کتاب 1: كتاب المقدمة
سنن ابن ماجہ, حصہ 7
سنن ابن ماجہ 121
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے بارے میں روایت ہے کہ ایک حج کے موقع پر امیر معاویہؓ آئے اور ان کے پاس حضرت سعدؓ گئے اور لوگوں نے حضرت علیؓ کا ذکر کیا اور انہوں (معاویہؓ) نے ان (حضرت علیؓ) کے بارہ میں کچھ کہا۔ حضرت سعدؓ ناراض ہوگئے اور کہنے لگے کہ تم یہ اس شخص کے بارے میں کہہ رہے ہو؟ جس کے بارہ میں مَیں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے جس کا میں مولیٰ ہوں اس کا علیؓ مولیٰ ہے اور میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اے علیؓ! تم مجھ سے ایسے ہو جیسے ہارونؑ موسیٰؑ سے مگر یہ کہ میرے بعد نبی نہیں۔ میں نے آپؐ کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا کہ مَیں آج جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسولﷺ سے محبت رکھتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ ابْنِ سَابِطٍ - وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ قَدِمَ مُعَاوِيَةُ فِي بَعْضِ حَجَّاتِهِ فَدَخَلَ عَلَيْهِ سَعْدٌ فَذَكَرُوا عَلِيًّا فَنَالَ مِنْهُ فَغَضِبَ سَعْدٌ وَقَالَ تَقُولُ هَذَا لِرَجُلٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَنْ كُنْتُ مَوْلاَهُ فَعَلِيٌّ مَوْلاَهُ " . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ " أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلاَّ أَنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي " . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ " لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ الْيَوْمَ رَجُلاً يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 122
حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے قُریظہ کے دن فرمایا (اس) قوم کی خبر ہمارے پاس کون لائے گا؟ حضرت زبیرؓ نے عرض کیا مَیں۔ آپؐ نے (دوبارہ) فرمایا (اس) قوم کی خبر ہمارے پاس کون لائے گا؟ حضرت زبیرؓ نے عرض کیا مَیں۔ (ایسا) تین مرتبہ (ہوا)۔ پھر نبی ﷺ نے فرمایا ہر نبی کا حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیرؓ ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَوْمَ قُرَيْظَةَ " مَنْ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ " . فَقَالَ الزُّبَيْرُ أَنَا . فَقَالَ " مَنْ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ " . قَالَ الزُّبَيْرُ أَنَا . ثَلاَثًا فَقَالَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ وَإِنَّ حَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 123
حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت زبیرؓ نے بیان کیا کہ احد کے دن رسول اللہؐ نے میرے لئے اپنے ماں باپ کو جمع کر دیا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 124
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا اے عروہؓ! تمہارے دو بزرگ حضرت ابو بکرؓ اور حضرت زبیرؓ اُن لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اللہ اور رسولﷺ کے حکم پر اپنے زخمی ہونے کے بعد بھی لبیک کہا۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَهَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَتْ لِي عَائِشَةُ يَا عُرْوَةُ كَانَ أَبَوَاكَ مِنَ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ أَبُو بَكْرٍ وَالزُّبَيْرُ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 125
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضرت طلحہؓ نبی ﷺ کے پاس سے گزرے تو حضورؐ نے فرمایا کہ یہ شہید ہے جو زمین پر چل رہا ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَوْدِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الصَّلْتُ الأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ طَلْحَةَ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ " شَهِيدٌ يَمْشِي عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 126
امیر معاویہ بن ابی سفیانؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے حضرت طلحہؓ کی طرف دیکھا اور فرمایا یہ ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے اپنے عہد کو پورا کردیا۔ یہ اشارہ اس آیت کی طرف ہے مِنْہُمْ مَنْ قَضٰی نَحْبَہُ وَمِنْہُمْ مَنْ یَّنْتَظِرُ (الاحزاب:24) کہ ان میں سے کچھ لوگوں نے اپنی جاں نثاری کا عہد پورا کردیا اور کچھ ایسے ہیں جو انتظار میں ہیں۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ نَظَرَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِلَى طَلْحَةَ فَقَالَ " هَذَا مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 127
موسیٰ بن طلحہؓ نے بیان کیا کہ ہم امیر معاویہؓ کے پاس تھے۔ انہوں نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ طلحہؓ ان میں سے ہے جنہوں نے اپنے عہد کو پورا کردیا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا إِسْحَاقُ عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ مُعَاوِيَةَ فَقَالَ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " طَلْحَةُ مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 128
قیس نے بیان کیا کہ میں نے حضرت طلحہؓ کا ہاتھ دیکھا، جو شل تھا۔ جس کو انہوں نے اُحد کے دن رسول اللہﷺ کے لئے ڈھال بنایا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ شَلاَّءَ وَقَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَوْمَ أُحُدٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 129
حضرت علیؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کسی کے لئے اپنے والدین کو جمع کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے حضرت سعدؓ بن مالک کے۔ حضورؐ نے انہیں اُحد کے دن فرمایا سعدؓ! تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ جَمَعَ أَبَوَيْهِ لأَحَدٍ غَيْرِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فَإِنَّهُ قَالَ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ " ارْمِ سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي "
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 130
