لیکیس Lachesis

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

539
131
LACHESIS
(سیاہ پھن دار سانپ ”سروکوکو کا زہر )
سروکوکو بہت ہی خطرناک سانپ ہے جو بہت بڑا اور لمبا ہوتا ہے۔اس کی سرخی مائل جلد
پر سیاہی مائل مٹیالے داغ ہوتے ہیں۔اس سانپ کے زہر سے تیار کی جانے والی دوا
کہلاتی ہے۔اس سانپ کے زہر کی آزمائش (Proving) بہت وسیع پیمانہ پر کی گئی ہے۔مختلف اقسام کے سانپوں کے زہروں میں بہت باریک فرق ہوتے ہیں۔تاہم سانیوں
کے زہروں کو عموماً دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک وہ زہر ہیں جوخون پر حملہ آور ہوتے ہیں۔دوسرے وہ زہر جو اعصاب پر حملہ کرتے ہیں۔اعصاب پر حملہ آور ہونے والے زہر خون پر بھی اثر
انداز ہوتے ہیں مگر وہ اعصابی نظام کو خصوصاً متاثر کرتے ہیں اور اعصابی ریشوں کو مفلوج کر دیتے
ہیں اور دل پر بھی براہ راست حملہ کرتے ہیں۔اسی طرح خون پر اثر کرنے والے زہروں کا دل پر بھی
اثر ہوتا ہے لیکن براہ راست نہیں۔وہ عموماً خون
کو منجمد کر کے دل پر حملہ کا سبب بنتے ہیں۔سانپ کا زہر فی ذاتہ کوئی ایسا نہیں ہے جسے کھانے سے عام زہر کا اثر ظاہر ہو۔سب جانوروں کے زہر بہت گاڑھی پروٹین کی شکل میں ہوتے ہیں جو منہ کے راستے جسم
میں داخل ہو جائیں تو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے۔اسی لئے سانپ کے کاٹے کا علاج یہ
بتایا جاتا ہے کہ فوری طور پر زخم پر منہ رکھ کر زہر کو چوس لیا جائے۔اس کے چوسنے والے
کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا بشر طیکہ منہ میں کوئی زخم نہ ہو اور زہر براہ راست خون پر اثر انداز
نہ ہو سکے۔انسانی جسم پروٹین کے براہ راست جسم میں داخل ہونے کے خلاف

540
ليكيس
سخت رد عمل دکھاتا ہے اور وہ خود بھی ایک پروٹین ہے جسے مختلف گروپس (Groups) میں تقسیم کیا
گیا ہے اور ہر گروپ کا الگ نام رکھا گیا ہے خون دیتے وقت ان گروپس کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔یہ
اس لئے کیا جاتا ہے کہ انسانی خون بھی اسی طرح کا زہر ہے جیسے سانپ کا زہر بلکہ انسانی خون تو
سانپوں کے زہر سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اگر یہ زہر خون میں گروپ میچنگ کئے
بغیر براہ راست داخل کر دیا جائے تو آ نافا نا موت واقع ہوسکتی ہے۔سانیوں کے جسم میں موجود پروٹین ان کے منہ میں موجود غدودوں میں جمع ہوتی رہتی ہے
اور وقت کے ساتھ ساتھ گا ڑھی ہوتی چلی جاتی ہے۔کاٹنے کا یہ سارا نظام کسی اتفاقی حادثے کا نتیجہ
نہیں ہے بلکہ یہ خدا تعالیٰ نے با قاعدہ ترکیب دیا ہے۔اس کے بغیر اس نظام کا از خود ارتقاء یا کسی
اتفاق کے نتیجہ میں پیدا ہوجانا ممکن نہیں ہے۔سانپ کی کچلیوں کے ساتھ دومڑے ہوئے دانت ہوتے ہیں جن میں سوراخ ہوتا ہے۔ان دانتوں کا زہر کی تھلیوں سے ملاپ ہوتا ہے۔جب سانپ کاٹنے کے لئے ضرب لگاتا ہے تو کوئی
زہر نہیں نکلتا لیکن جب سانپ سر پیچھے کر کے دانت باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے تو زہر کی تھیلیاں
دیتی ہیں اور ان کا زہر دانتوں میں واقع سوراخ کے رستے ٹیکے کی طرح بدن میں داخل ہو جاتا ہے۔اس کے نتیجہ میں سخت رد عمل پیدا ہوتا ہے۔ان سب زہروں میں لیکیس کو ہومیو پیتھک علاج کے لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے
کیونکہ ہو میو پیتھی طریقہ علاج میں جتنا لکیس کے زہر کا استعمال ہوا ہے اتنا کسی اور ز ہر کانہیں ہوا
اور اس سے غیر معمولی فوائد حاصل کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر کینٹ کا خیال ہے کہ اس کا کسی خاص
علاقے سے تعلق نہیں ہے بلکہ تمام دنیا میں ہر جگہ اس دوا کو مفید پایا گیا ہے۔لیکیسس کے زہر میں جو
شر اور تیزی پائی جاتی ہے وہ دنیا کے تمام بدکارانسانوں اور بگڑے ہوئے مزاجوں میں پائی جاتی ہیں
یعنی شدید حسد، شرارت، فساد و غیرہ کا رجحان لیکیس میں بہت شدت سے موجود ہوتا ہے۔اس
لحاظ سے یہ عالمی زہر کہلاتا ہے۔سانپوں کے زہر عموماً موسم بہار میں شدت اختیار کر جاتے ہیں۔موسم سرما میں سانپ

541
اپنی کمین گاہوں میں پڑے سوئے رہتے ہیں۔اس تمام عرصہ میں ان کا زہر گاڑھا ہو ہو کر بہت
خطرناک ہو چکا ہوتا ہے۔چنانچہ جب موسم سرما کے بعد موسم بہار میں یہ اپنی پناہ گاہوں اور بلوں
سے باہر نکل آتے ہیں تو یہی وہ موسم ہے جس میں جب سانپ کاٹے تو اس کا زہر انتہائی خطرناک
ثابت ہوتا ہے۔سانپ کے زہر کی علامتوں میں وقت کی بہت پابندی پائی جاتی ہے۔سانپ جس موسم
میں بھی کاٹے اگلے سال عین انہی دنوں میں اس کے بداثرات دوبارہ ابھر آتے ہیں اور علامات
واپس آ جاتی ہیں۔بہار میں جن مریضوں کو سانپ کاٹتا ہے۔اگر وہ زندہ رہ جائیں تو ہر بہار میں ان
کو ویسی ہی علامتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے وہ سمجھتے ہیں کہ سوتے میں سانپ نے دوبارہ
کاٹ لیا ہے۔چونکہ وہ جگہ جہاں سانپ نے کاٹا ہو اس کا زخم بھی ابھر آتا ہے اس لئے اس وہم کو
مزید تقویت ملتی ہے۔دوسرے موسموں میں بھی سانپ کاٹے کی علامتیں کچھ نہ کچھ ابھرتی تو ہیں مگر
اس شدت سے نہیں کہ انسان سمجھے کہ سانپ نے دوبارہ کاٹا ہے۔بہار میں اگر اچا نک سخت چھینکیں آنے لگیں تو یہ بھی لیکلیس کی ایک علامت ہے اور
بعض مریضوں پر میں نے خود آزما کر دیکھا ہے کہ سالہا سال کی بہار کی الرجی یعنی دن رات
بکثرت چھینکیں آنالیکیس ایک ہزار کی ایک ہی خوراک سے دور ہوگئی اور پھر دوبارہ کبھی تکلیف
نہیں ہوئی۔غالبا سو میں سے دس مریض ضرور ایسے ہوں گے جن کو لیکیس ایک ہزار کی ایک ہی
خوراک نے اتنا نمایاں فائدہ پہنچایا۔لیکیسس سے ٹھیک ہونے کے بعد اگر دوبارہ الرجی ہو تو کچھ
عرصہ کے بعد مثلاً پندرہ دن یا مہینے کے وقفہ سے لیکیسس کو ہرایا جا سکتا ہے۔اگر لیکلیس ناکام
ہو تو اس قسم کی الرجی میں نیٹرم میور اور سباڈیل بھی اچھا کام کرتی ہیں۔اس لئے مریضوں کی تشخیص
احتیاط سے ہونی چاہئے۔ہر وہ مریض جو موسمی یا جغرافیائی لحاظ سے سردی سے گرمی کی طرف حرکت کر نے
سے بیمار ہو جائے ، اس کی دوسری بیماریوں میں بھی لیکیس کو یا د رکھنا چاہئے۔البتہ
ڈ لکا مارا ایک ایسی دوا ہے جس کا ہر موسم میں چھینکیں آنے سے تعلق ہے۔برائیو نیا بھی

542
سردی سے گرمی میں بدلتے ہوئے موسم میں بہت کارآمد ہے۔لیکیس میں خاص علامت یہ پائی جاتی ہے کہ سونے کے بعد تکلیف ضرور بڑھتی ہے۔سانپ کے اکثر کاٹے ہوئے مریضوں کا یہی حال ہوتا ہے مگر اس خاصیت میں سانپ کے سب
زہروں میں لیکیس نمایاں ہے۔اگر چہ یہ اکثر ایسے مریضوں میں کام آتی ہے جن کی تکلیف
سونے سے بڑھتی ہو۔لیکن اس
کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کو سانپ ہی نے کاٹا ہے۔مطلب یہ ہے
کہ یہ ایک ملتی جلتی علامت ہے جس میں لیکیسس کارآمد ہوسکتی ہے۔اگر واقعتا لیکیسس سانپ
نے ہی کا نا ہو اور مریض سو جائے تو وہ اٹھتا ہی نہیں کہ بعد ازاں کسی علاج کے قابل رہے۔ہر طبیب
کو یہ امر پیش نظر رکھنا چاہئے کہ اگر واقعتا کسی سانپ کے کاٹے ہوئے مریض کے علاج کے لئے
اسے بلالیا جائے تو وہ ایسے مریض کو جگانے کی ہر ممکن کوشش کرے خواہ اسے زور زور سے تھپڑ مارنے
پڑیں۔اگر اس کی آنکھ کھل گئی اور کچھ دیر اس کو جگائے رکھا گیا تو پھر اس کے بچنے کا امکان پیدا ہو
جائے گا۔لیکیس کے مریض کا مرض سوتے میں رات بھر بڑھتا رہتا ہے اور بعض مریضوں کو
پریشان کن خوابیں بھی آتی ہیں اور صبح اٹھنے تک بیماری میں بہت اضافہ ہو چکا ہوتا ہے۔مریض سخت
بے چین ہوتا ہے۔صبح سر میں لیکن والا درد ہوتا ہے، دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے۔اس کے علاوہ
ہوتا
مریض غم کا گہرا اثر محسوس کرتا ہے جو لیکیس کا خاص نشان ہے۔جلسیم میں بھی مریض صبح سر
درد کے ساتھ اٹھتا ہے لیکن اس کی رات بے چینی سے نہیں گزرتی اور نہ ہی اسے ڈرواؤ نے خواب
آتے ہیں۔اگر اٹھنے کے اوقات میں تبدیلی ہو یا چائے اور ناشتہ کا وقت بدل جائے تو جلیسیم
کے مریض کو عموما سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔اوقات کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے ایسے سردرد
میں جلسییم دوا ہے نہ سکے لیکیس۔لیکیسس کا مریض بہت ٹھنڈا ہوتا ہے خصوصاً اس کے پاؤں برف کی طرح
ٹھنڈے ہوتے ہیں مگر گرم پانی سے تکلیف بڑھتی ہے خصوصاً سر کی علامتیں بہت بڑھ جاتی
ہیں۔خون کا دباؤ شدید محسوس ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ سر پھٹ جائے گا۔لیکیس میں بیلاڈونا

543
کی طرح خون کا دباؤ ایک طرف زیادہ ہو جاتا ہے۔بیلاڈونا میں مختلف اعضاء میں خون کا دباؤ بڑھ
سکتا ہے ضروری نہیں کہ سر کی طرف ہی دباؤ کار رجحان ہونگر لیکیس میں دوران خون
زیادہ ہونے کا
خاص مقام سر ہے۔خون کا اجتماع تیزی سے سر کی طرف ہو جاتا ہے اور پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے
ہیں۔درد کے ساتھ باندھے جانے کا احساس ہوتا ہے جیسے کسی نے سر کے اوپر کپڑا کس دیا ہو۔لیکیس کی علامتیں رکھنے والے بعض مریض گرم پانی سے نہانے کے دوران بے ہوش بھی ہو
جاتے ہیں۔لیکیس کی ایک اور نمایاں علامت یہ ہے کہ بدن پر جامنی یا سیاہی مائل داغ پڑ جاتے
ہیں جو چہرے پر نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔وہ مریض جن پر دل کا حملہ ہوا ہو ان کے چہرے پر بھی
ایسے ہی نشان پڑتے ہیں۔ایسے مریض جن کے جسم پر یہ نشان پڑنے کا رجحان ہوان کو وقتاً فوقتاً
لیکیس دیتے رہنا چاہئے۔یہ خون میں Clot بنے اور نتیجتا دل کے حملے کی روک تھام کے لئے
بہترین دوا ہے۔اس مقصد کے لئے اسے آرنیکا سے ملا کر دیا جائے تو اور بھی زیادہ کارآمد ہوتی ہے۔لیکیس متورم غدودوں میں بھی بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔اس کے زخموں سے
آرسنگ اور سیکیل کی طرح سیاہ رنگ کا خون بہتا ہے جو گھاس پھوس کے ریشوں کی طرح جم جاتا
ہے اور مقدار میں بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔کرئیوز وٹ اور فاسفورس کی طرح لیکیس میں بھی
بہت زیادہ سیاہ خون بہنے کا رجحان ملتا ہے۔کرئیو زوٹ کی یہ خاص علامت ہے کہ معمولی دباؤ
سے خون بہنے لگتا ہے۔اچھے بھلے نظر آنے والے مسوڑھوں کو انگلی سے دبا دیں تو خون نکل آئے
گا یا کہیں کوئی معمولی سی بھی تکلیف ہو تو ذرا سا دبانے سے بھی خون رسنے لگے گا۔فاسفورس
سیکیل کار
میں ہمیشہ سرخ رنگ کا خون بہتا ہے اور یکدم شدت کے ساتھ جاری ہوتا ہے۔(Secale Cor) اور لیکیس میں خون کی رنگت سیاہی مائل ہوتی ہے اور ان کے زخموں کی شکل بھی
ایک جیسی ہوتی ہے۔سیکیل کی طرح لیکیس کے زخموں میں بھی گینگرین بننے کا رجحان ہوتا
ہے اور ان سے سیاہی مائل خون رستا ہے۔زخموں کے اردگرد کے کنارے گل کر متورم ہو جاتے

544
ہیں۔جلد سکڑ کر سیاہی مائل ہو جاتی ہے اور اس میں جھریاں پڑ جاتی ہیں لیکن لیکیس کی باقی علامتیں
سیکیل سے بہت مختلف ہیں۔اس میں مریض کا جسم ٹھنڈا، اور مریض سخت سردی محسوس کرتا ہے جبکہ
سیکیل کا مریض سخت گرمی محسوس کرتا ہے لیکن ماؤف جگہوں کو ٹھنڈی چیز لگانے سے آرام آتا ہے۔لیکیس میں ایک علامت رگوں کے گچھے کا نیلا ہوکر پھول جانا(Varicose Veins)
ہے جن میں خون جم جاتا ہے اور ابھار اور گانٹھیں بن جاتی ہیں ان کے پھٹ جانے کا اندیشہ بھی ہوتا
ہے۔یہ بہت ہی خطرناک اور تکلیف دہ بیماری ہے۔عموماً بعض عورتوں میں حمل کے دوران یا بعد میں
ٹانگوں اور پاؤں پر یہ بیماری حملہ کرتی ہے۔بعض دفعہ یہ تکلیف اتنی شدید ہوتی ہے کہ چلنا پھرنا دوبھر ہو
جاتا ہے۔ان پھولی ہوئی رگوں کے علاج میں اکیلی لیکلیس ناکام رہتی ہے۔ایسی صورت میں بہت
سی ایسی علامات کا مشاہدہ کرنا چاہئے جو اس پہلو سے مریض کی تشخیص کریں کہ بحیثیت مریض وہ کس
دوا کا تقاضا کرتا ہے اور اگر اس دوا میں رگیں پھولنے کی علامت بھی ہو تو اسے ہی اولیت دینی چاہئے
لیکن اگر تشخیص نہ ہو سکے تو روز مرہ کی دوا کے طور پر آرنیکا او لیکلیس بار بار دینے سے کچھ نہ کچھ فرق
پڑتا ہے لیکن سب سے اچھا روٹین کا علاج ایسکولس ہے۔آنکھوں کی بواسیر جس میں آنکھیں سرخ اور شدید متورم ہو جاتی ہیں، اس
میں بھی ایسکولس بہت مفید دوا ہے۔عام بواسیر میں بھی بہت سے موہکے گچھوں کی صورت
میں بن جاتے ہیں جو جامنی رنگ کے ہوتے ہیں اور ان میں شدید درد ہوتا ہے۔ایسکولس
کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ لگتا ہے زخم جلد ہی گل سڑ جائیں گے لیکن کسی طرح پکنے ہی
میں نہیں آتے اور پیپ بن کر پھٹتے نہیں۔پھٹے بغیر لمبے عرصہ تک زخموں کا اس بین بین
حالت میں چلتے چلے جانا بہت تکلیف دہ مرض ہے۔ایسکولس کو ایسے مریضوں کی شفایابی
میں شہرت حاصل ہے لیکن یہ دوا بھی اکیلی مکمل فائدہ نہیں دیتی بلکہ آرنیکا لیکیسس اور اسی
طرح کی دوسری مددگار دواؤں کی ضرورت پڑتی ہے۔اس مرض کو آغا ز ہی میں پکڑنے

545
کے لئے ہمیشہ اپنے پاؤں کا معائنہ کرتے رہنا چاہئے۔اگر پاؤں دھوتے ہوئے ٹخنوں کے دونوں
طرف نیچے اور ایڑھی سے اوپر نیلے رنگ کے نشان ظاہر ہونے لگیں تو یہ اس بات کا نشان ہیں کہ خون
کی نیلی رگوں میں خرابی پیدا ہورہی ہے اور وہاں خون جم سکتا ہے۔اگر وہ رگیں پھول جائیں اور کچھے
