کتاب 1: كتاب المقدمة

سنن ابن ماجہ, حصہ 2

سنن ابن ماجہ 21

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا مجھے تم میں سے ہرگز کسی ایسے شخص کا علم نہ ہو کہ اس کو میری حدیث سنائی جائے اور وہ اپنے تخت پر ٹیک لگائے ہوئے بیٹھا ہو اور وہ کہے کہ قرآن پڑھو، جو اچھی بات کہی گئی وہ (گویا) میں نے کہی ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ حَدَّثَنَا الْمَقْبُرِيُّ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُ قَالَ " لاَ أَعْرِفَنَّ مَا يُحَدَّثُ أَحَدُكُمْ عَنِّي الْحَدِيثَ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى أَرِيكَتِهِ فَيَقُولُ اقْرَأْ قُرْآنًا . مَا قِيلَ مِنْ قَوْلٍ حَسَنٍ فَأَنَا قُلْتُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 22

ابو سلمہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے ایک شخص کو کہا : اے میرے بھتیجے ! جب میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث سناؤں تو اُس پر مثالیں نہ بیان کیا کرو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ح وَحَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ لِرَجُلٍ يَا ابْنَ أَخِي إِذَا حَدَّثْتُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ حَدِيثًا فَلاَ تَضْرِبْ لَهُ الأَمْثَالَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 23

عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ میں حضرت ابن مسعودؓ کے پاس ہر جمعرات کی شام جانے میں ناغہ نہیں کرتا تھا اور میں نے ان کو کبھی کسی بات کے متعلق یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ ’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا‘‘ ایک شام انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پھر (ابن مسعودؓ نے) اپنا سر جھکا لیا۔ (عمرو بن میمون کہتے ہیں) میں نے اُن کی طرف دیکھا وہ کھڑے تھے اور ان کی قمیص کے بٹن کھلے تھے۔ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں، گردن کی رگیں پھول گئیں کہ رسول اللہ ﷺ نے یا اس سے کچھ کم بیان فرمایا تھا۔ یا اس سے کچھ زائد یا اس کے قریب کچھ یا اس سے ملتا جلتا بیان فرمایا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ الْبَطِينُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ مَا أَخْطَأَنِي ابْنُ مَسْعُودٍ عَشِيَّةَ خَمِيسٍ إِلاَّ أَتَيْتُهُ فِيهِ قَالَ فَمَا سَمِعْتُهُ يَقُولُ لِشَىْءٍ قَطُّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ عَشِيَّةٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ - قَالَ فَنَكَسَ . قَالَ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَهُوَ قَائِمٌ مُحَلَّلَةً أَزْرَارُ قَمِيصِهِ قَدِ اغْرَوْرَقَتْ عَيْنَاهُ وَانْتَفَخَتْ أَوْدَاجُهُ قَالَ أَوْ دُونَ ذَلِكَ أَوْ فَوْقَ ذَلِكَ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ أَوْ شَبِيهًا بِذَلِكَ

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 24

محمد بن سیرین نے بیان کیا کہ حضرت انس بن مالکؓ جب رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث بیان کرتے اور اس سے فارغ ہوتے تو فرماتے، یا جیسے رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمایا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ كَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ إِذَا حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ حَدِيثًا فَفَرَغَ مِنْهُ قَالَ أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 25

عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے بیان کیا کہ ہم نے حضرت زید بن ارقمؓ سے کہا کہ ہمیں رسول اللہﷺ کی کوئی حدیث بتائیے ، انہوں نے کہا ہم بوڑھے ہوگئے اور بھول گئے اور رسول اللہﷺ کی طرف منسوب کرکے بیان کرنا بہت مشکل بات ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ قُلْنَا لِزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ . قَالَ كَبِرْنَا وَنَسِينَا وَالْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ شَدِيدٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 26

شعبی نے کہا کہ میں ایک سال حضرت ابن عمرؓ کی مجلس میں بیٹھتا رہا۔ میں نے ان کو کبھی رسول اللہﷺ کی طرف منسوب کر کے حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يَقُولُ جَالَسْتُ ابْنَ عُمَرَ سَنَةً فَمَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ شَيْئًا .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 27

حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ہم حدیث یاد رکھتے تھے اور حدیث رسول اللہﷺ سے ہی یاد کی جاتی تھی۔ مگر جب تم ہر مشکل زمین اور آسان زمین پر چڑھنے لگے تو ہائے افسوس۔

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِنَّمَا كُنَّا نَحْفَظُ الْحَدِيثَ وَالْحَدِيثُ يُحْفَظُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَأَمَّا إِذَا رَكِبْتُمُ الصَّعْبَ وَالذَّلُولَ فَهَيْهَاتَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 28

