طاعون

حوادث طبعی یا عذاب الٰہی, حصہ 4

حوادث طبعی یا عذاب الہی
پھرنا، چلنا، کھیلنا، دوڑنا شروع کر دیا گویا کبھی کوئی بیماری نہیں ہوئی تھی۔یہی ہے
احیائے موتی۔میں حلفاً کہتا ہوں کہ حضرت عیسی کے احیائے موتی میں اس سے
ایک ذرہ کچھ زیادہ نہ تھا۔“
تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۲۱۹-۲۱۸) چوتھی شق۔جماعت احمدیہ کی عمومی حفاظت کا وعدہ
اب ہم پیشگوئی کی چوتھی شق کو لیتے ہیں جس میں جماعت احمدیہ کی عمومی حفاظت کا وعدہ
کیا گیا تھا۔اگر چہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس دعوی میں اولیت حاصل تھی کہ یہ طاعون
چونکہ عذاب الہی ہے اس لئے اس کا روحانی علاج ہی تجویز ہونا چاہئے۔لیکن حضور علیہ السلام کے
اس دعوی کے بعد بکثرت دوسرے مذاہب اور فرقوں کے راہنما بھی اس نقطہ نگاہ میں آپ سے
متفق ہو گئے البتہ اس اصل کو تسلیم کرتے ہوئے جو نتیجہ نکالا وہ بالکل مختلف تھا۔گو سبھی یہ تسلیم
کرتے تھے کہ اس عذاب سے بچنے کے لئے کوئی روحانی علاج ہی تجویز ہو نا چاہئے لیکن ان میں سے
ہر ایک الگ الگ اور مختلف روحانی علاج تجویز کر رہا تھا جس کے نتیجہ میں وسیع پیمانہ پر مذہبی مقابلہ
کی ایک دلچسپ صورت پیدا ہو گئی۔خصوصاً پنجاب کی سر زمین تو اس پہلو سے ایک وسیع مذہبی
اکھاڑے میں تبدیل ہو گئی جس کی مٹی کو بلائے طاعون نے ہل چلا چلا کر اس مقصد کے لئے نرم اور
ساز گار بنا رکھا تھا۔طاعون سے بچنے کے لئے جو مختلف نسخہ جات منظر عام پر آرہے تھے ان کا ذکر
کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔” اور مسلمان لوگ جیسا کہ میاں شمس الدین سیکر ٹری انجمن حمایت اسلام لاہور
کے اشتہار سے سمجھا جاتا ہے جس کو انہوں نے ماہ حال یعنی اپریل ۱۹۰۲ء میں
شائع کیا ہے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام فرقے مسلمانوں کے شیعہ سنی مقلد
غیر مقلد میدانوں میں آکر اپنے اپنے طریقہ مذہب میں دعائیں کریں اور ایک ہی
تاریخ میں اکٹھے ہو کر نماز پڑھیں تو بس یہ ایسا نسخہ ہے کہ معاً اس سے طاعون دور
ہو جائے گی مگر اکٹھے کیونکر ہوں اس کی کوئی تدبیر نہیں بتلائی گئی۔ظاہر ہے کہ
81

ہو
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
فرقہ وہابیہ کے مذہب کے رو سے تو بغیر فاتحہ خوانی کے نماز درست ہی نہیں۔پس
اس صورت میں ان کے ساتھ حنفیوں کی نماز کیونکر ہو سکتی ہے۔کیا باہم فساد نہیں
ہو گا؟ ماسوا اس کے اس اشتہار کے لکھنے والے نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ ہندو اس
مرض کے دفعیہ کے لئے کیا کریں۔کیا ان کو اجازت ہے یا نہیں کہ وہ بھی اس
وقت اپنے بتوں سے مدد مانگیں اور عیسائی کس طریق کو اختیار کریں اور جو فرقے
حضرت حسین یا علی رضی اللہ عنہ کو قاضی الحاجات سمجھتے ہیں اور محرم میں تعزیوں
پر ہزاروں درخواستیں مرادوں کے لئے گزارا کرتے ہیں اور یا جو مسلمان سید
عبد القادر جیلانی کی پوجا کرتے ہیں یا جو شاہ مدار یا سخی سرور کو پوجتے ہیں وہ کیا
کریں؟ اور کیا اب یہ تمام فرقے دعائیں نہیں کرتے ؟ بلکہ ہر ایک فرقہ خوف زدہ
ہو کر اپنے اپنے معبود کو پکار رہا ہے۔۔۔۔۔یہ تو مسلمانوں کے خیالات ہیں جو طاعون کو دور کرنے کے لئے سوچے گئے ہیں اور
عیسائیوں کے خیالات کے لئے ابھی ایک اشتہار پادری وائٹ بریخت صاحب اور
ان کی انجمن کی طرف سے نکلا ہے اور وہ یہ کہ طاعون کے دور کرنے کے لئے اور
کوئی تدبیر کافی نہیں بجز اس کے کہ حضرت مسیح کو خدامان لیں اور ان کے کفارہ پر
ایمان لے آئیں۔اور ہندوؤں میں سے جو آر یہ لوگ پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ یہ بلائے طاعون وید
کے ترک کرنے کی وجہ سے ہے تمام فرقوں کو چاہیے کہ ویدوں کی سبت و دیا پر
ایمان لاویں اور تمام نبیوں کو نعوذ باللہ مفتری قرار دیں تب اس تدبیر سے طاعون
دور ہو جائے گی۔اور ہندوؤں میں جو سناتن دھرم فرقہ ہے اس فرقہ میں دفع
طاعون کے بارہ میں جو رائے ظاہر کی گئی ہے اگر ہم پر چہ اخبار عام نہ پڑھتے تو شاید
اس عجیب رائے سے بے خبر رہتے اور وہ رائے یہ ہے کہ یہ بلائے طاعون گائے کی
وجہ سے آئی ہے۔اگر گور نمنٹ یہ قانون پاس کر دے کہ اس ملک میں گائے ہر گز
82

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
ہر گز ذبح نہ کی جائے تو پھر دیکھئے کہ طاعون کیونکر دفع ہو جاتی ہے۔بلکہ اسی اخبار
میں ایک جگہ لکھا ہے کہ ایک شخص نے گائے کو بولتے سنا کہ وہ کہتی ہے کہ میری
وجہ سے ہی اس ملک میں طاعون آیا ہے۔“ ( دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۲۳-۲۲۴)
ان مختلف روحانی نسخہ جات کے بعد آپ نے اس بارہ میں اپنا موقف حسب ذیل الفاظ میں
بیان فرمایا:-
” اس بیماری کے دفع کے لئے وہ پیغام جو خدا نے مجھے دیا ہے وہ یہی ہے کہ لوگ
مجھے سچے دل سے مسیح موعود مان لیں۔“ (ماخوز از دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۲)
آئیے اب ہم دیکھیں کہ اس بلائے طاعون کی خود اپنی ادائیں کیا کہتی تھیں۔عذاب الہی
کے سے بامقصد اور سنجیدہ آداب تھے یا حوادث زمانہ کے سے لا ابالی اور بے نظم وضبط اطوار۔اس
زاویہ نگاہ سے واقعات کا ایک سرسری جائزہ لینے سے ہی یہ حقیقت منکشف ہو جاتی ہے کہ اس
طاعون کی روش اتفاقی حوادث کے تابع نہیں تھی بلکہ عذاب الہی کی بالا تر تقدیر کے ماتحت تھی۔حوادث کا قانون تو اندھا ہو تا ہے، نیک و بد میں تمیز نہیں جانتا، بچے اور جھوٹے میں فرق نہیں کر
سکتا بلکہ سب پر یکساں جاری ہوتا ہے۔لیکن طاعون کی یہ وباء اندھی نہ تھی بیچے اور جھوٹے میں
فرق کر کے دکھاتی تھی۔اس کی پکڑ کا اصول سب پر یکساں جاری نہ تھا۔بعضوں کو غیر معمولی سختی
سے پکڑتی تھی اور بعضوں سے بڑی ملائمت کا سلوک کرتے ہوئے صرف نظر کر جاتی تھی۔اس
نے حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کے ماننے والوں اور نہ ماننے والوں میں ایسا صاف اور بین فرق
کر کے دکھایا کہ ایک زمانہ گواہ ٹھہرا اور وہ گواہیاں صفحہ ہستی پر ایک ایسا پائیدار نقش بن گئیں جو
اس دعویدار کی صداقت پر گویا بولتی ہوئی تصویریں تھیں۔اگر یہ بیماری طبعی حوادث کا نتیجہ ہوتی تو
بلاشبہ اسے حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کے متبعین سے بھی ویسا ہی سلوک کرنا چاہئے تھا جیسا
اس نے دوسرے معالجین روحانی سے کیا۔احمدی بستیاں بھی ویسے ہی اجڑ جاتیں جیسے دوسری
بستیاں اجڑ رہی تھیں۔بلکہ ان سے بڑھ کر گلشن احمدیت پر تباہی آنی چاہئے تھی۔حضرت
اقدس علیہ السلام اور دوسرے مذہبی رہنماؤں کے دعاوی میں ایک بہت بڑا اور بنیادی فرق تھا۔83

حوادث طبعی یا عذاب الہی
ان میں سے کسی کا یہ دعوی نہ تھا کہ وہ اللہ تعالی سے خاص خبر پا کر یہ علاج تجویز کر رہا ہے۔پس کوئی
وجہ نہ تھی کہ مجوزہ روحانی علاج کی ناکامی کی صورت میں ان کے مرید اور حلقہ بگوش اپنے مذہب ہی
سے ارتداد اختیار کر جاتے۔لیکن حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کا معاملہ کچھ اور تھا۔آپ اگر
اپنے دعوی میں جھوٹے نکلتے تو بلاشبہ آپ کی ساری جماعت بد ظن اور مرتد ہو کر اپنے آبائی فرقوں
کی طرف لوٹ جاتی۔وہ آپ کے گرد جمع ہی اس بنا پر ہوئے تھے کہ انہیں یقین تھا کہ اللہ تعالی
آپ سے ہم کلام ہو تا ہے اور اس نے آپ کو زمانے کا امام بنا کر بھیجا ہے۔محض اس یقین کی بناء پر تو
انہوں نے ایک ایسا مسلک اختیار کیا تھا جس کا اختیار کرنا کوئی آسان کام نہ تھا۔احمدی ہوتے ہی
اپنے پرائے ہو جاتے تھے۔آشنا بیگانے بن جاتے تھے۔بسا اوقات اپنے گھروں سے نکالے جاتے
اور وطنوں سے بے وطن کئے جاتے۔جان نثار دوست خون آشام دشمن بن جاتا۔باصفا مرید
خشمناک معاند میں تبدیل ہو جاتا۔اموال لوٹ لئے جاتے۔جائیدادیں چھینی جاتیں۔یہاں تک کہ
بیوی بچے بھی الگ کر دیئے جاتے۔جو چیزیں خدا تعالیٰ نے ان پر حلال رکھی تھیں بندے ان پر
حرام کر دیتے۔چیزوں کا تو ذکر کیا خود زندگی حرام ہو جاتی۔عزتیں ذلتوں میں بدل جاتیں۔پھول
پتھروں ، اکرام و احترام کے القابات غلیظ گالیوں میں تبدیل کر کے کوڑا کرکٹ کی طرح ان پر صبح و
شام انڈیلیے جاتے۔یہ تھی وہ جماعت جو حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کے گرد اکٹھی ہوئی تھی۔اور یہ وہ قیمت تھی جو ایمان کا سودا چکاتے ہوئے انہوں نے ادا کی تھی۔کیوں؟ محض اس لئے اور
محض اس لئے اور محض اس لئے کہ وہ اسے خدا کا فرستادہ سمجھتے تھے اور یقین جانتے تھے کہ وہ جو
کچھ کہتا ہے اپنے رب کی طرف سے کہتا ہے۔اب سوچنے کا مقام ہے کہ ایک ایسی جماعت جو انتہائی
صبر آزما اور پر آزار ابتلاؤں کی سختیاں محض اس بناء پر بر داشت کر رہی ہو کہ وہ ایک دعویدار کو
خداتعالی کا سچا مر سل سمجھتی ہو اگر اچانک یہ مشاہدہ کرے کہ اس شخص کا خدا تعالی سے ہمکلامی اور
نصرت الہی کے مورد ہونے کا دعویٰ محض ایک ڈھکو نسلا تھا تو کیا وہ ایک لمحہ کے لئے بھی مزید اس
کی تائید و تصدیق کا دم بھر سکتی تھی۔اگر مرزا صاحب کا یہ دعوی جھوٹا نکلتا کہ طاعون احمدیوں کے
ساتھ ایک نمایاں اور امتیازی سلوک کرے گی اور اکا دکا واقعات کے سوا عموماً احمدی اس کی زد سے
84

حوادث طبعی یا عذاب الہی
محفوظ رہیں گے تو احمدیوں کا کیا سر پھر گیا تھا کہ عذاب کی دوہری چکی میں پیسے جاتے۔دنیا کا عذاب
بھی سہیڑ تے اور الہی عذاب کا مورد بھی بنتے۔انسانی بغض و عناد کی آگ میں بھی جلتے اور حوادث
کی چکی میں بھی پیسے جاتے۔کیا کوئی صاحب عقل ایک منٹ کے لئے بھی اس بعید از قیاس مفروضہ
پر یقین کر سکتا ہے کہ طاعون کے زمانہ میں دنیا کے دھتکارے ہوئے ، مارے کوٹے، گھروں سے
نکالے ہوئے ، برادریوں سے خارج کئے ہوئے، زمانہ کے ستائے ہوئے ، ٹوٹے ہوئے ، دل جلائے
ہوئے احمدی بستی بستی یہ اعلان کرتے پھرتے ہوں کہ اے دنیا والو! اگر طاعون کے اس ہولناک
سیلاب سے بچنا چاہتے ہو تو آؤ تم بھی ہماری طرح نوح زمانہ کی اس کشتی میں سوار ہو جاؤ جس میں ہم
سوار ہیں۔اور اس اعلان کے ساتھ ساتھ طاعون کی ہلاکت خیز موجیں انہیں بھی اسی طرح لقمہ
اجل بناتی چلی جائیں جس طرح دوسروں کو بناتی تھیں۔کیا یہ ممکن تھا کہ دنیا انہیں پہلے سے کہیں
بڑھ کر طعن و تشنیع کا نشانہ نہ بناتی؟
ایک منٹ کے لئے نہیں کیا ایک لمحہ کے لئے بھی کوئی صاحب رشد یہ سوچ سکتا ہے کہ ایسی
صورت میں کوئی احمدی بھی حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا دم بھرنے والا باقی رہ جاتا؟ یقیناً
نہیں۔آپ کے مبینہ افتراء پر طاعون زدہ علاقوں میں اس سے زیادہ قطعی اور اس سے زیادہ معتبر
کوئی اور گواہ سوچا نہیں جا سکتا تھا۔آپ کے خلاف طاعون کی یہ گواہی اتنی قطعی، اتنی حقیقی اور اتنی
نزدیک اور قوی اور شدید ہوتی کہ کسی متنفس میں یہ ہمت اور استطاعت نہ ہوتی کہ اس کا انکار کر
پس اس پر آشوب زمانہ میں جماعت احمدیہ کا غیر معمولی استقامت اختیار کرنا اور حضرت
اقدس علیہ السلام کے تمام دعاوی پر استقامت سے مہر تصدیق ثبت کرنا اس امر کا نا قابل تردید
گواہ ہے کہ افراد جماعت نے اپنے حق میں حضور علیہ السلام کے اس وعدہ کو پورا ہوتے دیکھا ہو گا
کہ وہ طاعون کی زد سے غیر معمولی طور پر محفوظ رہیں گے۔آج کے متلاشی حق کے لئے یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں کہ اس زمانہ کے لوگوں کے لئے
طاعون کی پیشگوئی کے سچ یا جھوٹا نکلنے کی صورت میں دو ہی راستے رہ جاتے تھے ایک وہ جو احمدیت
85

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
میں داخل ہونے کا راستہ تھا۔واقعاتی شہادت کی مشعل ہاتھ میں لئے ہوئے جب ہم مخالف سمتوں
میں چلنے والی ان دو یکطرفہ راہوں پر نظر ڈالتے ہیں تو احمدیت سے نکل بھاگنے والی راہ کو سنسان اور
ویران پاتے ہیں لیکن احمدیت میں داخل ہونے والی رہ پر خلائق کا ایسا ہجوم دیکھتے ہیں کہ کھوے
سے کھوا چھلتا ہے۔جوق در جوق لوگ احمدیت میں داخل ہو رہے ہیں اور ایسے علاقوں میں بھی
بکثرت نئی جماعتیں پید اہورہی ہیں جہاں مخالفت کی شدت کے باعث اس سے قبل سوچا بھی نہیں جا
سکتا تھا۔طاعون کا ڈنڈا دنیا کی مخالفتوں کے مقابل پر زیادہ سخت ثابت ہوا۔یہی ڈنڈا جیتا اور پیہم شدید
ضربات کے ساتھ احمدیت کی چار دیواری سے باہر کے بسنے والوں پر برستارہا یہاں تک کہ ہزار ہا بلکہ
لاکھوں انسانوں نے عافیت اور امان اسی میں دیکھی کے حصار احمدیت میں داخل ہو جائیں۔ہمارے اس دعوی کی صداقت کسی کاغذی شہادت کی محتاج نہیں۔پنجاب کے طاعون زدہ
علاقوں میں وہ تمام دیہات اس امر کا زندہ ثبوت ہیں جہاں احمدیت کا پودا اذن الہی کے ماتحت
طاعون کے ہاتھوں لگایا گیا۔اسی طرح وہ تمام احمدی جماعتیں اس دعوی کی صداقت پر مزید گواہی
دے رہی ہیں جو طاعون سے پہلے قائم ہو چکی تھیں لیکن طاعون کے نتیجہ میں کم ہونے کی بجائے اور
بھی زیادہ نشو و نما پانے لگیں۔پس کیا یہ تعجب کی بات نہیں اور کیا اسے حادثہ طبعی قرار دینا کسی بھی
منطق کی رو سے درست ہو گا۔سیاہ موت کا یہ ہاتھ ہر دوسری سر زمین پر تو موت کے بیج بکھیر تار
ہے لیکن احمدیت کی سرزمین میں داخل ہو تو زندگی کے پودے لگانے لگے۔یہ صر صر جب
دوسرے چمنستانوں پر چلے تو انہیں اجاڑنے اور ویران کرنے لگے لیکن جب صحن احمدیت میں
داخل ہو تو ایک زندگی بخش باد بہار میں تبدیل ہو جائے جس سے چمن کا بوٹا بوٹا پتہ پتہ راضی ہو
جائے۔نئے شگوفے پھوٹنے لگیں ، نئی کونپلیں نمودار ہونے لگیں، نئے پھول کھلنے لگیں نئے پھل
آنے لگیں، روش روش پر زندگی انگڑائیاں لے اور سر سبزی اور شادابی نچھاور ہو اور زبان حال سے
طیور چمن مسیحائے زمان کے یہ نغمات الاپنے لگیں۔بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
لگے ہیں پھول میرے بوستاں میں
86

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
ملاحت
ہے
عجب
اس دلستاں میں
ہوئے بدنام ہم اس جہاں میں
ہوا
مجھ
پدر
وہ
ظاہر میرا ہادی
فَسُبْحَانَ
الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
یہ کیسی بلائے زمانہ تھی، یہ کیسا حادثہ طبعی تھا کہ احمدیت کو کم کرنے کی بجائے اور بھی بڑھا گیا
دشمنان احمدیت کو بڑھانے کی بجائے کم کر گیا اور کمتر کرتا چلا گیا۔یہ سلوک ، یہ اطوار ، یہ ادائیں تو
بلاشبہ ایسے عذاب الہی کی نشاندہی کر رہے ہیں جو اپنے اور غیروں میں ہمیشہ امتیاز کیا کرتا ہے۔کوئی ہم پر شاعری کا الزام نہ دھرے اور مضمون آفرینی کے طعنے نہ دے۔تاریخ احمدیت
کا یہ دور ہی کچھ ایسا وجد آفرین ہے کہ اس کے نظارہ سے طبیعت جھومنے لگتی ہے اور قلم روش روش
پر دوڑتا ہے اور قابو میں نہیں رہتا۔پس قارئین مجھے طرز تحریر کی اس تھوڑی سی تبدیلی پر معاف
کریں اور معذور جانیں۔یہ مشاہدہ بہت ہی ہیجان خیز ہے کہ وقت کا پہیہ اپنے ابدی سفر کے دوران
جب طاعون کی خشمگیں فضا میں سے گزرے تو ہر دوسرے مذہب اور فرقہ کو تو کمزور اور چھوٹا کر
جائے لیکن احمدیت کو پہلے سے بھی بڑھ کر طاقتور اور کثیر التعد اد بنادے۔لا مذہب لوگوں کی طرف سے اس موقعہ پر ایک اعتراض یہ اٹھایا جاسکتا ہے کہ ممکن ہے
کہ خوف کے عام قانون کے تابع ایسا ہوا ہو۔جب دنیا پر کوئی بڑی اور عام تباہی آتی ہے تو بالعموم
زود اعتقاد عوام اس قسم کا رد عمل دکھایا ہی کرتے ہیں۔عوام تو عوام خواص بھی ایسے موقعوں پر یہ
تو ہمات کا شکار ہو جاتے ہیں حتی کہ جان بچانے کے لئے تنکوں کے سہارے سے بھی گریز نہیں
کرتے۔پس ممکن ہے اس قسم کی کوئی نفسیاتی کیفیت ان دنوں احمدیت کی طرف میلان کا محرک
بنی ہو۔یہ اعتراض بظاہر بڑا وزنی نظر آتا ہے لیکن جب ہم اسے حقائق کی میزان پر تولتے ہیں تو
وزن میں خس کے ایک چھوٹے سے تنکے سے بھی کمتر پاتے ہیں۔احمدیت کی طرف سے اس
اعتراض کے جواب میں یہ سوال اٹھایا جا سکتا ہے کہ اگر خوف وہر اس کی کوئی عام نفسیاتی کیفیت ہی
احمدیت کی طرف لوگوں کے رجحان کی ذمہ دار تھی تو اس عام نفسیاتی کیفیت نے دوسرے مذاہب
87

حوادث طبعی یا عذاب الہی
اور فرقوں کی مدد کیوں نہ کی اور کیوں عوام و خواص کی زود اعتقادی صرف احمدیت کی جانب ہی
مائل رہی ؟ احمدیت اس دعوی میں تنہا تو نہ تھی کہ صرف وہی امن کا نجات کا ذریعہ ہے جیسا کہ گذر
چکا ہے ہر مذہب اور فرقہ نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور گھبرائی ہوئی ، خوف زدہ
اور بد کی ہوئی حواس باختہ انسانیت کو امن اور حفاظت کا وعدہ دے کر اپنی طرف بلایا۔ان کی
طرف جانے والی راہیں بظاہر زیادہ کشادہ تھیں اور کم بے خطر۔ان راہوں میں ابتلاء اور مخالفتوں اور
شدید دشمنیوں کے ویسے کانٹے نہ تھے جیسے احمدیت کی راہ میں بچھے ہوئے تھے۔قدرت کا یہ اٹل
قانون ہے کہ متحرک چیزیں کم تر مدافعت اور مزاحمت کی راہیں اختیار کیا کرتی ہیں۔پانی ڈھلوان
ہی کی طرف بہتا ہے۔دوسرے فرقوں یا مذاہب کو قبول کرنا احمدیت کی نسبت کہیں زیادہ آسان
تھا اور اپنے پہلے مذہب پر ہی جسے رہنا اس سے بھی آسان تر پھر کیوں ایسا نہ ہوا کہ اور کیوں زود
اعتقادی کا پانی ان طبعی آسان تر ڈھلوانوں کو چھوڑ کر احمدیت کی پر مشقت اور صبر آزما چڑھائی کی
طرف بہنے لگا۔لازماً کوئی مختلف اور قوی تر محرک اس سمت میں کام کر رہا تھا جو اس کے سوا نہیں ہو
سکتا کہ جس شخص کو بھی قریب سے احمدیت کے حالات دیکھنے کا موقع ملا اس نے یہ فرق مشاہدہ کیا
کہ طاعون احمدیوں کے ساتھ نمایاں امتیازی سلوک کرتی ہے اور دوسروں میں اگر ۱۰ فیصدی
اموات ہیں تو احمدی میں ۱-۱۰ فیصدی بھی نظر نہیں تھیں۔اگر ہمارے طرز استدلال کو قبول کرنے پر کوئی طالب حق ابھی تک متر در ہو اور مزید
اور نقلی ثبوت کا مطالبہ کرے تو اس کے دل کی تسلی کے لئے ہم راہ تجویز کرتے ہیں کہ سارے
مشرقی یا مغربی پنجاب میں کسی ایک بھی ایسی ہندو، عیسائی، شیعہ، سنی، چکڑالوی ، دیو بندی، اہل
حدیث یا بریلوی بستی کی تلاش کر کے دکھائے جو طاعون کے زمانہ میں اپنا آبائی مذہب یا فرقہ ترک
کر کے محض اس لئے ہندو، عیسائی، شیعہ، سنی، چکڑالوی ، دیوبندی، اہل حدیث یا بریلوی ہو گئی ہو کہ
اسے اپنے پہلے مذہب یا فرقہ کے مقابلہ پر اسے نئے مذہب یا فرقہ میں بلائے طاعون سے بچنے کے
زیادہ امکانات نظر آتے تھے۔اگر کوئی ایسی بستی تلاش نہ کر سکے اور یقینا نہیں کر سکے گا تو ہمارے
پاس آئے ہم اسے سینکڑوں ایسی جماعتیں دکھائیں جو طاعون کے زمانہ میں طاعون کے خوف سے
88

حوادث طبعی یا عذاب الہی
امن میں آنے کی خاطر معرض وجود میں آئیں یا جن میں احمدیت اس مشاہدہ کے نتیجہ میں پہلے سے
زیادہ پھیلنے لگی کہ طاعون احمدیت سے خاص رعایت کا سلوک کرتی تھی۔ہم یہ بستیاں دکھا کر ہر
شک کرنے والے فرقہ سے یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ آخر کیوں ایک عام نفسیاتی خوف وہر اس اور
زود اعتقادی نے ساری دنیا کے بڑے بڑے طاقتور مذاہب اور فرقے چھوڑ کر احمدیت کی ایک
چھوٹی سی غریب جماعت کا رخ کیا۔اہل بصیرت کے لئے کیا اس میں کوئی نشان نہیں ؟
آخر پر آج کے متلاشی حق کے لئے ہم تحقیق کی ایک یہ راہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ اس
زمانہ میں احمدیت کے لٹریچر اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں جن احمدی بزرگان اور علماء
کا ذکر آتا ہے ان کی فہرست تیار کر کے ان کے حالات زندگی کا جب وہ تتبع کر یگا تو کسی کو طاعونی
موت کا شکار نہ پائے گا۔لیکن اس کے بر عکس معاندین احمدیت کی فہرست تیار کر کے اگر وہ اس
کسوٹی پر ان کو پر کھے گا تو یہ دیکھ کر یقیناً حیران رہ جائے گا کہ ان میں سے متعدد معروف معاندین
مرض طاعون کا شکار ہو گئے بلکہ بعض تو ایسے غیر معمولی حالات میں طاعون کا شکار ہوئے کہ
جماعت احمدیہ کے لئے ان کی موت میں تقویت ایمان اور غیروں کے لئے غیرت کا سامان تھا۔قادیان کے ان آریہ اخبار نویسوں کا ذکر گذر چکا ہے جنہوں نے حضرت مرزا صاحب علیہ السلام
کے دعویٰ کا مذاق اڑاتے ہوئے طاعون کے متعلق تعلی کی تھی۔اب چند اور معاندین احمدیت کی
فہرست بطور مثال پیش کی جاتی ہے:۔ا۔سب سے پہلے مولوی رسل با باباشندہ امر تسر ذکر کے لائق ہے جس نے میرے
رد میں کتاب لکھی اور بہت سخت زبانی دکھائی۔۔۔۔آخر خدا کے وعدہ کے موافق
طاعون سے ہلاک ہوا۔-۲- محمد بخش نام جو ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ تھا عداوت اور ایذاء رسانی پر کمربستہ ہو اوہ بھی
(حقیقۃ الوحی ،روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۱۲-۳۱۳)
(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۶)
طاعون سے ہلاک ہوا۔- چراغدین نام ساکن جموں اٹھا جو رسول ہونے کا دعوی کر تا تھا جس نے میر انام
دجال رکھا اور کہتا تھا حضرت نے عصا دیا ہے تا میں عیسی کے عصا سے اس دجال کو
89

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
ہلاک کروں۔سو وہ بھی میری پیشگوئی کے مطابق ۴ / اپریل ۱۹۰۶ء کو مع اپنے
دونوں بیٹوں کے طاعون سے ہلاک ہو گیا۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۶-۲۳۷)
۴- نور احمد موضع بھڑی چٹھہ تحصیل حافظ آباد کا باشندہ تھا۔۔۔وہ بول اٹھا کہ
طاعون ہمیں نہیں چھوئے گی بلکہ یہ طاعون مرزا صاحب کو ہلاک کرنے کے لئے
آئی ہے اور اس کا اثر ہم پر ہر گز نہیں ہو گا مر زا صاحب پر ہی ہو گا۔۔۔۔۔۔ایک
ہفتہ کے بعد نور احمد طاعون سے مر گئے۔(حقیقة الوحی ،روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۷)
۵۔میاں معراج دین صاحب لاہور سے لکھتے ہیں کہ مولوی زین العابدین جو
مولوی فاضل اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کردہ تھا۔۔۔انجمن حمایت اسلام
لاہور کا ایک مقرب مدرس تھا۔اس نے حضور کے صدق کے بارہ میں مولوی محمد
علی سیالکوٹی سے کشمیری بازار میں ایک دکان پر کھڑے ہو کر مباہلہ کیا۔پھر
تھوڑے دنوں کے بعد مرض طاعون سے مر گیا اور نہ صرف وہ بلکہ اس کی بیوی
بھی طاعون سے مرگئی اور اس کا داماد بھی جو اکاؤنٹنٹ جنرل میں ملازم تھا طاعون
سے مر گیا۔اس طرح اس کے گھر کے سترہ آدمی مباہلہ کے بعد طاعون سے ہلاک
(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۷-۲۳۸)
ہو گئے۔۶۔میاں معراج دین لکھتے ہیں کہ ایسا ہی کریم بخش نام لاہور میں ایک ٹھیکیدار تھا
سخت بے ادبی اور گستانی حضور کے حق میں کرتا تھا اور اکثر کر تا ہی رہتا تھا۔میں
نے کئی دفعہ اس کو سمجھایا مگر وہ باز نہ آیا۔آخر جوانی میں ہی شکار موت ہوا۔ے۔سید حامد شاہ صاحب سیالکوٹی لکھتے ہیں کہ حافظ سلطان سیالکوٹی حضور کا سخت
مخالف تھا۔یہ وہی شخص تھا جس نے ارادہ کیا تھا کہ سیالکوٹ میں آپ کی سواری
گذرنے پر آپ پر راکھ ڈالے آخر وہ سخت طاعون سے اسی ۱۹۰۶ء میں ہلاک ہوا
اور اس کے گھر کے نو یا دس آدمی بھی طاعون سے ہلاک ہوئے۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۸)
90
00

حوادث طبیعی یا عذاب الہی
۸- حکیم محمد شفیع (سیالکوٹ ) جو بیعت کر کے مرتد ہو گیا تھا جس نے مدرسہ
القرآن کی بنیاد ڈالی تھی آپ کا سخت مخالف تھا۔آخر وہ بھی طاعون کا شکار ہوا اور
اس کی بیوی اور اس کی والدہ اور اس کا بھائی سب یکے بعد دیگرے طاعون سے
مرے اور اس کے مدرسے کو جو لوگ امداد دیتے تھے وہ بھی ہلاک ہو گئے۔(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۸)
۹- مرزا سر دار بیگ سیالکوٹی جو اپنی گندہ زبانی اور شوخی میں بہت بڑھ گیا تھا۔۔۔۔وہ بھی سخت طاعون میں گرفتار ہو کر ہلاک ہوا۔ایک دن اس نے شوخی سے
جماعت احمدیہ کے ایک فرد کو کہا کہ کیوں طاعون طاعون کرتے ہو ہم تو تب جانیں
کہ ہمیں طاعون ہو بس اس سے دو دن بعد طاعون سے مر گیا۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۸)
۱۰۔مولوی محمد ابو الحسن نے حضرت اقدس کے خلاف کتاب ” بجلی آسمانی بر سر
دجال قادیانی لکھی جس میں کئی مقامات پر کاذب کی موت کے لئے بد دعا کی۔آخر
جلد ہی طاعون سے مر گیا۔۔۔دیکھنے والوں نے بیان کیا ہے کہ انہیں دن تک پلیگ
میں مبتلاء رہ کر چینیں مارتے رہے اور نہایت درد ناک حالت میں جان دی۔تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۴۸۰-۴۷۹)
۱۱۔ابو الحسن عبد الکریم نام نے جب اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع کرنا چاہا تو وہ
( تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۴۸۰)
بھی طاعون کا شکار ہو گیا۔۱۲۔ایک شخص فقیر مر زادوالمیال ضلع جہلم کا رہنے والا تھا اس نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے خلاف بہت کچھ بد زبانی کر کے یہ تحریری پیشگوئی کی کہ
"مرزا غلام احمد صاحب کا سلسلہ ۲۷۔رمضان المبارک ۱۳۲۱ھ تک ٹوٹ پھوٹ
جاوے گا اور بڑی بڑی سخت درجہ کی ذلت وارد ہو گی جسے تمام دنیا دیکھے گی۔یہ
پیشگوئیے۔رمضان کو لکھی گئی تھی۔سو اگلے سال جب دو سرار مضان آیا تو اس
کے محلہ میں طاعون نمودار ہو گئی۔پہلے اس کی بیوی اور پھر خود فقیر مرزا سخت
91

حوادث طبعی یا عذاب الہی
طاعون میں مبتلا ہو گیا۔آخر پورے ایک سال بعد عین ۷۔رمضان کو بتاریخ
۱۴۔نومبر ۱۹۰۴ء نا کامی و نامرادی کا منہ دیکھتا ہوا اٹھ گیا۔(تاریخ احمدیت جلد دوم صفحہ ۴۸۰)
۱۳۔ایک شخص عبد القادر نام ساکن طالب پور پنڈوری ضلع گورداسپور میں رہتا
تھا۔۔۔۔اس کو مجھ سے سخت عناد اور بغض تھا اور ہمیشہ مجھے گندی گالیاں دیتا تھا۔پھر جب اس کی گندہ زبانی انتہا تک پہنچ گئی تب اس نے مباہلہ کے طور پر ایک نظم
لکھی۔۔۔۔جس میں اس نے سخت سے سخت فسق و فجور کی باتیں میری طرف
منسوب کی ہیں۔۔۔۔۔ایسا ہی خدا نے جلد تر انصاف کر دیا اور ان شعروں کے
لکھنے کے چند روز بعد یعنی بعد تصنیف ان شعروں کے وہ شخص یعنی عبد القادر
طاعون سے ہلاک ہو گیا۔مجھے اس کے ایک شاگرد کے ذریعہ سے دستخطی تحریر
اس کی مل گئی اور نہ صرف اکیلا طاعون سے ہلاک ہوا بلکہ اور بھی اس کے بعض
عزیز طاعون سے مر گئے۔ایک داماد بھی مر گیا۔(اوتی، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۸۲-۳۸۳)
۱۴۔یہاں مذ پر طاعون کے حملے کا ذکر بھی خالی از دلچسپی نہ ہو گا۔مد کے رہنے
والوں نے چونکہ مولوی ثناء اللہ صاحب کو خود بلوا کر گالیاں دلوائیں اور ان کو
شرارت سے باز رکھنے کی کوشش نہیں کی تھی اس لئے پانچ چھ ماہ بعد یہاں طاعون
کا سخت حملہ ہوا اور دو اڑھائی سو کی آبادی میں سے مئی ۱۹۰۳ء تک ایک سو تیس
افراد اس کا شکار ہو کر لقمہ اجل ہو گئے۔۱۹۱۰ء میں دوبارہ مد میں طاعون کا زور ہوا
اور گاؤں کی عورتوں نے ملانوں کو سخت سست کہا کہ انہوں نے مولوی ثناء اللہ
وغیرہ کو بلوا کر مرزا صاحب کے حق میں سخت گوئی کی اور وبا پھیلی۔تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۲۲۹)
۱۵۔۱۹۰۷ء میں جو معاند طاعون کا شکار ہوئے ان میں سے سب سے زیادہ بد گو
مولوی سعد اللہ لدھیانوی نو مسلم تھا۔۔۔۔۔اس شخص نے ابتداء ہی سے سلسلہ
کی مخالفت انتہا تک پہنچادی تھی اور سب و شتم سے بھری ہوئی تحریرات نظم و نثر
92

·

آج 10 میں سے 10 باقی