کتاب 1: كتاب المقدمة

سنن ابن ماجہ, حصہ 6

سنن ابن ماجہ 101

حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ ﷺ! لوگوں میں سے کون آپؐ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ فرمایا عائشہؓ۔ عرض کیا گیا مردوں میں سے کون؟ فرمایا اس کے ابّا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ وَالْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ " عَائِشَةُ " . قِيلَ مِنَ الرِّجَالِ قَالَ " أَبُوهَا "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 102

عبد اللہ بن شقیق نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے کہا کہ آپؐ کے صحابہؓ میں سے کون رسول اللہ ﷺ کو زیادہ محبوب تھے۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا ابو بکرؓ۔ میں نے پوچھا پھر کون تو فرمایا عمرؓ۔ میں نے پوچھا پھر کون تو فرمایا ابو عبیدہؓ۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنِي الْجُرَيْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَىُّ أَصْحَابِهِ كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ قَالَتْ أَبُو بَكْرٍ . قُلْتُ ثُمَّ أَيُّهُمْ قَالَتْ عُمَرُ . قُلْتُ ثُمَّ أَيُّهُمْ قَالَتْ أَبُو عُبَيْدَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 103

حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ جب حضرت عمرؓ نے اسلام قبول کیا تو جبریلؓ نازل ہوئے اور فرمایا اے محمدؐ! عمرؓ کے اسلام قبول کرنے سے آسمان والے خوش ہوئے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ الْحَوْشَبِيُّ عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ نَزَلَ جِبْرِيلُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ لَقَدِ اسْتَبْشَرَ أَهْلُ السَّمَاءِ بِإِسْلاَمِ عُمَرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 104

حضرت ابی بن کعب ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پہلا شخص جس سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مصافحہ کرے گا اور پہلا شخص جسے وہ سلام کرے گا اور پہلا شخص جس کا ہاتھ پکڑے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا، عمر ؓ ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ الْمَدِينِيُّ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " أَوَّلُ مَنْ يُصَافِحُهُ الْحَقُّ عُمَرُ وَأَوَّلُ مَنْ يُسَلِّمُ عَلَيْهِ وَأَوَّلُ مَنْ يَأْخُذُ بِيَدِهِ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 105

حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے اللہ! خاص طور پر عمرؓ بن خطاب کے ذریعہ اسلام کو عزت عطا فرما۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ أَبُو عُبَيْدٍ الْمَدِينِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْمَاجِشُونِ حَدَّثَنِي الزَّنْجِيُّ بْنُ خَالِدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " اللَّهُمَّ أَعِزَّ الإِسْلاَمَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ خَاصَّةً "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 106

عبد اللہ بن سلمہ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علی ؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد لوگوں میں سے سب سے بہتر حضرت ابو بکرؓ ہیں اور حضرت ابو بکر ؓ کے بعد لوگوں میں سے سب سے بہتر حضرت عمر ؓ ہیں۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ خَيْرُ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَبُو بَكْرٍ وَخَيْرُ النَّاسِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 107

حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ ؐ نے فرمایا اس دوران کہ مَیں سویا ہوا تھا مَیں نے اپنے آپؐ کو جنت میں دیکھا اور میں نے ایک عورت کو دیکھا جو محل کے ایک طرف وضو کر رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ اس نے کہا کہ عمرؓ کا۔ مجھے عمرؓ کی غیرت یاد آئی اور میں واپس آگیا۔ حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ اس پر حضرت عمرؓ بن خطاب رو پڑے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے ماں اور باپ آپؐ پر قربان۔ کیا میں آپ ؐ سے غیرت کروں گا؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا أَنَا بِامْرَأَةٍ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ فَقَالَتْ لِعُمَرَ . فَذَكَرْتَ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا " . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَبَكَى عُمَرُ فَقَالَ أَعَلَيْكَ بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 108

حضرت ابو ذرؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا اللہ تعالیٰ نے حق کو عمرؓ کی زبان پر رکھ دیا ہے اور وہ حق ہی کہتے ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 109

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نبی کا جنت میں ایک رفیق ہے اور اس میں میرا رفیق عثمان بن عفان ؓ ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي عُثْمَانُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " لِكُلِّ نَبِيٍّ رَفِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَرَفِيقِي فِيهَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 110

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ حضرت عثمانؓ سے مسجد کے دروازے پر ملے اور فرمانے لگے کہ عثمان! یہ جبریلؑ ہیں انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُمِّ کلثومؓ کا نکاح رقیہؓ جتنے حق مہر پر اور اس سے (آپؓ کے) حسنِ سلوک پر آپؓ کے ساتھ کر دیا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي عُثْمَانُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لَقِيَ عُثْمَانَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ " يَا عُثْمَانُ هَذَا جِبْرِيلُ أَخْبَرَنِي أَنَّ اللَّهَ قَدْ زَوَّجَكَ أُمَّ كُلْثُومٍ بِمِثْلِ صَدَاقِ رُقَيَّةَ عَلَى مِثْلِ صُحْبَتِهَا "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 111

حضرت کعب بن عجرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر فرمایا اور اسے قریب بتایا تو ایک شخص گزرا، جس نے سر ڈھانپا ہوا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یہ شخص اس دن ہدایت پر ہوگا، میں نے چھلانگ لگائی اور مَیں نے حضرت عثمان ؓ کو ان کے دونوں بازؤں سے پکڑا۔ پھر مَیں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف رُخ کیا اور عرض کیا کیا یہ؟ حضور ؐ نے فرمایا ’’یہی‘‘۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ رَأْسُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " هَذَا يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى " . فَوَثَبْتُ فَأَخَذْتُ بِضَبْعَىْ عُثْمَانَ ثُمَّ اسْتَقْبَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقُلْتُ هَذَا قَالَ " هَذَا "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 112

حضرت نعمان بن بشیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے عثمان ؓ ! اگر اللہ تعالیٰ کسی دن یہ امر آپؓ کے سپرد کرے اور منافق آپؓ سے چاہیں کہ آپؓ اپنی قمیص کو جو اللہ نے آپؓ کو پہنائی ہے اتار دیں تو آپؓ اسے نہ اتاریں۔ آپؐ نے یہ تین دفعہ فرمایا۔ (راوی) نعمان ؓ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے عرض کیا کہ آپؓ کو کس بات نے منع کیا تھا کہ آپؓ لوگوں کو اس سے آگاہ کریں؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا مجھے یہ (بات) بھلا دی گئی تھی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيِّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " يَا عُثْمَانُ إِنْ وَلاَّكَ اللَّهُ هَذَا الأَمْرَ يَوْمًا فَأَرَادَكَ الْمُنَافِقُونَ أَنْ تَخْلَعَ قَمِيصَكَ الَّذِي قَمَّصَكَ اللَّهُ فَلاَ تَخْلَعْهُ " . يَقُولُ ذَلِكَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ . قَالَ النُّعْمَانُ فَقُلْتُ لِعَائِشَةَ مَا مَنَعَكِ أَنْ تُعْلِمِي النَّاسَ بِهَذَا قَالَتْ أُنْسِيتُهُ وَاللَّهِ

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 113

حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیماری کے دوران فرمایا مَیں نے چاہا کہ میرے پاس بعض صحابہؓ ہوں۔ ہم نے عرض کیا یا رسول ؐ اللہ! کیا ہم آپؐ کی خدمت میں ابوبکرؓ کو نہ بلالیں؟ آپؐ خاموش رہے۔ پھر ہم نے کہا کہ کیا ہم آپؐ کی خدمت میں عمر ؓ کو نہ بلا لیں؟ آپؐ خاموش رہے۔ پھر ہم نے کہا کہ کیا ہم آپؐ کی خدمت میں عثمان ؓ کو نہ بلالیں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں۔ وہ آئے، آپؐ اُن سے تنہائی میں ملے اور نبی ﷺ ان سے گفتگو فرمانے لگے اور عثمان ؓ کے چہرے کا رنگ بدل رہا تھا۔ قیس کہتے ہیں مجھ سے ابو سہلہ جو حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام تھے نے بیان کیا کہ حضرت عثمان بن عفان ؓ نے یوم الدار کے موقعہ پر بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک تاکیدی ارشاد فرمایا تھا اور مَیں اس کی طرف جارہا ہوں۔ (راوی) علی بیان کرتے ہیں کہ انہوں (حضرت عثمانؓ) نے فرمایا اَنَا صَابِرٌ عَلَیْہِ میں اس پر مضبوطی سے قائم ہوں۔ (راوی) قیس کہتے ہیں کہ لوگ اس کو یہی دِن سمجھے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي مَرَضِهِ " وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِي بَعْضَ أَصْحَابِي " . قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ نَدْعُو لَكَ أَبَا بَكْرٍ فَسَكَتَ قُلْنَا أَلاَ نَدْعُو لَكَ عُمَرَ فَسَكَتَ قُلْنَا أَلاَ نَدْعُو لَكَ عُثْمَانَ قَالَ " نَعَمْ " . فَجَاءَ عُثْمَانُ فَخَلاَ بِهِ فَجَعَلَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يُكَلِّمُهُ وَوَجْهُ عُثْمَانَ يَتَغَيَّرُ . قَالَ قَيْسٌ فَحَدَّثَنِي أَبُو سَهْلَةَ مَوْلَى عُثْمَانَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ يَوْمَ الدَّارِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ عَهِدَ إِلَىَّ عَهْدًا وَأَنَا صَائِرٌ إِلَيْهِ . وَقَالَ عَلِيٌّ فِي حَدِيثِهِ وَأَنَا صَابِرٌ عَلَيْهِ . قَالَ قَيْسٌ فَكَانُوا يُرَوْنَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 114

حضرت علیؓ نے بیان فرمایا کہ مجھے نبی اُمّی ﷺ نے واضح طور پر بتایا کہ مجھ سے صرف مومن ہی محبت کرے گا اور مجھ سے صرف منافق ہی بغض رکھے گا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ عَهِدَ إِلَىَّ النَّبِيُّ الأُمِّيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُ لاَ يُحِبُّنِي إِلاَّ مُؤْمِنٌ وَلاَ يُبْغِضُنِي إِلاَّ مُنَافِقٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 115

حضرت سعدؓ بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا کہ کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم مجھ سے ایسے ہو جیسے ہارونؑ موسیٰؑ سے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُ قَالَ لِعَلِيٍّ " أَلاَ تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 116

حضرت براء بن عازبؓ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج میں آئے جو آپؐ نے کیا تھا۔ آپؐ راستے میں ایک جگہ قیام پذیر ہوئے اور باجماعت نماز کے لئے ارشاد فرمایا۔ آپؐ نے حضرت علیؓ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا کیا میں مومنوں سے ان کی جانوں سے زیادہ قریب نہیں ہوں ؟ لوگوں نے عرض کیا کیوں نہیں؟ حضور ؐ نے فرمایا کیا میں ہر مومن سے اس کی جان سے زیادہ قریب نہیں ہوں۔ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں۔ فرمایا یہ اس کا ولی ہے جس کا میں مولیٰ ہوں۔ اے اللہ! تو اسے دوست رکھ جو اس کو دوست رکھے اور اے اللہ! تو بھی اس سے دشمنی رکھ جو اس سے دشمنی رکھے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ أَخَبَرَنِي حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي حَجَّتِهِ الَّتِي حَجَّ فَنَزَلَ فِي الطَّرِيقِ فَأَمَرَ الصَّلاَةَ جَامِعَةً فَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ " أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ " . قَالُوا بَلَى . قَالَ " أَلَسْتُ أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ " . قَالُوا بَلَى . قَالَ " فَهَذَا وَلِيُّ مَنْ أَنَا مَوْلاَهُ اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالاَهُ اللَّهُمَّ عَادِ مَنْ عَادَاهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 117

عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے بیان کیا کہ ابو لیلیٰ حضرت علی ؓ کے ساتھ رات کو گفتگو کرتے تھے۔ حضرت علی ؓ گرمی کے کپڑے سردی میں پہن لیا کرتے تھے اور سردی کے گرمی میں۔ ہم نے ان (ابو لیلیٰ) سے کہا اگر آپ اُن (حضرت علیؓ) سے پوچھ لیں۔ آپ (حضرت علی ؓ) نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے میری طرف خیبر کے دن بلا بھیجا اور مجھے آشوب چشم تھا۔ آپؐ کی خدمت میں حاضر ہونے پر حضرت علی ؓ نے عرض کیا مجھے آشوبِ چشم ہے۔ آپؐ نے میری آنکھ میں اپنا لعابِ دہن لگایا پھر دعا کی اے اللہ! اس سے گرمی اور سردی کو دور کردے۔ اس دن کے بعد میں گرمی اور سردی نہیں پاتا۔ آپؐ نے فرمایا میں غزوۂ خیبر کیلئے ایسا آدمی بھیجوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اس سے بھی اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں۔ وہ بھاگنے والا نہیں ہے۔ پس لوگ انتظار کرنے لگے۔ پس آپؐ نے حضرت علی ؓ کو بُلا بھیجا پھر انہیں وہ (جھنڈا) عطا فرمایا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى حَدَّثَنَا الْحَكَمُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ كَانَ أَبُو لَيْلَى يَسْمُرُ مَعَ عَلِيٍّ فَكَانَ يَلْبَسُ ثِيَابَ الصَّيْفِ فِي الشِّتَاءِ وَثِيَابَ الشِّتَاءِ فِي الصَّيْفِ فَقُلْنَا لَوْ سَأَلْتَهُ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بَعَثَ إِلَىَّ وَأَنَا أَرْمَدُ الْعَيْنِ يَوْمَ خَيْبَرَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَرْمَدُ الْعَيْنِ . فَتَفَلَ فِي عَيْنِي ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُ الْحَرَّ وَالْبَرْدَ " . قَالَ فَمَا وَجَدْتُ حَرًّا وَلاَ بَرْدًا بَعْدَ يَوْمِئِذٍ . وَقَالَ " لأَبْعَثَنَّ رَجُلاً يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ لَيْسَ بِفَرَّارٍ " . فَتَشَوَّفَ لَهَا النَّاسُ فَبَعَثَ إِلَى عَلِيٍّ فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 118

حضرت ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا حسنؓ اور حسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں اور ان دونوں کے والد ان دونوں سے بہتر ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَبُوهُمَا خَيْرٌ مِنْهُمَا "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 119

حضرت حُبشی بن جُنادہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ علی ؓ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور میری طرف سے کوئی ادائیگی نہ کرے سوائے علی ؓ کے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى قَالُوا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " عَلِيٌّ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَلاَ يُؤَدِّي عَنِّي إِلاَّ عَلِيٌّ "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 120

عباد بن عبد اللہ نے بیان کیا کہ حضرت علیؓ نے فرمایا مَیں اللہ کا بندہ ہوں اور اس کے رسولؐ کا بھائی ہوں اور مَیں سب سے بڑا راست گو ہوں میرے بعد یہ بات کوئی نہیں کہے گا مگر کذاب ہی۔ مَیں نے لوگوں سے سات سال قبل نماز پڑھی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَنْبَأَنَا الْعَلاَءُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ الْمِنْهَالِ عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَأَخُو رَسُولِهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَأَنَا الصِّدِّيقُ الأَكْبَرُ لاَ يَقُولُهَا بَعْدِي إِلاَّ كَذَّابٌ صَلَّيْتُ قَبْلَ النَّاسِ لِسَبْعِ سِنِينَ .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی