طاعون
حوادث طبعی یا عذاب الٰہی
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
اخلاق میں حد سے زیادہ گندی ہو چکی ہو۔چنانچہ ایسے دور میں بھی مشیت الہی کے مطابق بعض
اوقات حوادث بڑی شدت کے ساتھ ہجوم کر کے حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اس طرح حوادث کو
مشیت کے مطابق قوی سزا کے طور پر مسخر کیا جاتا ہے۔قرآن کریم عذاب کی اس نوع کا ذکر
کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔وَتِلْكَ الْقُرَى أهْلَكُنْهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِمْ مَّوْعِدًا۔( سورة الكهف : ۶۰)
ترجمہ : اور وہ بستیاں جن کو ہم نے ان کے ظلم کی وجہ سے ہلاک کر دیا ہے ان کے
لئے موجب عبرت ہو سکتی تھیں۔اور ہم نے ان کو ہلاکت کے لئے پہلے سے ایک
معیاد مقرر کر دی تھی تاوہ چاہیں تو تو بہ کر لیں۔وہ عذاب جو محض بد اعمالیوں کی وجہ سے سزا کے طور پر وارد کیا جاتا ہے اس کے لئے اگر
عمومی انتباه آسمانی صحیفوں میں موجود ہے لیکن ضروری نہیں کہ اس عذاب سے معا پہلے کوئی
پیشگوئی کی جائے اور نہ ہی یہ ضروری ہے کہ وہ عذاب کسی مذہب کے غلبہ پر منتج ہو۔اس ضمنی بیان کے بعد ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بعض ایسی پیشگوئیوں پر
نظر ڈالتے ہیں جو اس زمانہ کے انسان کو آنے والے آسمانی عذابوں سے متنبہ کرتی ہیں۔طاعون
طاعون بھی بہت سی دوسری بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے جو طبعی محرکات کے نتیجہ میں
پیدا ہوتی اور مٹتی رہتی ہے لیکن کبھی یہ عذاب الہی کی شکل بھی اختیار کر لیتی ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بھی اسی طرح ہوا لیکن پیشتر اس کے کہ آپ کی اس عظیم الشان
پیشگوئی اور اس کے اثرات پر تفصیلی نظر ڈالی جائے بہتر ہو گا کہ تاریخی پس منظر میں طاعون کی
پر اسرار بیماری کا کچھ جائزہ لیا جائے۔طاعون کوئی ایسی بیماری نہیں جو عام و بائی بیماریوں کی طرح روز مرہ مختلف موسموں میں سر
نکالتی رہے جیسے ملیریا یا انفلوئنزا گر میوں میں یا سردیوں میں عموما کسی نہ کسی شکل میں نظر آہی
45
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
جاتے ہیں۔طاعون کوئی سالانہ موسمی بیماری نہیں مگر محض یہی کہنے سے بات مکمل نہیں ہوتی۔یہ
کوئی ایسی بیماری بھی نہیں جو دو چار یا دس بیس سال کے بعد وبا کی صورت میں ظاہر ہوتی ہو جیسے
چیچک وغیرہ متعدی امراض عموما آٹھ دس یا بیس سال کا وقفہ دے کر ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔طاعون ایسی
تمام امراض سے اتنی مختلف ہے کہ آپس میں گویا انہیں کوئی نسبت نہیں یہ ایک ایسی پر اسرار بیماری
ہے جو ایک دفعہ تباہ کاری مچانے کے بعد جب دنیا سے رخصت ہوتی ہے تو بعض اوقات سینکڑوں
سال تک منہ نہیں دکھاتی اور بعض اوقات طاعون کی دوباؤں کا درمیانی عرصہ ہزار برس سے بھی
بڑھ جاتا ہے اس لئے بلا شبہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ تمام وبائی امراض میں سب سے زیادہ غیر معمولی
بیماری طاعون ہے اور اس امر کے زیادہ قریب ہے کہ غیر معمولی عذاب الہی کا مظہر بنے۔انسائیکلو پیڈیا بریٹینکا اور تاریخ کی کتب میں طاعون کے بڑے پیمانے پر ظاہر ہونے کے جو
واقعات محفوظ کئے گئے ہیں ان کی رو سے طاعون کی ایک بڑی و با حضرت مسیح کے واقعہ صلیب سے
گیارہ سو سال پہلے فلسطین میں ظاہر ہوئی تھی اور اس نے ایک وسیع علاقہ میں بڑے پیمانے پر تباہی
مچائی تھی۔طاعون کا یہ خطرناک حملہ حضرت موسی علیہ السلام کے وصال کے بعد تیسری صدی
موسوی میں ہوا۔لہذا یہ امر بعید از قیاس نہیں کہ یہود کے بگڑنے کے بعد بنی اسرائیل کے علاقوں
میں طاعون کا پھوٹنا ایک سزا کارنگ رکھتا ہو اور ان معنوں میں اسے عذاب الہی قرار دیا جائے۔اس کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہولناک وباء کی صورت میں یہ پہلی صدی عیسوی میں فلسطین
اور اس کے گردو پیش کے علاقوں میں ظاہر ہوئی جو بالعموم یہود کا مسکن تھے۔طاعون کا دوسرا حملہ
دوسری صدی عیسوی میں ہو ا جو پہلے کی نسبت زیادہ وسیع علاقے پر پھیلا ہوا تھا اور شام مصر اور لیبیا
کے شمالی حصے بھی شدت طاعون سے متاثر ہوئے۔تیسری مرتبہ پھر طاعون کم و بیش ایک سوسال
کے بعد تیسری صدی عیسوی میں ظاہر ہوئی اور اس مرتبہ اس کا پھیلاؤ پہلے سے بڑھ کر تھا۔طاعون کا اس طرح پے در پے کم و بیش ایک ایک سوسال کے وقفے سے ظاہر ہونا جبکہ پہلے
بارہ سو سال تک اس کا کوئی وجود نہیں ملتا بہت معنی خیز ہے اور ہر گز بعید نہیں کہ ایک ایک سوسال
کے مختصر وقفہ میں بار بار پھوٹنا یعنی عیسائیت کی پہلی تین صدیوں میں سے ہر صدی میں اس کا ظاہر
46
حوادث طبعی یا عذاب الہی
جو
ہونا خاص مشیت الہی کے ماتحت ہو۔خصوصاً جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ تینوں مرتبہ طاعون کا حملہ
عیسائیت کے پھیلاؤ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے تو مزید ذہن اس طرف منتقل ہو تا ہے کہ یہ طاعون
کی وباء عذاب الہی کی حیثیت رکھتی تھی اور ان قوموں کے لئے سزا کے طور پر وارد ہوئی تھی
جنہوں نے عیسائیت پر ہولناک مظالم توڑے۔پہلی صدی میں طاعون کا حملہ فلسطین پر ہوا ج
حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کے صحابہ پر توڑے جانے والے انتہائی سنگین اور دردناک مظالم کی
پہلی آماجگاہ تھا۔دوسرا حملہ عیسائیت کے پھیلاؤ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے ان مشرقی ممالک
میں ہو ا یعنی شام، فلسطین اور مصر جہاں بنی اسرائیل بکثرت پائے جاتے تھے اور جو اولین طور پر
عیسائیوں پر ظلم کرنے میں پیش پیش تھے۔تیسرا حملہ اس وقت ہوا جب تیسری صدی میں
سلطنت روما کے یورپین حصہ میں بھی عیسائیت پر مظالم توڑے جانے لگے۔اس حملہ میں سلطنت
روما کے یورپین ممالک خاص طور پر متاثر ہوئے اور عام طور پر یہ کہا جانے لگا یہ عیسائیوں کی نحوست
ہے جس کی وجہ سے طاعون پھوٹی ہے یہ ویسا ہی الزام ہے جیسے قرآن کریم کے بیان کے مطابق
اصحاب قریہ نے اپنی طرف مبعوث ہونے والے رسولوں پر لگایا اور کہا کہ ہم تو تمہیں منحوس سمجھتے
ہیں لیکن ان رسولوں نے یہ جواب دیا کہ طائر کو معکو ہر گز نہیں بلکہ تم تو اپنی نحوست خود اپنے
ساتھ لئے پھرتے ہو۔پس معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیت پر ظلم کرنے والے ظالم جہاں جہاں بھی ظلم کی
نحوستیں ساتھ لے کر گئے وہیں وہیں طاعون نے ان کا تعاقب کیا اور عبرتناک سزادی۔عذاب الہی سے دوسری مماثلت ان تینوں وباؤں میں یہ نظر آتی ہے کہ باوجود اس کے کہ
عیسائی کمزور اور غریب تھے اور جیسا کہ گزر چکا ہے بسا اوقات اندھیری غاروں میں پناہ لینے پر مجبور
ہو جاتے تھے۔لہذا اگر عام حوادث زمانہ کی نوعیت کی کوئی چیز ہوتی اور الہی تصرف نہ ہو تا تو سب
سے پہلے سب سے زیادہ کمزور اور غریبانہ زندگی بسر کرنے والے اور تاریک غاروں میں بسنے والے
عیسائیوں کو اس مرض کا شکار ہونا چاہئے تھا لیکن یہ عجیب بات نظر آتی ہے کہ طاعون کے یہ حملے ہر
بار عیسائیت کو پہلے سے قوی تر حالت میں چھوڑ گئے۔یہاں تک کہ ۷۵۔۲۷۰ عیسوی میں یعنی
تیسری صدی کے آخر پر طاعون کا جو تیسر احملہ ہوا اس نے آخری مرتبہ عیسائیت کو کمزور حالت
47
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
میں دیکھا۔چوتھی صدی عیسائیت کے غلبہ کی صدی ہے جس کے ظاہر ہوتے ہی طاعون جس
پر اسرار طریق پر ظاہر ہوئی تھی اسی پر اسرار طریق پر غائب ہو گئی یہاں تک کہ پھر پورے تین سو
سال تک کہیں نظر نہ آئی۔چھٹی صدی عیسوی کلیسا کے اخلاقی لحاظ سے تباہ و برباد ہونے کی صدی
ہے۔یہ وہ زمانہ ہے جبکہ تمام عیسائی دنیا میں فسق و فجور پھیل چکا تھا اور وہ جو کبھی مظلوم تھے سخت
ظالم اور سفاک ہو چکے تھے۔تب وہی طاعون جو کبھی ان کے ادنی خادم کی حیثیت سے ان کی تائید
میں ظاہر ہوا کرتی تھی اس مرتبہ انہیں سزا دینے کے لیے آئی۔اور قابل غور امر یہ ہے کہ طاعون
کا یہ حملہ اپنی وسعت میں کم و بیش ساری عیسائی دنیا کو گھیرے ہوئے تھا۔یہ گویا اس امر کا اعلان تھا
کہ عیسائی لوگ اب تائید الہی سے محروم ہو گئے ہیں۔چنانچہ یہ حقیقت بہت معنی خیز اور مسلمان
کے لیے ایمان افروز ہے کہ طاعون کا یہ حملہ بعینہ اس زمانہ میں ہوا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی عرب میں ولادت ہوئی۔طاعون کے اس حملہ نے پچاس سال تک یعنی کم و بیش ظہور
نبوت تک عیسائی دنیا کا پیچھا نہیں چھوڑا۔گویا کہ وہ زبان حال سے یہ اعلان کر رہی تھی کہ اب تم
الہی نصرت کے حق دار نہیں رہے۔پس ہمارا یہ کہنا کہ طاعون کی یہ وبا بھی ایک غیر معمولی عذاب
کی حیثیت رکھتی تھی جو سزا کے طور پر عیسائی دنیا پر نازل ہوئی محض ایک خوش اعتقادی نہیں بلکہ
عین قرین قیاس ہے اور واقعات کی انگلی اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔اس
طاعون کی ایک تعجب انگیز حرکت یہ تھی کہ اس نے شام اور فلسطین کو تو خوب اپنی لپیٹ میں لیا اور
وہاں سے نکل کر مصر میں جا پہنچی اور پھر سمندر پار یورپ کے مختلف ممالک میں تہلکہ مچا دیا لیکن
سر زمین حجاز کا رخ نہیں کیا۔گویا اس کے سامنے ایک سد سکندری کھڑی تھی حالانکہ عام اصول
کے مطابق مکہ جو شام سے جنوب کی طرف جانے والی قدیم تجارتی شاہراہ پر واقع تھا تجارتی قافلوں
کے ذریعہ وہاں تک اس کے اثرات پہنچنے زیادہ قریب قیاس تھے مگر یہ متعدی مرض کسی خاص
قدرت الہی کے تحت مسخر ہو کر محض عیسائی دنیا تک محدود رہی۔اس کے بعد طاعون آٹھ سو سال تک اس دنیا سے غائب رہی اور پھر اس نے ۱۳۷۰ء میں
ظاہر ہو کر ۱۳۷۵ء تک دنیا کے ایک وسیع تر خطہ میں جولانی دکھائی۔یہ وہ دور ہے کہ ایک طرف
48
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
اسلامی دنیا شدید اخلاقی انحطاط کا شکار ہو چکی تھی تو دوسری طرف عیسائی دنیا میں بھی حد سے زیادہ
فسق و فجور پھیل چکا تھا۔اس زمانہ کے کلیسیا کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ Monasteries یعنی
راہب خانے جہالت اور او باشی کا اڈہ بنے ہوئے تھے اور ظلم اور سفاکی کا یہ عالم تھا کہ مذہبی
اختلافات کی بنا پر کلیسیا کی اجازت ہی سے نہیں بلکہ کلیسیا کے ایما اور حکم پر بے دریغ ہزاروں
انسانوں کو زندہ جلا دیا جاتا تھا۔عیسائیت پر پہلے تین سو سال میں اجتماعی طور پر اتنے ظلم نہ ہوئے
ہوں گے جتنے عیسائیت نے اپنی تاریکی کی صدیوں میں سے ہر صدی میں غیروں اور اپنوں پر
توڑے۔طاعون کا اس زمانہ میں اس علاقہ میں پھوٹنا اور اس شدت سے پھوٹنا ان واقعات کو دیکھتے
ہوئے ہر گز تعجب انگیز نہیں رہتا۔اہل یورپ کی سفاکی کا یہ عالم تھا کہ خود عیسائی مورخین کے بیان
کے مطابق بعض شہروں میں ہزار ہا یہود کو محض اس لیے زندہ آگ میں جلا دیا گیا کہ ان پر یہ الزام
تھا کہ طاعون ان کی وجہ سے پھوٹی۔چنانچہ مشہور مؤرخ ایچ۔اے۔ایل فشر اس دور کی جہالت اور
سفاکی کی ایک مثال دیتے ہوئے لکھتا ہے:۔"Among the moral results of this disaster the most
shameful was a series of attacks upon the Jewish population,
who at Mainze and other German-speaking towns were
burned in their hundreds or thousands by an infuriated mob
in the belief that the plague was a malignant device of the
Semitic race for the confusion of the Catholic Creed۔"
(A History of Europe by H۔A۔L Fisher, p۔319)
ترجمہ : اس آفت کے اخلاقی نتائج میں سے سب سے زیادہ قابل شرم یہ تھا کہ اس
کے نتیجے میں یہود آبادیوں پر مینز اور بعض دوسرے جرمن بولنے والے قصبات
میں حملوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔سینکڑوں، ہزاروں یہودیوں کو محض اس
تو ہم کے نتیجہ میں نذرِ آتش کیا جاتا کہ کیتھولک کلیسیا میں بد اعتقادی پیدا کرنے
کے لیے طاعون کی وبا یہودی نسل کے ماتھوں میں ایک ہولناک آلہ کار کی حیثیت
رکھتی ہے۔بہر حال عیسائی دنیا کا یہ دور ایک انتہائی کریہہ المنظر دور ہے۔پس اگر ظلم و ستم کا کوئی دور
49
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
بھی عذاب الہی کو دعوت دے سکتا ہے تو بلاشبہ یہ وہ دور ہے جو پکار پکار کر عذاب الہی کو دعوت
دے رہا تھا۔اگر ہمارا یہ نظریہ درست ہے کہ ظلم و ستم کا اولین ذمہ دار کلیسیا تھا تو طبعی طور پر
ہمیں یہ بھی توقع رکھنی چاہیے کہ طاعون
کا اولین شکار بھی کلیسیا کو ہی ہونا چاہیے۔جب ہم تاریخ پر
اس پہلو سے نظر ڈالتے ہیں تو بعینہ وہی منظر نظر آتا ہے۔سب شہروں اور بستیوں اور مقامات سے
بڑھ کر طاعون کو اپنے حملوں کے لیے اگر کوئی جگہ مرغوب تھی تو وہ عیسائی راہب خانے ہی تھے۔اس امر کا ذکر کرتے ہوئے ایچ۔اے۔ایل فشر اپنی مشہور تاریخ یورپ میں رقم طراز ہے:
"Rather it would be true to say that the sudden
destruction of life (which was specially evident in the
monasteries) had set in motion a series of small shifting,
which, in their accumulated and accumulating effects,
amounted to a revolution۔"
(A History of Europe by H۔A۔L Fisher, p۔320)
ترجمہ: غالباً یہ کہنا درست ہو گا کہ زندگی کی اچانک بیخ کنی نے (جو بالخصوص
عیسائی راہب خانوں میں نمایاں طور پر نظر آتی تھی) ایک ایسا محرکات کا سلسلہ
شروع کر دیا تھا جس نے مجموعی حیثیت سے وہ نتائج پیدا کیے جنہیں انقلاب کا نام
دیا جاسکتا ہے۔طاعون نے نہ صرف اپنی تباہ کاری کے وقت monasteries (راہب خانوں) کو
بالخصوص شکار بنایا بلکہ اس کے بعد کے اثرات بھی کلیسیا کے لیے بڑے مہلک ثابت ہوئے اور
کلیسیا کی طاقت کو توڑنے اور ایک نئی طرزِ فکر پیدا کرنے میں اس طاعون نے ایک اہم کردار ادا
کیا کلیسیا پر اس کے براہِ راست اثر کا ذکر کرتے ہوئے یہی مورخ انگلستان کی مثال پیش کرتا ہے
اور لکھتا ہے۔"In the monasteries a marked decline in literary
activity and discipline; in the impoverished country parishes
empty rectories and absentee priest"۔(A History of Europe by H۔A۔L۔Fisher, p۔320)
50
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
ترجمہ : اس طاعون نے حسب ذیل مذهبی نتیجہ پیدا کیا کہ مذہبی اداروں اور راہب
خانوں میں اسی طاعون کے نتیجے میں علمی دلچسپیوں اور نظم وضبط میں غیر معمولی کمی
واقع ہو گئی اور غریب دیہاتی کلیسیاؤں میں اس کا یہ اثر پڑا کہ کہیں تو منتظم پادری
ہی موجود نہ تھے اور کہیں پادری مقرر تو تھے مگر اکثر غیر حاضر رہنے والے۔یہ طاعون ایک اور پہلو سے بھی دلچسپ مطالعہ کا مواد پیش کرتی ہے کہ اس کا دائرہ عمل اس
مرتبہ صرف عیسائی دنیا تک محدود نہیں رہا بلکہ اسلامی دنیا کو بھی اس نے اپنی لپیٹ میں لیا۔مسلمانوں کے حالات پر اگر غور کریں تو وہاں بھی بعینہ وہی شکل نظر آئی ہے جو حضرت عیسی علیہ
السلام کے واقعہ صلیب کے چھ سو سال بعد عیسائی دنیا کی تھی۔اسی طرح عیسائیت تین صدیوں
تک بالعموم نیکی کی راہ پر چلتے ہوئے بالآخر اپنے غلبہ کے دور میں راستہ سے بھٹک کر ظلم و تعدی کی
راہ پر گامزن ہو گئی۔اور دوسرے تین سو سال عیسائیت کی روحانی تباہی اور ہلاکت کے سال شمار
کیے جاسکتے ہیں جن کے بعد طاعون نے ان کی تائید کی بجائے ان کی مخالفت پر کمر باندھ لی۔اس سے
ملتا جلتا ایک منظر ہمیں اسلامی دنیا میں بھی نظر آتا ہے۔حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت کے بعد تین سو سال کا زمانہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے مطابق نور
اور ہدایت کا ایسا زمانہ قرار دیا جا سکتا ہے جس میں نیکی بہر حال بدی پر غالب رہی اور اعتقادی اور
سیاسی اختلافات کے باوجود عالم اسلام کی اکثریت اپنی اکثر صفات اور خصال میں نیکی کا مظہر تھی۔پھر وہ دور شروع ہوا جس کو فیج اعوج کا نام دیا جاتا ہے اور اگلے تین سو سال خصوصیت کے ساتھ
تاریکی کو بڑھانے کا موجب بنے۔خلافت جو پہلے ہی بادشاہت میں تبدیل ہو چکی تھی تقویٰ سے
دور تر ہوتی چلی گئی۔فرقہ بندی اور اختلافات نے اسلامی نظریات کے ہر شعبہ کو پارہ پارہ کر دیا۔قصور شاہی عیش و عشرت کا مرکز بن گئے اور عوامی بستیوں کو بھی فسق و فجور اور ظلم و تعدی نے گھیر
لیا۔دنیا داری بڑھنے لگی اور روحانیت مفقود ہونے لگی ایسے علمائے ظاہر پیدا ہونے شروع ہوئے جو
تقویٰ کا لباس پہننے کی بجائے ریا کا لبادہ اوڑھے ہوئے تھے۔غرضیکہ وہ ہزار سالہ رات جس نے پہلی
تین صدیوں کے بعد اسلامی دنیا پر چھا جانا تھا وہ بلا شبہ مذکورہ تین سوسال کے عرصہ میں پوری
51
حوادث طبعی یا عذاب الہی
طرح بھیگ چکی تھی۔اسلام کی پہلی تین صدیوں کے اختتام پر جہاں ہمیں روحانی آفات شدت
سے سر اٹھاتی نظر آتی ہیں وہاں سیاسی لحاظ سے بھی ایسے محرکات پیدا ہو رہے تھے جو بالآخر
مسلمانوں کی سیاسی قوت کو سبو تاژ کرنے کا موجب بنے۔تیسری صدی ہجری کے آخر پر ہمیں یہ
انتہائی الم انگیز اور ہولناک صورت حال نظر آتی ہے کہ پوپ مرکزی اسلامی خلافت سے
مسلمانوں کی ہسپانوی حکومت کے خلاف سازش کر رہا تھا۔1 جس کے نتیجہ میں بالآخر مسلمانوں کی
مرکزی حکومت اس امر پر آمادہ ہو گئی کہ ہسپانیہ کی اسلامی مملکت کے خلاف وہ یورپ کی عیسائی
طاقتوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔عالم اسلام کے عظیم الشان قلعہ میں یہ پہلا رخنہ ہے جو بالآخر
اس قلعہ کے مسمار ہونے پر منتج ہوا۔بعد کے تین سو سال نے اس سیاسی انحطاط کو بڑی سرعت اور
شدت کے ساتھ بڑھایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ چودھویں صدی عیسوی میں اسلامی سلطنت کے
دونوں بازو یعنی شرقی اور غربی عملاً مفلوج ہو چکے تھے اور ایک طرف مغرب کی عیسائی طاقتیں پیہم
جذبات سے سپین کی اسلامی مملکت کو کمزور کر رہی تھی اور یورپ سے مسلمانوں کو نکالنے کا منصوبہ
عملاً بروئے کار لا رہی تھی تو دوسری طرف مشرقی چنگیزیوں کا ہولناک عذاب صحرائے گوبی میں
اس طرح پرورش پارہا تھا جیسے ٹڈی دل کا لشکر سر سبز و شاداب دنیا کی نظروں سے اوجھل ریگستانوں
میں ایک عظیم یورش کی تیاری کر رہا ہو۔چھٹی صدی ہجری میں ہمیں پہلی مرتبہ یہ المناک منظر
دکھائی دیتا ہے کہ یورپ کے شمال میں اثر و نفوذ بڑھنے کی بجائے مسلمانوں کو سسلی اور کریٹ سے
نکال کر افریقی ساحل کی طرف دھکیل دیا گیا۔مسلمانوں کو بزور شمشیر نکالنے کا یہ عمل اس وقت
تک جاری رہا جب تک بالاآخر اس واقعہ کے قریباً ایک سو سال بعد سپین میں مسلمانوں کے آخری
قلعہ غرناطہ کو بھی عیسائیوں نے بزور شمشیر فتح کر لیا اور کلیۂ ہسپانیہ کی سرزمین سے مسلمانوں کا
صفایا کر دیا۔اسی طرح چھٹی صدی بھی مسلمانوں کی تاریخ میں وہ دردناک صدی ہے جب
چنگیزیوں کے انبوہ کثیر غول بیابانی کی طرح ناگاہ مسلمانوں کی مشرقی سلطنت پر ٹوٹ پڑے اور
بغداد کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔بڑی بڑی بلند عمارتیں پیوند خاک ہو گئیں لیکن اس حقیقت کی
1 ماخوذ از تفسیر کبیر از حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ ، جلد دوم صفحہ ۱۶۔52
حوادث طبعی یا عذاب الہی
یاد گار کے طور پر کہ یہاں کبھی انسان بستے تھے بغداد کی زمین پر انسانی کھوپڑیوں کا ایک بلند مینار
تعمیر کیا گیا۔پس کسی پہلو سے بھی دیکھیں تو چوتھی صدی ہجری اگر تاریکی کے آغاز کا اعلان تھا تو
چھٹی صدی ہجری اس وقت تک ختم نہ ہوئی جب تک اسلام کے افق پر بڑے جلی الفاظ میں یہ کتبہ
آویزاں نہ کر گئی کہ ہر قسم کی تاریکی نے عالم اسلام کو گھیر لیا ہے اور آج کے بعد اسلام کی نشاۃ ثانیہ
کی فجر طلوع ہونے تک یہاں رات کی راجدھانی ہو گی۔ان حالات کو دیکھ کر ہر گز تعجب کی جا نہیں
کہ طاعون نے بھی اسلامی مملکت کی زیارت کے لیے یہی دور چنا۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے
عیسائیوں کو راستے سے بھٹکنے کی سزا دینے کے لیے چھٹی صدی عیسوی میں طاعون کا وبال آیا تھا،
مسلمانوں کو بھی حضرت سید الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے روگردانی کی سزا
دینے کے لیے تقدیر الہی نے اسی جلاد کو ایک مرتبہ پھر مقرر کیا۔یقیناً اگر عیسی علیہ السلام کا دامن
چھوڑ نا کسی سزا کا طلب گار تھا تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن چھوڑنے کا قصور اس
سے بہت بڑی سزا کا متقاضی تھا۔ایسا ہی ہوا اور ایک ایسی خوفناک رات عالم اسلام پر طاری ہو گئی
جس کے اند ھیروں کے نیچے ہر دولت لوٹی گئی اور ہر اثاثہ چھن گیا۔نہ سیاست رہی، نہ علم، نہ
تہذیب، نہ تمدن۔حکومتیں پارہ پارہ ہو گئیں۔رعب جاتارہا۔اخلاقی برتری ہاتھ سے نکل گئی۔علمی
تفوق علمی دیوالیہ پن میں تبدیل ہو گیا۔رخ ایسا پلٹا کہ وہ راہیں جو حصول علم کے لیے مغرب سے
مشرق کو جارہی تھیں مشرق سے سمت مغرب کو چلنے لگیں۔معطی سائل بن گئے اور فیض رساں
فیض کی بھیک مانگنے لگے۔تاریخ کے اس دور کا مطالعہ کرنے سے توحید کا ایک بڑا قیمتی سبق ملتا ہے۔یہ کہ انسان خواہ کسی کی طرف منسوب ہو اپنے خالق کی نظر میں اس حد تک برابر ہے کہ اگر اس
نے ایک مذہب کے دائرہ میں غلطی کی ہو اور اس غلطی کی سزا پائی ہو تو کسی دوسرے مذہب کے
دائرہ میں رہ کر اگر ویسی ہی غلطی کرے گا تو ویسی ہی سزا پائے گا لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِهِ کا
ایک یہ بھی مفہوم معلوم ہوتا ہے کہ محض اس لیے کہ کوئی انسان کسی بر تر رسول کے نام لیواؤں
میں سے ہے اس کی بے راہ روی معاف نہیں کی جائے گی۔ہمارا یہ کہنا کہ چھٹی صدی ہجری سے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کو تنبیہ و توبیخ کا دور شروع ہوتا ہے محض ایک خیال نہیں بلکہ
53
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
اولیاء اللہ کے تذکرہ میں یہ مشہور روایت ہے جو ہمارے اس نظریہ کی تائید کرتی ہوئی نظر آتی ہے
کہ جب بغداد پر چنگیزیوں کا لشکر حملہ آور ہوا تو خلیفہ معتصم نے ایک بزرگ کی خدمت میں بصد
عجز ومنت دعا کی درخواست کی۔دوسرے روز اس بزرگ کا یہ پیغام اس خلیفہ کو پہنچا کہ ساری رات
میں دعا کر تار ہا لیکن مجھے جواب میں یہ الہام ہو تار بایا آئیهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَارَ۔کہ اے کا فرو!
فاجروں (یعنی بد اعمال مسلمانوں) کو قتل کرو۔پس اللہ تعالیٰ کی تقدیر یہی معلوم ہوتی ہے کہ
مسلمان اس سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔طاعون کا دور آخر
چودھویں صدی عیسوی میں ایک عالمگیر تباہی مچانے کے بعد طاعون ایک دفعہ پھر نظروں
سے غائب ہو گئی اور کچھ اس طرح غائب ہوئی کہ گویا اس کا کوئی وجود ہی نہ تھا۔اس مر تبہ اس نے
چھ صدیوں تک پھر دنیا کا منہ نہ دیکھا اور نہ زمین سوراخوں میں روپوش رہی، بعد ازاں اسی طرح
جیسے اس نے حضرت عیسی علیہ السلام کے واقعہ صلیب کے بعد چودھویں صدی میں سر نکالا تھا
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد تیرھویں صدی کے آخر میں طاعون کی مرض
ایک دفعہ پھر اپنے بلوں سے باہر نکلنا شروع ہوئی اور چودھویں صدی میں پورے عروج پر پہنچ
گئی۔بظاہر یہ سب اتفاقی حادثات ہیں۔جنہیں سائنسی اصطلاح میں (Great Circles) یعنی
وسیع دائرے کہا جائے گا۔لیکن اہل ایمان کے لیے یقیناً اس امر میں فکر کا بڑا مواد ہے کہ یہ وسیع
دائرے نیکی اور بدی، ظہورِ رسالت اور انکارِ رسالت، نور اور ظلمت، مظلومیت اور ظلم کے وسیع
دائروں کے ساتھ حیرت انگیز طور پر مطابقت رکھتے ہیں۔ایک بد مذہب جو چاہے سوچے اور
ہمارے اس طرز فکر کو جس طرح چاہے تو ہمات اور ضعیف الاعتقادی قرار دے لیکن جوں جوں یہ
بات آگے بڑھے گی ہمارے مضمون کا دوسراحصہ جو طاعون کے دورِ آخر سے تعلق رکھتا ہے بعض
ایسے تازہ مشاہدات پر بحث کرے گا جو ایک منصف مزاج کو اس بات کا قائل کرنے کے لیے کافی
ہوں گے کہ بات حوادث کے دائرہ سے بہت آگے نکل چکی ہے اور یقیناً حوادث زمانہ کی بجائے
کوئی اور قانون اس وبا کے پس پردہ کار فرما نظر آتا ہے۔54
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
طاعون کے جس دور آخر کا ہم نے ذکر کیا ہے اس کا پہلی مرتبہ ۱۸۸۰ء میں میسوپوٹیمیا کے
علاقہ سے آغاز ہوا۔یہ بعینہ وہی دور ہے جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہندوستان کی ایک گمنام
بستی قادیان میں اسلام کی حمایت میں ایک عظیم دفاعی جنگ لڑ رہے تھے آپ کو زمانہ کے امام کی
حیثیت سے ماموریت کی خلعت پہنائی جارہی تھی۔ظہور طاعون کا اس زمانہ سے انطباق یقیناً معنی
خیز ہے۔لیکن اس سے بڑھ کر تعجب کی بات یہ ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو واضح طور پر یہ خبر نہ دی کہ طاعون عذاب الہی کی شکل اختیار کرنے والی ہے اس وقت تک
طاعون کو کھل کھیلنے کی توفیق عطا نہ ہوئی۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کسی ہولناک درندے کو
مضبوط زنجیروں سے جکڑا ہوا ہو، اسے ہم غیظ و غضب میں بل کھاتے ہوئے دیکھ رہے ہوں اور
اس کی چنگھاڑ بھی سن رہے ہوں لیکن ابھی اس کی زنجیریں کھولی نہ گئی ہوں۔۔۱۸۹۷ء میں پہلی مرتبہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو یہ خبر دی کہ
قادیان میں طاعون داخل ہو گئی ہے۔اس وقت تک اگر چہ گزشتہ سترہ سال میں کئی مرتبہ طاعون
کے متفرق حملے ہندوستان میں بعض جنوب اور جنوب مغربی علاقوں پر ہو چکے تھے لیکن پنجاب ان
کے اثر سے محفوظ تھا۔اس واضح خبر کے باوجود آپ نے بعض وجوہ سے قادیان میں طاعون کے
ظاہر ہونے کی اور تعبیر فرمائی اور خیال کیا کہ شائد اس سے مراد خارش کی قسم کی کوئی بیماری ہو۔1
اس کے چند ماہ بعد اللہ تعالیٰ نے بڑی وضاحت کے ساتھ آپ کو طاعون کے پنجاب میں
شدت سے پھیل جانے کی خبر دی جس سے آپ اس حد تک متاثر ہوئے کہ آپ نے اشتہار کے
ذریعہ ۶ فروری ۱۸۹۸ء کو پنجاب کو خصوصاً اور تمام ہندوستان کو عموماً حسب ذیل الفاظ میں اس خبر
سے متنبہ کیا:۔” ہماری گورنمنٹ محسنہ نے کمال ہمدردی سے تدبیریں کیں اور اپنی رعایا پر
نظر شفقت کر کے لکھو کھا روپیہ کا خرچ اپنے ذمہ ڈال لیا اور قواعد طبیہ کے لحاظ
سے جہاں تک ممکن تھا ہدایتیں شائع کیں مگر اس مرض مہلک سے اب تک بکلی
1 الحکم جلد نمبر ۵۔۲۳ نومبر ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۔55
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
امن حاصل نہیں ہوا بلکہ بمبئی میں ترقی پر ہے اور کچھ شک نہیں کہ ملک پنجاب
بھی خطرہ میں ہے۔ہر ایک کو چاہیے کہ اس وقت اپنی اپنی سمجھ اور بصیرت کے
موافق نوع انسان کی ہمدردی میں مشغول ہو۔۔۔۔۔۔ایک اور امر ضروری ہے
جس کے لکھنے پر میرے جوش ہمدردی نے مجھے آمادہ کیا ہے اور میں خوب جانتا
ہوں کہ جو لوگ روحانیت سے بے بہرہ ہیں اس کو ہنسی اور ٹھٹھے سے دیکھیں گے
مگر میر افرض ہے کہ میں اس کو نوع انسان کی ہمدردی کے لیے ظاہر کروں اور وہ
یہ ہے کہ آج جو ۶۔فروری ۱۸۹۸ء روز یک شنبہ ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ
خدا تعالیٰ کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے
ہیں اور وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ رنگ اور خوفناک اور چھوٹے قد کے ہیں۔میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ درخت کیسے ہیں تو انہوں نے جواب دیا
کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے۔میرے پر یہ امر
مشتبہ رہا کہ اس نے یہ کہا کہ آئندہ جاڑے میں یہ مرض پھیلے گا یا یہ کہا کہ اس کے
بعد جاڑے میں پھیلے گا۔لیکن نہایت خوفناک نمونہ تھا جو میں نے دیکھا اور مجھے اس
سے پہلے طاعون کے بارے میں الہام بھی ہوا اور وہ یہ :اِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا
بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ إِنَّةَ أوَى الْقَرْيَةَ۔یعنی جب تک دلوں کی وبا
اور معصیت دور نہ ہو تب تک ظاہری وبا بھی دور نہیں ہو گی۔اور در حقیقت
دیکھا جاتا ہے کہ ملک میں بدکاری کثرت سے پھیل گئی ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت
ٹھنڈی ہو کر ہو اوہوس کا ایک طوفان برپا ہو رہا ہے۔اکثر دلوں سے اللہ جل شانہ کا
خوف اٹھ گیا ہے اور وباؤں کو ایک معمولی تکلیف سمجھا گیا ہے جو انسانی تدبیروں
سے دور ہو سکتی ہے۔ہر ایک قسم کے گناہ بڑی دلیری سے ہو رہے ہیں اور قوموں
کا ہم ذکر نہیں کرتے وہ لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں ان میں سے جو غریب اور
مفلس ہیں اکثر ان میں سے چوری اور خیانت اور حرام خوری میں نہایت دلیر پائے
56