۱۹۸۔ چمکتا ہوا نشان جھوٹا موسیٰ مر گیا
حقیقةُ الوحی, حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
بھلا میں پوچھتا ہوں کہ اگر یہ واقعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوتا اور
آپ وحی کے ذریعہ سے فرماتے کہ فلاں شخص جس پر عذاب نازل ہونا تھا پوشیدہ طور پر اپنی
شوخیوں سے باز آ گیا ہے تو پھر کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کو یہ لوگ قبول کرتے
یا رد کر دیتے ۔ اور اگر قبول نہ کرتے تو پھر کیا خدا کے نزدیک سزا کے لائق ٹھہرتے یا نہ ٹھیرتے؟
پس جس حالت میں خدا تعالیٰ نے آتھم کے لئے یہ شرط مقرر کر دی تھی اور اس نے مجھے اپنی وحی ۱۳۲
کے رو سے بتلا دیا تھا کہ آتھم اپنی شرارت اور شوخی پر قائم نہیں رہا۔ پس تقویٰ کا حق یہ تھا کہ
اس بحث کو لپیٹ کر رکھ دیتے اور حسن ظن سے کام لیتے اور دل میں سوچتے کہ شاید یہی امر
صحیح ہو۔ پھر جس حالت میں محض خدا کی وحی نے مجھے یہ اطلاع نہیں دی بلکہ جیسا کہ میں ابھی
لکھ چکا ہوں خود آتھم نے بھی ایسے ہی آثار ظاہر کئے تو ہر ایک پر ہیز گار انسان کے یہی لائق تھا
کہ اس میں دم نہ مارتا اور خدا سے ڈرتا۔
رہا معاملہ احمد بیگ کے داماد کا۔ سو ہم کئی دفعہ لکھ چکے ہیں کہ وہ پیشگوئی دوشاخوں پر
مشتمل تھی ۔ ایک شاخ احمد بیگ کی موت کے متعلق تھی ۔ دوسری شاخ اُس کے داماد کی
موت کے متعلق تھی اور پیشگوئی شرطی تھی ۔ سواحمد بیگ بوجہ نہ پورا کرنے شرط کے میعاد کے
اندر مر گیا اور اُس کے داماد نے اور ایسا ہی اُس کے عزیزوں نے شرط پورا کرنے سے اس کا
فائدہ اُٹھا لیا۔ یہ تو لازمی امر تھا کہ احمد بیگ کی موت سے ان کے دلوں میں خوف پیدا ہو جاتا۔
کیونکہ پیشگوئی میں دونوں شریک تھے اور جب دوشریکوں میں سے ایک پر موت وارد ہو گئی تو
بقیہ حاشیہ دو ہزار آدمی بذریعہ طاعون ہماری جماعت میں داخل ہوتا ہے ۔ پس ہمارے لئے طاعون
رحمت ہے اور ہمارے مخالفوں کے لئے زحمت اور عذاب ہے اور اگر دس پندرہ سال تک ملک میں ایسی ہی
طاعون رہی تو میں یقین رکھتا ہوں کہ تمام ملک احمدی جماعت سے بھر جائے گا ۔ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ
طاعون ہماری جماعت کو بڑھاتی جاتی ہے اور ہمارے مخالفوں کو گھٹاتی جاتی ہے۔ اور اگر اس کے برخلاف ثابت
ہو تو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایسے ثابت کنندہ کو میں ہزار روپیہ نقد دینے کو تیار ہوں ۔ کون ہے کہ اس
مقابلہ کے لئے کھڑا ہو وے اور ہم سے ہزار روپیہ لیوے؟ افسوس کہ یہ مخالف لوگ ایسے اندھے ہو گئے ہیں
الله
تتمه حقيقة الوحى
انسانی فطرت کا ایک ضروری خاصہ تھا کہ جو شخص اس پیشگوئی کا دوسرا نشانہ تھا اُس کو اور اُس
کے عزیزوں کو موت کا فکر پڑ جاتا جیسا کہ اگر ایک ہی کھانا کھانے سے جو دو آدمیوں نے مل کر
کھایا تھا ایک اُن میں سے مر جائے تو ضرور دوسرے کو بھی اپنی موت کا فکر پڑ جاتا ہے۔ سو اسی
طرح احمد بیگ کی موت نے وہ خوف باقی ماندہ نے وہ خوف باقی ماندہ شخص اور اُس کے عزیزوں پر ڈالا کہ وہ مارے
ڈر کے مردہ کی طرح ہو گئے ۔ انجام یہ ہوا کہ وہ بزرگ خاندان جو بانی اس کام کے تھے سلسلہ
بیعت میں داخل ہو گئے ۔
اور یہ امر کہ الہام میں یہ بھی تھا کہ اس عورت کا نکاح آسمان پر میرے ساتھ پڑھا گیا ہے