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اُحد کے دن میرے لئے اپنے والدین کو جمع کیا اور فرمایا سعدؓ! تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَوْمَ أُحُدٍ أَبَوَيْهِ فَقَالَ " ارْمِ سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 131
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں پہلا عرب ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ وَخَالِي يَعْلَى وَوَكِيعٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ إِنِّي لأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 132
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ نے بیان کیا کہ جس دن مَیں نے اسلام قبول کیا اس دن کسی اور نے نہیں کیا۔ مَیں سات دن ٹھہرا رہا اور میں اسلام کا ایک تہائی تھا۔
حَدَّثَنَا مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَكَثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الإِسْلاَمِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 133
حضرت سعیدؓ بن زید بن عمرو بن نفیل نے بیان کیا کہ رسول اللہؐ دس افراد کی ایک مجلس میں تشریف فرما تھے۔ آپؐ نے فرمایا کہ ابو بکرؓ جنت میں ہیں۔ عمرؓ جنت میں ہیں۔ عثمانؓ جنت میں ہیں۔ علیؓ جنت میں ہیں۔ طلحہؓ جنت میں ہیں۔ زبیرؓ جنت میں ہیں۔ سعدؓ جنت میں ہیں۔ عبد الرحمنؓ جنت میں ہیں۔ ان (سعید بن زیدؓ) سے پوچھا گیا کہ نواں کون ہے؟ کہا مَیں۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو الْمُثَنَّى النَّخَعِيُّ عَنْ جَدِّهِ رِيَاحِ بْنِ الْحَارِثِ سَمِعَ جَدَّهُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ عَاشِرَ عَشَرَةٍ فَقَالَ " أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي الْجَنَّةِ " . فَقِيلَ لَهُ مَنِ التَّاسِعُ قَالَ أَنَا .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 134
حضرت سعیدؓ بن زید نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے بارہ مَیں گواہی دیتا ہوں کہ مَیں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اَے حراء! تو ٹھہرا رہ، تیرے پر نبی یا صدیق یا شہید کے سوا اور کوئی نہیں اور ان کو رسول اللہ ﷺ نے شمار فرمایا ابوبکرؓ، عمرؓ، عثمانؓ، علیؓ، طلحہؓ، زبیرؓ، سعدؓ، ابن عوف ؓ اور سعیدؓ بن زید۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ " اثْبُتْ حِرَاءُ فَمَا عَلَيْكَ إِلاَّ نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ " . وَعَدَّهُمْ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَسَعْدٌ وَابْنُ عَوْفٍ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 135
حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے اہل نجران سے فرمایا کہ مَیں آپ لوگوں کے ساتھ ایک امین شخص کو جو واقعی امین ہے بھیجوں گا۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگ سر اُٹھا کر دیکھنے لگے۔ آپؐ نے حضرت ابو عبیدہؓ بن جرّاح کو بھجوایا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ لأَهْلِ نَجْرَانَ " سَأَبْعَثُ مَعَكُمْ رَجُلاً أَمِينًا حَقَّ أَمِينٍ " . قَالَ فَتَشَوَّفَ لَهَا النَّاسُ فَبَعَثَ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 136
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ کے بارہ میں فرمایا یہ اس امت کا امین ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ لأَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ " هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الأُمَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 137
حضرت علیؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر مَیں کسی کو بغیر مشورہ کے امیر بناتا تو ابن ام عبدؓ کو بناتا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لَوْ كُنْتُ مُسْتَخْلِفًا أَحَدًا عَنْ غَيْرِ مَشُورَةٍ لاَسْتَخْلَفْتُ ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 138
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ دونوں نے ان کو خوشخبری سنائی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس کو پسند ہو کہ وہ قرآن تروتازہ جیسا نازل ہوا ہے ویسا ہی پڑھے تو اسے چاہئے کہ ابن اُمّ عبد کے پڑھنے کی طرح پڑھے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلاَّلُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ . أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ بَشَّرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 139
حضرت عبد اللہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا تمہارے لئے میرے پاس آنے کی اجازت یہ ہے کہ پردہ اُٹھاؤ اور تم میری آہستہ آواز سنو سوائے اس کے کہ مَیں تمہیں منع کردوں۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذْنُكَ عَلَىَّ أَنْ تَرْفَعَ الْحِجَابَ وَأَنْ تَسْمَعَ سِوَادِي حَتَّى أَنْهَاكَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 140
حضرت عباس بن عبد المطلبؓ نے بیان کیا کہ ہم قریش میں سے لوگوں سے ملتے اور وہ باتیں کر رہے ہوتے ، تو وہ اپنی باتیں بند کر دیتے، ہم نے اس کا ذکر نبی ﷺ سے کیا تو آپؐ نے فرمایا ان لوگوں کو کیا ہوا ہے، جو باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور جب میرے اہل بیت میں سے کسی شخص کو دیکھتے ہیں تو اپنی باتیں بند کر دیتے ہیں۔ اللہ کی قسم کسی آدمی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ اللہ کی خاطر اور میری ان سے قرابت کی وجہ سے ان سے محبت نہ کرے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سَبْرَةَ النَّخَعِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ كُنَّا نَلْقَى النَّفَرَ مِنْ قُرَيْشٍ وَهُمْ يَتَحَدَّثُونَ فَيَقْطَعُونَ حَدِيثَهُمْ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ " مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَتَحَدَّثُونَ فَإِذَا رَأَوُا الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي قَطَعُوا حَدِيثَهُمْ وَاللَّهِ لاَ يَدْخُلُ قَلْبَ رَجُلٍ الإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّهُمْ لِلَّهِ وَلِقَرَابَتِهِمْ مِنِّي " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے