احمدی مائیں ۔ نئی دنیا کی معمار
حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ, حصہ 2
۲۰
اُس کا مطالعہ کریں تو سب سے زیادہ گہرا اثر کرنے والا قرآن کریم کا وہ حصہ ہے جو خدا
کی ذات سے تعلق رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلووں
پر گفتگو کرتا ہے مختلف
رنگ میں خدا تعالیٰ کی صفات بیان کی جاتی ہیں کبھی براہ راست اور کبھی کائنات کے
حوالے سے بیان کی جاتی ہیں کبھی خود انسان کے اپنے نفس کے حوالے سے بیان کی جاتی
ہیں اور ہر جگہ آپ یہ دیکھیں گے کہ براہ راست خدا دکھائی نہیں دیتا۔مگر جب اُس کی
صفات جلوہ گر ہوتی ہیں تو خدا دکھائی دیتا ہے پس اس پہلو سے جب کہا جاتا ہے کہ
بن دیکھے کسی طرح کسی مہ رخ پر آئے دل
کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل
تو ایک مذہبی جماعت کے لئے سب سے اہم مشن یہ بن جاتا ہے کہ خیالی صنم کو حقیقی منم
میں تبدیل کیا جائے۔وہ صنم دنیا کو تب دکھائی دے گا جب آپ کی ذات میں اُس کے
جلوسے ظاہر ہوں۔اور خدا جس ذات میں جلوہ گر ہو اس کو پھر است اروں کے ذریعہ دکھانے
کی ضرورت نہیں رہتی۔وہ خود اپنی صفات میں ایسا روشن ہے کہ جس ذات ہیں وہ چمکتا
ہے اُس ذات کے حوالے سے خُدا دنیا کو دکھائی دینے لگ جاتا ہے اور اس کا معنی ہے
خدا نما ہوتا۔مگر خدا نما بننے سے پہلے خود خدا کو اپنی ذات میں جلوہ گر کرنا ضروری ہے اپنے
اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔اگر آپ غیروں
کی برائیوں کی تلاش میں رہیں
اور یہ دعوے کریں کہ غیروں کی برائیاں ہم دور کریں گے اور اپنی برائیوں کی تلاش سے
آنکھیں بند کر لیں اور اگر کوئی توجہ بھی دلائے تو آپ کو غصہ محسوس ہو اس طرح تو خُدا
کو اپنی ذات میں جلوہ گر کرنا آپ کے لئے ممکن نہیں ہے۔متضاد طرز عمل کو چھوڑ دیں
پس یہ جو طرز عمل ہے یہ اندر کی دنیا کو تاریک سے تاریک تر بناتا چلا جاتا ہے
۲۱
بعض دفعہ اس کے باوجود آپ واقعتہ باہر کی دنیا کو روشن دیکھنا چاہتے ہیں (واقعہ ان
معنوں میں کہ بڑے خلوص کے ساتھ) آپ واقعتہ بڑے گہرے جذبے کے ساتھ دنیا میں
پاک تبدیلیوں کو روتا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں حالانکہ آپ اپنے وجود کو تبدیل کرنے پر آمادہ
نہیں۔چنانچہ بہت سی ایسی مائیں ہیں جو ہر قسم کی بدیوں میں مبتلا ہیں مگراپنی اولاد کو اچھا
دیکھنا چاہتی ہیں، ان کے اندر روشنی دیکھنا چاہتی ہیں۔یہ وہ تضاد ہے جس سے وہ خود
باخبر نہیں ہوتیں۔اگر اُن کی اولاد کے لئے وہ صفات حسنہ اچھی ہیں تو ان کی اپنی ذلت کے
لئے کیوں اچھی نہیں۔اور جو ان کی ذات کے لئے اچھی نہیں وہ ان کی اولاد کے لئے بھی اچھی
نہیں ہو سکتیں۔ان معنوں میں کہ ان کی اولاد جانتی ہے کہ ماں کا دل کہاں ہے اور اسے
دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔آپ
کی تمنائیں بورخ بھی اختیار کریں گی، اولاد بھی آپ کی تمناؤں کا
ہی رُخ اختیار کرے گی۔وہ آپ کی زبان کی جو کسی اور رخ پر جاری ہے کوئی پرواہ نہیں کریگی۔انسانی فطرت کے گہے فلسفے
پس حضرت اقدس مسیح موعود آپ پر سلامتی ہو نے اس کلام میں نہیں انسانی
فطرت کے گہرے فلسفوں سے آگاہ فرمایا ہے۔آپ نے فرمایا۔کہ اسے قوم تم خدا نما
وجود بننا چاہتے ہو تو پہلے خو خدا کو دیکھو۔خیالی تم سے تعلقات نہ جوڑو۔بلکہ ایسے نم سے
محبت کرو جو تمہیں دکھائی دینے لگے۔فرمایا - 8
دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی
اگرتم خدا کو دیکھ نہیں سکتے تو کم سے کم گفتار تو ہو کچھ گفت وشنید تو ہو کچھ محبت
اور پیار کے آثار تو ظاہر ہوں۔یہ وہ مضمون ہے جس کی آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت
ہے۔اور احمدی ماؤں کو احمدی باپوں سے بڑھ کر ضرورت ہے کیونکہ بچے اُن کی کوکھ سے
۲۲
پیدا ہوتے ہیں آئندہ کی دُنیا مائیں بناتی ہیں ماؤں کے دودھ میں آئندہ دُنیا کے لئے یہ
تقدیر لکھی جاتی ہے کہ وہ زہر ملی تو بنے گی با زندگی بخش قوم ثابت ہوگی۔پس آپ پر ایک
عظیم ذمہ داری ہے۔وہ احمدی مائیں جو خدا ترس ہوں اور خدا رسیدہ ہوں اُن کی اولاد کبھی
ضائع نہیں ہوتی لیکن ایسے باپ میں نے دیکھے ہیں کہ جو بہت خدا ترس اور بزرگ انسان
تھے مگر ان کی اولادیں ضائع ہو گئیں کیونکہ ماؤں نے ان کا ساتھ نہ دیا۔اس معاملے میں کہیں
نے ماؤں کو ہمیشہ جیتے دیکھا ہے۔جو مائیں گہرے طور پر خدا سے ذاتی تعلق قائم کر چکی ہوں
اُن کی اولادیں کبھی ضائع نہیں ہوتیں۔اسی لئے حضرت اقدس محمد رسول اله صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم
نے یہ نہیں فرمایا کہ تمہارے باپوں کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔فرمایا جنت ماؤں کے
قدموں کے نیچے ہے۔پس جنت آپ کے تحت اقدام رکھی گئی ہے۔آپ نے فیصلہ کرنا
ہے کہ آئندہ نسلوں کو آپ نے جنت عطا کرنی ہے یا جہنم میں پھینکنا ہے کیونکہ اگر جنت
آپ کے پاؤں کے نیچے ہو اور پھر آپ کی نسیں جنبی بن جائیں تواس کی دوسری زرداری آپ پر ہوگی۔احمدی ماؤں کی ذمہ داری
پس جب یہ کہا گیا کہ جنت ماؤں کے پاؤں کے نیچے ہے تو مراد یہ نہیں تھی کہ ہر
ماں کے پاؤں کے نیچے جنت ہی جنت ہے۔مراد یہ کہ اگر جنت مل سکتی ہے اگلی نسلوں کو
تو ایسی ماؤں سے مل سکتی ہے جو خود جنت نشاں بن چکی ہوں خود جنت اُن کے آثار میں ظاہر
ہو چکی ہو۔ایسی ماؤں کی اولاد لازما جنتی بنتی ہے۔پس میں نے مردوں کو اس
مضمون پر مخاطب کرنے کی بجائے یہ فیصلہ کیا کہ آج خواتین کو اس موضوع پر مخاطب
کروں کیونکہ میں روشنی تو حضرت اقدس محمد مصطفے صلی الہ علیہ وعلی ابر رستم سے پاتا ہوں۔اپنی عقل
سے کلام نہیں کرتا جو قرآن سکھاتا ہے وہ کہتا ہوں، جو حضرت محمد صلے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
فرماتے ہیں وہ میں آپ کے سامنے اپنے رنگ میں پیش کرتا ہوں۔پس میں نے اس راز کو
۲۳
قرآن اور احادیث کے مطالعہ سے پایا کہ حقیقتاً آئندہ قوموں کی تقدیر کا فیصلہ کرنا عورتوں کا کام
ہے۔اور یہ فیصلہ انہیں آج کرنا پڑے گا ورنہ مستقبل لاز گا تاریک ہے گا۔آج احمدی خواتین
کو اپنے سینوں کو خدا کی محبت سے روشن کرنا ہوگا ورنہ اُن کے سینے وہ نور ان کے بچوں کو
نہیں پلائیں گے جو ماؤں کے دودھ کے ساتھ پلایا جاتا ہے اور ہمیشہ جزو بدن اور جزو رح
ساتھ
بن جایا کرتا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) نے فرمایا۔خدا کی محبت ایک
فرضی چیز نہیں ہے۔اُس کے آثار ظاہر ہوا کرتے ہیں۔پاک تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں تو آثار
ظاہر ہوتے ہیں۔جب بارش آنے لگے اُس وقت بھی آثار ظاہر ہوا کرتے ہیں، اچانک نہیں
آجایا کرتی۔جب موسم تبدیل ہوتے ہیں تو اس وقت بھی آثار ظاہر ہوا کرتے ہیں، وقت سے
پہلے آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔سارے مسائل کا واحد حل
پس وہ مائیں جو خدا کی سمت میں حرکت کر رہی ہوں اُن کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا
ہوتی ہیں۔جب میں نے اس مضمون پر غور کیا تو یکے بہت سے مسائل حل ہو گئے۔میں
آپ کو یہ تاکید کرتا ہوں کہ آپ اپنا خیال رکھیں کہ مغربی تہذیب میں یا دوسری تہذیبوں کی رو میں
نہ بہہ جائیں۔یہ کریں اور وہ کریں اور ایسی پابندیاں اختیار کریں، یہ ساری نصیحتیں ہیں کبھی اثر کر
جاتی ہیں کبھی لوگ ان سے اور زیادہ برک جاتے ہیں اور پیچھے ہٹ جاتے ہیں لیکن ایک
نصیحت ایسی ہے جو حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو نے اس نظم میں بیان فرمائی اور
حقیقت میں اسی پر بار با مختلف رنگ میں زور دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر آپ خدا تعالیٰ
کی محبت میں مبتلا ہو جائیں تو سارے معاملے حل ہو جاتے ہیں۔پھر کسی اور نصیحت کی ضرورت
باقی نہیں رہتی۔پھر خدا خود آپ
کو سنبھال لے گا وہ خود آپ کے کام بنائے گا کہ کون سی راہ
اس طرف جاتی ہے اور کون سی راہ اس سمت سے مخالف چلتی ہے پھر کیسے ممکن ہے
۲۴
کہ انسان اپنے محبوب کی راہ چھوڑ کر اس کے مخالف سمت چلنے والی راہوں پر قدم مارے پھر
تو قربانیوں کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے، پاکیزہ زندگی کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔معاشرہ
کے اختلاف کے سب مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔سارے مسائل کا ایک حل ہے اور وہ
حل یہی ہے کہ خدا کی محبت میں مبتلا ہو جائیں اس کے نتیجہ میں جون میں پیدا ہوں گی و یقینا
خدا والی نسلیں نہیں گی لیکن اُس کے آثار ظاہر ہونے چاہئیں اور وہ آثار دوطرح سے ظاہر
ہوتے ہیں اول یہ کہ جو انسان خدا کی سمت میں حرکت کرتا ہے اس کے اندر پاک تبدیلیاں
پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں، وہ غیر کی بجائے اپنی ذات کا شعور حاصل کرنا شروع کر دیتا ہے۔اس کو پھر اس سے کوئی غرض نہیں رہتی کہ میرے ہمسایہ کے گھر خدا ہے یا نہیں۔اس کو
یہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ میرا گھر اتنا صاف ہے یا نہیں کہ اس میں خدا اتر آئے۔جب
آپ کے گھر کوئی معزز مہمان آنے لگتا ہے تو کبھی یہ تو نہیں ہوا کہ آپ گھر چھوڑ کہ دوسے
گھروں میں بھاگ جائیں کہ تم صفائیاں شروع کر دو۔جہان آپ کے گھر آنا ہے کوئی اور
اپنے ہاں کیوں صفائیاں کرے گا۔جب آپ غیروں کو نصیحت کرتی ہیں تو آپ عملاً یہی بات
کر رہی ہوتی ہیں۔آپ یہ تمنا کرتی ہیں کہ خدا آپ کے گھر اترے اور صفائیاں غیروں کے
گھروں کی کروائی جارہی ہیں۔یہ سوچ ہی نہیں رہیں کہ مہمان تو آپ کا آنے والا ہے۔پس
جب آپ کو یہ خیال پیدا ہوگا کہ کون مہمان آپ کے دل میں اُترنے والا ہے تو اس شعور
کے ساتھ ہی آپ کو اتنی برائیاں وہاں دکھائی دینے لگیں گی کہ جتنے داغ صاف کریں گی کوئی
نہ کوئی نیا داغ ظاہر ہو جائے گا۔اور انسان جس کو یہ تجربہ ہو اس کو یہ علم ہے کہ جتنی آپ
گھر کی صفائی کریں کوئی نہ کوئی ایپ کو نہ کھدرا دکھائی دیتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی
صفائی کامل نہیں ہوئی۔اور جب اُس کو صاف کر دیتی ہیں تو بعض دوسری جگہیں جو پہلے
صاف دکھائی دیتی تھیں اس کے مقابل پر داغدار دکھائی دینے لگتی ہیں اور یہ ایک نہ ختم
ہونے والا سلسلہ ہے۔
۲۵
اللہ تعالی کی محبت کا سفر خوش انجام
پس
اللہ تعالیٰ کی محبت کا سفر ایک ایسا سفر ہے جو آپ کو اپنے سوا کسی اور کی
ہوش نہیں رہنے دے گا۔سوائے اس کے کہ آپ کی ذات میں وہ جلوہ ایسا چھکے کہ دنیا اس جلوہ
سے خیرہ ہو جائے۔دنیا اس
کی روشنی کو محسوس کرنے لگے اور پھر خدا کے حکم کے تابع آپ پیامبر
بن کر دُنیا کے سامنے نکلیں یہی فلسفہ نبوت ہے لوگ کہتے ہیں نبوت ہمیشہ کے لئے بند
ہے۔میں کہتا ہوں کہ نبوت تو فرد میں جاری ہے۔جب تک کوئی شخص نبوت
کی پیروی نہیں
کرتا، نبوت کے انداز نہیں سیکھتا اور نبوت کے کام نہیں کرتا اس وقت تک اس کی زندگی
کی کوئی ضمانت نہیں ہو سکتی پس نبی ، نبوت کو ختم کرنے کے لئے نہیں آیا کرتے اور سب سے
افضل بنی ان معنوں میں نبوت
کو ختم کرنے کے لئے نہیں آیا کہ نبوت کی ادائیں ختم ہو جائیں
نبوت کے پھل ختم ہو جائیں۔اگر نبوت کی ادائیں ختم ہو جائیں تو کائنات میں جو کچھ تھا اسب
ختم ہو گیا۔وہ تو اس لئے آتا ہے کہ نبوت کی ادائیں لوگوں میں جاری کردے اور نبوت کے پھل
لوگوں کو کھلانے لگے یہی معنے خاتم کے ہیں۔ایسی مہر جو اپنی تصویر دوسری سادہ چیزوں پر
ثبت کرنے یعنی اپنے نقوش کا اثبات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور اسی کا نام خاتم ہے۔پس خاتم کا تحقیقی معنی یہ ہے کہ ایک وجود جو اپنے جیسی تصویریں بنانے لگ جائے اور کثرت
سے بنانے لگ جائے تبھی قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ذکر کے ساتھ فرمایا
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ وَ الَّذِينَ مَعَهُ
کہ دیکھو محمد کیں نہیں رہا۔اب وہ جو اس کے ساتھی تھے وہ اس جیسے ہو گئے ہیں۔والَّذِينَ مَعَه سے مراد ہے کہ صفات حسنہ میں اس کی معیت اختیار کر گئے ہیں پس ان
معنوں میں حقیقت میں مجھے تغیر پیدا ہوتا ہے۔لیکن اگر مہر پر وہ نقش نہ ہو تو کیسے وہ کسی اور
چیز پر نقش ثبت کرے گی۔بعض مہریں مٹ جاتی ہیں۔جہاں سے وہ مٹتی ہیں جب اُن کا
نقش ظا ہر ہوتا ہے تو وہاں ایک خام نقش ظاہر ہوتا ہے ایک عیب دار نقش ظاہر ہوتا ہے۔بعض حروف بٹے ہوئے ہوتے ہیں۔بعض نشان مٹے ہوئے ہوتے ہیں مشکل سے انسان پہچانتا
ہے کہ یہ کون سی مہر تھی جس کا نقش ثبت ہوا ہے۔پس بعینہ اسی طرح انسان کی کیفیت ہے۔انسان جب خدا تعالیٰ کی ذات کو اپنے
اندر ثبت کرتا ہے اور اس طرح ثبت کرتا ہے کہ وہ گہرے نقوش چھوڑ جائے اُس وقت وہ
مہر میں تبدیل ہونے لگتا ہے۔گویا اس پہلو سے خدا سے تعلق کے دو پہلو ہیں۔ایک قدم
ہے خدا کی صفات حسنہ سے پیارا در محبت کے ذریعہ ایسا تعلق جوڑنا کہ وہ صفات بالاخر
آپ کے وجود میں ظاہر ہو جائیں۔دوسرا قدم ہے کہ اس کے نقوش کو اتنا گہرا کر دینا کہ پھر
وہ دوسروں کے وجود میں ظاہر ہونے کی صلاحیت رکھے۔چنانچہ مہر کو کھرچ کر بنایا جاتا ہے
ور نہ مہر کے لفظ اگر عام سطح پر لکھے گئے ہوں جس طرح کہ عام تحریریں لکھی جاتی ہیں تو ہر نہیں
بن سکتی۔حالانکہ تحریر صاف پڑھی جاتی ہے۔مہر بنانے کا فلسفہ یہ ہے کہ وہ الفاظ ایسے
طور پر کندہ ہو جائیں، انمٹ ہو جائیں وجود کا ایک ایسا حصہ بن جائیں کہ پھر وہ دوسروں
تک اُس اثر کو پہنچانے کی صلاحیت اختیار کر جائیں۔بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانے کا طریق
پس خدا نما بننے کے لئے صرف خدا سے تعلق کافی نہیں بلکہ خدا سے ایک ایسا گہرا
تعلق ضروری ہے جس کے نتیجہ میں خدا کی صفات کے نقوش غیروں تک منتقل ہونے کی
صلاحیت حاصل کر لیں یہی وہ طریق ہے جس کے ذریعہ بنی نوع انسان کو
امت واحدہ بنایا جاسکتا ہے کیونکہ صرف ایک خدا کی ذات ہے جس کے
حوالے سے انسان ایک ہاتھ پر اکٹھا ہوسکتا ہے اور اس کے سوا اور کوئی
حوالہ نہیں ہے میں سے آپ منتشر بنی نوع انسان
کو ایک ذات میں اکٹھا کر سکیں۔اور اس کا
۲۷
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔یہی طریق ہے اس کے سوا اور کوئی طریق نہیں ہے۔باقی فرمی
باتیں ہیں ، قھتے ہیں۔اپنی ذات میں خدا کو اتاریں اور یہ کام آپ کے بس میں نہیں ہے۔سوائے اس کے کہ آپ محبت سے خود کو متصف کریں محبت ایک عجیب طاقت ہے۔اس
کی کوئی مثال دنیا میں نہیں ہے حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) نے محبت کی
تعریف میں ایسا کلام پیش فرمایا ہے جو مجھے دنیا کے لڑ پھر میں اور کہیں دکھائی نہیں دیا
فرماتے ہیں۔۔اے محبت عجب آثار نمایاں کردی
زخم و مرہم برہ یار تو میاں کردی
اسے محبت تو عجیب چیز ہے تو نے حیرت انگیز نشان ظاہر کئے ہیں۔زخم اور مرہم کو برابر کر
دیا ہے۔یعنی خدا کی راہ میں اب مجھے زخم لگے تب بھی مرہم کا سائرور ہے اور جب مریم
لگے تو اس پر بھی مرسم کا سا ضرور ہے۔دنیا میں انقلاب بر پا کرنے والی قوت محرکہ
پس وہ محنت جو انسان کو دنیا میں انقلاب برپا کرنے کے لئے چاہیے وہ محنت ،
محبت کے بغیر ممکن نہیں ہے کیونکہ محبت کے بغیر جو کام کیا جاتا ہے وہ مصیبت کا درجہ
رکھتا ہے۔ایک ماں کسی اور کے بچے کو سنبھالے تو کیسی مشکل پڑتی ہے۔یہاں تک کہ میں
نے دیکھا ہے نانیاں بھی جب بچہ گندا ہو تو ماں کے اوپر پھینک دیتی ہیں کہتی ہیں تیار
کر کے لاؤ تو ٹھیک ہے اس سے بڑا پیار کریں گے۔لیکن ذرا گندہ ہوا بد یو آئی کہتی ہیں پکڑو
اسے اٹھا کر لے جاؤ ہم تو اسے برداشت نہیں کر سکتے۔میری بیگم پاس بیٹھی ہوئی ہیں یہ
کی اسی طرح کرتی ہیں۔بیٹیاں بیچاری جن کے بڑے پیارے پیارے بچے ہیں وہ ان کو تیار
ہوتی ہیں وہ سچ کے خوبصورت لگتے ہیں تو نانیوں کی گود میں آجاتے ہیں اور نانوں کی گود میں
PA
آجاتے ہیں اور جب ذرا گندے ہوئے تو مائیں سنبھالیں۔ایسا کیوں ہوتا ہے۔اس لئے کہ
ماؤں کو اپنے بچوں سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔ایک محبت ہے مزے اٹھانے کی محبت اور
ایک محبت ہے ان مزوں کی خاطر تکلیف میں مبتلا ہونے کی محبت۔ان دونوں محبتوں میں فرق
ہے۔پس جب تک آپ کو خدا سے ایسی محبت نہ ہو کہ اس کے نتیجہ میں زخم دمر تم برابر نہ
ہو جائیں اُس وقت تک آپ دنیا کا کوئی علاج نہیں کر سکتے۔ورنہ یہ سر دردی ہوگی ایک بھیڑا
ہوگا ہر وقت کی مصیبت ہوگی لیکن پیار ہو تو یہ سب چیزیں، سب راہیں آسان ہو جایا کرتی
ہیں حضور فرماتے ہیں۔تانه دیوانه شدم، ہوش نیامد بسرم
اے جنوں با گرد تو گردم که چرا حال کردی
اسے محبت جب تک تو نے مجھے پاگل نہیں بنا دیا مجھے ہوش نہیں آئی مجھے معرفت نصیب
نہیں ہوئی۔اسے جنوں میں تیرے گرد مجنوں کی طرح گھوموں کیونکہ تو نے مجھے وہ عطا کر دیا
جو خرد مجھے عطا نہیں کر سکتی پس محبت کا جنون ہے جو دنیا میں پاک تبدیلیاں پیدا کرے گا
اور اس محبت کا سفر انفرادی طور پر ہر شخص کو کرنا ہوگا۔آج سب سے زیادہ اس محبت کے سفر کی احمدی خواتین کو ضرورت ہے۔احمدی
بچیوں کو ضرورت ہے۔کیونکہ انہوں نے کل کی مائیں بنا ہے۔یہ مطلب نہیں کہ مردوں
کو ضرورت
نین مردوں کو لازما ضرورت ہے مگر وہ ماؤں سے یہ فیض پائیں گے کیونکہ مردوں کی
جنتیں اُن کی ماؤں کے پاؤں کے نیچے رکھی گئی ہیں اور جنت کی بہترین تعریف اللہ کی محبت
ہے۔یہاں بعض لوگ بلکہ اکثر جنت کا لفظ سنتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ ماؤں کے پاؤں کے
نیچے سے سید ھے آپ جنت کے باغوں میں پہنچ جائیں گے۔حالانکہ اصل جنت کی تعریف
خدا کی محبت ہے۔حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) فرماتے ہیں۔ہماری اعلیٰ لذات ہمارے
خدا میں ہیں یعنی دنیا تو دوسری جنتیں ڈھونڈتی ہے ہیں تو سوائے اس کے کوئی جنت دکھائی
۲۹
نہیں دیتی کہ اللہ کی محبت نصیب ہو جائے اُس کا پیار عطا ہو۔اس کی رضا مل جائے۔اس کے نتیجہ میں ہمیں اعلیٰ لذات عطا ہوتی ہیں۔وہ ایسی لذتیں ہیں جن کا عام آدمی تصور
نہیں کر سکتا۔کیونکہ عام انسان ان لوگوں کو بعض دفعہ مشقوں میں مبتلا دیکھتا ہے اکثر انبیاء کی
زندگی دکھوں میں کشتی ہے۔کچھ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دکھ ہیں جو بہت بڑے ڈکھ
ہیں۔کسی شخص پر جتنی ذمہ داری ڈالی جائے اور جتنا خلوص سے وہ ان ذمہ داریوں کو ادا
کرنے کی کوشش کرے۔اس کی زندگی اتنی ہی بڑی مشکل میں مبتلا ہو جاتی ہے۔کچھ دکھ ہیں
جو غیران پر پھینکتے ہیں۔وہ دشمنی اور نفرتوں کی بوچھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ان حالات میں انبیا
کا زندہ رہنا اور ایسی زندگی سے لذت پانا ایک نا قابل حل معمہ ہے جس کی دنیا کو سمجھ نہیں
آیا کرتی حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) اس کا حل یوں پیش فرماتے ہیں سے
ہیں تری پیاری نگا ہیں دلبرا اک تیغ تیز
جس سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا اغم اغیار کا
یعنی لوگ تو سمجھتے ہیں کہ ہم بڑی مصیبت میں مبتلا ہیں ، غیروں نے یہ یہ علم کئے ہم توان
فلموں کے نیچے لیے گئے ہوں گے مگر فرمایا اے میرے آقا اے میرے محبوب رب ! تیری
پیاری نگاہیں ایک ایسی تیغ تیز کا حکم رکھتی ہیں جن سے سارا غیروں کا جھگڑا ، اغیار کی
سب مصیبتوں کا جھگڑا کٹ جاتا ہے کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔تو وہاں بھی محبت ہی ہے جو
کام آتی ہے محبت رستوں کو آسان کر دیتی ہے۔محبت الہی کی کرشمہ سازیاں
ایک شاعر اپنے تجربے کو یوں بیان کرتا ہے کہتا ہے۔دن رات جو ہم محبوب کے
کوچوں کے چکر لگاتے ہیں اور وہاں سے مشکے کھاتے ہیں اور دھتکارے جاتے ہیں اور
پھر بھی جانا نہیں چھوڑتے اور ٹھوکریں کھاتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں پاگل ہو گئے ہو۔لوگ کہتے
ہیں اپنے آپ کو تبدیل کر دی ہم ان کو جواب میں کیا کہتے ہیں۔سہ
یہ تونے کیا کہا ناصح نہ جانا کوئے جاناں میں
ہمیں تو راہ رووں کی ٹھوکریں کھانا مگر جانا
اسے پاگل نصیحت کرنے والے تو یہ کیا کہ بیٹھا ہے کہ اپنے محبوب کے کوچوں میں نہ جاؤں۔خدا کی قسم اگر ہر چلنے والا مجھے اس کوچے میں چلتے ہوئے ٹھوکریں مارتا ہوا چلے تب بھی میں
وہاں جاؤں گا۔ان ٹھوکروں کا مزہ محبت کے سوا سمجھ آہی نہیں سکتا محبت پاگل کر دیا کرتی
ہے۔محبت ہی ہے جس نے فریاد کا تصور پیدا کیا۔وہ تمام عمر ایک پہاڑ کو کاٹتا رہا اس نعرض
سے کہ اس پہاڑ سے وہ نہریں جاری ہوں جن کو بعد میں اُس کی محبوبہ کو بطور انعام دیا جائے گا۔اور اسی حالت میں اُس نے جان دے دی۔کیا بات تھی جس کی خاطر اس نے ساری زندگی
اس مشقت کے کام میں گنوادی۔وہ مشقت ہی اپنی ذات میں اُس کی جزا تھی۔لوگوں
کو مجھے نہیں
آتی۔لوگ کہتے ہیں فریاد پاگل ہو گیا تھا۔وہ پاگل تو تھا لیکن عشق میں پاگل ہوا تھا۔عام پالکوں
جیسا پاگل نہیں تھا جن کو اپنے وجود کی خبر نہیں رہتی۔جو عشق خدا کے پاگل ہوتے ہیں ان کا
مقصد روحانی مقصد بن چکا ہوتا ہے۔اس مقصد کو دنیا والے سمجھ نہیں سکتے۔پس محبت الہی کے نتیجہ میں آپ کے سارے کام آسان ہو جائیں گے۔پھر اسیس
بات کی حاجت نہیں رہے گی کہ کوئی کہے اس طرح نیشن کر کے باہر نہ پھرا کرو ، اس طرح وقت
وقت ضائع نہ کیا کرو ، سادہ رہو، جس حد تک ہو سکتا ہے اچھی نو خدا نے تمہیں رزق دیا
ہے لیکن اس میں حد سے زیادہ متجاوز نہ کرو، دین کی خدمت کے لئے بھی کچھ رکھو اور دنیا
میں ایک پاک معاشرہ پیدا کرنے کی کوشش کرو۔یہ سب خالی نصیتیں ہیں آپ نہیں گی اور
بھول جائیں گی لیکن اگر خدا سے محبت ہو جائے تو آپ کے دل میں ایک ناصح پیدا ہو گا بہر
وقت دھیان خدا کی طرف رہے گا۔اگر ہر وقت نہیں تو بار بار یہ دھیان آنا شروع ہو جائے گا۔لبسا اوقات آپ ایک کام کریں گی اور دل سے ایک آواز اُٹھے گی کہ مجھے تو خدا سے محبت
I
ہے اور خدا کو تو یہ بات پسند نہیں۔یہ سلسلہ شروع میں تھوڑے تھوڑے تجربوں سے شروع
ہوتا ہے لیکن حقیقت میں اس کی انتہا ایک خود کو پانی کی طرح بہتی ہے۔اُس وقت انسان
اپنے آپ کو متوجہ نہیں کیا کرتا بلکہ محبت میں رواں دواں ہو جاتا ہے وہ اُس کو اُٹھائے پھرتی ہے
اس کی زندگیوں کے رخ موڑ دیتی ہے محبت فیصلہ کرتی ہے کہ کس طرف اُس نے جانا ہے
اُس وقت وہ کیفیت پیدا ہوتی ہے کہ ہمیں تو جانا ہی جاتا ہے۔کیونکہ وہ بے اختیار ہو جاتے ہیں۔خدا تک پہنچنے کے لئے خدا سے مڈ مانگنا ضروری ہے
پس آج دنیا کے سارے مسائل کا حل خدا کی محبت ہے اور یہی وہ محبت ہے
جو دلوں
کو اکٹھا کر سکتی ہے اس کے علاوہ باقی سارے نسخے بے معنی اور جھوٹے اور لغو
نسنے ہیں، منہ کی باتیں ہیں۔اس سے زیادہ اُن کی کوئی حقیقت نہیں ہے بس یہ سفر شروع
کریں اور اگر اس سفر میں آپ بہت سا وقت ضائع کر چکی ہیں اور اس راہ میں بہت پیچھے
رہ گئی ہیں تو خدا سے مدد مانگیں کیونکہ خدا کی مدد کے بغیر یہ سفر مکمل نہیں ہوا کرتے کسی انسان
کی طاقت میں نہیں ہے کہ وہ خود خدا تک پہنچ جائے یا خدا کا پیار حاصل کر سکے اس کے لئے
بھی خدا سے مدد مانگنی پڑتی ہے لیکن نیست فرض ہے اور نیت کی سچائی فرض ہے۔یہ کام
آپ کے سپرد ہے۔آپ ایک دن یہ فیصلہ کر لیں کہ آپ نے خدا کی محبت میں مبتلا ہونا ہے
اور یہ کہ جیسے تیسے بھی ہو سکے آپ اپنے رب سے محبت کریں گی اور اُس کے حُسن کی تلاش
کریں گی جب آپ محبت کی بات کریں گی تو حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کا یہ شعر
آپ کے لئے ایک تنبیہہ بن جائے گا
بن دیکھے کسی طرح کسی مہ رخ پر آئے دل
کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل
آپ سوچیں گی کہ میں تو واقعی نظریاتی طور پر ایک خدا کی قائل تھی مجھے تو اس کا