۱۹۸۔ چمکتا ہوا نشان جھوٹا موسیٰ مر گیا
حقیقةُ الوحی, حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
وہ طاعون میں مبتلا ہو گئے اور ہر روز صد ہا آدمیوں کی موت دیکھ کر اس مرض کا انجام سامنے
آگیا تب اس وقت با بو صاحب کو الرحیل کا الہام ہوا جو عصائے موسیٰ کے تمام الہاموں
پر پانی پھیرتا ہے مگر اگر فرض کے طور پر اس کو الہام بھی سمجھا جاوے تو یہ رحمت کا الہام نہیں
بلکہ غضب کا الہام ہے جو سخت نا مرادی پر مشتمل ہے اور نیز پہلے الہاموں کا کذب ظاہر کرتا ۱۲۱
ہے اور ایسا الہام کچھ تعجب کی جگہ نہیں کیونکہ اکثر لوگ جب کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہو
جاتے ہیں اور جانبری سے نومیدی ہوتی ہے تو اس وقت ایسے الہام یا ایسی خوا ہیں آیا کرتی
ہیں مومن غیر مومن سب اس میں شریک ہیں ۔ پس اس صورت میں الہام کے یہ معنی ہوں گے
کہ اے الہی بخش تو تو اپنی عمر لمبی قرار دیتا تھا اور اپنے فریق مخالف کی تباہی چاہتا تھا اور اپنی
حدیث النفس کو الہام الہی سمجھ کر یہ کہتا تھا کہ میرا مخالف میری زندگی میں طاعون سے مرے گا
مگر ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ تو اس دنیا سے کوچ کر۔
غرض مجھے اس الہام کی سچائی پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں ممکن ہے کہ ہوا ہو جس
میں غضب کے طور پر یہ تنبیہ ہو کہ اب تیرا دنیا سے کوچ کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ تو نے حق کو
قبول نہیں کیا۔
ان لوگوں کی عقل پر مجھے تعجب آتا ہے کہ الہی بخش کی طرف الرحیل کا الہام منسوب
کر کے اُس کے تمام الہاموں کا بیڑا غرق کر دیتے ہیں اور نہیں سوچتے کہ وہ تمام الہام اُس
کے کہاں گئے جن پر بھروسہ کر کے وہ مجھے کافر اور دجال کہتا تھا اور اپنا نام موسیٰ رکھتا تھا۔
اصل بات یہ ہے کہ وہ تمام الہام اُس کے اضغاث احلام اور حدیث النفس تھے اور نیز شیطانی
وساوس تھے اس لئے وہ پورے نہ ہو سکے بلکہ اُس کی ذلت اور بے عزتی کا موجب ہوئے ۔ ہاں ممکن
ہے کہ الرحیل خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہو کیونکہ یہ فقرہ انذار اور تنبیہ کے طور پر ہے اور ایسے
الہام کا دعوی اگر فرعون بھی کرتا تو ہمیں انکار کی وجہ نہ تھی کیونکہ یہ ثابت شدہ امر ہے کہ بغیر امتیاز
موحد اور مشرک اور صالح اور فاسق اور صادق اور کاذب کے ہر ایک کو ایسے الہام اُس کے آخری
وقت میں ہو سکتے ہیں اور اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ
تتمه حقيقة الوحى
إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِه یعنی ایسا کوئی اہل کتاب نہیں جو اپنی موت سے پہلے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم یا حضرت عیسی پر ایمان نہ لاوے۔ اور تفاسیر میں لکھا ہے کہ اہل کتاب کو یہ
۱۲۲﴾ الہام اُس وقت ہوتا ہے جب وہ جان کندن کی حالت میں ہوتے ہیں یا موت کا وقت بہت
قریب ہوتا ہے اور اب ظاہر ہے کہ وہ تبھی ایمان لاتے ہیں جب اُن کو منجانب اللہ الہام ہوتا
ہے کہ فلاں رسول سچا ہے مگر اس الہام سے وہ خدا کے برگزیدہ نہیں ٹھہر سکتے اور خدا تعالیٰ کی
سنت اسی طرح جاری ہے کہ موت کے قریب اکثر لوگوں کو کوئی خواب یا الہام ہو جاتا ہے۔ اس
میں کسی مذہب کی خصوصیت نہیں اور نہ صالح اور نیکو کار ہونے کی شرط ہے۔
پھر بابو الہی بخش صاحب اپنی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۱۸۰ میں لکھتے ہیں کہ کشتی کا
ملاح بننے کا الہام بھی عاجز کو ہوتا ہے اور کشتی کی تیاری کا حکم بھی الہاما ہو کر پھر الہام ہوا۔
بسم الله مجريها و مُرساها ان ربّى لغفور رحیم پھر الہام ہوا۔ ان الذین ظلموا ان
هم لمغرقون جس کے ظہور کی قادر کے فضل و کرم سے امید واثق ہے۔ یہ بھی الہام بہت دفعہ
ہوا ہے۔ ساريهم آياتي فلا تستعجلون
اس الہام کے یہ معنی ہیں کہ وہی ملاح ہیں جو پار اُتاریں گے اور اُن کی کشتی میں بیٹھنے
والے نجات پائیں گے۔ پھر میری طرف اشارہ کر کے فرماتے ہیں کہ جو لوگ اس کشتی میں سوار
نہیں ہوئے یعنی یہ عاجز وہ ظالم ہیں اور وہ غرق کئے جائیں گے۔ اور فرماتے ہیں کہ یہ بھی
کئی دفعہ مجھے الہام ہوا ہے کہ خدا فرماتا ہے کہ میں اپنے نشان ان مخالفوں کو دکھلاؤں گا وہ
مجھ سے جلدی نہ کریں۔
☆
ایک طرف تو با بو الہی بخش صاحب لکھتے ہیں کہ میں اپنے الہامات کو یقینی نہیں سمجھتا ممکن ہے کہ شیطانی ہوں
پھر ایسے الہاموں پر امید واثق بھی ہے تعجب کہ اسی مایہ کے ساتھ حد سے بڑھ کر درندگی اختیار کی اور تعجب کہ دوسروں کے
غرق کرنے کے لئے تو الہام ہوا مگر آپ ہی اس الہام کے مصداق ہو گئے اور بابو صاحب کا یہ الہام کہ عنقریب میں اپنے
نشان دکھلاؤں گا مجھ سے جلدی مت کرو۔ سوہم جانتے ہیں کہ یہ الہام بابو صاحب کی موت سے پورا ہو گیا گوان کی موت
اُن کے لئے نشان نہیں مگر ہمارے لئے نشان ہے۔ منہ
ل النساء : ١٦٠
تتمه حقيقة الوحى
اب ناظرین سوچ سکتے ہیں کہ یہ تمام الہام اُن کے طاعونی موت نے باطل کر دیئے
ہیں۔ کیا ملاح ایسے لوگوں کو کہہ سکتے ہیں کہ جو آپ ہی غرق ہو جائیں جس حالت میں دوسروں
کو غرق کرنے کا وعدہ تھا جو اُن کے مخالف ہیں یعنی یہی عاجز تو پھر یہ کیسے ملاح اور کیسی اُن کی
کشتی تھی اور یہ کسی قسم کا الہام تھا جو الٹا انہیں پر وارد ہو گیا۔
پھر بابو صاحب اپنی کتاب کے صفحہ ۱۸۶ میں لکھتے ہیں جس خدمت پر مرزا صاحب فخروناز
فرماتے ہیں اُس کی کیفیت تو الہام قل هل أنبئكم بالاخسرين اعمالا میں گذر چکی
ہے۔ یعنی اُن کے تمام اعمال باطل اور ٹوٹے میں پڑے ہوئے ہیں اور صفحہ ۲۰۱ میں میری نسبت ۱۲۳
فرماتے ہیں کہ میرزا صاحب جلدی نہ فرماویں امید واثق اور یقین کامل ہے کہ سنت اللہ کے
موافق سرکش متمرد ہمچو من دگرے نیست کہنے والے کو انشاء اللہ ضرور نا کامی اور شکست ہوگی ۔
اب ناظرین اس کا جواب دیں کہ یہ کلمہ تو منشی صاحب کا میری نسبت تھا مگر کیا خدا نے
اُن کے قول کے موافق مجھے نا کامی اور شکست کی حالت میں موت دی یا با بوا الہی بخش صاحب
کو۔ میں اس سے زیادہ کہنا نہیں چاہتا کیونکہ اب وہ دنیا سے گذر چکے ہیں ۔
پھر صفحہ ۲۰۲ میں منشی الہی بخش صاحب لکھتے ہیں۔ بلعم نے اوّل بد دعا کرنے سے انکار کیا۔
پھر اُس کی قوم نے ہدیہ دے کر اُس کو فتنہ میں ڈالا ۔ غرض اس کی ہلاکت کے یہی اسباب تھے۔
پھر جس شخص کے حالات بلعم کے حالات سے مشابہ ہیں جو حقوق تلف کرتا اور جھوٹے دعوے کرتا
ہے اس شخص کے لئے یہ قصہ قابل عبرت ہے۔ یہ خلاصہ ہے اُن کی تقریر کا مگر افسوس کہ بابو
صاحب کو اس طرف توجہ نہ ہوئی کہ جو شخص بغیر کامل تحقیق کے اعتراض کرتا ہے اور ایسے شخص کو
جو خدا کے نزدیک معذور اور بری ہے ( جس نے در حقیقت کوئی حق تلفی نہیں کی اور نہ کوئی جھوٹا
دعوی کیا ) بغیر کسی ثبوت کامل کے مفتری قرار دیتا ہے اور دجال ٹھیراتا ہے اور خدا کے نشان جو بارش
بعض نادان میرا ذکر کر کے کہتے ہیں کہ اگر الہی بخش نامراد مر گیا تو آپ کی مرادیں کب پوری ہوگئی ہیں لیکن
نہیں سوچتے کہ میں تو اب تک زندہ ہوں اور میری مرادیں دن بدن پوری ہورہی ہیں لیکن بابو صاحب تو فوت ہو چکے
ہیں اور ان کا عصائے موسیٰ ٹوٹ کر انہیں پر پڑا۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
کی طرح اُس کی تائید میں برس رہے ہیں اُن کی بھی پروا نہیں رکھتا۔ کیا ایسے شخص کے لئے بھی
کوئی سزا ہے یا نہیں مگر اب ان باتوں کو طول دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب بابو صاحب
اپنے مباہلہ اور ملاعنہ کے بعد اس افترا اور بد زبانی کا نتیجہ دیکھ چکے ہیں۔
پھر بابو صاحب کا ایک اور الہام ہے جو ان کی کتاب کے صفحہ ۲۲۴ میں درج ہے اور وہ یہ
ہے۔ان يقولون الا كذبا اتبع هواه وكان امرہ فرطا یعنی جو دعوی یہ شخص کرتا ہے اُس
کا جھوٹا دعوئی ہے اور اپنی خواہش نفسانی کے پیچھے چلتا ہے اور وہ حد سے بڑھ گیا ہے یعنی اب
اُس کی ہلاکت کے دن آگئے ہیں۔ اس الہام کا جواب بھی پڑھنے والے خود بخود ہی سمجھ لیں ۔
مگر اب بابو صاحب کے حمایتی فرماویں کہ خدا تعالیٰ کا وہ معاملہ جو وہ اپنی قدیم سنت کے
موافق جھوٹوں سے کیا کرتا ہے وہ میرے ساتھ اُس نے کیا یا بابو صاحب کے ساتھ؟ بموجب
تعلیم قرآن شریف کے جو منجانب اللہ ہونے کا جھوٹا دعوی کرتا ہے وہ نامراد رہ کر ہلاک ہوتا ہے
سو کیا یہ سچ نہیں کہ یہی انجام با بو صاحب کا ہوا ؟
پھر بابو صاحب اپنی کتاب کے صفحہ ۳۱۹ میں میری نسبت یہ الہام لکھتے ہیں سینا لهم
غضب على غضب جعلته كالرميم - كالعهن المنفوش یعنی اُس شخص پر غضب پر غضب
نازل ہوگا اور میں بوسیدہ ہڈی کی طرح اُس کو کردوں گا اور اُس روئی کی طرح جو دھنی جاتی ہے۔
اس الہام کو بھی ناظرین آپ ہی سوچ لیں کہ یہ کس پر صادق آیا۔
پھر صفحہ ۴۳۷ میں میری نسبت یہ الہام ہے ثم اماته فاقبرہ یعنی خدا اس کو مارے گا پھر
قبر میں ڈالے گا۔
اور پھر کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۴۴۱ میں بابو صاحب کا یہ الہام میری نسبت ہے
يميز الخبيث من الطيب جعلناه هباءًا منثورا - سلام عليكم كتب على نفسه
الرحمة جس کا ظہور انشاء اللہ وقت مقدر پر ہو گا یعنی اللہ تعالیٰ خبیث کو طیب سے جدا کر کے
دکھلاوے گا یعنی کوئی ایسا کرشمہ قدرت دکھلائے گا کہ ثابت ہو جائے گا کہ صادق کون ہے
تتمه حقيقة الوحى
اور کا ذب کون ہے اور اس شخص کو ہم ( یعنی مجھ کو ) پراگندہ غبار کی طرح کر دیں گے یعنی ہلاک کر
دیں گے مگر اے الہی بخش تم پر سلامتی ہے تمہارے لئے خدا نے رحمت لکھی ہے تم ہلاکت سے
بچو گے ۔ اب سوچنے والے سوچ لیں کہ آخر انجام کیا ہوا ؟ کیا وہ تباہی جو میری نسبت
با بوصاحب کا الہام بتاتا ہے وہ انہیں پر آئی ہے یا نہیں؟
پھر اسی صفحہ میں لکھتے ہیں کہ ان کو الہام ہوا یا نَارُ كُوْنِي بَرِدًا وَسَلَامًا یعنی اے
آگ ٹھندی ہو جا اور سلامتی ہو جا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کون سی آگ اُن پر ٹھنڈی ہو گئی
صرف طاعون کی آگ اُن پر نازل ہوئی تھی سو وہ تو ٹھنڈی نہ ہوئی اور اُن کا کام ایک دن
میں تمام کر گئی ۔ صدہا آدمی لاہور میں طاعون میں مبتلا ہو کر آخر اچھے ہو گئے مگر یہ لہم صاحب ۱۲۵
جانبر نہ ہو سکے اور بے وقت موت نے ہزاروں حسرتوں کے ساتھ اس دنیا سے کوچ کرا دیا۔
اب وہ تو اس جہان کو چھوڑ گئے صرف اُن کے دوستوں کے لئے محض اللہ لکھنا پڑا ہے
کیونکہ بابو صاحب کی موت کے بعد مجھ کو یہ الہام ہوا تھا فتنا بعضهم من بعض یعنی ہم نے
الہی بخش کی موت سے اُن کے دوستوں کا امتحان کرنا چاہا ہے کہ کیا وہ اب بھی سمجھتے ہیں
یا نہیں ۔ یہ صاف ظاہر ہے کہ بابو الہی بخش صاحب میرے مقابل پر ایک بڑی سختی کے ساتھ
کھڑے ہوئے تھے اور کوئی دقیقہ انہوں نے تحقیر اور توہین کا اٹھا نہیں رکھا تھا اور لوگوں کو
انہوں نے اپنی کتاب سے گمراہ کیا تھا اور ہر روز میری موت اور تباہی کے منتظر تھے اور
اپنے دوستوں کو صد ہا الہامات اس قسم کے سنایا کرتے تھے اور خاص کر طاعون سے میری
موت اپنی کتاب میں شائع کی تھی۔ پھر یہ کیا ہوا کہ وہ خود طاعون سے نامرادی کے ساتھ مر گئے
☆
یہ خوب بچنا ہے کہ مرے بھی تو طاعون سے مرے۔ بابو صاحب کے دوستو ! سچ کہو کہ کیا تمہاری یہی مراد
تھی کہ بابو صاحب میری زندگی میں ہی جس کی موت اور تباہی کے منتظر تھے طاعون سے مر جائیں۔ اُن کے صدہا
الہاموں سے جو میرے ہلاک ہونے کے بارے میں تھے میرا کیا نقصان ہوا۔ یہ کیا بات ہو گئی کہ اُن کے الہاموں کی
بجلی انہیں پر گر گئی۔ کیا کوئی ہے کہ اس کا جواب دے؟ منه
تتمه حقيقة الوحى
اور ہر ایک پہلو سے خدا نے میری مدد کی اور قرآن شریف میں کھلے طور پر لکھا ہے کہ كَتَبَ الله
لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِی لے یعنی خدا تعالیٰ کا یہ حتمی وعدہ ہے کہ جو لوگ اُس کی طرف سے آتے
ہیں وہ فریق مخالف پر غالب ہو جاتے ہیں ۔ پس اس میں کیا راز ہے کہ بابو صاحب میرے مقابل
پر غالب نہ آسکے اور ایک بڑا طاعون کا طوفان جو اس ملک میں اٹھا تھا اور اُس طوفان سے زیادہ تھا جو
موسیٰ اور فرعون کے سامنے نمودار ہوا تھا بلکہ اس سے بہت ہی بڑا تھا۔ اس طوفان میں بابو صاحب
با وجود موسیٰ کہلانے کے غرق ہو گئے اور جس کو فرعون کہتے تھے اُس کو خدا نے اپنے فضل وکرم سے
نجات دی۔ میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ اس وقت ان کے منہ سے یہ الفاظ ضرور نکلے ہوں گے کہ
امَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَائِيل کے پھر میں پوچھتا ہوں کہ خدا نے
سورہ فاتحہ میں جو ام الکتاب ہے انسانوں کے تین طبقے رکھے ہیں ۔ (۱) منعم علیہم (۲) مغضوب
علیہم (۳) ضالین ۔ پس اب سوچ کر فرماویں کہ بابو الہی بخش صاحب کو خدا تعالیٰ نے کسی طبقہ
۱۲۶ میں داخل کیا ہے۔ اگر آپ کے نزدیک وہ منعم علیہم میں داخل ہیں تو یہ ثبوت آپ کے ذمہ ہے کہ جو
طبقہ منعم علیہم کا کتاب اللہ سے ثابت ہے اس طبقہ والوں کو کبھی طاعون بھی ہوئی ہو اور پھر ساتھ
اس کے یہ بھی ثابت کرو کہ اُن پر انعام کیا ہوا اور انعام وہ چاہیے جو دنیا کے سامنے ایک
ثابت شدہ امر ہو عیسائیوں کے کفارہ کی طرح نہ ہو یعنی صرف اپنا خیال نہ ہو اور اگر مغضوب علیہم
میں داخل ہیں تو یہ قرین قیاس ہے کیونکہ قرآن شریف اور توریت سے ثابت ہے کہ طاعون
خدا کے غضب کی نشانی ہے اور جو اول طبقہ کے مومن اور برگزیدہ ہوتے ہیں اُن کو کبھی
طاعون نہیں ہوئی جیسے انبیاء اور صدیق اور کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ اس طبقہ کے لوگوں کو کبھی
طاعون ہوئی ہے کیونکہ یہ رجز اللہ جو کفار اور فاسقین اور گناہ پر اصرار کرنے والوں کو سزا
دینے کے لئے نازل ہوتی ہے اُس میں برگزیدہ لوگ ہرگز ہرگز شریک نہیں کئے جاتے ۔ پس
جو اپنے تئیں خدا کا ایسا پیارا ٹھہراتا ہے کہ عصائے موسیٰ میں یہ الہام لکھا ہے قل ان کنتم
تحبون الله فاتبعونی یحببکم اللہ ایسا محبوب طاعون میں کیوں گرفتار ہو گیا۔ یہود کی نسبت
ل المجادلة : ۲۲ ۲ یونس : ۹۱
تتمه حقيقة الوحى
آیا ہے لِمَ يُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوبِكُمْ ، ہاں مومن مذنب جو اول طبقہ میں داخل نہیں اور
گنا ہوں اور کمزوریوں سے خالی نہیں اس کو کبھی تمحیص اور تطہیر کی غرض سے طاعون ہو سکتی ہے
مگر خدا سے جو موسیٰ بن کر آیا ہے اُس کو تو نہیں ہو سکتی بلکہ کامل مومن اس آیت کے نیچے ہیں کہ
أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ ۔
اور اگر آپ منشی الہی بخش صاحب کو فرقہ ضالین میں داخل سمجھتے ہیں تب تو یہ خطاب اُن
کے لئے نہایت معقول ہے کیونکہ عمداً اُنہوں نے حق کو چھوڑ دیا اور پھر اس قدر بد زبانی اور شوخی
اور اشتعال میں کمال کو پہنچ گئے کہ کیا مجال کہ کوئی بات بھی سن سکیں جس شخص نے میرا ذکر ان
کے سامنے پیش کیا اول تو مجھے اُنہوں نے دس میں گالیاں سنا دیں اور پھر عمداً سچی بات سے
انکار کر دیا مگر آخر خدا تعالیٰ ہر ایک دل کو جانتا ہے پس در حقیقت اُن کے ساتھ جو خدا تعالیٰ نے
ایک معاملہ کیا ہے وہ دانشمندوں کے لئے ایک عبرت کے لائق ہے اور میرا دل جانتا ہے کہ
پیچ قومی را خدا رسوا نہ کرد
انہوں نے مجھے بہت ہی دکھ دیا تھا۔
تا دل مرد خدا نامد بدرد
بھلا آپ لوگ خدا تعالیٰ کا خوف مد نظر رکھ کر یہ تو بتلاویں کہ کیا آپ لوگوں کی یہی مراد تھی ۱۲۷
اور سچ مچ آپ کی یہی تمنا تھی کہ الہی بخش تو نامرادی کے ساتھ طاعون سے مر جائے اور وہ اُس
کا مخالف جس کے لئے اُس نے ہزاروں انسانوں میں شہرت دے دی تھی کہ وہ طاعون سے
مرے گا خدا اُس کو اس مرض سے بچاوے اور اُس کو نمایاں ترقیات بخشے اور صدہا نشان اُس
کے لئے دکھلاوے یہاں تک کہ الہی بخش کی موت کو بھی اُس کے نشانوں میں سے ایک نشان
کر دے۔ کیا وہ الہام جو با بوالہی بخش صاحب کو ہوا تھا کہ يميز الخبيث من الطیب یعنی
خدا پاک اور ناپاک میں امتیاز کر کے دکھلاوے گا۔ کیا اس کے یہی معنی تھے کہ بابو الہی بخش
طاعون سے ہلاک ہو کر اپنے پس ماندوں کو داغ حسرت دے جاوے گا ۔ وہ دن کیسا سخت اور
تلخ منشی عبد الحق صاحب اور ان کے دوستوں پر تھا جب اُن کے گھر میں بابو صاحب جو اُن کے
ل المائدة : 19 الانبياء : ۱۰۲
تتمه حقيقة الوحى
مرشد تھے بر خلاف اُن کے تمام دعووں کے فوت ہو کر ایک سخت مصیبت میں اُن کو چھوڑ گئے
اور طاعونی مادہ سے گھر کو بھی آلودہ کر گئے ۔ اب بھی خدا تعالیٰ اُن کے رفیقوں کو کچھ سمجھ دے
تا وہ حق کو شناخت کرلیں ۔
پھر صفحہ ۲۹۴ میں ایک اور الہام اُن کا ہے اور وہ یہ ہے قل جاء الحق وزهق الباطل
ان الباطل كان زهوقا ۔ قل لَسْتَ مُرُسُلًا ذرهم يخوضوا ويلعبواحتى يلاقوا
يومهم الذي كانوا يوعدون یعنی حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور اپنے مخالف کو یعنی اس عاجز
کو کہہ دے کہ تو خدا کی طرف سے نہیں اور ان کو چھوڑ دے تا وہ چند روز لہو و لعب میں رہیں جب
تک کہ طاعونی موت کا وعدہ جو دیا گیا ہے وہ وعدہ کا دن نہ آجائے ۔ سبحان اللہ یہ کیسے الہام ہیں
یہ کیسا حق تھا کہ جھوٹ کے سامنے سے بھاگ گیا اور الہام کو جھوٹا کر گیا اور یہ کیسا وعدہ طاعون
کا تھا جو غلطی کھا کر خود ہم پر ہی وارد ہو گیا ۔ کوئی منصف بتلاوے کہ یہ الہامات اگر یہ شیطانی نہیں
تھے تو اور کیا تھا۔ اگر خدا اپنے پیاروں کو ہمیشہ طاعون سے بچاتا رہا ہے تو بے چارہ الہی بخش
جس کو یہ الہام ہوا تھا کہ بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر اور یہ الہام ہوا تھا قل ان کنتم
تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله اس کو اس سنت اللہ سے کیوں محروم رکھا گیا ۔ جو شخص
خدا کے بعد سب سے بزرگ تر ہے اور پھر خدا کا ایسا پیارا کہ اُس کی پیروی سے انسان خدا کا
پیارا بن جاتا ہے اس پر کیوں یہ رجز آسمانی نازل کیا گیا جو عموماً فاسقوں اور فاجروں پر
نازل ہوتا ہے۔ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ منصف مزاج لوگ اس بات کو سمجھ لیں کہ بابو الہی بخش
کا ایسی نامرادی کے ساتھ دنیا سے کوچ کرنا اور پھر طاعون سے کوچ کرنا اور پھر تمام الہامات
کے منشاء کے برخلاف کوچ کرنا ایک فیصلہ کن امر ہے۔ اور اگر متعصب لوگ ابھی سمجھ نہیں
سکتے تو یقیناً یا د رکھیں کہ خدا تعالیٰ کسی سے عاجز نہیں ہو سکتا وہ کوئی اور نشان دکھائے گا مگر
افسوس اُن لوگوں پر جو خدا کے صدہانشان جو روز روشن کی طرح ظاہر ہوتے جاتے ہیں اُن
سے تو کچھ فائدہ نہیں اُٹھاتے اور صرف دو تین ایسی پیشگوئیاں جو نفس امر کے متعلق پوری ہوگئی
تتمه حقيقة الوحى
ہیں یا نصف حصہ اُن کا پورا ہو چکا ہے اور وہ وعید کی پیشگوئیاں ہیں اور سنت اللہ کے موافق اُن
پر کوئی اعتراض نہیں ۔ بار بار ا نہیں کو پیش کرتے ہیں کیا یہ ایمانداری ہے کہ دس ہزار نشان سے
منہ پھیرنا اور اگر کسی نشان کی حقیقت سمجھ نہ آوے تو اس پر زور دینا اگر یہی بات ہے تو ان
لوگوں کا ایمان آج بھی نہیں اور کل بھی نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کا کوئی معاملہ مجھ سے ایسا نہیں
جس میں کوئی نبی شریک نہ ہو اور کوئی اعتراض میرے پر ایسا نہیں کہ کسی اور نبی پر وہی اعتراض
وارد نہ ہوتا ہو۔ پس ایسے شخص جو میرے پر اعتراض کرنے کے وقت یہ بھی نہیں سوچتے کہ یہی
اعتراض بعض اور نبیوں پر بھی وارد ہوتا ہے وہ سخت خطرناک حالت میں ہیں اور اندیشہ ہے
کہ دہر یہ ہو کر نہ مریں ۔
یادر ہے کہ جس اصرار اور شوخی کے ساتھ بابو الہی بخش نے میرے ساتھ مقابلہ کیا اور
میری طاعونی موت اور ہر ایک قسم کی نامرادی کی خبریں دیں۔ اگر یہ معاملہ اسی طرح واقع ہو
جاتا اور میں بابو الہی بخش کی زندگی میں مر جاتا تو نہ معلوم کہ بابو صاحب کے دوست کن کن
لعنتوں کے ساتھ مجھ کو یاد کرتے اور کس معراج عزت اور اوج پر ان کو چڑھا دیتے مگر اب
ایک شخص بھی اُن میں سے نہیں بولتا اور چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا یہ نشان معدوم ہو جائے اور
اُن کو خوب معلوم ہے کہ بابو صاحب مباہلہ اور میری پیشگوئی کا نشانہ ہو گئے ہیں اگر وہ نرمی ۱۲۹
اختیار کرتے تو شاید کوئی دن اور بچ جاتے مگر اُن کے حدیث النفس کے الہام اُن کے لئے
زہر قاتل ہو گئے ۔ اُن کو خبر نہ تھی کہ خدا کا سچا مکالمہ موت کے بعد حاصل ہوتا ہے جو شخص
در حقیقت اپنی تمام ہوا و ہوس اور جذبات نفسانیہ اور ہر ایک قسم کی تیزی اور شوخی کے جوش
سے پاک ہو جاتا ہے اور اس پر خدا کے لئے ایک موت آجاتی ہے وہی زندہ کیا جاتا ہے اور
خدا کا مکالمہ فانیوں کے لئے ایک انعام ہوتا ہے۔ ہر ایک مدعی کو یہ دیکھنا چاہیے کہ در حقیقت
وہ فانی ہو چکا ہے یا ابھی جذبات نفسانیہ سے پُر ہے۔
بعض شریر کذاب کہتے ہیں کہ اگر مرزا سے نشان ظاہر ہوتے ہیں تو مسیلمہ کذاب سے بھی نشان ظاہر ہوئے ہیں
ان کے جواب میں صرف یہ کہنا کافی ہے کہ لعنة الله علی الکاذبین۔ منه
تتمه حقيقة الوحى
ہزار نکته باریک تر زمو این جاست نہ ہر کہ سر بتراشد قلندری داند
پھر با بوالہی بخش صاحب اپنی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۶۹ میں فرماتے ہیں خاکسار کو
عجز بشریت سے یہ خیال آیا کہ شاید مرزا صاحب کی ناراضگی سے کچھ نقصان ہو۔ اس پر الہام
ذیل میں حفاظت و سلامتی کی تسلی فرمائی گئی والله خير حافظا وهو ارحم الراحمين
فسلام لک یعنی تیرا خدا حافظ ہوگا اور تجھے سلامتی رہے گی کوئی قہر الہی تجھ پر نازل نہیں ہوگا
یہ ہے الہام بابو صاحب کا جس نے اُن کو تسلی دی کہ فریق مخالف یعنی اس عاجز مظلوم کی بد دعا
سے اُن کا کوئی نقصان نہیں ہوگا وہ سلامت رہیں گے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اسی الہام نے اُن کو
