جنّت نظیرمعاشرہ

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ

جنت نظیر معاشرہ
خطاب
حضرت مرزا طاہر احمد
خليفة المسيم الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرة العزيز
فرموده
امام جماعت احمدیہ عالمگیر
۲۷ دسمبر ۱۹۹
بر موقع صد ساله جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ عالمگیر مستورات)
بمقام
قادیان ، بھارت

حضور انور کے اس خطاب کے چند اہم نکات ذیل میں پیش کئے جا رہے ہیں
جو عزت اور مقام اور مرتبہ قرآن کریم اور حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم نے عورت کو عطا فرمایا اس کا عشر عشیر بھی کسی دوسرے مذہب میں
نہیں ملتا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری جنت تمہاری
ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے یہ عورت کے لئے اتنا عظیم اظہار تحمین ہے کہ جس کے
متعلق یہ فقرہ کہا جائے بلاشبہ اس کو آسمان کی بلند ترین رفعتیں ہو جاتی ہیں۔عورت کے اختیار میں ہے کہ قوم کا مستقبل بنائے جس جنت کا ذکر فرمایا گیا ہے
وہ صرف آخرت کی جنت نہیں بلکہ اس دنیا کی جنت بھی ہے۔کوئی قوم جسے اس
دنیا کی جنت نصیب نہ ہو اسے آخرت کی جنت کی موہوم امیدوں میں نہیں رہنا
چاہئیے اس پہلو سے مسلمان عورت کی کچھ ذمہ داریاں ہیں جو اس دنیا کے ساتھ بھی
تعلق رکھتی ہیں اور اُس دنیا کے ساتھ بھی۔اگر ہمارا معاشرہ ہر گھر کو جنت نہیں بنا دیتا تو اس حدیث کی رو سے وہ عاشر
اسلامی نہیں ہے۔پس جنت کی خوشخبری سے یہ مراد نہیں کہ لازنا ہر ماں کے پاؤس
تلے جنت ہے مراد یہ ہے کہ خدا توقع رکھتا ہے کہ اسے مسلمان عور تو ! تمہارے پاؤں تھے
سے جنت پھوٹا کرے اور جہاں تمہارے قدم پڑیں وہ برکت کے قدم پڑیں اور تمہاری
اولادیں اور تم سے تربیت پانے والے ایک جنت نشاں معاشرے کی تعمیر کریں۔احمدی عورت واقعتاً اس بات کی اہلیت رکھتی ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و
علی آلہ وستم کی توقعات کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے کہ اس دنیا میں جنت
کے نمونے پیدا کرے۔ہر وہ ماں جو بچے کو صرف پیار ہی نہیں دیتی بلکہ شروع ہی سے اس کے
اندر انصاف پیدا کرتی ہے۔اس کے اندر توازن پیدا کرتی ہے وہ حقیقت میں مستقبل
کے لئے ایک جنت پیدا کر رہی ہوتی ہے۔ایک نقصان عورت کا اپنی ذات میں مگن ہونے کا نقصان ہے۔جن بچوں

۶۵
نے اپنی ماؤں کو خود غرضی کی حالت میں زندگی بسر کرتے دیکھا ہو وہ لازماً خود غرض بن کر بڑے ہوتے ہیں
ایسی مائیں جو اپنے بچوں کو چپ کرانے کی خاطر جھوٹ بول دیتی ہیں یا
ساتھ نہ لے جانے کے لئے بہانہ بنا دیتی ہیں ایسی مائیں ہمیشہ جھوٹی نسلیں پیدا کرتی ہیں
پس ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں آپ جنت بھی پاتی ہیں اور جہنم بھی پاتی
