کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

سنن ابن ماجہ, حصہ 5

سنن ابن ماجہ 347

حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ دو نئی قبروں کے پاس سے گزرے۔ آپؐ نے فرمایا وہ دونوں عذاب دئیے جارہے ہیں اور وہ کسی بڑی بات کی وجہ سے عذاب نہیں دئیے جارہے بلکہ ان میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلی کھاتا پھرتا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِقَبْرَيْنِ جَدِيدَيْنِ فَقَالَ " إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ لاَ يَسْتَنْزِهُ مِنْ بَوْلِهِ وَأَمَّا الآخَرُ فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 348

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عذابِ قبر زیادہ تر پیشاب (میں احتیاط نہ کرنے) کی وجہ سے ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " أَكْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 349

بَحر بن مَرَّار اپنے دادا حضرت ابو بکرہ ؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے۔ آپؐ نے فرمایا ان دونوں کو عذاب دیا جارہا ہے اور کسی بڑی بات کی وجہ سے عذاب نہیں دیا جارہا۔ اُن میں سے ایک تو پیشاب (میں بے احتیاطی) کی وجہ سے عذاب دیا جارہا ہے اور دوسرا غیبت کی وجہ سے عذاب دیا جارہا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ حَدَّثَنِي بَحْرُ بْنُ مَرَّارٍ عَنْ جَدِّهِ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِقَبْرَيْنِ فَقَالَ " إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ أَمَّا أَحَدُهُمَا فَيُعَذَّبُ فِي الْبَوْلِ وَأَمَّا الآخَرُ فَيُعَذَّبُ فِي الْغِيبَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 350

حضرت مہاجر بن قُنفُذ بن عُمَیر بن جُذعَان ؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ وضو کر رہے تھے، میں نے آپؐ کو سلام کیا اور آپؐ نے مجھے جواب میں سلام نہیں کہا۔ جب آپؐ وضو سے فارغ ہوئے، آپؐ نے فرمایا مجھے تمہیں سلام کا جواب دینے میں اس امر کے علاوہ کوئی امر مانع نہیں تھا کہ میں بے وضو تھا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ حُضَيْنِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ وَعْلَةَ أَبِي سَاسَانَ الرَّقَاشِيِّ عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذِ بْنِ عُمَيْرِ بْنِ جُدْعَانَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَىَّ السَّلاَمَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ قَالَ " إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي مِنْ أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلاَّ أَنِّي كُنْتُ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ " . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 351

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس سے گزرا اور آپؐ اُس وقت پیشاب کر رہے تھے۔ اُس آدمی نے آپؐ کو سلام کیا، مگر آپؐ نے اُسے جواب نہ دیا۔ جب آپؐ فارغ ہوئے آپؐ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر مارا اور تیمم کیا پھر اُس کے سلام کا جواب دیا۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَىٍّ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ فَلَمَّا فَرَغَ ضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ فَتَيَمَّمَ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 352

حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس سے گزرا اور آپؐ پیشاب کر رہے تھے۔ اُس نے آپؐ کو سلام کیا ، اُس کو آپؐ نے فرمایا جب تم مجھے اس حالت میں دیکھو تو مجھے سلام نہ کیا کرو۔ اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمہیں جواب نہ دے سکوں گا۔

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلاً مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذَا رَأَيْتَنِي عَلَى مِثْلِ هَذِهِ الْحَالَةِ فَلاَ تُسَلِّمْ عَلَىَّ فَإِنَّكَ إِنْ فَعَلْتَ ذَلِكَ لَمْ أَرُدَّ عَلَيْكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 353

حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس سے گزرا اور آپؐ پیشاب کر رہے تھے۔ اُس نے آپؐ کو سلام کیا اور آپؐ نے اسے جواب نہیں دیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَالْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلاَنِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 354

حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپؐ بیت الخلاء سے نکلے ہوں اور پانی استعمال نہ کیا ہو۔

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ قَطُّ إِلاَّ مَسَّ مَاءً .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 355

حضرت ابو ایوب انصاریؓ اور حضرت جابر بن عبد اللہؓ اور حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی فِیْہِ رِجَالٌ یُحِبُّوْنَ اَنْ یَتَطَھَّرُوْا وَاللَّہُ یُحِبُّ الْمُطَّھِّرِیْنَ (ترجمہ) اس میں ایسے مرد ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ وہ پاک ہو جائیں اور اللہ پاک بننے والوں سے محبت کرتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے انصارؓ کے گروہ! یقینا اللہ تعالیٰ نے طہارت کے معاملہ میں تمہاری تعریف کی ہے۔ تمہاری طہارت کیا ہے؟ انہوں نے کہا ہم نماز کے لئے وضو کرتے اور جنابت کی وجہ سے غسل کرتے اور پانی سے استنجا کرتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا تو یہ بات ہے۔ تم اس کو لازم پکڑے رکھو۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الأَنْصَارِيُّ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ هَذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ فَمَا طُهُورُكُمْ " . قَالُوا نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ وَنَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ . قَالَ " هُوَ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمُوهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 356

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ (قضائے حاجت کے بعد) صفائی کے لئے تین دفعہ پانی سے صفائی کرتے تھے۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ ہم نے بھی اسی طریق کو اختیار کیا اور اُسے ہم نے علاج اور موجب پاکیزگی پایا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَانَ يَغْسِلُ مَقْعَدَتَهُ ثَلاَثًا . قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَعَلْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ دَوَاءً وَطُهُورًا . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 357

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اہل قباء کے بارے میں آیت نازل ہوئی فِیْہِ رِجَالٌ یُحِبُّوْنَ اَنْ یَتَطَھَّرُوْا وَاللَّہُ یُحِبُّ الْمُطَّھِّرِیْنَ (ترجمہ) اس میں ایسے مرد ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ وہ پاک ہو جائیں اور اللہ پاک بننے والوں سے محبت کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں وہ پانی سے استنجاء کرتے تھے اُن ہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " نَزَلَتْ فِي أَهْلِ قُبَاءٍ {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} قَالَ كَانُوا يَسْتَنْجُونَ بِالْمَاءِ فَنَزَلَتْ فِيهِمْ هَذِهِ الآيَةُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 358

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قضائے حاجت کی ، پھر برتن سے پانی لے کر صفائی کی پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ اسْتَنْجَى مِنْ تَوْرٍ ثُمَّ دَلَكَ يَدَهُ بِالأَرْضِ . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ عَنْ شَرِيكٍ نَحْوَهُ

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 359

ابراہیم بن جریر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ درختوں کے جھنڈ میں داخل ہوئے اور قضائے حاجت کی۔ حضرت جریرؓ آپؐ کے پاس پانی کی چھاگل لے کر آئے، آپؐ نے اس سے صفائی کی اور اپنے ہاتھ کو مٹی سے مَلا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ دَخَلَ الْغَيْضَةَ فَقَضَى حَاجَتَهُ فَأَتَاهُ جَرِيرٌ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ فَاسْتَنْجَى مِنْهَا وَمَسَحَ يَدَهُ بِالتُّرَابِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 360

حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ ہمیں نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم اپنے مشکیزوں کے منہ باندھا کریں اور ہم اپنے برتنوں کو ڈھانک کر رکھیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَمَرَنَا النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنْ نُوكِيَ أَسْقِيَتَنَا وَنُغَطِّيَ آنِيَتَنَا .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 361

حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے لئے رات کو تین برتن ڈھانک کر رکھا کرتی تھی ، ایک برتن آپؐ کے وضو کے لئے ، ایک برتن آپؐ کی مسواک کے لئے اور ایک برتن آپؐ کے پینے کے لئے۔

حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ الْخِرِّيتِ أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَضَعُ لِرَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ ثَلاَثَةَ آنِيَةٍ مِنَ اللَّيْلِ مُخَمَّرَةً إِنَاءً لِطَهُورِهِ وَإِنَاءً لِسِوَاكِهِ وَإِنَاءً لِشَرَابِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 362

حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ اپنے وضوء کا انتظام کسی کے سپرد نہ فرماتے تھے اور نہ ہی صدقہ میں جو آپؐ دیا کرتے تھے اور یہ کام آپؐ خود ہی کر لیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُطَهَّرُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيُّ عَنْ أَبِيهِ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لاَ يَكِلُ طُهُورَهُ إِلَى أَحَدٍ وَلاَ صَدَقَتَهُ الَّتِي يَتَصَدَّقُ بِهَا يَكُونُ هُوَ الَّذِي يَتَوَلاَّهَا بِنَفْسِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 363

ابو رزین نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو اپنے ماتھے پر ہاتھ مارتے دیکھا۔ وہ کہہ رہے تھے ، اے اہل عراق! تم سمجھتے ہو کہ میں رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھ رہا ہوں ، اس سے تمہیں آرام حاصل ہو اور مجھ پر گناہ ہو ، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو وہ اُسے (برتن کو) سات بار دھوئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَضْرِبُ جَبْهَتَهُ بِيَدِهِ وَيَقُولُ يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ أَنْتُمْ تَزْعُمُونَ أَنِّي أَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لِيَكُونَ لَكُمُ الْمَهْنَأُ وَعَلَىَّ الإِثْمُ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 364

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کے برتن میں سے کتا پی لے تو وہ اُسے سات بار دھوئے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 365

حضرت عبد اللہ بن مغفلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب برتن میں کتا منہ ڈالے ، تو اُسے سات بار دھو لو اور آٹھویں بار مٹی سے مانجو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفًا يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَعَفِّرُوهُ الثَّامِنَةَ بِالتُّرَابِ "

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 366

حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اُسے چاہئے کہ اسے سات بار دھوئے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی