عذابِ الٰہی کی قسمیں

حوادث طبعی یا عذاب الٰہی

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
پانی جب رحمت بنا تو ایک دودھ پیتے بچے حضرت موسی کو ایک کمزور لکڑی کے صندوق میں اپنی
لہروں پر بہائے ہوئے خطرے کی جگہ سے امن کے مقام کی طرف لے گیا اور ہلاکت کی بجائے
نجات کا موجب بنا۔اب دیکھ لیجئے کہ بظاہر دونوں واقعات طبعی محرکات
کا نتیجہ تھے لیکن وہ بچہ جس
نے بعد ازاں بڑے ہو کر نبوت کا دعویٰ کرنا تھا اور خدا کے عظیم الشان پیغمبر کے طور پر دنیا میں
ظاہر ہونا تھا۔اس کو تو انتہائی کمزوری، ناطاقتی اور کم مائیگی کے باوجود پانی ہلاک کرنے کی قدرت
نہیں پاسکتا لیکن اس کے عظیم الشان اور دنیاوی لحاظ سے انتہائی طاقتور دشمن کو اپنے قومی وسائل
کے باوجود خس و خاشاک کی طرح بہا لے جاتا ہے۔اہل بصیرت کے لیے اس میں فکر و تدبر کے
سامان موجود ہیں۔عذاب الہی کی قسمیں
جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے قرآن کریم کی رو سے تمام مادی تغییرات کو مشیت الہی کے
ماتحت عذاب کا ذریعہ بھی بنایا جاسکتا ہے اور انعام کا بھی۔جہاں تک عذاب کا تعلق ہے۔عذاب کی
حسب ذیل صورتوں کا قرآن کریم میں واضح ذکر موجود ہے:۔(۱) مسلسل شدید بارش اور زمین کے پانی کی سطح کا بلند ہونا جس کے نتیجہ میں ایسا ہولناک
سیلاب ظاہر ہو کہ علاقہ کی تمام آبادی غرق ہو جائے۔فَدَعَا رَبَّةَ أَنِّى مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرُ - فَفَتَحْنَا ابْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَـ
وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءِ عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ۔(سورۃ القمر :۱۱-۱۳)
ترجمہ : آخر اس (نوح) نے اپنے رب سے دعا کی اور کہا مجھے دشمن نے مغلوب کر لیا
ہے پس تو میر ابدلہ لے۔جس پر ہم نے بادل کے دروازے ایک جوش سے بہنے
والے پانی کے ذریعے کھول دیے اور زمین میں بھی ہم نے چشمے پھوڑ دیئے۔پس
(آسمان کا ) پانی (زمین کے پانی کے ساتھ) ایک ایسی بات کے لیے اکٹھا ہو گیا جس
کا فیصلہ ہو چکا تھا۔14

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
(۲) ایسی منحوس تیز ہواؤں کا چلنا جو مسلسل جاری رہیں یہاں تک کہ آبادیاں ویران
ہو جائیں اور انسانی لاشیں ٹوٹے ہوئے درختوں کی طرح ہر طرف بکھری ہوئی دکھائی دیں۔كَذَّبَتْ عَادُ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِ وَنُذْرِ إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرُصَرًا
فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍ - تَنْزِعُ النَّاسَ كَافَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ۔( سورة القمر : ۱۹-۲۱)
ترجمہ : عاد قوم نے بھی اپنے رسول کا انکار کیا تھا پھر دیکھو میر اعذاب اور میر اڈرانا
کیسا تھا۔ہم نے ان پر ایک ایسی ہوا بھیجی جو تیز چلنے والی تھی اور ایک دیر تک رہنے
والے منحوس وقت میں چلائی گئی تھی وہ لوگوں کو اس طرح اکھیٹر پھینکتی تھی گویادہ
کھجور کے ایسے تنے ہیں جن کے اندر کا گودا کھایا ہوا تھا۔(۳) زمین یا آسمان سے ایسی خوفناک گرج یا دھماکوں کا ظاہر ہونا جن کے نتیجہ میں آسمان
پتھر برسانے لگے مثلاً آتش فشاں پہاڑوں کے اچانک پھٹنے سے قریب کی بستیوں کا جو حال ہوتا ہے
بعینہ اس قسم کی حالت کا ذکر عذاب الہی کی صورت میں حسب ذیل آیات میں ملتا ہے۔فَأَخَذَ قُهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِيْنَ - فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً
مِنْ سِجيل۔( سورة الحجر : ۷۴-۷۵)
ترجمہ : اس پر اس موعود عذاب نے انہیں (یعنی لوط کی قوم کو) دن چڑھتے ہی پکڑ
لیا جس پر ہم نے اس بستی کی اوپر والی سطح کو اس کی نچلی سطح کر دیا اور ان پر
سنگریزوں سے بنے ہوئے پتھروں کی بارش برسائی۔(۴) ایسی آندھیوں کا مسلسل جاری رہنا جو مٹی اور ریت کے نتیجے میں بستیوں کو اس طرح
دفنا دیں کہ محض دیکھنے کے لئے گھروں کے نشان باقی رہ جائیں۔تُدَمرُ كُلَّ شَيْءٍ بِأَمْرِ رَيْهَا فَأَصْبَحُوا لَا يُرَى إِلَّا مَسْكِنُهُمْ كَذَلِكَ نَجْزِى
(سورۃ الاحقاف: ۲۶)
الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ : یہ ہوا اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کرتی جائے گی نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر
15

حوادث طبعی یا عذاب الہی
صبح ایسے وقت میں آئی کہ صرف ان کے گھر ہی نظر آتے تھے (سب قوم ریت
میں دب گئی) اسی طرح ہم مجرم قوم کو سزا دیتے ہیں۔(۵) ایسے پے در پے سیلابوں کا آنا جو کسی خطہ زمین کی ہیئت ہی بدل ڈالیں اور زرخیز طاقتور
زمینوں کو بنجر اور بیکار زمینوں میں تبدیل کر دیں۔جہاں بد ذائقہ جنگلی پھلوں، جھاؤ جیسی جڑی
بوٹیوں اور جنگلی بیریوں کے سوا اور کچھ نہ اگ سکے۔فَأَعْرَضُوا فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنَهُمْ بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاقَ أُكُلٍ
خَمْطٍ وَأَثْلٍ وَشَيْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِيلٍ
(سورۃ سبا: ۱۷)
ترجمہ: پھر بھی انہوں نے حق سے پیٹھ پھیر لی تب ہم نے (ان کو حق پانے سے
محروم قرار دیکر ان پر ایسا عذاب بھیج دیا جو ہر چیز کو تباہ کرتا جاتا تھا اور ہم نے ان
کے دو اعلیٰ درجہ کے باغوں کی جگہ ان کو دو ایسے باغ دیئے جن کے پھل بد مزہ
تھے اور جن میں جھاؤ پایا جاتا تھایا کچھ تھوڑی سی بیریاں تھیں۔(۶) زلازل کا آنا جن کے نتیجہ میں زمین تہہ و بالا ہو جائے اور انسانی آبادیاں دھنس جائیں۔فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوْهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوْهَا۔(سورة الش: ۱۵)
ترجمہ: لیکن انہوں نے نبی کی بات نہ مانی بلکہ اس کو جھٹلایا اور وہ اونٹنی جس سے
بچتے رہنے کا انہیں حکم دیا گیا تھا۔انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں جس کی وجہ
سے اللہ نے ان کو خاک میں ملانے کا فیصلہ کر دیا اور ایسی تدبیریں کیں کہ ایسا ہی
ہو گیا۔(۷) ایسی طویل خشک سالی جس سے زمین کا پانی بھی سوکھ جائے اور اتنا گہر ا چلا جائے کہ
اس کا نکالنا انسانی مقدرت سے بڑھ جائے۔جیسے فرمایا:
قُلْ أَرَيْتُمْرانُ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَأْتِيَكُمْ بِمَاءٍ مَّعِينٍ -
(سورۃ الملک : ۳۱)
ترجمہ : تو یہ بھی کہہ دے کہ مجھے بتاؤ تو سہی کہ اگر تمہارا پانی زمین کی گہرائی میں
16

حوادث طبعی یا عذاب الہی
غائب ہو جائے تو بہنے والا پانی تمہارے لیے خدا کے سوا کون لائے گا۔(۸) قحط کا ظاہر ہونا اور قوم کا شدید خوف وہراس میں مبتلا ہو جانا۔وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ مِنَةً مُطْمَئِنَّةً يَأْتِيهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ
مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ اللهِ فَأَذَاقَهَا اللهُ لِبَاسَ الْجُوعِ وَالْخَوْفِ بِمَا كَانُوا
يَصْنَعُونَ۔( سورة النحل: ۱۱۳)
ترجمہ : اللہ تعالیٰ تمہیں سمجھانے کے لیے) ایک بستی کا حال بیان کرتا ہے جسے
ہر طرح سے) امن حاصل ہے اور اطمینان نصیب ہے ہر طرف سے اس کا رزق
اسے با فراغت پہنچ رہا ہے پھر ( بھی ) اس نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی۔اس کی
ناشکری پر اللہ نے اس کے باشندوں پر ان کے اپنے گھناؤنے عمل کی وجہ سے
بھوک اور خوف کالباس نازل کیا ہے۔(9) قوموں اور ملکوں کا خوفناک جنگوں کے ذریعہ ایک دوسرے کو تباہ برباد کرنا جس کے
نتیجہ میں مختلف قسم کی تکالیف کا المناک سلسلہ دیکھنا پڑے۔جو کئی قسم کی تنگیاں اور مشکلات
قوموں پر وارد کرتا ہے یہاں الضراء سے مراد غالباً ایسی تمام سختیاں اور تکلیفیں ہیں جو بڑی بڑی
جنگوں کے بعد عموماً قوموں کو گھیر لیتی ہیں مثلاً آزادیوں کا سلب ہونا۔اقتصادیات کا تباہ ہونا۔معاشرہ اور تہذیب و تمدن میں فساد ظاہر ہونا۔وبائی امراض کا پھوٹناوغیرہ وغیرہ۔وَمَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَّبِيَّ إِلَّا أَخَذْنَآ أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ
يَضُرَّعُونَ۔(سورۃ الاعراف: ۹۵)
ترجمہ : ہم نے کسی شہر کی طرف کوئی رسول نہیں بھیجا مگر یوں ہی ہوا کہ ) ہم نے
اس میں بسنے والوں کو سختی اور مصیبت سے پکڑ لیا تا کہ وہ عاجزی اور زاری کریں۔(۱۰) پرندوں کا عذاب الہی بن کر کسی قوم پر اترنا۔جیسے فرمایا:
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ تَرْمِيهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِيلٍ فَجَعَلَهُمْ
17

حوادث طبعی یا عذاب الہی
(سورۃ الفیل : ۴-۵-۶)
كَعَصْفٍ مَّاكُوْلٍ۔ترجمہ : اور ان کی لاشوں) پر جھنڈ کے جھنڈ پرندے بھیجے (جو) ان (کے گوشت)
کو سخت قسم کے پتھروں پر مارتے ( اور نوچتے) تھے۔سو اس کے نتیجہ میں اس نے
انہیں ایسے بھوسے کی مانند کر دیا جسے جانوروں نے کھالیا ہو۔(۱۱) کسی بڑی جھیل یاڈیم کا اس طرح اچانک تباہ ہو جانا کہ گویا پوری کی پوری جھیل کسی قوم
پر عذاب کی شکل میں الٹ دی گئی ہو۔فَصَبٌ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ۔اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ۔(سورة الفجر :۱۴-۱۵)
ترجمہ : جس پر تیرے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا بر سایا۔تیرارب یقیناً گھات
میں (لگا ہوا) ہے۔(۱۲) موسمی تغیرات کے نتیجہ میں خشکی تری اور ہوا کے ایسے جانوروں کا بکثرت پیدا
ہو جانا۔جو مشیت الہی کے مطابق کسی قوم میں عذاب کے سے حالات پیدا کر دیویں یا مختلف
بیماریوں کی افزائش کا موجب ہوں مثلاً ٹڈی دل، مینڈک، جوئیں، پسو، مچھر اور اس قسم کے
دوسرے حشرات الارض اور ایسے جراثیم جو خونی بیماریاں پیدا کر دیں مثلاً پیچش اور جریان خون سے
تعلق رکھنے والی بیماریاں وغیرہ۔فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الطُّوْفَاتِ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالصَّفَادِعَ وَالدَّمَ أَيتٍ
(سورۃ الاعراف: ۱۳۴)
مفصلت۔۔۔۔ترجمہ : تب ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون بھیجا۔یہ
الگ الگ نشان تھے۔(۱۳) کسی قوم پر ایسی دوسری قوم کو مسلط کرنا جو ان کو طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا
ہیں اور ایسا ایمان لانے کے نتیجہ میں نہ ہو بلکہ دیگر عوامل اس کے ذمہ دار ہوں مثلاً یہود کے
1 سوط جو ہر کو بھی کہتے ہیں یعنی اس نشیب دار زمین کو بھی سوط کہا جاتا ہے جہاں پانی جمع ہو جاتا ہے۔(اقرب الموارد)
18

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
متعلق قرآن کریم کی یہ خبر کہ ان کے لیے مقدر کیا گیا ہے کہ قیامت تک ان پر ایسی قومیں مسلط
رہیں جو انہیں طرح طرح کے عذاب دیں۔وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ يَسُومُهُمْ سُوءٍ
الْعَذَابِ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُوْرٌ رَّحِيمٌ
(سورۃ الاعراف: ۱۶۸)
طبعی
ترجمہ : اور یاد کر جب تیرے رب نے اعلان کر دیا کہ ان (یہود) پر قیامت کے
دن تک ایسے لوگ مقرر کر دے گا جو انہیں تکلیف دہ عذاب دیتے چلے جائیں گے
پھر کیا ایسا ہوا یا نہیں ہوا؟) تیر ارب یقیناً بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔عذاب کی جتنی قسمیں اوپر بیان ہوئی ہیں۔یہ عجیب بات ہے کہ چار معروف عناصر
میں سے ان کا تعلق تین عناصر سے نظر آتا ہے لیکن چوتھے عنصر کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔یہ سب
عذاب کی قسمیں۔مٹی، پانی یا ہوا سے تعلق رکھتی ہیں یا ان جانوروں سے تعلق رکھتی ہیں جو مٹی،
پانی یا ہوا میں بسنے والے ہیں لیکن چوتھے عنصر یعنی آگ کے عذاب کا گذشتہ قوموں کے تعلق میں
کہیں ذکر نہیں ملتا۔یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ آگ کے ابتلاء سے نیک بندوں کی آزمائش کی گئی جیسا کہ
حضرت ابراہیم کے واقعہ میں اور سورۃ بروج کے بیان کردہ مضمون سے واضح ہے۔لیکن جہاں تک
آگ کے عذاب کا تعلق ہے آگ کے عذاب کا اس دنیا میں گزری ہوئی امتوں کے بیان میں کوئی
ذکر نہیں ملتا۔لیکن جہاں تک قرآن کریم کی پیشگوئیوں کا تعلق ہے۔صاف معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسلسل انکار کے نتیجہ میں قوموں کو آئندہ آگ کا عذاب
بھی دیا جانا مقدر تھا۔قرآن کریم کی مختلف آیات میں اس کا اشارہ یاصر احتاذکر ہے۔جیسا کہ فرمایا:
انْطَلِقُوا إِلَى ظِلَّ ذِى ثَلَتِ شُعَبٍ لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ اثْهَا تَرْمِي
بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ كَأَنَّهُ جِمَلَتْ صُفْرُ - وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ۔(سورة المرسلات: ۳۱-۳۵)
ترجمہ : (ہم ان سے کہیں گے ) جس چیز کو تم جھٹلاتے تھے اسی کی طرف جاؤ یعنی
19

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
اس سائے کی طرف جاؤ۔جس کے تین پہلو ہیں۔نہ تو وہ سایہ دیتا ہے اور نہ تپش
سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ وہ اتنے اونچے شعلے پھینکتا ہے جو قلعے کے برابر ہوتے ہیں۔اتنے اونچے کہ گویا وہ بڑے بڑے جہازوں کے باندھنے والے زر د ر سے معلوم
ہوتے ہیں اس دن جھٹلانے والوں پر تباہی آئے گی۔اس آیت میں جو نقشہ کھینچا گیا ہے وہ زمانہ حاضرہ کی جنگوں سے بہت ملتا جلتا ہے۔یہ وہ زمانہ
ہے جس میں پہلی مرتبہ جنگ کا مہیب سایہ تین نمایاں شعبے رکھتا ہے۔فضائی، بری اور بحری۔اور
یہ تینوں شعبے آگ برسانے والے ہیں۔اٹھا تَرْمِي بِشَرَرٍ گالقصر میں قلعوں کی طرح جو بلند شعلے
پھینکنے کا منظر ہے وہ بعینہ جدید آلات حرب کے آگ اگلنے کی تصویر ہے۔اسی طرح سورۃ الھمزۃ
میں جس آگ سے ڈرایا گیا ہے اس کا بھی عہد حاضر سے تعلق معلوم ہو تا ہے۔فرمایا:
وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ أُمَزَةٍ - الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدِّدَهُ - يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ
كَلَّا لَيُنَبَذَنَ فِي الْحُطَمَةِ - وَمَا أَدْرَكَ مَا الحُطَمَةُ - نَارُ اللَّهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي
تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ - اِثْهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ فِي عَمَدٍ مَدَّ دَةٍ (سورة الهمزة: ٢-١٠)
ترجمہ : ہر غیبت کرنے والے اور عیب چینی کرنے والے کے لیے عذاب ہے۔جو
مال کو جمع کرتا ہے اور اس کو شمار کرتا رہتا ہے وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس
کے نام کو باقی رکھے گا۔ہر گز ایسا نہیں (جیسا کہ اس کا خیال ہے بلکہ ) وہ یقیناً اپنے
مال سمیت حطمہ میں پھینکا جائے گا اور (اے مخاطب !) تجھے کیا معلوم ہے کہ یہ
حطمہ کیا شے ہے؟ یہ (حطمہ) اللہ کی خوب بھڑ کائی ہوئی آگ ہے جو دلوں کے
اندر تک جاپہنچے گی پھر وہ آگ سب طرف سے بند کر دی جائے گی۔تاکہ اس کی
گرمی ان کو اور بھی زیادہ تکلیف دہ محسوس ہو اور وہ لوگ لمبے ستونوں کے ساتھ
بندھے ہوئے ہوں گے۔یہاں کسی فرد کا نہیں بلکہ ایک قوم کا ذکر معلوم ہوتا ہے کیونکہ فرد واحد خواہ کیسا ہی امیر
کیوں نہ ہو وہ کبھی بھی یہ وہم نہیں کر سکتا کہ اس کا مال اس کو ہمیشہ کی زندگی عطا کر سکتا ہے۔البتہ
20

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
امیر قومیں جن کو دولت کا غلبہ نصیب ہو جائے۔دولت کے بل بوتے پر ضرور اس غلط فہمی میں مبتلا
ہو جایا کرتی ہیں کہ ان کا غلبہ ہمیشہ باقی رہے گا۔ان کو جس عذاب سے خبر دار کیا گیا ہے وہ بھی ایسا
آگ کا عذاب ہے۔جو اپنی شدت کی وجہ سے دلوں پر جھپٹتا ہے یعنی آن واحد میں دلوں سے زندگی
اچک لینے والا ہے۔آج کل کے ایٹمی ہتھیار بالکل اس نقشہ پر پورا اتر رہے ہیں اور ایٹم بم کے پھٹنے
سے پہلے اس کے مرکز کا بھینچ کر لمبا ہو جانا نیز حطمہ کے معنی ریزہ ریزہ کی ہوئی شئی یعنی باریک ترین
ریزے یہ دونوں امور بھی اسی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔بہر حال جس آگ کے عذاب کی خبر دی
گئی ہے وہ اسی دنیا سے تعلق رکھتا ہے اور اسی کے نتیجہ میں اس متکبر ، مال و دولت کے نشہ میں
سر شار قوم کی تباہی معلوم ہوتی ہے جو اس دنیا میں ہمیشہ رہنے کے خواب دیکھ رہی ہو۔مذکورہ بالا آگ کے عذاب کی پیش خبریوں کو اگر پہلے مضمون کے ساتھ ملالیا جائے تو
معلوم ہو تاکہ چاروں عناصر یعنی۔پانی، مٹی، ہوا اور آگ اللہ تعالیٰ کے تصرف کے تحت عذاب
کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں اور یہی وہ چاروں عناصر ہیں جو انعام کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔پس عذاب کے لیے طبعی قوانین کا مسخر ہونا ہر گز کسی اچنبے کی بات نہیں۔لازماً ہر قسم کے نقصان
اور فائدے انہی طبعی عناصر کے ساتھ وابستہ ہیں۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ چونکہ دنیا میں ہمیشہ ہر زمانہ میں ایسے تغیرات ہوتے ہی رہتے ہیں۔جن
کے نتیجہ میں آگ ، پانی ، ہوا اور مٹی کبھی انسان کو فائدہ دے رہے ہوتے ہیں۔کبھی نقصان، کبھی
تنگی کے سامان پیدا کرتے ہیں۔کبھی آسائش کے تو کیوں بلاوجہ اس کو غیر معمولی تصرف الہی قرار
دیا جائے اور کیوں بعض حالات کو بعض اوقات عام طبعی تغییرات قرار دیا جائے اور بعض اوقات
انہیں خاص تصرفات کا نام دیا جائے۔جب سے دنیا بنی ہے ایسا ہو تا چلا آیا ہے یہ کوئی نیا سوال
نہیں۔اور جدید زمانے کے انسان نے اس اعتراض کے ذریعہ ایسی نئی بات پیدا نہیں کی جو پہلے
انسانوں کو نہ سو جبھی ہو۔قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ بعینہ یہی اعتراض انبیاء پر کیا گیا۔جیسا کہ
فرمایا:
وَمَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَّبِيَّ إِلَّا أَخَذْنَآ أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ
21

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
يَضُرَّعُونَ - ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّيِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتَّىٰ عَفَوْا وَقَالُوا قَدْ مَسَّ
أَبَاءَنَا الضَّرَّاءِ وَالسَّرَّاءُ فَأَخَذْ هُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(سورۃ الاعراف: ۹۵-۹۶)
ترجمہ : اور ہم نے کسی شہر کی طرف کوئی رسول نہیں بھیجا ( مگر یوں بھی ہوا کہ ) ہم
نے اس میں بسنے والوں کو سختی اور مصیبت سے پکڑ لیا تاکہ وہ عاجزی اور زاری
کریں۔پھر ہم نے تکلیف کی جگہ سہولت کو بدل دیا یہاں تک کہ جب وہ ترقی
کر گئے اور کہنے لگے۔کہ تکلیفیں اور سکھ تو ہمارے باپ دادوں پر بھی آیا کرتے
تھے (اگر ہمیں آئے تو کوئی نئی بات نہیں ) پس ہم نے ان کو اچانک عذاب سے پکڑ
لیا اور وہ سمجھتے نہ تھے (کہ ایسا کیوں ہوا)۔ہمارا یہ محض کہہ دینا کہ یہ اعتراض قدیم سے کیا جارہا ہے کوئی مثبت تسلی بخش جواب قرار
نہیں دیا جا سکتا۔جب تک ہم ان تغیرات کو جو عذاب الہی کا نام پاتے ہیں دوسرے عام تغیرات
سے ممتاز کر کے اس طرح پیش نہ کریں کہ ایک بین فرق نظر آنے لگے اور دل مطمئن نظر آنے
لگیں اور یہ کہ دونوں طبعاً ایک ہونے کے باوجود دونوں الگ الگ دائروں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس وقت تک یہ مضمون مکمل نہیں ہو سکتا۔قبل ازیں فرعون کی ہلاکت کے ذکر میں ایک ایسا پہلو
بیان کیا جا چکا ہے۔جو فرعون کی ہلاکت کے طبعی سامان کو اس سے ملتے جلتے دوسرے واقعات سے
قطعی طور پر ممتاز کر کے دکھاتا یعنی قرآن کی پیش گوئی کے مطابق فرعون کی لاش کا انتہائی مشکل
حالات میں محفوظ رکھا جانا اور سینکڑوں سال کے بعد دریافت ہو کر انسان کے لیے عبرت کا نشان
بننا۔اس واقعہ کو عذاب الہی ثابت کرنے کا ایک ٹھوس ثبوت پیش کرتا ہے لیکن اس پر بات ختم
نہیں ہو جاتی قرآن کریم ایسے نمایاں اور واضح دلائل پیش کرتا ہے جس پر غور کرنے سے ایک
منصف مزاج کی عقل باسانی مطمئن ہو سکتی ہے۔عذاب الہی کا نظام اگر چہ ایک پہلو سے عام طبعی قوانین سے تعلق رکھتا ہے۔مگر بعض دوسرے
پہلوؤں سے ایسی الگ اور ممتاز حیثیت رکھتا ہے کہ دونوں میں نمایاں فرق ہو جائے۔اس حصہ
22

حوادث طبعی یا عذاب الہی
مضمون پر ہم آئندہ روشنی ڈالیں گے۔انشاء اللہ۔اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے
ساتھ یہ سوال بھی زیر بحث لائیں گے کہ جب کوئی قوم عذاب الہی میں مبتلا کی جائے یا کسی قوم پر
عذاب الہی نازل ہونے کی خبر دی جائے تو مومنین کی جماعت پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ان
کا کیا رد عمل ہونا چاہئے۔مضمون کا یہ حصہ موجودہ زمانہ میں جماعت احمدیہ کی صحیح تربیت کے لحاظ
سے بہت اہم ہے اور اس بارہ میں لاعلمی کے نتیجہ میں اس بات کا احتمال ہے کہ بعض احمدی ایسا
رد عمل دکھائیں جو سنت انبیاء اور مومنوں کی شان کے خلاف ہو۔اللہ تعالیٰ اس سے ہمیں محفوظ
رکھے۔آمین۔عذاب الہی کی پہلی امتیازی علامت
عذاب الہی کو عام حوادث سے ممتاز کرنے والی علامات میں سے ایک اہم علامت یہ ہے کہ
عذاب کے واقع ہونے سے قبل ہی اس کی خبر دے دی جاتی ہے اور صرف خبر ہی نہیں بسا اوقات
اس کی نوعیت بھی تفصیل سے بیان کر دی جاتی ہے۔اس کی مثال حضرت نوح کے زمانہ میں بڑی
واضح شکل میں ملتی ہے۔آپ نے پہلے سے قوم کو متنبہ کر دیا کہ تمہارے اعمال کی خرابی کے نتیجہ
میں نیز میرے مسلسل انکار کی وجہ سے تم ہلاک کر دیئے جاؤ گے۔اس تنبیہ کے ساتھ ہی آپ نے
ذریعہ ہلاکت سے بھی ان کو آگاہ کر دیا اور بتایا کہ تمہاری ہلاکت کا ذریعہ پانی کو بنایا جائے گا۔جو
ایک ایسے بے نظیر سیلاب کی صورت میں آئے گا۔جس سے اس علاقہ کی کوئی چیز خواہ انسان ہو یا
حیوان، بچ نہیں سکے گی۔یہ خبر دینے کے ساتھ ہی حضرت نوح اس کشتی کی تعمیر میں مصروف
ہو گئے جو اللہ تعالیٰ کے اذن کے مطابق اس عذاب سے مومنوں کو بچانے کے لئے بنائی جارہی
تھی۔منکرین پاس سے گزرتے ، ہنستے اور تمسخر اڑاتے۔حضرت نوح علیہ السلام اور آپ کے
ساتھیوں کو طرح طرح کے طعنوں کا نشانہ بناتے لیکن کوئی بھی یہ تسلیم کرنے پر آمادہ نہ ہوا کہ
آسمان اس کثرت کے ساتھ پانی برسا سکتا ہے کہ دنیا کی کوئی پناہ گاہ اس کی زد سے انسان کو بچانہ
سکے ، لیکن آخر وہ دن آگیا جب کہ قرآن کریم کے بیان کے مطابق فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ
23

حوادث طبعی یا عذاب الہی
منهمر۔(سورة القمر :۱۲)
آسمان نے اپنے تمام دروازے کھول دیئے اور ایسا موسلادھار مینہ برسنا شروع ہوا جس کی
کوئی مثال اس سے پہلے دیکھی نہ گئی تھی۔حضرت نوح علیہ السلام اور آپ پر ایمان لانے والے کشتی
میں سوار ہوئے اور اپنے ساتھ معین مدت کے لئے زاد سفر بھی لے لیا۔کچھ جانور اور کچھ پرندے
جو پہلے سے اس غرض کے لئے جمع کئے گئے تھے وہ بھی اس کشتی میں سوار کر لئے گئے۔لیکن اس
وقت تک بھی دیکھنے والے دیکھتے رہے اور تمسخر اڑاتے رہے۔یہاں تک کہ وہ کشتی پانی کی بلند ہوتی
ہوئی سطح کے ساتھ بلند تر ہوتی چلی گئی اور مکانات ، اونچی جگہیں اور ٹیلے رفتہ رفتہ پانی میں ڈوبنے لگے
لیکن اس وقت بھی ایمان نہ لانے والوں کو یقین نہ آیا کہ کشتی کے سواروں کے سوا اس علاقہ کے
باقی تمام لوگ غرق ہو جائیں گے۔خود حضرت نوح علیہ السلام کے ایک جسمانی بیٹے نے بھی اپنی
بد قسمتی سے یہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور اس غیر معمولی بارش اور سیلاب کو آخر وقت تک ایک
طبعی حادثہ سمجھتارہا۔اسے یہ گمان تو شاید گزرتا ہو کہ یہ کشتی کے سوار غرق ہو جائیں گے لیکن یہ
و ہم اس کے دل میں نہ آیا کہ سیلاب پہاڑوں کی چوٹیوں سے بھی اوپر نکل جائے گا۔چنانچہ قرآن
کریم کے بیان کے مطابق ہمیں اہل دنیا کی جو آخری آواز سنائی دیتی ہے وہ حضرت نوح علیہ السلام
کے اس بیٹے کی یہ آواز ہے : ساوِی الَى جَبَلٍ يَعْصِمُنِي مِنَ الْمَاءِ۔(سورة صور: ۴۴)
کہ میں پہاڑ کی پناہ لے لوں گا اور یہ پہاڑ مجھے بچالے گا۔لیکن ایک بلند و بالا موج حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اور پہاڑ پر پناہ لینے والے اس وجود
کے درمیان حائل ہو گئی۔پانی بلند سے بلند تر ہو تا رہا اور پہاڑوں کی چوٹیاں روپوش ہونے لگیں۔تیر نے والی اس کشتی کے سوا سطح آب پر کوئی اور چیز نظر نہ آتی تھی۔یہ واقعہ جو تفاصیل کے کسی قدر اختلاف کے ساتھ دنیا کے تین بڑے مذاہب یعنی اسلام،
یہودیت اور عیسائیت کو مسلم ہے۔کم از کم ان اہل مذاہب کے لئے تو ضر ور ایک حجنت ہے اور یہ وہ
تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ معمول کے مطابق طبعی قوانین کے تابع برسنے والی بارش بھی کبھی
عذاب الہی کارنگ اختیار کر سکتی ہے۔24

حوادث طبعی یا عذاب الہی
عذاب الہی کی مختلف اقسام کا بیان چونکہ پہلے گزر چکا ہے اس لئے اس کی تکرار کی ضرورت
نہیں۔یہاں صرف عذاب الہی کی امتیازی علامات کا ذکر ہو رہا ہے تو پہلی علامت قرآن کریم سے یہ
ثابت ہوتی ہے کہ وقت سے پہلے عذاب الہی کی خبر دے دی جاتی ہے اور بسا اوقات اس کی نوعیت
کی بھی تعیین کر دی جاتی ہے۔دوسری امتیازی علامت
دوسری امتیازی علامت ہمیں یہ معلوم ہوتی ہے کہ عذاب الہی کے واقع ہونے کو ایک ایسی
شرط کے ساتھ باندھ دیا جاتا ہے جس کا کسی پہلو سے بھی ان عوامل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔جس کے نتیجہ میں کوئی ارضی و سماوی حادثہ رونما ہو سکے۔حضرت صالح علیہ السلام کے عہد کی مثال ہمارے پیش نظر ہے۔وہ خوفناک دھما کہ جسے
آتش فشاں پہاڑ کا پھٹنا کہہ لیں یا غیر معمولی قوت کی گھن گرج قرار دے لیں یا اچانک زمین کے
پھٹنے کے نتیجہ میں ایک ہیبت ناک آواز تصور کر لیں۔غرضیکہ اس ”صیحہ واحدة “ کی جو شکل بھی
چاہیں تجویز کر لیں۔یہ امر تو بہر حال انسان کو تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ اس ”صیحہ کا اونٹنی کی کونچیں
کاٹنے سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں یعنی اس کے نتیجہ میں یہ واقعہ رونما نہیں ہو سکتا۔اس سے
ثابت ہوتا ہے کہ جو طبعی ذریعہ بھی حضرت صالح کی قوم کی ہلاکت کے لئے تجویز ہواوہ کوئی اتفاقی
حادثہ نہیں تھا بلکہ ایک غیر معمولی تقدیر تھی۔جب تک قوم حضرت صالح کی اونٹنی کا پانی بند
کرنے اور اس کی ایذاء رسانی سے باز رہی اذن الہی کی نکیل نے اس ہولناک حادثہ کو رونما ہونے
سے سختی سے روکے رکھا لیکن جونہی اونٹنی کا پانی بند کیا گیا۔اور کونچیں کاٹی گئیں تو قوانین طبعی کو
اپنی جولانیاں دکھانے کی اجازت دے دی گئی۔تیسری امتیازی علامت
تیسری علامت جو حادثات طبعی کو عذاب الہی سے ایک غیر معمولی امتیاز بخشتی ہے وہ یہ ہے
کہ عذاب الہی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ کافروں کے ساتھ مومنوں کو بھی ہلاک کر
25

آج 10 میں سے 10 باقی