سے بنے لگیں تو یہ مرض ہاتھ سے نکل بھی سکتا ہے اور ایسے مریض کی وریدوں میں اچانک ایسا
Clot بھی بن سکتا ہے جو دل کے حملے پر منتج ہو۔اگر آغاز میں ہی پتہ چل جائے تو خدا کے فضل سے
آرنیکا اور کیس حفظ ما تقدم کے طور پر بہت اچھا کام کرتی ہیں۔شنگلز (Shingles) کی بیماری میں جیسا کہ بعض دوسرے ابواب میں بھی تفصیلی ذکر گزر
چکا ہے آرنیکا، ایڈم پال لیکلیس اور نیٹرم میور مفید ثابت ہوتی ہیں۔لیکیس میں ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور دل کمزور ہو جاتا ہے، سر میں تپکن
ہوتی ہے اور رگیں پھڑکتی ہیں۔اگر سر میں درد ہو تو بعض اوقات مریض تکیہ پر سر رکھ کر سو بھی نہیں
سکتا۔جس طرف بھی سر رکھے گا وہاں دھڑکن محسوس ہوگی کیونکہ خون کا رجحان سر کی طرف ہوتا ہے۔لیکیس انسانی جذبات پر بھی اثر انداز ہونے والی دوا ہے۔اگر اچانک غم کی کوئی خبر ملے
یا مریض کسی وجہ سے جذباتی ہو جائے تو دل کی رفتار ہلکی ہو جاتی ہے، جسم پر پسینہ آ جاتا ہے، سرگرم
اور پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔اگر پاؤں ٹھنڈے ہوں اور لیکیسس کی معمول کی علامتیں بھی
پائی جائیں تو اس کی ایک خوراک ہی جادو کا سا اثر دکھاتی ہے۔سردی سے سخت کانپتا ہوا مریض جو
تہ بہ ن لحاف میں لپٹا ہوا ہو اور اس کے پاؤں نا قابل برداشت حد تک ٹھنڈے ہوں ، دوا دینے کے
چند منٹ بعد ہی یوں محسوس کرتا ہے کہ یکدم گرمی کی لہریں جسم میں اوپر سے نیچے کی طرف سرایت کر
گئی ہیں۔اس سے میرا اندازہ ہے کہ سر کی طرف رجحان خون ختم ہوکر تمام جسم میں یکساں ہو جاتا ہے
اور پاؤں دیکھتے ہی دیکھتے گرم ہو جاتے ہیں۔سورا کالم میں بھی یہ خوبی پائی جاتی ہے۔لیکن فرق یہ
ہے کہ سورائینم کے مریض کا سارا جسم ہمیشہ ٹھنڈا رہتا ہے۔سورائینم کے مریض گرمیوں

546
میں بھی اپنے آپ کو ڈھانپ کر رکھتے ہیں۔ان کی جلد سیاہی مائل ہو جاتی ہے،اخراجات میں بد بو
پائی جاتی ہے لیکن لیکیس میں یہ علامتیں نہیں ہوتیں اس میں کسی بوجھ، اچانک پریشانی یا ویسے ہی
کبھی کبھی مریض میں کمزوری سے اس کا بدن یک دم ٹھنڈا ہو جاتا ہے لیکن سرگرم ہی رہتا ہے۔اس
وقت لیکیسس کام آتی ہے۔لیکیس میں بیماری کا حملہ عموماً بائیں طرف ہوتا ہے لیکن بیماری یہاں ٹھہرتی نہیں
بلکہ کچھ عرصہ زور دکھا کر دائیں طرف منتقل ہو جاتی ہے۔یہ بہت واضح علامت ہے۔اگر اس کے
ساتھ سونے سے تکلیف میں اضافہ بھی ہو جائے تو بلا جھجک لیکلیس استعمال کروانی چاہئے۔عورتوں کے بیضہ الرحم (Ovaries) کی تکلیفوں میں بھی لیکیس بہت مفید دوا
ہے۔اگر بائیں طرف کے بیضہ الرحم میں تکلیف کا آغاز ہو اور دائیں طرف منتقل ہو جائے تو اس
میں لیکیس بہت اچھی ثابت ہو گی۔اگر دائیں بیضہ الرحم میں تکلیف ہو تو لائیکو پوڈیم اور ٹیرنٹولا
بہت مفید ہے۔لیکیس میں گلے کی تکلیف بائیں طرف سے شروع ہو کر دائیں طرف منتقل ہو
جاتی ہے جبکہ لائیکو پوڈیم میں دائیں سے بائیں طرف بیماری حرکت کرتی ہے۔پلسٹیلا میں درد کی
لہریں ادھر سے ادھر حرکت کرتی ہیں جبکہ امراض کی دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں حرکت
ایک کٹا ئیلیم میں بہت نمایاں ہے۔بلیس میں سردرد بھی ہمیشہ بائیں طرف سے شروع ہوتا ہے اور گدی تک پھیل جاتا
ہے
کنپٹی پر بہت دباؤ ہوتا ہے اور جبڑا بھی متاثر ہوتا ہے۔جلسیمیم بھی اس قسم کے سر درد کے
حملوں میں بہت مفید ہے لیکن اس میں در دسر کے پیچھے کندھوں میں اترتا ہے اور پیٹھ کے عضلات
تک پھیل جاتا ہے۔صرف گدی کے ایک طرف ہی محدود نہیں رہتا۔لیکیس میں ایک خاص علامت یہ ہے کہ اس کی تکلیفیں اوپر کے دھڑ سے نچلے
دھڑ میں منتقل ہوں تو سمت تبدیل کر لیتی ہیں۔مثلاً اگر بائیں طرف دل کے پاس درد ہو
اور دباؤ محسوس ہو تو یہ تکلیف دائیں طرف کو لہے میں یا بن ران میں منتقل ہوسکتی ہے اور
بعض دفعہ بیک وقت دونوں سمتوں کو ماؤف کر دیتی ہے۔بسا اوقات سر سے لے کر پاؤں

547
تک بیماری بائیں طرف ہی رہتی ہے، خصوصاً فالج میں ایسے ہوتا ہے لیکن دردوں کے احساس اور
عضلات کے تناؤ میں اوپر کے بائیں طرف کے دھڑ اور نیچے کے دائیں طرف کے دھڑ میں
علامتوں کا موجود ہونا یکیس کا خاص نشان ہے۔لیکیس کی منہ کی علامتوں میں زبان کا سوج کر موٹا ہونا اور ہونٹوں کا بے حس ہونا
شامل ہے۔اس صورت میں لفظوں کی ادائیگی مشکل ہو جاتی ہے۔اگر اس قسم کی علامات کسی مریض
میں ظاہر ہوں، سرگرم رہتا ہو اور جسم پر جامنی رنگ کے داغ بھی پڑ جاتے ہوں تو لیکیس ہی دوا
ہے۔دراصل زبان کا موٹا ہونا اور ہونٹوں کی بے حسی منہ اور گلے کے اندر فالجی علامتیں پیدا ہونے کا
آغاز ہے۔اگر اسے بروقت قابو نہ کیا جائے تو زبان اور گلے پر فالج گر سکتا ہے۔اس لئے ایسے
مریض کو فوری طور پر پیلیس دینی چاہئے۔لیکیس کی ایک اور علامت جو نمایاں طور پر ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ گلے میں
جکڑن کا احساس ہوتا ہے اور کالر برداشت نہیں ہوتا۔یہ علامت گلو نائن میں بھی ملتی ہے۔حتی کہ
گلونائن کے مریض کے سر میں بھی جکڑن کا احساس ہوتا ہے اور ٹوپی تک برداشت نہیں ہوتی۔اگر
گلے میں پھندہ پڑنے کا احساس زیادہ سخت ہو تو غالبا یہ ہائیڈرو نیم کا تقاضا کرتا ہے لیکیسس میں
گلے کے اندرتنگی اور جکڑن کا احساس ہوتا ہے لیکن مریض یہ فرق نہیں کر سکتا کہ تکلیف گلے کے اندر کی
طرف ہے یا ہر کی طرف ہائیڈ ریو یتیم اور بائیوکس میں تھے کی نالی کے
اعد تشیع ہوتا ہے لیکن نیکلیس
میں گلے کے اندر کی نالی میں تشنج نہیں ہوتا بلکہ گلے کے
گرد کوئی بھی چیز برداشت نہیں ہوتی۔لیکیس کے مریض خطر ناک قسم کے شکوک وشبہات میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔شروع شروع میں وہ یہ سوچنے لگتے ہیں کہ سب لوگ ان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں یا
ان کے کھانے پینے میں کچھ ملا دیا گیا ہے۔وہ اپنے قریبی عزیزوں پر بھی شک کرتے
ہیں۔بعد میں یہ علامتیں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔ایسے مریضوں کو لیکیس دینا ضروری ہے۔میرا تجربہ ہے کہ گو شروع شروع میں کچھ فائدہ ضرور ہوتا ہے لیکن بعد میں یہ اس مرض میں

548
مزید کام نہیں کرتی اور پھر دوسری دوائیں ڈھونڈنی پڑتی ہیں۔نفسیاتی علاج کی خاطران
شکوک و شبہات کو پیدا کرنے کی موجب وجوہات ڈھونڈنی پڑتی ہیں۔اس مرض میں
لیکیس سے مکمل فائدہ اسی وقت ہو گا جب لیکیس کی دوسری بنیادی علامتیں بھی اس
مریض میں ملتی ہوں۔لیکیس کے مریضوں کو یہ خطرہ رہتا ہے کہ ان کا مستقبل ہمیشہ کے لئے تاریک
ہو گیا ہے یا ان سے کوئی ایسا گناہ سرزد ہو گیا ہے جو نا قابل معافی ہے یا ان کا وجود کسی اور
بالا طاقت کے قبضہ میں آ گیا ہے اور وہ اس کے ہاتھوں میں آلہ کار بن چکے ہیں۔ایسی ہی
ایک مریض بچی میرے پاس لائی گئی جو چوری کی عادت میں مبتلا تھی ، پوچھنے پر کہتی تھی کہ
اللہ کا حکم ہوتا ہے اس لئے کرتی ہوں۔ایسے مریضوں کا علاج لیکیسس سے کرنا چاہئے۔جو خدا کے حکم پر اسی کی نافرمانی کریں وہ سانپ کے حکم پر اس کی فرمانبرداری شروع کر
دیتے ہیں۔لیکلیس کی مریضا ئیں ایسے شکوک میں مبتلا ہو جاتی ہیں کہ ان کے پیچھے کوئی
آ رہا ہے۔مذہبی رجحانات غیر معمولی شدت اختیار کر لیتے ہیں۔یہ شدت لیکیسس سے
تعلق رکھتی ہے مگر اس کی سب سے خطرناک علامت یہ ہے کہ ان کے دل میں بعض دفعہ
یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ اللہ کا حکم ہے کہ وہ کسی کو قتل کر دیں اور یہ یقین جاگزیں ہو جاتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کام پر مامور کر دیا ہے۔ایسے مریض بعض دفعہ واقعتا قتل کر
بھی دیتے ہیں یا قتل کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔اگر یہ مذہبی جنونی ہوں تو بے حد
باتونی بھی ہو جاتے ہیں۔ان کے ہر کام میں افراتفری اور بے صبری ظاہر ہوتی ہے۔بات چیت بھی ٹھیک طرح سے نہیں کر سکتے۔آدھی بات کر کے درمیان میں کوئی دوسری
بات شروع کر دیتے ہیں۔جملہ مکمل نہیں کر پاتے۔خود چاہیں جتنا مرضی شور ڈالیں ان کے
لئے بیرونی شور نا قابل برداشت ہوتا ہے اور ان کے اعصاب بھنا اٹھتے ہیں۔ان میں
خود کشی کا رجحان بھی پایا جاتا ہے لیکن یہ رجحان صرف ان کی سوچ تک محدود رہتا ہے ،عملی
قدم اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔اونچی جگہ سے چھلانگ لگانے کو دل چاہتا ہے لیکن ساتھ ہی
ایسی جگہوں سے خوفزدہ بھی ہوتے ہیں۔مریض نیچے کھڑا ہو اور اونچی جگہ کے تصور سے

549
خوف آئے تو آرسنک یا ارجنٹم نائٹریکم مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔عام طور پر ایسے
نفسیاتی اور دماغی امراض میں لیکیس بہت اچھا کام کرتی ہے۔اسے کم از کم 200 کی طاقت
میں دینا چاہئے۔تاہم میرا تجربہ ہے کہ 1000 طاقت میں زیادہ بہتر نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔میں نے کئی بار لا کھ طاقت میں بھی استعمال کی ہے اور وہ واقعتا مفید ثابت ہوئی ہے۔سردیوں کے موسم میں گلے کی خرابی لیکیس کی خاص علامت ہے۔سورا ئینم
میں بھی سردیوں کے موسم میں داخل ہوتے ہوتے بہت نزلہ ہو جاتا ہے۔سورا ئینم گلے
کے لئے بھی اچھی دوا ہے لیکن اس میں نزلہ خصوصیت سے نمایاں ہے اور ایک خاص نشان
یہ ہے کہ جب بھی نزلہ بند ہو گا سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔یعنی سر در داور نزلہ آپس میں
ادلتے بدلتے رہتے ہیں لیکن لیکیس میں ایسا نہیں ہوتا۔لیکیس کی ایک اور نمایاں علامت جلد کی زود حسی ہے۔یہ زود حسی کبھی اتنی
بڑھی جاتی ہے کہ مریض جسم پر ہلکا سا کپڑا بھی برداشت نہیں کر سکتا۔کسی خاص حصہ پر
تکلیف اور وہاں لمس کے احساس سے شدید بے چینی اور درد کا بڑھ جانا نیکلیس کی خاص
علامت ہے۔کالی کا رب میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔مضبوط دباؤ آرام دیتا ہے
لیکن ہلکی لمس تکلیف دہ ہوتی ہے۔لمس سے تکلیف کا نمایاں احساس ایک کنائینم میں بھی
بہت شدت سے پایا جاتا ہے۔اگر انگلیوں میں معمولی سی بھی تکلیف ہو تو مریض انگلیاں
کھول کر رکھتا ہے کیونکہ ذرا بھی انگلیاں بند ہوں تو تکلیف سے چینیں نکل جاتی ہیں۔اگر
بغل کے نیچے زودحسی ہو تو مریض ہر وقت بغل کھلی رکھے گا۔لیکیسس کا یرقان سے بھی گہرا تعلق ہے۔میں نے میرقان کے لئے ایک عمومی نسخہ
بنایا ہوا ہے جس میں سلفر، برائیو نیا اور کارڈس میریانس (Cardus Merianus) شامل
ہیں۔یہ نسخہ خدا کے فضل سے یرقان کے مریضوں میں بہت کامیاب ہے۔اگر فائدہ نہ ہو تو
دوسری دوائیں ڈھونڈنی پڑتی ہیں۔مثلاً چیلی ڈونیم ، لیکیس، بر برس اور لائیکوپوڈیم
وغیرہ۔یہ سب جگر کی تکلیفوں میں بہت مفید دوائیں ہیں۔فاسفورس کا بھی جگر سے تعلق
ہے اور عموماً جگر کے کینسر میں مفید ثابت ہوتی ہے لیکن اسے بہت احتیاط سے استعمال کرنا

550
چاہئے کیونکہ اونچی طاقت میں بار بار اور غیر ضروری طور پر دینے سے خطرناک نتائج
پیدا ہو سکتے ہیں۔بعض اوقات برقان مزمن شکل اختیار کر لیتا ہے۔ایسی صورت میں
لیلیس بہت کام آنے والی دوا ہے۔لیلیس کی ایک علامت یہ ہے کہ یرقان ہو جائے
تو اس کے ساتھ متلی بھی ہوتی ہے۔چیلی ڈونیم میں بھی یرقان اور متلی کی علامات اکٹھی ملتی
ہیں۔اسی طرح اپی کاک بھی مفید ہے لیکن یہ یرقان کے لئے اتنی طاقتور دوا نہیں ہے۔ہاں بعض صورتوں میں معمولی فائدہ دیتی ہے۔اگر یرقان کے ساتھ لیکیس کی عمومی
علامتیں بھی پائی جائیں اور متلی بھی ہو تو یہ بہت اچھا کام کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ
پتہ کی پتھری میں بھی اگر لیکیسس کی دیگر علامات موجود ہوں تو فائدہ مند ثابت ہوگی۔گلے میں ہلکی سی دکھن کا احساس ہو اور جب اسے ہاتھ سے دبایا جائے تو
آنکھوں میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے۔اسی طرح کان میں کوئی آلہ ڈال کر معائنہ کیا
جائے تو سخت کھانسی شروع ہو جاتی ہے۔کان، گلے اور آنکھ کی نالیوں کا آپس میں تعلق
ہوتا ہے۔ان تینوں اعضاء میں کسی ایک جگہ تکلیف ظاہر ہو اور اسے چھیڑا جائے تو دوسری
جگہ بھی اس کا اثر ظاہر ہوتا ہے۔یہ پلیس کی خاص علامت ہے۔اس کے استعمال سے
تینوں اعضاء کی تکلیفیں خدا کے فضل سے دور ہو جاتی ہیں۔بعض اوقات آنکھوں کے وہ غدود جو آ نسو بناتے ہیں ان میں زخم بن جاتے ہیں
جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں لیکلیس ان زخموں میں بھی بہت مفید ہے۔یہاں لیکیسس کی
خاص پہچان یہ ہے کہ چہرے پر ایگزیما، ابھار اور چھالے وغیرہ بننے لگتے ہیں۔غالباً
چہرے کی یہی تکلیفیں آنکھوں کی طرف منتقل ہو جاتی ہیں۔صرف آنکھوں کے زخموں سے
پلیس کی پہچان نہیں کی جاسکتی۔اگر چہرے کی علامتیں نمایاں ہوں تو اس صورت میں
آنکھ کے زخم کے لئے بہترین دوا ہے۔مثلاً آنکھ کے مسچولا (Fistula) میں کالی بائیکروم
کی طرح لیکیس بھی چوٹی کی دوا ہے۔لیکیس میں نزلہ زکام کے دوران ناک سے خون بھی بہتا ہے۔اس قسم کی
بار یک علامتوں پر غور کرنے سے دواؤں میں با ہم تمیز کی جاسکتی ہے۔سورا ئینم اور لیکیسس
میں ایک قدر مشترک ہے کہ دونوں میں ناک سے شدید بد بو دار نزلے کا مواد خارج ہوتا

آج 10 میں سے 10 باقی