ہیں آپ کو اختیار ہے کہ جہنم کو قبول کر لیں یا جنت کو آپ نے عملاً پاک معاشرہ
پیدا کرتا ہے۔حضرت محمدؐ کا اسوہ حسنہ ہی آپ کی تعلیم کے لئے کافی ہے
گھر کی روزمرہ بد خلقی ہمارے معاشرہ کی اکثر خرابیوں کی ذمہ دار بن جاتی ہے جن
خاوندوں کا بیویوں کے ساتھ حسن و احسان کا تعلق نہ ہو، ان کے نازک جذبات کا احساس
ہو وہ بھی اپنی اولاد کے لئے ماؤں کے قدموں تلے سے جنت چھین لیتے ہیں اور
ایسے مرد کبھی جو ماؤں کی بے راہ روی کو بغیر اظہار افسوس کے قبول کئے جاتے ہیں ہیں
ماں اور باپ کے تعلق کے توازن ہیں جو آئندہ نسلوں کے بنانے یا بگاڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔قرآن سکھانا ایک بہت ہی عظیم سعادت ہے یہ جنت بنانے کا دوسرا پہلو ہے
بچپن ہی سے قرآن کریم کی محبت ان (اپنی اولاد) کے دلوں میں پیدا کریں،
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کریں، خدا تعالیٰ
کا گہرا پیار ان کے دل میں جاگزیں کریں کیونکہ اسی کے پیار سے پھر باقی سب پیار کے
سوتے پھوٹتے ہیں : یہ وہ اولاد ہے جو لازماً اپنی ماؤں کے پاؤں تلے سے جنت
حاصل کرے گی
احمدی خواتین کو بے کار کرنے کے لئے قرآن کریم میں کہیں کوئی تعلیم نہیں ہے۔ہر نیکی کے میدان میں مردوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنا خدا کی طرف سے بطور
قراضیہ آپ پر عائد کر دیا گیا ہے۔پس اے احمدی خواتین میں تم سے توقع رکھتا ہوں
خدا کا رسول تم سے توقع رکھتا ہے کہ تم اس بات کی پرواہ نہ کرو کہ مرد تمہیں کیا کہتے
ہیں بلکہ تم مہر اس نیکی کے میدان میں جس میں مرد فاضل ہوا ہے میں آگے بڑھنے کی کوشش کرف

تشهد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
اسلام میں عورت
کا عظیم ترین مرتبہ
دنیا کے سب مذاہب میں عورت کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر ملتا ہے اور میں نے
اس پہلو سے دنیا کے تمام مذاہب کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت ہے کہ جو
عزت اور مقام اور مرتبہ قرآن کریم اور حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے
عورت کو عطا فرمایا اس کا عشر عشیر بھی کسی دوکر مذہب میں نہیں ملتا۔جب انسان یہ
موازنہ کرتا ہے تو تعجب میں غرق ہو جاتا ہے اور بہت ہی تکلیف دہ پر عذاب تعجب
میں فرق ہو جاتا ہے کہ یہ تمام مذاہب جن میں عورت کا اگر مثبت رنگ میں ذکر ملتا ہے
تو بہت معمولی اور بے حیثیت یا منفی رنگ میں ذکر ملتا ہے ، اسلام پر حملے کرنے میں یہ
سب سے زیادہ تیزی دکھاتے ہیں اور شوخی دکھاتے ہیں کہ اسلام میں عورت کا کوئی مقام
اور مرتبہ نہیں۔ایک دفعہ یورپ میں سوال و جواب کی کسی مجلس میں ایک عیسائی خاتون نے یہ
سوال کیا اور مجھے یاد نہیں
کہ کبھی بھی سوال وجواب
کی کوئی ایسی مجلس ہوئی ہو جس میں یہ سوال
نہ کیا گیا ہوں تو میں نے اُسے کہا کہ میں صرف حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کا ایک فرمان نہیں سناتا ہوں۔تم مذاہب کا ہی نہیں تمام دنیا کی تہذیبوں میں عورت کے ذکر

کی تحقیق کر دیکھو وہ شان جو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ایک چھوٹے سے
پاکیزہ جملے میں عورت کو عطا کر دی ہے اس کا لاکھوں کروڑواں حقہ بھی مجھے کہیں اور سے
لاد کھاؤ۔میں نے اُسے بتایا کہ حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ایک
مرتبہ فرمایا کہ تمھاری جنت تمھاری ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔اتنا خوبصورت فقرہ ہے
عورت کے لئے اتنا عظیم اظہار سین ہے کہ جس کے متعلق یہ فقرہ کہا جائے بلاشبہ اس
کو آسمان
کی بلند ترین رفتیں عطا ہو جاتی ہیں۔کسی مرد کے متعلق نہیں فرمایا یا مردوں کے
کسی گروہ کے متعلق نہیں فرمایا کہ ان کے پاؤں تھے ان کی اولادوں کی جنت ہے یا قوم کی
جنت ہے۔صرف عورت کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ایسا سرٹیفیکیٹ ، ایسا لقب عطا کر
دیا، ایسا مطمع نظر اس
کو بخشا جس کی کوئی مثال دنیا کے کسی مذہب اور تہذیب میں نہیں ملتی۔جب میں نے اس کی مزید تفصیل بیان کی تو وہی خاتون جنہوں نے بڑی شوخی سے تو نہیں کہنا
چاہیے گر اعتماد کے ساتھ یہ جانتے ہوئے، یہ احساس رکھتے ہوئے یہ سوال کیا تھا کہ اس
سوال کا کوئی جواب کسی مسلمان کے پاس نہیں ہو سکتا یہ سُن کر نہ صرف یہ کہ اس کا سر جھک
گیا بلکہ بعد می تائید میں کھڑی ہوئی اور اس نے کہا آج مجھے پہلی دفعہ معلوم ہوا ہے کہ
اسلام عورت کو کیا عزت عطا کرتا ہے اور کیا مقام بخشتا ہے۔یہ خوشخبری بھی ہے اور اندار بھی
یہ ایک چھوٹی سی ہدایت ہے لیکن اس کے اندر مثبت رنگ کے بھی اور منفی رنگ
کے بھی بہت گہرے مضامین ہیں۔یہ محض ایک خوشخبری ہی نہیں بلکہ انذار کا پہلو بھی رکھتی
ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا عورتوں کے متعلق مردوں کو
یہ نیت کرنا یا تمام قوم کو یہ نصیحتکرنا کہ تمھاری جنت تمھاری ماؤں کے قدموں کے
نیچے ہے ایک بہت ہی معارف کا سمندر ہے جو ایک چھوٹے سے فقرے کے کونے

۶۹
میں بند کر دیا گیا ہے۔عورت کے اختیار میں ہے کہ قوم کا متقبل بنائے۔جس جنت کا ذکر
فرمایا گیا ہے وہ صرف آخرت کی جنت نہیں بلکہ اس دنیا کی جنت بھی ہے۔کوئی قوم جسے
اس دنیا کی جنت نصیب نہ ہو اُسے آخرت کی جنت کی موسوم امیدوں میں نہیں رہنا چاہیئے
وہ محض ایک دیوانے کا خواب ہے، کیونکہ جس کے دل کو اس دنیا میں سکینت نصیب نہیں
ہوتی اُسے آخرت میں سبھی سکینت نصیب نہیں ہو سکتی جو اس دنیا میں اندھے ہیں وہ اُس دنیا
میں بھی اندھے ہی اٹھائے جائیں گے پس اس پہلو سے مسلمان عورت کی کچھ ذمہ داریاں
ہیں جو اس دنیا کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں اور اس دنیا کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں۔سب
سے پہلے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ ہر خاتون جوگھر کی ملکہ ہے کیا اس کے گھر میںجنت بن گئی ہے یا نہیں
بنی ہے کیا اس کی اولاد میں جنتوں والی علامتیں پائی جاتی ہیں کہ نہیں ؟ اُسے دیکھ کر ہر عورت
خود اپنے نفس کا جائزہ لے سکتی ہے اور اس بات کو پرکھ سکتی ہے کہ حضرت اقدس محمد
مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی پیش کردہ کسوٹی کے مطابق میں وہ عورت ہوں کہ
نہیں جس کا ذکر میرے آقا و مولا حضرت محمد مصطفے صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اتنے پیار
اور اتنے ناز اور اتنے اعتماد کے ساتھ کیا تھا۔مجھے مخاطب کیا میرا ذکر فرمایا اور یہ کہا کہ
اسے مسلمان عورت ! جو میں کے حلقہ ارادت میں داخل ہوئی تجھ سے مجھے یہ توقع ہے کہ
تیرے پاؤں کے نیچے جنت ہے۔پس یہ محض مردوں کے لئے ہی پیغام نہیں ، بچوں کے لئے
ہی پیغام نہیں کہ تم اپنی جنت اپنی ماؤں کے پاؤں تلے ڈھونڈو اور بالعموم یہی معنے ہیں جو
سمجھے جاتے ہیں اور بیان کئے جاتے ہیں کہ عورت کا ادب کرد۔عورت کی دعائیں لوحالا نکہ
اس سے بہت زیادہ وسیع تر معنی عورت کے کردار کے تعلق میں بیان ہوئے ہیں۔اگر ہمارا
معاشرہ ہر گھر کوجنت نہیں بنا دیتا تو اس حدیث کی رو سے وہ معاشرہ اسلامی نہیں ہے
اور اگر جنت کو جہنم بنانے میں مردوں کا قصور ہے تو یہ قصور محض اس وقت کے دائرے میں
محدود نہیں جس میں اس کی شادی ہوئی اور ایک عورت کے ساتھ اس نے ازدواجی زندگی

بسر کرنی شروع کی بلکہ اس کا تعلق ایک گزرے ہوئے زمانے سے بھی ہے۔اس سے ایسی
بانصیب ماں بھی پائی کہ جس کے قدموں تلے اسے جنت کی بجائے جہنم علی۔پس جنت کی خوشخبری
سے یہ مراد نہیں کہ لازماً ہر ماں کے پاؤں تلے جنت ہے۔مراد یہ ہے کہ خدا توقع رکھتا ہے
کہ اے مسلمان عور تو اتمھارے پاؤں تلے سے جنت پھوٹا کرے اور جہاں تمھارے قدم ہیں
دہ برکت کے قدم پڑیں اور تمہاری اولادیں اور تم سے تربیت پانے والے ایک جنت
نشان معاشرے کی تعمیر کریں۔پس اس نقطہ نگاہ سے احمدی خواتین کو بہت کچھ سوچھے
کی ضرورت ہے۔بہت کچھ فکر کی ضرورت ہے۔اپنے جائزے لینے کی ضرورت سے او
منیتی اسلامی تعلیمات بعض عیوب سے تعلق رکھتی ہیں یعنی عورت کو بعض باتیں کرنے سے
روکتی ہیں اور بعض ادائیں اختیار کرنے سے منع فرماتی ہیں اُن کا اس حدیث کے مضمون
سے بلاشبہ ایک گہرا تعلق ہے۔وہ سب باتیں وہ ہیں جو جنت کو جہنم میں تبدیل کرنے
کی صلاحیت رکھتی ہیں۔پس اسلام ان معنوں میں عورت کے لئے قید خانہ نہیں کہ مرد کو تو کھلی چھٹی ہے
جو چاہے کرتا پھرے عورت مظلوم گھروں کی چار دیواری میں مقید ہوگئی۔ان معنوں میں
ایک مومنہ عورت کی زندگی ہرگز ایک قید خانہ میں بسر نہیں ہوتی۔ہاں ایک اور معنے میں
وہ یقینا قید خانہ میں رہتی ہے اور ان معنوں میں تمام مسلمان مرد بھی تو قید خانہ میں ہی رہتے
ہیں کیونکہ آنحضرت صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا :- الدنيا سجن المؤمن
جنة الكافر اس کی ایک اور روایت یہ ہے کہ الدنيا سجن المؤمن و
جنة للكافر تو وہاں مومن کے لفظ کے اندر تمام مرد مومن بھی اور مومن عورتیں بھی
شامل فرما دیں۔پس وہ قید خانہ اور ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں لیکن ایسے کسی قید خانے
کا ذکر اسلام میں کہیں نہیں ملتا کہ جس کے نتیجہ میں عورت تو اچھی باتوں سے محروم رہ جائے
اور مقید ہو جائے لیکن مرد کو کھلی آزادی ہو کہ وہ جو چاہے
کرتا پھرے ہو بھی پابندیاں ہیں

وہ حفاظت کا مضمون رکھتی ہیں۔وہ عظمت اور تحریم کا مضمون رکھتی ہیں۔ان سے عورت
کا مقام بلند ہوتا ہے۔اس سے عورت کو دنیا کی دلدلوں میں پھنسنے سے نجات ملتی ہے
اس کے سوا ان قیود کا اور کوئی مطلب نہیں لیکن آج میں اس مضمون کی تفصیل میں نہیں جانا
چاہتا۔کچھ اور باتیں ہیں جو میرے پیش نظر ہیں۔اول یہ کہ آج دنیا کو مسلمان عورت کے متعلق جو غلط فہمی ہے اس کے محض علمی
جواب دینا کافی نہیں۔کیونکہ بسا اوقات حیف مجالس سوال و جواب میں اہل مغرب نے اس
مضمون پر سوال کئے اور میں نے خدا تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ اور اس کی تائید کے ساتھ
کسی حد تک تشفی بخش جواب دیئے تو کبھی ایسا بھی ہوا کہ کوئی عورت اُٹھ کھڑی ہوئی اور
اُس نے کہا کہ اچھا ! اگر یہ اسلامی معاشرہ ہے تو اس کے نمونے تو دکھائیے۔کیا مصر میں
یہ جنت ملتی ہے ؟ یا شام میں نظر آتی ہے ؟ یا سعودی عرب میں دکھائی دیتی ہے۔ایا پاکستان
میں اس کا مظاہرہ ہوتا ہے ہے کسی اسلامی ملک کا نام تو لیجیے جہاں آپ کی بتائی ہوئی
جنت دکھائی بھی توڑے۔پس محض بتانا کافی نہیں ہے۔وہ جنت جس کا میں ذکر کر رہا ہوں
وہ ایک ٹھوس حقیقت ہے۔ایک خواب نہیں ہے جس کی تعبیریں تلاش کی جائیں۔ٹھوس حقیقت احمدی خواتین نے اپنی زندگی اور اپنے معاشرے میں عملاً دنیا کو دکھانی
ہے۔بیس بعض دفعہ میں اُن سے کہتا ہوں کہ وہ جنت اپنی آخری کامل اور حسین تر صورت
میں تومیں تمہیں نہیں دکھا سکتا لیکن اگر تمھارے پاس وقت ہو اور اپنے ملک میں بسنے
والی احمدی خواتین سے عو ان کے اجلاسوں میں آؤ۔ان سے سوال و جواب کرد۔ان کے
گھروں میں جاکر دیکھو تو میں امید رکھتا ہوں کہ اس جنت کی کچھ جھلکیاں تمھیں ضرور دکھائی
دی گی اور یہ اللہ تعالی کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے کہ یورپ میں بنے والی احمدی خوابی
إلا ما شاء اللہ ایک ایسے معاشرے کو جنم دے رہی ہیں۔ایک ایسا معاشرہ پیدا کر رہی
ہیں جو یورپ سے بالکل مختلف ایک معاشرہ ہے۔

۷۲
یورپ کا معاشرہ
یورپ کے معاشرے کو اگر دو لفظوں میں بیان کیا جائے تو وہ تموج پیدا کرتا ہے
بے چینی پیدا کرتا ہے، ایسی تحریکات آپ کے سامنے رکھتا ہے جس کے نتیجہ میں دل بے اطمینانی
سی محسوس نہیں کرتا بلکہ اس کے اندر طلب کی ایک ایسی آگ بھڑک اٹھتی ہے جو کسی پانی
سے
سمجھ نہیں سکتی جس پانی کی بھڑک دل میں پیدا ہوتی ہے وہ پانی سمندر کے پانی کی طرح
شور پانی ہوتا ہے اور جتنا آپ اس سے پیاس بجھانے کی کوشش کریں اتنا ہی وہ بھڑک
اور زیادہ ہوتی چلی جاتی ہے۔یہ ایسی حقیقت ہے کہ جب کھول کر اہل مغرب کے سامنے
پیش کی جائے توان کے دل گواہی دیتے ہیں اور وہ ہمیشہ یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو
جاتے ہیں کہ ہماری Civilisation ہماری تہذیب ، ہمارا تمدن جن لذتوں کی طرف بلاتا
ہے ان میں آخری تسکین کا کوئی مقام نہیں ہے محض پیچھے بھاگتا ہے اور مزید کی تلاش
مزید کی طلب ہے جو آخر کہیں نہیں ملتا اور بالآخر وہ لوگ جو دنیاوی لذتوں کی تلاش میں
بے لگام ہو کر بھاگتے پھرتے ہیں، اُن کو سوائے بے چینی کے لیے اطمینانی کے بالا خر
کچھ بھی نصیب نہیں ہوتا۔قرآن کریم نے اس معاشرے کی تصویر ایک موقعہ پر یوں فرمائی جیسے
کوئی سراب کے پیچھے دوڑ رہا ہو۔پیاس کی شدت اُسے سراب کی پیروی کے لئے اس
کی طرف تیز تر بھگاتی چلی جائے لیکن وہ اس سے آگے بھاگتا چلا جائے یہاں تک کہ
جب اس میں چلنے کی مزید سکت نہ رہے تو اپنے آپ کو اس سراب کے مقام پر پائے جہاں
خدا اس کو جزاء دینے کے لئے پہنچا ہے اور اُسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔پس ان لوگوں کے
اکثر انجام اسی قسم کے ہیں اور دن بدن ان کے معاشرہ میں بے چینی بڑھتی چلی جارہی ہے
معاشرہ پر عذاب ہوتا چلا جارہا ہے۔اقتصادی لحاظ سے بلند مقامات پر فائز ہونے کے
با وجود کوئی دولت ان کے دلوں کی تسکین کے سامان نہیں کر سکتی اور دن بدن گلیوں میں جرم

پل ہے ہیں اور ظلم و سفاکی نشو و نماپا ہے ہیں۔ایک طرف تہذیبی تقاضے یہ ہیں کہ تمام دنیا کو
یہ تہذیب سکھانے کا دعوی کرتے ہیں اور تیسری دنیا کے غریب ممالک پر اس لحاظ سے
طعن زنی کرتے ہیں کہ تمھیں ابھی تک انسانیت بھی نہیں آئی تمھیں انسان کی بنیادی ضروریات
کو پورا کرنے کی طرف بھی توجہ نہیں ہے۔تم انسانی حقوق ادا کرنے کے راز نہیں جانتے۔ہم
تمہیں سکھاتے ہیں کہ Crilisation کیا ہے۔کس طرح تہذیب کے ساتھ رہنا ہوتا ہے
اور دوسری طرف جب ان
کو قریب سے دیکھا جائے تو ایسے خوفناک رحجانات نہ صرف ان
کے اندر پیدا ہوئے ہیں بلکہ روز بروز نشو و نما پاتے چلے جارہے ہیں۔چنانچہ سفاکی کے جو
نظارے ان کے ٹیلی ویژن پر کھلم کھلا کھائے جانے لگے ہیں یا ان کے اخبارات میں ان کے
تذکرے ملتے ہیں وہ ایسے خوفناک ہیں کہ ان کا بیان بھی ممکن نہیں۔ایک موقعہ پر ایک ٹیلی وین
کے پروگرام میں ایک بہت ہی تجربہ کار پولیس کا بڑا افسر پیش ہوا اور اس نے ایک ایسے شہر کو
ٹیلی ویژن پر دکھایا جس کا نام اس نے احتیاطا نہیں لیا تا کہ قانونی جکڑ میں نہ آ جائے۔اس
نے کہا اس شہر میں ایک لمبے عرصے سے میں اپنے فرائض ادا کرتا چلا آرہا ہوں، غالباً اس
نے ۲۵ یا ۳۰ سال بتائے اور کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ اس شہر کے کم از کم ۳ فیصدی
گھر (یعنی One
third ) ایسے ہیں جن میں باپ اپنی بیٹیوں پر سفاکانہ ظلم کرتے ہیں اور مائیں
اپنے بیٹوں پر کرتی ہیں اور بے حیائی اپنے کمال
کو پہنچ چکی ہے اور ان کی کوئی شنوائی نہیں۔قوانین ایسے ہیں جو مجرم کی حمایت کرنے والے اور معصوم کے خلاف استعمال ہونے والے اور
معصوم کے حفاظت کے جتنے حقوق ہیں ان
کو پامال کرنے والے ہیں۔بہر حال یہ بحث تو
اس
کی قانونی بحث تھی لیکن میں نے اسے اس نقطہ نگاہ سے دیکھا کہ تہذیب کے اس
لمبے سفر کے بعد بالآخر جس مقام پر پہنچے ہیں یہ وہی مقام تو ہے جس کا قرآن
کریم میں ایک
سراب کی صورت میں ذکر فرمایا گیا تھاکہ بال اخرتم وہاں پہنچ گئےجہاں تمھیں خدا کی عائد کردہ
نزا کھڑی دکھائی دے گی۔اس سزا میں تم چاروں طرف سے گھیرے جاؤ گے اور تمہارے

،۴
لئے نجات
کی کوئی راہ باقی نہیں رہے گی۔یہ ایک پہلو ہے جس کا میں نے مختصراً ذکر کیا۔لیکن
جو بیماریاں اب وہاں راہ پا رہی ہیں۔جو دن بدن بدامنی کی کیفیت پیدا ہوتی چلی جارہی ہے
اس کا حال یہ ہے کہ ہر انسان اپنے گھر میں جنت ڈھونڈنے کی بجائے باہر جنت کی تلاش
کرتا ہے۔ایسے گھر بھی الا ماشاء اللہ یقیناً نہیں جن میں سکون ملتا ہے ، جین میں اعلیٰ
انسانی قدریں بھی ملتی ہیں مگر اکثر گھروں کی صورت یہ ہو چکی ہے کہ وہ گھر محض رات بسر
کرنے کے لئے گھر ہیں ورنہ ان کی لذتیں ان کے سکون گھروں سے باہر پڑے ہیں اور وہ
لذتیں اور وہ سکون ایسے ہیں جو حاصل کئے جائیں تو کسی اور کی لذت اور سکون ٹوٹ کر
حاصل ہوتے ہیں۔ایسی بیماریاں پھیل چکی ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کی عطاء فرمودہ لذتوں
کو ایک جہنم میں تبدیل کر دیا ہے۔یہ غیر اسلامی تہذیب کی وہ صورت حال ہے جو ہرے
غور سے دیکھا جائے تو صرف ایک ملک میں نہیں دو ملکوں میں نہیں بلکہ ساری دنیا
میں رونما ہو رہی ہے۔اس میں جب مغرب کی مثال دیتا ہوں
تو ہر گز یہ مراد نہیں کہ اہل مشرق
ان باتوں سے پاک اور صاف ہیں۔میں اسلام اور اسلام کی مخالف قدروں کا موازنہ
کر رہا ہوں۔ہندوستان بھی انہی بدیوں میں مبتلا ہوتا چلا جارہا ہے اور پاکستان بھی انہی
یدیوں میں مبتلا ہوتا چلا جا رہا ہے اور مشرق اور مغرب دونوں اس پہلو سے ایک دستے
سے آگے بڑھنے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔پس اس صورت حال
کو کیسے تبدیل کیا جائے۔کیسے
اس کا رخ پلٹا جائے تاکہ دنیا کو سکون نصیب ہو۔یہ وہ مضمون ہے جس کی طرف میں
آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔احمدی عورت کی اہلیت
احمدی عورت واقعتاً اس بات
کی اہلیت رکھتی ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ دوستم کی توقعات کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے کہ اس

دنیا میں جنت کے نمونے پیدا کرے۔اپنے گھروں کو وہ جذب ہے، وہ کشش عطا کرے
جس کے نتیجہ مں وہ محور بن جائے اور اس کے گھر کے افراد اُس کے گرد گھو میں انہیں یا پر
چین نصیب نہ ہو بلکہ گھر میں سکینت ہے۔وہ ایک دور سے پیارا در محبت کے ساتھ
ایسی زندگی بسر کریں کہ لذت یا بی کا محض ایک ہی رخ سر پر سوار نہ رہے ہو جنون بن جائے اور
جس کے بعد دنیا کا امن اُٹھ جائے بلکہ خدا تعالیٰ نے پیار اور محبت کے جو مختلف لطیف
رشتے عطا فرما رکھے ہیں ان رشتوں کے ذریعہ وہ سکینت حاصل کریں جیسے خون کی نالیوں
سے ہر طرف سے دل کو خون پہنچتا ہے وہ دل بن جائیں اور ہر طرف سے محبت کا خون
ان تک پہنچے اور وہ دل بن جائیں اور جم کے ہر عضو کو ان کی طرف سے سکینت کا خون پہنچے۔یہ وہ اسلامی معاشرہ ہے جس کو بیان فرماتے ہوئے حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی
آلہ وسلم نے ایک ہی چھوٹے سے جملے میں فرمایا کہ تمہاری جنت تمھاری ماؤس کے قدموں تلے
ہے۔پس جہاں جنت ہو انسان اسی طرف تو بھاگتا ہے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ جنت کہیں
اور ہو اور دوڑ کے رُخ کسی اور سمت میں ہوں۔اس کی مزید عملی تصویر اس طرح دکھائی دیتی
ہے کہ جن معاشروں میں اسلام کے خلاف قدریں قائم ہو رہی ہیں ان میں کسی نہ کسی تھوڑے
فرق کے ساتھ بالعموم یہ رحجان ہے کہ ماؤں کے ساتھ اولاد کا تعلق اور اسی تعلق سے باپوں
کے ساتھ اولاد کا تعلق دن بدن کٹتا چلا جارہا ہے یا دھیما پڑتا چلا جارہا ہے اور نئی نسل یہ
مجھتی ہے کہ جیسے یہ پرانی نسل ہم پر بوجھ ہے، ایک مصیبت ہے۔ایک مذاب سر پر پڑا ہے۔وہ ان کے حقوق کے سلسلہ میں کوئی ایسا فرض ادا نہیں کرتے جس کے نتیجہ میں انہیں تکلیف اٹھانی
پڑے۔بہت معمولی تکلیف اٹھاکر کبھی کبھی عید بقرعید سے ہم کہتے ہیں وہاں کرسمس کہا جاتا ہے
ایسے مواقع پر وہ کبھی ماں باپ کو اپنے ہاں دعوت دے دیتے ہیں یا کبھی ماں باپ کے ہاں
چلے جاتے ہیں ورنہ بالعموم بوڑھوں کے لئے اس سوسائٹی میں کوئی جگہ نہیں رہی جو تھوڑی سی
جگہ ہے وہ بھی تنگ ہوتی چلی جارہی ہے۔ایسے شریف گھرانے ضرور موجود ہیں جنہیں ماحول

آج 10 میں سے 10 باقی