قرظہ بن کعب کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے ہمیں کوفہ کی طرف روانہ کیا اور ہماری مشایعت کی ، اور ہمارے ساتھ اس جگہ تک چل کر گئے جس کا نام’’صرار‘‘ ہے۔ پھر حضرت عمر ؓ نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ کیوں چلا ؟ راوی کہتے ہیں ہم نے کہا رسول اللہ ﷺ کی مصاحبت کا حق اور انصار ؓ کے حق کی ادائیگی کی خاطر آپؓ ہمارے ساتھ چلے۔ آپ ؓ نے فرمایا لیکن در حقیقت میں ایک بات کے لئے جو میں نے ارادہ کیا ہے کہ تم سے بیان کروں اور میں چاہتا ہوں کہ تم اس کو یاد رکھو ، تمہارے ساتھ میرے چلنے کی وجہ سے۔ تم ایک ایسی قوم کی طرف جا رہے ہو جن کے سینوں میں قرآن کی آواز ایسی ہوگی جیسی ہنڈیا کے ابلنے کی آواز۔ اور جب وہ تم کو دیکھیں گے تو تمہاری طرف اپنی گردنیں اونچی کر کے دیکھیں گے ، اور کہیں گے کہ محمد ﷺ کے صحابہ !!! پس رسول اللہ ﷺ کی روایات کم بیان کرنا، اور میں تمہارے ساتھ شریک ہوں۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ قَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ قَالَ بَعَثَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى الْكُوفَةِ وَشَيَّعَنَا فَمَشَى مَعَنَا إِلَى مَوْضِعٍ يُقَالُ لَهُ صِرَارٌ . فَقَالَ أَتَدْرُونَ لِمَ مَشَيْتُ مَعَكُمْ قَالَ قُلْنَا لِحَقِّ صُحْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَلِحَقِّ الأَنْصَارِ . قَالَ لَكِنِّي مَشَيْتُ مَعَكُمْ لِحَدِيثٍ أَرَدْتُ أَنْ أُحَدِّثَكُمْ بِهِ فَأَرَدْتُ أَنْ تَحْفَظُوهُ لِمَمْشَاىَ مَعَكُمْ إِنَّكُمْ تَقْدُمُونَ عَلَى قَوْمٍ لِلْقُرْآنِ فِي صُدُورِهِمْ هَزِيزٌ كَهَزِيزِ الْمِرْجَلِ فَإِذَا رَأَوْكُمْ مَدُّوا إِلَيْكُمْ أَعْنَاقَهُمْ وَقَالُوا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ . فَأَقِلُّوا الرِّوَايَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ ثُمَّ أَنَا شَرِيكُكُمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 29

سائب بن یزید نے بیان کیا کہ میں مدینہ سے مکہ تک حضرت سعد بن مالکؓ کے ساتھ رہا اور میں نے ان کو نبی ﷺ کی ایک حدیث بھی بیان کرتے ہوئے نہیں سنا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ صَحِبْتُ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَمَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِحَدِيثٍ وَاحِدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 30

عبدالرحمن بن عبد اللہ بن مسعود اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مجھ پر عمدًا جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى قَالُوا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ كَذَبَ عَلَىَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 31

حضرت علی ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھ پر جھوٹ نہ بولو، کیوں کہ مجھ پر جھوٹ بولنا آگ میں داخل کرتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ تَكْذِبُوا عَلَىَّ فَإِنَّ الْكَذِبَ عَلَىَّ يُولِجُ النَّارَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 32

حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مجھ پر جھوٹ بولا _ میرا خیال ہے فرمایا ’’ارادۃً ‘‘ _ وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ كَذَبَ عَلَىَّ - حَسِبْتُهُ قَالَ مُتَعَمِّدًا - فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 33

حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مجھ پر عمدًا جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے۔

حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ كَذَبَ عَلَىَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 34

حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے میری طرف کوئی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ تَقَوَّلَ عَلَىَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 35

حضرت ابو قتادہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس منبر پر فرماتے ہوئے سنا میری طرف سے زیادہ احادیث بیان کرنے سے بچو۔ پس جو میری طرف سے بات بیان کرے وہ حق یا (فرمایا) سچ کہے۔ جس نے میری طرف جھوٹی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنائے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى التَّيْمِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ " إِيَّاكُمْ وَكَثْرَةَ الْحَدِيثِ عَنِّي فَمَنْ قَالَ عَلَىَّ فَلْيَقُلْ حَقًّا أَوْ صِدْقًا وَمَنْ تَقَوَّلَ عَلَىَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 36

حضرت عبد اللہ بن زبیر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت زبیر بن عوام ؓ سے پوچھا کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنتا جیسا کہ میں حضرت ابن مسعود ؓ اور

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِي صَخْرَةَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ مَا لِيَ لاَ أَسْمَعُكَ تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَمَا أَسْمَعُ ابْنَ مَسْعُودٍ وَفُلاَنًا وَفُلاَنًا قَالَ أَمَا إِنِّي لَمْ أُفَارِقْهُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلَكِنِّي سَمِعْتُ مِنْهُ كَلِمَةً يَقُولُ " مَنْ كَذَبَ عَلَىَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 37

حضرت ابو سعید ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مجھ پر ارادۃً جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے۔

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ كَذَبَ عَلَىَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 38

حضرت علیؓ نے بیان فرمایا کہ نبیؐ ﷺ نے فرمایا جس نے میری طرف کوئی حدیث منسوب کی اور وہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دو جھوٹ بولنے والوں میں سے ایک ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ حَدَّثَ عَنِّي حَدِيثًا وَهُوَ يُرَى أَنَّهُ كَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الْكَاذِبَيْنِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 39

حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے کوئی حدیث میری طرف منسوب کی جس کے بارے میں اُسے علم ہے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دو جھوٹوں میں سے ایک ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ حَدَّثَ عَنِّي حَدِيثًا وَهُوَ يَرَى أَنَّهُ كَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الْكَاذِبَيْنِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 40

حضرت علیؓ نے بیان فرمایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے میری طرف منسوب کرکے کوئی حدیث روایت کی اور وہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دو جھوٹ بولنے والوں میں سے ایک ہے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ رَوَى عَنِّي حَدِيثًا وَهُوَ يَرَى أَنَّهُ كَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الْكَاذِبَيْنِ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الأَشْيَبُ عَنْ شُعْبَةَ مِثْلَ حَدِيثِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی