۱۹۸۔ چمکتا ہوا نشان جھوٹا موسیٰ مر گیا
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
چمکتا ہوا نشان
نمبر ۱۹۸
با بو الہی بخش اکو نٹنٹ پنشنز لاہور جھوٹا موسیٰ مر گیا۔
ناظرین آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ایک شخص الہی بخش نام جو لا ہور میں اکو نٹنٹ
تھا وہ اس زمانہ میں جب کہ میں نے خدا تعالیٰ سے وحی پا کر اس بات کو ظاہر کیا کہ میں مسیح موعود
ہوں مجھ سے برگشتہ ہو کر اس بات کا مدعی ہوا کہ میں موسیٰ ہوں۔ اس بات کی تفصیل یہ ہے کہ
مدت دراز سے الہی بخش مذکور میرے ساتھ تعلق ارادت رکھتا تھا اور بارہا قادیان میں آیا کرتا تھا
اور مجھ کو ایک سچا ملہم خدا تعالیٰ کی طرف سے جانتا تھا اور خدمت کرتا تھا۔ بعض دفعہ ایسا اتفاق
ہوا کہ صبح کے وقت نماز کے بعد بمقام امرت سر میں سوتا تھا اور میرے منہ پر چادر تھی۔ تب ایک
شخص آیا اور اُس نے میرے پاؤں دبانے شروع کر دیئے۔ جب میں نے چادر اُٹھا کر دیکھا تو
وہی الہی بخش تھا۔ اس تحریر سے غرض یہ ہے کہ اس حد تک اُس کا اخلاص پہنچ گیا تھا کہ کسی نوع کی
خدمت سے وہ ننگ اور عار نہیں رکھتا تھا اور نہایت انکسار سے معمولی خدمت گاروں کی طرح
اپنے تئیں تصور کرتا تھا اور مالی خدمت میں بھی حتی المقدور اپنے دریغ نہیں کرتا تھا۔ جب تک
خدا نے چاہا وہ اسی مخلصانہ حالت میں رہا اور مجھ کو بڑی امید تھی کہ وہ اپنے اخلاص میں بہت ترقی
کرے گا ۔ اور جب میں قادیان سے کسی تقریب سے لدھیانہ یا انبالہ یا کسی اور جگہ جاتا تھا
تو بشرط گنجائش اور فرصت نکلنے کے اُسی جگہ پہنچتا تھا اور اکثر اوقات اُس کا رفیق منشی عبد الحق
اکونٹنٹ بھی اُس کے ساتھ ہوتا تھا۔ پھر اُس کو کچھ مدت کے بعد یہ خیال پیدا ہوا کہ
مجھ کو الہام ہوتا ہے اور یہی ایک زہریلہ پیج تھا کہ قضا و قدر نے اس با میں بو دیا۔ پھر اس کے بعد
تتمه حقيقة الوحى
اندر ہی اندر اس کی مخلصانہ حالت میں کچھ تغیر ہوتا گیا اور پھر جس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے مجھے
لوگوں سے بیعت لینے کے لئے مامور فرمایا اور قریباً چالیس آدمی یا کچھ زیادہ بیعت میں داخل
ہوئے اور عام طور پر خدا تعالیٰ کے حکم کے موافق ہر ایک کو سنایا کہ جو شخص ارادت رکھتا ہے وہ
بیعت میں داخل ہو تب اس بات کو سنتے ہی الہی بخش کا دل بگڑ گیا اور وہ کچھ مدت کے بعد مع اپنے
دوست منشی عبدالحق کے قادیان میں میرے پاس آیا اس غرض سے کہ تا اپنے الہام سناوے اور
اب کی دفعہ اس کی مزاج میں اس قدر سختی ہو گئی تھی کہ گویا وہ اور ہی تھا الہی بخش نہیں تھا۔ اُس نے
بے باکی سے اپنے الہام سنانے شروع کئے اور وہ ایک چھوٹی سی بیاض میں لکھے ہوئے تھے جو
اُس کی جیب میں تھی۔ منجملہ اُن کے اُس نے یہ سنایا کہ خواب میں میں نے دیکھا ہے کہ آپ
مجھے کہتے ہیں کہ میری بیعت کرو اور میں نے جواب دیا کہ میں نہیں کرتا بلکہ تم میری بیعت کرو۔
اس خواب کی وجہ سے وہ سر سے پیر تک تکبر اور غرور سے بھر گیا اور یہ سمجھا کہ میں ایسا بزرگ ہوں
کہ مجھے بیعت کی حاجت نہیں بلکہ اُن کو میری بیعت کرنی چاہیے مگر دراصل یہ شیطانی وسوسہ تھا
کہ اُس کی ٹھوکر کا باعث ہوا۔ بات یہ ہے کہ جب انسان کے دل میں تکبر اور انکار مخفی ہوتا ہے تو
وہی انکار حدیث النفس کی طرح خواب میں آجاتا ہے اور ایک نادان سمجھتا ہے کہ یہ خدا کی طرف
سے ہے حالانکہ وہ انکار محض اپنے مخفی خیالات سے پیدا ہوتا ہے خدا سے اُس کو کچھ تعلق نہیں ہوتا۔
پس صد ہا جاہل محض اس حدیث النفس سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ غرض الہی بخش نے نہایت شوخی
اور بے باکی سے وہ خواب مجھ کو سنائی اور مجھ کو اُس کی نادانی پر افسوس آتا تھا کیونکہ میں یقیناً جانتا
تھا کہ جو کچھ وہ سنا رہا ہے وہ صرف حدیث النفس ہے مگر چونکہ میں نے اُس کے دل میں تکبر
محسوس کیا اور نخوت اور خود بینی کے علامات دیکھے اور اُس کے کلمات میں تیزی پائی گئی اس لئے
میں نے اُس کو نصیحت کے طور پر کچھ کہنا بے سود سمجھا۔ یہ افسوس کا مقام ہے کہ اکثر لوگ ہر ایک
بات کو جو غنودگی کی حالت میں اُن کی زبان پر جاری ہوتی ہے خدا کا کلام قرار دیتے ہیں اور
اس طرح پر آیت کریمہ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلم کے نیچے اپنے تئیں داخل
کر دیتے ہیں اور یاد رکھنا چاہیے کہ اگر کوئی کلام زبان پر جاری ہو اور قال اللہ قال الرسول سے
بنی اسرآئیل: ۳۷
تتمه حقيقة الوحى
مخالف بھی نہ ہو تب بھی وہ خدا کا کلام نہیں کہلا سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا فعل اُس پر گواہی نہ ۹۹
دے کیونکہ شیطان لعین جو انسان کا دشمن ہے جس طرح اور طریقوں سے انسان کو ہلاک کرنا
چاہتا ہے اسی طرح اُس مُضل کا ایک یہ بھی طریق ہے کہ اپنے کلمات انسان کے دل میں ڈال کر
اس کو یہ یقین دلاتا ہے کہ گویا وہ خدا کا کلام ہے اور آخر انجام ایسے شخص کا ہلاکت ہوتی ہے۔
پس جس پر کوئی کلام نازل ہو جب تک تین علامتیں اس میں نہ پائی جائیں اُس کو خدا کا
کلام کہنا اپنے تئیں ہلاکت میں ڈالنا ہے۔
اول ۔ وہ کلام قرآن شریف سے مخالف اور معارض نہ ہو مگر یہ علامت بغیر تیسری علامت
کے جو ذیل میں لکھی جائے گی ناقص ہے بلکہ اگر تیسری علامت نہ ہو تو محض اس علام ن اس علامت سے
کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔
دوم ۔ وہ کلام ایسے شخص پر نازل ہو جس کا تزکیہ نفس بخوبی ہو چکا ہو اور وہ اُن فانیوں کی
جماعت میں داخل ہو جو بکلی جذبات نفسانیہ سے الگ ہو گئے ہیں اور اُن کے نفس پر ایک
ایسی موت وارد ہوگئی ہے جس کے ذریعہ سے وہ خدا سے قریب اور شیطان سے دور جا پڑے
ہیں کیونکہ جو شخص جس کے قریب ہے اُسی کی آواز سنتا ہے پس جو شیطان کے قریب ہے وہ
شیطان کی آواز سنتا ہے اور جو خدا سے قریب ہے وہ خدا کی آواز سنتا ہے اور انتہائی کوشش
انسان کی تزکیہ نفس ہے اور اُس پر تمام سلوک ختم ہو جاتا ہے اور دوسرے لفظوں میں یہ ایک
موت ہے جو تمام اندرونی آلائشوں کو جلا دیتی ہے۔ پھر جب انسان اپنا سلوک ختم کر چکتا ہے
تو تصرفات الہیہ کی نوبت آتی ہے تب خدا اپنے اس بندہ کو جو سلب جذبات نفسانیہ سے فنا
کے درجہ تک پہنچ چکا ہے۔ معرفت اور محبت کی زندگی سے دوبارہ زندہ کرتا ہے اور اپنے
فوق العادت نشانوں سے عجائبات روحانیہ کی اُس کو سیر کراتا ہے اور محبت ذاتیہ کی وراء الوراء
کشش اُس کے دل میں بھر دیتا ہے جس کو دنیا سمجھ نہیں سکتی اس حالت میں کہا جاتا ہے کہ اُس
کونئی حیات مل گئی جس کے بعد موت نہیں ۔
تتمه حقيقة الوحى
پس یہ نئی حیات کامل معرفت اور کامل محبت سے ملتی ہے اور کامل معرفت خدا کے فوق العادت
نشانوں سے حاصل ہوتی ہے اور جب انسان اس حد تک پہنچ جاتا ہے تب اُس کو خدا کا سچا مکالمہ مخاطبہ
نصیب ہوتا ہے۔ مگر یہ علامت بھی بغیر تیسرے درجہ کی علامت کے قابل اطمینان نہیں کیونکہ
کامل تزکیہ ایک امر پوشیدہ ہے اس لئے ہر ایک فضول گو ایسا دعویٰ کر سکتا ہے۔
تیسری علامت ملہم صادق کی یہ ہے کہ جس کلام کو وہ خدا کی طرف منسوب کرتا ہے خدا
کے متواتر افعال اُس پر گواہی دیں یعنی اس قدر اس کی تائید میں نشانات ظاہر ہوں کہ عقل سلیم
اس بات کو ممتنع سمجھے کہ باوجود اس قدر نشانوں کے پھر بھی وہ خدا کا کلام نہیں اور یہ علامت
در حقیقت تمام علامتوں سے بڑھ کر ہے کیونکہ ممکن ہے کہ ایک کلام جو کسی کی زبان پر جاری
ہو یا کسی نے بادعائے الہام پیش کیا ہو وہ اپنے معنوں کی رو سے قرآن شریف کے بیان
سے مخالف نہ ہو بلکہ مطابق ہو مگر پھر بھی وہ کسی مفتری کا افترا ہو کیونکہ ایک عقلمند جو مسلمان
ہے مگر مفتری ہے ضرور اس بات کا لحاظ رکھ لے گا کہ قرآن شریف کے مخالف کوئی کلام
بدعوی الهام پیش نہ کرے ورنہ خواہ مخواہ لوگوں کے اعتراضات کا نشانہ ہو جائے گا۔ اور نیز
یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کلام حدیث النفس ہو یعنی نفس کی طرف سے ایک کلمہ زبان پر جاری ہو
جیسے اکثر بچے جو دن کو کتابیں پڑھتے ہیں رات کو بعض اوقات وہی کلمات ان کی زبان پر
جاری ہو جاتے ہیں۔ غرض کسی کلمہ کا جو بدعوی الہام پیش کیا گیا ہے قرآن شریف سے مطابق
ہونا اس بات پر قطعی دلیل نہیں ہے کہ وہ ضرور خدا کا کلام ہے ۔ کیا ممکن نہیں کہ ایک کلام اپنے
معنوں کی رو سے خدا کے کلام کے مخالف بھی نہ ہو اور پھر وہ کسی مفتری کا افترا بھی ہو کیونکہ
ایک مفتری بڑی آسانی سے یہ کارروائی کر سکتا ہے کہ وہ قرآن شریف کی تعلیم کے موافق
ایک کلام پیش کرے اور کہے کہ یہ خدا کا کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا ہے اور یا ایسا کلام
حدیث النفس ٹھہر سکتا ہے یا شیطانی کلام ہو سکتا ہے۔
ایسا ہی یہ دوسری شرط بھی یعنی یہ کہ جو الہام کا دعوی کرے وہ صاحب تزکیہ نفس ہو
تتمه حقيقة الوحى
قابل اطمینان نہیں بلکہ ایک پوشیدہ امر ہے اور بہتیرے ناپاک طبع لوگ اس بات کا دعوی کر سکتے 101
ہیں کہ ہمارا نفس تزکیہ یافتہ ہے اور ہم خدا سے سچی محبت رکھتے ہیں ۔ پس یہ امر بھی کوئی سہل امر
نہیں کہ اس میں جلد تر صادق اور کاذب میں فیصلہ کیا جاوے یہی وجہ ہے کہ کئی خبیث النفس
لوگوں نے اُن برگزیدوں پر جو صاحب تزکیہ نفس تھے نا پاک تہمتیں لگائی ہیں جیسا کہ آج کل
کے پادری ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر تہمتیں لگاتے ہیں اور نعوذ باللہ کہتے
ہیں کہ آپ نفسانی شہوات کا اتباع کرتے تھے جیسا کہ اُن کے ہزاروں رسالوں اور اخباروں
اور کتابوں میں ایسی تہمتیں پاؤ گے۔ ایسا ہی یہودی لوگ حضرت عیسی علیہ السلام پر طرح طرح
کی تہمتیں لگاتے ہیں چنانچہ تھوڑی مدت ہوئی ہے کہ میں نے ایک یہودی کی کتاب دیکھی جس
میں نہ صرف یہ نا پاک اعتراض تھا کہ نعوذ باللہ حضرت عیسیٰ کی ولادت نا جائز طور پر ہے بلکہ
آپ کے چال و چلن پر بھی نہایت گندے اعتراض کئے تھے اور جو آپ کی خدمت میں بعض
عورتیں رہتی تھیں بہت بُرے پیرا یہ میں اُن کا ذکر کیا تھا۔ پس جبکہ پلید طبع دشمنوں نے ایسے
اسے محض خالی سمجھا تو
پاک فطرت اور مقدس لوگوں کو شہوت پرست لوگ قرار دیا اور تزکیہ نفس سے محض خا
اس سے ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ تزکیہ نفس کا مرتبہ دشمنوں پر ظاہر ہو جانا کس قدر مشکل
ہے چنانچہ آریہ لوگ خدا تعالیٰ کے تمام نبیوں کو محض مکار اور شہوت پرست قرار دیتے ہیں اور
اُن کا دور مکر و فریب کا دور ٹھیراتے ہیں ۔
لیکن یہ تیسری علامت کہ الہام اور وحی کے ساتھ جو ایک قول ہے اس کے ساتھ خدا کا ایک
فعل بھی ہو۔ یہ ایسی کامل علامت ہے جو کوئی اس کو توڑ نہیں سکتا۔ یہی علامت ہے جس سے خدا کے
سچے نبی جھوٹوں پر غالب آتے رہے ہیں کیونکہ جو شخص دعوی کرے کہ میرے پر خدا کا کلام نازل ہوتا
ہے پھر اس کے ساتھ صد ہانشان ظاہر ہوں اور ہزاروں قسم کی تائید اور نصرت الہی شامل حال ہو اور
اُس کے دشمنوں پر خدا کے کھلے کھلے حملے ہوں پھر کہ پھر کس کی مجال ہے کہ ایسے شخص کو جھوٹا کہہ سکے مگر
افسوس کہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں کہ اس بلا میں پھنس جاتے ہیں کہ کوئی حدیث النفس یا
شیطانی وسوسہ اُن کو پیش آجاتا ہے تو اُس کو خدا تعالیٰ کا کلام سمجھ لیتے ہیں اور فعلی شہادت کی
تتمه حقيقة الوحى
۱۰۲ کچھ پروا نہیں رکھتے ۔
ہاں یہ بھی ممکن ہے کہ کسی کو کبھی شاذ و نادر کے طور پر کوئی سچی خواب آجائے یا سچا الہام ہو
جائے مگر وہ صرف اس قدر سے مامور من اللہ نہیں کہلا سکتا اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ نفسانی
تاریکیوں سے پاک ہے بلکہ اس قدر رویا اور الہام میں قریباً تمام دنیا شریک ہے اور یہ کچھ بھی
چیز نہیں اور یہ مادہ کبھی کبھی خواب یا الہام ہونے کا محض اس لئے انسانوں کی فطرت میں رکھا گیا
ہے تا ایک عقلمند انسان خدا کے برگزیدہ رسولوں پر بدظنی نہ کر سکے اور سمجھ سکے کہ وحی اور الہام کا ہر
ایک انسان کی فطرت میں تخم داخل ہے پھر اس کی کامل ترقی سے انکار کرنا حماقت ہے۔
لیکن وہ لوگ جو خدا کے نزدیک ملھم اور مکلّم کہلاتے ہیں اور مکالمہ اور مخاطبہ کا شرف
رکھتے ہیں اور دعوت خلق کے لئے مبعوث ہوتے ہیں ان کی تائید میں خدا تعالیٰ کے نشان بارش کی
طرح برستے ہیں اور دنیا اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور فعل الہی اپنی کثرت کے ساتھ گواہی دیتا ہے
کہ جو کلام وہ پیش کرتے ہیں وہ کلام الہی ہے۔ اگر الہام کا دعوی کرنے والے اس علامت کو
مد نظر رکھتے تو وہ اس فتنہ سے بچ جاتے ۔
ایسا ہی اگر الہی بخش اس معاملہ میں کچھ سوچتا کہ اُس کی تائید میں خدا تعالیٰ کے نشان
کس قدر ظاہر ہوئے اور کس قدر اس کی تائید اور نصرت ہوئی اور عام لوگوں کی نسبت اُس کو کیا
امتیاز بخشا گیا ہے تو وہ اس بلا میں مبتلا نہ ہوتا ۔ اب بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی
موت کے بعد ایک انبار جھوٹ اور افترا کا چھوڑ گیا۔ میری نسبت وہ یہ الہام پیش کرتا تھا کہ میری
زندگی میں یہ شخص طاعون سے ہلاک ہوگا اور اُس کی تمام جماعت منتشر ہو جائے گی سواس
نے دیکھ لیا کہ وہ خود طاعون سے ہلاک ہوا اور اس کا دعویٰ تھا کہ وہ نہیں مرے گا جب تک وہ
میرا استیصال نہ کرلے مگر اُس نے بچشم خود دیکھ لیا کہ اُس کے جھوٹے الہام کے بعد کئی لاکھ تک
میری جماعت پہنچ گئی ۔ جب ایسے الہام اُس نے شائع کرنے شروع کئے اُس وقت تو میری
جماعت چالیس انسان سے زیادہ نہ تھی اور بعد میں چار لاکھ تک پہنچ گئی اور وہ نہیں مرا جب تک
اُس نے اپنی نامرادی ہر ایک پہلو سے نہ دیکھ لی اور میری کامیابی نہ دیکھ لی اور وہ اپنے جھوٹے
تتمه حقيقة الوحى
الہاموں کے ذریعہ سے ہر ایک مقدمہ میں جو میرے پر دائر ہوتا تھا یہی خیال کرتا تھا کہ میں ۱۰۳
سزا پا کر عذاب الیم میں مبتلا ہو جاؤں گا۔ اور ایسے ہی اُس کو الہام ہوتے تھے جن کو وہ اپنے
دوستوں میں شائع کرتا تھا مگر خدا تعالیٰ ہر ایک مقدمہ میں عزت کے ساتھ مجھے بری کرتا گیا۔
اور سخت نامرادی کے ساتھ اُس کو موت آئی ۔ پس اس میں کچھ شک نہیں کہ جب اُس کو طاعون
ہو گئی اور موت کو اُس نے اپنے سامنے دیکھ لیا۔ تب اُس نے اپنے تمام الہاموں کو شیطانی
کلمات سمجھا ہوگا اور اُس وقت اُس کو اپنی نسبت یاد آیا ہو گا کہ میں غلطی پر تھا۔ یہ بات بالکل
غیر معقول اور خلاف قیاس ہے کہ وہ اس قدر ٹھوکریں کھا کر اور وہ طاعون جو میری طرف
منسوب کرتا تھا اس میں اپنے تئیں مبتلا دیکھ کر اور میری کامیابیوں کو اپنے آخری دم میں تصور
میں لا کر پھر بھی وہ اپنی پہلی حالت پر قائم رہا ہو جب اُس کو یاد آتا ہو گا کہ میں نے موسیٰ ہونے
کا دعوی کیا تھا اور اپنی کتاب کا نام عصائے موسیٰ رکھا تھا اور یہ تمنا کی تھی کہ یہ عصا اُس شخص کو
ہلاک کر دے گا جو مسیح موعود کا دعوی کرتا ہے اور جب اُس کو یاد آتا ہو گا کہ میں نے اس شخص کی
نسبت جو مسیح موعود کا دعوی کرتا ہے اپنی کتاب عصائے موسیٰ میں پیشگوئی کی تھی کہ وہ میری
زندگی میں طاعون سے مرے گا اور جب اُس کو یاد آتا ہوگا کہ میں نے اسی کتاب میں پیشگوئی
کی تھی کہ میں نہیں مروں گا جب تک اپنے اس دشمن کو نا بود نہ کرلوں ۔ تو ہر ایک انسان سوچ سکتا
ہے کہ اس حالت میں جبکہ طاعون نے اُس کو پکڑا کس قدر در دو حسرت اُس کے دامنگیر ہوتی
ہوگی ۔ کون یقین کر سکتا ہے کہ باوجود اس قدر نامرادی کے اور کھل جانے اس بات کے کہ اس
کے سب الہام جھوٹے نکلے پھر بھی طاعون کے وقت اُس کو اپنے موسیٰ ہونے پر یقین تھا؟
نہیں نہیں ہر گز نہیں بلکہ طاعون نے تمام خیالات اُس کے پاش پاش کر دیتے ہوں گے اور
متنبہ کر دیا یا ہوگا کہ وہ غلطی پر تھا چنانچہ اس واقعہ سے بہت پہلے میرے پر خدا نے ظاہر کیا
تھا کہ وہ ان خیالات فاسدہ پر قائم نہیں رہے گا اور آخران خیالات سے رجوع کرے گا۔
سواس میں شک نہیں کہ جب اُس کو ناگہانی طاعون اور بے وقت موت کا نظارہ پیش آیا
جس کو وہ خوب جانتا تھا کہ یہ بے وقت اور میرے دعوے کے مخالف ہے تو بلا شبہ اس نظارہ نے
ولده
تتمه حقيقة الوحى
۱۰۴) اس کو یقین دلایا ہو گا کہ اُس کے تمام الہامات شیطانی تھے اس صورت میں لا علاج حسرت کے
ساتھ اُس نے سمجھ لیا ہوگا کہ میں غلطی پر تھا اور جو کچھ میں نے سمجھا وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں
تھا اور آگے چل کر ہم بیان کریں گے کہ ایسا سمجھنا اُس کے لئے ضروری تھا کیونکہ اس نظارہ
موت سے اُس کے الہامی اقوال یک دفعہ ایسے باطل ثابت ہوئے جیسے ناگہانی طور پر ایک
دیوار گرتی ہے۔ یہ اُس کے لئے بعید از قیاس تھا کہ میں اس طاعون سے بچ جاؤں گا کیونکہ
ے را پریل ۱۹۰۷ء کو جس تاریخ وہ مرا اور اس سے پہلے ایسی تیز اور مہلک طاعون لاہور میں تھی کہ
بعض دنوں دو دوسو سے زیادہ لوگ مرتے تھے اور اُس کا ایک عزیز اُس سے ایک دن پہلے
طاعون سے مر گیا تھا جس کے جنازہ پر جا کر وہ طاعون خرید لایا ۔ پس اس مہلک بیماری میں کون
کہہ سکتا ہے کہ میں بچ جاؤں گا بلکہ ہزار ہا لوگ طاعون میں مبتلا ہوتے ہی پس ماندوں کے لئے
وصیت لکھا دیتے ہیں۔ غرض طاعون میں مبتلا ہونے کے ساتھ ہی اُس کی تمام موسویت دریا برد
ہو گئی۔ اور اُس نے ہزاروں مرتے ہوئے انسانوں کو یاد کر کے اور خصوصاً یعقوب کی موت کو
تصور میں لا کر سمجھ لیا کہ میں ضرور مروں گا ایسی حالت میں کیوں کر وہ اس بات پر قائم رہ سکتا تھا
کہ میں موسیٰ ہوں ۔ پس یہ خدا کا رحم ہے کہ وہ اپنے عقائد فاسدہ کو ساتھ نہیں لے گیا اور خدا
نے اُس کا گلا پکڑ کر اُس سے رجوع کرایا اور اُن لوگوں میں داخل ہو گیا جن کی نسبت خدا تعالیٰ
فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ !
اب اول میں یہ لکھوں گا کہ جن الہامات کو اُس نے اپنی کتاب عصائے موسیٰ میں لکھا ہے
وہ سب کے سب جھوٹے ثابت ہوئے اور بعد میں اس بات کا ثبوت دیا جائے گا کہ وہ میری
پیشگوئی کے مطابق مرا ہے اور اُس کی موت میری سچائی پر ایک نشان ہے بلکہ اُس کی موت نے
میری سچائی پر مہر کر دی ہے۔ اور میں اس بیان کو دو باب پر تقسیم کرتا ہوں۔
ل النساء : ١٢٠
ولدا
تتمه حقيقة الوحى
باب اول اس بات کے بیان میں کہ الہی بخش
کے وہ تمام الہامات جو میرے مقابل پر اس نے
شائع کئے تھے ( اپنی نسبت یا میری نسبت )
وہ سب کے سب جھوٹے نکلے۔
یہ تو ہر ایک کو معلوم ہے کہ بابوا الہی بخش نے اپنا نام موسیٰ رکھا تھا اور مجھ کو فرعون قرار
دیا تھا اور میرے مقابل پر اپنی کتاب کا نام عصائے موسیٰ رکھا تھا گو یا دل میں یہ سوچا تھا کہ
اس عصا کے ساتھ اس فرعون کو میں ہلاک کروں گا اور ایک خط بھی میرے نام ارسال کیا
تھا جس ا میں دھمکی دی گئی تھی اور بیان کیا گیا تھا کہ خدا نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ یہ شخص
کا ذب ہے اور اس موسیٰ کے ہاتھ سے اس کا استیصال ہوگا ۔ ایسی بہت سی زبانی پیشگوئیاں
ان کی ہیں جو صرف اپنے دوستوں یا ملاقاتیوں پر اُس نے ظاہر کی تھیں اور سب کا خلاصہ
یہی ہے کہ گویا میں اُس کی زندگی میں ہی ہلاک ہو جاؤں گا اور وہ مجھ پر غالب آجائے گا
اور میں اُس کے سامنے ذلیل ہوں گا اور وہ دنیا میں بڑا عروج پائے گا اور موسیٰ نبی کی
طرح لاکھوں انسانوں کا سردار بن جائے گا اور افسوس کہ میں نے بہت سی کوشش کی کہ
تا اُس کے پوشیدہ الہاموں کا مجھے پتہ لگ جاوے مگر وہ صرف اُس کے دوستوں کے حلقہ
تک ہی محدود رہے اور کوئی تحریر جو بطور دستاویز ہو مجھ کو نہ ملی مگر جس قدر کتاب میں اُس نے
حميد مجھے اپنے دوست فاضل مکرم مولوی نور الدین صاحب کی تحریر سے جماعت غزنوی ثم امرتسری کے ایک بزرگ
مولوی عبد الواحد کی ایک خواب با بو الہی بخش کی نسبت معلوم ہوئی ہے جس کو میں اپنے الفاظ میں نہیں لکھتا بلکہ مولوی صاحب
موصوف کا اصل رقعہ ذیل میں لکھ دیتا ہوں اور وہ یہ ہے۔
حضرت مولانا الامام علیک الصلوة والبركات والسلام ۔ مجھے عزیز عبدالواحد الغزنوی نے خط لکھا تھا۔ ہماری جماعت کے
لوگوں نے دیکھا ہے الہی بخش ایک بلند مینار پر کھڑا ہے اور لوگ اُس کے نیچے ہیں اس لئے اب اُس کی ترقی ہوگی اور بہت الفاظ
تھے جو مجھے یاد نہیں رہے کیونکہ میں خطوط کو معمولی طور پر پڑھتا ہوں اور پھر محفوظ نہیں رکھتا۔ میں نے الہی بخش کے مرنے پر عبدالواحد
کو اس مضمون کا خط لکھ دیا ہے تو جواب اب تک نہیں آیا جس قدر مضمون یقینی طور پر یاد ہے یہ ہے
شهادة بالله العظیم - عرض خدمت ہے۔ نور الدین۔
تتمه حقيقة الوحى
۱۰۶ شائع کئے ہیں ایک منصف مزاج کے لئے کافی ہیں اور اگر چہ بعض بیہودہ اور نہایت لغو الہام
اس کے جو ایک چھوٹی سی بیاض میں لکھتا جاتا تھا مجھ کو نہیں ملے مگر جس قدر مل گئے ہیں وہ اُس کا
جھوٹ کھولنے کے لئے کافی ذخیرہ ہے اور جو پوشیدہ کئے گئے ہیں اُن کے دستیاب ہونے کی
اُمید نہیں بلکہ یقین ہے کہ وہ تمام بیہودہ الہام جو جوش نفس سے میری نسبت کئے گئے تھے اُس کے
ساتھ ہی دفن کئے گئے ہوں گے۔
وہ الہام جو میری نسبت الہی بخش نے عصائے موسیٰ میں لکھے ہیں جن کی نسبت وہ اپنی
کتاب مذکور میں دعوی کرتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں منجملہ اُن کے اُس کا وہ فرضی
الہام ہے جو اُس کی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۷۹ میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ سلام لک
تغلبون۔ يحل عليه غضب فقد هوى - فتدبر ۔ ( ترجمہ ) تیرے لئے سلام ہے تم
غالب ہو جاؤ گے اور اُس پر یعنی اس عاجز پر غضب نازل ہوگا اور وہ ضرور ہلاک ہو جاوے گا
یعنی تم زندہ رہ کر اُس کی موت اور تباہی کو دیکھو گے پس سوچ لو۔
اس الہام کے معنی جیسا کہ خود الہی بخش نے جا بجا اپنی کتاب میں دوسرے الہاموں کے
ذریعہ سے اس کی تشریح کی ہے یہ ہیں کہ گویا اُس کی زندگی میں ہی مجھ پر غضب نازل ہوگا اور میں
ہلاک ہو جاؤں گا لیکن بر خلاف اس کے وہ خود میری زندگی میں ہلاک ہو گیا۔ اور ہر ایک کو معلوم
ہے کہ خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں طاعون کو غضب اللہ کی موت ٹھہرایا گیا ہے۔ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کے وقت طاعون بنی اسرائیل پر پڑی جو مور د غضب الہی تھے اس طاعون کا مفصل
حال توریت میں موجود ہے اور پھر طاعون حضرت عیسیٰ کے بعد یہودیوں پر پڑی تھی جن پر
انجیل میں غضب نازل ہونے کا وعدہ دیا گیا تھا اور اسی طاعون کا نام قرآن شریف میں رجز
من السماء رکھا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فَأَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ
ظَلَمُوا رِجْرًا مِنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُوْنَ کے یعنی ہم نے ظالموں پر طاعون کا
عذاب بھیجا کیونکہ وہ فاسق تھے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ نے کہیں نہیں فرمایا کہ أَنْزَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْزًا
مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يُؤْمِنُونَ یعنی اس لئے ہم نے ان پر طاعون نازل کی کہ وہ مومن تھے
البقرة : ٢٠
الدلله
تتمه حقيقة الوحى
پس مومن کسی صورت میں طاعون کا مستحق نہیں ہو سکتا بلکہ یہ کافر اور فاسق کے لئے مخصوص ۱۰۷
ہے۔ اِس وجہ سے جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے خدا کا کوئی نبی طاعون سے فوت نہیں ہوا ہاں
ایسے مومن جو گناہ سے خالی نہیں ہوتے کبھی وہ بھی اس بیماری میں مبتلا ہو کر مر جاتے ہیں اور اُن
کی یہ موت اُن کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتی ہے اور اُن کے لئے یہ ایک قسم کی شہادت ہے لیکن
کسی نے کبھی نہیں سنا ہو گا کہ موسیٰ ہو کر پھر اُس کو طاعون ہو گئی ہو اور ایسا شخص بڑا خبیث اور پلید
اور بدذات ہوگا جس کا یہ اعتقاد ہو کہ کوئی نبی یا خلیفہ اللہ طاعون سے مرا ہے۔ پس اگر یہ ایسی
شہادت ہوتی جو قابل تعریف ہے اور جس پر کوئی اعتراض نہیں تو پہلے حق دار اُس کے انبیاء اور
رسول ہوتے لیکن جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا ہے جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے کوئی ثابت نہیں
کر سکتا کہ کبھی کوئی نبی یا رسول اور اول درجہ کا کوئی برگزیدہ جو خدا تعالیٰ سے مکالمہ مخاطبہ کا شرف رکھتا
تھا اس خبیث مرض میں مبتلا ہو کر مر گیا ہو۔ بلکہ اول حق دار اس مرض کے ابتدا سے وہی لوگ
رہے ہیں جو طرح طرح کے معاصی اور فجور میں مبتلا تھے یا کافر اور بے ایمان تھے اور عقل ہرگز
تجویز نہیں کر سکتی کہ وہ مرض جو قدیم سے خدا نے کفار کے سزا دینے کے لئے تجویز کر رکھی ہے
اُس میں خدا کے نبی اور رسول اور اور ملہم میں بھی شریک ہو جائیں۔ توریت اور انجیل اور قرآن تینوں
متفق اللسان بیان فرمارہے ہیں کہ ہمیشہ طاعون کفار کو سزا دینے کے لئے نازل ہوتی رہی
ہے اور خدا نے قدیم سے لاکھوں کفار اور فاسق اور فاجر اسی طاعون کے ذریعہ نیست و نابود کئے
جیسا کہ خدا کی کتابوں اور تاریخ سے ظاہر ہے اور خدا اس سے برتر اور اعلیٰ ہے کہ اپنے مقدس
لوگوں کو اس عذاب میں کفار کے ساتھ شریک کرے اور جو بلا کفار کے عذاب کے لئے قدیم
سے مقرر ہے اور جس کے ذریعہ سے ہمیشہ نبیوں کے عہد میں ہزاروں فاسق فاجر مرتے رہے
ہیں وہی بلا اپنے برگزیدہ نبیوں پر مسلط کر دے۔ پس جس طرح خدا کا وہ عذاب جو قوم لوط پر آیا
تھا کسی نبی کی موت اس کے ذریعہ سے ہرگز نہیں ہوئی بلکہ ہر ایک عذاب جو قوموں کی ہلاکت
کے لئے وارد ہو چکا ہے کوئی نبی اس عذاب سے نہیں مرا ایسا ہی طاعون جو کفار کے لئے ایک
مخصوص عذاب ہے کسی برگزیدہ پر وارد نہیں ہو سکتی ۔ اور اگر کوئی اس کے برخلاف دعوی کرے
لدلد
تتمه حقيقة الوحى
۱۰۸﴾ اور یہ کہے کہ کوئی نبی گذشتہ نبیوں میں سے طاعون سے بھی ہلاک ہوا تھا تو یہ اس کا اختیار ہے۔
کسی بے باک یا گستاخ کی ہم زبان تو بند نہیں کر سکتے مگر کتاب اللہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ
طاعون رجز ہے ہمیشہ کافروں پر نازل ہوتی ہے۔ ہاں جیسا کہ جہنم خاص کافروں کے لئے
مخصوص ہے تاہم بعض گنہ گار مومن جو جہنم میں ڈالے جائیں گے وہ محض تمحیص اور تطهیر
اور پاک کرنے کے لئے دوزخ میں ڈالے جائیں گے مگر خدا کے وعدہ کے موافق جو اوليك
عَنْهَا مُبْعَدُونَ ہے برگزیدہ لوگ اس دوزخ سے دور رکھے جائیں گے۔ اسی طرح طاعون
بھی ایک جہنم ہے کا فراس میں عذاب دینے کے لئے ڈالے جاتے ہیں ۔ اور ایسے مومن جن کو
معصوم نہیں کہہ سکتے اور معاصی سے پاک نہیں ہیں اُن کے لئے یہ طاعون پاک کرنے کا ذریعہ
ہے جس کو خدا نے جہنم کے نام سے پکارا ہے۔ سو طاعون ادنی مومنوں کے لئے تجویز ہوسکتی ہے
جو پاک ہونے کے محتاج ہیں مگر وہ لوگ جو خدا کے قرب اور محبت میں بلند مقامات پر ہیں وہ ہرگز
اس جہنم میں داخل نہیں ہو سکتے ۔ پھر تعجب کہ وہ شخص کہ جو اپنا الہام یہ پیش کرتا ہے کہ بعد از خدا
بزرگ توئی قصہ مختصر جس الہام کا منشی عبدالحق بھی گواہ ہے اور کئی اور لوگ گواہ ہیں پھر کیونکر
ہو سکتا ہے کہ ایسا شخص جا ص جو خدا کے بعد وہی بزرگ ہے اور وہی اس زمانہ کا موسیٰ ہے وہ خدا کے
قهری عذاب سے جو طاعون ہے ہلا ہے ہلاک ہو جائے ۔ کیا کوئی عقلمند اس بات کو قبول کر سکتا ہے؟
اور اگر کوئی یہ کہے کہ بابو الہی بخش طاعون سے فوت نہیں ہوا تو ہم اس کا بجز اس کے کیا
جواب دیں کہ لعنة الله على الكاذبين خطوط آمدہ لاہور سے معلوم ہوا کہ الہی بخش،
یعقوب ولد محمد اسحاق کے جنازہ پر گیا اور یعقوب طاعون کے ساتھ مرا تھا پس الہی بخش اُسی جگہ
سے طاعون خرید لایا۔ اور پیسہ اخبار مورخہ ہارا پریل میں یہ عبارت ہے۔ انتقال پر ملال۔
افسوس ہے کہ مولوی الہی بخش صاحب پنشنز ا کونٹنٹ نے بروز دوشنبہ اپریل کو صرف ایک روز
بخار میں مبتلا رہ کر بر مکان مولوی عبدالحق صاحب انتقال کیا۔ اب ایک عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ
ان دنوں میں کس شدت سے لاہور میں طاعون پھیلی ہوئی تھی اور اب تک ہے اور ہزاروں انسان
ح یہ تاریخ اخبار میں صحیح نہیں درج ہوئی بلکہ ےر تاریخ ۶ بجے شام کا یہ واقعہ ہے۔ منہ
الانبياء : ١٠٢
☆