بد زبانی اور گالیاں دینے میں چالاک کر دیا۔ پھر اس کے بعد اُن کی بد زبانی ایسی بڑھ گئی جیسے
کسی دریا کا پل ٹوٹ کر ارد گرد کی بستیوں کو تباہ کر دیتا ہے۔
افسوس کہ صد ہانشان اُن کی زندگی میں پورے ہوئے مگر کسی نشان سے اُنہوں نے فائدہ
نہ اٹھایا اور ہر ایک نشان کے دیکھنے کے بعد یا کسی سے اُس کا حال سننے کے بعد یہی بار بار
اُن کا جواب تھا کہ آتھم میعاد کے اندر نہیں مرا۔ احمد بیگ کا داماداب تک زندہ ہے حالانکہ
الہام تھا کہ احمد بیگ کی لڑکی کا نکاح آسمان پر پڑھا گیا ہے اور ان کی رہنمائی کے لئے بار بار
۱۳۰ کتابوں میں لکھا گیا کہ ڈپٹی آتھم تو بہر حال فوت ہو چکا ہے میعاد کے اندر مرا یا میعاد کے
با ہر مرا آخر مر تو گیا اور یہ پیشگوئی شرطی تھی یعنی مرنا اس کا اس شرط سے تھا کہ جب حق کی
طرف وہ رجوع نہ کرے لیکن آتھم نے جلسہ مباحثہ میں ہی اپنار جوع ظاہر کر دیا جب اُس کو کہا
گیا کہ یہ پیشگوئی اس لئے کی گئی ہے کہ تم نے اپنی کتاب اندرونہ بائبل میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا نام دجال رکھا ہے تب اُس نے ساٹھ یا ستر آدمیوں کے رو بروجن میں نصف
افسوس ان کا کوئی دوست بھی اس بات کو نہیں سوچتا کہ جبکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ وہ ان کی حفاظت کرے
☆
گا۔ اور میرا ناراض ہونا اُن کو کچھ نقصان نہیں پہنچائے گا تو پھر یہ کیا بات ہوئی کہ طاعون نے بابو صاحب کو آ پکڑا۔
کہاں گئی وہ حفاظت جس کا وعدہ تھا۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
کے قریب عیسائی تھے نہایت خوف اور انکسار کی حالت بنا کر زبان منہ سے نکالی اور دونوں ہاتھ کانوں پر
رکھے اور بیان کیا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز دجال نہیں کہا اور پھر معتبر ذرائع سے
معلوم ہوا ہے کہ وہ پندرہ مہینہ تک روتا رہا اور خدا تعالیٰ نے بھی مجھے اپنے الہام کے ذریعہ سے خبر دی کہ
اس پیشگوئی کے ذریعہ سے اُس کو سخت صدمہ پہنچا اور وہ دیوانہ کی طرح ہو گیا ہے اور اُس کے دل میں
عظمت اسلام بیٹھ گئی اور اُس نے شوخی اور بد زبانی قطعاً چھوڑ دی اور باوجود ان سب باتوں کے عیسائی
مذہب پر قائم رہنے کے ثبوت کے لئے اُس نے قسم نہیں کھائی حالانکہ اس قسم پر چار ہزار روپیہ نقد اُس کو
ملتا تھا اور عیسائی مذہب میں قسم کھانا نہ صرف جائز بلکہ بعض صورتوں میں فرض لکھا ہے اور اس امر کو چھپانا
محض بے ایمانی اور شرارت ہے حضرت عیسیٰ نے خود قسم کھائی۔ پولوس نے قسم کھائی ۔ پطرس نے قسم
کھائی ۔ پس یہ تمام دلائل آتھم کے رجوع پر ہیں اور ایک منصف کے لئے کافی ہیں اور اگر اُس کے
رجوع پر کوئی دلیل بھی نہ ہوتی تب بھی میرے لئے یہ کافی تھا کہ خدا نے اُس کے رجوع کی مجھے خبر دی
اور با ایں ہمہ وہ میرے آخری اشتہار سے چھ ماہ گذرنے کے بعد مر گیا۔ پس جبکہ پیشگوئی شرطی تھی اور
شرط کے آثار ظاہر ہو گئے تھے تو پھر کسی خدا ترس آدمی کا کام نہیں ہے کہ حیا اور شرم کو ترک کر کے پھر بھی
اعتراض سے باز نہ آوے حالانکہ یہ مسئلہ مسلّم ہے کہ وعید یعنی عذاب کی پیشگوئیوں میں کسی شرط کی بھی
ضرورت نہیں وہ مل سکتی ہیں کیونکہ وہ مجرم کے لئے ایک عذاب دینے کا وعدہ ہے اور خدا حقیقی بادشاہ
ہے وہ کسی کی توبہ اور استغفار سے اپنے عذاب کو معاف کر سکتا ہے جیسا کہ یونس نبی کی قوم کو معاف کر
دیا اسی پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ آپ فرماتا ہے اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ
كَذِبُهُ وَإِنْ يَّكَ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُم لے یعنی اگر یہ نبی جھوٹا ہے ۱۳۱
L
تو جھوٹ بولنے کا عذاب اس پر نازل ہوگا اور اگر سچا ہے تو بعض عذاب جن کا وہ وعدہ دیتا ہے تم پر
وارد ہو جائیں گے۔
اب دیکھو خدا نے بعض کا لفظ اس جگہ استعمال کیا نہ کل کا جس کے یہ معنی ہیں کہ جس قدر عذاب کی اس نبی
نے پیشگوئیاں کی ہیں اُن میں سے بعض تو ضرور پوری ہو جائیں گی گو بعض معرض التوا میں رہ جائیں گی ۔ پس
ل المؤمن : ۲۹
تتمه حقيقة الوحى
نص قرآنی سے یہ ثابت ہے کہ عذاب کی پیشگوئی کا پورا ہونا ضروری نہیں ہاں اس آیت سے یہ
سمجھا جاتا ہے کہ مفتری کسی طرح عذاب سے بچ نہیں سکتا کیونکہ اس کے لئے یہ قطعی حکم ہے کہ
إِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُه ، پس اگر مفتری کے لئے کوئی عذاب کی پیشگوئی ہو تو وہ
ٹل نہیں سکتی ۔
ہائے افسوس کچھ سمجھ نہیں آتا یہ کیسی بے حیائی ہے کہ ایک طرف تو یہ لوگ اقرار کرتے ہیں کہ
صدقہ خیرات اور دعا وغیرہ سے بلارڈ ہو جاتی ہے اور دوسری طرف اس بات پر زور دیتے ہیں کہ
جس بلا کی اطلاع رسول کو دی جائے کہ فلاں قوم یا فلاں شخص پر وارد ہو گی وہ بلا صدقہ خیرات یا تو بہ
استغفار سے مل ہی نہیں سکتی ۔ تعجب یہ کہ کیسے ان لوگوں کی عقل پر پردے پڑ گئے کہ اپنی کلام میں
تناقض جمع کر لیتے ہیں۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ توبہ استغفار سے بلائل سکتی ہے اور یہ بھی کہ نہیں مل سکتی
اور پھر جبکہ مجھے خدا نے اپنے الہام کے ذریعہ سے اطلاع دے دی کہ آتھم نے ضرور رجوع کیا
تھا اور آتھم کے قول اور فعل سے اس کے آثار بھی ظاہر ہو گئے تو پھر ان شرارتوں سے باز نہ آنا کیا
یہی اُن لوگوں کی تقویٰ ہے ۔ کم سے کم کف لسان پر کیوں کفایت نہ کی ہیں
☆
۱۳۱ د جن لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے وہ ایسی نکتہ چینیاں کرتے ہیں جن کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے
اعتراض کے نیچے آجاتے ہیں چنانچہ بعض نادان کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے بعض لوگ بھی طاعون سے ہلاک ہو گئے
ہیں منجملہ ان کے ڈاکٹر عبد الحکیم خان بھی ہے جو بہت خوش ہو کر لکھتا ہے کہ سنور میں فلاں فلاں احمدی طاعون سے فوت ہو گیا
ہے۔ ہم ایسے متعصبوں کا یہ جواب دیتے ہیں کہ ہماری جماعت میں سے بعض لوگوں کا طاعون سے فوت ہونا بھی ایسا ہی
ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہؓ لڑائیوں میں شہید ہوتے تھے۔ یہ امر تو قرآن کی نص صریح سے
ثابت ہے کہ وہ لڑائیاں محض کافروں پر عذاب نازل کرنے کے لئے تھیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا کہ
اگر چاہوں تو ان کافروں پر آسمان سے عذاب نازل کروں اور یا زمین سے ان کے لئے عذاب پیدا کروں اور یا بعض کو
بعض کی لڑائی کا مزہ چکھاؤں ۔ مگر با ایں ہمہ ان لڑائیوں میں اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی شہید ہوتے رہے لیکن
آخری نتیجہ یہ تھا کہ کافر گھٹتے گئے اور مسلمان بڑھتے گئے اور وہ لڑائیاں مسلمانوں کے لئے سراسر برکت کا موجب ہو گئیں
اور کافروں کی بیخ کنی کر گئیں۔ اسی طرح میں کہتا ہوں اور بڑے دعوئی اور زور سے کہتا ہوں کہ اگر ایک شخص ہماری جماعت
میں سے طاعون سے مرتا ہے تو بجائے اس کے سوا آدمی یا زیادہ ہماری جماعت میں داخل ہوتا ہے اور یہ طاعون ہماری
۱۳۲ جماعت کو بڑھاتی جاتی ہے اور ہمارے مخالفوں کو نابود کرتی جاتی ہے۔ ہر ایک مہینہ میں کم سے کم پانسو آدمی اور کبھی ہزار
ل المؤمن : ٢٩