کتاب 1: كتاب المقدمة

سنن ابن ماجہ

سنن ابن ماجہ 1

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کا میں تمہیں حکم دوں، اسے لے لو، اور جس سے میں تمہیں منع کروں اُس سے رُک جاؤ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 2

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں تم بھی مجھے کچھ نہ کہو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ (نامناسب) سوال کرنے اور اپنے انبیاء سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ پس جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں تو اپنی استطاعت کے مطابق اُس پر عمل کرو، اور جب میں تم کو کسی چیز سے منع کروں تو رک جاؤ۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " ذَرُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ وَاخْتِلاَفِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ فَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَىْءٍ فَخُذُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَإِذَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ شَىْءٍ فَانْتَهُوا " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 3

حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی اُس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی، اُس نے اللہ عزّوجل کی نافرمانی کی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 4

ابو جعفر بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمرؓ جب رسول اللہ ﷺ سے کوئی حدیث سنتے تو نہ اُس پر کوئی زیادتی کرتے اور نہ اس میں کوئی کمی کرتے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ حَدِيثًا لَمْ يَعْدُهُ وَلَمْ يُقَصِّرْ دُونَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 5

حضرت ابو درداء ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ، اور ہم فقر کا ذکر کر رہے تھے اور اس سے ڈر کا اظہار کر رہے تھے۔ آپ ؐ نے فرمایا کیا تم فقر سے ڈرتے ہو ، اُس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ضرور تم پر دنیا خوب اُنڈیلی جائے گی ، یہاں تک کہ تم میں سے کسی کے دل کو ٹیڑھا نہیں کرے گی مگر وہی۔ خدا کی قسم میں نے تمہیں ایسی سفید (زمین جیسی شریعت) پر چھوڑا ہے جس (زمین) کے دن رات (روشنی میں) برابر ہیں۔ حضرت ابو درداء ؓ نے کہا خدا کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے سچ فرمایا۔ بخدا آپؐ ہمیں ایک ایسی سفید (زمین) میں چھوڑ گئے جس کے دن اور رات برابر ہیں۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَفْطَسُ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَنَحْنُ نَذْكُرُ الْفَقْرَ وَنَتَخَوَّفُهُ فَقَالَ " آلْفَقْرَ تَخَافُونَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُصَبَّنَّ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا حَتَّى لاَ يُزِيغَ قَلْبَ أَحَدٍ مِنْكُمْ إِزَاغَةً إِلاَّ هِيَهْ وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ تَرَكْتُكُمْ عَلَى مِثْلِ الْبَيْضَاءِ لَيْلُهَا وَنَهَارُهَا سَوَاءٌ " . قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ صَدَقَ وَاللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَرَكَنَا وَاللَّهِ عَلَى مِثْلِ الْبَيْضَاءِ لَيْلُهَا وَنَهَارُهَا سَوَاءٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 6

حضرت قُرۃ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے (مظفر و) منصور رہے گی، جو بھی اُسے بے یارو مددگار چھوڑے گا وہ اُنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا یہاں تک کہ وہ گھڑی آجائے گی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي مَنْصُورِينَ لاَ يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 7

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ اللہ کے حکم پر مضبوطی سے قائم رہے گی جو اس کی مخالفت کرے گا وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلْقَمَةَ نَصْرُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ الأَسْوَدِ وَكَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " لاَ تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي قَوَّامَةً عَلَى أَمْرِ اللَّهِ لاَ يَضُرُّهَا مَنْ خَالَفَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 8

حضرت ابو عِنَبَہ خولانی ؓ ( اور یہ وہ ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ دونوں قبلوں کی جانب نماز پڑھی تھی ) نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ اس دین میں پودے لگاتا چلا جائے گا ان سے وہ اپنی اطاعت میں کام لیتا رہے گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ زُرْعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عِنَبَةَ الْخَوْلاَنِيَّ وَكَانَ قَدْ صَلَّى الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " لاَ يَزَالُ اللَّهُ يَغْرِسُ فِي هَذَا الدِّينِ غَرْسًا يَسْتَعْمِلُهُمْ فِي طَاعَتِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 9

عمرو بن شعیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ امیر معاویہؓ تقریر کے لئے کھڑے ہوئے اور کہا تمہارے علماء کہاں ہیں؟ تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ گھڑی برپا ہونے تک میری امت میں سے ایک جماعت لوگوں پر غالب رہے گی، ان کو ان کی پرواہ نہیں ہوگی جنہوں نے اُن کی مدد نہ کی اور نہ ان کی جنہوں نے اُن کی مدد کی۔

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَامَ مُعَاوِيَةُ خَطِيبًا فَقَالَ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ إِلاَّ وَطَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرُونَ عَلَى النَّاسِ لاَ يُبَالُونَ مَنْ خَذَلَهُمْ وَلاَ مَنْ نَصَرَهُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 10

حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر ہو گی ، وہ (مظفر و) منصور ہوں گے اور جس نے ان کی مخالفت کی وہ ان کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا یہاں تک کہ اللہ عز و جل کا حکم آجائے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " لاَ يَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ مَنْصُورِينَ لاَ يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 11

حضرت جابر بن عبد اللہؓ نے بیان کیا کہ ہم نبی ﷺ کے پاس تھے ، آپؐ نے ایک لکیر کھینچی اور دو لکیریں اُس کے دائیں اور دو لکیریں اُس کے بائیں کھینچیں۔ پھر اپنا دست مبارک، درمیان والی لکیر پر رکھا اور فرمایا کہ یہ اللہ کا راستہ ہے۔ پھر آپؐ نے یہ آیت پڑھی وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْہُ وَلَا تَتَّبِعُوْا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمْ عَنْ سَبِیْلِہِ (ترجمہ) اور یہ (بھی تاکید کرتا ہے) کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے پس اس کی پیروی کرو اور مختلف راہوں کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اس کے رستہ سے ہٹا دیں گی۔

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ قَالَ سَمِعْتُ مُجَالِدًا يَذْكُرُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَخَطَّ خَطًّا وَخَطَّ خَطَّيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَخَطَّ خَطَّيْنِ عَنْ يَسَارِهِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ فِي الْخَطِّ الأَوْسَطِ فَقَالَ " هَذَا سَبِيلُ اللَّهِ " . ثُمَّ تَلاَ هَذِهِ الآيَةَ {وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلاَ تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ} .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 12

حضرت مقدام بن معدیکرب کندیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بعید نہیں کہ ایک آدمی اپنے تخت پر ٹیک لگائے گا اور اُسے میری حدیث سنائی جائے گی تو وہ کہے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ عزوجل کی کتاب ہے۔ جو کچھ ہم اُس میں حلال پائیں گے اسے ہم حلال سمجھیں گے اور جو ہم اس میں حرام پائیں گے اسے حرام سمجھیں گے۔ خبردار ہو کر سن لو، جو رسول اللہ ﷺ نے حرام قرار دیا وہ ویسا ہی حرام ہے جیسے اللہ نے حرام قرار دیا ہو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ جَابِرٍ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ الْكِنْدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " يُوشِكُ الرَّجُلُ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يُحَدَّثُ بِحَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِي فَيَقُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَمَا وَجَدْنَا فِيهِ مِنْ حَلاَلٍ اسْتَحْلَلْنَاهُ وَمَا وَجَدْنَا فِيهِ مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاهُ . أَلاَ وَإِنَّ مَا حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مِثْلُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 13

عبید اللہ بن ابی رافع اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تم میں سے کسی کو ایسی حالت میں نہ پاؤں کہ وہ اپنے تخت پر ٹیک لگائے ہوئے ہو جس کے پاس میری بات پہنچے جس کا میں نے حکم دیا ہے یا جس سے میں نے منع کیا ہے تو وہ کہے کہ مجھے نہیں پتا۔ ہم جو اللہ کی کتاب میں پائیں گے اس کی اتباع کریں گے۔

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ فِي بَيْتِهِ أَنَا سَأَلْتُهُ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ثُمَّ مَرَّ فِي الْحَدِيثِ قَالَ أَوْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يَأْتِيهِ الأَمْرُ مِمَّا أَمَرْتُ بِهِ أَوْ نَهَيْتُ عَنْهُ فَيَقُولُ لاَ أَدْرِي مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللَّهِ اتَّبَعْنَاهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 14

حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نئی بات نکالی جو اس میں نہیں ہے تو وہ ردّ کئے جانے کے قابل ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 15

عُروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس انصارؓ میں سے ایک شخص (مدینہ کی پتھریلی زمین) حرّہ میں پانی کے نالے کے بارہ میں حضرت زبیرؓ کے خلاف جھگڑا لے گیا، جن سے وہ کھجور کے درختوں کو پانی دیا کرتے تھے۔ انصاری نے کہا کہ پانی چھوڑ دو، وہ بہتا جائے مگر انہوں نے اس کی بات نہ مانی تو وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنا تنازعہ لائے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا زبیرؓ! تم (اپنے درختوں کو) سیراب کرلو، پھر پانی اپنے ہمسایہ کے لئے چھوڑ دو۔ وہ انصاری غصہ میں آگیا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! یہ آپؐ کا پھوپھی زاد جو ہوا! اس پر رسول اللہ ﷺ کا چہرہ متغیر ہوگیا اور آپؐ نے فرمایا اے زبیرؓ پانی لگاؤ، پھر پانی روکے رکھو، یہاں تک کہ وہ منڈیروں تک پہنچ جائے۔ راوی نے کہا حضرت زبیرؓ کہتے تھے کہ اللہ کی قسم میں سمجھتا ہوں کہ یہ آیت اسی کے بارہ میں نازل ہوئی فَلَا وَربِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتَّی یُحَکِّمُوْکَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْ أَنْفُسِہِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَیْتَ وَیُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا (ترجمہ) نہیں! تیرے ربّ کی قَسم! وہ کبھی ایمان نہیں لا سکتے جب تک وہ تجھے ان امور میں منصف نہ بنا لیں جن میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ پھر تُو جو بھی فیصلہ کرے اس کے متعلق وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور کامل فرمانبرداری اختیار کریں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ خَاصَمَ الزُّبَيْرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي شِرَاجِ الْحَرَّةِ الَّتِي يَسْقُونَ بِهَا النَّخْلَ فَقَالَ الأَنْصَارِيُّ سَرِّحِ الْمَاءَ يَمُرُّ . فَأَبَى عَلَيْهِ فَاخْتَصَمَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " اسْقِ يَا زُبَيْرُ ثُمَّ أَرْسِلِ الْمَاءَ إِلَى جَارِكَ " . فَغَضِبَ الأَنْصَارِيُّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ كَانَ ابْنَ عَمَّتِكَ فَتَلَوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ ثُمَّ قَالَ " يَا زُبَيْرُ اسْقِ ثُمَّ احْبِسِ الْمَاءَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى الْجَدْرِ " . قَالَ فَقَالَ الزُّبَيْرُ وَاللَّهِ إِنِّي لأَحْسَبُ هَذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ فِي ذَلِكَ {فَلاَ وَرَبِّكَ لاَ يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لاَ يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا} .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 16

سالم، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کی بندیوں کو مسجد میں نماز ادا کرنے سے منع نہ کرو۔ ان (حضرت ابن عمر ؓ) کے بیٹے نے کہا ہم اُن کو ضرور منع کریں گے۔ اس پر وہ (حضرت ابن عمر ؓ) سخت غصّہ ہوگئے اور فرمایا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث سنا رہا ہوں اور تم کہہ رہے ہو کہ ہم ضرور انہیں روکیں گے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " لاَ تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ أَنْ يُصَلِّينَ فِي الْمَسْجِدِ " . فَقَالَ ابْنٌ لَهُ إِنَّا لَنَمْنَعُهُنَّ . فَقَالَ فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا وَقَالَ إِنِّي أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَإِنَّكَ تَقُولُ إِنَّا لَنَمْنَعُهُنَّ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 17

حضرت عبد اللہ بن مغفلؓ سے روایت ہے کہ ان کے پہلو میں ان کا بھتیجا بیٹھا ہوا تھا اس نے کنکریاں مارنی شروع کیں۔ انہوں نے اُسے منع کیا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع کیا ہے ، نیز فرمایا کہ وہ نہ شکار کرتی ہیں اور نہ دشمن کو زخمی کرتی ہیں، ہاں یہ کسی کا دانت توڑ سکتی ہیں یا آنکھ پھوڑ سکتی ہیں۔ وہ (راوی) کہتے ہیں اس نے پھر کنکریاں ماریں تو انہوں نے کہا میں تجھے بتا رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے۔ تم پھر کنکریاں مار رہے ہو۔ میں تم سے کبھی بھی بات نہیں کروں گا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ وَأَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا إِلَى جَنْبِهِ ابْنُ أَخٍ لَهُ فَخَذَفَ فَنَهَاهُ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نَهَى عَنْهَا وَقَالَ " إِنَّهَا لاَ تَصِيدُ صَيْدًا وَلاَ تَنْكِي عَدُوًّا وَإِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ " . قَالَ فَعَادَ ابْنُ أَخِيهِ يَخْذِفُ فَقَالَ أُحَدِّثُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نَهَى عَنْهَا ثُمَّ عُدْتَ تَخْذِفُ لاَ أُكَلِّمُكَ أَبَدًا .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 18

اسحاق بن قبیصہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت انصاریؓ نے جو نقیب اور رسول اللہ ﷺ کے صحابی تھے، انہوں نے امیر معاویہؓ کی معیت میں ارض روم میں جہاد کیا، انہوں (حضرت عبادہؓ) نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ سونے کے ٹکڑوں کا دیناروں کے عوض اور چاندی کے ٹکڑوں کا درہموں کے عوض لین دین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اے لوگو! تم سود کھا رہے ہو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سونے کی سونے کے ذریعہ خرید و فروخت نہ کرو مگر برابر برابر۔ نہ تو اس میں کوئی کمی بیشی ہو اور نہ ہی اس میں کوئی وقفہ ہو۔ معاویہؓ نے ان سے کہا اے ابو ولید! میرے نزدیک تو یہ سود نہیں ہے سوائے اس کے کہ اس میں وقفہ ہو۔ حضرت عبادہؓ نے جوابًا کہا میں تمہارے سامنے رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تم مجھے اپنی رائے بتا رہے ہو۔ اگر اللہ نے مجھے یہاں سے نکال لیا تو میں اس زمین میں ہر گز سکونت اختیار نہ کروں گا جس میں آپ کی مجھ پر امارت ہو۔ جب وہ لوٹے تو مدینہ آگئے، اُن سے حضرت عمر بن خطابؓ نے پوچھا آپ کس وجہ سے واپس آگئے اے ابو ولید؟ تو انہوں نے سارا واقعہ سنایا، اور وہ بات بھی جو اپنی سکونت اختیار کرنے کے بارے میں کی تھی، اس پر حضرت عمرؓ نے انہیں فرمایا اے ابو ولید! اپنی زمین کی طرف واپس چلے جائیں ورنہ اللہ اس زمین کو بدحال کردے گا، جس میں آپؓ اور آپؓ جیسے نہ ہوں اور حضرت عمرؓ نے امیر معاویہؓ کو لکھا آپ کا حکم ان (عبادہ ابو ولیدؓ) پر نہیں ہے اور جو کچھ انہوں نے کہا ہے لوگوں سے اس پر عمل درآمد کراؤ کیونکہ حکم یہی ہے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ قَبِيصَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ الأَنْصَارِيَّ النَّقِيبَ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ غَزَا مَعَ مُعَاوِيَةَ أَرْضَ الرُّومِ فَنَظَرَ إِلَى النَّاسِ وَهُمْ يَتَبَايَعُونَ كِسَرَ الذَّهَبِ بِالدَّنَانِيرِ وَكِسَرَ الْفِضَّةِ بِالدَّرَاهِمِ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ تَأْكُلُونَ الرِّبَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " لاَ تَبْتَاعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ لاَ زِيَادَةَ بَيْنَهُمَا وَلاَ نَظِرَةَ " . فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ يَا أَبَا الْوَلِيدِ لاَ أَرَى الرِّبَا فِي هَذَا إِلاَّ مَا كَانَ مِنْ نَظِرَةٍ . فَقَالَ عُبَادَةُ أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَتُحَدِّثُنِي عَنْ رَأْيِكَ لَئِنْ أَخْرَجَنِي اللَّهُ لاَ أُسَاكِنْكَ بِأَرْضٍ لَكَ عَلَىَّ فِيهَا إِمْرَةٌ . فَلَمَّا قَفَلَ لَحِقَ بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَا أَقْدَمَكَ يَا أَبَا الْوَلِيدِ فَقَصَّ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ وَمَا قَالَ مِنْ مُسَاكَنَتِهِ فَقَالَ ارْجِعْ يَا أَبَا الْوَلِيدِ إِلَى أَرْضِكَ فَقَبَحَ اللَّهُ أَرْضًا لَسْتَ فِيهَا وَأَمْثَالُكَ . وَكَتَبَ إِلَى مُعَاوِيَةَ لاَ إِمْرَةَ لَكَ عَلَيْهِ وَاحْمِلِ النَّاسَ عَلَى مَا قَالَ فَإِنَّهُ هُوَ الأَمْرُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 19

حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ جب میں تم سے رسول اللہ ﷺ کی کوئی بات بیان کروں تو تم لوگ رسول اللہ ﷺ کے متعلق وہ گمان کرو جو سب سے زیادہ خوشگوار، سب سے زیادہ موجبِ ہدایت اور سب سے زیادہ تقویٰ پر مشتمل ہو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْخَلاَّدِ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ أَنْبَأَنَا عَوْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ إِذَا حَدَّثْتُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَظُنُّوا بِرَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ الَّذِي هُوَ أَهْنَاهُ وَأَهْدَاهُ وَأَتْقَاهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 20

حضرت علی بن ابی طالبؓ نے بیان فرمایا کہ جب میں تم سے رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث بیان کروں تو وہ خیال کرو جو سب سے زیادہ خوشگوار، اور زیادہ ہدایت اور تقویٰ پر مشتمل ہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ إِذَا حَدَّثْتُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِحَدِيثٍ فَظُنُّوا بِهِ الَّذِي هُوَ أَهْنَاهُ وَأَهْدَاهُ وَأَتْقَاهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی