کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا
سنن ابن ماجہ, حصہ 4
سنن ابن ماجہ 327
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ پیشاب کرنے کے لئے چلے۔ حضرت عمرؓ آپؐ کے پیچھے پانی لے کر چلے۔ آپؐ نے فرمایا اے عمر! یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا پانی۔ آپؐ نے فرمایا میں ایسا حکم نہیں دیا گیا کہ جب کبھی پیشاب کروں تو وضو بھی کروں اور اگر میں نے ایسا کیا تو یہ سنت بن جائے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى التَّوْأَمِ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ انْطَلَقَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَبُولُ فَاتَّبَعَهُ عُمَرُ بِمَاءٍ فَقَالَ " مَا هَذَا يَا عُمَرُ " . قَالَ مَاءٌ . قَالَ " مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 328
ابو سعید الحِمْیَرِی نے بیان کیا کہ حضرت معاذ بن جبلؓ وہ احادیث بیان کرتے تھے جنہیں رسول اللہ ﷺ کے (دوسرے) اصحاب نے نہیں سنا ہوتا تھا اور جو دوسرے (صحابہؓ) نے سنی ہوتی تھیں اُن کے بیان کرنے سے وہ خاموش رہتے تھے۔ حضرت عبد اللہ بن عمروؓ کو وہ احادیث پہنچیں جو وہ (حضرت معاذؓ) بیان کرتے تھے، تو عبد اللہ نے کہا، خدا کی قسم میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔ ہو سکتا ہے معاذؓ خلاء کے بارہ میں تمہیں اُلجھن میں ڈال دیں۔ یہ بات حضرت معاذؓ کو پہنچی۔ پس وہ اُن (حضرت عبد اللہؓ) سے ملے اور کہا اے عبداللہ بن عمروؓ! رسول اللہ ﷺ کی حدیث کو جھٹلانا نفاق ہے۔ یقینا اس کا گناہ (اگر وہ غلط ہے) اُس پر ہے جس نے اُسے بیان کیا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا لعنت کے تین کاموں سے بچو (1) پانی کے گھاٹ پر (2) سائے دار جگہ میں اور (3) چلتے راستے میں قضائے حاجت سے۔
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْحِمْيَرِيَّ حَدَّثَهُ قَالَ كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَتَحَدَّثُ بِمَا لَمْ يَسْمَعْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَيَسْكُتُ عَمَّا سَمِعُوا فَبَلَغَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو مَا يَتَحَدَّثُ بِهِ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ هَذَا وَأَوْشَكَ مُعَاذٌ أَنْ يَفْتِنَكُمْ فِي الْخَلاَءِ . فَبَلَغَ ذَلِكَ مُعَاذًا فَلَقِيَهُ فَقَالَ مُعَاذٌ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو إِنَّ التَّكْذِيبَ بِحَدِيثٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نِفَاقٌ وَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى مَنْ قَالَهُ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " اتَّقُوا الْمَلاَعِنَ الثَّلاَثَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَالظِّلِّ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 329
حضرت جابرؓ بن عبد اللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا رات کو عین راستے میں پڑاؤ سے بچو نیز وہاں نماز پڑھنے سے کیونکہ وہ سانپوں اور درندوں کا ٹھکانہ ہے اور اس پر قضائے حاجت سے بچو کیونکہ یہ لعنت کے مقامات سے ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زُهَيْرٍ قَالَ قَالَ سَالِمٌ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِيَّاكُمْ وَالتَّعْرِيسَ عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ وَالصَّلاَةَ عَلَيْهَا فَإِنَّهَا مَأْوَى الْحَيَّاتِ وَالسِّبَاعِ وَقَضَاءَ الْحَاجَةِ عَلَيْهَا فَإِنَّهَا مِنَ الْمَلاَعِنِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 330
سالم نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے چلتے راستے پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اور اس سے بھی منع فرمایا ہے کہ اس میں قضائے حاجت کی جائے یا پیشاب کیا جائے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ قُرَّةَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نَهَى أَنْ يُصَلَّى عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ أَوْ يُضْرَبَ الْخَلاَءُ عَلَيْهَا أَوْ يُبَالَ فِيهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 331
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ (قضائے حاجت کے لئے) جاتے تو بہت دور تشریف لے جاتے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِذَا ذَهَبَ الْمَذْهَبَ أَبْعَدَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 332
حضرت انسؓ نے بیان کیا کہ مَیں نبیﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ آپؐ اپنی ضرورت کے لئے ایک طرف چلے گئے۔ پھر واپس آئے اور وضو کے لئے پانی طلب فرمایا اور وضو کیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْمُثَنَّى عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي سَفَرٍ فَتَنَحَّى لِحَاجَتِهِ ثُمَّ جَاءَ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 333
حضرت یعلی بن مرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب جائے ضرور کی طرف جاتے، تو بہت دُور چلے جاتے۔
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَانَ إِذَا ذَهَبَ إِلَى الْغَائِطِ أَبْعَدَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 334
حضرت عبد الرحمن بن ابی قُرادؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی ﷺ کے ساتھ حج کیا، آپؐ اپنی حاجت کے لئے گئے اور دُور چلے گئے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ - قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاسْمُهُ عُمَيْرُ بْنُ يَزِيدَ - عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ وَالْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي قُرَادٍ قَالَ حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ فَأَبْعَدَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 335
حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں گئے۔ رسول اللہ ﷺ قضائے حاجت کے لئے اتنی دُور چلے جاتے کہ نظر سے اوجھل ہو جاتے اور دکھائی نہ دیتے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي سَفَرٍ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لاَ يَأْتِي الْبَرَازَ حَتَّى يَتَغَيَّبَ فَلاَ يُرَى .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 336
حضرت بلال بن الحارث مُزنیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب قضائے حاجت کا ارادہ کرتے تو بہت دُور چلے جاتے۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ بِلاَلِ بْنِ الْحَارِثِ الْمُزَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَانَ إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ أَبْعَدَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 337
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو ڈھیلے سے استنجاء کرے، اسے چاہیے کہ طاق لے، جس نے ایسا کیا بہت اچھا کیا اور جس نے نہ کیا تو کوئی حرج نہیں، جس نے (دانتوں میں) خلال کیا چاہیے کہ تھوک دے اور جو اسے چبائے، اُسے نگل جاوے۔ جس نے ایسا کیا بہت اچھا کیا اور جس نے نہ کیا تو کوئی حرج نہیں۔ جو قضائے حاجت کے لئے جائے، تو پردہ کرے۔ اگر کوئی ریت کے ڈھیر کے سوا کچھ نہ پائے تو اُس سے مدد لے کیونکہ شیطان ابن آدم کی مقعدوں کو ضرر دیتا ہے۔ جس نے ایسا کیا اچھا کیا اور جس نے نہیں کیا تو کوئی حرج نہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ حُصَيْنٍ الْحِمْيَرِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدِ الْخَيْرِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لاَ فَلاَ حَرَجَ وَمَنْ تَخَلَّلَ فَلْيَلْفِظْ وَمَنْ لاَكَ فَلْيَبْتَلِعْ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لاَ فَلاَ حَرَجَ وَمَنْ أَتَى الْخَلاَءَ فَلْيَسْتَتِرْ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ إِلاَّ كَثِيبًا مِنْ رَمْلٍ فَلْيَمْدُدْهُ عَلَيْهِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَلْعَبُ بِمَقَاعِدِ ابْنِ آدَمَ مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لاَ فَلاَ حَرَجَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 338
ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ جو سرمہ لگائے، طاق مرتبہ لگائے، جس نے ایسا کیا بہت اچھا کیا اور جس نے نہیں کیا تو کوئی حرج نہیں۔ اور جو کچھ چبائے تو وہ نگل لے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الصَّبَّاحِ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ وَزَادَ فِيهِ " وَمَنِ اكْتَحَلَ فَلْيُوتِرْ مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لاَ فَلاَ حَرَجَ وَمَنْ لاَكَ فَلْيَبْتَلِعْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 339
حضرت یعلی بن مرہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ آپؐ نے قضائے حاجت کا ارادہ کیا اور مجھے کہا کہ اُن دو کھجور کے درختوں کے پاس جاؤ - وکیع نے کہا کہ یعنی دو کھجور کے چھوٹے درخت - اور ان دونوں کو کہو کہ رسول اللہ ﷺ حکم دیتے ہیں کہ تم دونوں ایک جگہ اکٹھے ہو جاؤ۔ پس وہ ایک جگہ اکٹھے ہو گئے، آپؐ نے ان کے ذریعہ اپنے آپ کو چھپایا اور قضائے حاجت کی۔ پھر مجھے فرمایا ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں سے کہو کہ تم میں سے ہر ایک اپنی جگہ پر لوٹ جائے۔ میں نے ان دونوں کو کہا پس وہ دونوں لوٹ گئے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَقَالَ لِي " ائْتِ تِلْكَ الأَشَاءَتَيْنِ " . - قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي النَّخْلَ الصِّغَارَ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ الْقِصَارَ - " فَقُلْ لَهُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا " . فَاجْتَمَعَتَا فَاسْتَتَرَ بِهِمَا فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ قَالَ لِي " ائْتِهِمَا فَقُلْ لَهُمَا لِتَرْجِعْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا إِلَى مَكَانِهَا " . فَقُلْتُ لَهُمَا فَرَجَعَتَا .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 340
حضرت عبد اللہ بن جعفرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو قضائے حاجت کے وقت پردے کے لئے اونچی جگہ یا کھجوروں کے گھنے جھنڈ سب سے زیادہ پسند تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ كَانَ أَحَبَّ مَا اسْتَتَرَ بِهِ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لِحَاجَتِهِ هَدَفٌ أَوْ حَائِشُ نَخْلٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 341
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ رستہ چھوڑ کر ایک گھاٹی کی طرف مُڑ گئے اور پیشاب کیا اور آپ کے دونوں پاؤں کو کشادہ کرنے کی وجہ سے جب آپؐ نے پیشاب کیا مجھے آپؐ کے لئے فکر ہونے لگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ خُوَيْلِدٍ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ذَكْوَانَ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ عَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِلَى الشِّعْبِ فَبَالَ حَتَّى أَنِّي آوِي لَهُ مِنْ فَكِّ وَرِكَيْهِ حِينَ بَالَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 342
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دو افراد آپس میں قضائے حاجت کے وقت باتیں نہ کریں کہ اُن دونوں میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کو بغیر لباس کے دیکھ رہا ہو۔ اس بات کو اللہ عزّ وجل سخت ناپسند فرماتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ أَنْبَأَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ عِيَاضٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " لاَ يَتَنَاجَى اثْنَانِ عَلَى غَائِطِهِمَا يَنْظُرُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا إِلَى عَوْرَةِ صَاحِبِهِ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَمْقُتُ عَلَى ذَلِكَ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ هِلاَلٍ . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى هُوَ الصَّوَابُ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 343
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کیا جائے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُ نَهَى عَنْ أَنْ يُبَالَ فِي الْمَاءِ الرَّاكِدِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 344
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں ہر گز پیشاب نہ کرے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الرَّاكِدِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 345
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی بھی پینے کے پانی میں ہرگز پیشاب نہ کرے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فَرْوَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ النَّاقِعِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 346
حضرت عبد الرحمن بن حسنہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے اور آپؐ کے ہاتھ میں ایک چمڑے کی ڈھال تھی، آپؐ نے اسے رکھ دیا۔ (اور پھر اُس کی اوٹ میں ) بیٹھ کر پیشاب کیا۔ کسی نے کہا کہ آپؐ کو دیکھو، پیشاب کرتے ہیں جیسے عورت پیشاب کرتی ہے۔ اس بات کو نبی ﷺ نے سن لیا اور فرمایا تجھ پر افسوس، کیا تمہیں معلوم نہیں جو بنی اسرائیل میں ایک شخص کو تکلیف پہنچی تھی۔ جب اُن (کے کپڑے) کو پیشاب لگ جاتا تو اُسے قینچیوں سے کتر دیتے تھے۔ اس شخص نے اُن کو اس سے منع کردیا۔ پس اس کو قبر میں عذاب دیا گیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَفِي يَدِهِ الدَّرَقَةُ فَوَضَعَهَا ثُمَّ جَلَسَ فَبَالَ إِلَيْهَا فَقَالَ بَعْضُهُمُ انْظُرُوا إِلَيْهِ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ . فَسَمِعَهُ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ " وَيْحَكَ أَمَا عَلِمْتَ مَا أَصَابَ صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانُوا إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَوْلُ قَرَضُوهُ بِالْمَقَارِيضِ فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ " . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَنْبَأَنَا الأَعْمَشُ فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے