسی براہین احمدیہ میں میرا نام
موسیٰ رکھ کر فرمایا ولما تجلى ربّه للجبل جعله دعا وخر موسى صعقا مگر چونکہ خدا
نے ابتدا نرمی سے کی اور اپنی بُردباری کو پورے طور پر دکھلایا اس لئے میرا نام ابن مریم رکھا
گیا کیونکہ ابن مریم اپنی قوم سے کوفتہ خاطر رہا اور اس کو بہت دکھ دیا گیا اور ستایا گیا اور
عدالتوں کی طرف اس کو کھینچا گیا اور اُس کا نام کافر اور مکار اور ملعون اور دجال رکھا گیا اور
نہ صرف اسی پر کفایت کی گئی بلکہ یہ چاہا گیا کہ اس کو قتل کر دیا جائے مگر چونکہ وہ خدا
کا برگزیدہ تھا اور اُن لوگوں میں سے تھا جن کے ساتھ خدا ہوتا ہے اس لئے وہ خبیث قوم
جو ۲۲ مارچ کو اخبار بدر میں شائع ہو چکا ہے اور بعد میں بھی۔ اس کی عبارت یہ ہے
!
یہ الہام ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ ء جو ۲۲
ایک موسیٰ ہے میں اُس کو ظاہر کروں گا اور لوگوں کے سامنے اُس کو عزت دوں گا بلجت آیاتی۔ تلک آیات ظهرت
بعضها خلف بعض اجر الا ثيم واريه الجحيم۔ انی اثرتک و اخترتک ( ترجمہ ) میرے نشان روشن ہوں
گے بعض نشان بعض کے بعد ظہور میں آئیں گے تا اس موسیٰ کی عزت ظاہر کی جائے۔ پر جس نے میرا گناہ کیا ہے میں
اُس کو گھسیٹوں گا اور اُس کو دوزخ دکھلاؤں گا۔ میں نے تجھ کو چن لیا اور اختیار کیا۔ تیری عاجزانہ راہیں مجھے پسند آئیں۔
میرا دشمن ہلاک ہو گیا ۔ ان الله مع الصادقین ۔ خدا بچوں کے ساتھ ہے۔ یہ پیشگوئی کھلے طور پر با بو الہی بخش اکو نٹنٹ
کی نسبت ہے جو سے مارچ ۱۹۰۷ء کو طاعون سے فوت ہو گیا کیونکہ اس نے موسیٰ ہونے کا دعویٰ کیا تھا سو خدا فرماتا ہے کہ
موسیٰ ایک ہی اس زمانہ میں ہے جس کو میں نے موسیٰ بنایا۔ پر وہ شخص جو خود بخود موسیٰ بن گیا وہ ہلاک ہوگا تا صادق اور
کا ذب میں فرق ظاہر ہو جائے چنانچہ طاعون جو دوزخ کا ایک نمونہ ہے اس میں بابو مذکور گرفتار ہو کر اس دارفانی کو تاریخ
*
*
ے مارچ ۱۹۰۷ء میں چھوڑ گیا ۔ فاعتبروا یا اولی الابصار منه
سہو کتابت ہے۔ درست تاریخ بمطابق بدر ۲۱ “ مارچ ہے۔ (ناشر)
سہو کتابت ہے ۔’ے راپریل ۱۹۰۷ء ہونا چاہیے جس کی تصدیق کتاب ہذا کے صفحہ ۵۴۰ اور صفحہ ۵۴۴ سے ہوتی ہے ۔ (ناشر )
تتمه حقيقة الوحى
اس کے نور کو نا بود نہ کر سکی سو خدا نے جو ہر ایک کام نرمی سے کرتا ہے اس زمانہ کے لئے سب
سے پہلے میرا نام عیسی ابن مریم رکھا کیونکہ ضرور تھا کہ میں اپنے ابتدائی زمانہ میں ابن مریم کی
طرح قوم کے ہاتھ سے دکھ اُٹھاؤں اور کافر اور ملعون اور دجال کہلاؤں اور عدالتوں میں کھینچا
جاؤں سو میرے لئے ابن مریم ہونا پہلا زینہ تھا مگر میں خدا کے دفتر میں صرف عیسی ابن مریم
کے نام سے موسوم نہیں بلکہ اور بھی میرے نام ہیں جو آج سے چھبیس برس پہلے خدا تعالیٰ نے
براہین احمدیہ میں میرے ہاتھ سے لکھا دیئے ہیں اور دنیا میں کوئی نبی نہیں گذرا جس کا نام مجھے
نہیں دیا گیا ۔ سو جیسا کہ براہین احمدیہ میں خدا نے فرمایا ہے ۔ میں آدم ہوں ۔ میں نوح
ہوں۔ میں ابراہیم ہوں۔ میں اسحاق ہوں۔ میں یعقوب ہوں۔ میں اسمعیل ہوں۔ میں ﴿۸۵﴾
موسی ہوں۔ میں داؤد ہوں، میں عیسی ابن مریم ہوں۔ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں یعنی
بروزی طور پر جیسا کہ خدا نے اسی کتاب میں یہ سب نام مجھے دیئے اور میری نسبت جری
الله في حلل الانبیاء فرمایا یعنی خدا کا رسول نبیوں کے پیرایوں میں ۔ سوضرور ہے کہ ہر
ایک نبی کی شان مجھ میں پائی جاوے اور ہر ایک نبی کی ایک صفت کا میرے ذریعہ سے ظہور
ہو۔ مگر خدا نے یہی پسند کیا کہ سب سے پہلے ابن مریم کے صفات مجھ میں ظاہر کرے۔ سو میں
نے اپنی قوم سے وہ سب دکھ اُٹھائے جو ابن مریم نے یہود سے اُٹھائے بلکہ تمام قوموں سے
۔ یہ سب کچھ ہوا مگر پھر خدا نے کسر صلیب کے لئے میرا نام مسیح قائم رکھا تا جس
صلیب نے مسیح کو توڑا تھا اور اس کو زخمی کیا تھا دوسرے وقت میں مسیح اس کو توڑے مگر آسمانی
نشانوں کے ساتھ نہ انسانی ہاتھوں کے ساتھ کیونکہ خدا کے نبی مغلوب نہیں رہ سکتے سوسنہ عیسوی
کی بینینویں صدی میں پھر خدا نے ارادہ فرمایا کہ صلیب کو سیح کے ہاتھ سے مغلوب کرے لیکن
جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں مجھے اور نام بھی دیئے گئے ہیں اور ہر ایک نبی کا مجھے
نام دیا گیا ہے چنانچہ جو ملک ہند میں کرشن نام ایک نبی گذرا ہے جس کو ر ڈر گوپال بھی کہتے
ہیں ( یعنی فنا کرنے والا اور پرورش کرنے والا ) اس کا نام بھی مجھے دیا گیا ہے پس جیسا
کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا ان دنوں میں انتظار کرتے ہیں وہ کرشن میں ہی ہوں
اُٹھائے۔
تتمه حقيقة الوحى
اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ
جو کرشن آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے آریوں کا بادشاہ ۔ اور
بادشاہت سے مراد صرف آسمانی بادشاہت ہے ایسے لفظ خدا کے کلام میں آ جاتے ہیں
مگر معنی روحانی ہوتے ہیں ۔ سو میں اس تصدیق کے لئے کہ وہی کرشن آریوں کا
بادشاہ میں ہوں دہلی کے ایک اشتہار کو جو بالم کند نام ایک پنڈت نے ان دنوں میں
شائع کیا ہے مع ترجمہ حاشیہ میں لکھتا ہوں جس سے معلوم ہوگا کہ آریہ ورت کے محقق
پنڈت بھی کرن اوتار اوتار کا زمانہ یہی قرار دیتے ہیں ۔ اور اس زمانہ میں اس کے آنے
کے منتظر ہیں گو وہ لوگ ابھی مجھ کو شناخت نہیں کرتے مگر وہ زمانہ آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ
حاشیه
☆
شری نشکلنک بھگوان کا اوتار
(شری ہنومان جی کی جے )
سنساری پرشوں کو ودت ہو کہ آج کل جیسے جیسے اوپر رو ہمارے دیش میں ہور ہے ہیں وہ سب کو معلوم ہی ہیں
مثلاً استریوں کا بیوہ ہونا اور ساتھ ہی اُن بُری باتوں کا بھی ہونا جن کو بچہ بچہ جانتا ہے اور گھی اور غلہ وغیرہ کا اس قدر
گراں ہونا اور علاوہ اس کے سینکڑوں قسم کی مصیبتیں ہمارے آریہ ورت پر آئی ہوئی ہیں کہ جن کا ذکر بیان سے باہر ہے
یہ آپ لوگوں پر خوب روشن ہے کہ جو طاقت آپ کے پتا و دادا میں تھی وہ اب آپ میں کہاں ۔ اور آپ میں جو
حوصلہ طاقت و بدھی ہے وہ آپ کی اولاد میں ہے یا کچھ آئندہ ہو جانے کی امید ہے ۔ بس اے سجنو ! اگر آپ لوگوں
کو اس مہاکشٹ سے چھٹنے کی خواہش ہے اور نرا کا روسا کار کی ایکتا اور پر مائتما میں پر یم اور بھگتی بڑھانے کی خواہش ہے
تو شری نشکلنک جی مہاراج کا ضرور سمرن و دھیان کیجئے کیونکہ ایشور پر ماتما ہمیشہ بھگتوں کے بس میں ہوتے ہیں ۔ اُن
کو اپنے بھگتوں کو سکھ دینے کی ہی اچھا یعنی خواہش رہتی ہے وہ ضرور پر گھٹ ہو کر حال میں ہی ان سب او پدروں اور
ڈشٹوں
ں کو ناش کریں گے۔ اگر کسی سجن کو یہ خیال ہو دے کہ ابھی کلجگ کا پر تھم چرن ہی ہے اور مہاراج جی کا جنم کلجگ
کے انت میں لکھا ہے تو آپ غور کیجئے کہ اس سے زیادہ اور کیا کلجگ پر تیت ہوگا کہ استریاں اپنے پتیوں کو چھوڑ کر
دوسروں پر نگاہ رکھیں ۔ اور اولا داپنے والدین کی وفاداری میں نہ رہیں ۔ اور والدین اپنی اولاد کو اولاد کی طرح نہ سمجھیں۔
یہاں تک کہ آج کل سب ہی چیز میں اپنے اپنے دھرموں سے پھری ہوئی ہیں۔ اب کوئی صاحب یہ فرمادیں کہ ابھی شاستر دوارا
تتمه حقيقة الوحى
مجھے شناخت کر لیں گے کیونکہ خدا کا ہاتھ انہیں دکھائے گا کہ آنے والا یہی ہے۔
پھر میں اپنے مقصد کی طرف رجوع کر کے لکھتا ہوں کہ چونکہ میں آخری خلیفہ ہوں اس لئے
بقيه حاشیه :
وقت نہیں ودت ہوتا ہے تو بھائی پیارے بھگتو ! نرسی جی کا بھات بھرنا بھی پہلے کسی شاستری جی کی سمجھ میں نہیں آ آیا تھا کہ
شری کرشن چندر مہاراج ایسا بھات دیویں گے اور اسی طرح سینکڑوں بھگتوں کے کار کا رج سدھ کر دیئے جیسا کہ پہلا د بھگت
کے اُبھارنے کو کہیں ساعت اور تھی نہیں لکھی تھی جب نر سنگھ جی پر گھٹ ہو چکے اور دیت راج کو مار چکے تب ہی تو معلوم
ہوا کہ نارائین جی نے اپنے بھگت کے ابھارنے کے واسطے اتار لیا ہے۔ اس سبب سے ان کلگی بھگوان مہاراج کا پرگھٹ
ہونا ۔ مانو سنسار کے سکھ کا مول ہوگا جس طرح بھگوان سورج نارائن کا اودے ہونا سب دنیوی کا روبار و دیگر مخلوقات کے
سکھ کا مول ہوتا ہے کیونکہ آنکھوں سے دکھلائی تب ہی دیتا ہے
جبکہ اندھیرا دور ہوتا ہے۔ پیارے مترو کی پرستی اوربھگتی کا تجرب الا
ایشور کے درشن ہی کرنے کا ہے جیسا کہ شری شوجی مہاراج
نے کہا ہے اگ جگ میں سب رہت ورا گی ۔ پریم سے پر بھو پر گھٹیں جمی آ گی ۔ اپنے شاستروں کے بچے تجربہ کو بچی
پریت سے پر تیت کرو کہ کہاں پیدا ہوئے ۔ ہے بدھی والو غور سے سوچو کہ ( دوس تہان جہان بھانو پر کا شو) سنبھل
جانو کیونکہ ۸۷
وہی ہے جہاں نشکلنگ جی پر گھٹ ہوں ۔ ہے سجنو ! سجنو! مہا تھاؤ! پنڈ تو ! میرے اس تھوڑے لکھے کو بہت جان
عقلمندوں کو اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔ اب ایشور مہا راج سے یہی پر ارتھنا ہے کہ آپ جلدی پر گھٹ ہو کر اپنے بھگتوں
کو بچاؤ اور اس مایا رو پی جال سے نکالو۔ ورنہ سنسار سب کچھ گیا ہوا ہی ہے اگر میری اس میں کوئی غیر مناسب بات
یا بھول ہو وے اپنا بچہ سمجھ کر معاف فرماویں۔
المشتہر بالمکند جی کونچہ پاتی رام دہلی ( مطبوعہ نظامی پریس دہلی )
ترجمہ اس اشتہار کا یہ ہے
بے عیب ( معصوم ) بھگوان کا اوتار
یعنی
مَعْصُوْمٍ خَلِيْفَةُ اللَّه
اہل دنیا کو واضح ہو کہ آج کل جیسی جیسی بدیاں ہمارے ملک میں ہو رہی ہیں وہ سب کو معلوم ہیں مثلاً عورتوں کا بیوہ
ہونا اور ساتھ ہی ان بُری باتوں کا بھی ہونا جن کو بچہ بچہ بھی جانتا ہے اور غلہ اور گھی وغیرہ کا اس قدر گراں ہونا اور علاوہ اس
کے سیکڑوں قسم کی مصیبتیں ہمارے آریہ ورت ( ہندوستان ) پر آئی ہوئی ہیں کہ جس کا ذکر بیان سے باہر ہے۔ یہ آپ لوگوں
تتمه حقيقة الوحى
جیسا کہ تمام نبی لکھ چکے ہیں میرے وقت میں انواع اقسام کے عجائب نشان اور قہری تجلیات کا
ظہور ضروری تھا سو ضرور ہے کہ میں اُس وقت تک زندہ رہوں کہ جب تک قہری نشان اور عجائبات
بقيه حاشيه :
پر خوب روشن ہے کہ جو طاقت آپ کے آباؤ اجداد میں تھی وہ اب آپ میں کہاں اور آپ میں جو حوصلہ طاقت اور عقل ہے وہ
آپ کی اولاد میں ہے؟ یا کچھ آئندہ ہو جانے کی امید ہے ! پس اے دوستو ! اگر آپ لوگوں کو اس درد عظیم سے نجات پانے کی
خواہش ہے تو بے عیب خلیفہ اللہ مہاراج کا ضرور خیال اور دھیان کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے راستباز بندوں کے حامی
ہوتے ہیں ان کو اپنے برگزیدہ بندوں کو ہمیشہ راحت پہنچانے ہی کی خواہش ہوتی ہے اور وہ اسی زمانہ میں ظاہر ہوکر تمام بدیوں
اور بد کرداروں کو ہلاک کریں گے ۔ اگر کسی دوست کو یہ خیال ہووے کہ ابھی کلجگ ( زمانہ کذب وافترا) کا پہلا ہی دور ہے اور
مہاراج کا جنم کلجگ کے آخر میں لکھا ہے تو آپ غور کریں کہ اس سے زیادہ اور کیا کلجگ ظاہر ہوگا کہ عورتیں اپنے شوہروں کو
چھوڑ کر دوسروں پر نظر رکھتی ہیں اور اولا داپنے والدین کی فرمانبرداری اور وفاداری میں نہ رہیں اور والدین اپنی اولاد کو اولا د کی
طرح نہ سمجھیں یہاں تک کہ سب ہی چیزیں اپنے اپنے مذہب سے پھری ہوئی ہیں ۔ اب کوئی صاحب یہ فرماویں کہ ابھی شاستر
کے موافق وقت نہیں معلوم ہوتا تو اس کا جواب یہ ہے کہ بھائی پیارے دوستو ! نرسی جی (ایک برگزیدہ بندۂ خدا) کا ظہور بھی پہلے
ما عالم کی سمجھ میں نہیں آیا تھا کہ شری کرشن جی مہاراج ایسا ظہور کریں گے اور اسی طرح سیکڑوں برگزیدہ بندگانِ خدا کی
حمایت اور نصرت کی گئی جیسے کہ پہلا د بھگت کی حمایت اور نصرت کا کوئی وقت اور تاریخ لکھی نہ گئی تھی مگر جب نر سنگھ جی ظاہر ہو
کسی
چکے اور دیت راج کو مار چکے تب معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندہ کی حمایت کے واسطے ظہور فرمایا ہے اسی طرح پر
کلگی بھگوان مہاراج کا ظہور ہے اور وہ کل دنیا کے آرام کا باعث ہوا ہے اور اسی سے کام کاج چلتا ہے کیونکہ آنکھوں سے اسی
وقت دکھائی دیتا ہے جب اندھیرا دور ہو جاوے۔ پیارے دوستو ! کچی عبادت اور محبت الہی تب ہی ہوتی ہے جب اللہ تعالیٰ کو
انسان گویا دیکھ لے۔ جیسا کہ شیو جی مہاراج نے فرمایا ہے کہ ” آگ کل دُنیا میں رہتی ہے اور جس طرح پر رگڑ سے وہ پیدا ہوتی
ہے اسی طرح پر میشر کا حال ہے ۔ جب انسان اس سے محبت کرتا ہے تو اُس کا ظہور ہوتا ہے ۔ اپنی کتابوں کے سچے تجربہ کو سچے
یقین سے مان لو اور جو کوئی یہ سوال کرے کہ وہ کہاں پیدا ہوئے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ اے عقلمند و! غور کرو کہ اُس کے ظہور
کا وہ محل ہے جہاں آفتاب کا ظہور ہوتا ہے ( یعنی مشرق میں ) سنبھل ( وہ جگہ جہاں اس اوتار کا ظہور مانا گیا ہے ) وہی ہے
جہاں وہ خلیفہ اللہ ظاہر ہوں ۔ دوستو ! بزرگو! پنڈ تو ! میرے اس تھوڑے لکھے کو بہت جانو کیونکہ عقلمندوں کو اشارہ ہی کافی
ہے۔ اب خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ جلد اپنا ظہور فرما کر اپنے دوستوں کو بچائیے اور اس دنیا کے جال سے نجات دیجئے ورنہ
دنیا بگڑ چکی ہے۔ اگر اس میں کوئی امر غیر مناسب ہو یا فرو گذاشت ہوئی ہو تو آپ معاف کریں۔
المشتهر
بالمکند جی کونچہ پاتی رام دہلی
( مطبوعہ نظامی پریس دہلی )
تتمه حقيقة الوحى
قدرت ظاہر ہو جائیں۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی یہ زمانہ کسی نے نہیں دیکھا۔ یہ خدا کے فرشتوں اور
شیاطین کا آخری جنگ ہے اور دراصل یہ آتشی گولہ بھی جو جا بجا نمودار ہوا ہے اسی جنگ کی طرف اشارہ
ہے کیونکہ اگر چہ پہلے اس سے معمولی طور پر شہاب ثاقب ٹوٹا کرتے تھے لیکن آج تک دنیا میں یہ
خوفناک نظارہ نہیں دیکھا تھا۔ اس قدر خوفناک انگار جو برسائے گئے یہاں تک کہ بعض لوگ ان کے نظارہ
سے بیہوش ہو گئے یہ امر صاف دلالت کرتا ہے کہ اب بڑے بڑے شیطانوں کی ہلاکت کا وقت آ گیا
ہے چنانچہ تھوڑے دنوں کے بعد دنیا خود دیکھ لے گی کہ ان آتشی انگاروں کے کیسے معنی ظاہر ہوتے ہیں۔
اب میں قبل اس کے کہ اس آتشی انگار کے بارہ میں دوسرے لوگوں کی شہادت پیش کروں وہ ۸۹
بیان لکھتا ہوں کہ جو اخبار انگریزی سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور نے پرچہ ۳ اپریل ۱۹۰۷ء میں
اس گولہ کی نسبت لکھا ہے اور وہ یہ ہے۔
کئی نامہ نگاروں نے ہمیں اس شہاب کے متعلق خطوط لکھے ہیں جو اتوار کی شام کو پونے پانچ بجے
کے قریب دیکھا گیا۔ یہ نہایت چمکدار تھا اور لاہور میں جب یہ گرتا دیکھا گیا تو اس کے پیچھے ایک بہت
لمی دوہری دھار ایسی تھی جیسے دھواں ہوتا ہے۔ راولپنڈی میں یہ جنوب مشرق کی طرف نظر آیا۔ اس وقت
دھوپ نہایت تیر تھی ۔ ہمارے بعض نامہ نگار یہ دریافت کرتے ہیں کہ آیا اس سے پہلے بھی کبھی کوئی ایسا
شہاب دیکھا گیا ہے جو ان حالات کے ماتحت نظر آیا ہو۔ اور بعض یہ لکھتے ہیں کہ اگر غروب آفتاب کے
بعد یہ واقعہ دیکھا جاتا تو اس کی چمک واقعی بے نظیر ہوتی ۔ (سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور ۳ اپریل ۱۹۰۷ء)
اسی طرح اخبار آرمی نیوز لدھیا نہ مورخہ ۶ را پریل ۱۹۰۷ ء کے صفحہ ۱۱ کالم ۳ میں اسی شہاب کی
نسبت لکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ شہاب ثاقب ۳۱ / مارچ ۱۹۰۷ء کو قریباً ۳ بجے بعد دو پہر آسمان
سے نازل ہوا جو درج ذیل کرتا ہوں ۔ موضع پنوا نہ تحصیل پسرور میں گاؤں کے گوشہ جنوب و مغرب
میں کوئی ۲/ امیل کے فاصلہ پر ایک ستارہ ٹوٹا جو کہ آسمان سے ٹوٹتے ہی آگ کی شکل میں ہو کر
قریباً ۲۵ گز لمبائی میں جنگل سے گاؤں کی طرف بڑھا۔ گاؤں سے میل کے فاصلہ پر ہندوؤں
کا سمسان ہے اس میں ایک کیکر کا درخت ۔ ہے اس درخت پر کوئی دس گز او پر وہ آگ ۵ منٹ
تک لہراتی رہی بعد ازاں سفید رنگ میں بدل کر اتنی موٹی ہو گئی جیسے ایک موٹا بانس ہوتا ہے
۵ منٹ کے بعد وہ آگ تین ٹکڑوں میں منقسم ہو گئی جس کے ٹوٹنے کی آواز کئی توپوں کی
تتمه حقيقة الوحى
آواز کے برابر تھی جس سے تمام جنگل اور گاؤں گونج اُٹھا۔ اور وہ آگ اسی مرگھٹ میں اُس
درخت پر غائب ہو گئی ۔ بعد ازاں کوئی ۴ بجے شام کا وقت تھا۔ پھر ایک ستارہ اُس گاؤں کے
جانب شمال میں قریباً ۳ میل پر جنگل میں ٹوٹا اس کی شکل بھی پہلے کی سی تھی مگر اس کی آواز ٹوٹتے ہی
اتنی ہوئی جیسے ایک توپ چلتی ہے۔ سب لوگوں کی نگاہیں اسی میں تھیں ۔ میں خود اس وقت گاؤں
سے باہر میل کے فاصلہ پر جانب شمال میں کھڑا تھا۔ آواز کے آتے ہی جو دیکھا کہ ایک آگ
سی جیسی بجلی چمکتی ہے گاؤں کی طرف بڑھتی ہوئی دیکھی گئی ۔ گاؤں کے پاس ایک جو ہڑ ہے وہاں
تک میں نے خود جاتی دیکھی مگر بعد ازاں لوگوں کی زبانی معلوم ہوا کہ وہ گاؤں میں آ کر دھوئیں کی
شکل میں بدل کر کچھ تو گاؤں میں غائب ہو گئی اور کچھ آگے کو چلی گئی۔ بعد ازاں شام کا وقت
تھا۔ سورج غروب ہونے کی تیاریاں کر رہا تھا پھر ایک گول شکل کی آگ موضع رند ہا وہ ( جو جانب
شمال غرب پنوانہ کے واقعہ ہے ) کی طرف سے آتا ہوا دکھائی دیا اور گاؤں سے آگے نکل گیا اور سُنا
گیا ہے کہ یہ گول آگ بھی ایک ستارہ تھا جس کی ۶ میل تک تو یہی خبر ہے کہ ہمارے بھی آگے سے
آیا اور آگے معلوم نہیں کہاں تک گیا۔ سنا گیا ہے کہ موضع جو د ہالہ تحصیل پسرور میں جو کہ پنوانہ سے
چار میل پر ہے وہاں ایک چارہ کے کھیت میں اس کا کچھ حصہ گرا جس سے چارہ کھیت کا جل گیا مگر
یہ خبر کچھ معتبر نہیں ہے معلوم نہیں کہ یہ کیا رنگ خدا کا ہے۔
پھر اسی اخبار آرمی نیوز میں اسی جگہ لکھا ہے کہ واقعہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء کو ضلع جہلم تحصیل
پنڈ دادنخان موضع چک شادی میں قریب ۱۲ بجے دن کے آسمان پر قریب ۴ فیٹ لمبے اور ۲ فیٹ گول
برنگ سرخ فاصله میل پر دو آتشی گولے گرے اور گرتے ہی غائب ہو گئے ۔
نقشہ خطوط جو بطور شواہد متعلق پیشگوئی پچیس یوم ( جو ایک ہولناک تعجب انگیز گولہ آسمانی کا نشان ظاہر
ہونے پر مشتمل تھی جو اس مارچ ۱۹۰۷ء کو بوقت عصر ظاہر ہوا) موصول ہوئے ۔
پر
/
نمبر تاریخ نام فریسنده نام موضع نام ضلع
شمار روانگی خطوط
تحصیل
خلاصه مضمون خط
(۱) ۳۱ مارچ سید احمد علی شاہ مالوہی پسرور سیالکوٹ آج بوقت ۴ بجے شام مورخہ ۳۱ ۱ مارچ ۰۷ ء نشان
١٩٠٧ء
سفید پوش
آسمانی دیکھا جو تمام عمر میں نہیں دیکھا تھا جنوب کی
طرف سے شمال کی طرف کو چھوٹا سا ٹکڑا آگ کا
معلوم ہوتا ۔
نمبر شمار تاریخ نام فریسنده مقام ضلع
روانگی
خط
سید عبدالستار شاہ ہاسپٹل اسٹنٹ
رعیه
خلاصه مضمون خط
تتمه حقيقة الوحى
قریباً دو فیٹ مربع زمین سے پاؤ میں اونچا اُس کے پیچھے تین رنگ
سبز سرخ گلابی کی دم تھی ۔ مثل دھوئیں کے اور وہ دم برنگ ابر ہو کر کم
ہو جاتی تھی اور بارش کی طرف اُس کی تند آواز سنی جاتی تھی۔ اس
انگار کو مرد اور عورت ہندو اور عیسائی اور مسلمان وغیرہ سب نے
دیکھا۔ دو میل گاؤں سے قریب شمال کی طرف گیا۔ آواز بمقدار دو
توپوں کے اُس میں سے آئی یا جیسے دو گولے۔ پھر دیکھتے دیکھتے
غائب ہو گیا۔ حضور کی پیشگوئی پچیس دن والی جوے مارچ کو کی گئی تھی
پوری ہوگئی کیونکہ ۳۱ مارچ کو یہ تعجب انگیز نظارہ دیکھا گیا۔
سیالکوٹ | بروز اتوار بوقت ساڑھے چار بجے شام ایک آسمانی نشان یعنی انگار
جو بڑے حجم کا تھا دیکھا گیا جو جنوب کی طرف سے آتا اور شمال کی
طرف جاتا تھا۔ ہمارے گھر کے متصل درختوں میں سے گذرا۔
سواگز کے قریب لمبا آگ کی طرح چمکتا سخت ہیبت ناک نظر آیا۔
عورتیں دیکھ کر سخت خوفزدہ ہو گئیں ۔ درختوں پر چمک سفید تھی اور
ہماری طرف آگ کی طرح تھا۔ یکا یک بادل کی طرح بالکل سفید
ہو گیا پھر آہستہ آہستہ بہت اونچائی پر چلا گیا۔ پیر کے دن دور دور
سے خبر آئی کہ بہت لوگوں نے دیکھا خوفناک ہیبت ناک تھا۔ یہاں
تک کہ ایک گاؤں میں بہت آدمی بیہوش ہو گئے اور ان کے منہ میں
پانی ڈالا گیا تب ہوش آئی۔ جس جس گاؤں میں دیکھا گیا سب
کو یہی معلوم ہوا کہ اُن کے پاس ہی گرا ہے ۲۵ دن والا الہام پورا
ہوا جس میں لکھا تھا کہ کے مارچ سے پچیس دن تک یا پچیسویں دن
کوئی تعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا۔
(۳) ۳۱ مارچ عمرالدین میانوالی سیالکوٹ ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ ء والی پیشگوئی جس کے ظہور کے لئے پچپیں دن یا
١٩٠٧ء
چودھری
پچپیش آ دن تک کی شرط تھی اور جس میں لکھا تھا کہ وہ واقعہ تعجب انگیز
اور ہولناک ہوگا ۔ آج بفضلہ تعالیٰ وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ خاکسار
معه چند برادران یعنی جیان نمبردار فضل الہی زمیندار، علی بخش
زمیندار چند اور احباب مسجد کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھ رہے تھے۔
شروع عصر کا وقت تھا آسمان سے ایک آگ کا انگار حجم بقدر برج
آتش بازی ہمارے موضع سے بطرف مشرق و شمال گر پڑا ۔ اتنی
تیز آگ تھی کہ دیکھنے والوں نے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لئے۔ ایک
دھار دُخان کی آسمان کی طرف ایک ساعت تک قائم رہی۔ اس
ہولناک اور تعجب انگیز واقعہ سے مرد و زن متعجب تھے خداوند کریم
اپنے مامور پر جو خبر ظاہر کرتا ہے وہ وقت پر پوری ہو جاتی ہے۔
۹۲ نمبر شمار تاریخ نام فریسنده مقام ضلع
روانگی خط
تتمه حقيقة الوحى
خلاصه مضمون
(۴) ۳۱ مارچ عنایت اللہ چونڈہ سیالکوٹ آپ کو مبارک ہو۔ نشان الہی جو ے مارچ سے پچیس دن تک پورا
١٩٠٧ء
رنگریز
ہونے والا تھا وہ ظہور میں آگیا ۔ ۳۱ مارچ کو چار بجے دن کے
وقت - حسب ذیل مردمان نے بیان کیا کہ آسمان سے ایک لاٹ
بہت روشن نکلی پھر دیکھتے ہی وہ دھواں ہو گیا۔ پھر بادل بن کر گرا۔
گنگا رام اروڑا، دینا ناتھ، بگا کھتری ، ٹھاکر داس ، رحیم بخش نیلاری،
منشی ڈاکخانہ چونڈہ عبداللہ ٹھیکیدار اور میں نے خود نشان دھوئیں کی اور میں نے خود
حالت میں اُترتا ہوا دیکھا اور میرے چٹھی رسان رام نے بھی
دیکھا ہے۔
ایک شعلہ حضور کی پیشگوئی کے عین مطابق ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ ء کو بروز
اتوار چار بجے دن کے وقت جو آتش کا شعلہ معلوم ہوتا تھا قریباً دو گز
سے زیادہ لمبا جس کے تین رنگ سرخ ۔ سبز زرد تھے مغرب کی
طرف سے نکل کر مشرق کو جا کر غائب ہوا۔ غائب ہونے پر ایک
بڑا دھواں ظاہر ہوا توپ جیسی آواز بھی سنائی دی۔
کل پانچ بجے کے قریب ایک آسمانی اسرار دیکھا گیا دور دراز تک
اس کی شہرت بھی ہو گی یہ ایک آسمانی نشان ہے خدا تعالیٰ کی پیشگوئی
کے مطابق ۲۵ دن کے اندر ظاہر ہوا۔ کیونکہ ۷ / مارچ ۱۹۰۷ء
سے جب یہ پیشگوئی کی گئی ۳۱ مارچ تک ۲۵ دن پورے ہو گئے
تھے سو پیشگوئی کے مطابق یہ تعجب انگیز واقعہ ۳۱ مارچ کو ظہور میں
آیا۔ الحمد لله
۳۱ مارچ ۵ بجے کے قریب ایک ہیبت ناک اور آتشیں شعلہ جنوب
سے شمال کی طرف سرعت سے جاتا ہوا دکھائی دیا۔ الحمد للہ وہ پیشگوئی
پوری ہو گئی جس میں لکھا تھا کہ ۷ مارچ ۱۹۰۷ء سے پچیس دن تک یا
پچیسویں دن کوئی تعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا۔
کل قریب ساڑھے تین بجے شعلہ آسمان سے آتے ہوئے نظر آیا۔
زمین اور آسمان کے درمیان ایک ستون دیر تک دکھائی دیا۔ اور خدا
نے وہ پیشگوئی پوری کی جس میں لکھا تھا کہ ۳۱ مارچ تک یا مارچ وہ
کے اکتیسویں دن کوئی تعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا۔
کل بوقت عصر شہاب ثاقب ٹوٹا۔ خدا نے وہ پیشگوئی پوری کی جس
میں بتلایا گیا تھا کہ ضرور ۳۱ مارچ کو یا ۳۱ مارچ تک کوئی تعجب انگیز
//
//
//
//
(۵) یکم اپریل نبی بخش بوٹر
١٩٠٧ء
ولد
بھولا شاہ فقیر
قلعہ سوبھا سنگھ
برکت علی
سکرٹری
میونسپل کمیٹی
محمد علی شاہ سید سیدانوالی
مدرس
محمد الدین سیالکوٹ
اپیل نویس
سید محمد رشید
کلرک
محکمه نهر
//
//
واقعہ ظہور میں آئے گا۔
محمد رمضان گولیکی گجرات آتشی انگار سے ۳۱ مارچ والی پیشگوئی پوری ہوئی۔
عطاء الہی بابو لالہ موسیٰ
//
تعجب انگیز واقعہ آسمانی انگار نے ۳۱ مارچ والی پیشگوئی پوری کردی۔
//
//
//
//
(१)
//
//