یہ درست ہے مگر جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں اس نکاح کے ظہور کے لئے جو آسمان پر پڑھا گیا
۱۳۳ خدا کی طرف سے ایک شرط بھی تھی جو اُسی وقت شائع کی گئی تھی اور وہ یہ کہ ایتھا المرأة توبی
توبي فان البلاء علی عقبکِ پس جب ان لوگوں نے اس شرط کو پورا کر دیا تو نکاح
فتح ہو گیا یا تاخیر میں پڑ گیا ۔ کیا آپ کو خبر نہیں کہ يمحو الله مايشاء ويثبت نكاح آسمان
پر پڑھا گیا یا عرش پر مگر آخر وہ سب کارروائی شرطی تھی شیطانی وساوس سے الگ ہو کر اس کو
سوچنا چاہیے کیا یونٹ کی پیشگوئی نکاح پڑھنے سے کچھ کم تھی جس میں بتلایا گیا تھا کہ آسمان پر یہ
فیصلہ ہو چکا ہے کہ چالیس دن تک اس قوم پر عذاب نازل ہوگا مگر عذاب نازل نہ ہوا حالانکہ
بقیہ حاشیہ: ان کو معلوم نہیں کہ دراصل طاعون ہماری دوست اور ان کی دشمن ہے جس قدر طاعون کے ذریعہ
سے ہماری ترقی تین چار سال میں ہوئی ہے وہ دوسری صورت میں پچاس سال میں بھی غیر ممکن تھی ۔ پس مبارک وہ
خدا ہے جس نے دنیا میں طاعون کو بھیجا تا اس کے ذریعہ سے ہم بڑھیں اور پھولیں اور ہمارے دشمن نیست و نابود
ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ خدا نے طاعون کے وجود سے پہلے بذریعہ الہام مجھے خبر دی کہ دنیا میں طاعون آئے گی اور
ہمارے دشمن اس سے نیست و نابود ہوتے جائیں گے مگر ہماری کثرت اس کے ذریعہ سے ہوگی پس اس سے زیادہ
اندھا کون شخص ہے جو چند احدی لوگوں کا طاعون سے فوت ہونا پیش کرتا ہے اور اس سے اب تک بے خبر ہے کہ
اب تک کئی لاکھ انسان طاعون نے ہماری جماعت میں داخل کر دیا اور ہر روز داخل کر رہی ہے پس مبارک ہے یہ
طاعون جو ہمارے عدد کو بڑھا رہی ہے اور مخالفوں کو گھٹا رہی ہے اور حقیقت میں ہماری جماعت کا طاعون سے کوئی
فوت نہیں ہوا کیونکہ ایک کے عوض ہم نے سو یا زیادہ اس سے پالیا۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
اس میں کسی شرط کی تصریح نہ تھی ۔ پس وہ خدا جس نے اپنا ایسا ناطق فیصلہ منسوخ کر دیا کیا اس پر
مشکل تھا کہ اس نکاح کو بھی منسوخ یا کسی اور وقت پر ڈال دے۔
♡
غرض بے حیا لوگ ان اعتراضوں کے وقت نہیں سوچتے کہ ایسے اعتراض سب نبیوں پر
پڑتے ہیں۔ نمازیں بھی پہلے پچاس نمازیں مق پچاس نمازیں مقرر ہو کر پھر پانچ رہ گئیں اور توریت پڑھ کر دیکھو
صد ہا مرتبہ خدا کے قراردادہ عذاب حضرت موسیٰ کی شفاعت سے منسوخ کئے گئے ایسا ہی یونس کی
قوم پر آسمان پر جو ہلاکت کا حکم لکھا گیا تھا وہ حکم ان کی توبہ سے منسوخ کر دیا گیا اور تمام قوم کو
عذاب سے بچا لیا گیا۔ اور بجائے اس کے حضرت یونس خود سخت مصیبت میں پڑ گئے کیونکہ ان کو
یہ خیال دامنگیر ہوا کہ پیشگوئی قطعی تھی اور خدا کا ارادہ عذاب نازل کرنے کا مصمم تھا۔ افسوس
کہ یہ لوگ یونس کے قصہ سے بھی کچھ سبق حاصل نہیں کرتے ۔ اُس نے نبی ہو کر محض اس خیال
سے سخت مصیبتیں اُٹھائیں کہ خدا کا قطعی ارادہ جو آسمان پر قائم ہو چکا تھا کیوں کر فتح ہو گیا ۔ ہے اور
خدا نے تو بہ پر ایک لاکھ آدمی کی جان کو بچا لیا اور یونس کے منشاء کی کچھ بھی پروانہ کی ۔
کیسے نادان وہ لوگ ہیں جن کا یہ مذہب ہے کہ خدا اپنے ارادوں کو بدلا نہیں سکتا اور وعید یعنی
عذاب کی پیشگوئی کو ٹال نہیں سکتا مگر ہمارا یہ مذہب ہے کہ وہ ٹال سکتا ہے اور ہمیشہ ٹالتا رہا ہے اور
ہمیشہ ٹالتا رہے گا اور ہم ایسے خدا پر ایمان ہی نہیں لاتے کہ جو بلا ک تو بہ اور استغفار سے رڈ نہ کر سکے اور
تضرع کرنے والوں کے لئے اپنے ارادوں کو بدل نہ سکے وہ ہمیشہ بدلتا رہے گا یہاں تک کہ پہلی آسمانی
کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک بادشاہ کی صرف پندرہ دن کی عمر رہ گئی تھی خدا نے اُس کی تضرع اور گریہ
وزاری سے بجائے پندرہ دن کے پندرہ سال کر دیئے یہی ہمارا ذاتی تجربہ ہے ایک خوفناک پیشگوئی ۱۳۴
ہوتی ہے اور دعا سے مل جاتی ہے۔ پس اگر ان لوگوں کا فرضی خدا ان باتوں پر قادر نہیں تو ہم اُس کو
نہیں مانتے۔ ہم اُس خدا کو مانتے ہیں جس کی صفت قرآن شریف میں سیکھی ہے کہ اَلَمْ تَعْلَمُ
انَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لے اور وعید یعنی عذاب کی پیشگوئی ملنے کے بارہ میں تمام نبی متفق
ہیں رہی وعدہ کی پیشگوئی جس کی نسبت یہ حکم ہے کہ اِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ کے اس کی نسبت
البقرة : ١٠٧ ۲ ال عمران: ۱۰
تتمه حقيقة الوحى
☆
بھی ہمارا یہ ایمان ہے کہ خدا اس وعدہ کا تخلف نہیں کرتا جو اُس کے علم کے موافق ہے لیکن اگر
انسان اپنی غلطی سے ایک بات کو خدا کا وعدہ سمجھ لے جیسا کہ حضرت نوح نے سمجھ لیا تھا ایسا
تخلف وعدہ جائز ہے کیونکہ دراصل وہ خدا کا وعدہ نہیں بلکہ انسانی غلطی نے خواہ نخواہ اُس کو وعدہ
قرار دیا ہے اسی کے متعلق سید عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں قد يوعد ولا یوفی یعنی کبھی
خدا تعالیٰ وعدہ کرتا ہے اور اُس کو پورا نہیں کرتا ۔ اس قول کے بھی یہی معنی ہیں کہ اس وعدہ کے
ساتھ مخفی طور پر کئی شرائط ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ پر واجب نہیں کہ تمام شرائط ظاہر کرے پس
اس جگہ ایک کچا آدمی ٹھوکر کھا کر منکر ہو جاتا ہے اور کامل انسان اپنے جہل کا اقرار کرتا ہے۔ یہی
وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی لڑائی کے وقت باوجود یکہ فتح کا وعدہ تھا بہت رورو کر
دعا کرتے رہے اور جناب الہی میں عاجزانہ یہ مناجات کی کہ اَللَّهُمَّ إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ
الْعِصَابَةَ لَنْ تُعْبَدَ فِي الْاَرْضِ اَبَدًا کیونکہ آپ اس سے ڈرتے تھے کہ شاید اس وعدہ کے
اندر کوئی مخفی شرائط ہوں جو پوری نہ ہو سکیں ۔ ہر کہ عارف ترست تر ساں تر ۔
ایسا ہی با بو صاحب کا ایک یہ بھی اعتراض تھا کہ لڑکا پیدا ہونے کی پیشگوئی کی تھی مگر
لڑکی پیدا ہوئی مگر وہ جانتے ہیں کہ لڑکی کا وجود عدم کی طرح تھا کیونکہ بعد اس کے وہ مر گئی اور
اس کے بعد ایک لڑکا بھی مر گیا ۔ پھر بعد اس کے خدا نے متواتر چارلڑ کے دیئے جو اُس کے
یہ عادت اللہ قدیم سے جاری ہے کہ اس کی پیشگوئیوں میں کوئی حصہ متشابہات کا ہوتا ہے اور کوئی بینات کا اور
کبھی بعض پیشگوئیاں صرف متشابہات کے رنگ میں ہوتی ہیں اور ایک جاہل آدمی صرف متشابہات پر نظر رکھ کر پیشگوئی
کی تکذیب کرتا ہے حالانکہ اگر کوئی پیشگوئی جو متشابہات میں سے ہے مہم کے خیال کے مطابق ظہور میں نہ آوے تو
یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ جھوٹی نکلی بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ ملہم کے اپنے خیال میں غلطی ہوئی جیسا کہ حدیث ذَهَبَ وَهْلِی
اس پر شاہد حال ہے ہاں برگزیدوں کی پیشگوئیوں میں متشابہات کم ہوتے ہیں اور بینات زیادہ مگر ہوتے ضرور ہیں
تا خدا اس سے صالح اور فاسق کا امتحان کرے اور خدا کے برگزیدہ کثرت بینات سے پہچانے جاتے ہیں۔ یہ نہیں کہ
ان کی پیشگوئیاں متشابہات سے بالکل پاک ہوتی ہیں ۔ منہ
یعنی اے میرے خدا اگر تو نے اس گروہ کو ہلاک کر دیا تو پھر زمین پر کوئی تیری پرستش نہیں کرے گا۔
تتمه حقيقة الوحى
فضل و کرم سے اب تک زندہ ہیں۔ پس خدا کے علم میں مرنے والے کی طرف وہ پیشگوئی
منسوب نہیں ہو سکتی اور خدا کے نزدیک وہ کالعدم ہے اور خدا کی پیشگوئی ایک جینے والے لڑکے کے
متعلق تھی۔ خدا کا ایسا کوئی الہام نہیں کہ وہ عمر پانے والا لڑ کا پہلے حمل سے ہی پیدا ہوگا اور اگر کوئی ۱۳۵)
اجتہادی خیال ہو تو اس پر اعتراض کرنا اُن لوگوں کا کام ہے جو نبی کے اپنے اجتہاد کو واجب الوقوع
سمجھتے ہیں تعجب کہ یہ لوگ کیسے اپنے افترا سے ایک اعتراض بنا لیتے ہیں۔ سچ بات تو یہ ہے کہ
جب انسان جھوٹ بولنا روا رکھ لیتا ہے تو حیا اور خدا کا خوف بھی کم ہو جاتا ہے۔ ناظرین یاد
رکھیں کہ میری طرف سے کبھی کوئی ایسی پیشگوئی شائع نہیں ہوئی جس کے الہامی الفاظ میں یہ
تصریح کی گئی ہو کہ اسی حمل سے لڑکا پیدا ہو گا ۔ رہا اجتہاد تو میں اس بات کا خود قائل ہوں کہ دنیا
میں کوئی ایسا نبی نہیں آیا جس نے کبھی اجتہاد میں غلطی نہیں کی ۔ جب وہ نبی جو تمام انبیاء سے
افضل تھا اجتہادی غلطی سے بیچ نہ سکا۔ چنانچہ حدیبیہ کا سفر اجتہادی غلطی تھی ۔ یمامہ کو ہجرت گاہ
قرار دینا اجتہادی غلطی تھی تو پھر دوسروں پر کیا اعتراض ۔ ایک نبی اپنے اجتہاد میں غلطی کر سکتا
ہے مگر خدا کی وحی میں غلطی نہیں ہوتی ۔ ہاں اس کے سمجھنے میں اگر احکام شریعت کے متعلق نہ ہو
انبی سے غلطی ہو سکتی ہے جیسا کہ ملا کی نبی اس راز کو سمجھ نہ سکا کہ الیاس نبی کا دوبارہ آسمان
سے نازل ہونا حقیقت پر محمول نہیں بلکہ استعارہ کے رنگ میں ہے اور اسرائیلی کوئی نبی توریت
کی پیشگوئی سے یہ نہ سمجھ سکا کہ آخری نبی بنی اسمعیل میں سے ہے۔ ایسا ہی حضرت عیسی نے بھی
اجتہادی غلطی سے اپنے تئیں بادشاہ بننا یقین کر لیا اور کپڑے بیچ کر ہتھیار بھی خریدے گئے ۔
یہودا اسکر یوطی کو بہشت کا ایک تخت بھی دیا گیا۔ پھر اسی زمانہ میں آسمان سے واپس آنے کا بھی
پختہ وعدہ دیا آخر وہ سب پیشگوئیاں غلط نکلیں ۔ پس جس امر میں تمام انبیاء شریک ہیں اور ایک
بھی اُن میں سے باہر نہیں اس کو اعتراض کی صورت میں پیش کرنا کسی متقی کا کام نہیں ہے۔
خدا تعالیٰ نے یہ اجتہادی غلطی انبیاء کے لئے اس واسطے مقرر کر رکھی ہے تا وہ معبود نہ ٹھہرائے جائیں
مگر اس سے ان کی اتمام حجت میں کچھ فرق نہیں آتا کیونکہ معجزات کثیرہ سے ان کی حقیقت ثابت ہو جاتی
کسی
تتمه حقيقة الوحى
۱۳۶) ہے۔ خدا کے سچے نبی مسیلمہ کذاب یا دیگر جھوٹے مدعیان سے صرف اجتہادی غلطی سے جوان
کی کسی پیشگوئی میں ہو مشابہ نہیں ہو سکتے کیونکہ ان میں سچائی کے انوار اور برکات اور معجزات اور
الہی تائیدات اس قدر ہوتی ہیں جو ان کی سچائی کی تیز دھار مخالف کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے اور
اُن کے ہزار ہانشان ایک پُر زور دریا کی طرح موجزن ہوتے ہیں۔
ہاں اگر یہ اعتراض ہو کہ اس جگہ وہ معجزات کہاں ہیں تو میں صرف یہی جواب نہیں دوں گا
کہ میں معجزات دکھلا سکتا ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضہ کے فضل اور کرم سے میرا جواب یہ ہے کہ اُس نے
میرا دعوی ثابت کرنے کے لئے اس قدر معجزات دکھائے ہیں کہ بہت ہی کم نبی ایسے آئے
ہیں جنہوں نے اس قدر معجزات دکھائے ہوں۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اُس نے اس قدر معجزات کا
دریا رواں کر دیا ہے کہ باستثناء ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی تمام انبیاء علیہم السلام میں
ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اور یقینی طور پر محال ہے اور خدا نے اپنی حجت پوری کر دی
ہے اب چاہے کوئی قبول کرے یا نہ کرے۔
یہ تو وہ اعتراض مخالف لوگوں کے ہیں جن کو بابو الہی بخش صاحب نے بار بار اپنی کتاب
عصائے موسیٰ میں لکھ کر اپنی دانست میں بڑا ثواب حاصل کر لیا ہے جس کی حقیقت مرنے کے
بعد اُن پر کھل گئی ہوگی ۔
لیکن عام فائدہ کے لئے میں اس جگہ بیان کرتا ہوں کہ ان مخالفوں کے اعتراض میرے
نشانوں کے بارے میں تین قسم سے باہر نہیں ہیں۔
(۱) اول محض افترا اور تہمتیں ہیں جو خدا تعالیٰ کے قہر سے بے خوف ہو کر میرے
پر کی ہیں اور نہایت درجہ کی شرارت اور بے باکی سے شہرت دیدی ہے کہ فلاں پیشگوئی
جو فلاں شخص کی نسبت تھی پوری نہیں ہوئی حالانکہ جس پیشگوئی کو اس کی طرف منسوب
کرتے ہیں ہرگز اس کی نسبت وہ پیشگوئی نہیں کی گئی تھی جیسا کہ پیشگوئی کلب يموت علی
کلب جو مولوی محمد حسین صاحب کی طرف خود بخود منسوب کر دیتے ہیں پس اس کا جواب
تتمه حقيقة الوحى
بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنة اللہ علی الکاذبین۔
(۲) دوسرے یہ کہ کسی شخص کی نسبت واقعی طور پر ایک پیشگوئی تو ہے مگر وہ پیشگوئی و عید اور ۱۳۷
عذاب کے رنگ میں تھی اور اپنی شرط کے موافق پوری ہوگئی یا کسی وقت اُس کا ظہور ہو جائے گا۔
(۳) تیسرے یہ کہ محض ایک اجتہادی امر ہے اور اُس کو خدا کا کلام قرار دے کر پھر
اعتراض کرتے ہیں کہ یہ پیشگوئی تھی جو پوری نہیں ہوئی جبکہ یہ حال ہے تو ظاہر ہے کہ کوئی نبی
ان کی زبان سے بچ نہیں سکتا۔
میں بار بار کہتا ہوں کہ اگر یہ تمام مخالف مشرق اور مغرب کے جمع ہو جاویں تو میرے پر
کوئی ایسا اعتراض نہیں کر سکتے کہ جس اعتراض میں گذشتہ نبیوں میں سے کوئی نبی شریک نہ ہو
اپنی چالاکیوں کی وجہ سے ہمیشہ رُسوا ہوتے ہیں اور پھر باز نہیں آتے ۔ اور خدا تعالیٰ میرے لئے
اس کثرت سے نشان دکھلا رہا ہے کہ اگر نوح کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ
غرق نہ ہوتے ۔ مگر میں ان لوگوں کو کس سے مثال دوں وہ اُس خیرہ طبع انسان کی طرح ہیں جو
روز روشن کو دیکھ کر پھر بھی اس بات پر ضد کرتا ہے کہ رات ہے دن نہیں۔ خدا تعالیٰ نے اُن کو
پیش از وقت طاعون کی خبر دی اور فرمایا الامراض تشاع والنفوس تضاع مگر انہوں نے
اس نشان کی کچھ بھی پروا نہ کی ۔ پھر خدا نے غیر معمولی زلزلہ کی خبر دی جو اس ملک میں ۴ را پریل
۱۹۰۵ء کو آنے والا تھا اور وہ آیا اور صدہا آدمیوں کو ہلاک کر گیا ۔ مگر ان لوگوں نے اُس کی بھی
کچھ پروانہ کی ۔ پھر خدا نے فرمایا کہ بہار میں ایک اور زلزلہ آئے گا۔ سو وہ بھی آیا مگر ان لوگوں
نے اُس کو بھی نظر انداز کیا۔ پھر خدا نے ایک آتشی شعلہ کی خبر دی تھی جو ۱۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء کو
ظاہر ہوا اور قریباً ہزار میل تک عجیب شکل میں مشاہدہ کیا گیا۔ لیکن ان لوگوں نے اس سے بھی
کچھ سبق حاصل نہ کیا۔ پھر خدا نے یہ پیشگوئی کی کہ بہار کے موسم میں سخت بارشیں ہوں گی سخت
برف اور اولے پڑیں گے اور سخت درجہ کی سردی ہو گئی مگر ان لوگوں نے اس عظیم الشان نشان کی
طرف نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھا۔ پھر خدا نے اسی مارچ ۱۹۰۷ ء میں ایک اور زلزلہ کی خبر دی جو پشاور
تتمه حقيقة الوحى
۱۳۸ کے بعض حصوں میں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے زور سے آیا مگر اس کو بھی کا لعدم قرار دیا۔
ایسا ہی خدا نے دوسرے ملکوں کے بارہ میں بھی بڑے زلزلوں کی خبر دی اور وہ سب پیشگوئیاں
ظہور میں آگئیں مگر ان لوگوں نے اُن سے بھی نیکی کا سبق حاصل نہ کیا۔ اب ان لوگوں کا مقابلہ
خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے اگر یہ تمام نشان در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور ایک مامور
بندے کی تائید میں ہیں تو وہ بس نہیں کرے گا جب تک اُن کے قبول کرنے کے لئے گردنیں نہ
جھکا دے اور اگر خدا تعالیٰ سے نہیں ہیں تو یہ لوگ فتح یاب ہو جائیں گے۔
پھر صفحہ ۷۸ میں با بو الہی بخش صاحب اپنا یہ الہام پیش کرتے ہیں لا تستوى
بآيات اللہ اور اُسی جگہ پر اپنی طرف سے اس کے یہ معنی کرتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ جو
آیات ( نشان ) خدائے عز و جل نے خاکسار کے لئے مقدر فرمائے ہیں اُن کی برابری
مرزا صاحب کی جماعت کو نصیب نہیں ۔ اب ہر ایک منصف سمجھ سکتا ہے کہ اس طرف تو اب تک
صد با نشان ظہور میں آچکے ہیں مگر بابو صاحب کے فرضی نشانوں کا کچھ پتہ نہیں ۔ شاید آپ
کے نزدیک آپ کا طاعون سے فوت ہونا ہی ایک نشان ہو۔
پھر صفحہ ۸۳ عصائے موسیٰ میں آپ لکھتے ہیں کہ جب مرزا صاحب کی طرف سے عاجز کو
اظہار علامات کا سخت تقاضا ہوا تو الہام ہوا یریدون ليطفؤا نور الله بافواههم والله متم
نورې ولو كره الكافرون ۔ جو اور کا چاہے بُرا اُس کا بُرا ہو جائے گا یعنی یہ لوگ چاہتے ہیں کہ
خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا تو اُس کو نہیں چھوڑے گا جب تک اس کو
پورا نہ کرلے۔ جو اور کا چاہے بُرا اُس کا بُرا ہو جائے گا۔
اب کوئی بتلا سکتا ہے کہ میاں الہی بخش کے ہاتھ سے کون سانور پورا ہوا اور بابو صاحب کا
یہ الہام کہ جو اور کا چاہے بُرا اُس کا بُرا ہو جائے گا۔ بڑی صفائی سے پورا ہو گیا کیونکہ وہ چاہتے
تھے کہ میں طاعون سے ہلاک ہو جاؤں اور اسی بنا پر انہوں نے الہام بھی شائع کیا تھا۔ سو آخر
وہ خود طاعون سے فوت ہو گئے ۔ بابو صاحب کے رفیقوں کو اس جگہ کچھ سوچنا چاہیے۔ کیا یہی
تتمه حقيقة الوحى
الہام ہیں جن کے پورے ہونے تک بابو صاحب کا زندہ رہنا ضروری تھا۔
پھر بابو صاحب اپنی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۱۲۴ میں مندرجہ ذیل عبارت لکھتے ہیں۔
غور کریں کہ جس پر وہ رحیم و کریم ایسا فضل و کرم کرے اُس کو اگر امام کی مخالفت مضر ہے تو ایسے
الہام کیوں ہوں ۔ ہاں اگر اُس قادر مطلق احکم الحاكمين غياث المستغيثين
و هادى المضلین کا اس بے چارہ و بے گناہ عاجز ملہم کو بذریعہ الہام ہی تباہ و ہلاک
کرنے کا ارادہ ہے تو إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔
اقول : واضح ہو کہ بابوا الہی بخش اپنے فضول الہاموں کے ذریعہ سے ہلاک تو ہو گئے
لیکن یہ بات غلط ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ تھا کہ بذریعہ انہیں کے الہام کے ان کو ہلاک
کرے خدا تعالیٰ کسی کو ہلاک کرنا نہیں چاہتا مگر لوگ اپنی بے با کی اور شوخی سے آپ ہلاک ہو
جاتے ہیں ۔ کیا عقل سلیم اس بات کو قبول کر سکتی ہے کہ ایک خدا کا مامورصدی کے سر پر پیدا ہو
اور لوگوں کو راہ راست کی طرف دعوت کرے اور اس سے خدا تعالیٰ مکالمہ مخاطبہ کرے اور
ہزار ہانشان اس کی تائید میں ظاہر کرے اور پھر ایک شخص اُس کو قبول نہ کرے اور کہے کہ مجھے خود
الہام ہوتا ہے اور اپنے الہام کے منجانب اللہ ہونے کی کوئی برہان واضح پیش نہ کرے لیکن
انکار اور سب و شتم سے بھی باز نہ آوے۔ پس ایسا شخص اگر ہلاک ہو جاوے تو اپنی شوخی سے
ہلاک ہوگا کیونکہ اُس نے بغیر ثبوت کے روشن ثبوت سے منہ پھیر لیا۔ اور جبکہ بابو صاحب
کے پاس خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت اور زبردست شہادت اُن کے الہام کے منجانب اللہ
ہونے پر موجود نہ تھی تو ایسے مدعی کے مقابلہ پر شوخی کے ساتھ کھڑا ہونا جس کے ملہم ہونے
پر خدا کی فعلی شہادت نہ ایک نہ دو بلکہ ہزار ہاز بردست شہادتیں ہیں ۔ کیا یہ ایمانداری اور
تقویٰ کا کام تھا پس اسی چالا کی اور بے باکی کے باعث بابو صاحب طاعون کے ساتھ
ہلاک ہو گئے ورنہ خدا کے برگزیدہ طاعون سے ہلاک نہیں ہوا کرتے ۔ اور جس حالت میں
شیطانی الہام بھی ہوتے ہیں اور حدیث النفس بھی تو پھر کسی قول کو کیونکر خدا کی طرف منسوب
تتمه حقيقة الوحى
۱۴۰ کر سکتے ہیں جب تک کہ اس کے ساتھ خدا کی فعلی شہادت زبر دست نہ ہو۔ ایک خدا کا قول ہے اور
ایک خدا کا فعل ہے اور جب تک خدا کے قول پر خدا کا فعل شہادت نہ دے ایسا الہام شیطانی
کہلائے گا اور شہادت سے مراد ایسے آسمانی نشان ہیں کہ جو انسانوں کی معمولی حالتوں سے بہت
بڑھ کر ہیں ورنہ یہ امر نشان میں داخل نہیں ہو سکتا کہ کسی کو اتفاقی طور پر کوئی سچی خواب آجاوے یا
شاذ و نادر کے طور پر کبھی کوئی سچا الہام ہو جاوے کیونکہ یہ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے تمام مخلوقات کو
بطور پیج کے دیا گیا ہے بلکہ نشان سے مراد وہ کثیر التعدادنشان ہیں جو بارش کی طرح برس کر اور
بے مثل کے درجہ تک پہنچ کر خدا کے قول پر قطعی اور یقینی گواہی دے دیں کہ وہ خدا کا قول ہے نہ
انسان کا کیونکہ چند معمولی خوابوں یا چند معمولی الہاموں پر بھروسہ کر کے جو تمام دنیا کو ہوا کرتے
ہیں یہ دعوی پیش کر دینا کہ میں خدا کی طرف سے ملہم ہوں اس سے بڑھ کر کوئی حماقت نہیں اور
خدا تعالیٰ پر یہ الزام نہیں آسکتا کہ الہام دے کر کیوں اُس نے نامرادی سے ہلاک کیا بلکہ یہ الزام
خود اسی نادان پر آتا ہے جس نے حدیث النفس کو الہام سمجھ لیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھو کہ جب آپ پر فرشتہ جبرائیل ظاہر ہوا تو آپ نے فی الفور یقین نہ کیا کہ یہ خدا کی طرف
سے ہے بلکہ حضرت خدیجہ کے پاس ڈرتے ڈرتے آئے اور فرمایا کہ خشیت علی نفسی یعنی
مجھے اپنے نفس کی نسبت بڑا اندیشہ ہوا ہے کہ کوئی شیطانی مکر نہ ہو لیکن جو لوگ بغیر تزکیۂ نفس کے
جلدی سے ولی بننے کی خواہش کرتے ہیں وہ جلدی سے شیطان کے فریب میں آجاتے ہیں۔
پس سوچنا چاہیے کہ اگر بابو صاحب کے الہامات شیطانی الہام نہیں تو خدا کے زبر دست افعال
نے ان کی کیوں گواہی نہ دی۔ افسوس وہ خود تو مر گئے مگر سخت ذلت اور رسوائی کا ٹیکا اپنے رفیقوں
کے منہ پر لگا گئے اور اسی طرح بابو صاحب سے پہلے ہزاروں انسان ایسے الہاموں سے ہلاک ہو
چکے ہیں۔ افسوس دنیا کے لوگ سونے کو تو پر کچھ لیتے ہیں تا ایسا نہ ہو کہ کھوٹا نکلے مگر اپنے الہاموں کو
نہیں پر کھتے کہ آیا خدا کی طرف سے ہیں یا شیطان کی طرف سے۔ پھر خدا تعالیٰ کا کیا قصور ہے۔
جو شخص بغیر شہادت فعل الہی کے صرف قول پر نازاں ہوگا یہی ذلت اُس کو ضرور ایک دن دیکھنی
تتمه حقيقة الوحى
پڑے گی اور نہ صرف نامرادی کی ذلت اور نہ صرف یہ کہ مباہلہ کر کے فریق مخالف کے مقابل پر ۱۴۱
موت کی ذلت بلکہ طاعون کی ذلت بھی دیکھے گا جس کی نسبت حدیث صحیح میں لکھا ہے کہ
الطاعون وخز الجن یعنی طاعون شیطان کی چوبکی ہے ۔ پس طاعون سے یہ بھی ثابت
ہوا کہ بابو صاحب تنزل شیاطین کے اثر کے نیچے تھے۔
پھر با بو الہی بخش صاحب نے اپنی کتاب کے صفحہ ۴ میں میری اور اپنی باہمی خط و کتابت کو
چھاپ دیا ہے اُس کو پڑھ کر ہر ایک انسان معلوم کر سکتا ہے کہ میں نے بابو صاحب سے اس
ی شخص کذاب
بات پر اصرار کیا تھا کہ جو میرے پر انہوں نے الہام کی بنا پر تہمتیں لگائی ہیں کہ یہ شخص کہ
ہے اور مسرف ہے یعنی جو کچھ دعویٰ الہام کرتا ہے یہ سب اس کا افترا ہے اور حد سے بڑھ
گیا ہے منشی صاحب میرے اس افترا کو جو اُنہیں اپنے الہام کے ذریعہ سے معلوم ہوا ہے شائع
کر دیں تا فیصلہ ہو جاوے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ
افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايْتِهِ لے یعنی اُس سے ظالم ترکون ہے کہ خدا پر
افترا کرے یا خدا کے کلام کی تکذیب کرے۔ اس کے جواب میں بابو صاحب نے اپنی کتاب
کے صفحہ ۴ میں ایسے الہامات کے شائع کرنے کا وعدہ دیا ہے۔ پھر اسی کتاب کے صفحہ ے میں
آخری جواب میرا چھپا ہے جس کی یہ عبارت ہے۔ میں صرف خدا تعالیٰ سے عقدہ کشائی
چاہوں گا تا وہ لوگ جو مجھے مسرف کذاب کا نام دیتے ہیں اور وہ لوگ جو میرا مسیح ہونا تصدیق
کرتے ہیں اُن میں اللہ تعالیٰ آپ فیصلہ کرے۔ پھر کتاب کے صفحہ 9 میں بابو صاحب لکھتے ہیں
کہ اب میں عام لوگوں کے فائدہ کے لئے وہ تمام الہامات مع تفہیمات و تشریحات شائع کر
دوں گا چنانچہ کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۱۹ سے اخیر تک وہ تمام الہامات اپنے بابو صاحب
نے شائع کر دیئے ہیں اور بعض الہامات کو مخفی بھی رکھا ہے جو میری سزایابی کے متعلق تھے۔
بہر حال جس قدر کتاب میں شائع ہو گئے ہیں بعض میں اُنہوں نے میرا نام کذاب رکھا ہے اور
بعض میں مفتری اور بعض میں دجال اور بعض میں ملعون اور بعض میں خائن اور بعض میں ظالم
اور بعض میں کافر اسی طرح اُن کے الہاموں نے مجھے بہت سے نام عطا کئے ہیں مگر خدا نے
الانعام : ۲۲