ملّتِ واحدہ

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ

ملّت واحدہ
خطاب
حضرت مرزا طاہر احمد
خلیفة المسیح الرابع ایک اللہ تعالیٰ بنصر لا العزيز
فرموده
امام جماعت احمدیہ عالمگیر
ستمبر
١٩٩ء
بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء الله جر منی
بمقام
ناصر باغ، جرمنی

حضور انور کے اس خطاب کے چند اہم نکات ذیل میں پیش کئے جا رہے ہیں
اللہ تعالی کی نورانی صفات میں سے ایک لاشَرقِیةٍ وَلَا غَربيةٍ ہے یعنی
خدا تعالیٰ مشرق کا بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ مغرب کا اسی طرح حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم بھی پوری دنیا کے لئے ایک پیغمبر ہیں آپ نہ مشرقی
رجحانات رکھتے ہیں اور نہ مغربی بلکہ آپ کے تو انہی
بلکہ آپ کے تو انہی رجحانات ہیں آپ
کے دین کو بھی وسطی دین قرار دیا گیا۔قرآنی آیت لَا شَقِيةٍ ولا عربية
میں دنیا کے مسائل حل کرنے کا ایک بہت ہی عظیم الشان نسخہ بیان فرما دیا گیا ہے
مشرق بھی خدا کا ہے اور مغرب بھی خدا کا ، ان دونوں کو ضرور ملا دیا
جائے گا یہ خدا کی تقدیر ہے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔۔اس تقدیر الہی کی
رو سے بالآخر سچی (دینی۔۔۔ناقل) تعلیمات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا
پاک اسوہ دنیا میں پھیلایا جائے گا اسی اسوۂ حسنہ کے غلبہ کے نتیجہ میں دنیا
ایک ایسے دور میں داخل ہو گی جہاں مشرق و مغرب کی تمیزیں مٹا دی جائیں گی اور
دنیا میں انسان ملت واحدہ کا فرد بن کہ زندگی بسر کرے گا یہ تقدیر ان احمدیوں
کے ذریعہ ظاہر ہوگی اور ہو رہی ہے جو تمام دنیا میں اس غرض کے لئے پھیلا
دیئے گئے ہیں۔ہر احمدی جو مغرب کا سفر اختیار کرے یا مشرق کا
وہ
بلا امتیاز مذہب و ملت اور بلا امتیاز قومیت وہ ہمیشہ خدا کا نمائندہ بنا رہے۔(احمدی)
اپنی قومیتوں کو اپنے مذہب میں مدغم نہ کریں۔آئندہ نسلوں کے جنتی یا جہنمی ہونے کا فیصلہ آج کی ماؤں نے کرنا ہے آج
کی بہنوں نے کرنا ہے وہ پاک عورتیں جو محمد کی امتی اور غلام ہیں جو
پر دیانت داری اور تقوی کے مطابق عمل کرنے والی ہیں ان کے پاؤں تلے جنت ہے۔الحياء خير لله یعنی حیا ایک ایسی انسانی خوبی ہے جو تمام تر خیر ہی خیر
ہے
-
به خوبی مغرب سے عنقا ہوتی جا رہی ہے
جیا کو ہرگز مرنے نہ

۹۵
دیا جائے کیونکہ حیا کے ساتھ انسانی کردار کا گہرا تعلق ہے۔عورت کی
سب سے زیادہ حفاظت حیا کرتی ہے حیا کا پردہ طاہری پردہ کے بغیر دیر
تک نہیں رہتا۔رفتہ رفتہ مٹ جاتا ہے حیا ایک احمدی خانون کاسب
سے بڑا ہتھیار ہے آپ یہاں احمدی معاشرے کی حفاظت کریں۔جماعت کے طور پر بھی اور افراد جماعت کے طور پر بھی حیا کا جھنڈا بلند کرنے کے
لئے ایک جہاد شروع کریں
نظام
اسلام کا موسم ملکوں کے فرق سے تبدیل نہیں ہو سکتا۔نظام جماعت کو
یہاں نئے آنے والوں کا شروع سے ہی نگران ہونا چاہیئے اور ان کی تربیت میں
حصہ لینا چاہیئے
جبر
ر اسلام میں جائز نہیں سب سے بڑی قوت سیتی پاک نصیحت
کی قوت ہے خالصتاً انسانی ہمدردی کے زیر اثر دینی۔۔ناقل) معاشرے کی
حفاظت کی خاطر پاک دل سے درد ناک طریق پر نصیحت کریں۔اصل ہتھیار
دنیا کے ہر ملک میں یکساں قوت کے ساتھ کارگر
نصیحت ہی ہے جو۔ر سکتا ہے۔عورتوں کا زبان کے جسکے کی خاطر دوسروں کے بارے میں (غلط اور
بلا جواز) باتیں کرنا سراسر نا جائز ہے اس سے سوسائٹی میں گندی جھوٹی اور
し
حد سے زیادہ مبالغہ آمیز باتیں پھیلنا شروع ہو جاتی ہیں (جس کے بد اثرات سوسی
کو ویرانوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔اسلام تجسس کی اجازت نہیں دیتا لیکن حکم
ہے کہ جب کوئی فاسق خبر پہنچائے تو تبیین کر لیا کرو پہلے پوری تحقیق کر لیا
کرو تا کوئی معصوم بلا وجہ مصیبت کا نشانہ نہ بنے ایسی سوسائٹی میں
جہاں نظام جماعت فوراً حرکت میں آئے بدی نہیں پھیل سکتی

تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا ہر
اللہ تعالی کی نوری صفات کی جلوہ گری اور اثرات
اللہ تعالیٰ کا جو نور حضرت اقدس محمد مصلح صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کے روحانی سانچے
میں ڈھالا گیا اس کا ذکر قرآن کریم میں بہت ہی خوبصورت انداز میں ملتا ہے۔سورۃ النور
کے آغاز میں اس کا ذکر فرمایا گیا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی وہ صفات
جو سراسر نور ہیں وہ انسان میں بھی جلوہ دکھا سکتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ
کی نوری صفات سے اپنی صفات کو رنگین کرلے اور اپنے وجود کو اس نور کے سامنے
غائب کرے۔یہ واقعہ کامل طور پر حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود
میں ظاہر ہوا۔اللہ تعالیٰ کی جو تورانی صفات بیان
فرمائی گئی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ
" لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّة ، یعنی خدا تعالی مشرق کا بھی دلیسا ہی ہے جیسا کہ مغرب
کا ہے۔دو سے لفظوں میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ نہ تو مشرق کا ہے نہ مغرب کا بلکہ سب
کے درمیان سانجھا ہے، برابر ہے۔اسی طرح حضرت محمد مصلے صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم بھی پوری
دنیا کے لئے ایک تغیر کے طور پر ظاہر ہوئے۔آپ نہ صرف مشرق کے ہیں نہ مغرب کئے

۹۸
آپ دونوں کے سنگم ہیں۔دونوں میں یکساں ہیں دونوں کے حقوق برا برادا کرنے والے
ہیں۔کسی کے ساتھ جنبہ داری کا سلوک برتنے والے نہیں ، کامل انصاف کے ساتھ دونوں
کے معاملات نپٹانے کی اہلیت رکھنے والے ہیں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی یہ
وہ صفت ہے جسے اللہ کے نور کے طور پر بین فرمایا گیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ
خداتعالی مشرق اور مغرب دونوں کا خالق ہے لہذا جس طرح خدا تعالیٰ کے بارہ میں سوچا
بھی نہیں جاسکتا کہ وہ اپنی ایک مخلوق اور اپنی دوسری مخلوق کے درمیان فرق روا رکھے، اس
کی سب مخلوقات اس کے نزدیک برابر ہیں اسی طرح جو انسان خدائی صفات میں رنگین ہو
ہو جائے اور بالخصوص اس صفت سے بھی حصہ لے تو اُس کے دل سے ہر قسم کی عصبیت
مٹ جاتی ہے۔نہ قومی عصبیت باقی رہتی ہے ، نہ نسلی عصبیت باقی رہتی ہے ، نہ مذہبی صبیت
باقی رہتی ہے ، نہ جغرافیائی عصبیت باقی رہتی ہے۔کوئی class distinction طبقاتی
تفریق ) باقی نہیں رہتی کہ جو انسانوں کے ایک طبقہ کو اسی ملک کے دوکے طبقوں سے
جدا کردے۔عصبیت کا زہر اور اس کا قرآنی علاج
قرآنی آیت کے اس چھوٹے سے حصّہ (لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَيْبِيَّة ) میں دنیا کے
مسائل حل کرنے کا ایک بہت ہی عظیم الشان نسخہ بیان فرما دیا گیا ہے جسے اگر اہل دنیا اختیار
کر لیں تو آج کی دنیا کے بیشتر مسائل صرف اس حصہ پر عمل پیرا ہونے پر حل ہو سکتے ہیں جب کہ
آپ سب جانتے ہیں آج دنیا کی سیاست میں عصبیت بعض جگہ ظاہری طور پراثر دکھا رہی ہے۔وہ
قومیں جو نسبتا کم ترقی یافتہ ہیں اور سیاست کے اصولوں سے پوری طرح واقف نہیں ہیں وہ بجائے
اس کے کہ وہ اپنی عصبیتوں کو چھپائیں اور چھپانے میں کامیاب ہوں وہ اپنی عصبیتوں کو ابھارتی
ہیں اور عصبیت سے طاقت حاصل کر کے قومی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

