جنّت نظیرمعاشرہ

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ, حصہ 2

14
قدامت پسند سمجھتا ہے اور وہ اپنے ماضی کے گہرے تعلق کی بناء پر ابھی تک مجبور ہیں کہ اپنے
ماں باپ کے کچھ حقوق ادا کریں لیکن اس حد تک نہیں کہ وہ مستقلی ان کی رضا جوئی کی کوشش کرتے
رہیں۔اگر پاؤں تلے جنت ہو تو انسان آخر وقت تک جنت کے حصول کے لئے جدو جہد اور
کوشش کرتا رہتا ہے اور اپنی ماں کی آخری وقت کی دعائیں اور اپنے باپ کی رضا کی آواز سننا
چاہتا ہے اسی سے اس کو تسکین ملتی ہے مگر ایسی کسی صورت کا مغرب میں تو تصور ہی نہیں
رہا۔مشرق میں سبھی دن بدن یہ رشتے ٹوٹ رہے ہیں اور مجھے لیا اوقات بعضی احمدی مائیں بھی
یہ لکھتی ہیں کہ ہماری اولاد کی نظریں بدل رہی ہیں ان میں وہ احترام وہ تعلق نہیں رہا جیسے غیر غیر
ہو رہے ہوں ہم اس
کا کا علاج
کریں ، اس علاج کے مضمون سے تعلق میں آپ کو یہ بات
سمجھانی چاہتا ہوں
کہ بچپن ہی میں آپ کے پاس علاج ہوتا ہے۔خُدا نے یہ علاج آپ کو عطا فرما
کا ہے۔اگایا نہ ہوتا تو ہرگز مرسول الله لا اله علی ولی الہ وسلم آپ سے متعلق یہ بات
توقع نہ رکھتے کہ جنت آپ کے قدموں تلے ہے ضرور، چاہے آپ اسے استعمال کریں یا نہ کریں۔اپنی ذات میں مگن ہونے کا نقصان
بات یہ ہے کہ ہر وہ ماں جو بچے کو صرف پیار ہی نہیں دیتی بلکہ شروع ہی سے اس کے
اندر انصاف پیدا کرتی ہے اُس کے اندر توازن پیدا کرتی ہے وہ حقیقت میں مستقبل کے لئے
ایک جنت پیدا کر رہی ہوتی ہے۔جو ماں اپنی اولاد کو صرف محبت دیتی ہے اور اس محبت
کے نتیجہ میں وہ سمجھتی ہے کہ اس نے اُسے سب کچھ دے دیا وہ ایک غلط فہی میں مبتلا ہے۔ایسی محبتیں جو محض محبت کا رنگ رکھتی ہوں ان میں نظم وضبط کی کوئی رگ شامل نہ ہو جن میں
مضبوط تقاضے نہ ہوں جن میں توازن کے مطالبے نہ ہوں۔ایسی محبتیں اولاد کے فائدے کی
بجائے اُسے نقصان پہنچا دیتی ہیں لیکن اس سے بہت بڑھ کر ایک نقصان عورت کا اپنی
ذات میں مگن ہونے کا نقصان ہے اور یہ وہ نقصان ہے جو نئے تقاضوں کے نتیجہ میں

