امنِ عالم گھروں کی تعمیر نو سے ہی ممکن ہے
حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ
1
امن عالم گھروں کی تعمیر نو سے ہی ممکن ہے
خطاب
حضرت مرزا طاہر احمد
خلیفۃ المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرموده
امام جماعت احمدیہ عالمگیر
۲۸ جولائی ۱۹۹ید
بر موقع جب لانه مستورات جماعت احمدیہ برطانیہ
بمقام
اسلام آباد ، لفورڈ، برطانیہ
حضور انور کے اس خطاب کے چند اہم نکات ذیل میں پیش کئے جا رہے ہیں
آج کے جدید دور میں دنیا کو امن کی تلاش ہے امن کی تلاش میں
وہ گلیوں میں بھی نکلتے ہیں، شہروں میں بھی اور ملکوں میں بھی سرگرداں پھرتے ہیں لیکن
وہ امن جو گھر میں نصیب ہو سکتا ہے وہ دن بدن ان کے گھروں کو ویران چھوڑتا چلا
جا رہا ہے آج کے معاشرہ میں سب سے اہم ضرورت گھروں کی تعمیر نو ہے۔وہی معاشرہ صحیح معاشرہ ہے جو اسلام کی تعلیم پر مبنی ہے اس معاشرہ کا
کوئی رنگ نہیں ہے نہ وہ مشرق کا ہے نہ وہ مغرب کا ، نہ وہ سیاہ ہے نہ
سفید ده نورانی معاشرہ ہے۔اسی حد تک معاشرے کو عالمگیر کرنا چاہئے اور تمام
بنی نوع انسان کی قدرِ مشترک بنانے کی کوشش کرنی چاہیے جس حد تک کسی معاشرے
کے پہلو اسلام سے روشنی پا رہے ہیں۔اگر احمدی خواتین نے وہ ماڈل ز پیش
کیا تو وقت کے ایک اہم تقاضے کو پورا کرنے سے محروم رہ جائیں گی اور تمام بنی نوع
انسان کو امت واحدہ میں اکٹھا کرنے میں ناکام رہیں گی۔یہ تصور کہ مشرقی معاشرہ گویا اسلامی معاشرہ ہے۔غلط ہے۔مشرقی معاشر
کے بعض پہلو اسلامی ہیں لیکن کثرت
لیکن کثرت سے ایسے پہلو ہیں جو نہ صرف اسلامی
نہیں بلکہ مذہبی اقدار کے معاند اور مخالف ہیں مشرقی معاشرہ میں جہاں بظاہر
خاندان بڑے ہیں اور ظاہری روابط زیادہ مضبوط ہیں وہاں اندرونی طور پر ایک ایسا
نظام چل رہا ہے جو ان روابط کو کاٹتا ہے اور نفرتوں کی تعلیم دیتا ہے۔مغربی دنیا کی خرابیوں میں بہت بڑی خرابی انفرادیت ہے معاشرے میں
خود غرضی پیدا ہو چکی ہے۔انفرادیت کی وجہ سے گھر ٹوٹ رہے ہیں اور لذت یابی
کے شوق نے قوم کو پاگل کر دیا ہے اور اپنی لذت کی خاطر وہ دوسروں کے امن
برباد کرتے ہیں۔گھر ٹوٹنے کے نتیجہ میں سارے معاشرہ میں بے اطمینانی اور بے اعتمادی اور نفرت کی
۳۹
ہوائیں چلنے لگتی ہیں قومی تعمیر اور قومی کھیتی پیدا کرنا ناممکن ہے جب تک گھروں کی تعمیر نہ
ہو اور گھروں میں بیچتی نہ ہو جس قوم کے گھر منتشر ہو جائیں وہ قوم اکٹھی نہیں رہ سکتی جس
قوم کے گھروں میں امن نہیں اس قوم کی گلیاں بھی ہمیشہ امن سے محروم رہیں گی۔حقیقی جنت گھر کی تعمیر میں ہے حقیقی بجنت رحمی رشتوں کو مضبوط کرنے میں ہے
اسی لئے قرآن کریم نے بارہا ہمیں رحمی رشتوں کی طرف متوجہ فرمایا اگر تم رحمی رشتوں کو
کاٹو گے تو خدا کے رحم سے بھی کاٹے جاؤ گے اور جو رحمانیت سے کاٹا گیا وہ کہیں
کا نہیں رہا۔پھر خدا کی طرف سے تمہاری دعاؤں کے باوجود رحم کا سلوک نہیں کیا جائے گا۔گھر آج مغرب میں بھی ٹوٹ رہے ہیں اور مشرق میں بھی اور گھروں کو
بنانے والا صرف ایک ہے اور وہ ہمارے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
ہیں آپ ہی کی تعلیم ہے جو مشرق کو بھی سدھار سکتی ہے اور مغرب کو بھی۔آج کی دنیا میں امن کی ضمانت ناممکن ہے جب تک گھروں کے سکون اطمینان۔اور اندرونی امن کی ضمانت نہ دی جائے۔اگر آپ نے دنیا کو امن عطا کرنا ہے تو احمدی خواتین اپنے گھروں کو سچے
دینی۔۔۔ناقل) گھروں کا ماڈل بنائیں اور تمام دنیا میں وہ ایسے پاک نمونے پیش کریں
جس کے نتیجہ میں بنی نوع انسان دوبارہ گھر کی کھوئی ہوئی جنت کو حاصل کر لیں۔آپ گھروں کی تعمیر نو کی کوشش کریں۔اپنے گھروں کو جنت نشان بنائیں۔اپنے
تعلقات میں انکسار اور محبت پیدا کریں۔ہر اس بات سے احتراز کریں جس کے نتیجہ
میں رشتے ٹوٹتے ہوں اور نفرتیں پیدا ہوتی ہوں۔آج دنیا کو سب سے زیادہ گھر
کی ضرورت ہے اس کو یاد رکھیں اور یہ گھر اگر احمدیوں
یاد رکھیں اور یہ گھر اگر احمدیوں نے دنیا کو مہیا نہ کیا تو
دنیا کا کوئی معاشرہ بنی نوع انسان کو گھر جہیا نہیں کر سکتا۔
فرمائی :
تشہد، تعوذ ا در سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمیہ کی تلاوت
يا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْارَ بكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ
وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً
كَثِيرًا وَنِسَاء وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ
وَالأرْحَام انَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيباً۔) سورة النساء : آیت ۲)
پھر حضور نے فرمایا۔امن کی تلاش
آج کے اس خطاب کے لئے میں نے گھر کا عنوان منتخب کیا ہے، آج کے اس جدید
دور میں دنیا کو امن کی تلاش ہے اور امن کی تلاش میں دنیا سرگرداں ہر اس امکانی گوشے پر
نگاہ رکھ رہی ہے جہاں سے وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں امن کے حصول کی کوئی توقع ہو سکتی ہے اور
ہر اس راہ پر دوڑتے چلے جاتے ہیں جہاں وہ امید رکھتے ہیں کہ اس راہ پر آگے بڑھنے سے ہیں
ان نصیب ہو جائے گا لیکن ان کے قریب ہونے کی بجائے دن بدن اسن سے دور بیٹھتے پہلے
جا رہے ہیں۔امن کی تلاش میں وہ گلیوں میں بھی نکلتے ہیں، شہروں میں بھی اور ملکوں میں بھی سرگرداں
۴۲
پھرتے ہیں لیکن وہ امن جو گھر میں نصیب ہو سکتا ہے وہ دن بدن اُن کے گھروں کو ویران
چھوڑتا چلا جارہا ہے جیسے پرندہ گھونسلے کو چھوڑ کر اُڑ جائے اسی طرح امن گھروں کو چھوڑ کر
رخصت ہوتا چلا جارہا ہے۔آج کے معاشرہ میں خواہ دنیا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی موشرق
سے تعلق رکھتی ہو یا مغرب سے تعلق رکھتی ہو، شمال سے یا جنوب سے ، سب سے اہم ضرورت
گھروں کی تعمیر تو ہے۔گھروں کی بربادی کی وجوہات
جب ہم گھر کی بربادی کا نقشہ سوچتے ہیں اور خاندانوں کے ٹوٹنے کا تصور باندھتے
ہیں تو ہمارے ذہنوں میں بالعموم مغربی معاشرے کا خیال ابھرتا ہے اور مغربی معاشرے کی بعض
برائیاں ہیں جن پر نظر پڑتی ہے اور سمجھتے ہیں کہ گھروں کے ٹوٹنے کی بڑی ذمہ داری مغربی تہذیب
پر ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اگر انصاف
کی نظر سے دیکھا جائے تو مشرق بھی بہت بڑی
حد تک ذمہ دار ہے اور بہت سی ایسی معاشرتی خرابیاں مشرق میں پائی جاتی ہیں جن کا مغرب
میں کوئی وجود نہیں اور وہ گھروں کے توڑنے میں بہت ہی زیادہ خطرناک کردار ادا کر رہی ہیں
میں نے اس مضمون سے پہلے تقوی کی نظر سے صورت حال کا جائزہ لیا تو مجھے بعض ایسی باتیں
دکھائی دیں جن کے نتیجہ میں میں سمجھتا ہوں کہ بعض پہلوؤں سے مشرقی معاشرہ زیادہ خطرناک
صورت حال پیدا کر رہا ہے۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ مغربی تہذیب نے بھی گھروں کو توڑا ہے
اور دن بدن توڑتی چلی جارہی ہے اور اسکے نتیجہ میں دن بدن معاشرہ زیادہ دکھوں میں مبتلا ہو رہا ہے
لیکس ان کے گھر کو توڑنے کا انداز نفرت پر مبنی نہیں بلکہ بے حسی اور عدم توجہ کے نتیجہ میں ہے
اور ذاتی خود غرضیوں کے نتیجہ میں ہے۔ذاتی خود غرضیاں تو دنیا میں ہر جگہ اسی قسم کا کردارا دا کیا
کرتی ہیں لیکن ہمارے مشرق میں جو تہذیبی خرابیاں پائی جاتی ہیں جو معاشرتی خرابیاں پائی جاتی ہیں وہ
محض تعلقات
کو توڑتی نہیں جکہ محبت کی بجائے ان میں نفرت کے رشتے قائم کرتی ہیں اور خاندانوں کے درمیان شہریکے
۴۳
کا جو لفظ آپ نے سن رکھا ہے جو سہاری صدیوں کی تہذیب کا ورثہ ہے ویسا کوئی تصویر آپ کو مغرب میں
دکھائی نہیں دے گا اور یہ جو ہمارے ہاں شریکے کا تصور پایا جاتا ہے یہ بہت سی معاشرتی خرابیوں
کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے۔اس لئے انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جب نصیحت کی جائے تو پہلے تمام
صورت حال کا جائزہ لے
کر بیماری کا تجزیہ کیا جائے پھر دونوں فریق کو جہاں جہاں کوئی نقص
دکھائی دے، اس نقص کی طرف متوجہ کیا جائے اور تقویٰ کے ساتھ اللہ کے نام پر نیک
نصیحت کی جائے۔مشرقی معاشرے کی خرابیوں
کا تجزیہ
جہاں تک مشرقی معاش کی خرابیوں کا تعلق ہے اس میں ہمارے رشتوں
کا بظاہر
مضبوط ہونا عملاً ان رشتوں میں دُوری پیدا کرنے کا موجب بن رہا ہے۔مغرب میں چونکہ گھر انگ
الگ ہو جاتے ہیں اور ایک بڑے خاندان کے اکٹھے لینے کا تصور نہیں ہے یا اگر تھا تو تاریخ میں
بہت پیچھے رہ گیا ہے لیکن ہمارے ہاں اکثر مشرقی مالک میں خاندان زیادہ وسیع ہیں اور ان کے
باہمی روابط دیکھتے ہیں مضبوط ہیں اور بعض صورتوں میں ایک ہی گھر میں صرف ہو، بیٹا اور ساس
اور داماد وغیرہ یہ سارے اکٹھے نہیں رہتے بلکہ چھا، تایا اور دو کر رشتہ دار بھی رہتے ہیں اور بعض
علاقوں میں تو ان کا ایک ہی کچن ہوتا ہے یعنی ایک ہی مطبخ سے ان کا کھانا تیار ہوتا ہے اور بعض
بڑے خاندانوں میں ان
کی تجارتوں کے باہمی حساب
کتاب بھی نہیں کئے جاتے اور نہ صرف یہ کہ
غیر احمدی معاشرہ میں بلکہ احمدی معاشرہ میں بھی ایسی خرابیاں دیکھنے میں آئی ہیں کہ باپ فوت ہو گیا
یا ماں فوت ہو گئی اور جائیداد بانٹی نہیں گئی بلکہ یہ مجھا گیا کہ ہمارے خاندان کو اکٹھا رکھنے کا ایک ذریعہ
یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے حق کا مطالبہ نہ کرے اور کوئی شخص اس بات پر زبان نہ کھولے کہ میری
ماں یا میرے باپ
کی جائیداد کا مجھے بھی حقہ دو بڑے بھائی یا خاندان میں اگر کوئی اور بڑا ہے تو اس
کے پہر معاملات رہے اور خاموشی سے لوگوں کے سینوں میں شکوے پلتے رہے اور دن بدن تکلیف
م م
بیعتی رہی۔یہ احساس بڑھتارہا کہ جس کے ہاتھ میں انتظامات ہیں یا جس کے نام پر جائیداد ہے وہ
بہ نسبت دوسروں کے زیادہ استفادہ کر رہا ہے اور اس کے نتیجہ میںپہلی نسل بعض دفع اس بات
کو برداشت
کر بھی جاتی ہے لیکن آئندہ جو بچے پیدا ہوتے ہیں اور جوان ہوتے ہیں اُن کے دل میں یہ بظاہر
محبت کا رشتہ محبت کے رشتے کی بجائے نفرت کے جذبہ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ووفقیت
اگر ابتدا میں نیک بھی تھی تو چونکہ غلط اقدام تھا اس لئے وہ نیک نیت اچھا پھل نہیں دے
سکی اور اچھا پھل نہیں دے سکتی۔یہ ایک مثال ہے لیکن عملاً می سے سامنے ایسے بہت سے معاملات آتے ہیں جن
سے پتہ چلتا ہے کہ اس قسم کی غلط روایات جو۔۔۔۔شریعت کے خلاف ہیں وہ یقیناباد تاریخ
پر منتج ہوتی ہیں اور اس سے معاشرہ میں محبت بڑھنے کی بجائے نفرت پھیلتی ہے پس وہی
معاشرہ صیح معاشرہ ہے جو آپ
کو دنیا میں پیش کرنے کا حق ہے۔جو ( دین حق۔۔۔ناقل) کی
تعلیم پر مبنی ہے اور اس معاشرہ کا کوئی رنگ نہیں ہے نہ وہ مشرق کا ہے نہ وہ مغرب کا۔نہ وہ سیاہ ہے نہ سفید - وہ نورانی معاشرہ ہے پس اس حد تک معاشرے کو Universalize
ر آفاقی کرنا چاہیے اسکو نام دیا میں پھیلانا چاہیے اور تمام بنی نوع انسان کی قدر مشترک بنانے کی کوشش
کرنی چاہیئے میں حد تک کسی معاشرے کے پہلو اسلام سے روشنی پارہے ہیں اور اس
کی بنیادیں
اسلام میں پیوستہ ہیں مگر سہارے ہاں یہ غلط تصور پایا جاتا ہے کہ مشرقی معاشرہ گویا اسلامی معاشر
ہے اور یہ تصور غلط ہے۔مشرقی معاشرہ کے بعض پہلو اسلامی ہیں اور ان میں تہذیب اور
مذہب باہم ایک دوسرے کے ساتھ جذب ہو کر ایک ہی شکل اختیار کر گئے ہیں لیکن کثرت سے
ایسے پہلو ہیں جو نہ صرف یہ کہ اسلامی نہیں بلکہ مذہبی اقدار کے معاندا اور مخالف ہیں اور مذہبی اقدار
سے مکرانے والے ہیں اور بت پرست تہذیب کا ورثہ ہیں۔اس لئے احمد می خواتین کے لئے ضروری
ہے کہ وہ اپنے رہن سہن اور طرز معاشرت کو دین حق کے مطابق ناقل) بنائیں خواہ وہ مشرق سے
تعلق رکھتی ہوں خواہ وہ مغرب سے تعلق رکھتی ہوں۔
۴۵
اب
مشرقی معاشرے کا ذکر چل رہاہے لیکن یہ تو بڑا مشکل کام ہے کہ سارے مشرقی معاشرے
کا ذکر کیا جائے مگر میں اب جب مشرقی معاشرے کی بات
کروں گا تو میری مراد یہ ہے کہ وہ احمدی
خواتین جو مشرقی ممالک میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلیں اُن کا معاشرہ ایک پہلو سے مشرقی معاشرہ ہے
لیکن لازم نہیں کہ ہر پہلو سے وہ اسلامی معاشرہ بھی ہو۔اس لئے اگر انہوں نے دنیا کی معلمہ بنے
کی کوشش کرنا ہے، اگر انہوں نے تمام بنی نوع انسان کی اس شدید ضرورت کو پورا کرنے میں کوئی
اہم کر دار ادا کر تا ہے کہ آج بنی نوع انسان
کو گھر کی ضرورت ہے تو اچھا گھر بنا کر پھر اس گھر
کے نمونے پیش کریں۔ماڈل اسلامی معاشرہ کی ضرورت
آپ نے دنیا میں دیکھا ہو گا کہ جدید انجنیئرنگ کے اثر کے نتیجہ میں آج کل بڑی بڑی
خوبصورت عمارت میں تعمیر ہوتی ہیں اور بعض عمارت میں ماڈل Model کے طور پر بنائی جاتی ہیں تاکہ
وسیع پیمانے پر ویسے ہی اور گھر بنائے جائیں۔وہ ماڈل کہاں ہے ؟ یہ وہ سوال ہے جو مجھے پریشان
کر رہا ہے، کون سا ایسا ماڈل ہے جس ماڈل کو ہم بنی نوع انسان کے سامنے اسلامی معاشرہ کے
طور پر پیش کر سکیں۔اگر احمدی خواتین نے وہ ماڈل پیش نہ کیا تو وقت کے ایک اہم تقاضے کو پورا کرنے
سے محروم رہ جائیں گی اور تمام بنی نوع انسان
کو وہ امت واحدہ میں اکٹھا کرنے اور امت واحدہ کی
کڑیوں میں منسلک کرنے میں ناکام رہیں گی اس لئے اس ضرورت
کو جو میں آج آپ کے سامنے
پیش کر رہا ہوں بہت اہمیت دیں۔یہ مضمون چونکہ بہت وسیع ہے اس لئے میں حتی المقدور
کوشش کروں گا کہ نکات کی صورت میں آپ کے سامنے باتیں رکھوں۔مشرقی معاشرے کی کچھ بنیادی خرابیاں
ہمارے معاشرے (ہمارے سے مراد میرا نہیں بلکہ میں تو ر دین حق کے۔۔ناقل معاشرے
ट
کا علمبردار ہوں اور اسی کی نمائندگی کرتا ہوں۔چونکہ میں مشرق سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے
عادتاً ہمارے“ کا لفظ زبان پر جاری ہو جاتا ہے تو مشرقی معاشرے میں بعض بہت ہی گہری
خرابیاں پائی جاتی ہیں جو ہماری یعنی احمدیوں کی روز مرہ کی زندگی پر بھی اثر انداز ہیں۔ا رشتہ ناتہ میں مالی منفعت پر نظر
ہشتوں کے معاملات میں ابھی تک ہماری خواتین کی اس حد تک اصلاح نہیں ہو سکی
کہ وہ رشتے کرتے وقت اچھی لڑکی یا اچھے لڑکے کی دولت پر نظر رکھنے کی بجائے اچھی لڑکی یا
اچھے لڑکے پر نظر رکھیں۔یہ جو عادت ہے یہ ہم نے بالعوم مشرقی معاشرے سے ورثہ میں پائی
ہے اور اس
کی بنیادیں مشرکانہ معاشروں میں قائم اور نصب ہیں۔ہندو معاشرے میں یہ رسمیں بہت
زیادہ پائی جاتی تھیں کہ رشتہ کے وقت مالی منفعتیں بھی حاصل کی جائیں۔چنانچاس بدنصیبی کا
در ثہ آج تک ہمارے ملک پاکستان میں جاری وساری ہے اور مہندوستان کے لینے والے مسلمانوں
نے بھی اس سے حصہ پایا ہے جبکہ ہندو قوم اب اس سے بیزاری کا اظہار کر رہی ہے اور ہندو قوم
میں نئی تحریکات چل رہی ہیں کہ ان نہایت خطرناک رجحانات کا قلع قمع کرنا چاہیئے اور اگر قانون
بنانے کی ضرورت بھی پیش آئے تو قانون بنا کران بدرسموں کا استیصال کرنا چاہیے لیکن ہمارے
ہاں روز مرہ ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں کبیٹے کی ماں اس خیال سے کہ بیٹا چونکہ برسر روزگار
ہے اور تعلیم یافتہ ہے ہو کی تلاش میں نکلتی ہے اور ہو کے اخلاق پر نظر رکھنے کی بجائے اس
کے گھر پر نظر ڈالتی ہے۔یہ دیکھتی ہے کہ وہاں کس قسم کے صوفہ سیٹس Sofa sets ہیں۔دنیاوی زندگی کی سہولتیں موجود ہیں کہ نہیں۔کار ہے یا نہیں ہے اور اگر کار ہے تو کیا وہ اپنی بیٹی کو کار
جہیز میں بھی دیں گے یا نہیں دیں گے اور دیگر جائیداد پر نظر ڈالتی ہیں۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی
ماں اپنی بہو کی تلاش میں نہیں نکلی بلکہ انکم ٹیکس کا کوئی انسپکٹر کسی جائیداد کا جائزہ لینے کے
لئے نکل کھڑا ہوا ہے۔اس کے ایسے خوفناک بر نتائج پیدا ہوتے ہیں کہ اگر ایسی شادیاں ہو بھی
جائیں تو ان کی تعمیر میں ان کی تخریب کے سامان ڈال دیئے جاتے ہیں اور ایسی شادیاں ایسی
شاخ پر بنا کرتی ہیں جس شاخ نے قائم نہیں رہنا، اس نے الز بنا کاٹا جاتا ہے۔زیوروں پر
نگاہ ہوتی ہے۔یہ توقع ہوتی ہے کہ کس حد تک کوئی بہو زیور مانگ کر یا پہن
کر اپنا بنا کر گھر آئے
گی۔مانگنے کا لفظ تو میں نے زائد کر دیا ہے۔جہاں تک ان کی توقع کا تعلق ہے وہ بجھتی ہیں کہ چاہے
بیٹی والا اپنی ساری جائیداد بیچ دے اپنی بیٹی کو بہت سے زیور سے آراستہ کر کے ہمارے گھر بھیجے
اور امر واقعہ یہ ہے کہ ان بیٹیوں کی مائیں جو بور ہو کسی گھر بھجوائی جاتی ہیں بعض دفعہ مانگ کر
زیور دیتی ہیں اور گوشش کرتی ہیں کہ دوس
کے دن خفیہ طور پر وہ زیور واپس منگوا لیا جائے تاکہ جس کی انت
ہے اُس کے سپرد کر دیا جائے چنانچہ بعد میں جو جھگڑے ہوتے ہیں اُن میں یہ باتیں بھی سامنے آتی ہیں۔کیسی لغو بات ہے لیکن بڑی سنجیدگی کے ساتھ سامنے آتی ہے کہ ہم سے دھو کہ کیا گیا۔بہو کو جو جھومر پہنایا
گیا وہ مانگا ہوا تھا۔جو کانٹا پہنایا گیاوہ مانگا ہوا تھا اور ا یہ کہ مانتی نہیں کہ مانگا ہوا تھا۔کہتی ہیں دیا تھا
اور واپس لے گئیں۔ایسا ظالمانہ معاشرہ ہے کہ جس کے تیور میں محبت بڑھنے کی بجائے نفرتیں پیدا ہوتی
ہیں اور وہ مائیں جو یہ ظالمانہ طریق اختیار کرتی ہیں وہ اپنے بیٹے کی خوشیوں میں کانٹے بو دیتی ہیں اور
معاشرے میں ہمیشہ کے لئے زہر گھول دیتی ہیں اور یہ باتیں پھر لگا نہیں کرتیں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔شکووں پڑسکو سے اور نہایت کمینی باتیں۔۲۔بہو کی کمائی پر نظر
پھر بعض مائیں ہیں وہ شایدان باتوںکی پرواہ نہ کرتی ہوں لیکن بیٹی کی تعلیم پر بہت زور
دیتی ہیں اور اس کے پس پردہ ایک بدنیت چھپی ہوئی ہوتی ہے۔ان کی نیت یہ ہوتی ہے کہ ایسی
بیٹی گھر آئے جس کی تعلیم اس کے لئے روزی کمانے کا ذریعہ بن سکے چنانچہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ
مل کر روزی کمائے اور جو کچھ کھائے وہ ہمارے سپرد کر دے۔اب یہ نیت تو زیادہ دیر چھپی نہیں
رہ سکتی۔جب شادی ہو جاتی ہے تو ان بچیوں کو جھور کیا جاتا ہے کہ اب تم نوکریاں تلاش کرو۔
نتیں کرو اور جو کچھ کمائی ہے وہ ہمارے قدموں میں ڈال دو۔یہ تمام غیر اسلامی ہمیں ہیں اور یہ
ہ میں مغرب میں مفقود ہیں۔مغرب میں اگر گھر ٹوٹ رہے ہیں تو نفرتوں کی بناء پر نہیں ٹوٹ رہے
وہاں گھر اس لئے ٹوٹتے ہیں کہ مادی لذتوں کی طرف رحجان بڑھ رہا ہے اور انفرادیت نمو پا رہی
ہے یعنی وہ پہلے سے بڑھ کر نمایاں ہوتی چلی جارہی ہے اور دنیا کی لذتوں کی راہ میں یہ انفرادیت
اس طرح رشتوں کی تعمیر میں حائل ہو جاتی ہے کہ اگر مغرب میں ایک شخص شادی کرتا ہے تو وہ یہ
پسند نہیں کرتا کہ بیوی کی ماں یا بیوی یہ پسند نہیں کرتی کہ خاوند کی ماں ، ان کے گھروں پر کسی قسیم
کا بھی بوجھ نہیں۔اس سے ان کی آزادی پر ان کی لذت یابی پر فرق پڑتا ہے۔چنانچہ آزادی کا جو
یہ رحجان ہے یہ سب سے پہلے گھر کو توڑ کر محض میاں بیوی میں تبدیل کر دیتا ہے۔باقی رشتہ داریں
سے تعلق محض اس حد تک استوار رہتا ہے جس حد تک دنیا کی رسموں میں یا لبعض تقریبوں کے
موقعوں پر جس طرح دوستوں کو بلایا ہی جاتا ہے ایسے موقعوں پر خاندان کے دوسرے افراد بھی
حقہ لے لیتے ہیں لیکن چونکہ تقاضے نہیں ہیں اس لئے مایوسیاں بھی نہیں ہیں۔رفتہ رفتہ خود غرضی
کے اس معاشرے نے پی شکل اختیار کر لی کہ بوڑھی مائیں جومرد کی محتاج ہیں وہ بھی بیچاری تنہا
پڑھی ہوئی اپنی زندگی کے باقی دن کاشتی ہیں اور موت کا انتظار کرتی ہیں۔بوڑھے باپ
کو دیکھنے
والا کوئی نہیں چنانچہ سارا معاشرہ اپنی اجتماعی ذمہ داری ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ایسے لوگوں
کیلئے old homes البوڑھوں کے گھر بنتے ہیں دیکھ بھال کیلئے دوسرے سان فراہم کرنے کی کوشش کی
جاتی ہے یہاں تک کہ یہ معاشرہ سوسائٹی پر اتنازیادہ بوجھ ڈال دیتا ہے کہ پھر مزید تقاضے پورے
نہیں ہو سکتے اور ایک عدم اطمینان اور بے چینی کا معاشرہ پیدا ہوتا ہے جو ان چیزوں میں بڑھتا
چلا جاتا ہے اور دن بدن سارا معاشرہ بے چین ہوتا چلا جاتا ہے۔انگلستان میں آپ دیکھ لیجیئے
یہی صورت ہے مگر یاد رکھیں کہ ان برائیوں کے نتیجہ میں نفرتیں نہیں پیدا ہوتیں۔دکھا وا ، سہارالینی شرقی معاشرہ مجھ کہنا چاہئے مشرقی معاشرے کی خرابیاں
۴۹
نفرتیں پیدا کرتی ہیں اور اسی کا نام شریکہ ہےاور یہ خرابیاں اور بھی کئی قسم کی عادتوں کے نیت میں بڑھتی
چلی جاتی ہیں، مثلاً دکھاوا ہے۔بسیار شادی کے موقعہ پر لوگوں نے ایک خواہ مخواہ کا ناک بنایا ہوا
ہے اور ناک کے کٹنے کی بڑی فکر ہے۔ہماری ان خواتین کو یہ وہم ہوتا ہے کہ اگر بیاہ شادی کے
موقعہ پر ریا کاری سے کام نہ لیگی تو لوگوں کے سامنے ہمارا ناک کٹ جائے گا بھٹی ا ناک تواس
وقت کٹ گیا جب خدا کے سامنے کٹ گیا۔باقی ناک رہا کہاں ہے جس کو کاٹو گی ؟ جب خدا کی
ہدایات سے
روگردانی کی جب رسول
کی ہدایات سے روگردانی کی ، جب اسلامی تعلیم کی طرف
پیٹھ پھیر دی تومومن کا ناک تو وہیں کٹ جاتا ہے۔باقی رہ ہی کچھ نہیں پھر اس بات کی کیا فکر
ہے کہ کیا رہتا ہے اور کیا نہیں رہتا۔امر واقعہ یہ ہے کہ دکھا دے نے بھی ہمارے معاشرہ
میں بہت ہی خوفناک اثرات مرتب کئے ہیں۔بہو کو طعن وتشنیع
یہ باتیں ابتدا ہیں لیکن اس ابتدا کے بعد ان کے بد اثرات
کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی باقائد
کوشش کی جاتی ہے کبھی کسی بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے کسی سے کوئی کوتا ہی ہو گئی ، کوئی دکھاوا
نہ ہوسکا، کھانے میں کہیں کمی آگئی یا یہاں تک کہ کھانے میں نمک ہی زیادہ پڑگی، کوئی معمولی سی بھی
خرابی ہو تو یہاں شریکہ فوراً سر اُٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں جگہ یہ خرابی ہوئی تھی اور پھر وہ
باتیں کبھی بھولتے ہی نہیں اور وہ بیچاری اکیلی بیٹی جو کسی نے کسی کے گھر میں رخصت کی ہے اس
کو محسوس ہوتا ہے کہ میں دشمنوں کے گھر میں آگئی ہوں۔ہر موقعہ پر اس کو طعنے دیئے جاتے ہیں۔کبھی اس نے کھانا پکایا اور خراب ہو گیا تو کہا ہاں ! ہمیں پتہ ہے
کس ماں
کی بیٹی ہو۔دہیں
سے آئی تھی ناں جہاں تمہاری شادی کے وقت یہ واقعہ ہوا تھا۔مہمانوں نے اف توبہ توبہ کی کسی
ے علم نہیں اٹھایا۔اٹھایا جاتاہی نہی تھا۔اس قسم کی مبلغہ آمیز باتیں اور پھر طی تشیع کے ذریعہ
وہ اس
بیچاری تجی کی زندگی اجیرن کر دیتی ہیں۔