۹۹
ایسے لوگوں اور قوموں کو ترقی یافتہ دنیا بد تہذیب کہتی ہے اور ان سے اب سلوک کرتی ہے کہ
گویا یہ اگلے وقتوں کے لوگ ہیں ان بیچاروں کو پتہ ہی نہیں کہ دنیا متمدن ہو چکی ہے اور اتنی
ترقی کر چکی ہے کہ اس میں عصبیتوں کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی لیکن حقیقت یہ ہے کہ اپنے
اور
آپ کو مہذب اور متمدن سمجھنے والی دنیا جب اس کم ترقی یافتہ دنیا پر ہنستی ہے تو وہ اس پر
بلاجواز ہنس رہی ہوتی ہے۔ترقی یافتہ دنیا چونکہ بہتر سیاستدان ہے۔بہتر ڈپلومیٹ ہے
اس لئے اس دنیا میں اور اُس پرانی دنیا میں جسے یہ غیر متمدن کہتی ہے فرق ہے تو صرف اتنا
کہ یہ دنیا اپنی عصبیتوں کو چھپانے میں کامیاب ہو جاتی ہے ، ایسی زبان استعمال کرنے کا یہ ملکہ
رکھتی ہے کہ جس کی مدد سے ایک طرف تو عصبیت کے خلاف جہاد جاری رکھا جائے اور
دوسری طرف خود اپنے مفادات میں بلاشک و امتیاز عصبیت برتی جائے ، پس آج کی دنیا
بھی عصبیت سے پاک نہیں ہے۔جہاں تک تیسری دنیا کا تعلق ہے وہ سادہ دیوقوف
ہے اُسے سیاست کاری کا فن نہیں آتا احمقوں کی طرح جو کچھ دل میں بھرا ہوا ہے (خواہ
وہ عصبیت ہو، اسے اپنی زبان سے ظاہر کرتی چلی جاتی ہے۔اُس کی طرف سے عصبیت کا
یہ اظہار خود اس کے اپنے خلاف استعمال ہونے لگتا ہے۔اب رہی وہ دنیا جو تہذیب کی علمی ار
بنتی ہے اور حیس کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ عصبیت سے پاک ہے، فی الحقیقت عصبیت سے
وہ بھی پاک نہیں ہے۔اگر فرق ہے تو صرف اظہار یا عدم اظہار کا فرق ہے۔یعنی کوئی اپنی
عصبیت کو ظاہر کر دیتا ہے اور کوئی اپنی چرب زبانی سے اپنی عصبیت پر پردہ ڈالے
رکھتا ہے۔جو اپنی عصبیت کو چھپانے کا فن جانتا ہے اور اُسے بات کرنے کا ایک سلیقہ آتا
ہے کہ جس سے اس کی عصبیت چھپی رہے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہو سکتا کہ واقعی وہ
عصبیت سے پاک ہے۔پس بنیادی طور پر دنیا آج بھی عصبیتوں کی دیسی ہی شکار ہے جیسی
آج سے سو سال پہلے بھی یا ہزار سال پہلے تھی۔آج بھی دنیا کو عصبیتوں سے ویسا ہی خطرہ
درپیش ہے جیسا آج سے چالیس پچاس سال پہلے درپیش تھا یا جیسے اس سے بھی پہلے

بار ہا دنیا کو عصبیت کی وجہ سے خطرات پیش آتے رہے۔مسلمان ملکوں اور ان کے رہنماؤں کا طرز عمل
جہاں تک مسلمان ملکوں کا تعلق ہے ان سے نہیں دہر اشکوہ ہے، وہ بھی تیسری دنیا
کی طرح جذبات میں بہہ کر نہ صرف اپنی عصبیت کے خیالات کو اپنی زبان سے ظاہر کرتے
ہیں بلکہ ان جذبات اور خیالات کو اسلام کے نام پر دُنیا کے سامنے بڑی شدت کے ساتھ
ظاہر کرتے ہیں جو ایک بہت ہی بھیانک جرم ہے کیونکہ جیسا کہ میں نے ثابت کیا ہے قرآن
کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اُس دین کے متعلق جو آپ کو عطا کیا گیا، واشگاف
الفاظ میں یہ ظاہر فرما دیا تھا الا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةِ) یعنی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم نہ مشرقی رجحانات رکھتے ہیں اور نہ مغربی رحجانات رکھتے ہیں بلکہ آپ کے تو الہی رحجانات
ہیں۔آپ دنیا کے بندے نہیں بلکہ خدا کے بندے بن چکے ہیں۔خدائی صفات نے آپ کی
ذات میں جلوہ گر ہو کر آپ کو انصاف کا وہ اعلیٰ مقام عطا کر دیا ہے کہ جو کبھی نہ مشرقی عصبیت
کی بات کرے گا اور نہ مغربی عصبیت کی بات کرے گا۔اسی طرح آپ کے دین کو بھی ایسا
وسطی دین قرار دیا گیا جو نہ دائیں طرف جھکتا ہے ، نہ بائیں طرف جھکتا ہے بلکہ وسط کی ،
عدل کی راہ پر جاری وساری ہے۔اس کے ہوتے ہوئے اگر مسلمان ممالک اور ان کے راہنمایا
اُن کے مذہبی علماء ایسے بیانات جاری کریں جن کے نتیجہ میں نہ صرف یہ کہ عصبیت کے پکنے
والے پھوڑے دنیا پر ظاہر ہوں بلکہ وہ ایسی زبان میں ان کو ظاہر کریں کہ جس کی وجی سے اس کی
تمام تر ذمہ داری اسلام پر عائد ہوتی ہو۔مثلا السلام کے نام پر جہاد کا اعلان کرتے ہوئے
وہ اپنے دلوں کے سیاسی غبار نکالیں تو وہ دہرے جرم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ایک طرف
تو ان کا ملک بدنام ہوتا ہے۔دوسری طرف اس کی زد خود اسلام پر پڑتی ہے۔جہاں
تک ملک کے بدنام ہونے کا تعلق ہے وہ اس سے ہی ظاہر ہے کہ جذبات اور جوش

پرسینی ان کی سیاست ناکام ہو کر رہ جاتی ہے۔آج کل کی دنیا میں اصل لڑائی سیاست کی
لڑائی ہے۔سیاست میں مقابلہ ہوش سے ہوتا ہے جوش سے نہیں ہوا کرتا۔اعلیٰ درجہ کا سیاستدان
ہوش سے کام لے کر اپنے لوگوں کو دشمن سے محفوظ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔اس لئے
مسلمان ملکوں کے عوام اور ان کے رہنماؤں کو ( اگر وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں عقل سے
کام لینا ہو گا اور عقل کی سیاست کرنا ہوگی محض جوش و خروش کے اظہار سے کچھ نہیں ہو گا
یہ لوگ جب اپنے منتقمانہ اور غصہ سے بھرے ہوئے خیالات کو اسلام سے منسوب کر
کے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہیں اور بڑھ بڑھ کر باتیں بناتے ہیں تو اس کا سب سے
زیادہ صدمہ اسلام کو پہنچتا ہے اور پھر اس کا سب سے زیادہ صدمہ جماعت احمدیہ کو پہنچا ہے
جو دنیا میں حقیقی دین حق - ناقل) کی علمبردار ہے ہم نے تو اپنے آپ کو دنیا بھر میں اسلام
کے متعلق پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے وقف کر رکھا ہے۔جب خود
مسلمانوں کی غلط روش کی وجسے غلط فہمیاں پیدا ہو کر ہمارے راستے میں نئی روکیں پیدا کر
دیتی ہیں تو ہمیں تمام دنیا کو بتانا پڑتا ہے اور بار بار بتانا پڑتا ہے کہ وہ اسلام نہیں
ہے جس کی آوازیں تم سعودی عرب یا ایران با لیبیا سے سن رہے ہو بلکہ اسلام تو وہ ہے
جس کی آوازیں محمد صلے صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے آج سے چودہ سو برس پہلے مکہ اور مدینہ سے
بلند کیں اور جن کا ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے۔اسلامی اقدار کا اگر مطالعہ کرنا ہے تو قرآن
کا مطالعہ کرو اور محمدمصطفی صل اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے کردار کا مطالعہ کرو۔یہی وجہ ہے کہ میں بار بار
احمدیوں کو متوجہ کرتا ہوں کہ وہ اپنی قومیتوں کو اپنے مذہب کے ساتھ مدغم نہ کریں۔اگر وہ
پاکستانی ہیں تو اپنی پاکستانیت کو پاکستان کی حدود میں محدود رکھیں۔اور جب دوکر ملکوں میں
جائیں اور وہاں این جی تامل کا پیغام دیں تو وہ پیغام آفاقی ہونا چاہیئے اس کا پاکستان سے کوئی
تعلق نہیں ہونا چاہیئے۔جیسا کہ اسلام کا لیبیا سے تعلق ہے نہ ایران سے تعلق ہے، نہ
سعودی عرب سے تعلق ہے۔یعنی اُن قوموں سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہو آج کل اِن

١٠٢
علاقوں میں بستی ہیں۔بلکہ اسلام کا تعلق تو قرآن سے ہے، اسلام
کا تعلق تو محمد رسول
لل صلالہ علیہ وعلی آلہ سلم کے اسوہ حسہ سے ہے جو ہر قسم کے اتہام سے بالا ہے ، پاک ہے جو
شفاف ہے، بے داغ ہے۔اس اسوہ حسنہ کو پیش کرنا ہمارا کام ہے۔ہم یہ اسوہ خواہ جرمنی میں
پیش کریں خواہ یورپ کے دوسرے ملک میں یا امریکی یا افریقہ میں یا چین میں یا جاپان میں ملکوں کی
تبدیلی کے ساتھ یہ اسو بحسنہ تبدیل نہیں ہو گا اور اسی طرح ملکوں کے فرق کے لحاظ سے
اس اسوہ حسنہ کی تاثیر میں فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ نہ شرقی ہے اور نہ یہ مغربی ہے۔اسلام کے ذریعہ مشرق اور مغرب
کو ملانے کی خدائی تقدیر
پس وہ مقولہ جو کسی انگریز مصنف نے ایک دفعہ استعمال کیا اور پھر جو دنیا بھر میں
بہت مشہور ہوا یہ ہے کہ :
"The east is east and the west is west
and never the twins shall meet"
یعنی مشرق، مشرق ہی ہے اور مغرب مغرب ہی ہے اور یہ دونوں کبھی نہیں
ملیں گے۔اس مقولہ کو اس کے کہنے سے تیرہ سو سال پہلے یا اگر یہ اس سے بھی صدی پہلے
کا مقولہ ہے تو کہ لیجئے بارہ سو سال پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ہمیشہ کے لئے جھٹلا
دیا تھا۔کیونکہ خدا نے آسمان پر یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ مشرق بھی خدا کا ہے اور مغرب بھی خدا کا
ہے ، ان دونوں کو ضرور ملا دیا جائے گا۔یہ خدائی تقدیر ہے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔مشرق اور مغرب کو ملانے کی بنیاد مکہ اور مدینہ میں اس وقت پڑی جب وہاں آنحضرت صلی
لہ علیہ وعلی آلہ وسلم ظاہر ہوئے اور آپ کے متعلق خدا نے یہ اعلان فرمایا کہ وہ وجود ظاہر ہو چکا
ہے جس کا نور نہ مشرق کا ہے نہ مغرب کا ہے بلکہ وہ دونوں میں قدر مشترک کا درجہ دیتنام
رکھتا ہے۔پس احمدی ہونے کی حیثیت میں آپ اُس نور کی نمائندہ ہیں۔ہر احمدی جو مغرب

۱۰۳
کا سفر اختیار کرے یا مشرق کا سفر اختیار کرے ، وہ افریقہ جائے یا امریکہ جائے اُس کے لئے
ضروری ہے کہ وہ اپنے اس کردار کی حفاظت کرے۔اپنے قول یا اپنے فعل سے کسی رنگ میں
بھی دنیا پر یہ تاثر نہ پڑے دے کہ وہ کسی قوم کا نمائندہ ہے یا کسی عصبیت کا نمائندہ ہے۔برخلاف
اس کے وہ بلا امتیاز مذہب و ملت اور بلا امتیاز تو میت وہ ہمیشہ خدا کا نمائندہ بنا رہے۔اگر
انصاف
کا تقاضا ہو کہ کسی غیر مذہب کی تعریف کی جائے اور اُس مذہب کی خوبیوں کو تسلیم
کیا جائے تو اسلام اُس سے یہ تقاضا کرتا ہے ، اسلام کا خدا اُس سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ
محض اسلام کی عصبیت کی خاطر دو سر کی خوبیوں سے آنکھیں بند نہ کرو کیونکہ قرآن کریم نے سعود
غیروں کی بعض خوبیوں کا ذکر کیا ہے۔آج کل یہ تاثیر ہے کہ یہود اسلام اور مسلمانوں کے سب
سے بڑے دشمن ہیں لیکن سب سے بڑے دشمن تو وہ محمد رسول اللہ صلی للہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے تھے
اُس
زمانہ میں جب اُن کی دشمنی انتہا کو پہنچی ہوئی تھی قرآن نے ان کی بعض باتوں
کی تعریف میں
ایسی باتیں کی ہیں کہ انسان انہیں پڑھ کر حیران رہ جاتا ہے۔کتنا عظیم محسن انسانیت تھا وہ نبی اور
اور کتنا بڑا علمبردار تھا وہ انصاف کا کہ اس زمانہ میں جبکہ بعض اغیار کی دشمنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے
وہ جہاں ان
کی برائیاں گنواتا ہے وہاں بڑے حوصلہ سے ان کی خوبیوں کا بھی اقرار کرتا چلا
جاتا ہے۔پس یہی وہ اسوہ ہے جو دنیا میں زندہ رہنے کا اہل ہے۔اور یہی وہ اسوہ ہے جو
بالاخر مشرق و مغرب کو ملانے کا موجب بنے گا اور یہی وہ اسوہ ہے جو مشرق و مغرب کو
بالآخر ملانے کی خدائی تقدیر کو عملاً ظاہر کرنے والا ثابت ہو گا۔اور دُنیا کی کوئی تدبیر اس تقدیر
کو شکست نہیں دے سکتی۔مشرق و مغرب کو ملانے والی تقدیر احمدیوں کے ذریعہ ظاہر ہوگی
گر یہ تقدیر ان احمدیوں کے ذریعہ ظاہر ہوگی اور ہورہی ہے جو تمام دنیا میں اس غرض
سے پھیلا دیئے گئے ہیں۔خدا کی تقدیر نے ایسے حالات پیدا کئے کہ وہ لوگ جو پہلے اپنے ملک

۱۰۴
سے باہر نکلنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ان کو بھی فرشتوں نے زبر دستی دھکیل دھکیل کر
اپنے پیارے وطن کو چھوڑنے اور دو کہ وطنوں میں جا کر آباد ہونے پر مجبور کر دیا۔یہ اس
لئے نہیں تھا کہ اُن کے اقتصادی حالات بدل جائیں۔یہ اس لئے تھا کہ نا خدا کے وہ نوشتے
پورے ہوں جن کا پورا ہونا ہمیشہ سے مقدر تھا۔اکس تقدیر الہی کی رو سے بالا فرستی دینی اقل)
تعلیمات اور آنحضر صل اللہ علیہ وعلی آلہ سلم کا پاک اسوہ دنیا میں پھیلایا جائے گا اور یہی پاک
اسوہ دنیا پر غالب آئے گا کیونکہ یہ دنیا کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگا۔اس اسوہ حسنہ کے
غلبہ کے نتیجے میں دنیا ایک ایسے نئے دور میں داخل ہوگی جہاں شرق اور مغرب
کی تمیزیں مٹادی
جائیں گی اور دنیا میں انسان بحیثیت انسان ملت واحدہ کا فرد بن کر زندگی بسر کرے گا۔یہ وہ
اعلیٰ مقصد ہے جس کے حصول کے لئے بالعموم یورپ میں اور بالخصوص جرمنی میں کوشش ہونی
چاہیے کیونکہ میرے علم کے مطابق آج سارے یورپ میں سے کسی ایک ملک میں احمدی اس
کثرت سے آباد نہیں ہوئے جیسا کہ جرمنی میں آکر آباد ہوئے ہیں اور یہ ایک ایسی بدیہی حقیقت ہے
جو صاف نظر آرہی ہے۔مثال کے طور پر یہ لجنہ کا ایک اجتماع ہے۔خدا کے فضل سے کنارش تک
یہ ہال بھرا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق بارہ بجے تک حاضری دو ہزار تک پہنچ چکی تھی اور مرات
ابھی آرہی تھیں۔اسی طرح خدام
کا علیحدہ اجتماع منعقد ہورہا ہے۔ان کے اجتماع میں بھی خدا
کے فضل سے بہت چہل پہل ہے جو لوگ ایسے مواقع پر ربوہ سے آتے ہیں وہ کہتے ہیں ہیں تو
یوں لگتا ہے یہاں ایک چھوٹا سا ربوہ قائم کر دیا گیا ہے۔لیکن یہ ربوہ چھوٹا نہیں رہنا چاہیے اس
راوہ کو پھیت اور بڑا ہونا چاہیے۔کیونکہ ہجرت کے ساتھ خدا کا توسیع مکان کا وعدہ ہے۔یہ
دعدہ ہے خدا کا کہ تم ہجرت کر وہم وسعتیں عطاکریں گے جن وسعتوں کا وعدہ دیا گیا ہے ان
میں مکانی وسعتوں کے علاوہ مذہبی، روحانی اور اخلاقی وسعتیں بھی شامل ہیں۔ان دوستوں کا
جنڈا آپ کے ہاتھوں میں تھمایا گیا ہے۔اس لئے اگر آپ نے اس میں خیانت کی ، اس عظیم الشان
وقع سے فائدہ نہ اٹھایا اور عصبیتوں سے کلیتہ پاک ہو کر دین حق - ناقل کا پیغام اپنے قول اور خوبصورت

۱۰۵
عمل سے ان قوموں تک نہ پہچا یا تو آپ یقیناً جواب دہ ہوں گی اور مرد بھی (بوکس رہے ہیں )
جواب دہ ہوں گے۔مغربی دنیا میں سچ کے معیار کا عمومی جائزہ
اس پہلو کے پیش نظر کل میں نے باقتضائے انصاف ایک بات خطبہ جمعہ میں پیش کی
تھی ہیں نے بیان کیا تھا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ تسلیم کیا جائے کہ مغربی دنیا میں سے کا میار
مشرقی دنیا سے مقابلہ بہت بلند ہو چکا ہے۔یہ بدنصیبی ہے کہ مشرقی دنیا میں ہر جگہ (صرف
پاکستان
کی بات نہیں ہے کیا ہندوستان، کیا افریقی مالک اور کیا تیسری دنیا کے دوسرے ممالک
اور علاقے سب جگہ جھوٹ بڑھتا چلا جارہا ہے۔البتہ مشرق بعید میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
پینے کا معیار بہت بلند ہے۔مثلاً جاپان میں بیچ کا معیار اتنا بلند ہے کہ میں اپنے ذاتی علم کے مطابق
یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس معاملہ میں جاپان یورپ کے کسی ملک سے پیچھے نہیں ہے بلکہ غالباً
کچھ آگے ہی ہے۔اس لئے کل کے خطاب میں جو یہ تاثر پیدا ہو گیا تھا کہ گویا ساری مشرقی
دنیا جھوٹ کی عادی ہو چکی ہے یہ بھی درست نہیں تھا۔اُس وقت میرے ذہن میں جاپان
اور کوریا اور مشرق بعید کے دیگر ممالک نہیں تھے۔میں در اصل سہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش
اور گردوپیش کے دوسرے ممالک پر نظر رکھ کر بات کر رہا تھا۔میرے خیال میں اس کی تصیح
ضروری ہے صحیح بات یہ ہے کہ سارا مشرق جھوٹ کا عادی نہیں ہے۔مشرق میں بعض تو میں
ہیں جو عادتا سچی ہیں اور بعض قومیں ہیں جو عادتاً جھوٹی بن چکی ہیں۔مغرب میں اس کے بالمقابل
جھوٹ بہت کم پایا جاتا ہے۔جھوٹ محض اُس وقت بولا جاتا ہے جب خاص ضرورت پیش
آئے در نہ روز مرہ کی سوسائٹی میں جھوٹ کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔یہ ایک انصاف کی بات تھی جو میں نے کی۔بعض لوگ اس پر تکلیف محسوس کرتے
ہیں۔ان کا کہنا یہ ہے کہ آپ کے اس طرح کہنے سے جماعت کی بدنامی ہوگی۔بدنامی میرے

آج 10 میں سے 10 باقی