طاعون

حوادث طبعی یا عذاب الٰہی, حصہ 5

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
میں شائع کیں۔اسی پر اکتفانہ کرتے ہوئے سعد اللہ لدھیانوی نے اپنی کتاب
”شہاب ثاقب بر مسیح کا ذب“ میں حضور علیہ السلام کی ہلاکت و تباہی کی پیشگوئی کی۔یعنی خدا کی طرف سے تیرے لئے مقدر ہو چکا ہے کہ خدا تجھے پکڑے گا اور تیری
رگ جان کاٹ دے گا۔تب تیرے مرنے کے بعد تیر ا جھوٹا سلسلہ تباہ ہو جائے گا
اور اگر چہ تم لوگ کہتے ہو کہ ابتلاء بھی آیا کرتے ہیں مگر آخر تو حشر کے دن نیز اس
دنیا میں نامراد رہے گا۔اس پر اللہ تعالی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ۲۹۔ستمبر ۱۸۹۴ء کو بذریعہ
الہام خبر دی ان شَانِئَكَ هُوَ الْاَبر یعنی (اسد اللہ ) تیرا دشمن ابتر اور مقطوع
النسل مرے گا۔۔۔۔۔حضور کی بد دعا اور اس الہام 1 پر ابھی صرف چند راتیں
ہی گزری تھیں کہ سعد اللہ کو جنوری کے ۱۹۰۷ء کے پہلے ہفتہ میں پلیگ ہوا اور وہ
ہزار حسرتوں کے ساتھ اس جہاں سے چل بسا۔اس کے لڑکے کی نسبت حاجی
عبد الرحیم کی دختر سے ہو چکی تھی اور عنقریب شادی ہونیوالی تھی اسے یہ بھی
نصیب نہ ہوا کہ اپنے اکلوتے لڑکے کی شادی دیکھ لیتا۔سعد اللہ کی موت کے بعد
اس کے بیٹے نے گو شادی کر لی مگر لمبا عرصہ زندہ رہنے کے باوجود تمام عمر لا ولد رہ کر
۱۲۔جولائی ۱۹۲۶ء کو موضع کرم کلاں میں فوت ہو گیا۔از تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۴۸۱-۴۸۲)
چوتھی شق طاعون کے زائل ہونے کیلئے قبول احمدیت کی شرط
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے طاعون کی وباء کو اپنی صداقت کے گواہ کے طور پر پیش
کرتے ہوئے اس وباء کا ایک امتیازی کردار یہ بھی بیان فرمایا تھا کہ یہ اس وقت تک نہیں ملے گی
جب تک لوگ آپ کو قبول نہیں کریں گے۔پیشگوئی کا یہ حصہ بھی جیسا کہ شق نمبر ۲ میں گذر چکا
ہے بڑے وسیع پیمانے پر بڑی وضاحت کے ساتھ پورا ہوا۔خصوصاً پنجاب کی سر زمین میں جو
1 نوٹ: اس الہام سے مراد رُبَّ أَشْعَثَ أَغْبَرَ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللہ لابرہ “ کا الہام ہے۔واقعہ کی مکمل تفصیل کے لیے تاریخ احمدیت جلد دوم صفحہ ۴۸۱ تا
۴۸۲ ملاحظہ فرمائیں۔پبلشر
93

حوادث طبعی یا عذاب الہی
پیشگوئی کا اولین مصداق تھی طاعون کے نتیجہ میں اس کثرت سے احمدیت کی طرف رجحان ہوا کہ
احمدیت کی تاریخ میں اس کی کوئی دوسری مثال نظر نہیں آتی۔یعنی قبول احمدیت کی وجوہات کا اگر
علیحدہ علیحدہ جائزہ لیا جائے تو اس مقابلہ میں طاعون غالباً ہر دوسری وجہ پر سبقت لے جائے گا۔اس
ضمن میں تاریخ احمدیت سے ایک چھوٹا سا اقتباس درج ذیل کیا جاتا ہے جس سے قبول احمدیت کے
ضمن میں طاعون کے اثرات کا کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے :-
( تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۲۱۶)
”جیسا کہ حضور نے پیشگوئی فرمائی تھی جماعت سے بھی خارق عادت سلوک ہوا
جس کے نتیجہ میں جماعت کی ان دنوں اتنی غیر معمولی ترقی ہوئی کہ اس کی تعداد
ہزاروں سے نکل کر ۱۹۰۲ء میں ایک لاکھ تک پہنچ گئی۔۱۹۰۳ء میں اس کثرت
سے لوگ آپ کے مبائعین میں شامل ہوئے کہ اختبار الحکم کو مجبورانئے مبائعین کی
فہرست کا کالم ہی بند کر دینا پڑا۔۱۹۰۴ء میں یہ تعداد دولاکھ تک اور ۱۹۰۶ء میں
چار لاکھ تک پہنچ گئی۔“
یہاں یہ سوال اٹھایا جا سکتا ہے کہ ملک کی اکثریت تو بہر حال ایمان نہیں لائی پھر ہزارہا انسانوں
یا ایک دولاکھ انسانوں کے قبوں احمدیت کے نتیجہ میں طاعون کا ٹل جانا کیا معنی رکھتا ہے اور کیا یہ
پیشگوئی کے مدعا اور روح کے منافی ہیں؟ اس سوال کا ایک جواب تو یہ ہے کہ عذاب الہی کے ملنے کے
لئے اکثریت کے ایمان کی نہ تو کوئی شرط قرآن کریم میں نظر آتی ہے نہ ہی تاریخ مذہب پر نگاہ ڈالنے
سے یہ امر مستنبط ہوتا ہے۔اس کے بر عکس ایسی مثالیں کثرت سے ملتی ہیں کہ قوم کے ایک حصہ کے
استغفار یا ایمان لانے کے نتیجہ میں عذاب ٹل گئے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کا وہ مشہور واقعہ بھی
اسی پہلو سے فلسفہ عذاب پر روشنی ڈالتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
در میان ایک مکالمہ و مخاطبہ کی صورت میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ایک ایسی بستی کو جس کے لئے عذاب
مقدر ہو چکا تھا اللہ تعالی اس صورت میں بھی بچانے پر آمادہ تھا کہ وہاں چند بندے ہی خدا کا خوف
رکھنے والے موجود ہوں۔پس طاعون کی وباء کے دوران چار لاکھ کے قریب انسانوں کا مامور وقت پر ایمان لانا کوئی
94

عذاب
حوادث طبعی یا عذاب الہی
معمولی اور نا قابل اعتناء واقعہ نہیں اور اس کے نتیجہ میں طاعون کے عذاب کا بالآخر ٹل جانانہ تو
سنت اللہ کے خلاف ہے نہ پیشگوئی کی صداقت پر حرف لانے کا موجب بن سکتا ہے۔تاہم اس
موقعہ پر ایک غلط فہمی کا ازالہ بھی ضروری ہے۔ہمارا عذاب ٹلنے سے یہ مطلب ہر گز نہیں کہ چند
لوگوں کے استغفار سے سلسلہ عذاب ہی ہمیشہ کے لئے منقطع کر دیا جاتا ہے۔محض ایک عذاب کا
استغفار کے نتیجہ میں ٹل جانا اور چیز ہے اور سلسلہ عذاب کا کلیۂ منقطع ہو جانا اور چیز۔فرعون کی
قوم پر جو پے در پے عذاب آئے وہ بعض یا اکثر دلوں میں خوف خدا پیدا ہونے کے نتیجہ میں ٹل
جاتے رہے لیکن جب تک وہ آخری مقصد پورا نہ ہو ا جو دراصل ان عذابوں کی علت غائی تھا سلسلہ
منقطع نہ ہوا۔سلسلہ عذاب کا آخری مقصد بہر حال مامور زمانہ کی فیصلہ کن فتح ہوا کرتا
ہے۔یعنی یا تو اکثریت ایمان لے آتی ہے یا اکثریت ہلاک ہو جاتی ہے۔اس پہلو سے جب ہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پر مزید نگاہ دوڑائیں گے تو معلوم ہو جائے گا کہ طاعون
ایک وسیع تر سلسلہ عذاب کی ایک کڑی تھا۔یہ کڑی زمانہ کے جس دور پر محیط تھی اس دور میں اس
نے اپنا مفوضہ کام بڑی عمدگی اور صفائی کے ساتھ سر انجام دیا اور وہاں جاکر ر کی جہاں عذاب کی
ایک دوسری کڑی نے اس سے ذمہ داری کا علم سنبھال لیا۔اس نقطہ کو سمجھ کر جب ہم مامورین
گزشتہ کے حالات پر نظر ڈالتے ہیں تو ایک ”میڈلے ریس “ یعنی ایسی دوڑ کا سا نظارہ دکھائی دیتا ہے
جس میں دوڑنے والا جب ایک مقررہ مقام پر پہنچتا ہے تو اس کا دوسر ا سا تھی اس سے جھنڈا لے کر
آگے بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر ایک تیسر اسا تھی یہ جھنڈا اس سے لے کر اگلی دوڑ سنبھال لیتا ہے
منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
زمانہ میں اس میڈلے ریس میں قرآنی بیان کے مطابق پانچ عذابوں کی ایک ٹیم نے حصہ لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایسے پے درپے عذابوں کی خبر دی ہے جو
آخر مقصد کے حصول تک ایک دوسرے کے بعد آتے چلے جائینگے ، طاعون ان میں سے ایک تھا۔ایک اور پہلو سے جب ہم طاعون کے عذاب پر نظر ڈالتے ہیں تو پیشگوئی کی زیر نظر شق کے
ایک نئے مفہوم کی طرف توجہ مبذول ہو جاتی ہے جو دلچسپ بھی ہے اور ہولناک بھی۔جب ہم یہ
95

حوادث طبعی یا عذاب الہی
کہتے ہیں کہ فلاں چیز پیچھا نہیں چھوڑے گی جب تک فلاں بات ظاہر نہ ہو تو جس چیز کا ذکر کیا جارہا
ہو اس کی عادات و اطوار کے مطابق ”پیچھا نہ چھوڑے“ کے معنوں کی تعیین کی جاتی ہے۔قبل
ازیں یہ ذکر گذرا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں بھی طاعون عذاب الہی کے طور پر
عیسائیت کی تائید میں ظاہر ہوئی تھی اور اس نے دشمنوں
کا پیچھا نہ چھوڑا تاوقتیکہ انہیں مغلوب نہ کر
لیا۔اس تاریخی پس منظر میں جب ہم یہ کہتے ہیں کہ طاعون نے پیچھا نہ چھوڑا تو مراد یہ ہے کہ
مسلسل تین صدیوں تک یہ عیسائیت کی تائید میں کرشمے دکھانے اور عیسائیت کو بڑھانے اور دشمن
کو کم کرنے کے لئے ظاہر ہوتی رہی۔طبعاً ذہن اس طرف منتقل ہوتا ہے کہ مسیح اوّل کے دور کی طرح مسیح ثانی کے دور میں بھی
طاعون کے پیچھا نہ چھوڑنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ تاوقتیکہ احمدیت کو فتح نصیب نہ ہو یہ تقریباً ایک
ایک سوسال کے وقفے سے عذاب الہی کی صورت میں ظاہر ہو تا رہے گا اور پیچھانہ چھوڑے گاجب
تک کہ احمدیت کی آخری فتح کا منہ دیکھ لے۔کوئی اور چاہے تو اسے ایک ذوقی استنباط قرار دے لے
مگر میرے دل میں تو گمان غالب یہی ہے کہ اسی طرح ہو گا اور مسیح ثانی کے دور میں بھی طاعون دو
یا تین صد سالہ جلوے دکھائے گا۔وَاللهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَاب۔اگر میرایہ استنباط درست ہے تو طاعون
کی حیثیت عذاب کی ایک کڑی کی نہیں رہتی بلکہ بذات خود ایک سلسلہ عذاب کہلائے گا جو کڑیوں
پر مشتمل ہے۔مزید بر آن اگر میر امندرجہ بالا استدلال درست ہے تو طاعون کی جلوہ نمائی کا دوسرا
دور قریب آچکا ہے اور بعید نہیں کہ آئندہ چند سال میں یہ ظاہر ہو جائے اور ۲۰۰۰ عیسوی تک
ایک ہولناک عالمگیر و با کی شکل اختیار کر جائے۔اگر ایسا ہو تو جماعت احمدیہ کے لئے اس میں تنبیہ
بھی ہے اور بشارت بھی۔تنبیہ یہ ہے کہ صرف احمدیت کا عنوان طاعون سے بچانے کے لئے کافی نہ
ہو گا بلکہ تقویٰ کی شرط بھی ساتھ لگی ہوئی ہے۔اور مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر ایمان کے
ساتھ تقویٰ کی زندگی بسر کرنا اور ہر قسم کے تکبر اور نخوت کو ترک کر دینا بھی طاعون سے بچنے کے
لوازمات میں شامل ہیں۔بشارت کا پہلو یہ ہے کہ جماعت میں اس وقت تک جو عملی کمزوریاں آچکی
ہوں گی طاعون کا خوف بڑی تیزی کے ساتھ ان کی اصلاح کرے گا اور وہ احمد کی جو حضرت مسیح
96

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
موعود علیہ السلام کی تعلیم کی چار دیواری سے باہر ہوا خوری میں مصروف ہوں گے وہ انشاء اللہ بڑی
سرعت کے ساتھ دوڑتے ہوئے اس چار دیواری میں واپس لوٹنے کی کوشش کریں گے جو امن اور
عافیت کا حصار ہے۔غرضیکہ احمدیت کے ساتھ طاعون کے امتیازی سلوک کا نشان بہر حال قائم
رہے گا اور ایک دفعہ پھر فوج در فوج لوگ احمدیت میں داخل ہوں گے۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔میرا دل یہی کہتا ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔مَا شَاءَ اللهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ
97

آج 10 میں سے 10 باقی