ملّتِ واحدہ

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ, حصہ 3

HA
کے متعلق قرآن نے وارننگ دی ہوئی ہے کہ خبردار اس برائی میں مبتلا نہ ہوتا کیونکہ یہ قوموں
کو بلاک کر دیا کرتی ہے۔ایسی عورت میں اس بڑائی میں مبتلا ہوتی چلی جاتی ہیں۔اور خود اپنے ہاتھوں
اپنی نیکیوں کو برباد کرتی چلی جاتی ہیں وہ بدی کو سونی مٹی میں پھیلانے کی مجرم بن جاتی ہیں۔ان
کی باتوں سے دوسری سننے والی عورتوں میں بدی کے لئے ولولے اور حوصلے پیدا ہوتے ہیں۔ان
کی باتوں پر سننے والی خواہ کتنی ہی دفعہ کانوں کو ہاتھ لگا کر استَغْفِرُ اللہ پڑھے اس کے
دل میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ دوسری عورت میں تو ایسا کر رہی ہیں میں ہی ایک ایسی رہ گئی ہوں میں
کیلئے دین حق - ناقل اور سلسہ کی پابندیاں لازم ہوں۔پھر رفتہ رفتہ جب بے حیائی پھیلتی ہے تو وہ
کہتی ہے ایسی بھی کوئی بات نہیں فلاں تو ایسا کرتا ہے ہم کیوں نہ کریں۔ایسی صورت میں لبنات
کی کارکنات پاس مسلہ کے دوسرے کام کرنے والوں کی بیویوں اور بچوں پر نظر رکھتی ہیں اور
اگر ان میں کوئی نقص دیکھیں تو اور زیادہ ان کو یہ بہانہ ہاتھ آ جاتا ہے کہ وہ پابندیوں کی خلاف
ورزی کریں۔وہ کہتی ہیں فلاں ایسا کرتا ہے تو اسے کوئی کچھ نہیں کہتا میں کروں تو میری دفعہ
بڑی تکلیف ہوتی ہے۔اس طرح نصیحت کارگر ہونے کا ماحول ضائع ہو جاتا ہے۔جس طرح صحرا
میں کوئی پودا لگ نہیں سکتا اسی طرح ایسے ماحول میں نصیحت
کارگر نہیں ہوتی۔جب شدت کی
دھوپ پڑتی ہو ، جب خشک سالی کا موسم ہو تو سب سے زیادہ ویران وہ ریتلا علاقہ ہوتا ہے
جہاں قسمت سے کچھ بارش ہو تو کچھ اگتا ہے دور نہ کچھ آگتا ہی نہیں۔یہ جو عورتوں کے بلا جواز
باتوں کے چھوٹے چھوٹے چسکے ہیں یہ سوسائٹی کو ویرانوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔پھر ایسے ویرانوں
میں روحانیت کا پودا لگ ہی نہیں سکتا اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساری قوم تباہی کی طرف مائل
ہو جاتی ہے۔تجسس اور بین کا باہمی فرق
زبان کے ان چھوٹے چھوٹے چیکوں کا معاملہ معمولی بات نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے

کہ یہ بہت خطرناک بات ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس کے نتیجہ میں تجسس پیدا ہوتا
ہے جس سے خدا نے منع کیا ہے ، جو شخص عام پبلک میں ایسی باتیں کرتا ہے جو اشاعت فشار
کے ذیل میں آتی ہیں اُسے خدا تعالی نے فاسق قرار دیا ہے۔اُس نے بہت بہی حکیمانہ لفظ کا انتخاب
فرمایا ہے یہ کہہ کر کہ جب تمہارے پاس کوئی فاسق باتیں کرے تو تحقیق کرلیا کرو۔اس کے دو
مطلب ہیں ایک تو یہ کہ عام طور پر فاسقوں میں ایسی باتیں کرنے کا رحجان پایا جاتا ہے شرفاء
میں یہ رحجان نہیں ہوتا، ہوتا بھی ہے تو بہت کم اور برائے نام۔دوکر جہاں تک اتھارٹیز
ر صاحب اختیار کمیتیوں کا تعلق ہے یعنی حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپ کے
نمائندگان تک جب ایسی بات پہنچے تو قرآن نے ان
کو یہ نصیحت فرمائی ہے کہ ان
کو یہ تمیز کرنی
چاہیئے کہ بات پہنچانے والا کون ہے کیونکہ ان کو تو بات پہنچانے والے فاسق بھی ہوں گے
اور صالح بھی ہوں گے۔اس لئے فرمایا جہاں صالحین کی طرف سے بات پہنچے زیادہ یقین کے
ساتھ اس پر کاروائی ہونی چاہیئے۔اور جب بند کر دار لوگ ان تک
کوئی بات پہنچائیں تو کسی قسم کے
سے پہلے پوری تحقیق کر لیا کریں تاکہ اس ضمن میں کوئی معصوم بلا وجہ مصیبت کا نشانہ نہ
بنے۔یہ ہے اسلامی تعلیم جس کو تبین کہتے ہیں۔پس جہاں بھی لجنہ کی کسی عہدیدار تک کوئی ایسی بات پہنچتی ہے تین اس پر فرض ہو جاتا
ہے۔قرآن کریم نے حکم دیا ہے کہ تین کرو اور تین کے سلسلے میں جیسا کہ اردو میں کہا جاتا ہے
جھوٹے کو گھر تک پہنچانا چاہیئے جو عورت ایسی بات کرتی ہے اُسے وہیں پکڑ لینا چاہیئے کہ تم
نے بات خود گھڑی ہے یا کسی سے سنی ہے ؟ اگر سنتی ہے تو بتاؤ کس سے سنی ہے ؟ درنہ
میں تمہارا نام لے کر نظام کو اس کی اطلاع دوں گی اور عہدیداران کو بتاؤں گی کہ تم نے یہ بات
پھیلائی ہے اور تم کسی کا نام نہیں تیار ہیںکہ جس سے تم نے یہ بات سنی ہو اس
کو تین کہتے ہیں۔پس اگر وہ عورت تحقیق کے دوران نام نہ بتائے تو وہ اس بات کی مجرم ہے کہ اس نے
فحش کو پھیلایا اور اس کو روکنے میں سلسلہ کی مدد نہیں کی۔یا پھر وہ مجرم ہے اس بات کی کہ

اس نے از خود افتراء سے کام لے کر ایک بات گھڑی دور نہ بات تھی کوئی نہیں۔دونوں صورتوں
میں وہ سزا کی مستحق ہے۔اگر نظام اس طرح دخل دے اور کارروائی کرے تو سیع اور جھوٹ
میں تمیز ہو جائے گی اور پتہ لگ جائے گا کہ بات صحیح ہے یا غلط۔ایسی سوسائٹی میں جہاں
نظام فوراً حرکت میں آئے بدی پھیل نہیں سکتی۔ایسی باتوں کی بیخ کنی کے لئے ضروری ہے کہ
بین اختیار کیا جائے لیکن اس امر کو کبھی فراموش نہ کیا جائے کہ تین پنجتن سے بالکل مختلف
چیز ہے تجتس یہ ہے کہ آپ لوگوں کے ایسے ذاتی معاملات میں بلا وجہ مداخلت کریں جو باہر
نہیں نکلے جنہوں نے از خود نشاء کا رنگ اختیار نہیں کیا اور جو گلیوں میں
کھل کھیلنے کے
مقام تک ابھی نہیں پہنچے۔مداخلت یہ ہے کہ آپ از خود کسی مرد یا عورت کے متعلق شک
ری که در پردہ یہ ضرور ایک کو تا یا کرتی ہوگی آپ اس بات کے تجسس میں لگ جائیں اور
تاک لگا کر بیٹھی رہیں اور کرید کرید کر اندر کی بات معلوم کرنے کی کوشش کریں۔بی جستن
ہے جو کلیہ السلام میں منع ہے۔ہر انسان کی ایک پرائیویسی ہے۔اس پر خدا تعالیٰ کی شادی
کا پردہ ہے۔خدا کی ساری کے پردے کو پھاڑ کر اندر جھانکنے کی آپ کو اجازت نہیں ہے۔لیکن جس نے خود یہ پردہ اتار پھینکا ہے ، جو بے حیائی کے مقام تک پہنچ گیا ہے، جو ایسی
حرکتیں کرتا ہے جو باہر سے نظر آنے لگی ہیں وہاں بین نہ کرنا بھی جرم ہے۔وہاں تحقیق ضروری
ہے۔یعنی یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔تحقیق کے سلسلہ میں جماعت کا عام دستور
اس سلسلہ میں جماعت کا عام دستور ہی ہے کہ اگر کسی معاملہ میں کوئی عہدیدار ملوث
ہو تو اس کی شکایت اس کی معرفت کی جائے تاکہ اس کو ساتھ ہی اپنے دفاع کا بھی موقع
مل جائے۔دو کہ اس میں حکمت یہ ہے کہ جس نے شکایت سننی ہے اس کا وقت بھی جائے۔بجائے اس کے کہ شکایت سننے والا معاملہ کو اُس عہدیدار کے پاس دوبارہ بھیجے جس کے خلاف

۱۲۱
شکایت کی گئی ہے۔ایک ہی دفعہ میں وہ طرفین کی باتیں سن کر کسی نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے۔نظام
کا یہ دستور صرف عہدیداروں کے متعلق ہے لیعنی جب کسی عہدیدار کے خلاف کسی کو شکایت ہو تو
وہ اس عہدیدار کی معرفت شکایت بھیجے ورنہ افراد جماعت ہر قسم کی بات براہ راست خلیفتہ ایسے
کو لکھ سکتے ہیں اور سکھتے ہیں۔نظام کا تقاضا ہرگز یہ ہیں ہے کہ ہمیشہ امیر کی عرف چھیاں
پہنچا کریں۔ایک خاتون ، ایک مرد ایک بوڑھا ، ایک بچہ جو کچھ بھی دیکھتا اور محسوس کرتا ہے
اپنے خطوں میں معصومانہ طور پر اس کا اظہار کرتا رہتا ہے۔اس طرح دنیا بھر سے موصول ہو تے
والے خطوط کے ذریعہ خلیفہ اسی کو معلوم ہوتا رہتا ہے کہ ہر جگہ عام طور پر کیا ہو رہا ہے۔اس
طرح بر اور است خط لکھنے میں کوئی روک نہیں ہے اور نہ ایسا کرنا نظام کے خلاف ہے لیکن
اگر ایک شخص اُس عہدیدار کو نظر انداز کر کے جس کے خلاف اُسے شکایت ہے براہ راست اپنی
شکایت پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تواس کو کہتے ہیں کہ اس کا ان امام مراعات کے خلاف ہے
لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ براہ راست شکایت کی صورت میں جین تک شکایت پہنچائی گئی
ہے اسے ایسی صورت میں تحقیق کرنے کا حق نہیں ہے۔اس کا تحقیق کا حق اپنی جگہ قائم ہے اور
وہ حق قرآن کریم نے تین کی آیت کے تحت اس کو دیا ہے۔جو نظام جماعت قرآن پر مبنی ہو
اس کا ہی دستور العمل ہو گا۔بسا اوقات میں ایسے لوگوں
کو یہی نصیحت
کرتا ہوں کہ آپ
کا براہ راست
شکایت کرنا درست طریق نہیں ہے۔آپ امیر کی معرفت یا صدر لجنہ کی معرفت یا جو بھی متعلقہ
مدیدار ہے اس کی معرفت بھجوائیں اور یہ کہ میں اس وقت تک قدم نہیں اٹھاؤں گا جب تک یہ
شکلیت مقررہ طریق کے مطابق نہ پہنچے۔لیکن بعض دفعہ میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ یہ معاملہ اس
نوعیت کا ہے کہ بجائے اس کے کہ شکایت کنندہ کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی شکایت متعلق صدیدار
کی معرفت بھیجے میں براہ راست متعلقہ عہدیدار یا صدیداروں سے پوچھ لوں۔ایسا کرنا نظام حجامت
کے خلاف نہیں ہے اور یہ حتی آپ سب عہدیداران کو بھی حاصل ہے۔یہ صحیح ہے کہ اگر کسی کے
متعلق کوئی شکایت ملتی ہے تو یکطرفہ رائے کو قبول کرنے کا آپ کو حق نہیں ہے۔مثال کے طور

;
۱۲۲
پا گر وہ شکایت نظام کو نظرانداز کر کے آئی ہے تو آپ
کو یہ حق حاصل ہے کہ اس ک رد کر دیں اور
لکھنے والے کو مجبور کریں کہ وہ نظام کا توسط اختیار کرے لیکن آپ اس بات کے پابند نہیں ہیں۔کہ چونکہ اس نے نظام کا توسط اختیار نہیں کیا۔اس لئے آپ
کوئی بھی قدم نہ اٹھائیں اور کسی
معاملہ میں بھی تبین نہ کریں۔بعض شکائتیں اس نوعیت کی ہوتی ہیں کہ وہ نظام کی معرفت نہ بھی
پہنچی ہوں
تو بھی تحقیق ضروری ہوتی ہے۔انصاف کا تقاضا صرف یہ ہے کہ اُس وقت تک
کوئی قدم نہ اٹھایا جائے اور دل کو اُس وقت تک کوئی اثر قبول نہ کرنے دیا جائے جب تک
کہ دو کہ فریق کی بات نہ سن لی جائے۔نظام جماعت کی روح
کو نہ سمجھنے کا نقصان
پس اس تین اور محبت کا فرق نہ سمجھنے کی وجہ سے اور نظام جماعت کی روح کو نہ
جھنے کی وجہ سے بعی دعدلیہ کی عہدیدار بھی عجب عجیب ترانہ باتیں کرتی ہیں جو درحقیقت ایک
تمسخرین جاتا ہے۔جب پچھلی دفعہ میں جرمنی آیا تو ایک فیملی کے ساتھ ملاقات کے دوران مجھے
سے بات کرتے کرتے ایک بچی روپڑی حتی کہ اس کا نروس بریک ڈاؤن ہونے والا ہو گیا۔میں
نے پتہ کرنا چاہا کہ اُسے کیا تکلیف پہنچی ہے، تو پہلے تو وہ بولتی ہی نہ تھی لیکن جب میں نے
اس سے کرید کرید کر پوچھا تو اس نے کہا کل میری بہت ہی بے عزتی ہوئی ہے اور اس
بے عزتی کی ذمہ دار لجنہ ہے میں نے پیش آنے والے واقعہ کی تفصیل پور بھی تو اس نے بتایا میں
بینہ کے ایک مقابلہ میں اول آئی تھی تقسیم انعامات کے وقت جب میرا نام پکارا گیا اور میں
بیگم صاحبہ سے انعام لینے آئی اور میں نے انعام حاصل کرلیا تو لجنہ کی عہدیدار نے بڑی سختی سے سے
سے مزید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے سختی سے ہرگز نہیں کہا تھا۔نہایت آرام سے اور نرمی سے
بات کی تھی مگر وہ بھی بے وجہ جذباتی ہوکر شرمت سے زیادہ ردعمل دکھاگئی۔اس لئے جن کی عہدیداروں پر اس تبصرہ
کو محض نصیحت کے طور پر لینا چاہئے منفی ریمارکس کے طور پر نہایا جائے۔(ارشاد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ)

۱۲۳
جھنک کر مجھ سے وہ انعام چھین لیا اور کہا میں غلطی لگ گئ تھی جو تمہیں بلالیا تم واپس چلی جاؤ۔بوتی سے یہ شکایت سن کر مجھے بہت تکلیف پہنچی۔میں نے انگلینڈ واپس پہنچ کر صدر لجنہ کو لکھا کہ
اس معاملہ کی تحقیق کرائیں اور تحقیق کے نتیجہ سے مجھے اطلاع دیں ، وہاں سے جوا جواب آیا اس
میں یہ بات بھی شامل تھی کہ آپ خود تو نظام کی پابندی کرنے کی تلقین کرتے ہیں اور خود ہی نظام
کو توڑ رہے ہیں۔مراد یہ تھی کہ چونکہ اس لڑکی نے میری (متعلقہ عہدیدار کی معرفت خط نہیں کھا
اس لئے آپ کو حق نہیں کہ تحقیق کریں۔یہ جواب درست نہیں ہے۔میں آپ کو سمجھانا چاہتا
ہوں کہ بعض صورتوں میں تحقیق کرنا میرا بھی حق ہے اور آپ میں سے سرعہد یدار کا بھی حق ہے۔اگر
کوئی شکایت پہنچے اور وہ شکایت اس نوعیت کی ہو کہ وہ صدیدار فیصلہ کرے کہ میں تحقیق کراؤں تو
اس کا یہ حق تو نہیں کہ وہ یکطرف اثر قبول کر کے کسی کو مجرم شمار کرے۔لیکن یہ حق ضرور ہے کہ از راہ
تحقیق نظام جماعت میں چھٹی بھجوائے اور اصل واقعہ کی تفصیل معلوم کرے اور پوچھے کہ ایسا کیوں
ہوا۔یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔آپ کی لجنہ کی عہدیدار کی لاعلمی اور عدم تربیت کے نتیجہ میں ایسا
ہوا ہے۔مجھے یاد ہے جین میں جب ہم قادیان میں تھے تو ہمیں حضرت خلیفہ المسیح الثانی (اللہ
آپ سے راضی ہوا کے ساتھ اکٹھے بیٹھنے کا کم موقع ملتا تھا۔انہوں نے جب ہمارے گھر کھانا
کھانا ہوتا تو ہیں بھی اکٹھے بیٹھنے کا موقع مل جاتا تھا اور کھانے میں ہم بھی ساتھ شامل ہواکہتے
تھے۔اس وقت میں دیکھا کرتا تھا کہ کئی دفعہ عورتیں اپنی اپنی شکایتیں لے کر آجاتیں۔کوئی رولی
ہوئی آئی اور اپنی شکایت بیان کر گئی اور آپ نے وہ شکایت نوٹ کر لی۔کوئی اور عورت آئی اور
چھٹی میں لکھی ہوئی کوئی شکایت دے گئی۔ایسی شکایتوں کے متعلق آپ کا دستور یہ تھا کہ جب
تک آپ فریق ثانی کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دے لیتے اُس وقت تک کوئی فیصلہ
ز کرتے۔آپ یکطرفہ بات
کبھی نہ مانتے تھے۔البتہ یکطرفہ بات کا اس حد تک دل پر ضرور او
ہوتا ہے کہ اگر کوئی انسان تکلیف کی حالت میں ہے تو سننے والا خود بھی تکلیف محسوس کرنے

۱۲۴
لگے۔یہ ایک انسانی مجبوری ہے لیکن اس تکلیف کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ تکلیف محسوس
کرنے والے نے دوسے کو مجرم قرار دے دیا ہے مجرم قرار دینے سے پہلے اس
کی تحقیق کروائی
جاتی ہے۔یہ ایک عام طریق ہے ہمیشہ اسی طرح ہوتا چلا آیا ہے۔میکر پاس ساری دنیا سے شکایتیں آتی ہیں۔قرآن کریم کی اس ہدایت کے تابع کہ
إِذَا جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَرٍ فَتَبَيَّنُوا میں سمجھتا ہوں
کہ تحقیق اس لئے بھی ضروری ہے
کہ لکھنے والا مجرم معلوم ہوتا ہے اور خواہ اُس نے نظام جماعت کا واسطہ اختیار نہ کیا ہو میں
مناسب سمجھتا ہوں
کہ میٹھی نظام جماعت کے پاس واپس بھیجو اؤں اور تحقیق کروں کہ کس حدتک
یہ شخص جھوٹے الزامات لگا رہا ہے اور کسی حد تک پہنچے الزامات لگا رہا ہے ؟ اگر میں ایسا
نہ کروں
تو دو شخص نا واجب طور پر یہ حرکتیں کرتا چلا جائے گا اور اس کو دنیا کے سامنے ظاہر
نہیں کیا جاسکے گا اگر میں شکایت کی میٹھی نظام جماعت کی طرف بھیجوں
تو یہ نہیں ہو سکتا کہ امیر
کی چھٹی آجائے کہ آپ نظام جماعت کو توڑ رہے ہیں۔ظاہر ہے نظام جماعت کا مجھے زیادہ پتہ
ہے نہ کہ امیر کو۔اگر خلیفہ وقت نے نظام جماعت کی حفاظت نہیں
کرنی تو اور کون ہے جو نظام
جماعت کی حفاظت کرے گا۔خلیفہ وقت بہتر سمجھتا ہے کہ نظام کی باریکیاں کیا ہیں ؟ کس طرح
اس کی حفاظت کی جاتی ہے اور کس طرح اس پر عمل کیا جاتا ہے۔اس لئے اس قسم کی چھوٹی
چھوٹی باتوں میں نہ پڑا کریں۔یہ حق آپ
کو بھی اور آپ میں سے جماعت کے ہر عہدیدار کو بھی
ہے کہ اگر کوئی شکایت آئے تو وہ اس لئے اُسے زیر غور نہ لائے کہ وہ نظام کی معرفت نہیں
آئی۔بلاشبہ ہر عہدیدار کو یہ حق حاصل ہے لیکن اگر وہ ایسا معاملہ ہو جس کے متعلق اُس کا دل
اس
کو یہ کہے کہ اس میں تحقیق ضروری ہے توپھر تحقیق کرنا بھی جرم ہو گا لیکن عدل کے اس تقاضے
جاء
کو طوظ رکھنا ضروری ہوگا کہ جین کے خلاف شکایت کی گئی ہے اُسے پوری بات سے مطلع کر دیا ہے۔زیر غور شکایت میں صحیح طرز عمل کی وضاحت ، وہ معامل جو ہیں تے

۱۲۵
ابھی آپ کے سامنے بیان کیا تھا اس کا مجھے جو تفصیلی جواب نظام جماعت کی طرف سے ملا اس
کا خلاصہ یہ تھا کہ اس بچی کو جو اول آئی تھی پہلے انعام مل چکا تھا، جب غلطی سے اس کا نام
دوبارہ یول گیا تو اس نے کیوں نہیں کہا کہ مجھے تو انعام مل چکا ہے۔وہ جھوٹ بولتی ہے کہ ہم
نے اس سے النعام واپس لے کر اس پر ظلم کیا، اس نے کیوں نہ بتایا کہ غلطی سے اس کا نام
پکارا گیا ہے اس لئے مجھے انعام نہ دیا جائے۔۔۔۔یہ سب بچگانہ باتیں ہیں۔انعام لینے کا
شوق ہر
شخص کو ہوتا ہے۔جس شخص کو نام لے
کر پکارا اور بلایا جائے وہ بہر حال جذبہ شوق سے
مغلوب ہو کر دوڑا دوڑا آئے گا۔اگر نظام نے غلطی سے ایک انعام دوبارہ دے دیا ہے تو
اس سے انعام واپس لینے کا طریق اور ہے نظام کو چاہیے کہ اس سے علیحدگی میں ایسے وقت
جبکہ وہ بے عزتی محسوس نہ کرے اُسے یاد دلائے کہ بی بی ہم سے غلطی ہو گئی ہے ہم معافی چاہتے
ہیں آپ کو یہ انعام دوسری دفعہ دے دیا گیا ہے اس لئے آپ یہ انعام واپس کر دیں۔یہ حسنِ
خلق کا تقاضا ہے جسے ایسی صورت میں پورا کرنا ضروری ہے۔بصورت دیگر اگر مبھری مجلس میں
ایک نو جوان بچی کو رد کیا جائے تو لازما اس کو ٹھوکر لگے گی۔پس لجنہ بہت اچھا کام کر رہی ہے بڑی محنت سے کام کر رہی ہے لیکن لجنہ کے لئے
یہ بھی ضروری ہے کہ جس طرح وہ اپنے جذبات کا خیال رکھتی ہیں اور خلیفہ وقت کی طرف سے
جواب طلبی پر بھی دُکھ محسوس کرتی ہیں وہ اسی طرح اپنی ماتحت احمدی بچیوں کے جذبات کا
بھی خیال کریں ان
کی حرمت کا بھی خیال کیا کریں ان کی حرمت کا بھی احساس کیا کریں۔اگر غلطی
سے کوئی انعام زیادہ چلا گیا تو کون سی قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔پھر اس انعام کا پبلک میں واپسی
لینا یقیناً ہر
شخص کے لئے بہت ہی تکلیف دہ تجربہ ہے غلطی آپ کی ہے ، آپ نے دوبارہ
انعام دیا سی کیوں اور اگر غلطی سے دوبارہ انعام دے دیا تھا اور ضرور واپس لینا ہی تھا تو بعد میں
لینا چاہیے تھا اور اگر واپس نہ بھی لیں تو کون سی قیامت ٹوٹ پڑے گی۔لجنہ اتنی غریب تو نہیں
ہے کہ ایک چھوٹا سا میڈل دوسری دفعہ دے کر ان کا دیوالیہ پٹ جائے گا۔اس لئے لجنہ کا جواب

ایک بچگانہ جواب ہے۔خیر و بھی ہے میں اس جاب کو قبول نہیں کرتا۔مگرمیں آپ کو یہ بات
اس لئے نہیں بتارہا کہ آپ کی صدارت یا آپ
کی لیڈرشپ غلط ہے۔یہ میں آپ کو اس لئے
بتا رہا ہوں کہ ایسی باتیں مختلف Levels (مدارج) پر ہوتی رہتی ہیں ان سے عہدہ براء ہونے کے
لئے تربیت کی ضرورت ہے ان کو بھی اپنی اصلاح کرنی چاہیئے۔ادھر آپ میں سے جو خاتون
بھی عہدہ پر فائز ہو اسے اس بات
کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیئے کہ اس طرح جذبات سے
کھیلنا کہ جس کی وجہ سے کوئی شخص بہتک عزت محسوس کرے اور تکلیف محسوس کرے بعض
دفعہ بڑے خطرناک نتائج پیدا کرتا ہے ، ایک فرد کو ہی نہیں ایک خاندان کو بھی احمدیت سے
دور پھینک دیتا ہے۔خدمت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔اپنے جذبات کا چنداں خیال نہ
کریں اپنے آپ پر رحم نہ کریں لیکن دوسرے کے جذبات کا ضرور خیال کیا کریں اور دوسروں کے
لئے رحم کا جذبہ پیدا کریں۔نظم وضبط اپنی جگہ ہے اور رحم اپنی جگہ ہے۔ان دونوں کے
درمیان تضاد اور ٹکراؤ نہیں ہونا چاہئے مگر ایک کو دیو کے پر قربان بھی نہیں کیا جاسکتا۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ ان نصیحتوں کو سمجھیں اور جو وقت کے تقاضے ہیں
ان
کو پورا کرنے کے لئے مستعد ہو جائیں۔اگر حیا کی حفاظت کے سلسلہ میں کوئی غلطیاں ہوئی
بین تو استغفار کریں اور نظام جماعت کے طور پر بھی اور افراد جماعت کے طور پر بھی حیا کا جھنڈا
بلند کرنے کے لئے ایک جہاد شروع کریں۔اگر آپ ایسا کریں گی تو مغرب کو بھی اُس کی کھوئی ہوئی
قدر واپس دلانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔اس قدر کا واپس ہونا اور سجال ہونا خود مغربی
تہذیب کی حفاظت کے لئے بھی اشد ضروری ہے۔اس کی محرومی کی وجہ سے وہ کئی قسم کی
بلاؤں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی