تبلیغِ دین اور تربیّتِ اولاد

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ

تبلیغ دین اور تربیت اولاد
خطاب
حضرت مرزا طاہر احمد
خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز
امام جماعت احمد یہ عالمگیر
فرمودها
جولائی ۱۹۹
بر موقع الا
الانه لجنہ اماء اللہ کینیڈا
بمقام
(۲) سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ جرمنی (بذریعہ تلیفون)
ٹورنٹو، کینیڈا

۱۲۸
حضور انور کے اس خطاب کے چند اہم نکات ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں
احمدیت اب ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔اس
کرت کے ساتھ جماعت میں دنیا کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس تیزی سے مطالبے آئے ہے
ہیں کہ اگر سارے موجودہ وسائل اسی طرح رہیں تو ناممکن ہے کہ ہم دنیا کی ضرورتیں پوری کر سکیں۔میری خلافت کا لجنہ اماء اللہ سے ایک گہرا تعلق ہے میرے اور
میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ لجنہ جماعتی خدمات میں بہت ہی مستعد ہو گی اور بہت
قوت کے ساتھ میری مدد کرے گی۔میری خلافت کا روس کے ساتھ بھی ایک تعلق ہے۔اب یہ وقت
ہے۔جس میں واقعہ بڑی تیزی کے ساتھ ہم روس میں دین پھیلانے لگیں گے۔روس میں تبلیغ (دین حقی - ناقل) کے سلسلہ میں احمدی خواتین بہت بڑے کام کر سکتی ہیں
اپنی بچیوں کی حفاظت کی خاطر شروع ہی سے ان کے اور پر دینی ذمہ داریاں
ڈانا شروع کر دیں ان کے سپرد کوئی ایسے اعلیٰ درجہ کے کام کر دیں جن کے نتیجے میں ان میں ایک احساس
پیدا ہو کہ ہم بہت عظیم خواتین ہیں۔ہم خاص مقصد کے لئے پیدا کی گئی ہیں ہم نے بڑے
بڑے کام دنیا میں سر انجام دیتے ہیں۔دنیا کے پیچھے نہیں گئی بلکہ دنیا کو اپنے پیچھے
چلاتا ہے۔یہ جذبہ انسان کے اندر ایک اندرونی محافظ پیدا کر دیتا ہے جسے
خدا نے ہر ضمیر میں رکھا ہوا ہے اس قسم کا احساس اگر بچپن میں پیدا کر دیا جائے تو
بعد میں ان
کے ضمیر کا وہ محافظ اور نگران ان
کو ہمیشہ صحیح رستہ پر قائم رکھتا ہے
جن ملکوں میں ہم خدمت دین کے لئے نکلے ہیں ، جن تہذیبوں سے ہمارا
واسطہ ہے ان کا زہر بہت گہرا ہے اور اس سے اپنی اولاد کو بچانا ہمارے اولین مقاصد
میں سے ہونا چاہیے اور یہ حفاظت دفاعی طور پر نہیں ہو سکتی۔کے لئے اپنے بچوں میں ایسی جارحیت پیدا کریں جو محبت کی جارحیت ہے۔دین حق۔۔نافل)
آج کے دور میں پیدا ہونے والے بچوں پر آئندہ نسلوں کی تربیت کی
قصہ داری ہے پس ایسے اچھے بچے پیدا کرنے کے لئے آپ کو اچھی مائیں بنتا ہو گا

۱۲۹
سب سے اچھا ورثہ جو ماں کسی بچے کو دے سکتی ہے وہ تقوی کا در شر ہے۔آپ
کی تو ساری دولت ہی اولاد ہے یہی تو آپ کا مستقبل ہے۔تربیت کے سلیقے کے لئے
سب سے زیادہ ضروری چیز لگن ہے۔اگر آپ کے دل میں سچی لگن ہو تو ایسی ماؤں کے بچے
ضائع نہیں ہو سکتے۔بچپن سے ہی اپنے بچوں کے عادات و اطوار پر نظر رکھیں۔محبت اور پیار کے ساتھ ان کے اندر دین کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔بیوی سے ظلم کا سلوک بہت بڑے گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔یہ ایک ایسا گناہ ہے جو سارے معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے۔(عورتیں) اپنے لڑکوں کی ایسی تربیت کریں کہ جب وہ بڑے ہوں تو وہ اپنی بیویوں
سے نیک سلوک کرنے والے ہوں آج کی مائیں کل کے مرد پیدا کرنے والی مائیں ہیں۔دہ
مائیں ہی ہیں جن کی غلط تربیت بعد میں عورتوں کے سامنے آتی ہے گویا فی الحقیقت عورت
عورت پر ظلم کر رہی ہے اگر آپ نے اپنے اوپر رحم کرنا ہے تو اپنے لڑکوں کی صحیح
تربیت کریں اور عورت کے حقوق ان کو بچپن سے بتائیں اور انہیں بہنوں کی عزت کرنا سکھائیں
ان کے اندر نفیس جذبات پیدا کریں اور عورت کی عزت کا خیال ان کے دل میں
جاگزیں کریں اگر آپ ایسے لڑکے پیدا کریں گی تو آپ کا احسان آئندہ نسلوں
پر بڑا بھاری ہوگا۔نسلاً بعد نسلاً احمدی بچوں کو اچھے خاوند عطا ہوتے رہیں گے۔ایسے خاوند جیسا ہم نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی صورت میں دیکھا
ہمیں بہت ضرورت ہے کہ ہمارے گھر کے ماحول اچھے ہوں، پیارے
ہوں ، مردوں کی بیٹیوں کی بیٹیوں کی ہر وقت یہ خواہش ہو کہ ہم گھر واپس لوٹیں اور نہیں چین آئے
آپس میں ایک دوسرے سے محبت ہو، پیار ہو اور احمدی گھروں کے تعلقات تمام دنیا کے
گھروں سے بہتر تعلقات بن جائیں۔یہ وہ نمونہ ہے جس کو پیش کرنے کے نتیجہ
آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے (دین حق۔۔ناقل) کی بہترین پیغامبر بن جائیں گی ورنہ زبانی
باتوں کو آج کی دنیا میں کوئی نہیں سنا کرتا۔

تشہد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا اور
آج
کا لجنہ کا یہ اجتماع جو یہاں منعقد کر رہے ہیں اسی قسم کا لجنہ کا ایک اجتماع جرمنی
میں بھی منعقد ہورہا ہے اور اس اجتماع میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اس وقت اس خطاب
کی آواز پہنچ رہی ہے۔ان کی طرف سے فیکس کے ذریعہ مجھے یہ اطلاع ملی اور ساتھ انہوں
نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آپ جب لجنہ کینیڈا کو مخاطب کریں تو ہمارا بھی خیال رکھیں ہم
تک بھی آواز پہنچ رہی ہے۔ہمارا بھی آج اجتماع کا پہلا دن ہے۔اس لئے میں آپ
دونوں کو بیک وقت خطاب کر رہا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ لجنہ جرمنی خدا کے فضل سے بہت ہی مستعد لجنہ ہے اور جب
بھی مجھے جرمنی جاکر قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا ہے مجھے اس بات سے بہت خوشی پہنچی
ہے کہ لجنہ اپنے سب کاموں میں خدا کے فضل سے مستعد ہے اور خصوصاً بچوں کی تربیت کی
طرف ان کی گہری توجہ ہے اور اس کے نیک آثار ظاہر بھی ہورہے ہیں۔دو سال پہلے جب
یں دوہاں گیا یا غالباً پچھلے سال کی بات ہے توپہلی مرتبہ مجند نے یہ ایک نیا پروگرام داخل کیا کہ
چھوٹی بچیتوں کے ساتھ سوال وجواب کی مجلس لگائی اور مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ چھوٹی
چھوٹی بچیاں بہت کچھ جانتی تھیں۔گر کی کو کچھ علم نہ ہو تو وہ سال بھی نہیں کر سکتا اور صرف
جواب ہی سے کسی کے علم کا انداز نہیں ہوا کرتا بہت حد تک حوالوں سے بھی کسی کے علم کا
اندازہ ہو جایا کرتا ہے۔جن کے سوال سطحی ہوں ان کے علم بھی سھی ہوا کرتے ہیں جن کے سوال

گہرے ہوں اور تلاش کرنے والے ہوں ان کے علم کا بھی پتہ چلتا ہے اوران کی ذہنی جستجو کبھی
پتہ چلتا ہے تو ان بچیوں کا میکہ دل پر بہت اچھا اللہ پڑا۔بہت اچھے اچھے سوال کئے اور بعض
دفعہ ان کے سوالوں سے یہ بھی پتہ چلا کہ ان کے ماں باپ کو کس حد تک دین کا علم ہے۔یہ
ایک بہت ہی اہم مسئلہ ہے جس کی طرف میں سب سے پہلے آپ
کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں
ہمارے اوپر آئندہ نسلوںکی ذمہ داری ہے اور خصوصیت کے ساتھ نسل جواب
ہمارے سامنے بڑھ کر جوان ہونے والی ہے اس کی ہم پر بہت ہی زیادہ ذمہ داری ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ احمدیت اب ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔حضرت
مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کو خدا نے جو خوشخبری دی کہ اب نیک طبیعتوں کا اس
طرف رحجان ہے اور ان پر فرشتے نازل ہو رہے ہیں۔ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے
ہیں جہاں ہم ان فرشتوں
کا نزول اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں۔اس کثرت کے
ساتھ جماعت میں دنیا کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس تیزی سے مطالبے آرہے ہیں کہ اگر
ہمارے موجودہ وسائل اسی طرح رہیں تو ناممکن ہے کہ ہم دنیا کی ضرورتیں پوری کرسکیں۔ایک
USSR ا متحد روس کا میدان ہی اتنا وسیع ہے اور وہاں کی ضروریات اتنی زیادہ ہیں کہ اگر جماعت
اپنے تام موجودہ وسائل کو بھی USSR کے لئے وقف کر دے تب بھی وہ ضرور میں پوری نہیں ہو
سکتیں۔جب سے روس کا ollapse) رستگی ہوا ہے، روس اچانک یوں بیٹھ گیا ہے جیسے اس
میں کبھی جان ہی نہیں تھی اس کے کچھ بدنتائج دنیا کے سامنے ظاہر ہورہے ہیں اور کچھ ظاہر
ہوں گے۔ابھی تو سر دست دنیا یہ سمجھ رہی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بہت
بڑی فتح ہے یا capitalism اسمرا یارانہ نظام کی فتح ہے مگر یہ سب بیوقوفی کی باتیں ہیں۔یہ نظام
بھی ناکام ہو چکا ہے جس میں ہم اس وقت موجود ہیں اور وہ نظام بھی ناکام ہو چکا ہے اور

١٣٣
ان دونوں نظاموں کے ٹوٹنے کے نتیجہمیں ایک جوٹوٹ
کر ظاہر ہوگیا اور ایک ٹوٹنے والا ہے۔ن کے نتیجہ میں جو انتشار پیدا ہوگا اس کو سنبھالنے کی تمام تر ذمہ داری جماعت احمدیہ کی ہے۔روس
USSR
میں جماعت احمدیہ کا نفوذ
روس کے انتشار کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کو وہاں بڑی تیزی سے نفوذ ہوا اور
بکثرت ان کے ساتھ ہمارے رابطے ہوئے اور بہت بڑی بڑی اسلامی مملکتوں کے جو اس
وقت روس کا حصہ ہیں، چوٹی کے بعض نمائندگان انگلستان آکر مجھ سے ملے اور بعض تک ہم
نے اپنے نمائندے بھیجے۔اب نتیجہ یہ نکلا ہے کہ خدا کے فضل سے اکثر مسلمان ریاستوں میں حمامات
احمدیہ قائم ہو چکی ہے اور ان کے راہنما اس سال جلسہ میں شرکت کے لئے حاضر ہورہے ہیں۔بعض ایسے نئے ممالک بھی احمدیت میں داخل ہوئے جن کے متعلق ہمارے پروگرام میں کوئی
ذکر نہیں تھا اور بظاہر کوئی سبیل نظر نہیں آتی تھی کہ کیسے ہم وہاں تک پہنچیں گے مثلاً منگولیا
ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنی طرف سے ایسا انتظام کیا کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور
یقیناً یہ سارا کاروبار جو شروع ہو چکا ہے یہ خدا کی تقدیر کے تابع ہے اس میں ہمارا کوئی
دخل نہیں، ہماری کوششوں کا کوئی دخل نہیں۔چنانچہ کچھ عرصہ پہلے منگولیا کے ایک مسلمان
لیڈر جو تازق یا فرق قوم سے تعلق رکھتے تھے اور کسی زمانہ میں وہ لوگ روس سے منگولیا
منتقل ہو گئے تھے ، انگلستان تشریف لائے۔انگلستان آنے کے بعد کسی نے اُن کو مشورہ
ا کہ اگرتم کسی مسلمان تنظیم سے رابطہ قائم کرنا چاہتے ہو تو ایک ہی جگہ ہے تم لندن (احمدی بیت
الصلوة ناقل) جاؤا اور ان سے طلوبہ وہ نہیں سمجھائیں گے اور تمہاری ضروریات کے متعلق بھی
تمہیں آگاہ کریں گے کہ کیسے پوری کی جاسکتی ہیں۔چنانچہ انہوں نے رابطہ کیا اور رابطہ کے بعد
کئی مجالس ہوئیں اور انہوں نے اس بات پر آمادگی کا اظہار کیا کہ وہ واپس جاکر پہلے میرے
نمائندے کو دعوت دیں گے اور پھر مجھے دعوت دیں گے تاکہ میں خود وہاں جاکران مسلمانوں

۱۳۴
سے رابطہ کر سکوں۔ایک لاکھ چائیس ہزار مسلمان قرق وہاں موجود ہیں لیکن الا ما شاء الله
تمام کے تمام بے دین ہو چکے تھے۔ایک بھی مسجد وہاں ہاتی نہیں رہی تھی۔کلیتہ اسلام کے
نشانات وہاں سے مٹادیئے گئے تھے۔بہت ہی درد ناک تصویر تھی جو انہوں نے میرے
سامنے کھینچی لیکن مجھے یہ معلوم کر کے افسوس بھی ہوا کہ ان کے رحجانات تیل کی دولت کی
طرف زیادہ ہیں اسلام کی طرف کم ہیں چنانچہ کچھ ایسے اشارے کرتے رہے جن سے میں
سمجھا کہ ان کی ضر در تیں ہم سے پوری نہیں ہو سکیں گی۔اُن سے میں نے کہا ، دیکھیں ! اگر تو آپ
کو دنیا کی دولت چاہیے تو آپ غلط جگہ آگئے ہیں۔آپ ایران جائیے۔آپ سعودی عرب
جائیے۔انڈونیشیا جائیے۔لیبیا سے رابطہ کریں۔دولت تو ملے گی دین نہیں ملے گا اور انسانی
قدریں نہیں ملیں گی۔اسلام اگر ملا بھی تو ام کا وہ اسلام ملے گا جو تاریک زمانوں کا اسلام
ہے حضرت محمدرسول اللہصلی الہ علیہ ولی ال وستم کے روشن زمانے کا اسلام نہیں ہلے گا۔اب آپ کی مرضی ہے کہ کون سا رستہ اختیار کرتے ہیں۔بہر حال واپس جاکر انہوں نے ایک
وعدہ پورا کیا اور میرے نمائندہ کو آنے کی دعوت دی۔وہ جب اس علاقے میں پہنچے جہاں
سے وہ لیڈر نمائندہ منتخب ہوئے تھے تو ان لوگوں کی طرز عمل بالکل مختلف تھی۔وہ واقعہ اسلام
کے پیاسے تھے اور چاہتے تھے کہ کوئی ان کی راہنمائی کرے کیونکہ اس سے پہلے میں روسی
زبان میں ایک محبت بھرا پیغام اہل روس کے لئے لکھ چکا تھا۔وہ اسے ساتھ لے گئے اور
اسے پڑھنے کے بعد بہت تیزی سے اُن لوگوں کے اندر دلچسپی پیدا ہوئی۔وہاں سینما ہال
کے سوا کوئی بال نہیں ہوتے جہاں لیکچرز ہوں تو چونکہ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر خود دلچسپی لے
رہے تھے اس لئے انہوں نے ہمارے نمائندہ کی سینما ہال میں تقریر کرائی اور وہاں سب نے
ہاتھ اٹھا اٹھا کر تائید کی کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ان کو اس نمائندہ نے مطلع کر دیا کہ تمہارا ایڈر
دوسری طرف رحجان رکھتا ہے۔ہو سکتا ہے کہ وہ اس بات
کو برا منائے کہ تم ہم سے تعلق
قائم کر ولیکن انہوں نے کہا کہ ہم نے اُسے لیڈر چنا ہے، اگر وہ ہماری مرضی کے مطابق ہے

۱۳۵
گا تو لیڈر رہے گا نہیں ہوگا تو ہم دوسرا لیڈر چن لیں گے مگر احمدیت میں دلچسپی سے وہ ہمیں
اب ہٹا نہیں سکتا۔چنانچہ ان کے تین بہت ہی اہم لیڈر میرے امریکہ آنے سے پہلے مجھ سے
ملنے آئے اور جب میں وہاں سے رخصت ہوا ہوں تو ابھی وہیں موجود تھے۔اس ملاقات کے
نتیجہ میں ہم نے منگولین ایمبیسی کو بھی بیچ میں شامل کیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ واپس جا کہ یہ بڑی
جلدی احمدیت کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائیں گے اور اس کے بعد انہوں نے مجھے یہ تاثر دیا کہ
ایک دفعہ جب احمدیت کی رجسٹریشن ہوگئی تو ہمارے ساتھ ایک لاکھ چالیس ہزار سلمان احمدیت
کے ممبر بن جائیں گے۔چنانچہ جتنی دیر وہ وہاں رہے ہماری آپس میں بہت سے مختلف موضوعات
پرگفتگو ہوتی رہی اور ان
کی علمی ضروریات کی بھی تعین ہوئی اور کس حد تک ہم معلم بھیج کر ان
کی مدد کر سکتے ہیں، یہ باتیں بھی طے ہوئیں۔یہاں تک کہ منگولین ایمبیسی نے ہم سے وعدہ کیا
کہ آپ ان کی تربیت کے لئے وہاں جتنے آدمی بھی بھیجنا چاہیں گے ہم پاکستان کے ذریعے
آپ کو ویزا کی درخواست دینے پر مجبور نہیں کریں گے کیونکہ ہم حالات کو جانتے ہیں۔آپ
براہ راست نہیں کہیں اور ہم ذمہ دار ہیں کہ آپ کے آدمی وہاں پہنچتے رہیں۔چنانچہ اللہ تعالے
کے فضل سے یہ رابطے بڑی تیری کے ساتھ استوار ہوئے اور ہو رہے ہیں۔بہت سی کتب
وہ ساتھ لے گئے۔کچھ ہم ان
کو بھجوا رہے ہیں۔خیال یہ ہے کہ انشاء اللہ منگولا میں ہ
سے پہلی (بیت الصلوة۔۔۔ناقل) جماعت احمدیہ قائم کرے گی اور امید ہے کہ بہت جلد
اس کی بنیادیں ڈال دی جائیں گی۔روس میں اشاعت دین میں لجنہ کا کردار
اب یہ ایک لاکھ چالیس ہزار احمدی جو خدا کے فضل ہے اس حال میں داخل
ہوئے ہیں کہ ان کی تختیاں بالکل خالی ہیں ، نام کا اسلام ہے لیکن کچھ پتہ نہیں کہ اسلام
کیا چیز ہے ان کی تربیت کوئی آسان کام تو نہیں ہے کتنی ہیں ضرور نہیں ہیں۔بہت سی

١٣٩
چیزوں کے ترجمے چاہئیں۔بہت سے کارکن چاہئیں۔بہت سی عورتیں چاہئیں جو عورتوں کے
مسائل سے اُن کو آگاہ کریں۔اُن آنے والوں میں ایک خاتون بھی تھیں جو میری اہلیہ سے بھی
ملیں اور میری بچیوں سے بھی بہت اچھا نیک تأثر لے کر وہ واپس لوٹی ہیں تو اس لئے
یں آپ کے ساتھ یہ بات کھل کر کر رہا ہوں کہ آپ پر بہت سی ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں۔صرف ایک منگولیا کا ہی معامر نہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا روس کی مختلف ریاستوں سے
بڑی تیزی کے ساتھ دلچسپی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔مردوں نے تو جو کام کرنا ہے وہ کریں
گے ہی لیکن میری یہ دلی تمنا ہے کہ عورتیں کسی صورت میں بھی مردوں سے پیچھے نہ رہیں اور
مجھے یقین ہے کہ اگر عورتیں یہ فیصلہ کر لیں تو ان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ مردوں سے
پیچھے نہیں رہیں گی۔اس پر میرا ایک مشاہدہ گواہ ہے۔حضرت مصلح موعود اللہ تعالٰی آپ سے
رامنی ہو) کے زمانہ میں بھی جب بھی حضرت مصلح موعود نے ایسی تحریک
کی جس میں لجنہ کو خاص
طور پر مخاطب کر کے ان پر ذمہ داری ڈالی تو اس تحریک کے جواب میں انہوں نے بہت
جلدی بھیک کہا اور مردوں کے مقابل میں بہت تیزی کے ساتھ ان
فرائض کو پورا کیا جوائن کے
ذمہ لگائے گئے تھے۔اسی طرح اب بھی میں دیکھتا ہوں کہ چونکہ اب ہر تک کی صد لجنہ براہ راست
مجھ سے متعلق ہو چکی ہے۔بیچ میں کوئی واسطہ نہیں رہا، جب بھی کوئی ہدایت لجنہ کو دی جاتی
ہے تو بلا تاخیر ان کی طرف سے خدا کے فضل کے ساتھ لبیک کہتے ہوئے اس تحریک پر عمل
ہوتا ہے اور مردوں میں نسبتاً کچھ مستی ہو جاتی ہے تعلیم کے معاملہ میں بھی ہم نے دیکھا ہے
ہ ربوہ میں بھی اور پہلے قادیان میں بھی احمدی بچیاں تعلیم میں اپنے بھائیوں وغیرہ سے آگے
تھیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کے پاس باہر کے مشاغل نہیں تھے۔لڑکے باہر جا کر
بہت سا وقت ضائع کر دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود آپس میں باتیں کرنے کے مواقع تو تھے
جن کی قربانی کرنا کہ آپس میں باتیں چھوڑ کر پڑھائی کرنا یہ بھی بہت بڑی چیز ہے۔چنانچہ
لجنہ نے اور احمدی خواتین نے اللہ کے فضل سے اچھے کاموں میں ہمیشہ آگے قدم بڑھائے ہیں

ور دنیا کی علی ضروری پوری کرنے میں بعد بہت بڑے کام کرسکتی ہے۔روس میں اشاعت دین کا میری ذات اور لجنہ سے خاص تعلق
پہلی بات
تو یہ کہ آپ میں سے جو اس وقت تعلیم حاصل کر رہی ہیں ان کو مختلف
زبانیں سیکھنی چاہئیں اور روسی زبان اس وقت بہت ہی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ روس کے
متعلق حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی یہ پیش گوئی تھی کہ خدا تعالیٰ نے روس کا عصا
میرے ہاتھوں میں تھمایا ہے اور پھر یہ پیش گوئی تھی کہ میں ریت کے ذروں کی طرح اپنے
متبعین کو روس میں دیکھتا ہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ اب یہ وقت ہے اور یہ دور ہے جس میں
واقعہ بڑی تیزی کے ساتھ ہم روس میں انشاء اللہ تعالیٰ دین پھیلانے لگیں گے۔اس کا
لونز سے بھی ایک تعلق ہے اور میری ذات سے بھی تعلق ہے اور میری خلافت کا بھی لجنہ
سے ایک تعلق ہے۔آج میں یہ مضمون آپ پر کھولنا چاہتا ہوں
جب بھی میں غالباً جامعہ احمدیہ کا علم تھاتومیں نے ایک عجیب خواب دیکھا اور اس کا میں نے
اپنے پہلے جلسہ کے اس خطاب میں بھی ذکر کیا تھا جو خواتین سے ہوا تھا۔وہ خواب یہ دیکھا کہ ایک مجلس ہے
جس میں مختلف علماء ( غیر احمدی علماء بھی ہیں اور کچھ احمدی علماء بھی ہیں) کے درمیان احمد تیت
کی سچائی یا بطلان کی گفتگو ہورہی ہے اور کچھ عرصہ کے بعد میں محسوس کرتا ہوں کہ جو احمدی علماء
ہیں وہ جس طرح جواب دینے کا حق ہے ویسا جواب نہیں دے رہے اور جیسا فتح کا نمایاں اثر
ظاہر ہونا چاہیئے ویسا فتح کا اثر ظاہر نہیں ہورہا تو میں اُٹھ کر جواب کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا
ہوں اور عجیب فقرہ کہتا ہوں کہ میرے وہم وگمان میں بھی وہ بات نہیں آسکتی تھی۔اس زمانے
میں یہ فقرہ بالکل ہی غیر معمولی اور اجنبی فقرہ تھا لیکن میں بات ہی اس طرح شروع کرتا ہوں
کہ بعض دفعہ بعض تیر لبعض خاص وقتوں کے لئے بچا کر رکھے جاتے ہیں لیکن ان کے استعمال کا
وقت توقع سے پہلے آجاتا ہے اور میں لجنہ اماءاللہ
کے ان تیروں میں سے ایک تیر ہوں

جو خاص وقت کے لئے بچا کے رکھے گئے تھے لیکن اس سے پہلے وہ وقت آگیا ہے اب
میں اس معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہوں اور اس کے بعد میں نے کچھ تفصیل سے ذکر بھی کیا تھا۔بہرحال میں و گفتگو کرتا ہوں اس سے ایک دم کایا پلٹ جاتی ہے اور سارے مخالفین سر مینیک
کر ہاں میں ہاں ملانے لگ جاتے ہیں تو اس رویا سے میں یہ بجھتا ہوں کہ میری خلافت کا لجنہ
اما والدہ سے ایک گہرا تعلق ہے۔لجنہ اما و اللہ کے تیر کہنے سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی لونڈیوں کا ایک تیر ہے جو
دُنیا کے لئے پھینکا جا رہا ہے۔اس کا جو بھی مطلب ہوئیں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ میرے
دور میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بوند جماعتی خدمات میں بہت ہی مستعد ہو گی اور بہت
قوت کے ساتھ میری مدد کرے گی۔یہ تعبیر اس لئے کی ہے کہ تیر تو چلتا ہے لیکن تیر کو چلانے
والے ہاتھ پیچھے ہوتے ہیں اور ان ہاتھوں کی طاقت تیروں میں منتقل ہوتی ہے پس مجھے لجنہ اماء
اللہ کے تیروں میں سے ایک تیر کہا۔اس سے مراد یہ ہے کہ انشاء اللہ میری ہر تحریک پر
لبته ایا مرالہ بڑی قوت کے ساتھ عمل کرے گی اور اس کی طاقت کے زور سے دنیا تک
( دین حق۔۔۔ناقل) کا پیغام پہنچے گا۔میری خلافت کا روس کے ساتھ بھی ایک تعلق ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت مصلح موعود
اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) نے بہت لمبا عرصہ پہلے (یعنی ہندوستان کی تقسیم بھی ابھی نہیں
ہوئی تھی اور میں ابھی بہت چھوٹا تھا ایک رویا دیکھی اور رویا یہ تھی کہ آپ کسی ایسی جگہ میں
ہیں جہاں
ارد گرد فوج کا گھیرا ہے اور خطرہ ہے اور اس کمرے میں اقم طاہر (میری والدہ )
لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے ساتھ ایک بچہ ہے جو میرا بچہ ہے لیکن چونکہ میری عمر اس بچے سے
بڑی تھی جو ان کو نظر آیا۔اس لئے حضرت مصلح موعود اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) کو سمجھ
نہیں آسکی کہ یہ لڑکا کون ہے۔بہرحال آپنے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ خطرہ ہے۔ہمیں ام ظاہر
کو کہتا ہوں کہ جلدی سے اٹھو اور تیار ہو۔اوسم اس ملک سے نکل جائیں لیکن وہ شاید دیر

١٣٩
کرتی ہیں یا تیار نہیں ہوسکیں۔آپ نے بچے کو گود میں اٹھایا اور تیزی کے ساتھ وہاں سے
باہر نکل گئے۔ایسی حالت میں کہ وہ بچہ ان کی گود میں ہے ایک ایسی جگہ جاتے ہیں جو اجنبی ہے
اور وہاں جاکر پوچھتے ہیں کہ یہ کونسا علاقہ ہے تو لوگ آہستہ آہستہ کہتے ہیں آہستہ بات کریں۔یہ
روس کا علاقہ ہے۔آپ کہتے ہیں تم کون لوگ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم تو احمدی ہیں اور یہاں
احمدیت پھیل رہی ہے لیکن ابھی کھل کر بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔اب اس دنیا میں حضرت مصلح موعود اللہ تعالی آپ سے راضی ہو) کی گود میں جو بچہ ہے وہ
میں تھا اور چھوٹا بچہ اس لئے دکھایا گیا کہ ابھی کچھ وقت لگنا تھا جب خدا تعالے مجھے تربیت دے
کہ ایسی جگہ کھڑا کرتا کہ جی حالات میں مجھے پاکستان سے ہجرت کرنی پڑی ان حالات میں ہجرت
کرتا اور پھر جا کر روس سے میرا رابطہ ہوتا۔حضرت مصلح موعود( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو)۔کی گود میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی حمایت میں ، آپ کی نیک تمناؤں کے مطابق آپ
کی دعاؤں کے نتیجہ میں ان وعدوں کے نتیجہ یں جو آپکی ذات سے وابستہ تھے اللہ تعالی آپ کے کسی بیٹے کو
یہ توفیق دے گا کہ وہ روس میں تبلیغ دین حق۔۔۔ناقل) کرے گا اور روسی احمدیوں سے
اس کے روابط ہوں گے بس یہ رویا بعینہ میری ذات میں پوری ہوئی ہے کیونکہ فوج کے
گھیرے کا مطلب ہے مارشل لاء کے دوران حالات کا خطرناک ہونا۔فوجی حکومت کے دوران
حالات کا خطر ناک ہوتا اور حضرت مصلح موعود ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوا کے ساتھ میرے
سوا آپ کا کوئی اور بیٹا نہیں جو وہاں سے ہجرت کرتا ہے حضرت مصلح موعود اللہ تعالیٰ آپ سے
راضی ہوں تو تمثیلا دکھائے گئے ہیں لیکن اصل میں میری ہجرت مراد تھی اور بعینہ انہی حالات میں
که فورج کا گھیرا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ خطر ناک حالات ہیں مجھے نکل جانا چاہیئے اور پھر یہاں
انگلستان آنے کے بعد وہ حالات پیدا ہوئے جبکہ ہمارے روس سے روابط ہوئے۔اس سے
پہلے ہم ان روابط کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔تو ان دونوں تعلقات کو میں آپ پر کھول رہا
ہوں کہ روس میں تبلیغ (دین حق۔۔۔ناقل) کے سلسلہ میں احمدی خواتین بہت بڑے بڑے

آج 10 میں سے 10 باقی