۱۹۸۔ چمکتا ہوا نشان جھوٹا موسیٰ مر گیا

حقیقةُ الوحی, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تتمه حقيقة الوحى
صرف اسی بخار سے ہلاک ہو گئے اور بجز طاعون کو نسا بخار ہے جو صرف ایک دن میں ہلاک کر سکتا ۱۰۹
ہے۔ یادر ہے کہ طاعون کے لئے شدید بخار ہونا ایک لازمی امر ہے جو ایک دو دن میں ہی کام
تمام کر دیتا ہے۔ پس جبکہ الہی بخش کی موت کے وقت طاعون لاہور میں زور سے پھیل رہی تھی
اور وہ بھی طاعون زدہ مردہ کا جنازہ پڑھنے کے لئے گیا تھا اور وہیں بیہوش ہو گیا تھا تو کیا کسی جن
کے آسیب سے یہ حالت ہوگئی تھی ۔ ظاہر ہے کہ طاعون کے دن تھے اور لاہور میں طاعون شدت
سے زور پر تھی اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ان دنوں میں صد ہا لوگ طاعونی بخار سے لاہور
میں مر چکے ہیں اور اب تک یہی حالت ہے جو ہے بعض کو گلٹی نکلتی ہے اور بعض کو در بعض کو نہیں۔ اور بعض نمونیا
پلیگ سے مرتے ہیں اور بعض سکتہ کی صورت میں فی الفور مر جاتے ہیں تو پھر خواہ نخواہ بے چارہ
الہی بخش پر یہ جھوٹ باندھنا کہ وہ پلیگ سے نہیں مراکس قدر بے با کی ہے۔ کیا یعقوب پلیگ
سے مرا تھا یا نہیں؟ ہمیں معتبر ڈاکٹروں کے ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ الہی بخش کو سخت قسم کی پلیگ
ہوئی تھی جس نے ایک دن میں ہی اُس کا کام تمام کر دیا چنانچہ ہم اس جگہ بطور شہادت ڈاکٹر مرزا
یعقوب بیگ صاحب اسٹینٹ سرجن کا خط ذیل میں درج کر دیتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
حضرت سیدی و مولائی وامامی حجت الله مسیح الموعود سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ الحمد للہ کہ حضور کی پیشگوئی پوری ہوئی اور دشمن ہلاک
ہو گیا۔ حضور کو مبارک ہو۔ الہی بخش کو پوری علامات طاعون نمودار ہو گئی تھیں اور معتبر ذریعہ سے
معلوم ہوا ہے کہ اُس کی بائیں ران کی جن میں یعنی کنج ران میں ایک گلٹی بھی نکلی تھی اس لئے اس
میں کچھ شک نہیں کہ اُس کی موت طاعون سے ہوئی۔ باقی خیریت ہے۔
خاکسار یعقوب بیگ از لاہور
پھر اگر یہ سوال ہو کہ الہی بخش کے دوستوں میں سے کس نے اس بات کو شائع کیا ہے کہ وہ
طاعون سے مر گیا تو ہم ذیل میں پرچہ اہل حدیث مورخہ ۱ اپریل ۱۹۰۷ ء کی شہادت الہی بخش
کی طاعون کے بارے میں نقل کرتے ہیں اور وہ یہ ہے۔

تتمه حقيقة الوحى
افسوس منشی الہی بخش صاحب لاہوری مصنف عصائے موسیٰ بھی طاعون سے شہید ہو گئے ۔
دیکھو پرچہ اہلحدیث ۱۱ اپریل ۱۹۰۷ء
پھر ایک اور الہام اپنا الہی بخش نے اپنی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۷۹ میں میری نسبت
لکھا ہے اور وہ یہ ہے اِنّی مهین لمن اراد اهانتک “ اگر چہ یہ فقرہ نحوی نقص سے
آلودہ ہے کہ من کے لفظ پر لام لگایا گیا ہے۔ مگر اس کے معنی الہی بخش نے یہ کئے ہیں کہ گویا میں
اُس کے مقابل پر ذلیل کیا جاؤں گا اور اُس کی سچائی ظاہر ہوگی ۔ دراصل مدت دراز سے
خدا تعالیٰ نے مجھے یہ الہام کیا تھا کہ اِنّى مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَا نَتَكَ اور الہی بخش با رہا
میرے منہ سے یہ الہام سن چکا تھا اور خدا نے دکھلا دیا تھا کہ ہر ایک شخص جس نے میرا مقابلہ کیا
اُس کا کیا انجام ہوا۔ پس اس الہام میں الہی بخش کی طرف سے صرف ایک لام ہے جو انتفاع
کے لئے آتا ہے مگر اس جگہ غیر حل ہے اور اس کے مقصود کے برخلاف ہے اور اس صورت میں اس
الہام کے یہ معنی ہوئے کہ اے الہی بخش میں تیری اہانت کروں گا اُس شخص کی تائید میں جو تیری
اہانت چاہتا ہے۔ اور اگر یہ مان لیا جائے کہ جیسا کہ الہی بخش کا مطلب ہے کہ اُس کی اہانت
کرنے سے خدا میری اہانت کرے گا سو یہ معنی بدیہی طور پر غلط ثابت ہوئے کیونکہ میں سالہا سال
سے شائع کر رہا ہوں کہ الہی بخش اپنے تئیں موسیٰ بنانے اور میری تکذیب میں جھوٹا ہے خدا
اُس کو رسوا کرے گا اور مدت ہوئی کہ میں اپنا یہ الہام شائع کر چکا ہوں ۔اس صورت میں صاف
ظاہر ہے کہ خدا نے میرے رو بروالہی بخش کو طاعون کی موت دے کر رسوا کیا اور وہ اپنے تمام
دعووں میں نا مرادرہا۔ اور خدا نے لاکھوں انسانوں کو میری جماعت میں شامل کر کے مجھے عزت
دی۔ پس اگر الہی بخش کو یہ الہام خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہوا تھا کہ جو شخص تیری اہانت کرتا
ہے میں اُس کی اہانت کروں گا تو ضروری تھا کہ وہ الہام پورا ہو جاتا حالانکہ الہی بخش کی بے وقت
موت جو میری زندگی میں ہی ہوئی اُس کے جھوٹے ہونے پر مہر لگا گئی ۔ وہ دعوی کرتا تھا کہ یہ
شخص فرعون ہے اور میں موسیٰ ہوں اور میری زندگی میں ہی یہ ہلاک ہوگا اور طاعون سے مرے گا

تتمه حقيقة الوحى
اور تمام سلسلہ اس کا تباہ ہو جائے گا اور خدا کا غضب اس پر نازل ہوگا اور اس کا کچھ بھی باقی نہیں
رہے گا لیکن بر خلاف اس کے خدا نے مجھے کامل ترقی دی اور کامل عزت اور تمام اطراف دنیا
میں کامل شہرت دی اور میری زندگی میں اس فضول گو اور بے ادب اور تیز مزاج اور منہ پھٹے دشمن
کو طاعون سے ہلاک کیا۔ پس کیا اب بھی اُس کا نام موسیٰ رکھو گے؟ یہ کیسا موسیٰ تھا کہ جس کو وہ
فرعون کہتا تھا اور اپنی زندگی میں اس کی ہلاکت کی خبر دیتا تھا اُسی کے سامنے طاعون کی ذلیل
موت سے وہ ہلاک ہو گیا۔ یہ عجیب بات ہے کہ جس شخص کو وہ فرعون قرار دیتا تھا اُس نے اپنا یہ
الہام شائع کیا تھا کہ اِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّار یعنی خدا فرماتا ہے کہ جو لوگ اس گھر
کی چار دیواری کے اندر ہیں سب کو میں طاعون سے بچاؤں گا۔ سو گیارہ برس سے بڑے بڑے
حملے طاعون کے اس نواح میں ہو رہے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے گھر کا ایک کتا بھی
طاعون سے نہیں مرا مگر جو اپنے تئیں موسیٰ قرار دیتا تھا خود وہ طاعون سے مر گیا اور صرف یہی نہیں
بلکہ وہ تمام الہام اُس کے جھوٹے نکلے اور اُس کی ذلت کے باعث ہوئے جو میری موت اور
طاعون اور نا کامی کے بارے میں اس نے شائع کئے تھے۔ پس کہاں گیا یہ الہام کہ انسی مهین
لمن اراد اهانتک۔ یہ انجام اُن لوگوں کا ہوتا ہے جو حدیث النفس کا نام الہام رکھ لیتے ہیں
اور خدا کے فعل کی شہادت سے اپنے الہامات کا امتحان نہیں کرتے ۔
یا در ہے کہ جب تک کہ ایک بارش کی طرح فوق العادت خدا کے نشان الہام کی تائید
میں نازل نہ ہوں جو معمولی طریق سے بہت بڑھے ہوئے ہوں تب تک اپنے الہاموں
کو خدا کا کلام سمجھنا دوزخ کی راہ اختیار کرنا ہے اور ذلت کی موت خریدنا ہے کیونکہ
الہام صرف قول ہے اور قول میں شیطان بھی شریک ہو سکتا ہے اور انسان بھی بطور افترا
ایسا قول بیان کر سکتا ہے اور حدیث النفس بھی ہو سکتی ہے ۔ پس نہایت حماقت اور جہالت
ہے کہ انسان صرف اس بات پر بھروسہ کر کے کہ اس کی زبان پر کچھ جاری ہوتا ہے ایسے

تتمه حقيقة الوحى
کلمات کو خدا کا کلام سمجھ لے بلکہ خدا کے قول کے ساتھ خدا کے فعل کی شہادت ضروری ہے اور
شہادت بھی زبردست شہادت درکار ہے کیونکہ یہ دعویٰ کہ خدا مجھ سے مکالمہ مخاطبہ کرتا ہے یہ
کچھ چھوٹا سا دعویٰ نہیں اور اگر مدعی اس دعوے کا خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہو تو ایک دنیا اُس
کے ذریعہ سے ہلاک ہو سکتی ہے۔ لہذا ایسے شخص کے قولی دعوے کے لئے خدا تعالیٰ کی ایسی فعلی
شہادت درکار ہے جس کو وہ قدیم سے اپنے تمام صادق رسولوں اور نبیوں کی تائید میں ادا کرتا
رہا ہے۔ اور اس خفیف اور ناچیز امر کو خدا کی فعلی شہادت قرار نہیں دے سکتے جو معمولی
انسانوں کی سوانح سے ملتا جلتا ہو۔ مثلاً کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ میرے گھر میں یا کسی کے
گھر میں لڑکا پیدا ہوگا اور اتفا قالڑ کا ہی پیدا ہو جاتا ہے یا دیکھتا ہے کہ فلاں شخص مر جائے گا اور
اتفا قاوہ مرہی جاتا ہے یا دیکھتا ہے کہ فلاں شخص فلاں کام میں نا مرادر ہے گا اور اتفاقاً وہ نا مراد
ہی رہ جاتا ہے۔ ایسے خوابوں میں تمام دنیا شریک ہے بلکہ کافروں اور مشرکوں کو بھی اس سے
حصہ ہے۔ پس اگر معمولی رنگ میں کسی شخص کو ایسی خواب آوے اور وہ خواب یا وہ الہام
کیفیت یا کمیت میں کوئی خصوصیت نہ رکھتا ہو تو وہ اس بات پر دلیل نہیں ہو سکتی کہ وہ شخص خدا
تعالیٰ کی طرف سے ہے بلکہ جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں ایسی خواہیں فاسقوں اور فاجروں کو بھی
آسکتی ہیں پس ایسی خوابوں اور ایسے الہاموں پر مغرور نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنے لئے اس کو
ابتلا سمجھنا چاہیے۔ اور سچے مامور کے لئے یہ شرط ہے کہ ایسے امور جو خدا کا نشان کہلا سکتے ہیں
کیفیت اور کمیت میں اس حد تک پہنچ گئے ہوں کہ عام لوگوں میں سے کوئی شخص اُس کا ۔
کر سکے اور ایسے ایسے کے۔ سے شخص کے ساتھ کھلے کھلے طور پر خدا تعالیٰ کھلے طور پر خدا تعالیٰ کا ہاتھ چلتا نظر آوے اور اُس کی
فوق العادت تائید میں نشانات بارش کی طرح برستے ہوئے محسوس ہوں جن سے معلوم ہو کہ
خصوصیت کے ساتھ ہر ایک راہ میں خدا اُس کا مؤید ہے۔ غرض بڑی علامت یہی ہے کہ وہ آسمانی
مقابلہ نہ
سکے
نشان اور وہ تائید اور نصرت اس حد تک پہنچ جائے کہ روئے زمین پر کوئی اُس کا مقابلہ نہ کرتے
اور گو ایک ہی نشان ہو مگر ایسا زبردست اور ذی شان ہو کہ اس کو دیکھ کر سب دشمن مردہ کی طرح

تتمه حقيقة الوحى
پڑ جائیں اور اُس کی نظیر نہ پیش کر سکیں اور یا اس کثرت سے وہ نشان ہوں کہ کثرت کے لحاظ سے ۱۱۳
کسی کو طاقت نہ ہو کہ وہ کثرت اپنے نشانوں میں یا کسی اور مفتری کے نشانوں میں دکھلا سکے اسی کا
نام خدا کی شہادت ہے جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ جل شانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو مخاطب کر کے فرماتا ہے وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلًا قُلْ كَفَى بِاللَّهِ
شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ ال عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَب کے یعنی جو لوگ کہتے ہیں کہ تو خدا کا
رسول نہیں ۔ اُن کو کہہ دے کہ تم میں اور مجھ میں خدا گواہ کافی ہے اور نیز وہ جس کو کتاب کا علم ہے۔
اب ہم باقی الہام الہی بخش کے جو اُس کی کتاب عصائے موسیٰ میں میری نسبت درج ہیں
اس جگہ ناظرین کے غور اور انصاف کے لئے درج کر دیتے ہیں۔ چنانچہ وہ اپنی کتاب کے صفحہ ۷۹
میں میری نسبت یہ الہام لکھتا ہے۔” م لکھتا ہے۔ اُڑ جائیں گے زبان خلق کو نقارہ خ نارہ خدا سمجھو، یعنی ہزار ہا
مخالف جو اُن کی ہلاکت کے خواہشمند ہیں ایسا ہی ہو جائے گا۔ پھر صفحہ ۸۰ کتاب مذکور میں لکھتا
ہے اللَّهُمَّ افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَانْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ “ اور اس کو بھی میری
نسبت ہی قرار دیتا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ اے خدا ہم میں اور ہماری قوم میں سچا سچا فیصلہ کر۔
سو الحمد للہ وہ فیصلہ ۷ را پریل ۱۹۰۷ ء کو ہو گیا اور میاں الہی بخش مجھے ہزاروں گالیاں نکال کر اور
کذاب اور مفسد اور دجال اور مفتری کہہ کر اور میری نسبت غضب الہی اور طاعون کے وعدے
دے کر خود تاریخ مذکور میں صرف ایک ہی دن میں اس نا پائیدار دنیا کو چھوڑ گیا۔ فاعتبروا یا
اولی الابصار ۔ دیکھو ہماری فرعونیت آخر غالب آگئی موسیٰ کو طاعون نے ایسا دبایا کہ نہ چھوڑا
جب تک اُس کی جان نہ نکال لی۔
پھر با بو الہی بخش اسی کتاب کے صفحہ انٹی میں اپنے الہام میں مجھے طاعون کی دھمکی دیتا ہے
جیسا کہ الہام یہ ہے ”رجزًا من السماء على القرية التي كانت حاضرة ۔۔۔ ولهم
عذاب اليم۔ ولا يزيد الظالمين الا تبارًا ۔ یعنی طاعون نازل ہوگی اور وہ مع اپنی ۱۱۴
جماعت کے طاعون میں مبتلا ہو جائے گا اور خدا ان ظالموں پر ہلاکت نازل کرے گا۔ یہ ہیں
الہامات الہی بخش جن سے وہ اپنے چند دوستوں کو خوش کرتا تھا مگر اب اُن کے دوست خاص کر
الرعد : ۴۴

تتمه حقيقة الوحى
منشی عبد الحق صاحب خدا سے ڈر کر گواہی دے سکتے ہیں کہ آخر کس شخص پر طاعون نازل ہوئی۔
پھر ایک اور الہام اُن کا میرے پر عذاب نازل ہونے کے بارہ میں ہے جو اُس کی کتاب
کے صفحہ ۸۳ میں موجود ہے اور وہ یہ ہے سنسمه على الخرطرم۔ ما رميت اذ رميت
ولكن الله رمی۔ ( ترجمہ ) اس مفتری کو یعنی اس مفتری کی ناک پر یا منہ پر ہم آگ کا داغ
لگائیں گے یعنی اس کو طاعون سے ہلاک کریں گے یا یہ کہ جہنم کی آگ میں ڈالیں گے۔ یہ تیر جو
تو نے (اے الہی بخش ) چلایا یہ تو نے نہیں چلایا بلکہ خدا نے چلایا۔ پھر صفحہ ۹ سطر ۱۳ میں یہ الہام
لکھا ہے۔ متع المسلمين بطول حياتك وبطول بقائك۔ ينفع المسلمين
بطول حياتك وبطول بقائک ۔۔۔ پھر بعد اس کے یہ عبارت ہے اور جو خدمت مجھ
کو سپرد ہوئی ہے جب تک پوری نہ ہو تب تک میں ہرگز نہ مروں گا۔ بابو الہی بخش صاحب کی
کتاب عصائے موسیٰ کے دیکھنے کے بعد معلوم ہوگا کہ وہ اُس کتاب کی تالیف سے چھ برس
حاشیہ : اگر کوئی یہ شک کرے کہ یہ تمام الہامات جو عصائے موسیٰ میں بابوا الہی بخش نے لکھے ہیں کس طرح معلوم ہو
کہ وہ اس راقم کے لئے لکھے گئے ہیں تو واضح ہو کہ بابو الہی بخش نے یہ کتاب عصائے موسیٰ خاص میرے پر مخالفانہ حملہ
کرنے کی غرض سے تالیف کی ہے اور بجز میری تکذیب اور توہین کے اس کتاب کی تالیف کی اور کوئی غرض نہ تھی اور بابو صاحب
ہمیشہ پوشیدہ طور پر میری نسبت اپنے دوستوں میں ایسے ایسے الہام مشہور کرتے تھے جن کا خلاصہ یہ تھا کہ گویا میں کا ذب ما کاذب
اور کافر اور فرعون ہوں اور وہ موسیٰ ہیں اور میں جلد تر اُن کے ذریعہ سے اور ان کے الہام کی رو سے خدا کے عذاب میں
گرفتار ہو جاؤں گا اور اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ جیسا کہ کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۲ و ۴ و ۶ و ۷ و ۸ و ۹ میں درج ہے
با بو الہی بخش کے ساتھ اُن کے مخالفانہ الہامات کے بارہ میں میری خط و کتابت ہوئی تھی اور عصائے موسیٰ کے صفحہ ۲ کے خط
میں میں نے بابو صاحب سے درخواست کی تھی کہ جس قدر آپ میری نسبت تکذیب کے الہام مشہور کرتے ہیں اور محض
زبانی طور پر اپنے دوستوں کو سناتے ہیں وہ قسم کھا کر شائع کر دیں تا اگر آپ کے وہ الہام جھوٹ اور افترا ہیں تو خدا تعالیٰ
جھوٹ کی پاداش دے۔ اس خط کا جواب انہوں نے وہ دیا کہ جو اُن کی کتاب کے صفحہ ۴ میں درج ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ
قسم کھانے کی کچھ ضرورت نہیں۔ اگر میں نے خدا پر افترا کیا ہے تو وہ بغیر قسم بھی مجھے سزا دے گا اور میں الہامات شائع کر دوں
گا۔ پھر اس کے جواب میں صفحہ ے میں میری طرف سے یہ عبارت ہے۔ میں صرف خدا سے عقدہ کشائی چاہوں گا تا وہ لوگ جو
مجھے مسرف کذاب کا نام دیتے ہیں اور وہ لوگ جو مجھے مسیح موعود مانتے ہیں ۔ اُن میں اللہ تعالیٰ خود فیصلہ کرے۔ منہ
ترجمہ : خدا تعالیٰ تیری عمر کو لمبی کر کے اور دنیا میں ایک زمانہ دراز تک تجھے رکھ کر تیری بہت لمبی عمر سے مسلمانوں کو
بہت فائدہ پہنچائے گا مگر اس کے بعد با بو الہی بخش صرف چھ برس تک زندہ رہے۔ یہ ہے لمبی عمر کا الہام ۔ منہ

تتمه حقيقة الوحى
بعد فوت ہو گئے ۔ اب منصفین خود سمجھ سکتے ہیں کہ کیا طول حیات اور طول بقا کے یہی معنی ہیں کہ ۱۱۵
صرف چھ برس میں قبل اس کے کہ وہ اپنی کسی کامیابی کو دیکھیں مرض طاعون سے اُن کا خاتمہ ہو
جائے اور بڑی حسرت کے ساتھ میری زندگی میں ہی نا مراد مریں۔ ہم اس وقت اُن کے بارے
میں محض اُن کے دوستوں کی رائے پوچھتے ہیں اور ہم بادب عرض کرتے ہیں کہ کیا یہ صحیح ہے کہ
جیسا کہ انہوں نے اپنے الہام کی رو سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جو خدمت مجھ کو سپر د ہوئی ہے جب
تک پوری نہ ہو میں ہرگز نہ مروں گا۔ کیا وہ خدمت پوری ہوگئی ہے؟ کیا ان کی کوششوں اور ان کی
تہمتوں سے جو تمام کتاب عصائے موسیٰ میں میرے پر لگائی گئیں میرا ایک بال بھی پینگا ہو گیا ہے؟
اور ناظرین اس کی بھی ہمیں اجازت دیں کہ وہ الہام جو میری نسبت با بوالہی بخش صاحب نے کیا
تھا کہ سنسمه على الخرطوم کیا یہ سچ نہیں کہ وہ الٹ کر انہیں پر پڑ گیا اور قدرت کے ہاتھ
نے ایسے طور پر ان کی خرطوم پر طاعونی آگ کا داغ لگایا کہ ان کا خاتمہ ہی کر دیا اور مَا رَمَيْتَ کا
تیر جو اُ نہوں نے میری طرف بقول اپنے الہام کے چلایا تھا آخر وہ انہیں کو لگ گیا ہے
الہی بخش کے کیسے تھے یہ تیر کہ آخر ہو گیا ان کا وہ نخچیر
اُسی پر اُس کی لعنت کی پڑی مار کوئی ہم کو تو سمجھاوے یہ اسرار
تکبر سے نہیں ملتا وہ
ملے جو خاک سے اُس کو ملے یار
کوئی اُس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اُس کو پاوے
پسند آتی ہے اُس کو خاکساری تذلیل ہی
درگاه باری
عجب ناداں ہے وہ مغرور و گمراہ کہ اپنے نفس کو چھوڑا ہے بے راہ
بدی پر غیر کی ہر دم نظر ہے
مگر اپنی بدی سے بے خبر ہے
اور پھر کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۱۵۲ میں بابو الہی بخش صاحب میری
نسبت یہ الہام شائع کرتے ہیں فیمت وهو كافر ۔ ردّت اليه لعانه۔ وأزلفت الجنة
للمتقين - یه هفتم ہفتم رمضان ۳۱۷ ا ھ کا واقعہ ہے ( ترجمہ ) یہ شخص کافر کا فر مرے گا اور
اس کا میرے ساتھ باہم لعنت کرنا یعنی مباہلہ کرنا اُسی کی طرف اُس کا بد اثر
یہ
دلدار
ره

تتمه حقيقة الوحى
رد کیا جائے گا اور متقیوں کے لئے بہشت نزدیک ہے۔ اس الہام کا ماحصل یہ ہے کہ بابو الہی بخش
صاحب متقی ہیں اور میں کافر ہوں اور جو میرا اُن کے ساتھ باہم لعنت الله على الكاذبين
یعنی مباہلہ ہوا تھا وہ لعنت بموجب اُن کے الہام کے میرے پر پڑے گی اور وہ ہر ایک بات میں
کامیاب ہو جائیں گے۔
واضح ہو کہ لعان کہتے ہیں عربی زبان میں ملاعنہ کو لسان العرب میں لکھا ہے اللعان
والملاعنة: اللعن بين اثنين فصاعدًا۔ یعنی لعان اور ملاعنہ جو دو لفظ ہیں ان دونوں کے معنی یہ
ہیں کہ دو آدمی یا اُن سے زیادہ ایک دوسرے پر لعنت بھیجیں۔ پھر اسی کتاب لسان العرب میں لعن
کے یہ معنی لکھے ہیں کہ۔ اللعن الإبعاد والطرد من الخير يعنی لعنت کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک نیکی
اور مال اور برکت اور بہتری سے کسی کو محروم کیا جائے۔ پھر دوسرے معنی لعنت کے یہ لکھے ہیں کہ الا
بعاد من الله ومن الخلق یعنی لعنت کے یہ معنی ہیں کہ جناب الہی سے مردود ہو جاوے اور
قبولیت سے محروم رہے۔ اور مخلوق کی نظر سے بھی گر جاوے اور عزت اور وجاہت بھی جاتی رہے۔
غرض خدا کے نزدیک لعنت کا لفظ تمام نامرادیوں اور مردود اور مخذول ہونے کے معنوں پر محیط ہے
اور ہر ایک نوع کی برکت سے محروم اور مخذول اور مردو در ہنا اس کے لوازم میں سے ہے اور جس شخص
پر خدا کی لعنت وارد ہو جائے اُس کا ثمرہ ہلاکت اور تباہی ہے اسی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اگر نجران کے عیسائی مجھ سے مباہلہ کرتے (جو لعنت اللہ علی الکاذبین کے ساتھ
کیا جاتا ہے ) تو اس قدر موت اور ہلاکت اُن پر آتی کہ اُن کے درختوں کے پرندے بھی مر جاتے۔
اب بابوا الہی بخش صاحب کے الہام کا مطلب جس میں ملاعنہ کا ذکر ہے ہر ایک منصف
مزاج سمجھ سکتا ہے کیونکہ الہام کا یہ مطلب ہے کہ وہ ملاعنہ جو مجھ میں اور بابو صاحب میں واقع ہوا
تھا جس کا ذکر کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۲ اور صفحہ ٧ے میں بھی ہے اور کتاب مذکور کے دوسرے
مقام میں بھی مذکور ہے اس کا بداثر میرے پر ہی پڑے گا اور میں اُن کی زندگی میں ہلاک اور تباہ ہو
جاؤں گا حالانکہ خدا تعالیٰ کے ارادہ نے اس کے برخلاف ظاہر کیا۔ اور نہ صرف یہ ہوا کہ

تتمه حقيقة الوحى
بابو صاحب میری زندگی میں ہی طاعون کے ساتھ ہلاک ہو گئے بلکہ اپنی ہر ایک خواہش اور ۱۱۷
ارادہ سے نا مراد رہ کر اس دنیا سے گذر گئے ۔ اور دوسری طرف ہر ایک پہلو سے خدا نے
مجھے برومند کیا چنانچہ ہزار ہا شکر کا یہ مقام ہے کہ قریباً چار لاکھ انسان اب تک میرے ہاتھ
پر اپنے گناہوں سے اور کفر سے توبہ کر چکے ہیں اور خدا نے مجھے وہ عزت دی ہے کہ تمام دنیا
میں یعنی یورپ اور ایشیا اور امریکہ میں اقبال مندی کے ساتھ مجھے مشہور کر دیا۔ چنانچہ وہ
ڈاکٹر ڈوئی جو امریکہ اور یورپ کی نگاہوں میں بادشاہوں کی طرح اپنی شوکت اور شان رکھتا
تھا اُس کو خدا نے میرے مباہلہ اور میری دعا سے ہلاک کیا اور ایک دنیا کو میری طرف جھکا دیا۔
اور یہ واقعہ دنیا کے تمام نامی اخباروں میں شہرت پا کر ایک عالمگیر شہرت کے رنگ میں
زبان زد عوام و خواص ہو گیا اور میں دیکھتا ہوں کہ جن لوگوں نے میرے ساتھ بیعت کی
ہزاروں ان میں متقی ہو گئے اور ایک نمایاں تبدیلی اُن کے اعمال میں پیدا ہوگئی اور خدا
نے دنیا کی کی حیثیت سے وہ برکتیں مجھ کو عطا کیں کہ خدا کے بندوں نے آج تک کئی لاکھ روپیہ
اور انواع اقسام کے تحائف انکسار اور تواضع کے ساتھ مجھ کو دیئے ہیں اور دے اور دے رہے ہیں اور
خدا تعالیٰ کی انواع اقسام کی رحمتوں کا ایک دریا جاری ہو رہا ہے اور علاوہ اس کے ہزار ہا
نشان خدا تعالیٰ نے میری تائید میں ظاہر کئے ہیں اور کوئی مہینہ کم گذرتا ہوگا جو کوئی نشان
ظاہر نہ ہو اور خدا نے خود دشمنوں کے مقابلہ پر تلوار کھینچ کر میرے لئے اُن کا مقابلہ کیا جس
نے میرے پر مقدمہ کسی عدالت میں کیا آخر کار شکست اور ذلت اُس کو نصیب ہوئی ۔ اور
جس نے میرے ساتھ مباہلہ کیا آخر کا ر وہ خود ہلاک ہوا یا ذلیل کیا گیا چنانچہ یہ تائیدات الہیہ
اس كتاب حقيقة الوحی میں بطور نمونہ بیان کی گئی ہیں ۔ اب مجھ کو اہل انصاف بتلاویں
که با بو الہی بخش صاحب کا یہ الہام کہ میرے اور اُن کے با ہم لعنت کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر ایک
☆
☆
جیسا کہ چھبیس برس سے یہ پیشگوئی ہے کہ یاتیک من کل فج عميق ۔ ياتون من كل فج عميق۔
ينصرك رجال نوحى اليهم من السماء ولا تصغر لخلق الله ولا تسئم من الناس پس عجیب فضل الہی ہے کہ ایک
طرف تو وہ پرانے زمانہ کی پیشگوئی پوری ہوئی اور دوسری طرف لاکھوں روپیہ کی آمدنی ہوئی اور کئی لاکھ انسان مرید ہو گئے ۔ منہ

تتمه حقيقة الوحى
تباہی اور ہلاکت میرے ہی نصیب ہوگی اور وہ اپنی تمام مرادوں میں کامیاب ہو جائیں گے۔
کیا یہ الہام سچا نکلا ؟ اور کیا اس مباہلہ کا نتیجہ ان کے حق میں ہوا یا میرے حق میں ۔ اور ملاعنہ کا
بداثر میری طرف رد کیا گیا یا اُن کی طرف ۔ برائے خدا ناظرین اس مقام میں کچھ غور کریں
تا خدا ان کو جزائے خیر دے ورنہ خدا تعالیٰ اپنی تائیدات اور اپنے نشانوں کو ابھی ختم نہیں کر
چکا۔ اور اُسی کی ذات کی مجھے قسم ہے کہ وہ بس نہیں کرے گا جب تک میری سچائی دنیا پر ظاہر نہ کر
دے۔ پس اے تمام لوگو! جو میری آواز سنتے ہو۔ خدا کا خوف کرو اور حد سے مت بڑھو۔ اگر یہ
منصوبہ انسان کا ہوتا تو خدا مجھے ہلاک کر دیتا اور اس تمام کاروبار کا نام ونشان نہ رہتا مگر تم نے
دیکھا کہ کیسی خدا تعالیٰ کی نصرت میرے شامل حال ہو رہی ہے اور اس قدر نشان نازل ہوئے
جو شمار سے خارج ہیں۔ دیکھو کس قدر دشمن ہیں جو میرے ساتھ مباہلہ کر کے ہلاک ہو گئے۔
اے بندگانِ خدا کچھ تو سوچو کیا خدا تعالیٰ جھوٹوں کے ساتھ ایسا معاملہ کرتا ہے؟
بعض نادان کہتے ہیں کہ آتھم اپنی میعاد میں نہیں مرا لیکن وہ جانتے ہیں کہ مر تو گیا اور
میں اب تک زندہ ہوں اور وعید کی پیشگوئیاں جن میں کسی پر عذاب کے نازل ہونے کا وعدہ
ہوتا ہے اُن کا میعاد کے اندر پورا ہونا ضروری نہیں بلکہ اگر شخص منذر به تو بہ کرے یا رجوع
کرے تو اُن کا پورا ہونا بھی ضروری نہیں ہوتا اور ایسی پیشگوئیاں یعنی عذاب کی پیشگوئیاں
تضرع اور توبہ اور صدقہ اور خیرات سے مل بھی سکتی ہیں اور ٹلتی رہی ہیں اور اس امر کا گواہ قرآن
کریم اور پہلی کتابیں ہیں۔ اور یاد رہے کہ وعید کی پیشگوئی سے مراد عذاب کی پیشگوئی ہے۔
اور جب خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوتا ہے کہ کسی کی شامت اعمال سے خدا تعالیٰ اُس پر کوئی بلا نازل
کرتا ہے تو عادۃ اللہ اسی طرح پر ہے کہ اس بلا کو تو بہ اور استغفار اور صدقہ خیرات سے اکثر رد کر
دیتا ہے اور جب کوئی بلا میں گرفتار ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے تو اکثر اس پر رحم کیا
جاتا ہے جس طرح کہ یونس نبی کی قوم کی بلا ٹال دی گئی ۔ تمام دنیا جانتی ہے کہ تو بہ اور استغفار
اور صدقہ اور خیرات سے بلائل سکتی ہے اور وعید یعنی عذاب کی پیشگوئی کی حقیقت بجز اس کے
کیا ہے کہ وہ بھی ایک بلا ہوتی ہے کہ کسی مامور من اللہ کے ذریعہ سے اس کی اطلاع دی جاتی ہے۔

تتمه حقيقة الوحى
پھر اگر یہ بات سچ ہے کہ بلا تو بہ واستغفار اور صدقہ وخیرات سے مل سکتی ہے تو پھر ایسی پیشگوئی کیوں
نہیں مل سکتی جس کی خبر کسی مامور من اللہ کے ذریعہ سے دی گئی ہو اور علاوہ اس کے دشمن نادان
نہیں جانتے کہ اگر چہ عذاب کی پیشگوئیوں میں کسی شرط کی ضرورت نہیں ہوتی وہ محض تو بہ اور
استغفار سے مل سکتی ہیں مگر تا ہم آٹھم اور احمد بیگ اور اُس کے داماد کی نسبت شرطی پیشگوئیاں ۱۱۹
تھیں یعنی یہ لکھا گیا تھا کہ اس شرط سے بلا وارد ہو گی کہ وہ لوگ سرکشی پر قائم رہیں اور رجوع نہ
کریں ۔ سو آتھم نے اپنی خاموشی اور نہ قسم کھانے اور نہ نالش کرنے اور اسلام پر کوئی حرف زنی
نہ کرنے سے ثابت کر دیا کہ اُس نے سرکشی کی خصلت کو چھوڑ دیا ہے اور نیز اُس نے ساٹھ یا ستر
آدمیوں کے روبرو عین مباحثہ کے وقت میں زبان نکال کر اور دونوں ہاتھ کانوں پر رکھ کر اپنے
رجوع کا اقرار کر دیا جس سے کوئی منکر نہیں ہو سکتا۔ اور اُس وقت حاضرین نہ صرف مسلمان
تھے بلکہ نصف کے قریب عیسائی تھے اور معتبر شہادتوں سے یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ پندرہ مہینہ
تک روتا رہا تو کیا اب تک رجوع اُس کا ثابت نہ ہوا ؟
اور احمد بیگ کے داماد کی نسبت اس قدر بیان کرنا کافی ہے کہ وہ پیشگوئی دو شاخیں رکھتی تھی۔
ایک شاخ احمد بیگ کے متعلق تھی اور دوسری شاخ اُس کے داماد کے متعلق تھی ۔ سواحمد بیگ اور
اُس کے مرنے کا صدمہ اُس کے اقارب کا غرور اور تکبر تو ڑ گیا اور وہ میعاد کے اندر مر گیا۔ بیگانوں
اور نا واقفوں کو کیا خبر ہے کہ اُس کی موت کی وجہ سے اُس کے دوسرے عزیزوں پر کیا مصیبت
آئی۔ اور اس مصیبت نے ان کو کیا سبق دیا اور کس غم نے اُن کو گھیر لیا۔ آخر یہ نتیجہ ہوا کہ مرزا
محمود بیگ جن کے گھر میں ہے یہ رشتہ ہوا تھا اور جو تمام خاندان کا سرگروہ تھا ہمارے سلسلہ بیعت
میں داخل ہو گیا ۔ اب اگر ان تمام باتوں کو سن کر بھی کوئی بکواس سے باز نہ آئے تو اُس کا علاج
ہم کیا کریں۔ ایسے سیاہ دل کو جو حیا اور شرم سے دست بردار ہے ہم کس طرح قائل کر سکتے ہیں اور
اس کے تعصب کی بیماری کا کیا علاج کر سکتے ہیں بجز اس کے کہ خدا ہی اس کا علاج کرے۔
کیا تضرع اور توبہ سے نہیں ٹلتا عذاب کس کی یہ تعلیم ہے دکھلاؤ تم مجھ کو شتاب

تتمه حقيقة الوحى
اے عزیز و! اس قدر کیوں ہو گئے تم بے حیا کلمہ گو ہو کچھ تو لازم ہے تمہیں خوف خدا
یہ الہام بابو صاحب کا جس میں وہ میری نسبت لکھتے ہیں کہ وہ شخص کا فر مرے گا اور ملاعنہ
کا بد انجام اُسی کی طرف اُلٹایا جائیگا۔ اس کے سر پر اسی صفحہ ۱۵۲ میں یہ ان کی عبارت ہے۔ اس
۱۲۰ رات مرزا صاحب کے انجام اور ان کے زیر مشن غریب مسلمانوں کی نسبت یہ الہام ہوا ہے۔
اور پھر صفحہ ۱۷۲ میں اُن کا یہ الہام ہے یہ عمدہ اور خوشی کی بات ہے کہ اس امر کا فیصلہ ہو
جائے کہ حق مرزا صاحب کی طرف ہے۔
پھر صفحہ ۷۳ اعصائے موسیٰ میں اُن کا ایک الہام مع اُن کی تمہیدی عبارت کے یہ ہے۔
اور عاجز کو الہاما یہ دعا بھی تعلیم ہوتی ہے اللهم افتح بيننا و بين قومنا بالحق وانت
خير الفاتحين اس کے معنی وہ یہ کرتے ہیں کہ مجھ میں اور اُن میں یعنی اس عاجز میں خدا تعالیٰ
فیصلہ کرے۔ اب جو فیہ ، جو فیصلہ ہو گیا وہ کسی پر مخفی نہیں ۔ عجیب بات ہے کہ اُن کی تمام کتاب انہیں
الہاموں سے بھری ہوئی ہے کہ اُن کی زندگی میں میرا استیصال ہو جائے گا اور تمام جماعت
منتشر ہو جائے گی اور مباہلہ کا بداثر میرے پر پڑے گا اور وہ نہیں مریں گے جب تک
میر از وال نہ دیکھ لیں ۔ اور پھر ان کے دوست کہتے ہیں کہ جب وہ طاعون میں مبتلا ہوئے
تو ان کو یہ الہام ہوا کہ الرحیل یعنی اب تو دنیا سے کوچ کرے گا۔ کون شخص ہے جو اس مہلک
بیماری کے وقت اُس کا دل الرحیل نہیں بولتا۔ طاعون کے معنی خود زبان عرب میں موت
ہے۔ ناظرین خود سوچ لیں ہم کچھ نہیں کہتے کہ پہلے تو با بو الہی بخش کا ان الہامات پر زور دینا
کہ میری عمر بڑی لمبی ہو گی جیسا کہ طول حیات اور طول بقاء اُن کے الہام میں درج ہے اور پھر
یہ کہ اُن کی لمبی عمر سے مومنوں کو بہت فائدے حاصل ہوں گے اور پھر یہ الہام کہ وہ
نہیں مریں گے جب تک طاعون سے میری موت نہ دیکھ لیں اور میری بکلی تباہی مشاہدہ نہ کر
لیں اور پھر یہ الہام کہ اُن کے دنیا میں بھی بڑے بڑے عروج ہوں گے اور ایک دنیا ان کی طرف
رجوع کرے گی اور وہ بساتین اور باغوں کے مالک ہوں گے اور اُن کے ذریعہ سے اسلام کی بڑی
ترقی ہوگی ۔ یہ تو پہلے الہام تھے جن سے اُن کی کتاب عصائے موسیٰ بھری پڑی ہے پھر جب

·

آج 10 میں سے 10 باقی