تبلیغِ دین اور تربیّتِ اولاد
حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ, حصہ 3
۱۵۲
ہر وقت اوہ بہتی رہتی ہے۔اس پر محمد بوجھ ہیں۔پھر دین کے کام بھی کرتے ہیں اور اگر عورت
یہ سب کام کرے تو مرد سے زیادہ مستعد ہوتی ہے۔میں نے انگلستان میں تجربہ کر کے دیکھا
ہے، عورتیں نسبتاً مردوں سے زیادہ وقت ہر قسم کے کاموں میں ، اور دین کے کاموں میں بھی
صرف کرتی ہیں اور اگر مرد اور عورت کے اوقات کا مقابلہ کریں تو مجھے یقین ہے کہ عورتوں کے
اوقات زیادہ مصروف نظر آئیں گے ، زیادہ بھر پور نظر آئیں گے
جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے
پس اللہ تعالیٰ نے جہاں آپ پر اولاد کی تربیت کی بعض زائد ذمہ داریاں ڈالی ہیں
اور اس کے نتیجہ میں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ گھروں میں گھیری گئی ہیں لیکن حقیقت
یہ ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے زیادہ عظمت کے مقام بنتے ہیں اور کئی پہلوؤں سے آپ کو
مردوں پر فضیلت ہے۔سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و علیٰ
الہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری جنت تمہاری ماؤں کے قدموں میں ہے۔کہیں نہیں فرمایا کہ باپوں
کے قدموں میں ہے۔یعنی ساری آئندہ نسلوں کی عورتوں کی بھی اور مردوں کی بھی جنت اُن کی
ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔اتنا بڑا مرتبہ و مقام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
د ستم نے عورت کو دے دیا ہے کہ جس کے بعد دنیا کا کوئی جاہل انسان اسلام پر یہ حملہ
نہیں کر سکتا کہ اس میں عورت
کا کوئی مقام نہیں ہے۔وہ مقام حاصل کرنے کے لئے جو ذرائع
ہیں وہ میسر آنے چاہئیں۔اگر خاوند بیوی سے ہر وقت بد تمیزی سے بات کرتا ہے۔اس کی
عزت کا خیال نہیں ، اس کے ماں باپ کی عزت کا خیال نہیں ، بات بات پر طعنے دینے لگ
جاتا ہے ، گھٹیا باتیں کرتا ہے اس سے مطالبہ کرتا ہے کہ یہ بھی کرو، وہ بھی کرو اور اس کے
با وجود خوش نہیں ہوتا تو ایسا خاوند بسا اوقات خود اپنی بیوی کے پاؤں کے نیچے جہنم پیدا
کر رہا ہوتا ہے کیونکہ ایسی عورتیں پھر خود بد اخلاق ہونی شروع ہو جاتی ہیں وہ بھی پھر آگے
۱۵۳
سے جو ان کے بس میں آئے بات کرتی ہیں اوراگر خاوند کی موجودگی میں نہ کر سکیں تو الیسی
غیر مطمن عورتیں ہمیشہ اولاد
کے ان بھرتی ہیں اور باپ کے خلاف
کرتی ہیں تو جہنم کا لفظ اس
لئے میں نے استعمال کیا ہے کہ نفسیاتی طور پر اگر ماں اور باپ میں اختلاف ہوں تو اولاد اچھی
تربیت حاصل نہیں کرسکتی خصوصیات کے ساتھ اگر مرد باہر کام پر چلا جائے اور وہ ظالم
ہو یا نہ ہو۔غالباً یہی ہوتا ہے کہ مرد زیادتی کرتا ہے تو عورت میں ایسی بگڑتی ہیں بہر حال جو بھی
صورت ہو۔اگر بیوی کی یہ عادت ہو کہ خاوند کے جانے کے بعد اپنے بچوں سے خاوند کے
کھڑے روئے اور یہ کہے کہ تمہارے بانے مجھ پر یہ ظلم کئے اور یہ حال ہوگیا ہے، میں تو دن
رات جیتی رہتی ہوں، مرتی رہتی ہوں اور دیکھو وہ میرا خیال نہیں کرتا، وہ اپنے اوپر بچوں کو رحم
دلاتی ہے۔نتیجہ ایسے بچوں میں مرد کے خلاف بغاوت پیدا ہو جاتی ہے۔باپ کے رشتے۔کے خلاف بغاوت پیدا ہو جاتی ہے اور نفسیاتی الجھنیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ایسے بچے باغیانہ ذہین لے کر
اُٹھتے ہیں اور اکثر جاعت سے تعلق توڑنے والے بچے ایسی ماؤں کے ہوتے ہیں پھرایسی مائیں بھی میںنے لکھی ہیں
کہ باپ اگر مخلص ہوا ور چندے دیتا ہو اور ماؤس کے اندر خدمت دین کی لگن نہ ہو تو وہ اپنے
بچوں کے کان بھرتی ہیں، تو جنت پیدا کر نا صرف ماؤں کا کام نہیں ہے، ایک پورے معاشرے
میں جس طرح کی ماں بن رہی ہے اس کے اثر بھی ماں پر پڑتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ مردوں کو
اس لحاظ سے اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے۔جو قربانی کرنی ہے اس قربانی میں بھی اپنی
بیویوں کو اپنے بچوں اور بچوں کو شامل کرنا چاہیے اور اپنے رویے میں نمی پیدا کرنی چاہیئے
تا کہ عورت میں مردوں سے سکون حاصل کرنے کی کوشش کریں اور مرد عورتوں سے سکون حاصل
کریں
لیکن قرآن کریم نے زیادہ ترعورتوں کو سکون کا باعث قرار دیا ہے اور اس کو بھی آپ کو خوب
سمجھنا چاہیے کہ کیوں ایسا ہوا ہے۔سکون کے لئے عورت کی طرف جھکنے کا حکم خدا تعال مردوں کو
۱۵۴
مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ ہم نے تم میں سے ہی تمہاری جنس میں سے ہی ایک نازک صنف کو
پیدا کیا ہے۔لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا تا کہ تم سکون کی خاطر اس کی طرف تجھکو۔اس میں مرد اور
عورت کے تعلقات کو بہتر بنانے کا بہت بڑا راز ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تسكنوا اليها
تاکہ تم عورت کی طرف سکون کی تلاش میں مجھکو میں کا مطلب یہ ہے کہ ایسامرد بد تمیز ہو ہی
نہیں سکتا۔جس کو کسی سے سکون کی تلاش ہو وہ اس سے بد اخلاقی سے پیش نہیں آسکتا اور
سکوت اس کو بھی ملے گا اگر وہ اپنی عورت کے لئے دل میں نرم گوشہ رکھتا ہو گا تو معاش
کو جنت بنانے کے لئے ایک چھوٹے سے فقرے میں ایک بہت ہی گہری راز کی بات نہیں
سمجھادی گئی کہ مرد وہ مرد جو ہمیشہ عورت سے سکون کے متلاشی رہیں گے اور جانتے ہوں گے
کہ میں سکون مجھے اپنے گھر میں مل سکتا ہے باہر میسر نہیں آسکتا ، ان کو واقعتہ عورت سے سکون
ملے گا، اور ایسی عورتوں کا رحجان ان کے متعلق ہمیشہ اچھا ہو گا اور اگر وسکون کے لئے باہر
جائیں گے تو ایسا گھر جہنم بن جائے گا۔آج کے معاشرے کے تجریہ کے وقت یہ بات سب سے زیادہ نمایاں طور پر سامنے
آتی ہے کہ وہی گھر بگڑتے ہیں، وہی گھر جہنم بنتے ہیں جن کے مرد اپنی ہیولوں سے سکون تلاش
کرنے کی بجائے گھر سے باہر سکون ڈھونڈتے نہیں۔ایسے گھر لا ما بر باد ہو جایا کرتے ہیں اور ان
کی اولادیں بھی تباہ ہو جایا کرتی ہیں۔پھر آپ وہ ماں نہیں بن سکتیں جن کے پاؤں کے نیچے
جنت ہے تو میں آپ
کو یہ باتیں کھول کھول کر بچوں کی طرح سمجھ رہا ہوں، اس لئے نہیں
کریں آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا، ذہین نہیں سمجھتا، مگر یہ باتیں ایسی ہیں جو خوب اچھی طرح
وضاحت کے ساتھ گھوٹ گھوٹ
کر پلانے والی باتیں ہیں تاکہ آپ میں سے ہر ایک کے دل
میں اس طرح پیوست ہو جائیں کہ پھر کبھی بھول نہ سکیں اور مردوں کو بھی میں کہتا ہوں کہ اگر
له سوره الروم ، آیت ۲۲
۱۵۵
انہوں نے اس معامہ میں تعاون نہ کیا اور ان کی اولادیں ضائع ہوئیں تو خدا ان سے پوچھے گا
اور وہ خدا کے حضور جواب دہ ہوں گے۔یہ بھی سوچیں کہ آپ کی اپنی بچیاں بھی ہیں جو دوسروں
کے گھروں میں جانے والی ہیں۔ایسے مردوں
کو خیال کرنا چاہیے کہ جب غیروں کی پہنچیں اُن کے
پاس آتی ہیں تو کس طرح بیچاری نہتی اور بے دست و پا ہو کر آتی ہیں۔ایک ظالم خاوند کے
پہلے پڑ جائیں تو ماں باپ کو کتنی تکلیف پہنچتی ہوگی۔اگر کوئی خاوند اپنی بیوی سے اس طرح
کا ظالمانہ سلوک کرتا ہو اور اُسے کوئی پرواہ نہ ہو اور کوئی خطرہ محسوس نہ کرے تو اس کو سوچنا چاہیے
کہ آئندہ ہو سکتا ہے اس کی بھی بیٹیاں ہوں وہ بھی کسی کے گھر میں جائیں، وہ بھی اسی طرح
لیے دست
و پا ہوں۔اگر وہ اس نظر سے سوچے تو وہ تھر تھرا اٹھے گا وہ سوچے گا کہ یہ تو
بہت ہی خطرناک بات ہے لیکن عام طور پر لوگ اس بات کو بھلا دیتے ہیں۔بیوی سے ظلم معاشرے کی تباہی کا باعث ہے
یں بھتا ہوں کہ بیوی سے ظلم کا سلوک بہت بڑے گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔ام گناہ کبیرہ جتنے بھی ہیں ان کا اکثر اثر انسان کی ذات پر پڑتا ہے لیکن یہ ایک ایسا گناہ
ہے جو سارے معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے۔جہاں خاوند کی بد خلقی کے نتیجے میں گھر کا ماحول
بگڑتا ہے وہاں بجتیاں بے چاری دُکھوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔بعض دفعہ ان کو بیچتے لے
کہ اس طرح گزارے کرنے پڑتے ہیں کہ ساری زندگی ایک عذاب میں مبتلا ہو جاتی ہے۔اس کا بد اثر ماحول پر پڑتا ہے۔لیکن اس علیحدگی سے پہلے کے حالات میں بھی اگر خا وند اور
بیوی کے تعلقات اچھے نہ ہوں تو اولاد دو رخی بن کر اُٹھ رہی ہوتی ہے۔بہت سے بچوں
کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ میں کدھر جاؤں۔ماں کی طرف جاؤں یا باپ کی طرف جاؤں اور وہ
دونوں کے جھگڑے سُنتے ہیں۔دونوں کی ایک دور سے زیادتیاں ( دونوں کی اس لئے
میں کہ رہا ہوں کہ اگر مرد کرتا ہے تو عورتیں بھی شروع کر دیتی ہیں جب وہ دیکھتے ہیں تو بالآخر
104
وہ کسی کے بھی نہیں رہتے، ان کا سکون بھی گھر میں نہیں رہتا ایسے بچے اکثر آوارہ ہو جاتے
ہیں۔اکثر ان کا سکون باہر کی دنیا میں ہوتا ہے اور وہیں وہ زیادہ اطمینان پاتے ہیں۔یہ
چھوٹی چھوٹی باتیں میں لیکن بڑے گہرے اثر والی باتیں ہیں۔اپنے لڑکوں کو بیولوں سے نیک سلوک کر نیوالے مرد بنائیں
ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم پاک معاشرہ دنیا کے سامنے پیش کریں اور عورتوں
سے ہیں یہ کہتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کی اور خصوصاً لڑکوں کی تربیت ایسی کریں کہ جب وہ بیٹے
ہوں تو وہ اپنی بیویوں سے نیک سلوک کرنے والے ہوں۔آج کی مائیں کل کے مرد پیدا
کرنے والی مائیں ہیں جیسے میں نے آپ
کو بچوں کی تربیت کی طرف متوجہ کیا ہے اسی
طرح میں یہ آخری پیغام آپ
کو دینا چاہتا ہوں۔ایک دفعہ پہلے بھی اس مضمون پر میں نے
خطبہ دیا تھا کہ آخری شکل میں تو میں یہ نظر آتا ہے کہ مرد عورت پر ظلم کر رہا ہے لیکن جب انس
کے بچپن میں جا کر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ ماں نے لڑکوں کی تربیت ایسی کی ہے کہ اُن کو
خدا بنا دیتی ہیں ان کو متکبر کر دیتی ہیں۔اُن کے نخرے زیادہ اُٹھاتی ہیں اور لڑکیوں پر ان کو
فضیلت دیتی ہیں یہاں تک کہ رفتہ رفتہ ان کو پاگل بنا دیتی ہیں۔وہ مائیں ہی ہیں جن کی
غلط تربیت بعد میں عورتوں کے سامنے آتی ہے گویا فی الحقیقت آخری شکل میں عورت
عورت پر ظلم کر رہی ہے۔ہمیشہ ایسے گھر جہاں لڑکے کو خدا بنایا جارہا ہو اور اس کو لڑکیوں پر
فضیلت دی جارہی ہو۔اس کے سب نخرے برداشت کئے جارہے ہوں اس کو سب چھٹیاں دی
جارہی ہوں۔ایسے لڑکے جب بڑے ہو کر مرد بنتے ہیں تو ہمیشہ دوسری لڑکیوں کے لئے
ایک مصیبت بن جاتے ہیں۔حضرت مصلح موعود کا انداز تربیت حضرت مصلح موعود الله
تعالیٰ آپ سے راضی ہو اس کے بالکل بر عکس رویہ رکھتے تھے۔حضرت مصلح موعود
لڑکوں کے مقابلہ پر لڑکیوں سے زیادہ پیار کرتے تھے اور لڑکیوں کے حقوق کی
زیادہ حفاظت کرتے تھے۔اس وقت ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی ہم سمجھتے تھے یہ ہم پر ظلم
کررہے ہیں۔میری اپنی بہن امتہ الباسط سے لڑائی ہوتی تھی وہ میرا منہ نوچ لیا کرتی تھی اور
بعد میں مار مجھے ہی پڑتی تھی اور مجال ہے جو کبھی میں ہاتھ اٹھائی اور حضرت مصلح موعود اللہ
تعالٰی آپ سے راضی ہو) کو پتہ لگے اور مجھے سزا نہ دیں۔بعض دفعہ اتنا سخت خفا ہوتے تھے
کہ آدمی کو زندگی سے نفرت ہو جاتی تھی۔دل کے بڑے حلیم تھے۔الہام میں آپ کے متعلق
ی فرمایا گیا کہ دل کا علم ہوگا۔دیسےعلیم نہیں فرمایا۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو نے مجھے کہا کہ تمہیں پتہ ہے یہ کیوں کہا ہے
اس لئے کہ اوپر سے جب بھڑکتے ہیں تو شیر کی طرح گرجتے ہیں اور اگلے کا دل ہلا دیتے ہیں
تو اللہ تعالیٰ بتاتا ہے
کہ تم پر مردہ نہ ہو جانا ، اندر سے یہ حلیم ہی ہے اور واقعہ ایپ ہی
کیا کرتے تھے۔بعض دفعہ سخت ناراض ہوئے اس کے بعد دلداری شروع کر دی۔ابھی چند دن پہلے میری اپنی بڑی باجی امتہ القیوم سے باتیں ہو رہی تھیں کہ ابا جان
ان کی کمپین میں کس طرح تربیت کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ لڑکیاں کھیل رہی تھیں
میں بھی تھی۔میرا قصور نہیں تھا۔بعض دوسری لڑکیوں نے واقعی شرارت کی تھی۔اُن پر ناراض
ہوئے مجھے بھی ساتھ سزا دے دی اور میری بات ہی نہیں سنی۔اس وقت اچانک غصے کا
اس قدر جوش تھا کہ کہا کہ بالکل نہیں تم سب کا ٹرپ Irip کینسل اور یہ ہوگا اور وہ ہوگا
میں ناراض ہو گئی اور کمرہ بند کر کے بیٹھ گئی۔بعد میں احساس ہوا۔اور باقاعدہ باہر گاتے
پھرتے تھے کہ میری بیٹی مجھ سے ناراض ہو گئی ہے۔اس کو پتہ نہیں اس کا باپ معافی
مانگنے کے لئے اس کے پاس آیا ہوا ہے پھر وہ انداز ایسا دردناک تھا کہ نہیں بھی روٹی اور
حضرت مصلح موعود اللہ تعالے آپ سے راضی ہوا بھی روئے۔باپ بیٹی اس طرح گلے
سے ملے کہ دونوں روز ہے تھے۔وہ روتا غم کا نہیں تھا، انبساط کا نہیں تھا، وہ ایک عجیب
سارونا تھا۔جیسے غلط فہمی کا شکار ہو کر دو روٹھے ہوئے دل جب دوبارہ ملتے ہیں تو ایسی
کیفیت تھی۔جب میں نے یہ واقعہ سناتو مجھے بچپن کی اور بہت سی ایسی باتیں یاد گئیں۔دل کے
دہ حلیم ہی تھے لیکن دیکا بہت خطرناک تھا اس میں کوئی شک نہیں اور مجھے دبکے یاد ہیں
اکثر مجھ سے ناراضگی اسی بات پر ہوتی تھی پہنیں مجھے مارتی تھیں اور میں اگر دفاع کروں یا
سختی کی بات
کروں تو کٹی پھر مجھے مار پڑتی تھی لیکن بعد میںسمجھ آئی کہ عورت کا احترام ملاہے
دل میں پیدا کی گیا تھا کہ ایک نازک جنس ہے اور تم نے
کبھی بھی اس ذمہ داری کو بھلانا نہیں
کہ خدا تعالیٰ جب کم زوروں کی ذمہ داریاں تمہارے سپرد کرے۔نازک جذبات والوں کی ذمہ داریاں
تمہارے سپرد رے تو تمہیں قربانی کرنی چاہیے اور انکے جذبات کا احساس
کرنا چاہیے۔یہ وہ پیغام تھا جو اس وقت ہیں سمجھ نہیں آیا اور بعد میں ہمارے دل میں سرایت
کر گیا۔ہمارے خون میں داخل ہو گیا۔بعد میں پتہ چلا کہ یہ کیا ہورہا تھا۔میں چاہتا ہوں
کہ مائیں اپنے بچوں کی اس طرح تربیت کریں لیکن میں دیکھتا ہوں
کہ اس کے بالکل برعکس صورت ہے اکثر گھروں میں نہ صرف یہ کہ لڑکے کی خواہش ہے بلکہ
ماؤں کو مردوں سے زیادہ خواہش ہوتی ہے۔لیکن جب لڑکے پیدا ہوں بلکہ زیادہ بھی
ہوں تب بھی ان
کو سر پر چڑھا کر رکھتی ہیں اور بچیوں کی عزت نہیں۔اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے
کہ یہی مرد ظالم بن جاتے ہیں اور بڑے ہو کر پھر صورتوں پر ظلم کرتے ہیں اور کس طرح ایک
نسل کا دوسری نسل پر برا اثر پڑتا ہے اور دوسری کا تیسری نسل پر برا اثر پڑتا ہے بیس اگر
آپ نے اپنے اوپر رحم کرنا ہے تو اپنے لڑکوں
کی صحیح تربیت کریں اور عورت کے حقوق
ان
کو بچپن سے بتائیں اور اپنی بہنوں کی عزت کرنا سکھائیں اور اس بات پر نگران رہیں
کہ ان سے وہ سخت کلامی بھی نہ کریں۔اگر ایسے لڑکے آپ پیدا کریں گی اور ایسے لڑکے
۱۵۹
روان چڑھائیں گی تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اپ کا احسان
آئندہ نسلوں پر بڑا بھاری ہوگا۔تسلا
بعد نسل احمدی
بچیوں کو اچھے خاوند عطا ہوتے رہیں گے۔نیک دل محبت کرنے والے خیال
رکھنے والے، قربانی کرنے والے، ایسے خاوند عطا ہوتے رہیں گے جیسا ہم نے حضرت محی وسطی
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صورت میں دیکھا۔حضرت محمد مصطف صلی الہ علیہ وعلی آکر تم کا یویوں سے سن سلوک
آله
اناکس پر میں اب اپنی بات کو ختم کرتا ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ درستم کے
اپنی ازواج سے تعلقات کے متعلق آپ جتنا بھی مطالعہ کریں کبھی ایک مرتبہ بھی آپ نے
از وانج کی زیادتی کے جواب میں زیادتی نہیں کی۔آپ نے بعض دفعہ اپنی ازواج مطہرات سے
سخت باتیں بھی سنیں لیکن کبھی بھی غصے سے اُن سے کلام نہیں کیا اور غصے سے کلام نہ کرنا یہ
