ملّتِ واحدہ

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ, حصہ 2

کہنے سے نہیں ہوگی بنا می اگر ہوگی تو جھوٹ بولنے والوں کی وجیسے ہوگی بعض بیچارے
جھوٹ بولنے کے معصوماً عاری ہیں۔وہ جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں لیکن انہیں پتہ بھی نہیں لگتا
کہ وہ کوئی بڑا کام کر رہے ہیں بچپن سے وہ ایسے ماحول میں پہلے میں کہ روز مرہ کی چھوٹی چھوٹی
یا توں پر بھی گپ مارنا اور جھوٹ بولنا ان کی عادت ثانیہ بنا ہوا ہے بعض ان میں سے ایسے
بھی ہیں کہ جب سنجیدہ بات ہو رہی ہو تو اُس وقت وہ جھوٹ نہیں بولتے۔یہ اس بات کا ثبوت
ہے کہ بہر حال ان میں نیکی کا غلبہ ہے۔لیکن یہ عادتیں (کہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں جھوٹ بولنے میں
کوئی مضائقہ نہ سمجھا جائے خطرناک ہیں۔یہ غلط ماحول پیدا کرتی ہیں اور اگلی نسلوں کو تباہ کرنے
کا موجب بن سکتی ہیں۔اس لئے ان چھوٹی معمولی معمولی عادتوں سے بھی کلیتہ پر ہیز ضروری ہے
لجنہ اما والد اس سلسلہ میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتی ہے وہ اس لئے کہ خواتین اگلی نسلوں کی
فیکٹریاں ہیں، جسمانی لحاظ سے بھی فیکٹریاں ہیں اور روحانی واخلاقی لحاظ سے بھی فیکٹریاں ہیں۔وہ
جیسی نسلیں چاہیں پیدا کر کے آئندہ وقتوں کے لئے بھیج سکتی ہیں۔اس لئے ہر دو نسلوں کے سنگم
پر نئی نسل کو سنوارنے کے سلسلہ میں سب سے اہم کردار اگر کوئی ادا کرتا ہے تو عورت ادا کرتی
ہے۔یہی وجہ ہے
کہ آنحضرت صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ باپوں کے پاؤں تلے جنت
ہے بلکہ یہ فرمایا کہ ماؤں کے پاؤں تلے جنت ہے۔اس چھوٹے سے فقرے میں کتنی گہری
حکمتیں بیان
فرما دی گئیں اور متعد د حکمتیں بیان فرما دی گئیں۔ان حکمتوں میں سے ایک یہ ہے
که آئندہ نسلوں کا کر دار بنانے میں عورت سب سے زیادہ اور سب سے اہم حصہ لیتی ہے
مسلمان عورتوں سے یہی توقع کی جاتی ہے کیونکہ مسلمان عورتوں پر امت محمدیہ میں شامل
ہونے کی ویسے آنحضور صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا یہ حسن ظن ہے کہ میری اُمت کی عورتیں ایسی ہوں
گی کہ ان کے پاؤں تلے سے جنت پھوٹا کرے گی۔پاؤں تلے سے جنت پھوٹنے کا ایک
یہ بھی مطلب ہے کہ اگلی نسل جو بعد میں آنے والی ہے وہ اعلیٰ تربیت کے نتیجہ میں منبتی پیدا
ہوتی رہے گی۔پس دیکھیں کتنی بڑی حسن ظنی ہے جو آپ پر کی گئی ہے اور کتنا اہم پیغام ہے

جو آپ کو دیا گیا ہے کہ آئندہ نسلوں کے جنتی یا جہنمی ہونے کا فیصلہ آج کی ماؤں نے کرنا ہے،
آج کی بہنوں نے کرنا ہے، اگر وہ آئندہ نسلوں کو جنتی بنانے کا فیصلہ کریں تو وہ ہیں جو
وہ
عنقریب مائیں بننے والی نہیں اور وہ مائیں جن کے زیر تربیت موجودہ نسلیں پل رہی ہیں
بہت عظیم انسان احسان
آئندہ نسلوں پر کرنے والی ہوں گی۔اگر آپ یہ فیصلہ نہیں کریں
گی تو پھر آپ وہ مائیں نہیں ہیں جن کا ذکر محمد رسل اله صل اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرما رہے ہیں۔اس تصور
نے یہ نہیں فرمایا کہ سرماں کے پاؤں تلے جنت ہے۔ان ماؤں کے پاؤں تھے جو نیک نہیں
ہوتیں جہنم ہی ہوتی ہے۔پس یہ فرمایا کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہے اس میں یہ بات معمر
ہے کہ وہ پاک عورتیں جو محمدرسول اللہصلی الہ علیہ وعلی آلہ سلم کی امتی اور آپ کی غلام ہیں، جو اسلام
پر دیانت داری اور تقویٰ کے مطابق عمل کرنے والی ہیں ان کے پاؤں تلے جنت ہے کیونکہ
آئندہ آنے والی نسلیں منیتی صفات لے کر پیدا ہوں گی اور وہ پاکباز ماؤں کی گودوں میں جیتی
صفات لے کر پلیں گی اور ماؤں کے دودھ کی شکل میں جنت کے دودھ پئیں گی۔یہ وہ پیغام
ہے جو آپ (یعنی یہاں موجو د احمدی خواتین) کو عطا کیا گیا ہے اس لئے آپ کو یہاں آنے کے
بعد ا یعنی پاکستان کی ان خواتین کو جو جرمنی میں آکر آباد ہوئی ہیں) یہ بات یا درکھنی چاہیئے کہ ان
کے پاؤں تلے نہ صرف اپنی آئندہ نسلوں کی جنتیں ہیں بلکہ جو روحانی طور پر نئی نسلیں ان کو عطا
ہو رہی ہیں اور تبلیغ کے ذریعہ جور دھانی بچے پیدا ہو رہے ہیں ان کی جنت کا بھی گہرا تعلق
احمدی خواتین کے اس پاک اسوہ سے ہے۔اگر وہ اس اسوہ میں خامیاں رکھتی ہیں اور اگر وہ
اس
کو احسن رنگ میں ( دینی۔ناقل ) اسوہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں تو پھر یقینا ان کے
پاؤں تلے سے اسی حد تک جنت کم ہوتی چلی جائے گی۔مغرب سے عنقا ہونے والی ایک قدر
اس ضمن میں آج میں آپ سے ایک بات
کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جہاں

مشرق میں بعض بدیاں پائی جاتی ہیں وہاں مشرق میں بعض خوبیاں بھی ہیں۔اس کے بالمقابل
مغرب بعض خوبیوں سے محروم ہوتا چلا جارہا ہے۔انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ اہل مغرب
کو بھی متوجہ کیا جائے کہ تم کون سی قدریں کھوارہے ہو۔جو خوبیاں مشرق میں پائی جاتی ہیں ان
میں سے ایک خوبی حیا کی ہے۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ پہلے خوبی تھی لیکن اب یہ بھی ماضی
کا حصہ بن چکی ہے، مگر یہ خوبی مشرق میں اس قدر اور اس حد تک موجود تھی اور ضائع ہونے
کے باوجود آج بھی یہ خوبی (حیا کی خوبی بہت حد تک مشرقی میں موجود ہے۔برخلاف
اس کے یہ مغرب سے عنقا ہوتی جارہی ہے۔اس لئے آپ کے لئے جیا کی قدر کو اپنانا
بہت ضروری ہے۔یہ امر بہت ضروری ہے کہ جیا کو ہرگز مرنے نہ دیا جائے اور اُسے
بہر حال زندہ رکھا جائے۔کیونکہ جیا کے ساتھ انسانی کردار کا گہرا تعلق ہے۔وہ احمدی خواتین
جو حیا دار ماحول میں پل کہ یہاں آئی ہیں اُن کے لئے یہاں حیا کے فقدان کی وجہ سے بہت
سے خطرات درپیش ہیں۔بعض ایسی اطلاعات ملتی ہیں جن کی وجہ سے میں گہرے طور پر
فکرمند ہورہا ہوں خصوصیت کے ساتھ وہ خواتین جو گزشتہ ایک یا ڈیڑھ سال کے اندر
یہاں پہنچی ہیں ان کے متعلق زیادہ قابل فکر اطلاعیں مل رہی ہیں۔یہاں ایسے لاگر ہیں جہاں
مرد اور عورتیں اکٹھے رکھے جاتے ہیں۔چونکہ مغرب میں جیا کا کوئی تصور نہیں اس لئے ایسے لاگروں
میں قیام مسائل پیدا کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔دراصل مغرب میں آزادی کے سراسر غلط
تصور کو اپنا کر عورت کی آزادی کو اس رنگ میں پیش کیا گیا کہ عورتوں کا بے صحابہ اختلاط چنداں
معیوب
نہ رہا۔اس کی وجیسے یورپ نے بہت نقصان اٹھائے حتی کہ ان کی عالمی زندگی پارہ
پارہ ہو کر تباہ ہو گئی۔پہلی نسلوں سے آئندہ نسلوں کا تعلق کٹ گی یعنی Generation gap
(پرانی نسل اور نئی نسل کے درمیان رونما ہونے والا خلاء پیدا ہوا اور بڑھتا ہی چلا گیا
ان سب خرابیوں اور قباحتوں میں بے حیائی نے بہت بڑا کر دار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ
مغرب میں حیا کا تصور مشرقی حیاء کے تصور سے اس قدر دور جا چکا ہے کہ اب مغرب والے
نے جرمنی میں عام لوگوں کے لئے حکومت کی مقدر کر دہ اجتماعی رہائش کھو ہیں

۱۰۹
حقیقتاً یہ مجھ ہی نہیں سکتے کہ وہ جیا سے عاری ہو رہے ہیں۔ان
کا یہ نظر یہ ہے کہ اگر ایک
ہی لاگر میں نوجوان لڑکے بھی رہیں اور نوجوان لڑکیاں بھی رہیں تو اس میں حرج کیا ہے۔وہ
کہتے ہیں کیا فرق پڑتا ہے اس سے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ہاں حیا کا تصور وہ نہیں رہا
جو پہلے ہواکرتا تھا۔وہ یکسر بدل کر رہ گیا ہے جبھی تو انہیں نظر نہیں آتا کہ کیوں فرق پڑتا ہے۔حیا اور ظاہری پردہ دونوں کو لازم پکڑنا ضروری ہے
آپ جانتی ہیں عورت کی سب سے زیادہ حفاظت جیا کرتی ہے۔اس لئے عورت کی
سب سے زیادہ اور سب سے بڑی دشمن بے حیائی ہے۔پر وہ ایک ظاہری شکل بھی رکھتا ہے
لیکن اگر اس ظاہری پردہ کے ساتھ حیا کا پردہ نہ ہو تو ظاہری پردہ کی کوئی حیثیت نہیں رہتی
اس کے برعکس اگر ظاہری پردہ نہ بھی ہو یعنی اس شدت کے ساتھ نہ ہو جیسا کہ توقع کی جاتی ہے
اور جیا کا پردہ ہو تو ایسی عورت زیادہ محفوظ ہے بعض خواتین یہ بہانہ بنا دیتی ہیں کہ ہم جیا کے
پردہ کی پابند ہیں اس لئے ہمیں ظاہری پردہ کی ضرورت نہیں۔یہ عذر بھی جھوٹا اور نا معقول
ہے۔بات یہ ہے کہ حیا کا پردہ ظاہری پردہ کے بغیر زیادہ دیر نہیں رہا کرتا۔ایسی صورت میں
محض حیا کا پردہ ایک نسل میں تو کچھ دیر چل جاتا ہے لیکن رفتہ رفتہ پھر مٹ جاتا ہے اور کلیتہ
بے حیائی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور وہ بے حیائی پہلے سے بڑھ کر خطرناک ہوتی ہے اس لئے
ظاہری پردے اور حیا کے پردے میں سے ایک
کو دوسے پر ترجیح دینے کا سوال نہیں ہے۔دونوں کو یکساں تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ایک ان مضبوط قدموں کے
ساتھ نہیں اپنی زندگی کے سفر میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، البتہ حیا کو بہر حال یہ اہمیت
حاصل ہے کہ سچی حفاظت عورت کی حیا ہی کرتی ہے۔بایں ہمہ حیا کی حفاظت کرنے والے ہو
ظاہری ذرائع ہیں ان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جیا اور حیا کی حفاظت کرنے والے ذرائع
دونوں
کی اہمیت اپنی اپنی جگہ مسلم ہے۔یہ استثنائی صورت ہوتی ہے کہ ظاہری طور پر ایک

صورت پردہ کرتی ہے مگر حیا کی کمی کی وجہ سے وہ سوٹ سٹی کے لئے خطر ناک بن جاتی ہے ،
ور نہ بالعموم ظاہری پر وہ حیا کی حفاظت کرتا ہے۔چنانچہ مشرقی کردار میں سب سے زیادہ کیلئے
نے جیا کی حفاظت میں حصہ لیا ہے۔اس لئے اپنی حیا کی حفاظت کریں اور جس طرح بھی
ممکن ہو اس کی حفاظت کریں کیونکہ جیا خود آپ کی حفاظت کرے گی۔ہندوستان کے مشہور
شاعر کیرالہ آبادی نے پو پاکستان کے قیام سے پہلے فوت ہو گئے تھے پردے کا مضمون بیان
کرتے ہوئے کہا کہ ہے
حرم سرا کی حفاظت کو تیغ ہی نہ رہی
تو کام دیں گی یہ چلمن کی تیلیاں کب تک
مراد ان
کی یہ تھی کہ ہماری عورتوں کی عزت اور حرمت کی حفاظت کے لئے سہارے
پاس جو تلوار ہوا کرتی تھی یعنی جو سیاسی قوت ہیں نصیب تھی وہی باقی نہ رہی تو یہ چلمنوں کی
تیلیاں یعنی شکی ہوئی چھتیں ہماری عورتوں کی عزت اور حرمت کی کب تک حفاظت کر سکتی ہیں
یہ شعر بڑا طاقتور ہے اور شعریت کے لحاظ سے بہت بلند ہے لیکن فی الحقیقت سچائی سے
عاری ہے کیونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ عصمتوں کی حفاظتیں تیغ سے نہیں ہوا کرتیں عصمتوں کی
حفاظتیں حیا سے ہوا کرتی ہیں اس میں نہ چلمنیں کام آتی ہیں نہ تلواریں کام آتی ہیں۔جو قومیں
بے جا نے کا فیصلہ کرلیں پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو بے حیائی سے روک نہیں سکتی۔بر خلاف اس کے جو قومیں حیا دار رہنے کا فیصلہ کریں اُن کے پاس تلوار ہو یا نہ ہو چلمن سویا
نہ ہو حیا ان کی حفاظت کرتی ہے۔اسی لئے حضرت اقدس محمد صلے صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم
نے حیا کا مضمون بیان کرتے ہوئے فرمایا الحياء خير كه یعنی حیا ایک ایسی انسانی
خوبی ہے جو تمام تر خیری خیر ہے۔اس میں توازن کا سوال نہیں اس لئے کہ جیا جیتی بھی زیادہ
ہو بہتر ہی ہے۔اس کا زیادہ سے زیادہ ہونا اچھا ہی اچھا ہے اس کا نقصان نہیں اس کا
فائدہ ہی فائدہ ہے۔اس مضمون کو بھی بعض لوگ غلط سمجھتے ہیں لیکن اس وقت میں اس پہلو کو

نہیں چھیڑنا چاہتا ہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حیا ایک احمدی خاتون کا سب سے بڑا ہتیار
ہے۔آپ کی جو تقریبات ہیں وہ اس ضمن میں حیا ماپنے کا پیمانہ یا نشان بن جاتی ہیں، ایک
قسم کا تھرمامیٹر بن جاتی ہیں۔خاص طور پر شادی بیاہ کی تقریبات کے متعلق اطلاعیں ملتی ہیں کہ
یہاں کے ماحول سے متاثر ہو کر پردے کا پوری طرح لحاظ نہیں رکھا جاتا۔عورتوں کی محفل میں
مرد بھی آجاتا ہے ہوتے ہیں۔ویڈیو فلم بھی بن رہی ہوتی ہے۔فریلیں بھی پڑھی جارہی ہوتی ہیں۔محفلیں بھی ہم رہی ہوتی ہیں۔اس قسم کا غیر اسلامی ماحول برداشت کر کے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم
دوسروں کی نظریں قدامت پرست شمار نہیں ہوں گے ان کا انداز فکر یہ ہوتا ہے کہ ہم ہیں
تو سہی کچھ قدامت پرست لیکن اتنے بھی نہیں گئے گزرے کہ اس قسم کی بے حیائیاں نہ کر سکیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ جائز ہے۔یہ طرز فکر اور طرز عمل ہرگز درست نہیں ہے۔یہ ایسے
اقدامات ہیں جو رفتہ رفتہ آپ کو خطر ناک مقام تک پہنچا دیں گے۔آپ یہاں احمدی معاشی ہے
کی حفاظت کریں اور جہاں بھی معاشرتی قدریں حیا پر حملہ آور ہوں وہاں آپ جیا کی حفاظت
اور جا آور ہوں جیا کی
میں سینہ سپر مو جائیں۔موجا
نظام جماعت کو لاگروں میں نگرانی ک انتظام کرنا چاہیے
لاگروں ( یعنی عام لوگوں کے لئے حکومت کی مقرر کر دہ اجتماعی رہائش گاہوں) میں
ویسے ہی لڑکوں اور لڑکیوں کے باہم اختلاط کے مواقع موجود ہیں۔اُدھر نئے آنے والے جو
لوگ باہر سے آکر آباد ہوتے ہیں انہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اچانک ایک نئے تبدیل
شدہ موسم سے آدو چار ہوئے ہیں۔وہ بھول جاتے ہیں کہ اصل موسم رہی ہے جو روحانیت
کے لحاظ سے ہمیشہ یکساں رہنے والا موسم ہے اور وہ ہے اسلام کا اپنا مخصوص موسم۔وہ ایک
ایسا موسم ہے جو ملکوں کے فرق سے تبدیل نہیں ہو سکتا نئے آنے والے اس بار یک فرق کو
نظر میں نہیں رکھتے۔مغربی دنیا کی آزادیوں میں اچانک آکر وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ اب ہمارے راستے

۱۱۲
سے سب روکیں اُٹھ گئی ہیں، اب ہم ایسی دنیا میں پہنچ گئے ہیں جہاں سوال کرنے یا روکنے
ٹوکنے والا کوئی نہیں اور پابندیاں عائد کرنے والا کوئی نہیں، اب جو چاہو کر درجیسے چاہو رنگ
رلیاں مناؤں گویا جو جی میں آئے کو گزرنے کی چھٹی ہے۔حالانکہ جس وقت وہ اس قسم کے
خیالات کو دل میں جگہ دیتے ہیں وہ پابندیوں سے چھند کا را حاصل نہیں کرتے بلکہ اسلام سے
ہی چھٹی اختیار کر لیتے ہیں۔ہوسکتا ہے شروع میں یہ قدم خطرناک نتائج پر منتج نہ بھی سولیکن
اس اقدام کے پیچھے جو نیتیں کار فرما ہوتی ہیں وہ پھر پھولتی پھلتی ہیں اور رنگ لائے بغیر
نہیں رہتیں وہ لوگ جو محض اس لئے اپنے کردار کو تبدیل ہونے دیتے ہیں کہ ظاہری پابندی
کوئی نہیں ان کے دلوں سے نمذہبی پابندیاں بھی ایک ایک کر کے رخصت ہونا شروع ہو جاتی
ہیں۔جب وہ اپنے آپ کو مذہبی پابندیوں سے بھی آزاد کر لیتے ہیں تو پھر ایسے لوگوں کی
حفاظت کا کوئی انتظام نہیں کیا جاسکتا شروع کا وقت ہوتا ہے جب نظام کو ان کا نگران ہوتا
چاہیئے اور خبردار رہنا چاہیئے کہ وہ کس حال میں ہیں اور انہیں یہاں آزاد معاشرہ کی خرابیوں سے
بچانے کے لئے کن پیش بندیوں کی ضرورت ہے۔نظام جماعت
کو ایسے تمام لاگروں میں نگرانی
ر نگرانی
کا انتظام کرنا چاہیئے جہاں معصوم بچیاں، جو اپنے معاملات کا پورا فہم نہیں رکھتیں یا اسی
طرح ایسے نوجوان لڑکے جو اپنے ملک میں بھی اچھے کردار کا نمونہ دکھلانے والے ننھے اکٹھے
ہو گئے ہیں۔ان کے لئے اخلاقی لحاظ سے حفاظت کے انتظام ہونے چاہئیں۔نظام جماعت
کو ان
پر نظر رکھنی چاہیے اور ان
کی تربیت میں حصہ لینا چاہیئے۔ہمارا اصل ہتھیار نصیحت ہی ہے
جبر اسلام میں نہ وہاں جائز تھا جہاں سے وہ جرمنی میں نئے آباد ہونے والے)
آئے ہیں اور نہ یہاں جائز ہے۔سب سے بڑی قوت بھی پاک نصیحت کی قوت ہے۔یہ
اتنی بڑی قوت ہے کہ اس کے مقابل پر دنیا کی کوئی قوت کام نہیں کر سکتی۔قرآن مجید

١١٣٠
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
فذكر ان نَفَعَتِ الذكرى ( سورۃ الاعلیٰ آیت (۱۰)
نصیحت میں بہت بڑی طاقت ہے پس اے مخاطب ! تو نصیحت
کرتا چلا جا۔-
اس سے ظاہر ہے کہ محمد مصطفے صل للہ علیہ علیہ وسلم کو بھی سب سے بڑا طاقتور ہتھیار
جو عطا کیا گیا وہ نصیحت کا ہتھیار تھا اور آپ سب کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی غلامی
میں جو سب سے طاقتور ہتھیار دیا گیا ہے وہ نصیحت ہی کا ہتھیار ہے۔پس طعنه آمیزی کے
رنگ میں نہیں ، چرکے لگانے کی خاطر نہیں ، ماؤں کو قابل اصلاح بیٹوں کے طعنے دیتے ہوئے
نہیں اسی طرح بھائیوں کو بہنوں کے طعنے دیتے ہوئے نہیں بلکہ خالصتاً انسانی ہمدردی کے زیر
اثر اور دینی۔ناقل معاشرے کی حفاظت کی خاطر پاک دل سے درد ناک طریق پر نصیحت کریں جیسا
کہ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے کلام میں یہ شعر آپ نے ابھی تنا ہے۔ہمیں کچھ کہیں نہیں بھائیو نصیحت ہے غربیانہ
کوئی جو پاک دل ہود سے دل و جاں اُس پہ قرباں ہے
آپ فرماتے ہیں میں جو نصیحت
کرتا ہوں کسی فقہ کی بنا پر نہیں کرتا۔حقیقت یہی ہے
که نصیحت اور غصہ کا باہم کوئی جوڑ نہیں ہے۔جس نصیحت میں فقہ پیدا ہو جائے جس
نصیحت میں نفرت شامل ہو جائے وہ نصیحت فائدہ کی بجائے ہمیشہ نقصان پہنچاتی ہے
اسی لئے حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوا نے نصیحتیں فرمانے کے بعد نصیحتوں کا بنیادی
فلسفہ بھی بیان فرما دیا۔آپ نے فرمایا میں جو نصیحتیں کرتا ہوں خدا گوا ہے کہ میرے دل میں
بدوں کے خلاف نہ کوئی غصہ ہے اور نہ کوئی کینہ، ہاں میں پاک اور نظریبانہ نصیحت کے ذریعہ
بدی کے خلاف ایک جہاد کر رہا ہوں ، نصیحت کی یہ آواز میں میرے دل سے اُٹھی ہیں اور میں
مجبور ہوں
کہ بنی نوع انسان
کی بھلائی کی خاطر دل سے نکلی ہوئی ان آوازوں کو بنی نوع انسان

۱۱۴
تک پہنچاؤں اسی لئے فرمایا کر
ہمیں کچھ کہیں نہیں بھائیو نصیحت ہے غریبانہ
جہاں تک اس نصیحت کے اثر انداز ہونے کا تعلق ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کر
کوئی جو پاک دل ہوئے دل و جاں اس پہ قرباں ہے
یعنی میں تو ایک عاجز بندہ ہوں یہ صیح ہے کہ خدا نے مجھے بہت بڑا مقام عطا کیا ہے مگر
دل کی کیفیت یہ ہے کہ جہاں بھی پاکی دیکھتا ہوں، جہاں کوئی نیکی دیکھتا ہوں میرا دل اور میری
جان اس پر فدا ہونے لگتی ہے۔الغرض اصل ہتھیار نصیحت ہی ہے۔یہی وہ ہتھیار ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو عطافرمایا گیا۔یہی وہ ہتھیار ہے جو حضرت مسیح موعود در آپ پر سلامتی
ہو) کو عطا فرمایا گیا۔اور یہی وہ ہتھیار ہے جو دنیا کے ہر ملک میں خواہ مشرقی ہو یا مغربی
جو یکساں قوت کے ساتھ کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔اس کام کے لئے کسی حکومت کی ضرورت
نہیں ہے۔ضرورت ہے تو صرف دل کی پاکی کی اور دل کی عاجزی کی اور نصیحت کو پُر درد
بنانے کی جہاں تک حالات معلوم کرنے اور جستجو کر کے حالات سے آگاہ ہونے کا تعلق ہے
وہ ضرور کریں۔یہ نظام جماعت کے فرائض میں شامل ہے لیکن ایسا سختیوں کی خاطر نہیں ملیکہ
نصیحت کے ذریعہ اصلاح کرنے کی خاطر کریں۔نصیحت اور علاج کے مختلف ادوار
اس ضمن میں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ سختی بھی دو قسم
کی ہوتی ہے۔ایک سختی یہ ہے کہ اصلاح کی خاطر بر دستی کی جائے اور ایسے ذرائع استعمال کئے
جائیں کہ گویا کسی کو کوئی خاص روش ترک کرنے پر جسمانی طور پر مجبور کر دیا جائے۔بالغ لوگوں کے
خلاف ایسی سختی اسلام میں جاڑا نہیں ہے۔اسلام ایسے لوگوں کی اصلاح کے لئے نصیحت
سے کام لینے کی تعلیم دیتا ہے۔لیکن نصیحت کے دور کے بعد (جو بہر حال مقدم ہے) ایک

داا
دوسرا دور بھی آتا ہے اور وہ ہے علاج کا دور۔اس نئے دور میں ایک نوع کی سختی روا
رکھی جاتی ہے لیکن اُس سختی کی حیثیت جبر کی نہیں ہوتی بلکہ اس کی حیثیت یا مقام علاج کا ہوتا
ہے۔جماعت کو آخر پر علاج کا درجہ رکھنے والی سختی سے بھی کام لینا پڑتا ہے۔جماعت کو
آخری چارہ کار کے طور پر ایسی سختی یہاں بھی کرنا پڑے گی۔جیر والی سختی اور علاج والی سختی ہیں جو فرق ہے میں اسے اچھی طرح واضح کر کے
سمجھانا چاہتا ہوں۔علاج والی سختی کو جب سمجھنا ہرگز بھی درست نہ ہوگا۔اس کو ایک مثال سے
پاکسانی واضح کیا جاسکتا ہے۔بالفرض کہیں کوئی وبا پھیل جائے اور بعض ایسے مریض ہوں جو
دوسروں کو بھی بیمار کرنے والے ہوں پوری کوشش کے باوجود بھی ان کی بیماری قابو میں نہ آئے
اور وہ یہ بات سمجھنے پر بھی آمادہ نہ ہوں کہ تم اپنی بیماری کو اپنے تک محدود رکھو اور دوسروں
کو خواہ مخواہ اس میں مبتلا نہ کرو تو ایسے مریضوں کے لئے دنیا کی تمام آزاد قوموں میں جو جبر کے
خلاف میں یہ قانون رائج ہے کہ انہیں مجبور کر کے Quarantine یعنی قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔قرنطینہ
ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں ایسے مریضوں کا باہر کی دنیا سے اختلاط منقطع کر دیا جاتا ہے تاکہ انکے جراثیم اور
اثرات باقی صحت مند لوگوں کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔جماعت احمدیہ میں اس قسم کا قرنطینہ تو نہیں ہے
جو قرنطینہ ہے وہ ایک اور رنگ کا ہے۔ہم باقی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں
سے سزا کے طور پر نہیں بلکہ اپنے دفاع اور خود حفاظتی کے طور پر اپنے سوشل تعلقات توڑیں
تا کہ آپ
کی معصوم بچیاں ان کی سیرت دیکھ کر اس سے بداثر قبول نہ کریں اور انہیں خطرات لاحق
ز ہوں۔ایسے بیمار لوگ غیر ذمہ دارانہ باتیں دوسروں کے کانوں میں پھونکتے ہیں۔اس سے
میدی اور فحشاء پھیلتی ہیں۔اسے روکنے اور اس سے دوسروں کو بچانے کی خاطر بالاخر ایسے
اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔تستی اور تین کے متعلق اسلامی تعلیم اس ضمن میں ایک

114
اور فرق کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔اُس فرق کو واضح کرنے کے بعد میں اس خطاب
کو ختم کردیں
گا۔جہد تک اس فرق کا تعلق ہے بعض ایسی باتیں ہیں جو تفصیل سے سمجھانی ضروری ہیں ورنہ
آپ کے عہدیدار ہوں یا دو سے سننے والے وہ بعض اوقات بعض با یک فرقوں
کو نہ سمجھنے کی
وجہ سے غلطی کر جاتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ اسلامی نظام اس تفصیل سے نافذ ہو کہ کسی قسم
کا کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ہر شخص کو پتہ ہوکہ جو کچھ وہ کر رہا ہے اس کے حق میں کیا دلائل
ہیں پھر دلائل ہوں بھی اتنے مضبوط کہ وہ غیروں کو خواہ مسلم ہوں یا غیر مسلم سمجھا سکے اور
مطمئن کرا سکے کہ اسلام جو بھی تعلیم دیتا ہے اس میں حکمتیں پوشیدہ ہوتی ہیں۔اس میں کوئی
جبر نہیں کوئی زبردستی نہیں، کوئی جاہلانہ بات نہیں بلکہ کمال بالغ نظری پر مبنی نہایت اعلیٰ
تعلیم ہے اور ایسی بے نظیر تعلیم ہے کہ بنی نوع انسان کے لئے اسے اپنانے کے سوا اور کوئی
چارہ کار نہیں۔جہاں تک حالات سے آگاہی کی غرض سے جستجو کرنے کا تعلق ہے اس
کی جائز
حدود کو سمجھنا ضروری ہے۔اس بارہ میں بنیادی بات یہ ہے کہ اسلام محبت کی اجازت
نہیں دیتا۔لوگوں کے ذاتی معاملات کے بارہ میں بلاوجہ نیت کرنے اور کرید کرید کر حالات
معلوم کرنے کے وہ خلاف ہے۔قرآن کریم کی ایک واضح ہدایت ہے کہ ولا تجسسوا
یعنی ہر گر جس سے کام نہ لوا لوگوں کے ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت نہ کرو اور بلا وجہ
توہمات کا شکار ہو کر بیب جو کرنے کی کوشش نہ کرو کہ کوئی چھپ
کر کیا کرتا ہے۔اس کو تخت
کہا جاتا ہے تجسس منع ہے اور اس کی اجازت نہیں ہے۔لیکن ایک اور حکم ہے اور وہ
سے تین کا حکم فرمایا ، إِذا جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَاءِ فَتَبَيَّنُوا کہ جب بھی کوئی فاسق
خبر پہنچائے تو تین کر لیا کر ولیعنی اس خبر پر یقین کر لینے کی بجائے اس
کی تحقیق کر لیا کرو اب
تین اور تیس میں بہت بڑا فرق ہے۔میں جو ہدایت دے رہا ہوں
و تجسس کی نہیں دے
رہا بلکہ تبتین کی دے رہا ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں خواتین میں اندر ہی اندر باتیں ہوتی ہیں

اب وہ باتیں مختلف لاگروں کے متعلق ہوں یا مختلف گھروں یا بعض بچوں بچوں کے متعلق ہوں
ایسی باتیں کرنا سراسر نا جائز ہے۔ایسی عورتیں زبان کے چسکے لیتی ہیں اور فحشاء پھیلانے کا موجب
بنتی ہیں۔ایسی باتیں نصیحت کی خاطر نہیں ہو تیں کیونکہ نصیحت تو اس کو کرنی چاہیئے ہو نصیحت کا
محتاج ہے۔اس کو تو نصیحت نہیں کہتے کہ ایک عورت گھر سے نکلتی ہے، دوسری ہمسائی کے گھر
پہنچتی ہے اور کہتی ہے تمہیں پتہ ہے فلاں جگہ کیا ہو رہا ہے۔وہ کام چھوڑ کے کہتی ہے بتاؤ مجھے
کیا ہورہا ہے۔وہ کہتی ہے وہاں تو لڑکیاں اس طرح کرتی ہیں اور لڑکے اس طرح کرتے ہیں،
یہ ہو رہا ہے وہ ہو رہا ہے، کسی کو ہوش ہی کوئی نہیں۔وہ کہتی ہے
اچھا یہ ہورہا ہے۔ہمارے
محلہ میں ایسی باتوں میں اول تو بہت سا حصہ بھوٹ ہوتا ہے۔مبالغہ آمیزی ہوتی ہے۔دوسر
جب وہ عورت بات سُن کر آگے پہنچاتی ہے تو اس کو مزہ نہیں آتا جب تک وہ دو چار باتیں
ساتھ زائد نہ لگا دے حتی کہ پر کا کوا بنتا چلا جاتا ہے۔قوموں کو بلاک کر دینے والی برائی
اس طرح سوسائٹی میں ایسی بھیانک خبری پھیلنا شروع ہو جاتی ہیں جو گندی ہوتی ہیں
اور ہوتی بھی جھوٹی ہیں اور حد سے زیادہ مبالغہ آمیز ان کا نہایت مہلک اثر سوسائٹی پر دو طرح
سے پڑتا ہے۔اول تو وہ عورتیں جو فخشاد کو پھیلانے کا موجب بن جاتی ہیں وہ خدا کی نظر میں
پیاری نہیں رہیں۔الٹ ان کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتا ہے۔ان کے درمیان سے برکتیں اُٹھ
جاتی ہیں۔خدا کے پیار کی مستحق ہونے کی بجائے وہ اُس کی ناپسندیدگی اور ناراضنگی مول لے لیتی
ہیں۔چونکہ اس مرض کے عورتوں میں پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔اس لئے خطرہ یہ ہوتا ہے
کہ پوری سوسائٹی ہی اس میں ملوث نہ ہو جائے۔اور اگر خدانخواستہ ساری سوسائٹی ہی ملوث ہو
گئی تو ہوگا یہ کہ بظاہر ساری عورتیں نیکیاں بھی کر رہی ہوں گی۔چندے بھی دے رہی ہوں گی، قرآن
بھی پڑھ رہی ہوں گی لیکن ایک ایسے بنیادی حکم کی خلاف ورزی کرتی چلی جارہی ہوں گی میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی