انڈیکس تشخیص امراض Rapertory
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
813
انڈیکس تشخیص امراض
REPERTORY
814
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
815
ریپرٹری کے سلسلہ میں ایک ضروری نوٹ
اس ریپرٹری میں بعض دواؤں کا نمونے کے طور پر تفصیل سے ذکر ہے کہ ایک ہی مرض
بہت سی دواؤں میں مل سکتی ہے یا ایک ہی دوا بہت سی بیماریوں میں کام آ سکتی ہے مگر اس
میٹریا میڈیکا (Materia Medica) کی طرز ایسی ہے کہ صرف بڑی بڑی دواؤں یا امراض
کے ابواب کی نشاندہی کی گئی ہے اور اگر کوئی ان میں سے ایک بھی غور سے پڑھ لے تو وہیں اس
کی ضرورت پوری ہو جائے گی یا دوسری دواؤں کی طرف اسے وہاں سے رہنمائی مل جائے گی۔اس ریپرٹری میں جو یہ نئی طرز اپنائی گئی ہے اس سے امید ہے کہ پڑھنے والوں کا بہت سا وقت
بچے گا اور کتاب کے مطالعہ سے جو تکرار کا ایک عمومی سا تاثر ابھرتا ہے اس کی سمجھ آ جائے گی کہ
کیوں یہ تکرار ضروری تھی۔
816
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
817
بسم الله الرحمن الرحيم
بعض بیماریوں کا خصوصی ذکر خواہ روز مرہ لاحق ہونے والی عارضی بیماریاں ہوں یا لمبی
مزمن اور بہت گہری بیماریاں ہوں۔(1)
نزلہ، زکام، بخار۔(۲) کھانسی۔(۳) ٹانسلز (Tonsils) یعنی گلے کے غدودوں کی ہر قسم کی خرابی
(۴) چھوٹے بچوں کا علاج جو اپنی بیماریاں خود نہ بیان کرسکیں۔(۵) اسہال ، پیچش، قبض اور انتڑیوں کے عارضی یا گہرے مزمن عوارض۔(۶)
معدہ کے عوارض۔(۷) آنکھوں کی تکالیف۔(۸) سلی امراض اور پھیپھڑوں کی تکلیفیں مثلاً دمہ، کینسر وغیرہ۔(۹) جلدی امراض۔(۱۰) دل کی بیماریاں۔(۱۱) پتے کی تکالیف جس کے ساتھ ذیا بیطس کی پیچیدگی ہو۔(۱۲) رحم کی روز مرہ خرابیاں، کینسر اور جریان خون۔(۱۳) بانجھ پن اور اسقاط حمل حمل کے دوران عمومی عوارض اور تسہیل ولادت اور اصل کے
کی دوائیں۔(۱۴) شریانوں اور وریدوں کی خرابیاں۔(۱۵) اعصابی ریشوں یعنی نروس سسٹم (Nervous System) کی تکالیف۔(۱۶) مختلف تو ہمات اور عوارض کی نشاندہی کرنے والی خوا ہیں۔نیند کا
فقدان یا زیادہ نیند۔
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
(۱۷) نشہ کی عادت۔(۱۸) دماغی اور دینی عوارض۔(۱۹) جنسی امراض۔818
(۲۰) پراسٹیٹ گلینڈز (Prostate Glands) یعنی غدہ قدامیہ۔(۲۱) جوڑوں کا درد اور گنٹھیا
(۲۲) ہڈیوں کی تکالیف۔۔(۲۳) حادثات اور چوٹوں کے فوری اور دیر پا اثرات کا علاج۔(۲۴) ہر قسم کے فالج۔(۲۵) جسمانی ساخت اور وضع قطع۔(۲۶) وبائی بیماریاں۔(۲۷) روز مرہ کام آنے والے بعض مجرب نسخے۔
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
819
1۔نزلہ، زکام، بخار۔روزمرہ کے تجربہ سے یہ بات ثابت ہے کہ اگر نزلہ زکام کا آغاز میں ہی مؤثر علاج کیا
جائے تو خدا کے فضل سے نزلہ کے نتیجہ میں ہونے والی خطرناک پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔جونہی ناک کے اندر سردی کا احساس ہو فوراً کیمفر (Camphor) بہت چھوٹی طاقت
یا 30 طاقت میں دینی چاہئے یا پھرایکونائٹ (Aconite) جس طاقت میں بھی میسر ہو، دے
دیں۔ایک ہزار طاقت میں بھی خدا کے فضل سے بہت اچھا اثر دکھاتی ہے۔اگر چہرہ تمتمایا ہوا ہو اور دھڑکن والا سر درد ہو تو ایکونائٹ (Aconite) کے ساتھ
بیلاڈونا (Belladonna)1000 اور آرنیکا (Arinca)1000 بھی ملا لیا جائے تو یہ نسخہ بہت
مفید ثابت ہوتا ہے۔نصف گھنٹے کے وقفہ سے دو خوراکیں دینا کافی ہوتا ہے لیکن اگر بیماری کچھ
آگے بڑھ چکی ہو تو بیسیلینم (Bacillinum ) + دفتھیر منم (Diphtherinum)+
انفلوئنیز بینم (Influenzinum) 200 اور اوسلوکوسینم (Oscillococcinum) 200
چاروں ملا کر دیں۔تین دن روزانہ ایک یا حسب ضرورت دو خوراکیں دی جائیں تو نزلہ بگڑتا
نہیں اور بخار یا دمہ وغیرہ میں تبدیل نہیں ہوتا۔اگر پھر بھی مرض قابو میں نہ آئے تو علامات کا
بار یک نظر سے مطالعہ کریں اور حسب موقع علاج کریں۔اگر نزلہ کے ساتھ چھینکیں بہت ہوں تو مندرجہ بالا نسخہ کے بعد نیٹرم میور
(Natrum Mur) 200 دیں۔اگر اس کے باوجود بخار ہو جائے تو اسے حسب ذیل
ادویہ سے قابو میں لانے کی کوشش کریں۔کالی فاس (Kali Phos + فیرم فاس Ferrum Phos) + کالی میور
Kali Mur) +سلیشیا (Silicea) + کلکیر یا فلور (6x (Calc۔Flourملاکر استعمال
کریں۔بخار نہ اترے تو سلفر (Sulphur) + پائیر و جینیم (Pyrogenium)200 ملا کر چند
دن روزانہ صبح شام دیں ورنہ علامات کے مطابق حسب ذیل نسخوں سے علاج کریں۔زکام میں پانی سی پتلی رطوبت اور سردی کی علامت سیمیم (Gelsemium)،سلیشیا
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
820
(Silicea)، نیٹرم میور (Natrum Mur)، سورائینم (Psorinum) اور کالی کار
(Kali Carb) میں مشترک ہے۔کالی کا رب میں کمر کی دکھن پچھلے پہر تین چار بجے بڑھ جاتی
ہے جبکہ نیٹرم میور میں صبح سے شام تک دن بھر رہتی ہے۔اگر گرمی سے تکلیف بڑھے تو پلسٹیلا (Pulsatilla) اور ایپس (Apis) دونوں کام آ
سکتی ہیں۔دونوں میں پیاس کم اور رطوبت عموماً گاڑھی ، زرد رنگ کی ہوتی ہے لیکن پلسٹیلا کا
مریض نرم مزاج ہو گا جبکہ ایپس کا مریض چڑ چڑا ہو گا اور عضلات میں ڈنک لگنے کی طرح کے تیز
لہر دار درد ہوں گے اور پیشاب میں کمی اور گردوں میں سوزش ہوگی۔کالی بائیکروم (Kali Bichrom) پرانے ضدی نزلہ میں مفید ہے۔گاڑھی لیس دار
زرد رطوبت نکلتی ہے جس کے ساتھ پیچھے ناک کی جڑھ میں درد ہوتا ہے۔مادہ گاڑھا اور جڑا ہوا
دھاگوں کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔موسم بہار میں Hay Fever اور الرجی کی وجہ سے چھینکوں کے دورے شروع ہوں تو
سباڈیلا (Sabadilla) ضروری ہے لیکن اگر الرجی خزاں کے موسم میں ہو اور چھینکیں آئیں اور
آنکھوں سے سادہ پانی ہے جو خراش نہ پیدا کرے نیز نزلہ کا اثر کانوں پر بھی ہو تو سباڈیلا کی
بجائے ایلیم سیپا Allium Cepa) دوا ہوگی۔اگر آنکھوں سے جلن پیدا کرنے والا پانی ہے جو سوتے میں گلے اور چھاتی پر گر کر
خارش اور کھانسی کا موجب بنے تو یوفریز یا(Euphrasia) دوا ہوگی۔موسم بہار کی الرجی کے مستقل علاج کے لئے لیکیسس (Lachesis) 1000 بہت
اچھا کام کرتی ہے جسے سباڈیلا سے آرام آنے کے بعد بیماری کی بیخ کنی کے لئے لمبے وقفوں
کے ساتھ چند ماہ استعمال کرنی چاہئے۔جب بھی مرطوب موسم ہو یا جلد جلد موسمی تبدیلیاں واقع ہوں تو نزلاتی اور جلدی
بیماریوں میں ڈلکا مارا (Dulcamara) بہترین دوا ثابت ہوتی ہے۔اس کے زکام سے ناک
بند ہو جاتا ہے،صرف ہلکا ہلکا پانی رستارہتا ہے۔اگر کمزوری، بے چینی اور جلن بہت ہو لیکن گرمی سے آرام آئے تو آرسینک
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
821
(Arsenic) دوا ہوگی۔اگر کھانے کی بو سے متلی ہوتو یہ کا لچیکم (Colchicum) کی نمایاں
علامت ہے۔ذیا بیطس کے مریضوں کی نزلاتی تکالیف میں دوسری ضروری دواؤں کے علاوہ
نیٹرم سلف (Natrum Sulph) ، کالی سلف (Kali Sulph) اور نیٹرم فاس (Natrum Phos)
ملا کر دن میں دو تین بار دینی چاہئیں اور اگر جسم اور ہڈیوں میں درد بہت ہو تو آرنیکا (Arnica)
اور یو پیٹوریم (Eupatorium) ملا کر دینا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔پرانا نزلہ جو دھاگوں کی صورت میں نکلے اس میں کالی بائیکروم (Kali Bichrom)
کے علاوہ کو کس کی کٹائی (Coccus Cacti) کو ہسپر سلف (Hepar Sulph) کے ساتھ ملا کر
دینا نزلہ کے پرانے مریضوں کے حق میں بہترین ثابت ہوتا ہے۔اگر نزلہ سے گلا خراب ہو جائے تو اس کے لئے مندرجہ ذیل دواؤں کو یا درکھیں۔برائیٹا کارب (Baryta Carb) + (Gelsemium) (اگر پیاس
نہ ہو، منہ میں خشکی ہو اور سر بھاری ہو )
☆
آرنیکا (Arnica)+ایکونائٹ (Aconite)+ کاسٹیکم Causticum) +
بیلا ڈونا (Belladonna) ( ہر قسم کی گلے کی خرابی میں جس میں گلے کی طرف رجحان خون ہو،
سوزش اور درد ہو ) 30 طاقت سے لے کر 1000 طاقت تک۔بعض دفعہ 1000 طاقت میں نسخہ
غیر معمولی سرعت سے کام کرتا ہے۔آدھے گھنٹہ کے وقفہ سے دو خورا کیس کافی ہوتی ہیں۔برائیٹا کارب (Baryta Carb ) + بیلاڈونا (Belladonna) + کاسٹیکم
(Causticum) ( نزلاتی کیفیت اور گلے کی خرابی )
بعض دفعہ اس نسخہ میں کاسٹیکم (Castucum) کی بجائے کالی میور (Kali Mur)
ملانا حسب علامات ضروری ہوتا ہے۔اگر گلا شدید خراب ہونے کے ساتھ منہ سے پانی ہے اور سخت بدبو آتی ہو تو مرکزی
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
822
(Mercurius) کے مرکبات میں دوا تلاش کریں۔ضروری نوٹ :۔جن دواؤں کی بحث نزلہ، زکام اور بخار کے مذکورہ بالا باب کے تحت
کی گئی ہے ان میں سے کسی دوا کا بھی تفصیلی ذکر پڑھ لیا جائے تو ان امراض کے سمجھنے میں آسانی
پیدا ہو جائے گی۔اليومينا
آرم مٹیلیکم
Alumina آرم ٹرائی فلم Arum Triphyllum
Aurum Metallicum
برومیم
Bromium
لکیریا کارب Calcarea Carbonica کار بونیم سلف Carboneum Sulph
کار بودیج Carbo Vegetabilis
کوکس
گائیکم
کپسیکم
میڈ ورا ئینم
Guaiacum
Medorrhinum
Coccus
Capsicum
نیٹرم کا رب Natrum Cabonicum
نائٹرک ایسڈ
ہائیڈ راسٹس
فاسفورس
سسٹس
پلسٹیلا
کالی بائیکروم
Nitruc Acid
Hydrastis
نکس وامیکا
مرکزی
Phosphorus سورائینم
Cistus
سليشيا
Pulsatilla
Kali Bicrom
تھوجا
2۔کھانسی
Nux Vomica
Mercurius
Psorinum
Silicea
Thuja
کھانسی اگر اچانک ہو جائے ، منہ اور گلا خشک ہو اور مریض اس اچانک حملہ سے
خوفزدہ ہو تو ایکونائیٹ (Aconite)1000 + آرسینک (Arsenic) 1000 اور
بیلا ڈونا (Belladonna)1000 آدھ گھنٹہ کے وقفہ سے دوبار پھر لمبے وقفہ سے (جب
بھی ضرورت پڑے) اور اگر ہر وقت بے چینی لگی رہے تو آرسینک کو آزمانا چاہئے۔ایسا
مریض جو آرسینک (Arsenic) کا تقاضا کرے لیکن خشک کھانسی اور چھینکیں گرمی سے
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
823
بڑھیں تو آرسینک آیوڈائیڈ (Arsenic Iodide) مفید ہوگی جو کمی خون کے مریض کے لئے
بھی مفید ہے۔خشک کھانسی کے ساتھ اگر نچلے جبڑے اور گلے کے غدود بڑھے ہوئے ہوں، لیٹنے سے
چکر آئیں تو برومیم (Bromium) دیں۔جب سردیاں گرمیوں میں تبدیل ہو رہی ہوں تو اکثر نزلاتی تکلیفوں میں برائیونیا
(Bryonia) کام آتی ہے جو 200 طاقت میں اچھا کام کرتی ہے۔اس موسم میں اگر کالی
کھانسی یا عام شیخی کھانسی اور دمہ ہو جائے تو ڈ روسرا (Drosra) لازمی دوا ہوگی۔نمدار موسم میں
بھی ڈروسرا کی تکلیفیں بڑھتی ہیں۔اگر بیلاڈونا (Belladonna) سے آرام نہ آئے تو کلکیریا کارب (Calcarea Carb)
دیں اور یاد رکھیں کہ بیلا ڈونا کا مریض پر خون ہوتا ہے اور کلکیریا کا مریض عموماً کم خون
والا۔گرم مزاج مریض کی خشک کھانسی جو بلغمی کھانسی بن جائے اور گلے میں پیپ پڑنے کا
رجحان ہو تو کلکیر یا سلف (Calcarea Sulph) دوا ہوگی۔روٹھنے کی عادی لڑکیوں اور ہسٹیریائی مزاج عورتوں کی کھانسی میں اگنیشیا (Ignatia)
بہترین ہے۔ریو میکس (Rumex) کی کھانسی ضدی اور خشک ہوتی ہے۔گلے میں سخت کھجلی ہوتی
ہے، کھانسی لیٹنے سے بڑھتی ہے۔اسے چیلی ڈونیم (Chelidonium) کے ساتھ ملا کر دینا
بہترین نسخہ ہے۔اگر یہ کام نہ کرے تو سلفر (Sulphur) 200 اور رسٹاکس (Rhustox)
200 باری باری دیں۔سپونجیا (Spongia) کی خشک کھانسی دل کے عارضہ سے تعلق رکھتی ہے۔چھاتی سے
آرا چلنے کی سی آواز آتی ہے۔وہ خشک کھانسی جو ہنسنے یا بولنے سے چھڑ جائے فاسفورس (Phosphorus) کا تقاضا
کرتی ہے۔یہ سل اور پھیپھڑوں کے کینسر کی بھی بہترین دوا ہے۔شروع میں چند مہینے اسے
824
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY)
30 طاقت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔نیز برائی اونیا (Bryonia)30 کے ساتھ ملا کر یا باری
باری دن میں تین چار بار استعمال کرائیں۔علاوہ ازیں روزانہ چائے کی پیچی کا چوتھا حصہ ہلدی،
پانی یا دودھ کے ساتھ پلائیں ، پھیپھڑے کے کینسر کا بہترین علاج ہے۔پرانی کھانسی میں کالی کا رب نمایاں کام کرتی ہے۔کالی کا رب کے مریض کی آنکھوں
کے پیوٹے عموماً متورم ہوتے ہیں اور اکثر کمر درد کی شکایت بھی ہوتی ہے جو صبح تین چار بجے
ضرور بڑھ جاتی ہے۔گلے کی سوزش میں ، جو کان کی طرف جائے نیز مریض کی ناف پر دکھن کا احساس ہو تو
بم (Plumbum)200یا ایلیم سیپا (Allium Cepa) 30 مفید ہے۔یہ نزلہ کی وجہ سے
ہونے والی کان درد کا بھی فوری علاج ہے۔یہ کام نہ کرے تو حسب علامات کیمومیلا
(Chamomilla) یا پلسٹیلا (Pulsatilla) بہترین کام کرتی ہیں۔ایسے بچوں کی خشک کھانسی میں ، جن کو پیٹ کے کیڑوں کی شکایت اور ناک کو انگلی۔کھجلانے کی عادت ہو ، سائنا (Cina) دوا ہوگی۔اگر اس کے ساتھ معدہ تیزابی ہو تو نکس وامیکا
(Nux Vomica) کارآمد ہے۔جسمانی رطوبات ضائع ہونے سے یا بار بار جریان خون سے کھو کھلے ہو جانے والوں کی
چائنا(China) دوا ہے۔کھانستے وقت متلی ہو مگر تے نہ ہو اور چھاتی میں بلغم کھڑکھڑائے تو اپی کاک
(Ipecac) مفید ہے۔خشک کھانسی میں جو حجرہ پر دباؤ ڈالے اور نیند کے دوران زیادہ ہو جائے لیکیسس
(Lachesis) بہت موثر ہے۔خشک کھانسی جو رات کو زیادہ ہو اور بچے سخت غصیلے اور ضدی ہوں ان کے ہر مرض کا
علاج کیمومیلا (Chamomilla) ہے۔Argentum Metallicum
Alumina
اليومينا