احمدی مائیں ۔ نئی دنیا کی معمار
حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ, حصہ 3
حسن دکھائی نہیں دیتا، میں کیسے محبت کروں ؟ چنانچہ بہت سے احمدی مرد اور بہت سی احمدی
عورتیں مجھے گھبرا گھبرا کر کھتے ہیں کہ آپ تو کہتے ہیں ناز میں لذتیں پیدا ہو سکتی ہیں ہم نے تو اتنی ٹکریں
ماری ہیں لذت پیدا نہیں ہوئی لذت اس لئے پیدا نہیں ہوئی کہ ان کا صنم خیالی رہا ہے۔اس
لئے کہ انہوں نے نماز کے کلمات پر غور نہیں کیا اُن میں ڈوب کر نماز نہیں پڑھی۔یہی وجہ تھی کہ
مجھے کئی مہینوں پر پھیلا ہوا ایک سلسلہ خطبات دینا پڑا۔یہ سمجھانے کے لئے کہ نماز میں
کیسے دوبا جاتا ہے اور نماز میں ڈوبنے کے نتیجہ میں خدا کا چہرہ دکھائی دینے لگتا ہے اور وہ
اتنا حسین چہرہ ہے کہ آپ چاہیں نہ چاہیں آپ اُس کی محبت میں مبتلا ہو جائیں گی۔محبت الہی حاصل کرنے کا راز
محبت میں ایک لطف کی بات یہ ہے کہ اس میں پھر اختیار کی بات نہیں رہتی جو
چیز فرض ہے وہ ہے حسن کے ساتھ رابطہ کیونکہ حسن سے رابطے کے بغیر محبت ہو ہی نہیں
سکتی۔ایک شاعر کہتا ہے یہ ایسی آگ ہے جو لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بجھے۔غالب
کا یہ شعر ہے کہ محبت ایک عجیب پاگل کر دینے والی چیز ہے کہ ہم کوشش کریں کہ محبت ہو
جائے تو ہوتی نہیں اور جب ہو جائے تو مٹتی نہیں۔ایسی آگ لگ جاتی ہے کہ بھائی نہیں جا
سکتی۔اس لئے بندہ کا اس میں کوئی اختیار نہیں ہے لیکن حسن کا اختیار ہے۔حسن
فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کس سے محبت ہوگی اور مشن چونکہ خدا کا حسن ہے اس لئے خداہی فیصلہ
کرے گا کہ کس وقت کتنا آپ پر جلوہ گر ہو۔اس لئے دعا ضروری ہے اور دعا یہ مانگنی چاہیئے
کہ اے خدا ! اپنا حسین چہرہ دکھا، چنانچہ حضرت موسی علیہ السلام چونکہ عارف باللہ تھے
انہوں نے یہ دُعا نہیں کی کہ اے خدا ! میکہ دل کو محبت سے بھرے انہوں نے یہ دُعا
کی کہ اسے خدا مجھے اپنا چہرہ دکھائے۔کیونکہ وہ جانتے تھے کہ چہرہ دیکھا اور میں بے اختیار
ہوا۔یہی مضمون حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو) نے حضرت محمدمصطفی صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم
٣٣
کے حُسن کے تعلق میں بیان فرمایا۔جب آپنے فرمایا۔سے
-
سه
اگر خواہی دلیلے عاشقش باش
با
محمد است بریان محمد
یعنی تم دلیل پوچھ سے ہو۔محمد کی صداقت کی دلیل یہ ہے کہ تم اس کے عاشق ہو
جاؤ مجھ صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہی اپنی صداقت کی دلیل ہے کیونکہ وہ حسین ہے اور حسینوں کی
صداقت کی دلیل نہیں مانگی جایا کرتی جبینوں کے اُس جذبہ اور اس قوت کی دلیل نہیں مانگی
جایا کرتی جو انسان کو خود بخو د مغلوب
کر دیا کرتا ہے جن کو دیکھئے پھر آپ کا اختیار نہیں ہے
گا۔پھر آپ اس کے پیچھے چلیں گے اور یہ انسانی فطرت ہے۔ایسی گہری کشش خدا تعالیٰ
نے انسانی فطرت میں حُسن کے ساتھ رکھ دی ہے کہ پھر بندہ بے اختیار ہو جاتا ہے۔تو میں
آپ کو یہ راز سمجھاتا ہوں کہ آپ خدا تعالی سے محبت ان معنوں میں مانگیں کہ اے خدا ! انہیں اپنا
حسن دکھایا اپنے حسن کے جلوے دکھا، ہمیں بے اختیار کردے ، ہم ایسا تجھے دیکھیں کہ پاگل
ہو جائیں ہمیں دنیا و مافیہا کی ہوش نہ رہے۔ہم تجھے چاہیں اور تیرے مقابل پر پھر کسی اور
کو نہ چا سکیں۔احمدی خواتین کا اپنی اولاد پر سب سے بڑا احسان
یہ دُعا ہے جس کے نتیجہمیں اللہ تعالی آپ کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنی شروع کردیگا اور
جب تک آپ کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا نہ ہوں باہر کی دنیا میںپاک تبدیلی نہیں پیدا کی جاسکتی ہیں
پیدا کی جاسکتی اور نہیں پیدا کی جاسکتی 11 یہ ایک ایسا قطعی اصول ہے جس کو دنیا میں کوئی
طاقت بدل نہیں سکتی۔آپ اپنے اندر روشنیاں پیدا کریں۔اپنی تاریکیوں کو روشنی میں تبدیل کر
دیں اور ایسے جلوؤں سے بھر دیں کہ وہ آپ کے باہر دکھائی دینے لگیں اور از خود آپ کے
دل کا نور یا سر جلوہ گر ہو۔چنانچہ قرآن کریم اس مضمون کو اسی رنگ میں بیان فرماتا ہے۔
۳۴
ونُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ
ان کا نور جو صرف ان کی ذات تک محدود نہیں رہا کرتا تسعى بين آئيد فهو وه أن
کے آگے آگے بھاگتا ہے اور دنیا کو بھی روشن کرتا چلا جاتا ہے۔ماؤں کو اس لئے ضرورت
ہے کہ ماؤں کے قبضے میں بچے ہوتے ہیں۔آپ اگر بچپن میں خدا کی محبت اُن کے دلوں
میں پیدا کر سکیں تو سب سے بڑا احسان اپنی اولاد پر آپ کر سکتی ہیں اور خدا کی محبت پیدا
کرنے کے لئے آپ کو خدا کی باتیں کرنی ہوں گی۔خدا کی باتیں کرتے وقت اگر آپ کے دل
پر اثر نہ ہوا۔اگر آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ ہے، اگر آپ کا دل موم نہ ہوا تو یہ خیال کرنا کہ بیچے
اس سے متاثر ہو جائیں گے، یہ جھوٹی کہانی ہے اس میں کچھ بھی حقیقت نہیں۔ایسی ماؤں کے
بچے خدا سے محبت کیا کرتے ہیں کہ جب وہ خدا کا ذکر کرتی ہیں تو ان کے دل کھیل کر آنسو بن کر
بہنے لگتے ہیں۔ان کے چہروں کے آثار بدل جاتے ہیں۔بچے یہ حیرت سے دیکھتے ہیں کہ
اس ماں کو کیا ہو گیا ہے ، کس بات کی اداسی ہے، کسی جذبے نے اس پر قبضہ کر لیا ہے
یہ وہ تاثر ہے جو بچے کے اندر ایک پاک اور عظیم تبدیلی پیدا کر دیا کرتا ہے۔یہ انقلاب
کی رح ہے اور انقلاب کی جان ہے۔ایسی مائیں بننے کے لئے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
خدا سے مدد مانگتے ہوئے اس کے حسن کی تلاش کرنی ہوگی۔یہاں تک کہ وہ حسن آپ پر حلوہ
افروز ہوا اور آپ کے دلوں میں ایسی محبت بھر دے کہ آپ کا وجود پگھل جائے اور کھلنے کے
بعد ایک نئے وجود میں ڈھالا جائے۔تربیت اولاد کا بہترین وقت
پس آج کے خطاب کے لئے میں نے صرف یہی مضمون چنا تھا۔ہمیں اس سے زیادہ کچھ
نہیں کہنا چاہتا کیونکہ میں بھتا ہوں کہ ہزار باتوں کی ایک بات یہ ہے، اس کو آپ مضبوطی سے تمام
ہیں۔خدا سے محبت کرنے کے تو بے شمار طریق ہیں میں مختلف خطبات میں اُن کا ذکر بھی کرتا رہتا
۳۵
ہوں۔آج صرف اس حیثیت سے آپ سے مخاطب ہوں کہ آج اگر آپ مائیں بن چکی ہیں
تو آپ کو آج بھی خدا تعالیٰ نے یہ استطاعت بخشی ہے کہ اپنے گردو پیش، اپنے ماحول میں خدا کی
محبت کے رنگ بھرنے کی کوشش کریں۔اگر آپ مائیں نہیں نہیں تو آج وہ پاک تبدیلیاں پیدا
کریں تا کہ جب آپ مائیں نہیں تو اس سے پہلے ہی خدا سے محبت کرنے والی وجود بن چکی ہوں۔وہ
چھوٹی بچیاں اور وہ چھوٹے بچے جو آپ کی گودوں میں پلتے ہیں ، آپ کے ہاتھوں میں کھیلتے ہیں
آپ کے دودھ پی کر جوان ہوتے ہیں یا آپ کے ہاتھوں سے دودھ پی کر جوان ہوتے ہیں ہی
زمانہ میں ابتدائی دور میں اُن کو خدا کے پیار کی لوریاں دیں۔خدا کی محبت کی اُن سے باتیں کریں۔پھر بعید کی ساری منازل آسان ہو جائیں گی۔اور اصل یہ ہے جو میں نے آخر پر بیان کیا ہے۔بعد
کے زمانوں میں ماؤں کا یہ کوشش کرتا کہ بیچتے خدا کی محبت میں مبتلا ہو جائیں جب کہ ابتدائی دور
میں وہ اس کام سے غافل رہیں بہت مشکل کام ہے، اتنا مشکل کام ہے
کہ بعض دفعہ مائیں
غم سے ہلاک ہونے لگتی ہیں مگر کچھ نہیں کرسکتیں۔تو اس وقت کام شروع کریں جب آسانی ہے
اور یہ کام اس وقت شروع ہوتا ہے جب بچہ آپ
کی گود میں اُترتا ہے اور اُس وقت سے
آگے پھر سلسل یہ کام اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک بچہ اپنے شعور کو پہنچ کر آزاد
حیثیت اختیار نہیں کر لیتا۔اس دور میں آپ اس کے اندر عظیم الشان تبدیلیاں پیدا کر سکتی ہیں۔اور جب میں یہ کہتا ہوں
کہ تبدیلیاں پیدا کر سکتی ہیں تو پھر اسی بات
کو دہرا کر اس پر اپنے خطاب کو
ختم کرتا ہوں کہ جو جو تبدیلیاں آپ کو پیدا کرنی ہوں گی پہلے اپنی ذات میں کرنی ہوں گی۔آپ کے تبدیل
ہوئے بغیر آپ
کی اولاد تبدیل نہیں ہوسکتی ، جب تک آپ کی ذات خدا کے نور سے نہ بھر جائے آپ کی
اولاد کے سینے خدا کے نور سے نہیں بھر سکتے۔اللہ تعالٰی آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔دیکھیں
آپ ایک نئی صدی کے سر پر کھڑی ہیں۔اس صدی کی آپ مجد د بنائی گئی ہیں بحیثیت قوم
آبیکو خلفاء فرمایا گیا۔آپنے آئندہ زمانوں میں تربیت اولاد کی ضرورتیں پوری کرنی ہیں۔یہی وہ طریقت ہے
جس سے آپ
آئندہ زمانوں میں اولاد کی بہترین تربیت
کرسکتی ہیں۔اللہ تعالی آپکو سکی توفیق عطا فرمائے۔