جنّت نظیرمعاشرہ
حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ, حصہ 3
٨٨
محبت اور ولولے کے کروڑوں بھی اس کے قدموں میں ڈالے جائیں تو وہ رد کر دیتا ہے اٹھو کر
بھی نہیں مارتا۔ان کو کوئی حیثیت نہیں اور ایک مخلص ایک غریب پیار اور محبت کے ساتھ اپنی
جمع شدہ پونچی چند کوڑیاں سبھی پیش کرے تو اسے بڑھ کر پیار اور محبت سے قبول کرتا ہے جیسے
آپ اپنے محبت کرنے والے محبوبوں کے تحفوں
کو لیتے اور چومتے ہیں۔خدا کے بھی چومنے کے کچھ
رنگ ہوا کرتے ہیں اور میں جانتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ ان معنوں میں خدا نے ان چند کوڑیوں
کو ضرور چکھا ہوگا۔بظاہر یہ اصطلاح خدا پر صادق نہیں آتی مگر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
دستم نے اسی رنگ میں کئی مرتبہ خدا کا ذکر فرمایا ہے کہ فلاں نظارہ دیکھ کر خدا بھی حرکش پر
سہنس پڑا۔اور ایک موقعہ پر حضرت مصلح موعود ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) نے یوں
فرمایا کہ
کہ ایک صحابی کی مہمان نوازی اس انداز کی تھی کہ آسمان پر خدا سبھی مچا کے لینے لگا۔یعنی اچھا
مزیدار کھانا کھاتے ہوئے جس طرح انسان بعض دفعہ بے تکلفی سے منہ سے بچا کے مارتا ہے
اسی طرح اللہ تعالی عرش پر اپنے اس پیارے کی مہمان نوازی کے نظارے دیکھ کر مچا کے لینے
لگا تو ان معنوں میں میں یقین رکھتا ہوں
کہ ان بظاہر چھوٹی چھوٹی قربانیوں کو خدا تعالیٰ نے لازماً
چوما ہوگا اور پیار کا ہوگا اور یہی پیار ہے جو آئندہ ان بچیوں کے نصیب جگائے گا۔ان کے
گھروں کو جنت ہی میں تبدیل نہیں کرے گا بلکہ جنت عطا کرنے والے گھر بنا دے گا پس یہ
اس جنت کا دوسرا پہلو ہے جو آپ کے پاؤں تلے ہے اور آپ کے پاؤں سے وابستہ ہو چکی
ہے منفی پہلو سے حفاظت ہی مقصد نہیں بچوں کو چوگا ڈالنا بھی تو ضروری ہے اور پرندس
میں میں نے یہ دیکھا ہے کہ جب بچے چھوٹے ہوں تو وہ خود کرد ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔بعض پرندے ایسے ہیں جن میں اُن کی مادائیں بھی اور تر بھی دونوں سارا دن جنگ جنگ کر
اپنے بچوں کی چونچ میں ڈالتے چلے جاتے ہیں خود کمزور ہور ہے ہوتے ہیں لیکن ان کی خاطر قربانی
کرتے چلے جاتے ہیں۔پس روحانی رزق کے چوگے ہیں جو آپ نے اپنے بچوں کے منہ میں
بچپن ہی سے ڈالتے ہیں۔قربانی کی یہ ادائیں اگر آپ بچپن میں ان کو سکھا دیں تو مرتے دم
٨٩
یک انکو قربانی کی لذتوں کی ایسی عادت پڑھائے گی کہ اس سے وہ چاہیں نبی تو چٹ نہیں سکیں گے۔ہندوستان کی احمدی خواتین کا ایک قابل قدر نمونه
جہاں تک (دعوت الی الله - ناقل) کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
ہندوستان
کی خواتین بڑی مستعدی کے ساتھ دعوت الی اللہ- ناقل) میں مصروف ہو چکی ہیں اور
اس وقت تک ۱۸۳ - ایسی داعیات الی اللہ ہیں جنہوں نے اپنے عہدوں کو پورا کیا ہے اور
واقعتہ (دعو الی اللہ۔ناقل) کے کاموں میں مصروف ہو چکی ہیں۔ان
کو خدا تعالیٰ جس قسم کے
پھل عطا کر رہا ہے اس سلسلہ میں ایک نمونہ کو دیکھ کر میری روح وجد میں آگئی۔بنگال کے
ایک گاؤں کانگولی بنگہ میں ایک بیوہ خاتون نے بیعت کی اور احمدی دعوت کرنے والوں
کی وجہ اس تک پیغام پہنچا یا شاید کسی (مرتی۔ناقل) کے ذریعہ پہنچا ہو گا لیکن وہ آئندہ
دعوت الی اللہ ناقل) کا مرکز بن گئیں اور اس خاتون کی (دعوت الی الله - ناقل) سے مزید
تین عورتوں نے بیعت کر لی جس کے نتیجہ میں گاؤں کے بعض مردوں اور مولویوں نے شدید
مخالفت شروع کر دی یہاں تک کہ ان تینوں مستورات کے خاندوں نے ان کو یہ دھمکی دی کہ
ہم تمہیں طلاق دے کر گھروں سے نکال دیں گے اور ہمارا ہمیشہ کے لئے تم سے تعلق منقطع ہو
جائے گا۔انہوں نے کہا طلاق دنیا کیا چیز ہے تم اگر ہمارے سر بھی تن سے جدا کر دو تو جب امام مہدی
سے تعلق نہیں توڑیں گی اور جو زور لگتا ہے لگاؤ سم لازما (دعوت الی اللہ۔ناقل) کریں گی
اور اس دین کو آگے پھیلاتی چلی جائیں گی۔چنانچہ خدا کے فضل کے ساتھ ایک تھوڑے سے
عرصے میں اُن تین عورتوں نے مل کر یہیں سے زیادہ گھروں کو احمدیت سے وابستہ کر دیا۔احمدی خواتین نیکی کے سر میدان میں مردوں سے آگے بڑھیں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی خواتین میں استطاعت ہے اگر وہ چاہیں تو عظیم انقلاب
رونا کرسکتی ہیں۔آپ کی بھتی ہیں۔آپ گھروں میں بٹھائے رکھنے والی عوز میں ہیں ؟ آپ
کو میدان
جہاد حب اپنی طرف بلا رہا ہو تو دنیا کا کوئی مولوی اگر اس کے خلاف فتوی دے تو آپ
اس کے منہ پر آپ تھوکیں بھی نہیں۔اس کی قطعاً پرواہ نہ کریں۔احمدی خواتین کو بیکار کرنے
کے لئے قرآن کریم میں کہیں کوئی تعلیم نہیں ہے۔احمدی یعنی (ایمان لانے والی۔۔ناقل) خواتین
سے اللہ تعالیٰ ہر صحت مند میدان میں مردوں سے آگے بڑھنے کی توقع رکھتا ہے۔کیونکہ مسلمانوں
کو برابر یہ مطمع نظر عطا کیا گیا کہ بِكُلّ وَجْهَةُ هُوَ مُوَتِيْهَا فَاسْتَبِقُوَ الْخَيْرَاتِ۔(سورۃ البقرہ آیت ۱۴۹) اب دیکھیے ! آپ ذرا غور تو کریں ! یہاں یہ نہیں فرمایا کہ ہم نے
مردوں کے لئے ایک مطلع نظر مقر فرمایا ہے۔لفظ اتنے خوبصورت استعمال کئے ہیں جو ہر شخص
پر برابر چسپاں ہوتے ہیں۔فرمایا ، لكل رجمة : بر
شخص کے لئے ہم نے ایک مطمع نظر رکھ
دیا ہے۔ہر قوم کے لئے ایک مقصود بنا رکھا ہے اور اسے محمد مصطف صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
غلامو تمہارے لئے مقصود یہ ہے کہ تم نے ہر حال میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے۔پس اگر آپ اس گلی میں داخل ہیں اوریقینا اس کی میں دخل ہیں تو نیکی کے میدان میں مردوں سے آگے
بڑھنے کی کوشش کرنا خدا کی طرف سے بطور راضیہ آپ پربند کر دیاگیا ہے پس اگر دعوت الی اله ناقل)