تو بہت مشکل کام ہے۔لیکن کچھ نہ کچھ تھی تو ہمیں حضرت محمد مصطفے رسول اللّہ صلی اللہ علیہ وعلی
آلہ وسلم سے سیکھنا چاہیئے۔غصے کے نیتجو می بے قابو ہوکر عورتوں پر ہاتھ اٹھ بیٹھنا ان کی بے عریاں
کرنا، اُن کے ماں باپ کو گالیاں دینا، یہ توایسی بد تمیزیاں ہیں جن کی اسلام میں کوئی گنجائش
نہیں۔آنحضرت صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا طریق تو یہ تھا کہ گھر آتے تھے تو وہ کام جو
عورتوں کو آپ کے کرنے چاہئیں تھے وہ خود اپنے ہاتھ سے کیا کرتے تھے اور پھر عورتوں کی
بھی ان کے گھریلو کاموں میں مدد شروع کر دیتے تھے کیسا عظیم الشان اسوہ تھا اور اس
کے نتیجے میں ہی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نیک نسلیں پیدا ہوئی ہیں جن کا آئندہ نسلوں پر
احسان رہا۔پس آپ کو اس پہلو سے اپنے بچوں کی تربیت کرنی چاہیئے کہ صرف لڑکیوں کی
نہیں لڑکوں کی بھی۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان کے اندر نفیس جذبات پیدا کریں۔ان
14۔کے احساسات کو کرخت نہ ہونے دیں۔اُن کے اندر نرمی پیدا کریں۔اُن کے اندر نازک
جذبات پیدا کریں اور عورت کی عزت کا خیال ان کے دل میں جا گریں کریں اور ان کے ساتھ
پیار بے شک جتنا مرضی کریں لیکن لڑکیوں کے مقابل پر ان
کو فضیلتیں نہ دیں ورنہ ان کے
دماغ خراب ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا کرے یہیں بہت ضرورت ہے کہ
ہمارے گھر کے ماحول اچھے ہوں، پیارے ہوں، امردوں کی بیٹیوں کی بیٹیوں کی ہر وقت یہ
خواہش ہو کہ ہم گھر واپس لوٹیں اور ہمیں چین آئے۔آپس میں ایک دور سے محبت ہو ،
پیار ہو، گھر کے ماحول میں جو مزا آئے، باہر کی سوسائٹی میں کچھ بھی اس کے مقابل پر مزا نہ ہو۔لسكنوا النما کی ایک تصویر بن جائیں۔ہر وقت جو انسان باہر رہتا ہے وہ خواہ جتنا مرضی
کام میں مصروف ہو اس کو مراتب ہی آئے جب وہ گھر کی طرف لوٹے۔ایسے گھروں کا یہاں
فقدان ہے۔مغربی تہذیب ان گھروں سے عاری ہو رہی ہے۔بعض لوگ بھول ہی چکے ہیں کہ
ایسے گھر بھی دُنیا میں ہوا کرتے تھے وہ آپ نے پیدا کرنے ہیں اور پیدا کریں اور پھر دوسری خواتین
کو بلایا کریں، ان کو اپنے گھروں کے ماحول دکھایا کریں۔ان کو بتائیں کہ کس طرح آپ سکون
سے رہتی ہیں اور آپ کچھ کھ نہیں رہیں بلکہ بہت کچھ پارہی ہیں۔دین حق - تاقل) نے آپ کو غلام اور قیدی نہیں بنایا بلکہ دین حق ناقل) نے
آپ کو عظمتیں دی ہیں اور دلوں کی دائمی تسکین بخشی ہے۔یہ وہ نمونہ ہے جس کو پیش کرنے کے
نتیجے میں آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے دین حق۔۔۔ناقل) کی بہترین پیغامبرین جائیں گی ورنہ
زبانی باتوں کو آج کی دنیا میں کوئی نہیں سنا کرتا۔للہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ان سب پہلوؤں کو جوئیں نے بیان کئے ہیں ان
کو آپ حرز جان بنا لیں۔اپنے دل میں جگہ دیں۔اپنے اعمال میں ڈھال لیں اور احمدی گھڑوں
کے تعلقات تمام دنیا کے گھروں سے بہتر تعلقات بن جائیں، اللہ تعالیٰ ہیں اس کی
توفیق عطا فرمائے۔