طاعون
حوادث طبعی یا عذاب الٰہی, حصہ 2
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
جاتے ہیں۔جھوٹ بہت بولتے ہیں اور کئی قسم کے خسیس اور مکر وہ حرکات ان
سے سرزد ہوتے ہیں اور وحشیوں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں۔نماز کا تو ذکر کیا
کئی کئی دنوں تک منہ نہیں دھوتے اور کپڑے بھی صاف نہیں کرتے اور جو لوگ
امیر اور رئیس اور نواب یا بڑے بڑے تاجر اور زمیندار اور ٹھیکیدار اور دولت مند
ہیں وہ اکثر عیاشیوں میں مشغول ہیں اور شراب خوری اور زناکاری اور بد اخلاقی اور
فضول خرچی ان کی عادت ہے اور صرف نام کے مسلمان ہیں اور دینی امور میں اور
دین کی ہمدردی میں سخت لا پروا پائے جاتے ہیں۔اب چونکہ اس الہام سے جو ابھی میں نے لکھا ہے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تقدیر معلق
ہے اور توبہ استغفار اور نیک عملوں اور ترک معصیت اور صدقات اور خیرات اور
پاک تبدیلی سے دور ہو سکتی ہے۔لہذا اتمام بندگانِ خدا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ
سچے دل سے نیک چلنی اختیار کریں اور بھلائی میں مشغول ہوں اور ظلم اور بدکاری
کے تمام طریقوں کو چھوڑ دیں۔“ ( مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود جلد سوم صفحہ نمبر ۳، ۶،۵)
آپ کے اس اشتہار کی اشاعت کے تقریباً دو سال بعد تک طاعون کا کوئی غیر معمولی
حملہ پنجاب پر نہیں ہوا۔چنانچہ بجائے استغفار کرنے اور گناہوں سے تو بہ کرنے کے کیا علما اور کیا
عوام الناس سب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیش گوئی پر ہنسی اڑانی شروع کی اور
تمسخر کے ساتھ اس کے تذکرے ہونے لگے۔لیکن افسوس ہے کہ جلد یہ جنسی رونے پیٹنے اور ماتم
میں تبدیل ہو گئی کیونکہ طاعون اچانک اس تیزی کے ساتھ پنجاب میں پھیل گیا کہ ہندوستان کے
دوسرے علاقوں میں کم ہی اس شدت کا حملہ ہوا ہو گا۔چنانچہ آپ نے اس افسوس ناک حالت کا
ذکر کرتے ہوئے ۱۷۔مارچ ۱۹۰۱ء بذریعہ اشتہار اہل وطن کو ایک دفعہ پھر نصیحت فرمائی اور
استغفار اور توبہ کرنے کی ہدایت کی۔اس اشتہار کے چند اقتباسات پیش ہیں :-
ا۔”ناظرین کو یاد ہو گا کہ ۲۶۔فروری ۱۸۹۸ء کو میں نے طاعون کے بارے میں
ایک پیشگوئی شائع کی تھی اور اس میں لکھا تھا کہ مجھے یہ دکھلایا گیا ہے کہ اس ملک
57
حوادث طبعی یا عذاب الہی
کے مختلف مقاموں میں سیاہ رنگ کے پودے لگائے گئے ہیں اور وہ طاعون کے
پودے ہیں اور میں نے اطلاع دی تھی کہ تو بہ اور استغفار سے وہ پودے دور ہو سکتے
ہیں۔مگر بجائے تو بہ اور استغفار کے وہ اشتہار بڑی ہنسی اور ٹھٹھے سے پڑھا گیا اب
میں دیکھتا ہوں کہ وہ پیشگوئی ان دنوں میں پوری ہو رہی ہے خدا ملک کو اس آفت
سے بچاوے۔اگر خدانخواستہ اس کی ترقی ہوئی تو وہ ایک ایسی بلا ہے جس کے تصور
سے بدن کانپتا ہے۔سواے عزیز و! اسی غرض سے پھر یہ اشتہار شائع کرتاہوں کہ
سنبھل جاؤ اور خدا سے ڈرو اور ایک تبدیلی دکھلاؤ تا خدا تم پر رحم کرے اور وہ بلا جو
بہت نزد یک آگئی ہے خدا اس کو نابود کرے۔“
۲۔”اے غافلو! یہ جنسی اور ٹھٹھے کا وقت نہیں ہے یہ وہ بلا ہے جو آسمان سے آتی اور
صرف آسمان کے خدا کے حکم سے دور ہوتی ہے۔۔۔۔معمولی درجہ کی طاعون یا
کسی اور وبا کا آنا ایک معمولی بات ہے لیکن جب یہ بلا ایک کھا جانے والی آگ کی
طرح کسی شہر میں اپنا منہ کھولے تو یقین کرو کہ وہ شہر کامل راستبازوں کے وجود
سے خالی ہے۔تب اس شہر سے جلد نکلو یا کامل تو بہ اختیار کرو۔ایسے شہر سے نکلنا
طبی قواعد کی رو سے مفید ہے ایسا ہی روحانی قواعد کی رو سے بھی۔۔۔۔“۔اللہ جل شانہ اپنے رسول کو قرآن شریف میں فرماتا ہے مَا كَانَ اللهُ
لِيُعَذِّبَهُمْ وَ أَنْتَ فِيهِمْ۔یعنی خدا ایسا نہیں ہے کہ وہ و باوغیرہ سے ان لوگوں کو
ہلاک کرے جن کے شہر میں تو رہتا ہو۔پس چونکہ وہ نبی علیہ السلام کامل راستباز
تھا اس لیے لاکھوں کی جانوں کا وہ شفیع ہو گیا۔یہی وجہ ہے کہ مکہ جب تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس میں تشریف رکھتے رہے امن کی جگہ رہا اور پھر
جب مدینہ تشریف لائے تو مدینہ کا اس وقت نام یثرب تھا جس کے معنے ہیں ہلاک
کرنے والا۔یعنی اس میں ہمیشہ سخت و با پڑا کرتی تھی۔آپ نے داخل ہوتے ہی
فرمایا کہ اب کے بعد اس کا نام یثرب نہ ہو گا بلکہ اس کا نام مدینہ ہو گا یعنی تمدن اور
58
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
آبادی کی جگہ۔اور فرمایا کہ مجھے دکھایا گیا ہے کہ مدینہ کی وبا اس میں سے ہمیشہ کے
لیے نکال دی گئی ہے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اب تک مکہ اور مدینہ ہمیشہ طاعون سے
پاک رہے۔میں اس خدائے کریم کا شکر کرتاہوں کہ اس آیت کے مطابق اس
نے مجھے بھی الہام کیا اور وہ یہ ہے "الامراض تُشَاءُ وَالنَّفُوْسُ تُضَاعُ - إِنَّ اللَّهَ
لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيَّرُ وا مَا بِأَنْفُسِهِمْ إِنَّهُ آوَى الْقَرْيَةَ- یہ الہام ۲۶۔فروری ۱۸۹۸ء میں شائع ہو چکا ہے اور یہ طاعون کے بارے میں ہے۔اس کا خلاصہ
مطلب یہ ہے کہ موتوں کے دن آنے والے ہیں مگر نیکی اور تو بہ کرنے سے ٹل
سکتے ہیں اور خدا نے اس گاؤں کو اپنی پناہ میں لے لیا ہے اور متفرق کیے جانے سے
محفوظ رکھا۔یعنی بشرط توبہ۔اور براہین احمدیہ میں یہ الہام بھی درج ہے کہ ما
كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِيْهِمْ -۔یہ خدا کی طرف سے برکتیں ہیں اور
لوگوں کی نظر میں عیب۔“ ( مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد سوم ص ۴۰۳-۴۰۱)
طاعون کی اس وبا کا غیر معمولی طرز عمل جو اسے عام وباؤں سے ممتاز
کرتا ہے
۱۹۰۱ء میں طاعون کی وبانے پنجاب پر ایک عام ہلہ بول دیا اور وہ لوگ جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی گزشتہ پیش گوئیوں کو استخفاف و استہزا کی نظروں سے دیکھ رہے تھے اچانک
ہر طرف سے انتہائی ہولناک طاعون کے نرغے میں گھر گئے۔اس وقت وبا کی شدت کے دوران
آپ کا یہ دعوی سخت تعجب انگیز تھا کہ یہ مرض آپ کے گھر کے چار دیواری میں بسنے والوں کو ہر گز
کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گی۔یہی نہیں بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ صرف آپ کا گھر ہی نہیں خود
قادیان بھی اس مرض کے ایسے حملے سے محفوظ رہے گا جو دوسرے شہروں کی طرح ہلاک خیز ہو
گویا اس لحاظ سے پنجاب کے دوسرے شہروں کی نسبت قادیان کو ایک خاص امتیاز حاصل رہے گا
لیکن پیشتر اس کے کہ ہم طاعون کی وبا کا اس پہلو سے تنقیدی جائزہ لیں کہ اس میں عذاب الہی
59
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
ہونے کے کیا کیا خصوصی امتیازات پائے جاتے تھے بہتر ہو گا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام کے الفاظ ہی میں ان الہی مواعید اور بشارتوں کا ذکر کیا جائے جو اس ضمن میں اللہ تعالیٰ نے
آپ کو دیئے۔آپ فرماتے ہیں:۔” چار سال ہوئے کہ میں نے ایک پیشگوئی شائع کی تھی کہ پنجاب میں سخت طاعون
آنے والی ہے اور میں نے اس ملک میں طاعون کے سیاہ درخت دیکھے ہیں جو ہر
ایک شہر اور گاؤں میں لگائے گئے ہیں اگر لوگ تو بہ کریں تو یہ مرض دو جاڑہ سے
بڑھ نہیں سکتی۔خدا اس کو دفع کر دے گا۔مگر بجائے تو بہ کے مجھ کو گالیاں دی
گئیں اور سخت بد زبانی کے اشتہار شائع کئے گئے جس کا نتیجہ طاعون کی یہ حالت ہے
جو اب دیکھ رہے ہو۔“
اب اس تمام وحی سے تین باتیں ثابت ہوئی ہیں:۔اول یہ کہ طاعون دنیا میں اس لیے آئی ہے کہ خدا کے مسیح موعود سے نہ صرف
انکار کیا گیا بلکہ اس کو دکھ دیا گیا اور اس کے قتل کرنے کے لیے منصوبے بنائے
گئے اس کا نام کافر اور دجال رکھا گیا۔پس خدا نے نہ چاہا کہ اپنے رسول کو بغیر
گواہی چھوڑے۔۔۔۔دوسری بات جو اس وحی سے ثابت ہوئی وہ یہ ہے کہ یہ طاعون اس حالت میں فرو
ہو گی جبکہ لوگ خدا کے فرستادہ کو قبول کر لیں گے کم سے کم یہ کہ شرارت اور ایذا
رسانی اور بد زبانی سے باز آجائیں گے۔۔۔۔۔تیسری بات جو اس وحی سے ثابت ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ خداتعالی بہر حال جب
تک کہ طاعون دنیا میں رہے گوستر برس تک رہے قادیان کو اس کی خوف ناک
تباہی سے محفوظ رکھے گا کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے اور یہ تمام امتوں
وو
دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۲۵-۲۳۰)
کے لیے نشان ہے۔“
چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ملک میں عام طاعون پڑے گی اور کسی کم مقدار کی حد
60
حوادث طبعی یا عذاب الہی
تک قادیان بھی اس سے محفوظ نہیں رہے گی اسی لیے اس نے آج کے دنوں سے
تئیس برس پہلے فرمایا کہ جو شخص اس مسجد میں اس گھر میں داخل ہو گا یعنی اخلاص
اور اعتقاد سے وہ طاعون سے بچایا جائے گا۔اسی کے مطابق ان دنوں میں خدا تعالیٰ
نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا:-
اِنّى أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْا مِنِ اسْتِكْبَارٍ وَ أَحَافِظُكَ
خَاصَّةً - سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَّبٍ رَّحِيمٍ۔۔۔۔یعنی میں ہر ایک ایسے انسان کو
طاعون کی موت سے بچاؤں گا جو تیرے گھر میں ہو گا مگر وہ لوگ جو تکبر سے اپنے
تئیں اونچا کریں۔اور میں تجھے خصوصیت کے ساتھ بچاؤں گا خدائے رحیم کی
طرف سے تجھے سلام۔جاننا چاہیے کہ خدا کی وحی نے اس ارادہ کو جو قادیان کے متعلق ہے دو حصوں پر
تقسیم کر دیا ہے۔(۱) ایک وہ ارادہ جو عام طور پر گاؤں کے متعلق ہے اور وہ ارادہ
یہ ہے کہ یہ گاؤں اس شدت طاعون سے جو افرا تفری اور تباہی ڈالنے والی اور
ویران کرنے والی اور تمام گاؤں کو منتشر کرنے والی ہو محفوظ رہے گا۔(۲) دوسرے یہ ارادہ کہ خدائے کریم خاص طور پر اس گھر کی حفاظت کرے گا
اور اس کو تمام عذاب سے بچائے گاجو گاؤں کے دوسرے لوگوں کو پہنچے گا اور اس
وحی اللہ کا اخیر فقرہ ان لوگوں کے لیے مندر ہے جن کے دلوں میں بے جا تکبر
ہے۔66
( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۰۲-۴۰۱)
”کچھ شک نہیں کہ اس وقت تک جو تدبیر اس عالم اسباب میں اس گور نمنٹ عالیہ
کے ہاتھ آئی وہ بڑی سے بڑی اور اعلیٰ سے اعلیٰ یہ تدبیر ہے کہ ٹیکا کرایا جائے اس
سے کسی طرح انکار نہیں ہو سکتا کہ یہ تدبیر مفید پائی گئی ہے اور یہ پابندی رعایت
اسباب، تمام رعایا کا فرض ہے کہ اس پر کاربند ہو کر وہ غم جو گورنمنٹ کو ان کی
جانوں کے لیے ہے اس سے اس کو سبکدوش کریں لیکن بڑے ادب سے اس محسن
61
حوادث طبعی یا عذاب الہی
گورنمنٹ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ اگر ہمارے لیے ایک آسمانی روک
نہ ہوتی تو سب سے پہلے رعایا میں سے ہم ٹیکا کر اتے۔اور آسمانی روک یہ ہے کہ خدا
نے چاہا ہے کہ اس زمانے میں انسانوں کے لیے ایک آسمانی رحمت کا نشان
دکھاوے سو اس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تو اور جو شخص تیرے گھر کی
چار دیوار کے اندر ہو گا اور وہ جو کامل پیروی اور اطاعت اور سچے تقویٰ سے تجھ میں
محو ہو جائے گا وہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے اور ان آخری دنوں میں خدا کا
یہ نشان ہو گا کہ تاوہ قوموں میں فرق کر کے دکھلاوے لیکن وہ جو کامل طور پر
پیروی نہیں کرتا وہ تجھ میں سے نہیں ہے اس لیے مت دل گیر ہو۔یہ حکم الہی ہے
جس کی وجہ سے ہمیں اپنے نفس کے لیے اور ان سب کے لیے جو ہمارے گھر کی
چار دیواری میں رہتے ہیں ٹیکا کی کچھ ضرورت نہیں۔۔۔۔۔اُس نے مجھے مخاطب کر
کے یہ بھی فرما دیا کہ عموماً قادیان میں سخت بر بادی افکن طاعون نہیں آئے گی جس
سے لوگ کتوں کی طرح مریں اور مارے غم اور سر گردانی کے دیوانہ ہو جائیں اور
عموماً تمام لوگ اس جماعت کے گو وہ کتنے ہی ہوں مخالفوں کی نسبت طاعون سے
محفوظ رہیں گے مگر ایسے لوگ ان میں سے جو اپنے عہد پر پورے طور پر قائم نہیں
یا ان کی نسبت اور کوئی وجہ مخفی ہو جو خدا کے علم میں ہو ان پر طاعون وارد ہو سکتی
مگر انجام کار لوگ تعجب کی نظر سے اقرار کریں گے کہ نسبتاً اور مقابلۂ خدا کی
حمایت اس قوم کے ساتھ ہے اور اس نے خاص رحمت سے ان لوگوں کو ایسا بچایا
ہے جس کی نظیر نہیں۔اس بات پر بعض نادان چونک پڑیں گے اور بعض ہنسیں
گے اور بعض مجھے دیوانہ قرار دیں گے اور بعض حیرت میں آئیں گے کہ کیا ایسا خدا
موجود ہے جو بغیر رعایت اسباب کے بھی رحمت نازل کر سکتا ہے اس کا جواب یہی
ہے کہ ہاں! بلاشبہ ایسا قادر خدا موجود ہے اور اگر وہ ایسا نہ ہو تا تو اس سے تعلق
رکھنے والے زندہ ہی مر جاتے وہ عجیب قادر ہے اور اس کی پاک قدر تیں عجیب
62
حوادث طبعی یا عذاب الہی
ہیں۔ایک طرف نادان مخالفوں کو اپنے دوستوں پر کتوں کی طرح مسلط کر دیتا ہے
اور ایک طرف فرشتوں کو حکم کرتا ہے کہ ان کی خدمت کریں۔“
(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱-۳)
مندرجہ بالا اقتباسات میں جو دعاوی کیے گئے ہیں ان کی رو سے طاعون کی اس وبا میں حسب
ذیل خصوصیات ہونی چاہیے تھیں جو اسے عام وباؤں سے ممتاز کر دیں اور قطعی طور پر یہ ثابت ہو جائے
کہ یہ کوئی عام و با نہیں بلکہ عذاب الہی کے قبیل سے تعلق رکھنے والا ایک عظیم الشان عذاب ہے۔ا۔پیشگوئی کے بعد اس وبا کو غیر معمولی طور پر بڑھنا چاہئے تھا۔۲۔پنجاب کے دیگر قصبات کے بر عکس قادیان کو اس وبا کی غیر معمولی شدت سے محفوظ
رہنا چاہئے۔عموماً جماعت احمدیہ کے افراد اس حملہ سے اس حد تک نمایاں طور پر محفوظ رہنے
چاہئیں تھے تا یہ بات لوگوں کی نظر میں عجیب ٹھہرے۔۴۔خصوصاً قادیان کا وہ حصہ اس وبا سے بالکل محفوظ رہنا چاہئے تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی رہائش گاہ تھا۔ہر وہ شخص جو اس میں رہائش پذیر تھا اس کے اثر سے محفوظ و مامون ہونا چاہئے
تھا۔۵۔اس طاعون کے نتیجہ میں لوگوں نے بکثرت آپ پر ایمان لانا تھا اور جب تک ایسا نہ ہو
طاعون نے ملک کا پیچھانہ چھوڑنا تھا۔جب ہم تاریخی حقائق پر نظر ڈالتے ہیں تو بڑی حیرت کے ساتھ اس بات کا مشاہدہ کرتے
ہیں کہ مندرجہ بالا دعاوی میں سے ہر ایک بڑی شان کے ساتھ سچا ثابت ہوا۔سب سے پہلے ہم وہ اعداد و شمار پیش کرتے ہیں جن سے یہ ثابت ہو گا کہ طاعون کی پیشگوئی
سے قبل اور طاعون کی پیش گوئی کے بعد کے حالات میں ایک ایسی نمایاں تبدیلی پیدا ہوئی جو کسی
انسان کے بس کی بات نہ تھی۔ذیل میں ہم طاعون کی پیش گوئی سے قبل کے اعدادو شمار پیش کرتے ہیں جو طاعون کے
63
حوادث طبعی یا عذاب الہی
مختلف ملکوں میں پھیلاؤ سے تعلق رکھتے ہیں۔۱۸۸۰ء میں صرف ایک ملک میں طاعون ظاہر ہوا۔۱۸۸۱ء میں تین ممالک، ۱۸۸۲ء میں
دو ممالک، ۱۸۸۳ء میں ایک ملک، ۱۸۸۴ء میں پھر دو ممالک ۸۸-۸۷۔۸۶-۱۸۸۵ء میں
صرف ایک ملک میں ،۱۸۸۹ء میں پھر یہ بڑھنا شروع ہوا اور ۹۱-۹۰-۱۸۸۹ء میں تین ممالک میں
ظاہر ہوا۔۱۸۹۲ء میں چار ممالک، ۹۴-۱۸۹۳ء میں ایک دم پھیل کر نو ممالک پر قابض ہو گیا۔۱۸۹۵ء میں دو ممالک اور ۹۷-۱۸۹۶ء میں چھ ممالک تک محدود رہا۔ان اعداد کے مطالعہ سے
صاف ظاہر ہے کہ طاعون کی انتہائی چوٹی ۱۸۹۳ء میں قائم ہوئی جس کے بعد مسلسل تین سال تک
اس کا دائرہ عمل محدود رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے طاعون کے عذاب الہی
کی صورت میں پھیلنے کی ۱۸۹۸ء میں خبر دی اور ۱۸۹۸ء میں طاعون اچانک پھر پھیلنا شروع ہوا اور
چھ ممالک کی بجائے آٹھ ممالک پر حملہ آور ہوا۔۱۸۹۹ء میں اکیس ممالک، ۱۹۰۰ء میں ۲۶ ممالک،
۱۹۰۱ء میں ۲۷ ممالک اور ۱۹۰۲ء میں ۲۸ ممالک پر مسلط ہو گیا۔اس نقشہ کو دیکھ کر طبیعت پر یہ اثر
پڑتا ہے کہ اس الہی تنبیہ کے بعد جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ بنی نوع انسان کو
اس آنے والی آفت سے متنبہ کر دیا گیا تو ساتھ ہی اس بلا کی زنجیریں کھول دی گئیں اور یہ اس
تیز رفتاری سے آگے بڑھی گویا پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ہمیں افسوس ہے کہ انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا
طاعون کے پھیلاؤ کا صرف ۱۹۰۲ء تک ذکر کرتا ہے اس لیے ہم مکمل نقشہ پیش کرنے سے قاصر
ہیں۔ہاں جہاں تک طاعون کے اثرات کا تعلق ہے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ۱۹۰۶ء تک طاعون
کے نتیجہ میں رونما ہونے والی اموات کے اعداد و شمار محفوظ کر دیئے گئے۔اس نقشے پر بھی نظر ڈال کر
دیکھیے تو پیشگوئی سے قبل اور پیشگوئی کے بعد کے اعداد و شمار میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔اس نقشہ کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ ہندوستان یعنی وہ ملک جس میں وقت کا
امام ظاہر ہوا تھا اور جس نے آفت سے بالخصوص اس ملک کو متنبہ کیا طاعون کی سب سے زیادہ
خوفناک آماجگاہ بن گیا۔۱۸۹۶ء ' میں یعنی پیشگوئی سے قبل کے سال ۲۲۱۹ اموات طاعون کی وبا
1 گذشتہ ایڈیشن میں سہو کا تب سے ۱۸۹۹ء درج ہو گیا تھا جس کو ” الفرقان “ اپریل ۱۹۷۷ء کے شمارہ کے مطابق ۱۸۹۶ء کر دیا گیا ہے۔پبلشر
64
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
کے نتیجہ میں ہوئیں لیکن جب پیش گوئی کی گئی یہ اموات اچانک بڑھ کر ۴۷۹۷۶ تک پہنچ گئیں۔اعدادو شمار حسب ذیل ہیں جو ہمارے بیان پر شاہد ناطق ہیں :-
تعداد اموات
سال
١٨٩٦ء
۱۸۹۷ء
۱۸۹۸ء
١٨٩٩ء
١٩٠٠ء
1901ء
١٩٠٢ء
١٩٠٣ء
١٩٠٤ء
۱۹۰۵ء
١٩٠٦ء
۲۲۱۹
۴۷۹۷۶
۸۹۲۶۵
۱۰۲۳۶۹
۷۳۵۷۶
۲۳۶۴۳۳
۴۵۲۶۵۵
۶۸۴۴۴۵
۹۳۸۰۱۰
۹۴۰۸۲۱
۳۰۰۳۵۵
مندرجہ بالا نقشہ میں صرف ۱۹۰۰ء کا سال ایسا ہے جس میں گزشتہ سال سے اموات میں
کچھ کمی دکھائی دیتی ہے۔باقی تمام سالوں میں ۱۹۰۵ء تک مسلسل اموات کی تعداد ہولناک طریق پر
بڑھتی ہوئی نظر آتی ہے جو بالآخر ۱۹۰۶ء میں پھر گرنا شروع ہو جاتی ہے۔اس کے بعد طاعون رفتہ
رفتہ غائب ہوتے ہوتے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال تک تقریباً معدوم ہو چکی ہے۔طاعون کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد کے سالانہ اعداد و شمار ذہن کو اس آیت کے مضمون
کی طرف بھی منتقل کر دیتے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ فرعون کی قوم پر نازل ہونے والے عذابوں کے
ذکر میں عذاب الہی کی ایک علامت یہ بھی بیان فرماتا ہے کہ اگلے جھٹکے پچھلے جھٹکوں سے شدید تر
ہوتے ہیں جیسا کہ فرمایا:-
65
حوادث طبعی یا عذاب الہی
وَمَا نُرِيهِمْ مِنْ آيَةٍ إِلَّا هِيَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا وَأَخَذْقُهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ
يَرْجِعُونَ۔(سورة الزخرف: ۴۹)
ترجمہ : اور ہم ان کو جو نشان بھی دکھاتے تھے وہ اپنے پہلے نشان سے بڑا ہو تا تھا اور
ہم نے ان کو عذاب میں مبتلا کر دیا تھا تا کہ وہ اپنی بد اعمالیوں سے ) لوٹ جائیں۔اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سلسلہ قیامت تک اسی طرح جاری رہتا ہے۔اس کا مطلب
یہ ہے کہ جس وقت تک وہ عذاب مقدر ہو اور جس وقت تک اس کے اٹھا لینے کا فیصلہ نہ ہو جائے
اس وقت تک وہ مسلسل شدت اختیار کرتا چلا جاتا ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ جب قوم میں
خد اتعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہو اور وہ بشدت استغفار کی طرف مائل ہو تو جب تک یہ کیفیت قوم
میں پائی جائے یہ عذاب نرم پڑ جاتا ہے یائل جاتا ہے۔یہ دوسرا اصول بھی قرآن کریم فرعون کی
قوم پر آنے والے عذابوں کے ضمن میں ہی بیان کرتا ہے جیسا کہ فرمایا کہ جب کبھی عذاب شدت
سے اس قوم کو پکڑ لیتا تھا وہ لوگ مائل بہ استغفار ہوتے تھے اور حضرت موسیٰ سے دعا کی
درخواست کرتے تھے۔تب وہ عذاب ٹل جاتا تھا یہاں تک کہ جلد ہی اس کے بعد قوم پھر
شرارتوں کی طرف لوٹ آتی تھی۔تب اللہ تعالیٰ بھی ایک نیا عذاب ان پر وارد کرتا تھا۔پس کسی
وقت عذاب کا وقتی طور پر ٹل جانا یا نرم پڑ جانا اس آیت کے مضمون کے مخالف نہیں ہے جس کا
اوپر ذکر کیا گیا۔بہ یک وقت دونوں باتیں اس طرح نظر آتی ہیں کہ عذاب اپنی شدت میں بالعموم
خفیف سے اشر کی طرف حرکت کرتا ہے لیکن کہیں کہیں انسانوں کی بے قراری اور استغفار کے
آنسو اس آگ کو کسی حد تک ٹھنڈا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور وقتی طور پر اس کی شدت
میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔شق دوم۔قادیان کی بستی سے استثنائی سلوک کا دعویٰ
شق اول کے مطالعہ کے دوران بعض قارئین کے ذہن میں خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ جبکہ یہ
مسلمہ امر ہے کہ طاعون کی وبا اس زمانہ میں پہلی مرتبہ ۱۸۸۰ء میں پھوٹی تھی اور اس کے بعد وقتاً
66
حوادث طبعی یا عذاب الہی
فوقتاً دنیا کے مختلف ممالک میں ظاہر ہوتی رہی تو ۱۸۹۷ء میں یعنی سترہ سال بعد حضرت مرزا
صاحب کا طاعون کی وبا کو عذاب الہی قرار دینا اور اپنی تائید میں بطور نشان اس کی پیش گوئی کرنا کیا
معنے رکھتا ہے؟ کیوں نہ یہ گمان کیا جائے کہ آپ نے یہ اندازہ لگا کر کہ یہ وبا اب زیادہ شدت
اختیار کر جائے گی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک پیشگوئی کر دی۔اس کا ایک جواب تو خود شق
اول ہی میں گزر چکا ہے یعنی یہ کہ اس پیش گوئی سے قبل اور بعد کے اعدادوشمار میں حیرت انگیز
فرق فی ذاتہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ آپ کی پیشگوئی کسی انسانی تخمینہ کے نتیجہ میں نہیں بلکہ
عالم الغیب ہستی کی طرف سے دی جانے والی خبر کے نتیجہ میں تھی۔اس کا دوسرا جواب یہ ہے کہ اس پیش گوئی میں محض یہ دعوی نہ تھا کہ طاعون بصورت
عذاب الہی بڑی شدت کے ساتھ اس ملک پر حملہ آور ہو گا بلکہ اس کے ساتھ یہ عجیب دعوی بھی
تھا کہ قادیان کی بستی اس وبا سے غیر معمولی طور پر محفوظ رکھی جائے گی اور یہ دعویٰ بڑے کھلے
لفظوں میں کیا گیا تھا کہ قادیان میں طاعون داخل ہوئی بھی تو محض معمولی حیثیت اور درجہ کی ہو گی۔اور ایسی وبا سے خدا تعالیٰ اس بستی کو محفوظ رکھے گا جو دیگر دیہات اور بستیوں کی طرح یہاں بھی
سخت تباہی مچائے۔مبادا کسی کو یہ خیال گزرے کہ طاعون کے زمانہ میں ایسا دعویٰ کر دینا کوئی بڑی
بات نہ تھی اور جو چاہتا آسانی سے ایسا دعویٰ کر سکتا تھا۔ہم اس وہم کے ازالہ کے لیے حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ السلام ہی کے الفاظ میں وہ چیلنج پیش کرتے ہیں جو اس بارہ میں باقی اہل مذاہب
کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیا لیکن کسی کو توفیق نہ ملی کہ اسے قبول کرے۔حضور نے
فرمایا:
”جو شخص ان تمام فرقوں میں اپنے مذہب کی سچائی کا ثبوت دینا چاہتا ہے تو اب
بہت عمدہ موقع ہے گویا خدا کی طرف سے تمام مذاہب کی سچائی یا کذب پہچاننے
کے لیے نمائش گاہ مقرر کیا گیا ہے اور خدا نے سبقت کر کے اپنی طرف سے پہلے
قادیان کا نام لے دیا ہے۔اب اگر آریہ لوگ وید کو سچا سمجھتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ
67
حوادث طبعی یا عذاب الہی
بنارس کی نسبت جو وید کے درس کا اصل مقام ہے ایک پیش گوئی کر دیں کہ ان کا
پر میشر بنارس کو طاعون سے بچالے گا۔اور سناتن دھرم والوں کو چاہیے کہ کسی
ایسے شہر کی نسبت جس میں گائیاں بہت ہوں مثلاً امر تسر کی نسبت پیشگوئی کر دیں
کہ گئو کے طفیل اس میں طاعون نہیں آئے گی۔اگر اس قدر گئو اپنا معجزہ دکھا دے
تو کچھ تعجب نہیں کہ اس معجزہ نما جانور کی گورنمنٹ جان بخشی کر دے۔اسی طرح
عیسائیوں کو چاہئے کہ کلکتہ کی نسبت پیش گوئی کر دیں کہ اس میں طاعون نہیں
پڑے گی کیونکہ بڑا بشپ برٹش انڈیا کا کلکتہ میں رہتا ہے۔اسی طرح میاں سشمس
الدین اور ان کی انجمن حمایت اسلام کے ممبروں کو چاہیے کہ لاہور کی نسبت
پیشگوئی کر دیں کہ وہ طاعون سے محفوظ رہے گا اور منشی الہی بخش اکو نٹنٹ جو الہام کا
دعویٰ کرتے ہیں ان کے لیے بھی موقع ہے کہ اپنے الہام سے لاہور کی نسبت
پیشگوئی کر کے انجمن حمایت اسلام کو مدد دیں۔اور مناسب ہے کہ عبد الجبار اور
عبد الحق شہر امرتسر کی نسبت پیش گوئی کر دیں۔اور چونکہ فرقہ وہابیہ کی اصل جو
دلی میں ہے اس لیے مناسب ہے کہ نذیر حسین اور محمد حسین دلی کی نسبت پیشگوئی
کریں کہ وہ طاعون سے محفوظ رہے گی۔پس اس طرح سے گویا تمام پنجاب اس
مہلک مرض سے محفوظ ہو جائے گا اور گورنمنٹ کو بھی مفت میں سبکدوشی ہو
جائے گی۔اور اگر ان لوگوں نے ایسا نہ کیا تو پھر یہی سمجھا جائے گا کہ سچا خداوہی
خدا ہے جس نے قادیان میں اپنار سول بھیجا۔۔۔۔۔۔۔اس جگہ مولوی احمد حسن
امروہی کو ہمارے مقابلہ کے لئے خوب موقعہ مل گیا ہے۔ہم نے سنا ہے کہ وہ بھی
دوسرے مولویوں کی طرح اپنے مشرکانہ عقیدہ کی حمایت میں کہ تاکسی طرح
حضرت مسیح ابن مریم کو موت سے بچالیں اور دوبارہ اتار کر خاتم الانبیاء بنا دیں
بڑی جانکاہی سے کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔اگر مولوی احمد حسن صاحب کسی
طرح باز نہیں آتے تو اب وقت آگیا ہے کہ آسمانی فیصلہ سے ان کو پتہ لگ جائے۔68