کے میدان میں مرد پیچھے رہ رہے ہیں تو اُن کو پچھے چھوڑ دیں اور آپ نکلیں اور اس ملک میں دین حقی۔۔ناقل) اور احمدیت کا سچا نور پھیلانے کی ذمہ داری اپنی ذات کے لئے قبول کرلیں۔میں نے اس سے پہلے ایک خطاب
نہیں یہاں عورتوں کو تاریخ اسلام کی ایک
درخشندہ مثال بنائی تھی وہ آپ
کو بھی بتاؤں گا اور اس کے بعد پھر آپ سے اجازت چاہوں
گا۔ایک ایسا موقعہ آیا تھا جبکہ میدان جنگ سے مسلمان مجاہدین کے پاؤں اکھڑ گئے۔بعض دفعہ
ایسا مجبوری کی حالت میں بھی ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ دشمن کی طرف سے ایسا ریلا آتا ہے کہ
جان دینے کی خواہش رکھنے والے بھی اس
کو سنبھال نہیں سکتے اور ان کے پاؤں اکھڑ جایا کرے
ہیں بس اُن پر الزام کی صورت میں میں بات نہیں کر رہا ، ایک واقعہ آپ
کو بتاتا ہوں کہ ان
سے پیچھے مسلمان خواتین کے نیچے تھے انہوں نے جب یہ دیکھا کہ مسلمان مجاہدین اپنے خیموں کی
طرف دوڑے چلے آرہے ہیں تو محمد مصطفے صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ایک سہنی غلام عورت
نے اپنی ساتھیوں کو کہا کہ تم اپنے خیموں کے ڈنڈے اکھیڑ لو اور ان مردوں کو یہ بتا دو کہ اب
تمھارے لئے دو موتوں میں سے ایک لاز کا مقدر ہے یا دشمن کے ہاتھوں مارے جاؤ گے
اور شہید کہلاؤ گے یا ہمارے ڈنڈوں سے مر کر مردود موت کو قبول کرو گے اب بتاؤ تمہیں
کیا کرنا ہے۔یہ آواز جب مردوں کے کان تک پہنچی تو اس طرح پلٹے ہیں جس طرح
کوئی بھوکا
غذا کی طرف لوٹتا ہے اور اس شان کے ساتھ انہوں نے اس میدان میں جانیں دی ہیں کہ
اس
میدان کا یکسر پانسہ پلٹ کر رکھ دیا۔اس ذلت ناک شکست کو ایک عظیم فتح میں تبدیل کردیا
پس اے احمدی خواتین ! میں تم سے توقع رکھتا ہوں، خدا کا
رسوں تم سے توقع رکھتا ہے، کہ تم اس بات کی پروا نہ کرو کہ مر تمہیں
کیا کہتے ہیں بلکہ تم ہر اس نیکی کے میدان میں جس میں مرد غافل ہو رہے ہیں
آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ہر نیکی کے میدان میں نئی فتوحات حاصل کرو
یہاں تک کہ تمھارے مردوں میں بھی غیرت جاگ اُٹھے اور وہ بھی دین
کی حیثیت میں اور دین کے دفاع میں تم سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں
اگر تم ایسا کرو تو ہندوستان چند صدیوں کی بات نہیں چند دھاگوں میں اسلام
کے قدموں میں پڑا ہوا ہوگا۔اور اس فتح کا سہرا تمہارے سر پر لکھا جائے
گا۔اے احمدی خواتین !تمہارے سر پر اس کا سہرا ہو گا۔اسے احمدی خواتین !
۹۲
کوئی مرد دولہا اس سہرے کا حقدار نہیں یہ احمدی دو بہنیں محمد مصطفے صلی
للہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے دین کی خاطر نیکیوں سے سجی ہوئی دولہنیں ہیں جن
کے سر اس فتح کا سہرا باندھا جائے گا۔خدا کرے کہ آپ کو بھی یہ سہرا نصیب
ہو اور مردوں
کو بھی یہ سہرا نصیب ہو۔