لیکیس Lachesis

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل, حصہ 2

551
ہے۔یہ نزلہ سر کے ایگزیما میں بھی تبدیل ہو جاتا ہے جس میں سر پر ایک سخت خول سا
بن جاتا ہے جس کے اندر جراثیم پلتے ہیں۔اگر یہ خول پھٹ جائے تو اس سے نہایت
بد بودار مواد خارج ہوتا ہے اس ایگزیما کو مقامی طور پر علاج سے دبا دیا جائے تو ناک میں
انتہائی خطرناک نزلہ شروع ہو جاتا ہے جو ٹھیک نہیں ہوتا۔اس بیماری میں لیکیس اور
سورا ئینم دونوں سے بہت بہتر دوا میزیریم (Mezereum) ہے۔ایک دفعہ میرے
پاس ایک بچہ لایا گیا جسے شدید ضدی قسم کا نزلہ تھا، کسی علاج سے آرام نہیں آتا تھا ، ناک
سے شدید بو آتی تھی جو سارے کمرے میں پھیل جاتی تھی۔خوش قسمتی سے میں نے ان
دنوں میز یرم کے بارے میں نیا نیا پڑھا تھا۔میں نے اسے میز پرم دی تو فوراً نزلہ ٹھیک ہو
گیا۔لیکن سر پر شدید ایگزیما ظاہر ہو گیا۔چند دنوں میں اللہ کے فضل سے میز بریم سے ہی
یہ ایگزیما بھی بالکل ٹھیک ہو گیا۔لیکیس اور سورائینم دونوں اینٹی سورک (Anti Psoric) ہیں۔جلد پر بعض
دفعہ خون کے کچے کچے چھالے ابھر آتے ہیں۔لیکیس ان خون کے چھالوں
کی چوٹی کی دوا ہے۔عام طور پر کیس میں آرنیکا کی طرح سیاہی مائل خون بہتا ہے لیکن
چہرے پر سرخ رنگ کے خون کے چھالے بنتے ہیں جن کا لیکلیس سے ہی تعلق ہے۔اس
میں مسوڑھوں سے بھی خون بہتا ہے ، زبان بالکل خشک ہو کر چمڑے کی طرح ہو جاتی ہے،
منہ بھی بالکل خشک ہوتا ہے لیکن پیاس نہیں ہوتی۔منہ اور زبان کا خشک ہونا جلسیمیم کی
بھی یاد دلاتا ہے لیکن لیکیسس اپنی دوسری علامتوں کی وجہ سے ممتاز ہو جاتی ہے۔لیکیسس
میں تھوک صابن کے جھاگ کی طرح ہو جاتا ہے ، مزے کے لحاظ سے نہیں بلکہ شکل سے
یوں لگتا ہے جیسے صابن کی جھاگ ہو۔بعض دفعہ گاڑھی ، سخت ، مضبوط دھا گے دار زردرنگ
کی رطوبت خارج ہوتی ہے۔کالی بائیکروم (Kali Bichrome) میں یہ علامت سب
سے نمایاں ہے۔لیکیٹس میں مائع چیز گلے میں پھنسنے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے، خصوصاً گرم
مشروب سے تکلیف ہوتی ہے۔سانپ کے تقریباً سب زہروں کے نتیجہ میں شیخ پیدا ہوتا ہے اور

552
خوراک اور پانی گلے میں پھنستا ہے لیکیس میں گرم مشروب سے اس کیفیت میں مزید اضافہ
ہو جاتا ہے جبکہ ٹھنڈے پانی سے قدرے افاقہ ہوتا ہے۔یہ علامت لیکیسس کے عمومی مزاج
سے برعکس ہے کیونکہ اس میں مریض کا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے اور وہ گرمی کو پسند کرتا ہے لیکن
گلے کے تشنج میں لیکیس کا مریض بیلا ڈونا کے مریض سے مشابہ ہو جاتا ہے۔بیلا ڈونا میں
گرمی سے تکلیف بڑھتی ہے اور سردی سے ان میں کمی آ جاتی ہے۔ایپس کی تکلیفیں بھی گرمی
سے بڑھتی ہے اور سردی سے آرام آتا ہے۔سیلیس ، بیلا ڈونا اور ایپس میں یہ علامت
مشترک ہے۔لیکن لیکیس میں ٹھنڈے مشروب سے آرام آتا ہے اور اچھا بھی لگتا ہے مگر
ساتھ ہی اس سے متلی شروع ہو جاتی ہے۔یہ کیس کی واضح پہچان ہے۔۔لیکیس سے ملتی جلتی خشک کھانسی کو بیلا ڈونا سے بھی آرام آ جاتا ہے۔اگر
لیکیس کے غلط استعمال سے کھانسی ہو جائے یا کسی کولیکلیس نامی سانپ کاٹ لے اور
وہ بچ جائے اور اسے مسلسل خشک کھانسی ہو جائے تو اس میں بیلاڈونا بہت مفید ہے۔اگر چہ بیلاڈونا مزمن دوا نہیں ہے بلکہ درمیانے درجہ کی دوا کہلاتی ہے۔لیکن یہ لیکیسس
کے بداثرات کو جو کھانسی میں تبدیل ہو جائیں، دور کر دیتی ہے۔اسی طرح لیلیس بھی
بیلا ڈونا کے بداثرات کو زائل کر سکتی ہے۔لیکیس پیٹ کی ہوا کے لئے بھی مفید ہے۔اس کے مریض کا پیٹ ہوا سے تن جاتا
ہے۔اگر یہ معلوم کر لیا جائے کہ مریض کا مزاج کس دوا کا مطالبہ کرتا ہے تو صحیح معنوں میں اس کی
مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔سرد موسم میں مریض بہت ٹھنڈا ہو اور پیٹ میں ہوا بھی ہو جائے تو
سورائینم مفید ہے۔رکی ہوئی ہوائیں جاری ہو جاتی ہیں لیکن ان میں سخت بد بو ہوتی ہے۔میں بھی ہوا خارج ہونے سے پیٹ کا تناؤ کم ہو جاتا ہے لیکن ہوا میں بد بو نہیں ہوتی۔مددگار دوائیں لائیکوپوڈیم۔ہسپر سلف۔نائیٹرک ایسڈ
دافع اثر دوائیں: آرسنگ۔مرکزی
طاقت
30 سے 1000 تک

آج 10 میں سے 10 باقی