،،
دن بدن زیادہ ہو کہ دکھائی دینے لگا ہے۔اگر کوئی عورت سنگھار پیار کرتی ہے، سوسائٹی میں
جاتی ہے ، دل کے بہلانے کے کچھ سامان کرتی ہے اور اُسے کہا جاتا ہے کہ بی بی ذرا سنبھل
کر چلو تو کہے گی چھوٹی موٹی باتیں ہیں میں نے کون سا گناہ کیا ہے ؟ کیا تم میری زندگی کو عذاب
بنادو گی لیکن یہ چھوٹی موٹی باتیں درحقیقت بعض دفعہ بہت بڑی باتیں پیدا کر دیا کرتی ہیں۔ایسی اولاد میں کی ماں کو اور جس کے باپ کو اپنی لذتوں
کی تلاش اتنی ہو جائے کہ وہ اس کی
زندگی کے روز مرہ کے انداز پر غالب آجائے تو ایسی مائیں بسا اوقات اپنے بچوں کی تربیت سے
فاضل ہو جاتی ہیں۔باہر وقت گزار کر کبھی آتی ہیں تو یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ بچے اپنے کمرے میں
موجود ہیں کہ نہیں کچھ ان کی فوری ضرور تیں ہوئیں تو وہ پوری کر دیں۔کوئی بیمار ہوا تو اس کا علاج
کیا لیکن پھر گلے سے اتار کر اپنے علیحدہ کمروں میں غائب ہو گئیں اور صبح احمد کرنے سوشل پراگرام
بنائے گئے اور نئی لذتوں کی تلاش کی گئی۔ایسی ماؤں کی نظری پہلے بدلتی ہیں پھر اولاد کی
نظریں بدلا کرتی ہیں۔اولاد کو خدا تعالیٰ نے بہت ہی فراست عطا فرما رکھی ہے جن بچوں نے
اپنی ماؤں کو ایک خود غرضی کی حالت میں زندگی بسر کرتے دیکھا ہو وہ لازما خود غرض بن کر
پڑے ہوتے ہیں اور بچپن سے ان کو احساس نہیں ہوتا کہ میری ماں مجھ پر احسان کرنے والی ہے
بلکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میری ماں نے اپنی مرضی سے جب اس نے چاہا، جب اس کو خواہش
پیدا ہوئی مجھ سے پیار کیا لیکن میری ساتھی نہ بنی مجھے اُس نے رفاقت عطا نہیں کی مجھ سے
ایسا تعلق قائم نہ کیا کہ مجھے اس کے ساتھ بیٹھنے کا مزہ آئے اُسے میرے ساتھ بیٹھنے کا مزہ
آئے۔پس اسی وقت سے اس بچے کا متقبل گھر کی بجائے گلیوں سے وابستہ ہونے لگتا ہے
اپنے بچوں کے ساتھ اعتماد اور پیار کا رشتہ قائم کریں
صرف یہی نہیں بلکہ جو ٹلانے کی باتیں ہیں یہ بھی بظاہر چھوٹی ہیں لیکن بہت گہرے
اور لمبے نقصانات پیدا کرتی ہیں۔ایسی مائیں جو اپنے بچوں کو چپ کرانے کی خاطر جھوٹ بول

دیتی ہیں یا ساتھ نہ لے جانے کے لئے بہانہ بنا دیتی ہیں ایسی مائیں ہمیشہ جھوٹی نسلیں پیدا
کرتی ہیں اور وہ بچے کبھی بھی اپنی ماؤں کی باتیں نہیں مانتے بلکہ غیر شعوری طور پر انہیں دوسروں
کو دھوکہ دینے کے سبق مل جاتے ہیں۔بعض دفعہ مائیں خود نیک بھی ہوں لیکن وہ کجھتی ہیں کہ
بچے کو ٹالنا معمولی بات ہے یہ تو کوئی گناہ ہی نہیں یا بچے سے کوئی وعدہ کیا اور اُسے بھٹیا
دیا تواس میں کوئی خاص بڑی بات نہیں ہے بچوں کے ساتھ تو اسی طرح ہوا کرتا ہے
اور وہ نہیں جانتیں کہ وہ بچے کا مستقبل خود اپنے ہاتھوں سے ہمیشہ کے لئے برباد کر دیتی ہیں۔ایک دفعہ میں نے ایک چھوٹا سا نظارہ اس طرح دیکھا کہ ایک باپ نے اپنے بچے کو
پونڈے گنے کا ایک ٹکڑا دیا ہوا تھا اور سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے اس کی ماں بھی ساتھ ساتھ
چل رہی تھی اُس نے دیکھا کہ بچے سے سنبھال نہیں جاتا تواس نے کہا کہ بیٹا یہ مجھے پکڑا دو میں
اوپر جاکر تمہیں واپس کر دوں گی۔اُس نے کہا جائیں جائیں ! میں نے آپ کو دیکھا ہوا ہے ! اوپر
پہنچتے پہنچتے آپ آدھا کھا جائیں گی۔اب یہ بات چھوٹی سی ہے لیکن میں آپ
کو یقین دلاتا
ہوں کہ اس رد عمل نے میرا دل ہلا دیا۔مجھے سامنے خطرات نظر آئے کہ اس بچے کا مستقبل
شاید ٹھیک نہ ہے کیونکہ جو اپنی ماں پر اعتماد نہیں کر سکتا وہ دوسروں پر کیسے اعتماد کرے گا۔پس ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں آپ جنت بھی پاتی ہیں اورجہنم بھی پاتی ہیں۔آپ کو اختیار ہے
کہ جہنم کو قبول کر لیں یا جنت کو قبول کر لیں پس آئندہ کی قوم آپ کے پاؤں سے وابستہ ہو۔چکی ہے۔آئندہ کی نسل آپ کے قدموں سے وابستہ ہو چکی ہے۔اس کے لئے اس دنیا
میں جنت چھوڑیں تو دیکھیں کہ اللہ
کے فضل کے ساتھ ان کی اخروی جنت کی ضمانت بھی
یقینا مہیا ہو جائے گی۔یہ چند پہلو ہیں جن کی اور بھی بہت سی شاخیں ہیں اور یہ مضمون ایسا ہے جو بڑی
تفصیل کا محتاج ہے تاکہ مثالیں دے دے کر آپ کو سمجھایا جائے کہ کہاں کہاں ٹھوکر کا مقام
ہے۔کہاں کہاں بچنے کی ضرورت ہے کس طرز عمل کو اختیار کی جائے گر میں امید رکھتا ہوں

کہ ان چند مثالوں سے آپ اس مضمون کو سمجھ گئی ہوں گی کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں واقعہ جنت
یا جہنم ہو جاتی ہے میں نے بعض ماؤں کو بچوں کو ڈراتے ہوئے دیکھا ہے اور میں بڑی سختی
سے اپنے گھر میں یہ بات قائم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں کہ بچوں کو ڈرایا نہ کریں بسختی
سے مراد یہ ہے کہ Firmness مضبوطی کے ساتھ مشدت کے ساتھ نہیں یا سزا دے کر نہیں کیونکہ
مجھے یاد نہیں شاید ہی کبھی زندگی میں ایک دو مرتبہ کسی بچے کو سزا دی ہو ورنہ ہمیں اس بات کا
قائل ہوں
کہ بچے کے ساتھ اگر تمہارا اعتماد کا رشتہ قائم ہو جائے اور پیار کا رشتہ قائم ہو جائے
تو تمھاری نظروں کے ہلکے سے تغیر میں بچہ اتنی سزا پا جاتا ہے کہ اُسے کسی اور سزا کی ضرورت نہیں
رہتی تو جس حد تک مجھ سے ممکن ہے میں نے اپنے گھرمیں بھی اور با ہر اپنے دو سے عزیزوں کو
بھی یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ بچوں کو ڈرایا نہ کریں بچہ سوتا نہیں ہے یا کسی جگہ جانا چاہتا
ہے تو مائیں
کہ دیتی ہیں کہ بھوت آ جائے گا۔فلاں چیز تمہیں چھٹ جائے گی۔وقتی طور پر وہ اس
بچے سے چھٹکارا حاصل کرتی ہیں اور ہمیشہ کے لئے خوف کا بھوت اُسے چٹا دیتی ہیں جو پھر کبھی
اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔باہر نکل رہی ہیں۔لمبے عرصے کے لئے جانے کا ارادہ ہے لیکن جھوٹ
بول دیتی ہیں کہ ہم ابھی آتے ہیں اور بچہ بیچارا انتظار میں بیٹھا رہ جاتا ہے۔ایسے بچے سے
بڑے ہو کر بیچ کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے۔پس آپ اپنے گھر مں میں رنگ میں زندگی بسر کہ
رہی ہوتی ہیں بچہ اس کی اصل تصویر کو دیکھتا ہے۔اس تصویر کو قبول نہیں کرتا جو آپ جلی عکس
کے طور پر اس پر ڈالتی ہیں اور اس پہلو سے کوئی ماں کسی بچے کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔ایک
دن کا معاملہ ہو تو کوئی اور بات ہوئی۔دو دن کا قصہ ہو تو سمجھ میں آجائے۔یہ ساری زندگی کے
معاملات
ہیں۔ایک بچہ اپنے ماں باپ کی اصلیت کو ضرور سمجھ جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میاش
کے دل میں آئندہ ان کا احترام پیدا ہوتا ہے یا احترام کی بجائے بدتمیزی کے رحجانات پیدا
ہوتے ہیں۔پس وہ قومیں جن میں پہلی نسلوں اور دوسری نسلوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں
اُن میں ضروری نہیں کہ اسی قسم کی غلطیاں ہوں کچھ نہ کچھ غلطیاں ضرور ہوتی ہیں جن کے نیتو میں

بچے اس یقین کے ساتھ بڑے ہو رہے ہوتے ہیں کہ یہ دنیا خود غرضی کی دنیا ہے۔اس میں شخص
کا جو بس چاہے وہی کرے جس پر زور چلے وہ اپنا نے اور اپنی لذتیں ہمارے اپنے ہاتھ میں نہیں۔ہمیں کسی اور پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔وہ جب اس حالت میں بڑے ہوتے ہیں تو
اپنے ماں باپ اُن کو بوجھ دکھائی دیتے ہیں۔پرانے زمانے کی چیزیں دکھائی دیتے ہیں۔جیسے
پرانا استعمال شدہ فرنیچر لبعض دفعہ نظر کو تکلیف دیتا ہے ویسے ہی ماں باپ ایک پرانے
فرنیچر کے طور پر دکھائی دینے لگتے ہیں۔ایسا معاشرہ جنت سے دور بہٹ رہا ہوتا ہے۔ایسا
معاشرہ بہترین زمین ہے جس پر بد ترین چیزیں جڑ پکڑیں اور دن بدن ایسے معاشرے ہلاکت اور
تباہی کی طرف بڑھتے چلے جاتے ہیں۔آپ نے عملاً پاک معاشرہ پیدا کرنا ہے اور اس پاک
معاشرنے کے لئے کسی لمبی چوڑی علمی تحقیق کی ضرورت نہیں۔یہ چھوٹی چھوٹی عام سادہ ی باتیں
ہیں حضرت رسول اکرم صلی الہ علیہ ولی کا رستم کا اور نہ ہی آپ کی تعلیم
کے لئے کافی
ہے۔ہر اس موقعہ پر جب آپ کا اپنی اولاد سے رابطہ پیدا ہوتا ہے اگر آپ یہ سمجھیں کہ آپ
اس پر آج ہی نہیں بلکہ کل کے لئے بھی اثر انداز ہو رہی ہیں تو یقیناً آپ کی طرز عمل میں ایک
ذمہ داری کا احساس پیدا ہو گا۔ماؤں کے قدموں تلے سے جنت چھین لینے والے مرد
دوسری بات ایسی ہے جس کا عورت سے بھی تعلق ہے اور مرد سے بھی تعلق ہے۔بعض دفعہ عورت ہیں جن کے پاؤں تلے جنت ہونی چاہیئے بدنصیب مردان کے پاؤں تلے سے
جنت چھین لیتے ہیں اور ذمہ داری عورت پر نہیں ہوتی بلکہ ان بدنصیب مردوں پر ہوتی ہے جن
کی اولاد ماؤں سے جنت حاصل کرنے کی بجائے جہنم حاصل کر لیتی ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو
گھروں میں بد خلقی اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں ان کو اپنی بیویوں کے نازک جذبات کا
احساس نہیں ہوتا۔وہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ انہیں زیادہ جسمانی طاقت حاصل ہے اس لئے وہ جس طرح

چاہیں اپنی ہیولوں سے سلوک کریں۔اُن کی باتوں میں ملنی پائی جاتی ہے غصہ پایا جاتا ہے چھوٹی
چھوٹی باتوں پر بگڑ جانا اور غصے کا اظہار کرنا ان کا معمول ہوتا ہے۔اس کے نتیجہ میں اتنی خرابیاں
رونما ہوتی ہیں کہ اگر آپ ان کا تخت کریں۔ان کے پیچھے چلیں تو بہت بڑا مضمون ہے ہو
آپ کے سامنے ابھرے گا۔میں نے بارہا ان باتوں پر غور کیا ہے اور میںسمجھتا ہوں کہ گھر کی
روز مرہ کی بد خلقی ہمارے معاشرہ کی اکثر خرابیوں کی ذمہ دار بن جاتی ہے۔جن خاندوں کا ہیولوں
کے ساتھ حسن و احسان
کا تعلق نہ ہو۔ان کے نازک جذبات کا احساس نہ ہو۔اگر کبھی زیادتی بھی
ہو جائے تو حوصلہ سے کام نہ لے سکیں وہ بھی اپنی اولاد کے لئے ماؤں کے قدموں تلے سے
جنت چھین لیتے ہیں اور ایسے مرد بھی ماؤں کے قدموں تلے سے جنت چھین لیتے ہیں جو ماؤں کی
بے راہ روی کو بغیر اظہار افسوس کے قبول کرتے چلے جاتے ہیں۔پس ماں اور باپ کے تعلق کے
توازن ہیں جو آئندہ نسلوں کے بنانے یا بگاڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔جن گھروں میں مائیں مظلوم
ہوں جب باپ اُن گھروں سے چلے جاتے ہیں تو مائیں اپنے بچوں کے کانوں میں ان بالوں
کے خلاف باتیں بھرتی چلی جاتی ہیں اور یہ ایک ایسا طبعی قانون ہے جو تمام دنیا میں رائج ہے۔ایسی نسل پیدا ہوتی ہے جو باپ
کی باغی ہوتی ہے اور باغی نسلیں پھر ہر نظم وضبط کی ہر نظام
کی باغی ہو جایا کرتی ہیں۔مائیں سمجھتی ہیں کہ ہم نے اپنی اولاد کی زیادہ ہمدردی حاصل کر کے باپ
سے اپنا بدلہ اتارا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنا بدلہ نہیں اتار رہیں بلکہ اولا دکور بر یاد کر
رہی ہیں اور آئندہ کے لئے اُسے کسی کام کا نہیں چھوڑتیں۔وہ اولاد جو اپنے باپ کے خلاف
چاہے جائز شکایات ہی ہوں بڑھ بڑھ کر باتیں کرنے لگ جاتی ہے اُسے مذہب کی بھی
کوئی قدر نہیں رہتی ، معاشرے کی بھی کوئی قدر نہیں رہتی۔اس کا احترام بالعوم اُٹھ جاتا ہے۔اور ایک باغی طرز کے مزاج کے لوگ پیدا ہونے شروع ہوتے ہیں۔اب ان باتوں کو مزید
بڑھا کر دیکھیں تو یہی مرد ہیں جو آئندہ کسی کے خاوند بننے والے ہیں۔آئندہ عورتوں سے تعلق قائم
کرنے والے ہیں تو اس ماں نے در حقیقت اپنا بدلہ خاوند سے نہیں اتارا بلکہ آنے والی معصوم

AV
عورتوں سے اتارا ہے۔اس نے ایسے بدتمیز بچے پیدا کردیئے جنہوں نے اس ظلم کو جاری رکھا
جو ان کے باپ نے ماں سے روا رکھا تھا۔اسی طرح اس کے برعکس بھی صورت حال ہوتی ہے
مائیں بے راہ رو ہو جاتی ہیں اور خاوندان کو روکنے سے عاجز آجاتے ہیں کیونکہ شروع ہی
سے بعض عوزر میں اس رنگ میں اپنے مردوں سے تعلقات قائم کرتی ہیں کہ گویا وہ ہر معاشرہ
سے آئی ہیں وہ زیادہ تعلیم یافتہ ہیں وہ زیادہ باتوں
کو بجھتی ہیں۔مرد میں نقائص ہیں اس کے
با وجود انہوں نے قبول
کر لیا۔مرد کا خاندان نسبتا ملکا ہے اس کے باوجود وہ شہزادی اُن کے
گھر گئی۔وہ یہ باتیں منہ سے کہیں نہ کہیں ان کی طرز عمل بتا رہی ہوتی ہے کہ میں اونچی ہوں تم
نیچے ہو اور وہ نیچے پھر ہمیشہ کے لئے واقعتہ نیچے ہو جاتے ہیں بڑی باتوں کو گھرمیں دیکھتے
ہیں، خلاف اسلام باتوں
کو رائج دیکھتے ہیں اور ان کو جرات نہیں ہوتی کہ ان کو روک سکیں۔اب
اندازہ کیجئے کہ ایسی اولاد جو ایسے گھرمیں پل رہی ہو وہ کیا سیکھے گی اور کیا سوچ کر بڑی ہوگی
رفتہ رفتہ اس اولاد کے دل سے اس ماں
کی عزت بھی اٹھ جاتی ہے۔باپ کہے یا نہ کہے وہ
بڑے ہو کر اس ماں کے خلاف گواہیاں دیتے ہیں اور دل سے جانتے ہیں کہ اس ماں نے نہ
باپ سے صحیح سلوک
کیا نہ حقوق ادا کئے نہ ہماری صحیح تربیت کی لیکن یہ سب کچھ جاننے کے
با وجود ده بداثر کو بہتر اثر کی نسبت جلدی قبول کرتے ہیں۔فطرت انسانی کا ایک اہم راز
یں وقت کی رعایت سے اس خطاب کو نسبتاً چھوٹا کر وں گا لیکن یہ بات میں
آپ کو سمجھانی چاہتا ہوں کہ ایک راز کو آپ اچھی طرح ذہن نشین کر لیں اور بچوں
کی تربیت کے
سلسلہ میں یہ بات خوب یا درکھیں کہ جس طرح پانی نچلی سطح کی طرف بہتا ہے۔اسی طرح فطرت
انسانی میں یہ بات داخل ہے کہ مشکل چیز کو قبول کرنے کی بجائے اگر آسان چیز میسر ہو تو اسے
قبول کرتی ہے۔پس ماں اور باپ کے اخلاق میں سے جس کا اخلاق بد تر مو بالعموم وہی اولاد

۸۳
میں رائج ہو جاتا ہے۔پس دونوں طرف کی کمزوریاں آگے جا کر جمع ہوتی ہیں اور بعض دفعہ ضرب
کھا جاتی ہیں اس لئے گھر کے معاشرے کو جنت بنانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔بہت باریک
نظر سے ان باتوں کو اور ان تعلقات کو دیکھنا چاہیئے۔آخری فیصلہ اس بات سے ہوگا کہ آپ کا گھر
آپ کے لئے جنت بنا ہے کہ نہیں۔آپ کے خاوند کے لئے جنت بنا ہے کہ نہیں۔آپ کے بچے آپ
دونوں سے برابر پیار کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں کہ نہیں۔اگر مردمیں کمزوریاں ہیں تو عورت حتی المقدور
اُن سے صرف نظر کرتی ہے کہ نہیں لیکن کوشش ضرور کرتی ہے کہ ان کمزوریوں کو دور کرے۔نیک اور
پاک مخلصانہ نصیحت کے ذریعہ وہ اپنے خاوند کو سمجھاتی رہتی ہے اگر ایسا ہے تو اچھا ہے۔اگر پہلی باتیں
ہیں تو پھر وہ عورت اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت کی اہل نہیں ہے۔یہی حال مردوں کا ہے پس اگر چہ حضور
کرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے مردوں کا نام نہیں لیا اور عورتوں کا لیا ہے تو اس میں بڑی گہری
حکمت ہے مگر گھر کی جنت بگاڑنے میں یقینا مرد بھی ایک بڑا بھاری
کردار ادا کرتے ہیں اور عورت کا
کام ہے کہ اپنی اولاد کی ان سے حفاظت کرے۔حفاظت کیسے کی جائے ؟ یہ ایک بار یک نکتہ
میں آپ
کو سمجھانا چاہتا ہوں۔جب مرد کے نظام یامرد کی زیادتیاں کسی عورت کا دل ٹکڑے کڑے کر رہے ہوں تو مرو
کے جانے کے بعد اس کا رد عمل یہ فیصلہ کرے گا کہ وہ اپنی اولاد کی اس ظالم مرد کی عادتوں سے
حفاظت کر رہی ہے کہ نہیں۔اگر وہ اس اولاد کو اپنا ہمدر دنیا نے کی خاطر بڑھا چڑھا کر ان باتوں
کو بیان کرے اور ظلموں کے قصے بنا کر ٹسوے بہائے اور انہیں اپنائے اور انہیں کہے کہ تمھارا
ظالم باپ بنے تو اپنے ہاتھوں سے اس نے ان کو برباد کر دیا اور ان کی حفاظت کرنے کی بجائے
مرد کے ظلموں کو ان تک پہنچنے کی اجازت دی۔اگر وہ قربانی کرے اور مرد کے ظلم اور اولاد
کے
درمیان حائل ہو جائے۔اپنے پر اپنے سینے پر مرد کے فلم نے لیکن اولاد تک ان
کا نقص نہ پہنچنے
دے تو اس کی مثال ایک ایسی مرغی کی طرح ہوگی جو کمز ور جانور ہے لیکن جب چیل اس کے بچوں پر
جھپٹتی ہے تو اپنے پیروں تلے ان کو لے لیتی ہے۔خود کتا ہی دُکھ اُٹھائے۔خود چاہیے اس راہ

AM
میں ماری جائے لیکن اپنے بچوں تک اس ظالم چیل کا نقصان نہیں پہنچنے دیتی سوائے اس کے
کہ مرنے کے بعد وہ ان سے جو چاہے کرے۔یہ وہ سچی ماں ہے جو ایک جانور کے اندر میں کھائی
دیتی ہے۔اسے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی غلامی کا دم بھرنے والی خواتین !
کیا تم جانوروں میں سے ایک بچی ماں کے برابر بھی نہیں ہو سکتی ؟ کیا حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ و علی آلہ وسلم کی غلامی کے ہی تقاضے ہیں کہ ماں کی حیثیت سے جوانی دنیا میں جو عظیم
نمونے نہیں ملتے ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی لونڈیاں اور آپ کی غلام عورتیں
ان نمونوں کو بھی اپنا نہ سکیں ؛ آخری فیصلہ اس بات سے ہوگا کہ آپ اپنی اولاد اور بداثرات کے
درمیان حائل ہو کر ہر قیمت پر اپنی اولاد کو ان بداثرات سے روک سکتی ہیں کہ نہیں روک سکتیں۔پس بہت سی ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو گھروں کو بناتی ہیں یا بگاڑتی ہیں۔اس
مختصر نصیحت میں مجھے پتہ ہے کہ وقت زیادہ ہے لیکن پھر بھی میں مختصر نصیحت کہنا چاہتا ہوں
کیونکہ میں جانتا ہوں
کہ یہ مضمون بہت ہی لمبا ہے اور تھوڑے وقت میں تفصیل سے بیان نہیں ہو
سکتا، یہ نمونے میں نے آپ کے سامنے رکھے ہیں ان کو بڑھا لیں اور بیدار مغربی کے ساتھ اپنے
گھروں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ان توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کریں جو
آپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔آخری نتیجہ اس کا یہ نکلے گا کہ اگر آئندہ نسل جہنم کی طرف قدم بڑھانے
ای من و تو حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ علیہ وسلم زبان حال سے آپ کو مطعون کر رہے ہوں
گے ، آپ سے شکوہ کر رہے ہوں گے کہ اے میری طرف منسوب ہونے والی ماؤں تم نے اپنے پیچھے
جنت نہیں چھوڑی۔تمہارے پاؤں سے جہنم کی لپیٹیں تو نکلیں لیکن جنت کی تسکین بخش ہوائیں
زچلیں۔اس لئے کیا آپ اس شکوہ کے مقام پر اپنے آپ کو دیکھنا چاہتی ہیں کہ نہیں۔اس
کسوئی کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں تو ہر بات میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کا مزاج آپ
کی راہنمائی کرے گا۔اس مزاج میں اپنے آپ
کو ڈال کر سوچا کریں کہ میرا
آقا و مولا اس موقع پر مجھ سے کیا توقع رکھتا ہے۔

۸۵
لجنہ اماء اللہ ہندوستان کی ترقیات
دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا تھا اور اب مختصر بیان کروں گا کہ جہاں تک لجنہ کا
تعلق ہے مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے
ساتھ ہندوستان کی تمام لبنات مسلسل ترقی کی طرف قدم اٹھارہی ہیں۔ان کی قیادت بھی
بڑی لکھی ہوئی اور علیم قیادت ہے۔ہر طرف برابر نظر ہے اور بغیر شور کے اور بغیر دکھائے
کے مسلسل ٹھوس پروگرام لبنات کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ان کی تحمل طریق پر نگرانی کی
جاتی ہے کمزور اور کی نشاندہی کی جاتی ہے مگر فتنے دلا کر نہں یا غصے کا اظہار کرکے نہیں۔خدا کرے کہ آپ کی سرابنہ کو ایسی ہی قیادت نصیب ہوا در لجنہ میں کہیں بھی ایسی قیادت نا ہے
جو حکم کا طریق اختیار کرے بلکہ محبت اور پیار کے ساتھ سمجھا کہ آگے بڑھاناہی بھی قیادت
کا راز ہے۔جہاں تک میں نے لجنہ اماءاللہ ہندوستان کی رپورٹوں کا جائزہ لیا ہے مجھے خوشی
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر پہلو سے قدم ترقی کی جانب ہے۔قادیان میں بھی مجلس عاملہ
کی جو میرات ہیں مجھے ان کی رپورٹیں پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے ان کی کارروائیوں کا بغور مطالعہ
کرتا ہوں اور خدا کے فضل کے ساتھ مجھے ہر چیز درست ٹھیک اپنے مقام پر بیٹھی ہوئی دکھائی
دے رہی ہے۔خدا کرے کہ یہ جو غیر معمولی عطا آپ کو خدا کی طرف سے نصیب ہوئی ہے آپ
اس کی شکر گزار بنے کی کوشش کریں اور اگر آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ اس مصلایت
کا شکر ادا کریں گی تو یہ صلاحیت مزید بڑھے گی اور نشو و نما پائے گی۔میں نے ختلف مواقع پر صیحتیں کی ہیں۔بجنات کو بعض خاص پروگرام دیئے ہیں۔میں
رپوٹوں کی ترسیل اور مضمون نگاری سے اس بات
کا جائزہ نہیں لیتا کہ واقعتہ اُن باتوں پرمل
کیا گیا ہے یا نہیں بلکہ میں آخری اعداد و شمار کی صورت میں دیکھتا ہوں کہ کیا واقعہ کچھ پیداہوا

A4
یا وہی پہلے والا حال ہے۔اس نقطہ نگاہ سے یکی ایک مثال آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ
علمی اور تربیتی لحاظ سے جو پروگرام دیے گئے ہیں ان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
لجنہ اماء اللہ
ہندوستان نے کیا کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جہاں تک تربیت کا تعلق ہے۔بھارت
میں قرآن کریم ناظرہ جاننے والی احمدی خواتین کی تعداد ۸۱۹ ۲ تھی۔اس ایک سال میں آپ
اندازہ کریں کہ کتنی بہی اور تفصیلی محنت سے کام لیا گیا ہوگا کہ اب یہ تعداد بڑھ کر ۳۳۵۲
ہو چکی ہے۔ایک سال کے عرصہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی زیادہ خواتین کو جو پہلے
قرآن نہیں جانتی تھیں قرآن سکھانا ایک بہت ہی عظیم سعادت ہے اور یہ جنت بنانے کا
دوسرا پہلو ہے۔پہلا پہلو تھا منفی اثرات سے اپنی اولاد کو بچانا۔دوسرا پہلو ہے ایسی مثبت
باتیں عطا کرنا جن کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اُن کے مستقبل کی حفاظت ہو
گی اور وہ یہ طریق ہے کہ بچپن ہی سے قرآن کریم کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کریں حضرت
محمد رسول اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت ان کے دل میں پیدا کریں۔خداتعالی کا گہرا پیار ان
کے دل میں جاگزیں کر دیں کیونکہ اسی کے پیار سے پھر باقی سب پیار چھوٹتے ہیں۔خدا سے
سچا پیار ہو تو ہر خدا والے سے پیار ہو جاتا ہے۔خدا والوں سے پیار ہو تو ان کی عادات اپنانا
زندگی کا ایک بہترین مشغلہ بن جاتا ہے۔پس ٹھوس تربیت کا مطلب محض نیک نصیحت کرنا
نہیں بلکہ عملاً کچھ پیدا کر کے دکھانا چاہئے۔پس وہ احمدی خواتین جن کے گھرمیں قرآن کریم
پڑھنے اور پڑھانے کی عادت نہیں اس پہلو سے وہ گھر ویران ہیں اور آئندہ وہ ویران نسلیں
پیدا کریں گی۔ان میں معاشرے کی بدیاں نہ بھی پائی جائیں وہ بیچتے ایک خلالے کر اُٹھیں
گے اور خلاؤں کو اگر آپ نے خوبیوں سے نہ بھرا ہو تو بعد میں بدیاں ان خلاؤں کو بھر دیا
کرتی ہیں۔ایسے بچے محفوظ نہیں ہیں۔جہاں تک آپ کے گھر میں پہلے مان لیا کہ آپ نے
ان کو کوئی برائی نہ دی۔آپ برائی اور ان کی راہ میں حائل رہیں لیکن اگر ٹھوس نیکیاں اور ٹھوس
خوبیاں ان کو عطا نہ کیں تب بھی اُن کی آئندہ حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔پس

AL
ایسے کام ہیں جن کی مجھے بعد سے توقعات میں بچپن ہی سے قرآن کریم کی تلاوت کی آواز ان کے
کانوں میں گونجنی چاہیئے۔وہ ایسی ماؤں کی گود میں ملیں جن کو خدا سے محبت ہو اور خدا والوں سے
محبت ہو۔وہ بچپن میں ایسے ذکر اُن سے کرتی چلی جائیں یہ وہ اولاد ہے جو لاز کا اپنی ماؤں
کے پاؤں تلے سے جنت حاصل کرلے گی۔قرآن کریم با ترجمہ جانے کے سلسلہمیں بھی لجند اما راللہ نے بہت بڑی خدمت سر
انجام دی ہے۔ان کی رپورٹ کے مطابق ، ۱۲۵ کی تعداد میں ایسی خواتین کو ترجمہ سکھایا گیا جن کو
اس سے پہلے ترجمہ نہیں آتا تھا۔مالی قربانی کے متعلق نمونے میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ ہندوستان کی لغات میں سے سب کے متعلق تو میں نہیں کہہ سکتا لیکن قادیان
کی لجنہ کے متعلق کہ سکتا ہوں
کہ نالی قربانی میں یہ بے مثل نمونے دکھانے والی ہے۔قادیان
کی جماعت ایک بہت غریب جماعت ہے لیکن میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ جب بھی کوئی
تحریک کی جائے یہاں کی خواتین اور بچیاں ایسے ولولے اور جوش کے ساتھ اس میں حصہ لیتی
ہیں کہ بعض دفعہ میرا دل چاہتا ہے کہ ان کو روک دوں کہ بیس کرو تم میں اتنی استطاعت نہیں
ہے اور واقعتہ مجھے خوشی کے ساتھ ان کا فکر بھی لاحق ہو جاتا ہے لیکن پھر میں سوچتا ہوں
کہ جس کی خاطر انہوں نے قربانیاں کی ہیں وہ جانے بلکہ وہ جانتا ہے کہ کس طرح ان کو بڑھ
چڑھ کر عطا کرنا ہے۔وہی اللہ اپنے فضل کے ساتھ ان کے مستقبل کو دین اور دنیا کی
دولتوں سے بھر دے گا۔ایک موقعہ پر جب میں نے مراکز کے لئے تحریک کی تو احمدی بچیوں نے جو چھوٹی
چھوٹی کھجیاں بنا رکھی تھیں، جیب نظارہ تھا کہ گھر گھر میں وہ کجھیاں ٹوٹنے لگیں اور دیواروں
سے مار مار کر کجھیاں توڑ دیں۔چند پیسے ، چند سکے جو انہوں نے اپنے لئے بچائے تھے وہ دین
کی خاطر پیش کر دیے۔ہمارا رب بھی کتنا محسن ہے، کتنا عظیم الشان ہے۔بعض دفعہ بغیر

·

آج 10 میں سے 10 باقی