عذابِ الٰہی کی قسمیں
حوادث طبعی یا عذاب الٰہی, حصہ 2
حوادث طبعی یا عذاب الہی
دے بلکہ بلا استثناء ہر ایسے حادثے کے وقت مومن بچالئے جاتے ہیں اور منکرین ہلاک کر دیئے
جاتے ہیں۔اگر چہ قرآن کریم میں بعض ایسے قومی عذابوں کا ذکر ملتا ہے جن کے نتیجہ میں منکرین
کے ساتھ مومن بھی کسی قدر تکلیف اٹھاتے ہیں لیکن یہ عذاب ایک استثنائی حیثیت رکھتے ہیں اور
ان کا مقصد مختلف ہوتا ہے۔ہم عذابوں کی جن اقسام پر بحث کر رہے ہیں یہ وہ عذاب ہیں جو
مومن اور غیر مومن میں تفریق کے لئے آتے ہیں اور جن کے متعلق وقت کے انبیاء واضح الفاظ
میں یہ خبر دے دیا کرتے ہیں کہ یہ خدا کے پاک بندوں کو کوئی ضرر نہیں پہنچا سکیں گے۔یہ ایک
ایسا امتیاز ہے جس کا کوئی طبعی جواز نظر نہیں آتا۔آخر کیوں ایک معمول کے مطابق ہونے والا
حادثہ قوم کے بھاری اکثریت کو تو ہلاک کر دے لیکن چند لوگوں سے استثنائی سلوک کرتے ہوئے
بغیر گزند پہنچائے پاس سے گزر جائے۔صرف یہی نہیں بلکہ اس سے عجیب تر بات یہ ہے کہ قوم
کے طاقتور اور دنیاوی سروسامان سے متمتع غالب قوتوں والے حصہ کو تو ہلاک کر دے جس کے
پاس حوادث سے بچنے کے زیادہ سے زیادہ ظاہری سامان موجود ہوتے ہیں لیکن چند کمزور اور ضعیف
اور بے سر و سامان لوگوں کو گزند پہنچانے کی اسے کوئی قدرت حاصل نہ ہو۔چو بھی امتیازی علامت
چوتھی علامت یہ ہوا کرتی ہے کہ عذاب الہی کے بعد وہ نظریہ حیات یا تو کلیتہ مٹادیا جاتا ہے
یا مغلوب کر دیا جاتا ہے جو عذاب الہی سے پہلے طاقتور اور غالب ہو تا ہے اور وہ نظریہ حیات جو
عذاب الہی سے پہلے نہایت کمزور اور مغلوب حالت میں پایا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کے زندہ
رہنے کے کوئی ظاہری سامان نظر نہیں آتے وہ عذاب الہی کے بعد نہایت قوی اور غالب صورت
میں تیزی کے ساتھ نشو و نما پانے لگتا ہے۔حتی کہ نظریات کے میدان میں کبھی تو ایسے تنہا عظیم
فاتح کے طور پر دکھائی دیتا ہے۔جس کا مد مقابل کلیۂ خاک میں مل چکا ہو اور کبھی ایسے فتحمند
جرنیل کی شکل میں نظر آتا ہے۔جس کا حریف نہایت کمزوری اور ذلت کی حالت میں اس کے غلبہ
کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکا ہو۔جو اہل مذاہب مذہبی تاریخ کو تسلیم کرتے ہیں جو آسمانی صحیفوں
میں ان کے لئے محفوظ کی گئی ان کے لئے تو مذکورہ امور ایک مسلمہ حقیقت کی حیثیت رکھتے ہیں۔26
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
لیکن وہ لوگ جو کسی مذہب سے وابستہ نہیں یا وابستہ ہونے کے باوجو د دہریت اور لادینیت کا شکار
ہیں وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ مذکورہ بالا چاروں علامتیں تاریخ مذاہب سے حاصل کی گئی ہیں اور ہمیں
اس تاریخ کا کوئی اعتبار نہیں۔اس لئے ہمارے نزدیک ان کی حیثیت دلائل کی نہیں محض دعاوی
کی ہے لیکن ادنی سے تدبر سے یہ معلوم ہو جائے گا کہ مذکورہ بالا دعاوی اپنے ساتھ ایسے دلائل اور
شواہد بھی رکھتے ہیں جن کی کوئی لامذ ہب بھی تردید نہیں کر سکتا۔میں اپنے مدعا کی مزید وضاحت کے لئے ذیل میں چند امور قارئین کی خدمت میں پیش
کرتا ہوں:-
اول: دنیا کا کوئی لا مذ ہب یا بے دین انسان اس تاریخی حقیقت کا انکار نہیں کر سکتا کہ جب
بھی کسی نبی یا مصلح نے خدا تعالیٰ کی طرف سے اذن پا کر دنیا کو ہدایت کی طرف بلایا کوئی دنیاوی
ذریعہ اس کے پاس ایسا نہ تھا جس سے وہ اپنے مخالفین پر غالب آسکتا۔اس کے برعکس اس کے
مخالفین کو ہر پہلو سے اس پر مکمل دنیاوی فوقیت حاصل تھی۔کیا بلحاظ تعداد ، کیا بلحاظ مال و دولت،
کیا بلحاظ سیاسی قوت اور کیا بلحاظ اسباب جنگ، ہر پہلو سے وہ اس دعویدار کے مقابل پر اتنے طاقتور
اور قوی تھے کہ ادنی سی دنیاوی کوشش کے نتیجہ میں اسے اور اس کے چند ماننے والوں کو ہلاک کر
دینے کی پوری طاقت رکھتے تھے۔ایسے انبیاء اور مصلحین کی کمزوری کا کچھ تصور اس حقیقت۔بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیاوی تاریخ کسی نبی کے ظہور کے واقعہ کو اپنے زمانہ میں ایک ایسا معمولی
واقعہ سمجھتی ہے جیسے کسی وسیع جھیل میں سے ایک بچے کے ہاتھ میں پھینکی ہوئی کنکر سے کچھ کمزور
لہریں پیدا ہوں۔حضرت عیسی کے زمانہ میں حضرت عیسی کو اور واقعہ صلیب کو جو اہمیت حاصل
تھی اس کا آج جو ہم تصور باندھے ہوئے ہیں اس عہد کے انسان کا تصور اس سے بالکل مختلف تھا۔ہم چونکہ نسلاً بعد نسل اس عظیم واقعہ کا ذکر سنتے آئے ہیں اس لئے ہم خواہ مخواہ یہ خیال کرنے لگتے
ہیں کہ حضرت عیسی کا دعویٰ اور بعد میں رونما ہونے والا واقعہ صلیب اس زمانہ کے انسانوں کی نظر
میں بھی کوئی بڑی اہمیت رکھتا تھا۔ہمارا یہ گمان ہر گز حقیقت پر مبنی نہیں۔عظیم سلطنت روما کے
ایک گوشے میں رونما ہونے والے اس واقعہ نے اس زمانہ کے مؤرخین کی توجہ اس حد تک بھی اپنی
27
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
طرف مبذول نہ کروائی کہ وہ اسے کوئی قابل ذکر بات سمجھ کر چند سطروں میں ہی اس کا ذ کر محفوظ
کر دیتے۔چنانچہ رومن مؤرخین حضرت عیسی علیہ السلام کے ایک سو سال کے بعد تک بھی یسوع
نام کے کسی نبی کے ظاہر ہونے کا ذکر نہیں کرتے اور گویا واقعہ صلیب معمول کے مطابق ایک
روز مرہ کی قانونی کارروائی سے زیادہ اور کوئی حیثیت نہ رکھتا تھا۔اس قسم کی کارروائیاں قومی تاریخ
کے صفحات میں محفوظ کرنے کے لائق شمار نہیں کی جاتیں۔حضرت عیسٰی علیہ السلام کے واقعہ کی تاریخی عظمت کا انحصار کلیۂ عیسائیت کے پھیلاؤ سے
تھا۔جوں جوں عیسائی قوم ترقی کرتی چلی گئی بعد میں آنے والے مؤرخین اس واقعہ کو پہلے سے بڑھ کر
اہمیت دیتے چلے گئے۔مگر عہد میسیج میں یقیناً سلطنت روما کے مقابل پر مسیح کی ظاہری حیثیت قابل
ذکر نہ تھی کہ ان کا مرنا یا جینا سلطنت روما کے اہلکاروں کی نگاہ میں کوئی قابل اعتناء بات سمجھی جاتی۔اسی طرح اس کائنات کا سب سے بڑا واقعہ یعنی آنحضور صلی للی نام کا دعوی فتح مکہ سے قبل تک
اس زمانہ کے انسان کو ایک ایسا عام اور معمولی واقعہ نظر آتا تھا کہ جب تک مسلمانوں کے بعد کی
فتوحات نے مشرق و مغرب میں زلازل بر پا نہیں کئے اس وقت تک رومن اور فارس کی سلطنتوں
نے ظہور محمد مصطفی صل اللی علم کو کوئی خاص قابل اعتناء بات نہ سمجھا۔کسریٰ کی حکومت تو بہت جلد
اسلام سے مغلوب ہو گئی۔اس لئے ہم نہیں کہہ سکتے کہ ایرانی مؤرخین نے فتح مکہ سے قبل
حضرت رسول اکرم صلی ا کرم کا کوئی ذکر اپنی تاریخ کے صفحات میں محفوظ کیا یا نہیں۔لیکن
آنحضرت صلی الیکم کے عہد کے رومن مؤرخین کے متعلق ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ان
کے ہاں کائنات کے اس عظیم ترین واقعہ کا کوئی ذکر تک نہیں ملتا۔ایران کی عظیم مشرقی سلطنت کے بارہ میں بھی ان روایات کی روشنی میں جو اسلامی تاریخ
کے ذریعہ ہم تک پہنچی ہیں۔یہ اندازہ لگانا کچھ مشکل نہیں کہ حضور اکرم صلی نی کی زندگی میں شہنشاہ
ایران کے نزدیک یہ ایک بہت معمولی واقعہ تھا۔اس دور کے خسرو کے متعلق یہ لکھا ہے کہ اس
نے یمن کے گورنر کو یہ کہلا بھیجا تھا کہ شنید کے مطابق کوئی اس قسم کا دعویدار عرب میں پیدا ہوا
ہے اسے پکڑوا کر میرے دربار میں حاضر کرو۔یمن کے گورنر کے نزدیک حضور اکرم صلی للی کم کی جو
28
حوادث طبعی یا عذاب الہی
اہمیت تھی اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے صرف دو کارندے اس غرض کے
لئے مدینہ روانہ کئے کہ نعوذ باللہ سید کو نین صلیالی کم کو پکڑ کر اس کے سامنے لائیں۔اس سے اندازہ
ہو سکتا ہے کہ اس وقت کی دنیا نے ظہور حضرت محمد صلی لی ہم کو کیا اہمیت دی ہو گی۔پس دنیا کا کوئی لامذہب بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ ہر نبی اپنے دعوی کے
وقت کمزور ہی نہیں بلکہ اہل دنیا کو اتنا کمزور نظر آتا ہے کہ اس کا ہونا یا نہ ہونا گویا ان کے نزدیک
برابر ہوتا ہے۔آدم سے لے کر حضرت محمد مصطفی صلی اللی کم تک بلا استثناء ہمیشہ یہی کہانی دوہرائی گئی۔دوم: اس کے بعد ہر لا مذہب اور منکر دین کو اس حقیقت سے بھی انکار کی گنجائش نہیں کہ
وہ عظیم سلطنتیں اور عظیم قو میں جو اپنے وقت کے نبی کو پر پشہ کی حیثیت بھی نہیں دیتی تھی۔” حوادث زمانہ “ ( اہل مذہب کے نزدیک عذاب الہی کا شکار ہو گئیں۔اور ان کی صف اس دنیا
سے یکسر لپیٹ دی گئی اور ان کے مذاہب مٹ گئے اور ان کے نظریات فنا ہو گئے اور کچھ بھی ان کا
باقی نہ رہا سوائے اس ذکر کے جو تاریخ کے صفحات میں پھیلا ہوا ہے لیکن وہ جن کا کچھ ذکر ان لوگوں
کی تاریخ کے صفحات میں نہیں ملتا وہ ایک ناقابل فہم معمہ بن کر ان سلطنتوں اور قوموں پر غالب
آگئے وہ باقی رہے اور اس شان سے باقی رہے کہ ان کے نظریات ہی آج غالب نظریات کے طور پر
زندہ موجود ہیں ان کے مذاہب نے دنیا کے عظیم خطوں کو گھیر رکھا ہے یہاں تک کہ آج دنیا میں
بسنے والے لوگوں کی غالب اکثریت وہ ہے جو کسی نہ کسی ایسے نبی، رشی یا او تار کی طرف منسوب
ہوتی ہے جو اپنے وقت کا کمزور ترین انسان تھا۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ان قوموں کے
مٹنے کا باعث حوادث زمانہ تھے تو عقلاً ان کا اوّل شکار اس زمانہ کے کمزور ترین انسان ہونے چاہئیں
تھے نہ کہ انتہائی طاقتور اور حکمران قو میں۔۔۔؟ حوادث زمانہ کو یہ تمیز کہاں سے آئی کہ کمزور اور
طاقتور میں ایسی تمیز کرے کہ کمزور کا معین و مددگار اور طاقتور کا جان لیوا دشمن بن جائے؟
سوم: ایک تیسری حقیقت جو اسی تعلق میں نمایاں طور پر نظر آتی ہے اور کوئی لا مذہب
اور بے دین انسان اس کا بھی انکار نہیں کر سکتا کہ وہ یہ ہے کہ وہ بستیاں جو زلازل کا شکار ہوئیں اور
مسلسل چلنے والی آندھیوں کے نتیجہ میں تہہ بہ تہہ خاک کے تودوں کے نیچے دب کر تباہ ہو گئیں
29
حوادث طبعی یا عذاب الہی
ان میں سے ایک بھی ایسی نہیں جو کسی نبی پر ایمان لانے والی جماعت پر مشتمل ہو بلکہ تمام بے
دینوں اور منکروں کی بستیاں ہیں۔جن کے آثار باقیہ آج بھی شرک و بدعت اور فسق و فجور کی
داستانیں محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔قرآن کریم نے ان بستیوں کا بار بار ذکر فرمایا ہے اور انسان کی
توجہ بار بار اس حقیقت کی طرف مبذول کراتا ہے کہ قدیم سے جاری و ساری عظیم شاہر اہوں پر
ان بستیوں کو تلاش کرو تو تمہیں خاک کے عظیم تو دوں تلے دبی ہوئی نظر آئیں گی اور تم دیکھو گے
کہ ان میں وہ قومیں مدفون ہیں جو اپنے وقت کے انبیاء کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا عزم لے کر اٹھی
تھیں۔ان کے عزائم نہایت خطرناک اور ان کی قوت نا قابل دفاع تھی۔اس وقت جب کہ بظاہر
انبیاء اپنے غلبہ سے مایوس ہو گئے۔تب اچانک اللہ تعالیٰ کی مدد ایک ایسے عذاب کی صورت میں
آئی جو اچھے اور برے میں امتیاز کرنے والا تھا جسے خدا چاہتا تھا۔اسے نجات بخشتا تھا لیکن مجرم اس
کی پکڑ سے بچ نہ سکتے تھے قرآن کریم اس کیفیت کا ذکر فرماتے ہوئے بیان کرتا ہے:۔(سورة يوسف:ااا)
إِذَا اسْتَيْئَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنهُمْ قَدْ كُذِبُوْا جَاءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُعِي مَنْ
نَّشَاءُ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ
اور جب ایک طرف تو ) رسول ( ان کی جانب سے) نا امید ہو گئے۔اور (دوسری
طرف) ان (منکروں کا یہ پختہ خیال ہو گیا کہ ان سے (وحی کے نام سے) جھوٹی
باتیں کہی جارہی ہیں تو (اس وقت) ان (رسولوں) کے پاس ہماری مدد آگئی اور
جنہیں ہم بچانا چاہتے تھے (انہیں) بچا لیا گیا اور مجرم لوگوں سے ہمارا عذاب
( ہر گز ) نہیں ہٹایا جاتا۔یہ مدفون قو میں جن کے مدفن سے انسان لا علمی اور غفلت کی حالت میں گزر جایا کرتا تھا آج
کے زمانہ میں جب کہ زمین اپنے بوجھ اگل رہی ہے منظر عام پر ابھر رہی ہیں۔لیکن جس وقت قرآن
کریم نے ان کا ذکر فرمایا تھا اکثر انسان ان کے بارہ میں لاعلمی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔30
پانچویں امتیازی علامت
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
پانچویں علامت جو عذاب الہی کو حوادث زمانہ سے الگ کرتی ہے اس کا ذکر قرآن کریم کی
حسب ذیل آیت میں ملتا ہے:۔وَمَا نُرِيهِمْ مِنْ آيَةٍ إِلَّا هِيَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا وَأَخَذْقُهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ
يَرْجِعُونَ۔(سورة الزخرف: ۴۹)
ترجمہ : ہم ان کو جو نشان بھی دکھاتے تھے وہ اپنے سے پہلے نشان سے بڑا ہو تا تھا اور
ہم نے ان کو عذاب میں مبتلا کر دیا تھا تا کہ وہ (اپنی بد اعمالیوں سے) لوٹ جائیں۔یعنی عذاب الہی میں ایک تدریج اور ترتیب پائی جاتی ہے اور آخری غلبہ تک
عذابوں کا سلسلہ سخت سے سخت تر ہوتا چلا جاتا ہے۔گویا عذاب الہی کے مختلف مظاہر میں خفیف سے اشر کی طرف حرکت نظر آتی ہے۔اگر
عذاب کی شدت کا گراف بنایا جائے تو معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود عذاب کا عمومی رخ شدید سے
شدید ترکی طرف ہی نظر آئے گا۔یہاں تک کہ اگر قوم پیغمبر وقت کے نظریات کو قبول نہ کرے
اور اس کی ہلاکت مقدر ہو جائے تو عذاب کی آخری یورش سب سے شدید اور فیصلہ کن ہوتی ہے۔حوادث زمانہ میں ایسی کوئی ترتیب نہیں پائی جاتی۔چھٹی امتیازی علامت
عذاب الہی کی چھٹی امتیازی علامت یہ ہے کہ گو حوادث زمانہ انسان کی قلبی کیفیت سے اثر
انداز نہیں ہوتے اور وہ ان کیفیات سے بے نیاز اپنے دائرہ میں کار فرمارہتے ہیں لیکن عذاب الہی
اس عہد کے انسانوں کی قلبی کیفیات سے ایک ایسا عجیب رشتہ رکھتا ہے اگر دلوں میں گزشتہ
گناہوں پر ندامت اور پشیمانی پیدا ہو جائے اور طبیعتیں استغفار کی طرف مائل ہوں تو عذاب الہی
ٹل جاتا ہے۔قرآن کریم عذاب الہی کی اس امتیازی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ۔(سورۃ الانفال: ۳۴)
31
حوادث طبعی یا عذاب الہی
ترجمہ: اللہ تعالیٰ انہیں ایسی حالت میں عذاب نہیں دیتا کہ وہ استغفار کر رہے
ہوں۔گزشتہ انبیاء کی تاریخ میں حضرت یونس کے عہد کا واقعہ اس نوع کی ایک نمایاں مثال ہے۔کہ عذاب الہی کی خبر دیئے جانے کے باوجود جب قوم نے استغفار سے کام لیا تو یہ غیر متبدل
سنت اللہ قوم اور عذاب الہی کے درمیان حائل ہو گئی۔ساتویں امتیازی علامت
عذاب الہی کا ایک اور امتیاز یہ ہے کہ عذاب اس وقت تک انتظار کرتا ہے۔جب تک نبی
ہلاک ہونے والی بستی کو چھوڑ کر نہ چلا جائے۔جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ ہم کو
مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے:
وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيْهِمْ۔(سورۃ الانفال: ۳۴)
ترجمہ : اللہ تعالیٰ انہیں ہر گز عذاب نہیں دے گا کہ تو ان کے اندر موجود ہو۔ظاہر بات ہے کہ حوادث کسی کا انتظار نہیں کرتے۔پس وہ حوادث جو کسی خاص وجود یا نیک
لوگوں کی خاطر رکے رہیں اور اس بات کا انتظار کرتے رہیں کہ وہ ہلاک ہونے والی بستی کو چھوڑیں
تو پھر یہ سر گرم عمل ہوں۔مذہبی اصطلاح میں ایسے حوادث کو عذاب الہی کہا جاتا ہے۔اس جہت سے جب ہم اس سوال پر نظر ڈالتے ہیں کہ انبیاء اور ان کی قومیں کس طرح
عذاب کے چنگل سے بچ گئیں تو اس کا ایک جواب یہ سامنے آتا ہے کہ یا تو وقت سے پہلے خبر دار
ہونے کی بناء پر انبیاء اپنے ساتھیوں کو لے کر ہلاک ہونے والی جگہوں کو چھوڑ چکے تھے یا خود ان کی
قوموں نے انہیں اپنے آبائی وطنوں سے جلا وطن کر دیا تھا۔پس عذاب الہی اس وقت آیا جب وہ
ان بستیوں میں موجود نہ تھے۔یہاں ضمناً اس اعتراض کا ذکر بھی بے جانہ ہو گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر
مخالفین کی طرف سے کیا جاتا ہے کہ زلزلہ کے وقت کیوں بستی کو چھوڑ کر باہر باغات میں خیمہ زن
32