تبلیغِ دین اور تربیّتِ اولاد

حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ, حصہ 2

۱۴۰
کام کر سکتی ہیں۔احمدی بیچتیاں روسی زبان سیکھیں
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ میں آپ کو روسی زبان سیکھنے کی طرف توجہ دلانا
چاہتا ہوں بہت کثرت کے ساتھ میں تربیت کرنے والیوں کی ضرورت ہوگی۔اس لئے آپ
اپنی بچیوں کو یہاں زائد زبان کے طور پر روسی زبان سکھا سکیں تو جہاں تک ممکن ہے یہ زبان
سکھائیں ہیں نہیں جانتا کہ یہاں روسی خاندان ہیں کہ نہیں لیکن جرمنی میں بہت کثرت سے
روسی خاندان آچکے ہیں کچھ آرہے ہیں۔اس لئے جرمنی کی لجنہ کے لئے یہ نسبتاً زیادہ آسان
ہے
کہ وہ لجنہ اپنے دیگر فرائض میں روسیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا کام بھی شامل کر لیں
اور جہاں تک میں نے روسی خواتین کو دیکھا ہے جرمنی میں سبھی میرا ان سے رابطہ ہوا، میں نے
دیکھا ہے کہ وہ بہت جلد احمدیت کے پیغام سے متاثر ہوتی ہیں اور مین خاندانوں سے بھی احمدی
مرد و زن نے رابطہ کیا ان کی طرف سے بہت سی دوستانہ اور محبت بھرا جواب ملا ہے تو
اگر وہ سردست روس نہیں جاسکتیں تو جرمنی کی خواتین روسی خاندانوں سے جرمنی میں رابطے
قائم کر سکتی ہیں اور جو بچیاں زبان سیکھیں اس کی پریکٹس بھی ہوگی۔وہ روسی بچیوں سے دوستی
بڑھائیں اور اُن سے عنا شر وع کریں۔جہاں تک لٹریچر کا تعلق ہے اللہ تعالٰی کے فضل سے وہ ہم بہت حد تک پہلے ہی
طبع کر اچکے تھے اور کچھ ایسا ہے جو اب شائع ہو رہا ہے لیکن نہیں ایسی احمدی بچیوں کی ضرورت
پڑے گی جو کثرت کے ساتھ کتب حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کا ترجمہ براہ راست
اردو سے روسی زبان میں کرسکیں یا سلسلہ کا دوسرا لٹریچر بھی روسی زبان میں ترجمہ کرسکیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ اس سلسلہ میں آپ انشاء اللہ تعالیٰ پوری توجہ کے ساتھ اس زرداری
کو نبھانے کی کوشش کریں گی۔

۱۴
ایک فائدہ آپ کو اس کا یہ ہو گا کہ جن بچیوں کو آپ اس پہلو سے (ابھاریں)
Motivate کریں گی ان کے دل میں یہ جذبہ پیدا کریں گی کہ تم خدمت دین کے لئے روسی زبان
سیکھو اور اس میں مہارت پیدا کرو، ان
کو دیگر ابتلاؤں سے بھی آپ محفوظ کر دیں گی کیونکہ
جن بچیوں کو شروع سے ہی ایک اعلیٰ مقصد کی لگن ہو جائے ایک اعلیٰ مقصد کی جستجو ہو جائے
وہ ارد گرد کے گندے ماحول سے پھر اثر پذیر نہیں ہو تیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان
کو اپنے مقصد کی لگن میں اتنی دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے اور ایسی لذت آنے لگتی ہے کہ وہ دنیا
کی دوسری لذتوں کو نسبتاً حقیر سمجھے لگتی ہیں اور غیر ماحول سے کم متاثر ہوتی ہیں۔اپنی بچیوں پر دینی ذمہ داریاں ڈالیں
اس سلسلہ میں اب دوسری بات میں یہ کہوں گا کہ اپنی بچیوں کی حفاظت کی خاطر
شروع ہی سے ان کے اوپر دینی ذمہ داریاں ڈالنا شروع کر دیں ان کے سپرد کوئی ایسے اعلیٰ
درجہ کے کام کر دیں جن کے نتیجہ میں ان میں ایک احساس پیدا ہو کہ ہم بہت عظیم خواتین ہیں
ہم خاص مقاصد کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔ہم نے بڑے بڑے کام دُنیا میں سرانجام دیتے ہیں۔یہ احساس ہے جو بہت سی بدیوں سے انسان
کو بچاتا ہے۔اور بچپن ہی میں اس احساس
کا پیدا کرنا ضروری ہے۔اب میری فیملی ملاقاتیں ہوتی ہیں، ان میں میں نے دیکھا ہے جو بچے
وقف نو میں شامل ہیں ان کی مائیں جب ان کا تعارف کراتی ہیں تو ان کے اندر ایک اور اپنائیت
کا جذبہ ہوتا ہے۔معلوم ہوتا ہے بچپن سے وہ ان کے کانوں میں ڈال رہی ہیں کہ تم وقف ہو تم
وقف ہو تم ہمارے نہیں تم جماعت کے ہو گئے ہو تو بعض بچے اس جوش کے ساتھ آئے
گلے سے چھٹ جاتے ہیں اور یہ بناتے ہیں کہ ہم آپ کے ہو چکے ہیں ، یہ ماں باپ تو اتفاقاً
ہمارے ماں باپ ہیں مستقل ہم آپ کے ہیں اور ایسا معصومانہ پیار کا جذبہ اُن سے بے ساختہ
پھوٹتا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہی جذبہ ہے جوائن

کی آئندہ حفاظت کرے گا۔انہیں مسیح رستے پر قائم رکھے گا۔اُن کے اندر یہ احساس رہے گا
کہ ہم عام لوگوں سے مختلف اور ایک خاص اعلیٰ مقصد کی خاطر پیدا کئے گئے ہیں۔اسی قسم کا جذبہ
باقی بچوں میں بھی پیدا کرنا چاہیے خواہ وہ وقف نہ ہوں۔کیونکہ یہ جذبہ انسان کے اندر ایک
محافظ پیدا کر دیتا ہے۔ایک بیرونی محافظ ہوا کرتا ہے جو ماں باپ
کی نصیحتیں ہیں یا ماحول کی
نصیحتیں ہیں۔یہ بیرونی محافظ ہمیشہ انسان کا ساتھ نہیں دیا کرتے لیکن ایک اندرونی محافظ ہوتا
ہے جو اپنے ضمیر سے اٹھتا ہے۔اس کی آواز بڑی طاقت والی ہوتی ہے۔اس کا سب سے
زیادہ اثر انسان کے اوپر پڑتا ہے۔اگر آپ اس بڑے ماحول سے اپنی اولاد کو بچانا
چاہتی ہیں تو ہر ایک کے ضمیر سے اُس کے محافظ کو جگا دیں جسے خدا نے ہر ضمیر میں رکھا ہوا
ہے اور اُس کے اندر ایک لگن پیدا کر دیں ایک جذبہ پیدا کر دیں ، ایک احساس برتری پیدا
کریں کہ تم زیادہ اعلی کاموں کی خاطر پیدا کی گئ ہو۔تم اعلیٰ مقاصد کے لئے بنائی گئی ہو۔تم
نے دنیا کے حالات بدلنے ہیں۔دنیا کے پیچھے نہیں لگتا بلکہ دنیا کو اپنے پیچھے چلانا ہے۔اس قسم کا
کا احساس اگر بچپن میں پیدا کر دیا جائے تو بعد میں ایسے بچے خواہ کسی سکول میں جائیں
خواہ ماں باپ کی نظر سے دور بھی ہٹ جائیں۔تب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اُن
کے ضمیر کا وہ محافظ اور نگران ان
کو ہمیشہ صحیح راستہ پر قائم رکھتا ہے اور ایسے بچے ہمیشہ
اپنے سکولوں میں، اپنے ماحول میں تبلیغ کرتے رہتے ہیں اور پھر گھر اگر اپنے ماں باپ کو شاتے
ہیں کہ آج یہ بات ہوئی اور ہم نے یہ جواب دیا اور پھر جب ملاقاتوں کے وقت یہ مجھے اپنی باتیں
سناتے ہیں تو بعض دفعہ میں حیران رہ جاتا ہوں کہ کس طرح اللہ تعالے ان کو روشنی عطا کرتا ہے
دفعہ
بالکل معمولی علم کے بیچے بھی جب اسلام کی خاطر کسی مد مقابل سے حتی کہ بعض دفعہ
اپنے استادوں سے مکرلیتے ہیں تو خدا تعالے ایسی ایسی باتیں ان کو سمجھاتا ہے کہ اُن کا دل
روشن ہو جاتا ہے اور اس تجربہ کے نتیجہ میں انکا اسلام سے اور بھی زیادہ تعلق بڑھ
جاتا ہے۔

۱۴۳
بچوں میں دینی محبت کی جارحیت پیدا کریں
پس جن ملکوں میں ہم خدمت دین کے لئے نکلے ہیں جن تہذیبوں سے ہمارا واسطہ ہے
ان کا زہر بہت گہرا ہے اور اس سے اپنی اولاد کو بچانا ہمارے اولین مقاصد میں سے ہونا
چاہیئے اور یہ حفاظت دفاعی طور پر نہیں ہوسکتی بلکہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ یہ ایک قسم کی
جارحیت اختیار کریں اور وہ جارحیت کوئی ظالمانہ یاد شمنی والی جارحیت نہیں ہے بلکہ ایسی جاریت
ہے جیسے ماں اپنی محبت میں اپنے بچوں کی حفاظت کرتی ہے۔وہ جارحیت محبت کے نتیجے
میں ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں ایک بے انداز قوت پیدا ہو جاتی ہے، بہت بڑی دلیری
پیدا ہو جاتی ہے۔محبت کے نتیجہ میں جو جارحیت ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہوسکتا۔آپ
میں سے وہ لوگ جنہوں نے پنجاب میں یا ہند و پاکستان میں یا کہیں اور دیہاتی علاقے میں تربیت
پائی ہے انہوں نے بارہا اپنے گھروں میں دیکھا ہو گا کہ مرغیاں ہیں جن کے چھوٹے چھوٹے چوڑے
ہوتے ہیں لیکن مرغی کی طبیعت میں چونکہ جارحیت نہیں بلکہ ایک خوف زدہ سا معصوم سا جانور
ہے اور ہر چیز سے بھاگ جاتا ہے جبکہ بلی کی طبیعت میں جارحیت ہے، کتے کی طبیعت میں
جارحیت ہے لیکن جب چھوٹے بچوں پر کتا یا بھی حملہ کرتے ہیں تو میں نے دیکھا ہے کہ مرغیاں اس
طرح بھر کر ان پر پڑتی ہیں اور اس قدر طبیعی جوش ان کے اندر پیدا ہو جاتا ہے کہ میں نے اپنی
آنکھوں سے یہ واقعہ دیکھا ہے اور میں حیرت زدہ رہ گیا کہ کتا اسی بھری ہوئی مرغی سے ڈر
کر بھاگ
گیا کیونکہ اس کی فطرت
کو یہ معلوم تھا کہ محبت کی جارحیت کا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔یوں
لگتا ہے اس کے اندر ایک شیر تھا جو بیدار ہو گیا تو دین حق۔۔۔ناقل) کے لئے اپنے بچوں میں
ایسی جارحیت پیدا کریں جو محبت کی جارحیت ہے اور اگر آپ یہ پیدا کرنے میں کامیاب ہو
جائیں تو آپ یقین رکھیں کہ آپ کی اولاد ہمیشہ مخالف ماحول پر غالب رہے گی۔کوئی دنیا کی
طاقت اسے مغلوب نہیں کر سکے گی کیونکہ واقعہ محبت کی جارحیت جیسی کوئی اور قوت نہیں

۱۴۴
ہے اور آپ ماؤں سے بڑھ کر اور کون جانتا ہے۔آپ کی فطرت میں خدا نے یہ بات رکھ دی
ہے اور دین حق۔۔۔ناقل) کو ایسی ماؤں کی ضرورت ہے جو اس رنگ میں اپنی اولادوں کی
تربیت کریں۔بچے کے لئے ماں کا سب سے اچھا ورثہ تقویٰ ہے
آج کے دور میں پیدا ہونے والے بچوں پر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آئندہ نسلوں
کی تربیت کی ذمہ داری ہے۔کثرت کے ساتھ لوگ داخل ہو رہے ہیں۔صرف زبان کی بات
نہیں ہے۔اپنے اعمال سے اپنی تنظیم اور نظم وضبط کے ذریعے احمدیوں کو ایسے نمونے بنانے
پڑیں گے جن کے نتیجے میں ہر دیکھنے والا ان نمونوں سے متاثر ہو اور ان کے ساتھ رہنا ہی ان
کی تربیت کا موجب بن جائے۔پیس ایسے اچھے بچے پیدا کرنے کے لئے آپ
کو اچھی ماں بننا
ہوگا۔یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ اچھی مائیں بہنیں اور اپنے بچوں کے لئے دعائیں کرتی ہیں
اور دعائیں منگواتی رہیں کہ ان کو خدا اچھا بنا دے۔ایسی مائیں جو دنیا کی ہوچکی ہوتی ہیں جن کی
تمنائیں دنیا کے لئے وقف ہو جاتی ہیں ، جن کی خواہشات دُنیا کی زندگی کے لئے وقف ہو
جاتی ہیں بعض دفعہ ان کے دل میں بھی دین کی محبت ہوتی ہے اور پہلی منزل پر وہ نہیں بجھتیں
کہ ہمارا رخ کس طرف ہے۔دل میں بچپن سے یہ بات داخل کی جاچکی ہے اور جاگزین کی
جا چکی ہے کہ دین دُنیا پر غالب رہنا چاہیے چنانچہ وہ اپنے بچوں کے لئے دین ہی مانگتی ہیں
اور دین کی دعائیں کرتی ہیں اور جب بھی موقعہ ملے وہ لکھتی بھی ہیں لیکن خود وہ دنیا کی ہو چکی
ہوتی ہیں۔ایسی ماؤں کے بچے بالآخر ہا تھوں سے ضرور نکل جاتے ہیں کیونکہ بچوں کے اندر
خدا تعالیٰ نے یہ ذہانت رکھی ہے کہ اپنے ماں باپ کے اصل مدعا کو پہچان لیتے ہیں۔اگر ماں
باپ ان کو کہیں کہ اچھے بند پہنچے بنو نیک بنوا اور خود جھوٹ بول رہے ہوں، خود وقت ضائع
کر رہے ہوں، خود خواہشات دُنیا کی ہوں تو بچے خاموش بھی رہیں گے تو دل ان
کا بتا رہا

۱۱۴۵
ہوگا کہ ماں باپ گپیں مارتے ہیں ان کو دنیا زیادہ اچھی لگتی ہے دین نسبتا کم اچھا لگتا ہے
اگر ماں باپ کے دل میں دین کی گہری محبت ہو تو وہ خاموش بھی ہوں تو ان کے بچوں پر بہت
نیک اثرات پڑتے ہیں۔ہم نے ایسی جاہل مائیں بھی دیکھی ہیں جو دنیا کے لحاظ سے جاہل لیکن
دل میں نیکی اور اللہ اور رسول کی محبت جاگزیں تھی بسادہ سے لوگ تھے۔پرانے زمانوں کے
لوگ لیکن ان کی اور دیں سب کی سب خدا کے فضل سے دیندار نہیں۔اور جب آپ اُن سے
پوچھیں تو وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ تو ہماری ماں کا احسان ہے ، اس نے دودھ میں ہمیں
اللہ کی محبت پلائی۔پس یہ جو دودھ پلانے کا محاورہ ہے اس میں بہت گہری حکمت کی
بات ہے۔دودھ میں محبت پلانے کا مطلب یہ ہے کہ ان ماؤں کے خون میں وہ محبت
رچی ہوئی ہوتی ہے۔وہ دودھ پلائیں تو دودھ کے ذریعے وہ محبت بچوں میں جاتی ہے۔وہ باتیں کریں تو باتوں کے ذریعے وہ محبت جاتی ہے۔اوریاں دیں تو تب بھی وہ محبت اکن
کے دلوں میں جاتی ہے۔دم ان کو جب پیار کی نظروں سے دیکھتی ہیں تو ساتھ بسم الله
کہتی ہیں اور دعائیں کرتی جاتی ہیں کہ اللہ ان کو نیک بنائے ، الل ان
کو نیکی پر پروان چڑھائے
ایسی سادہ مائیں جو خود عالم نہ بھی ہوں۔دین کا کوئی خاص علم نہ بھی رکھتی ہوں لیکن تقومی کھیتی
ہیں اور سب سے اچھا در شر جو ماں کسی بچے کو دے سکتی ہے وہ تقویٰ کا درش ہے۔اللہ تعالیٰ
کی محبت اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے زائل ہونے کا خوف، یہ تقویٰ ہے جو مائیں اپنے بچوں
کو عطا کر سکتی ہیں۔ان چیزوں کی طرف توجہ کریں اور یہ کام بچپن میں ہونے چاہئیں۔اولاد آپ کی دولت اور متقبل ہے
جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں۔آپ کے تعلق میں پچھتوں کی مثال زیادہ مناسب ہے)
بچیوں
کی نظریں بدلنے لگتی ہیں جب اُن کے بالوں کے انداز ان کے کپڑوں کے انداز ان کی
مسکرائیں ، اُن کی لچسپیوں کے انداز ظاہر ہو جاتے ہیں اور آپ کو پتہ لگ جاتا ہے
کہ انہوں

نے اپنا رخ بدل لیا ہے ، اس وقت اگر آپ کچھ کریں تو کچھ نہیں ہو سکتا۔دعاؤں کے نتیج میں
کچھ کچھ تو ضرور ہو سکتا ہے لیکن میں نے یہ دیکھا ہے کہ ایسے بچوں کے حق میں دعائیں نسبتاً کم
قبول ہوتی ہیں اور ایسے بچوں کے حق میں زیادہ قبول ہوتی ہیں جن کی ماؤں کی دلی تمنا ان کو نیک
رکھنے کی ہوتی ہے۔چنانچہ بہت سی ایسی بیچتیاں مجھے دکھائی دیتی ہیں جن کو دیکھ کر مجھے خطرہ پیدا
ہوتا ہے کہ ان کی اچھی تربیت نہیں ہوئی اور وجہ یہ ہے کہ ماں باپ نے بچپن سے ان کو اُسی
ماحول میں اُسی انداز میں بڑے ہوتے دیکھا ہے اور پر واہ نہیں کرتے بلکہ بعض ان میں سے
اپنی جہالت کی وج سے فخر محسوس کرتے ہیں، بعض کا معاشی پس منظر کمز ور ہوتا ہے اور علمی
پس منظر کمزور ہوتا ہے اور اس کی وجہ ایک احساس کمتری کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں، وہ
جب اپنے بچوں کو نئے نخروں کے ساتھ بلند ہوتے دیکھتے ہیں، زیادہ اچھے تلفظ سے انگریزی
بولتے دیکھتے ہیں اور ایسے لباس پہنتے دیکھتے ہیں جو انہوں نے خواب و خیال میں بھی کبھی نہیں
دیکھے تھے تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بچے تو بڑے زبر دست بن رہے ہیں، بہت ماڈرن اور عظیم ارمان
بچتے ہیں۔ہم تو چہ نہیں کس گھوڑے میں پڑے رہے تھے اور یہ نہیں سجھتے کہ اس کے ساتھ ساتھ
وہ ان کے بچے نہیں رہتے بلکہ کسی اور کے بچے بن رہے ہوتے ہیں۔اور جب ان کو احساس
پیدا ہوتا ہے اس وقت تک وہ کسی اور کے بن چکے ہوتے ہیں اور مثال ایسی ہے جیسے
احمدی ماں باپ کے گھر بچے پیدا ہوں، ان کے اخراجات پر تعلیم حاصل کریں اور آخر جب
جوان ہوں تو غیروں کے ہو چکے ہوں تو آپ یہ بچے کس کے لئے پال رہی ہیں ؟ محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے لئے یا شیطانی طاقتوں کے لئے اور دنیا پرستی کے لئے۔آپ
کی تو ساری دولت ہی اولاد ہے۔یہی تو آپ کا مستقبل ہے۔اگر اس کی اداؤں سے آپ
واقف ہی نہیں کہ یہ ادائیں کیسی ہیں اور کدھرے کے جارہی ہیں تو پھر آپ کو تربیت کا کوئی
سلیقہ نہیں ہے۔

۱۴۷
تربیت کے لئے دل میں سچی لگن ہوناضروری ہے
تربیت کے سلیقے کے لئے سب سے زیادہ ضروری چیز لگن ہے۔میری مراد یہ
نہیں ہے کہ آپ کو سکول میں ڈال کر تربیت سکھائی جائے۔یہ تو بہت لمبا کام ہے۔میری مراد
یہ ہے اگر آپ کے دل میں سچی لگن ہو تو ایسی ماؤں کے بچے ضائع نہیں ہو سکتے۔ضرور اکس
لگن کا کہیں فقدان ہے ، اس کا بحران ہے اور اس کی طرف آپ کو توجہ کرنی چاہیئے ہو
سے ہی اپنے بچوں کے عادات و اطوار پر نظر رکھیں اور جب بھی آپ دیکھیں کہ خطرے کے
آثار ظاہر ہو رہے ہیں تو اسی وقت محنت شروع کریں اور محبت اور پیار کے ساتھ ان کے اندر
دین کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں یہ بچپن کی محبت ہے جو ہمیشہ کام آتی ہے بعض دفعہ
بچپن کی خوراک بھی ہے جو ہمیشہ کام آتی ہے۔بعض مضبوط آدمیوں سے جو بڑی عمر کو پہنچے
کا بھی مضبوط تھی، میں نے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہیں آپ کی صحت بڑی اچھی ہے تو جواب
دیتے ہیں کہ ہماری ماؤں نے بچپن میں خوب کھلایا پلایا ، دودھ بھی پلائے اور مکھن کھلائے
اور ہڈیوں کے جوس نکال نکال کر دیئے کہ آج تک ہم ماؤں کا دیا کھا رہے ہیں۔واقعت
یه درست ہے۔مجھے بھی یاد ہے، ہماری امی کو بھی بھینسوں کا شوق تھا اور چین میں بھینسوں
والے کے سپرد کیا ہوا تھا کہ زبر دستی اس کو اٹھا کے لے جایا کرو اور صبح بھینس کی تازہ
دھاریں اس کے منہ میں ڈالا کر و۔آپ اس کے نتیجے میں خدا کے فضل سے میری ہڈی
مضبوط ہے کیونکہ کیلشیم بر او راست اس طرح جاتا رہا، کچھ دواوں کے ساتھ کچھ بچپن کی
اس قسم کی غذاؤں کا واقعی اثر ہوتا ہے، تو یہ جو میں بات کر رہا ہوں یہ محض کوئی لطیفے یا
محاورے کی بات نہیں ہے۔بچپن کی تربیت بھی اسی طرح کیچپن کی غذاؤں
کی طرح اثر دکھاتی
ہے اور بہت سے بچے ایسے بھی میں نے دیکھتے ہیں جو درمیانی عرصہ میں اگر بھٹک بھی جائیں
تو بیچین کی گہری تربیت کے نتیجہ میں وہ پھر لازما واپس آجاتے ہیں اور نیک انجام تک پہنچتے

ہیں اور اس کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہاؤں پر ہے۔بچوں کی تربیت کے لئے وقت خرچ کریں
اگر ماؤں کو ان کاموں کے لئے وقت نہ دیا جائے ، ان کاموں کے لئے سہولت
نہ دی جائے تو پھر والدین پر بھی اس کی ذمہ داری ہوگی اور اس پہلو سے چونکہ والد یا لبعض
فرد جنہوں نے آئندہ والدنیا ہے جو یہ بات سن رہے ہیں ان کو میں بجھانا چاہتا ہوں کہ اسلام
نے کمانے کی ذمہ داری مرد پر رکھی ہے اس میں گہری حکمتیں ہیں۔اگرچہ عورت کو یہ آزادی دی
ہے کہ حسب ضرورت
وہ کمائے اور اپنی ضروریات پوری کرے لیکن اس وقت جب وہ مجبور
ہو پیشہ کے طور پر کمانے کی ذمہ داری مردوں کی رکھی گئی ہے اور قرآن کریم نے کھول کر
بیان کیا ہے کہ مردوں پر عورتوں کا یہ حق ہے کہ وہ اُن کے لئے جس حد تک ممکن ہے
آسائش کی زندگی کے سامان پیدا کریں اور ان کی ساری ضروریات کا خیال رکھیں۔یہ اس
لئے ضروری ہے کہ ماؤں کے پاس اگر وقت ہو گا، سہولت ہوگی ، اچھے ماحول میں زندگی کیبر
کر رہی ہوں گی تو وہ آئندہ نسل کی تربیت کر سکیں گی۔اگر بھاگ دوڑ ہو گی کہ انہوں نے بھی
کام پر جانا ہے۔بچے کسی کے سپرد کئے اور آپ بھاگ گئیں یا دوسری دلچسپیوں میں اُن کا
وقت لگتا ہے۔بعض عورتیں میں نے دیکھی ہیں کہ سنگھار پٹار میں ہی ان کے دو دو تین
تین گھنٹے ضائع ہو جاتے ہیں۔اور بن کر تیار ہو کر باہر نکلنے کے لئے قریباً آدھا دن تو اسی میں
لگ جاتا ہے۔اللہ کے فضل سے اس قسم کی عورتیں یہاں نہیں ہیں۔کیونکہ میں جانتا ہوں
آپ سب لوگ ہمت والی ، کام کرنے والی عورتیں ہیں۔آپ
کو وقت ہی نہیں ملتا لیکن جن
خاندانوں میں بدنصیبی سے آسائشیں آجائیں اُن کا یہ حال ہو جایا کرتا ہے اور اس حال
کی طرف
ہر عورت منتقل ہونے کا خطرہ اپنے اندر رکھتی ہے کیونکہ مزاج اس کو یہ بات اچھی لگتی ہے۔اس لئے مجب میں کہتا ہوں کہ آپ کے لئے کھلا وقت چاہیے تو ہیں اس لئے نہیں کہہ رہا کہ

۱۴۹
آپ آرام سے گھر میں آدھا دن تک سوتی رہیں اور اس کے بعد انھیں اور باقی وقت سنگھار
پیار میں خرچ کریں اور پھر پوری طرح تیار ہو کر شاپنگ کے لئے نکل جائیں۔ان کاموں کے
لئے وقت نہیں چاہئیے۔ان کاموں کے لئے وقت چاہیے کہ آپ تہجد کے وقت اٹھیں،
اپنے بچوں کو پیار دیں۔ان کو اُٹھانے کی کوشش کریں ، اُن کے لئے دعائیں کریں۔نماز کے
وقت اگر آپ کا خاوند سُست ہے تو اس کو اٹھائیں، بھائی سست ہے تو اس کو
اُٹھائیں، سب بچوں کو جگائیں اور پھر ان کو تلاوت سکھائیں اور خود بھی اچھی آواز میں تلاوت
کریں اور بچوں کو بھی تلاوت کر دیا کریں۔ان کاموں سے فارغ ہو کر پھر آپ ان کو تیار
کرائیں گی۔پھر آپ کو ان کو سکول بھیجنا ہو گا یا دیگر گھر کے کام کرنے ہوں گے۔تو عورت
بیچاری کے پاس وقت کہاں ہوتا ہے کہ وہ ان فضول باتوں میں خرچ کرے۔ان ذمہ داریوں
کے ساتھ آپ کو جو محنت کرنی پڑتی ہے اس کی جزا بھی اللہ تعالیٰ ساتھ ساتھ دیتا
ہے۔کیونکہ میں جو نقشہ کھینچ رہا ہوں میں نے ایسی پرانے زمانے کی مائیں دیکھی ہیں کہ
جیسی سکینت اُن کے دل میں دیکھی ہے دوسری عورتیں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔وہ مائیں
تو تہجد کے وقت اُٹھتیں، دُعائیں کرتیں اور پھر اپنے بچوں کی تربیت کرتیں ان کو نماز کے لئے
اٹھائیں اور ان کو نماز پڑھتے دکھتی ہیں ، ان کو ان نمازیوں سے ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک ملتی ہے
کہ ان
کی نیکیوں سے ان کا دل اس طرح سکون سے بھر جاتا ہے کہ وہ لڑکی جو سارا دن میں کی
زندگی بسر کرنے کی تمنا میں اس کی تلاش کرتی پھرتی ہے، اگر باہر نہ ملے تو دن رات
گانے سنتی رہتی ہے Pop music (پاپ میوزک میں دل لگانے کی کوشش کرتی ہے ، نئے نئے فیشن
تلاش کرتی ہے ، اس کا تو اس کے ساتھ کوئی تعلق کوئی دور کا بھی واسطہ نہیں ہے جو
سکینت اس ماں کو ملتی ہے جس کا میں نے نقشہ کھینچا ہے اس سکینت سے یہ ادنی لذتوں
کو تلاش کرنے والی لڑکیاں بالکل عاری ہوتی ہیں۔ہر وقت بے چین زندگی گزرتی ہے اور
جس چیز کی تلاش ہے پتہ نہیں وہ کیا ہے اور وہ میسر نہیں آتی۔اس لئے جو وقت میں کہتا
وہ

10۔ہوں آپ
کو میسر ہونا چاہیے ان کاموں پر خرچ ہونا چاہیے۔پھر علمی کام ہیں ، عورتوں کو
اپنے اندر علمی ذوق بھی پیدا کرنے چاہئیں۔جو اس کا لطف ہے وہ ڈرامے دیکھنے فضول
کہانیاں سننے اور اس قسم کی چیزوں میں وقت ضائع کرنے میں نہیں آسکتا۔ہم نے اپنے گھر
میں دیکھا ہے کہ حضرت چھوٹی پھوپھی جان
اور حضرت بڑی پھوپھی جان کی دنیا کے لحاظ سے
بہت معمولی تعلیم تھی لیکن حضرت مسیح موعود (آپ پر سلامتی ہو) کے گھر میں پرورش کا ایک
یہ فیض بھی تھا کہ علم سے بڑی دلچسپی تھی اور ظاہری تعلیم نہ ہونے کے با وجود ایسی روشن دماغ
تھیں ایسا وسیع مطالعہ تھا کہ اکثر مجھے یاد ہے جب بھی گئے ہیں اُن کے ہاتھوں میں
کتا بیں ہی دیکھیں یا بات کرنے لگے ہیں تو کتاب دُہری کر کے رکھ دی تاکہ جب باتیں ختم
ہوں تو پھر کتاب اُٹھا لیں اور اس کے نتیجے میں ان کی زبان میں چلا تھی ان کو ادب کا
ایسا پیارا ذوق تھا کہ حضرت بڑی پھوپھی جان حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی نظمیں آپ
پڑھ کر دیکھیں آپ حیران ہوں گی کہ اس دور کے بڑے بڑے شاعر بھی فصاحت و بلاغت
میں آپ کا مقابلہ نہیں کرتے۔ذہن بھی روشن، دل بھی روشن اور سکینت بھی۔ہر ابتلا میں
بھی ایک سکینت تھی کہ جو کبھی زندگی کا ساتھ نہیں چھوڑتی تھی۔جو اس زندگی میں مزا ہے
وہ مزا ہر وقت متحرک رہنے ، بے چین رہنے میں کہاں نصیب ہو سکتا ہے۔اپنے دلوں اور گھروں کو سکون سے بھر دیں
پس میں آپ کو کسی بوریت کی طرف نہیں بلا رہا میں آپ
کو بہتر زندگی کی طرف بلا
رہا ہوں جو دائماً آپ کے دلوں کو سکون سے بھر دے گی اور اس کی اس لئے ضرورت ہے
کہ جب تک ہم ایسے گھر نہیں پیدا کریں گے۔ہم معاشرے کی اصلاح نہیں کر سکتے ہم معاشرہ کو
بتا نہیں سکتے کہ ہم کیوں بہتر ہیں۔میری مراد وہ معاشرہ ہے جو غیر کا معاشرہ ہے۔وہ آپ
کی طرف اُلٹ کر دیکھتا ہے اور تضحیک سے دیکھتا ہے ، حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے

ادا
وہ سمجھتا ہے کہ پردے میں لپٹی ہوئی پرانے زمانے کی عورتیں ہیں، ان
کو کیا پتہ کہ زندگی کیا چیز
ہے۔آپ نے اگر زندگی کے معنی سمجھ لئے ہوں۔آپ
کی زندگیاں اگر اعلیٰ درجہ کی پرسکون زندگیاں
بن چکی ہوں تو آپ ان کی طرف رحم کی نظر سے دیکھیں گی۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی سویا
ہوا انسان ہو تو جب اُس کو اُٹھایا جائے وہ سمجھتا ہے کہ مجھ پر ظلم ہو رہا ہے اور وہ کہتا ہے
پاگل ہو گئے ہیں، صبح صبح اُٹھ کہ یہ کیا مصیبت پڑی ہوئی ہے لیکن جب اُٹھ جائے آنکھیں
کھل جائیں اور صبح کی تازہ ہوا میں باہر نکلے اور سیر پر جائے تو سونے والوں پر اس کو رحم آنے لگ
جاتا ہے اور کہتا ہے یہ بے چارے ابھی تک پاگلوں کی طرح پڑے ہوئے ہیں۔یہ مختلف زاویوں
کی بات ہے لیکن جو جاگا ہوازاویہ ہے وہ غالب زاویہ ہے، جو سویا ہوا زاویہ ہے و مغلوب
زاویہ ہے۔ہر
شخص جو سو کر اٹھتا ہے اس کو سونے کا مزا پتہ ہے لیکن جواُٹھنے کا مزا ہے وہ
اور ہی مزا ہے اور اس کی کیفیت ہی اور ہوتی ہے۔آپ کے مزے جاگے ہوئے مرے ہیں۔بیدار مغربی کے مزے ہیں۔آپ نے روشنی میں آنکھیں کھولی ہیں۔اسلام کا ماحول آپ کو
اندھیروں سے روشنی میں لے کر آتا ہے۔اس لئے یہ لوگ جو آپ پر سنتے ہیں یہ صرف اُن کی
بے وقوفی کی تو ہیں ہیں۔یہ سوئے ہوئے سمجھ رہے ہیں کہ ہم زیادہ مزے میں ہیں۔آپ اگر ان کو
اپنے مزے سے آشنا کرنا چاہتی ہیں تو اپنے گھروں میں ایسے ماحول پیدا کریں جو سکون سے بھرے
ہوئے ہوں۔اور اس میں صرف عورت کا کام نہیں ہے۔مرد کی بھی بڑی ذمہ داری ہے۔اسی
لئے میں نے کہا تھا کہ مرد بھی سن رہے ہیں وہ اچھی طرح غور سے سُن لیں۔خدا تعالیٰ نے اوّل
ذمہ داری کمانے کی مردوں پر ڈالی ہے۔وہ مرد جو عورتوں کی کمائی پر بیٹھے ہوں وہ تو مردوئے
لگتے ہیں۔مرد تو نہیں لگتے۔ایسے بے ہودہ لگتے ہیں کہ سارا دن بیٹھے وہ روٹیاں توڑ رہے ہیں یا
سور ہے ہیں یا بیوی کے لئے مصیبت ڈالی ہوئی ہے ان کو لو اس
کرنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے کمانے
کی ذمہ داری اُن پر رکھی ہے۔وہ کمائیں اور اتنی ضرورتیں پوری کریں کہ عورت ان نیک کاموں کے
لئے فارغ ہو۔اس نے بچے بھی پیدا کرنے ہیں۔کھانے بھی پکانے ہیں۔برتن بھی دھونے ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی